قصور: منڈی عثمان والا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) ڈی پی او کے مطابق 5 ڈاکو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ قصور کے نواحی علاقے منڈی عثمان والا میں پولیس ناکے پر روکا گیا۔

ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت رحمت عرف کالی اورعمران عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کے مطاق ہلاک ڈاکو 36 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔