قصور میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

Dead Bodies

Dead Bodies

قصور: آلہ آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

قصور کے علاقے آلہ آباد میں چونیاں روڈ پر زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچے ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔