سبحانی راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے عہدیداروں کا چنائو عمل میں آگیا

Subhani Bro

Subhani Bro

فیصل آباد: سبحانی راجپوت و یلفیئر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے عہدیداروں کا چنائو عمل میں آگیا ہے جس کے مطابق متفقہ طور پر الحاج نجم حسین سبحانی المعروف طوطا پہلوان کو صدر چن لیا گیا ہے۔

جبکہ سیکرٹری کی نشت پر حاجی محمد یو نس شاکر براجحان ہو ں گے ، تفصیلات کے مطابق سبحانی برادری کو درپیش مسائل سے نکا لنے کیلئے سبحانی راجپوت ویلفیئر ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی چنائو کر لیا گیا ہے جس کے مطابق حاجی نجم حسین صدر حاجی یونس شاکر جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ مجددی سینئر نائب صدر جبکہ منیر احمد نورانی ، چوہدری منیر ایڈووکیٹ ، محمد اظہر شیر، کرامت علی نائب صدر ہو نگے ،فنانس سیکرٹری کیلئے ارشد علی زاہد پر اعتماد کیا گیا جبکہ غلام مرتضیٰ بھٹی جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔

محمدریاض بھٹی کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ خادم حسین بھٹی کو آفس سیکرٹری چن لیا گیا ہے ، اس طرح ایگزیکٹوباڈی کے 25 اراکین کا چنا ئو بھی عمل میں آگیا ہے ، اس سارے عمل کی نگرانی الیکشن کمشنر حاجی عبدالحمید آف فضل ڈئینگ اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر چوہدری سخاوت علی نے کی ، اجلاس میں موجود ایگز کیٹو ممبران اورحاضرین نے متفقہ طور پر عہدیداروں کا چنائو کیا ہے۔