جی ٹی روڈ چھاچھی محلہ واہ کینٹ میں افطار دستر خوان پر روزہ داروں کی تواضع کا سلسلہ جاری

Iftari Raja Shani Taxila

Iftari Raja Shani Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) بافیضان نظر۔ پیر علاوالدین صدیقی، راجہ عدیل عرف راجہ شانی راجہ برادرز موٹرز جی ٹی روڈ چھاچھی محلہ واہ کینٹ میںافطار دسترخوان پر روزہ داروں کی تواضع کا سلسلہ جاری۔

حویلی راجہ باغ حسین نذد چھاچھی محلہ سٹاپ سابقہ رویات کو برقرار رکھتے ہوئے راجہ عدیل عرف راجہ شانی اینڈ برادرز کی جانب سے امسال بھی ماہ رمضان کے ساتھ ہی رمضان دسترخوان سج گیا تیس روزوں کے لئے افطار و ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

راجہ شانی کے مطابق وہ یہ سلسلہ ہر سال اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں جبکہ میرے دیگر بھائی جو کہ بیرون ممالک ہوتے ہیں اس ضمن میں بھرپور معاونت فراہم کرتے ہیں،انھوں نے تمام روزہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ہمارے رمضان دستر خوان پر تشریف لائیں۔

راجہ شانی کے والد حاجی راج باغ حسین اپنے بیٹوں کی اس کاوش پر نہ صرف انتہائی خوش ہیں بلکہ محترم راجہ باغ حسین کا کہنا ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، انھوں نے کہا کہ پیدا کیا انسان کو درد دل کے واسطے ورنہ اطاعت کے لئے کچ کم نہ تھے کروبیاں۔

ا سموقع پر راجہ شانی کے دوست احباب ایڈووکیٹ سید اکرار شاہ ، راجہ ریاض ،ملک عثمان عرف ملک مانی ، ڈاکٹر صابر بھی موجود ہوتے تھے معروف ایڈووکیٹ طاہر محمود راجہ افطار دستر خوان میں حسب سابق حاضری ضرور لگواتے ہیں بلکہ خود روزہ داروں کی تواضع میںپیش پیش نظر آتے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038