پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل ٹائون میں پہلا آل کراچی انور خان میموریل رمضان کرکٹ لیگ کا آغاز

Cricket League

Cricket League

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل ٹائون میں پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کلر کٹ رمضان کرکٹ لیگ 2015ء کا شاندار آغاز ہوگیا پاک جیم خانہ کرکٹ کلب کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اشتیاق نے کرکٹ بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاک جیم خانہ اور ملت کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جسے اپنے شاندار کھیل کی بدولت پاک جیم خانہ نے اپنے نام کر لیا۔

کھیل کے دوران ملت کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور ز میں 180رنز بنا ئے جبکہ ان کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے راشد 49رنز اور سلمان 59رنز بنا کر نما یاں بلے باز رہے،ظفر نے2وکٹیں حاصل کی ۔180رنز کے جواب میں پاک جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوورز میں مکمل کرلیا جبکہ ان کے 8کھلاڑی آئوٹ ہوئے مہتاب نے 42اور آصف نے 31رنز اسکور کئے توقیر اور راشد نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے آل رائونڈر آصف کو 31رنز اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔افتتاحی میچ میں ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب کے کپتان نور وہاب ،ساجد علی ،اختیار شاہ،ایاز احمد ،آفتاب بھائی ،ماڈرن جیم خانہ اکیڈمی کے روح رواں حمزہ خان سواتی،ٹورنامنٹ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل و دیگر بھی موجود تھے۔