قصور کی خبریں 14/5/2016

Kasue Map

Kasue Map

قصور (محمد عمران سلفی سے) ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام انگلش ایکسس میکرو سکالر شپ گروپرام کا انعقاد ، ملک و غیر ملکی مہمانوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی، پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات کی تقسیم، تفصیلات کے مطابق ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام تاج محل میرج ہال میں ایجوکیشن سرمنی کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی مہمان خصوصی مس رچل چین پبلک آفیئرز آفیسر امریکن کونسلیٹ لاہور، محمد اقبال و محمد وقار کواڈینیٹر انگلش ایکسس ماکرو سکالر شپ گروپرام نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں آنے والے مہمانوں چوہدری منیر احمد صدر ڈسٹرکٹ بار قصور، چوہدری سعید احمد سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار قصور، میاں ذوالفقار علی ای ڈی او ایجوکیشن، فہیم نسیم ای ڈی او انویئرمنٹ، حامد علی شہزاد ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،چوہدری محمد اعجاز ڈسٹرکٹ منیجر این سی ایچ ڈی قصور نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے، تقریب میں آنیوالے مہمانوں کا ہوپ فائونڈیشن کے پرنسپل سمعیہ شفیق اور جزل سیکرٹری خالد لطیف چوہدری نے شکریہ ادا کیا،ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف ورکر ویلفیئر سکولوں سے 13 سے 20 سال تک کی عمر والے 50 بچے اور 50 بچیاں لی گئی جنہوں سکول ٹائم کے بعد ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام انگلش لٹریچر پڑھایا گیا، اور انہیں اپنی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا گیا، تاکہ مذکورہ بچے اپنی ملک کی معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکیں ، مس رچل چین پبلک آفیئرز آفیسر امریکن کونسلیٹ لاہورنے کہا کہ انگلش ایکسس میکرو سکالر شپ گروپرام کے تحت اس وقت پاکستان کے 25شہروں میں 2930بچے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم اس پروگرام کے تحت پوری دنیا میں کام کر رہے ہیں، پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے پاکستان اور امریکہ کے کلچر پر بھی کام کر سکیں گے، ہم ان ذہین طلبہ کو امریکہ بھی لے کر جائیں گے، اور انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا پورا موقع دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو سپرد خاک، لیل کا رہائشی ماجد ڈکیتی کی 16جبکہ وہیگل کا رہائشی ریحان 9وارداتوں میں مطلوب تھا، ساتھی ڈاکو فرار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس مقابلے کے دوران اپنی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو مصطفی آباد کے نواحی گائوں لیل اور وہیگل میں پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں سپرد خاک، مذکورہ ڈاکو تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب شروع کر دیا، پیرو والا روڈ کے قریب انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، ریحان اور ماجد ایک موٹر سائیکل پر آگے جبکہ پیچھے آنے والی موٹر سائیکل پر جاوید اپنے ایک نا معلوم ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر رہا تھا جس کی زد میں آ کر دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، فرارو ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کے قبضہ سے تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ کاہنہ سے چھین گئی دو موٹر سائیکلیں بر آمد، بتایا گیا ہے کہ ملزمان زیادہ تر تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے اور عرصہ پانچ سال سے پولیس کو مطلوب تھے، پولیس تھانہ صدر نے ایس ایچ او یونس ڈوگر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے بچہ ضائع کروا دیا، نومولود کو لاری اڈا مصطفی آباد گریٹ بیلٹ میں پھینک کر فرار، تفصیلات کے مطابق نا معلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے چار، پانچ ماہ کا بچہ ضائع کروا دیا، اور نومولود کو مصطفی آباد لاری اڈا کے قریب گرین بیلٹ میں پھینک کر فرار، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نومولود کی نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313