جی ٹی روڈ نواب آباد پر دن دھاڑے چوری کی واردات

Robbery

Robbery

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جی ٹی روڈ نواب آباد پر دن دھاڑے چوری کی واردات چور دفتر اور دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی ، قیمتی موبائل جبکہ کورئیر سروسز کے دفتر ورادت میں لوگوں کے قیمتی پارسل چوری کر لئے۔

ملٹی نیشنل کمپنی لیپرڈ زکوریئر سروسز واہ کینٹ برانچ میں چوری کی واردات کی سی سی ٹی وفوٹیج نے چوروں کو بے نقاب کردیا پولیس رپورٹ درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے پہلے ڈیوٹی آفیسر کا مسلہ پھر موقع پر معائنہ کرنے کا مسلہ کوئی پولیس آفیسر رپورٹ اپنے کھاتے میں ڈالنے کے لئے تیار نہیں ڈی ایس پی کی مداخلت سے پولیس موقع پر پہنچی۔

بعد ازاں ایس ایچ او نے بھی موقع کا دورہ کیا ، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب جبکہ صداقت پلازہ بالمقابل سبزی منڈی لپیرڈز کورئیر سروسز جی ٹی روڈ نواب آبادمیں تعطیل کی وجہ سے دفتر بند تھا جبکہ سامنے موجود انگریزی ادویات کے ہول سیل سپلائرز اے آر این ڈسٹری بیوٹرز کی دکان کا شٹر اوپر تھا۔

جبکہ باہر شیشہ پر تالہ لگا ہوا تھا چوروں نے شیشے کے فریم کا کنڈا کاٹا اور اندر ادخل ہوگئے تلاشی کے دوران ایک عدد قیمتی موبائل جبکہ ندوکان میں موجود ہزاروں روپے کیش لوٹ لیا، اسی دوران سامنے لیپرڈز کورئیر سروسز کے میںدفتر کے تالے توڑے اور اندر ادخل ہوگئے کافی دیر سامان کی چھا بین کرتے رہے پھر کچھ لوگوں کو ڈیلیور کرنے والے کارٹن کھولے سامان نکالا اور کئی کارٹن ساتھ لے گئے ، جس کی بابت اصل مالکان ہی بتا سکتے ہیں کہ اس میں کیا تھا۔

رات کے وقت مارکیٹ کے کسی دکاندار نے تالے توڑنے کی اطلاع دی جس پر ملٹی نیشنل کمپنی کے اسسٹنٹ ٹو زونل ہیڈ اسلام آباد وقاص کیانی بھی برانچ منیجر قیصربھی موقع پر پہنچ گئے،ادہر اے آر این ڈسٹری بیوٹرز کے مالک ازکار علی نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل اسی پلازہ میں ٹائم اینڈ ٹیسٹ کے ارشد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹا گیا۔

کچھ عرصہ قبل ہماری ہی اسی ادویات کی دکان پر نا نامعلوم افراد مے گن پوائنٹ پر موجود لوگوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، جبکہ پولیس کو اطلاع کے باوجود کچھ حاصل نہ ہوا ، ان جگہوں پر مخصوص ٹولہ وارداتوں کا ارتکاب کرتا ہے ،پولیس نے تمام تفصیلات جاننے کے بعد بھی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی ، متاثرہ افراد نے پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ پولیس اہلکاروں کا بھرپور احتساب کی جائے۔

ادہر سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کا ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038