گوئٹے مالا: مٹی کا تودہ گرنے سے 131 ہلاک، 300 لاپتہ

Guatemala Soil landslide

Guatemala Soil landslide

گوئٹے مالا (جیوڈیسک) گوئٹے مالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تین سو لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق تین سو سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش جا ری ہے جبکہ مرنےوالوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔

تین روز قبل دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے کچھ ہی کلو میٹر دور پیش آنے والے اس حادثے میں 34 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔

اس سے پہلے جمعرات کی رات کو شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ایک سو پچیس گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔ گوئٹے مالا میں قدرتی آفات کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔اکتوبر 2005 میں بھی گوئٹے مالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔