محافظ فورس نے موٹر سائیکل سواروں کو ناجائز تنگ کرنا معمول بنا لیا

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محافظ فورس نے موٹر سائیکل سواروں کو ناجائز تنگ کرنا معمول بنا لیا، رشوت نہ دینے والوں کی موٹر سائیکلیں بلا وجہ بند جبکہ رشوت دینے والوں کو مکمل آزادی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی طرف سے شہریوں کی حفاظت کیلئے تشکیل دی جانے والی محافظ فورس نے شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرکے رشوت وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

محافظ فورس کے جوان شیر افضل ، محمد نواز ودیگر اہلکار بلا وجہ موٹر سائیکل سواروں کو روک کر مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کرکے رشوت وصول کرکے چھوڑ دیتے ہیں، جبکہ رشوت نہ دینے والوں کی موٹر سائیکلیں بند کر دی جاتی ہیں، سکول کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی بند کر دی جاتی ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ اور نا اہل ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126