قصور کی خبریں 28/1/2017

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

قصور (محمد عمران سلفی سے) ضلع قصور میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تسلسل سے جاری ہے گزشتہ روز کریک ڈائون کے دوران پانچ خطرناک اشتہاریوں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا کرایہ داری ایکٹ اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بھی متعدد مقدمات درج کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی پی اوسید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث5خطرناک اشتہاریوںکو گرفتار کرلیا ہے ۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتارکر کے قبضہ سے65شراب کی بوتلیں ، ڈیڑھ کلو چرس اور ایک چالو بھٹی برآمد کی،4قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم برآمد کی جبکہ4 ملزمان کے قبضہ سے3عددپسٹل اور ایک بندوق برآمدکرکے مختلف دفعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 27،سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 21اور لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 4مقدمات بھی درج کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا ، اسسٹنٹ کمشنر قصور آصف رضا ، اے سی پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ، اے سی چونیاں عائشہ غضنفر ، اے سی کوٹ رادھاکشن سرمد تیمور،ڈسٹرکٹ ممبر اوورسیز کمیٹی سیٹھ عابد حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر سے 50شکایات اوورسیز پاکستانیوں کی موصول ہوئیں جن میںسے 39کو حل کر دیا گیا ہے جبکہ 11شکایات بہت جلد کروا دی جائینگی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے تمام محکموں کے افسران کو حکم دیا کہ جن جن محکموں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات یا مسائل کے کیسز زیر التواء کا شکار ہیں انکو فوری طور پر حل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا اور انکی جائیدادوں پر قبضہ سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)سپریم کورٹ سے سنتیس سا ل بعد بزرگ شہری کو انصاف مل گیا عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ بزرگ شہری نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کھارا روڈ کے رہائشی 104سالہ بزرگ محمد حسین نے محکمہ ٹیوٹا کے خلاف سنتیس سال پہلے کیس دائر کیا جس میں ایکوائرکی گئی زمین کی درست ریٹ پر ادائیگی کی استدعا کی گئی سول کورٹ قصور نے کیس محمد حسین کے حق میں کردیا جس کے خلاف محکمہ نے ہائی کورٹ لاہور میں اپیل کی وہاں پر بھی محمد حسین کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے اپیل خارج کردی گئی جس پر محکمہ ٹیوٹا نے اس کیس کی بابت سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جہاں سے دہائیوں بعد عدالتی فیصلہ تو محمد حسین کے حق میں آگیا مگر محکمہ کے آفیسران نے عدالتی حکم پر عمل داری سے انکار کرد یا اور بزرگ شہری کو اس کی رقم ادا کرنے سے صاف انکار کردیا ہے جس کے خلاف بزرگ محمد حسین نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے دریں اثنا سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف سینئر سول جج قصور کی طرف سے چیئرمین ٹیوٹا کے خلاف نہ صرف شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے بلکہ اس کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

قصور(بیورورپورٹ) حالیہ بارشوں سے گیس پائپ لائنوں میں پانی داخل شہر کے کئی علاقوں میں تین دن سے گیس آنا بند محکمہ والے لمبی تان کر سوگئے چولہے ٹھنڈے ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں گیس پائپ لائنوں میں پانی بھرنے سے شہر کے کئی علاقے جن میں بکر منڈی ، شادمان کالونی ، گلشن سبحان وغیرہ شامل ہیں کو تین دن سے گیس کی سپلائی معطل علاقہ مکینوں کی شکایات کے باوجود سپلائی بحال نہ کی جاسکی ۔محکمہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا علاقہ مکینوں نے بہت بڑی تعداد میں ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔اہل علاقہ نے سوئی گیس محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے ہم دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں ہمارے مسئلے کا ابھی تک کوئی حل نہیں نکلااہل علاقہ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے کیلئے سوئی گیس کی بحالی کے فوری اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) امن و امان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ۔جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ایس ایچ او تھانہ صدر ملک کفایت حسین ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او ملک کفایت حسین نے صحافیوں کے وفد کو امن و امان کی صورت حال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ایس ایچ او تھانہ صدر ملک کفایت حسین نے کہا کہ پولیس کی طرف سے مارے گئے چھاپوں اور گرفتاریوں کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حالیہ کئے گئے اقدامات سے جرائم پیشہ عناصر روپوش اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ۔درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان سے اسلحہ شراب اور منشیات برآمد کی گئی جرائم پیشہ عناصر معاشرہ کیلئے ناسور ہیں ان کا قلعہ قمع کر کے دم لیں گے ۔اس موقع پر جناح پریس کلب کے چیرمین اشرف خاں، صدر عثمان ساجد، سینئر صحافی چوہدری امتیاز ، ملک اعظم ، ندیم رحیم، انور چوہدری، خالد ورک اور جنرل سیکرٹری امین بھٹہ بھی موجو د تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)نواحی علاقہ ناروکی ماہجہ میں معاشی حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ۔حمزہ منیر خاںکا روزگار نہ ہونے کہ وجہ سے اپنے گھر والوں سے اکثر لڑائی جھگڑا ررہتا تھا کہ گزشتہ روز بھی اسی وجہ سے حمزہ منیر کی اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا ہواتو اس نے طیش میں آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس تھانہ سٹی پتوکی نے ضابطہ کی نکاروائی مکمل کر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) صدر قصور پولیس نے عدالت کے حکم پر 7ماہ قبل موضع ورن میں ہلاک ہونے والی صائمہ بی بی کے قتل کا مقدمہ اسکے خاوند اور سسرالیوں کے خلاف درج کر لیا ہے ۔محمد جمیل نے ایڈیشنل سیشن جج قصور زائد غزنوی کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی کہ اسکی بہن صائمہ بی بی کی شادی ڈیڑہ دو سال قبل موضع ورن میں محمد امجد سے ہوئی مگر اسکے سسرالیوںکا رویہ اسکے ساتھ ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے اسکے خاوند ، سسر بوٹا اور ساس حفیضاں بی بی نے زہریلہ نشہ آور چیز پلاکر اسے قتل کر دیا ہے ۔پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پھولنگر سٹی پولیس نے فیس بک پرصحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔جنرل سیکٹریری سنی علماء کونسل پھولنگر قمرالدین نے پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میانکے موڑ کے رہائشی محمد شکیل نے بیس بک پر پیارے صحابی حضرت عمر کی شان میں گستاخی کی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) گلبر کالونی قصورکے قریب ڈاکووں نے کار سوار کو لوٹ لیا۔کار سوار محمد یونس اپنے گھر جا رہا تھا کہ کہ گلبرگ کالونی کے قریب دو ڈاکووں نے اس سے پچیس ہزار کی رقم اور موبائل فون لوٹ لیا ۔پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334