گجرات کی خبریں 23/2/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری اور ملک پاکستان کے معروف نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی’ اٹلی ‘ ناروے ‘ ڈنمارک اور دیگر ملکوں کا دورہ کر کے گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری خاور بشیربٹ کا لاہور ایئر پورٹ پر قمر اکیڈمی کے ممبران شیخ محمد ادریس’ حافظ محمد صدیق قادری’ حافظ شیراز علی اور دیگر معروف دینی و سماجی و سیاسی شخصیات نے استقبال کیا۔ خاور بشیر بٹ نے گجرات پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیرونی دوروں کے دوران محتلف مرکزی جامع مساجد ‘ وسیع ہالوں اور مختلف دینی و تبلیغی دعوتوں کے دوران اپنے مخصوص انداز میں نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ جس میں پاکستان کے معروف علماء کرام’ مشائخ عظام’ پاکستان کے نامور قراء حضرات ثناء خوان اور خصوصی طور پر غیر ملکوں کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل کا مذمتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجی ٹی وی چینل 7 نیوز کی ٹیم پر وفاقی وزراء کے حملے اور گوجرانوالہ بیورو چیف 24 نیوز چینل کے بیورو چیف شفقت عمران پر سالڈ ویسٹ کمپنی کے قاتلانہ حملہ کی پر زور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی کہ حکومت جلد از جلد ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرے ۔ اجلاس میں ذوالفقار علی باجوہ’ عامر چوہدری’ یاسر وریا’ غفار چوہدری’ عمران کمبوہ’ شیخ ادریس’ عابد علی شاہ ودیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں طلباء کی کردار سازی پر زور دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے گزشتہ روز جماعت دہم کی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ضلع گجرات کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جس میں طالبات کی کردار سازی کے حوالہ سے اقدامات کئے جاتے ہیں اور جماعت پنجم سے سے عبایا لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ تاکہ طالبات کے لباس کا حصہ بن سکے اور عملی زندگی میں وہ بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی طرز زندگی کو بھی اپنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کا فرض ہے کہ وہ اپنی تعلیم کو احسن طریقہ سے جاری رکھیں اور اپنے ادارے اور والدین کا نام روشن کریں۔ موبائل کا استعمال ضرور کریں لیکن صرف ضرورت کی حد تک ہی۔ واٹس ایپ ‘ وائبر اور فیس بک وغیرہ کا استعمال تعلیم کے دوران نہیں کرنا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات کو سکول کی طرف سے مختلف تحائف بھی دئیے۔ اس موقع پر سکول کی انتظامیہ موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نائب تحصیلدار ملک محمدطفیل کا صحافی خرم پرنس کے والد کی وفات پراظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار ملک محمدطفیل سٹی گجرات نے روز نامہ اوصاف لاہور کے گجرات میں سٹی رپورٹر صحافی خرم پرنس کے والد کی وفات پر ان کے گھر گلانوالہ جا کر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی چوہدری فیصل وڑائچ آف کالرہ کلاں بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ہم خرم پرنس کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالٰی ان کو اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے محکمہ صحت کی غفلت کے باعث عرصہ دراز سے خالی یورالوجی پروفیسروں کی آسامیاں پْر نہ ہونے اور پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں9پروفیسرز تعینات نہ کئے جانے کی وجہ سے سینکڑوں طالبعلموں کی پریشانی پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروادیا۔اپنے توجہ دلائو نوٹس میں انہوںنے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ایک ،شیخ زاید ہسپتال ایک، نشتر میڈیکل ایک، سیالکوٹ میڈیکل کالج ایک اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں ایک یورالوجی پروفیسر کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے ان خالی آسامیوں کو پرْ کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں گردے کے غریب مریض مشکلات کا شکار ہورہے ہیں اور شعبہ کا سربراہ نہ ہونے سے دیگر ڈاکٹرز بھی مریضوں کے علاج پر توجہ نہیں دے رہے ۔دوسری طرف ان میڈیکل کالجوں میں پڑھنے والے طلبہ کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ جب محکمہ کا سربراہ ہی موجود نہ ہو اور فیکلٹی مکمل نہ ہو تو اس سبجیکٹ کا کورس کیسے مکمل کیا جاسکتا ہے ۔ان میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کی متعلقہ بار محکمہ صحت کو لکھ کر بھجوایا جاچکا ہے کہ یورالوجی پروفیسروں کی تعیناتیاں جلد مکمل کی جائیں مگر محکمہ اس طرف توجہ ہی نہیں دیتا۔جس کی وجہ سے ہسپتالوں اور کالجوں میں مشکلات کا سامنا انتظامیہ کو بھی ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں یورالوجی پروفیسروں کی تعیناتی نہ ہونے سے گردوں کے ہزاروں مریضوں کی ڈیالسز متاثر ہورہی ہے مریضوں کو رجسٹریشن سے لیکر ڈیالسز کروانے تک غریب مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے۔اور اکثر مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں ریفر کیے جارہے ہیں جہاں علاج انتہائی مہنگا اور غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہے ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے گردہ وارڈ ز میں مریضوں کی تعداد زیادہ اور بیڈز کی قلت بھی ہے حکومت اس طرف بھی توجہ دے اوراسمبلی کے ایوان کو بتایا جائے کہ یورالوجی پروفیسرز کی تعیناتی کتنے عرصے میں مکمل ہوگی اور اس کی راہ میں کون سی رکاوٹیں حائل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سابق سیکرٹری گجرات بار مرزا ندیم اختر ایڈوکیٹ کے بھائی صحافی فرحان مرزا کے والد محترم کی وفات پر PTI گجرات کے راہنماء علیم اللہ وڑائچ عرف مٹھو گورالی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی چوہدری سجاد لاہنیکا بھی ہمراہ تھے علاوہ ازیں ملتان ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال اور ایڈیشنل سیشن جج چوہدری آصف کوروٹانہ نے بھی ٹیلیفون پر مرزا ندیم اختر سے اظہار تعزیت کیا اور جلد گھر آکر فاتحہ خوانی کا کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایک وفد نے جامعہ گجرات کا دورہ کیا اور مرکز برائے السنہ و علوم کے دارالترجمہ کے تحت علمی سطح پر ہونے والے تراجم کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے کام کو خراج تحسین پیش کیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے وفد میں ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ ضیاء احمد ارشد اور ڈائریکٹر لیگل محمد فاروق راجہ شامل تھے۔ وفد نے جامعہ گجرات میں آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر سربراہ مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ ڈاکٹر غلام علی اور ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا نظام کسی بھی ملک کی قومی ترقی کا آئینہ دار ہوتا ہے اور مستقبل کے لائحہ عمل کو مرتب کرنے میں راہنمائی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور مختلف علوم و فنون کے علمی تراجم ہماری علمی ترقی کے لیے مددگار ثابت ہونگے۔ تراجم افکارِ تازہ اور نظریات ِ نو کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔ ترجمہ ایک مشکل ذہنی مشق ہے مگر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے ترجمہ کے عمل کو کئی خوبیوں سے مزین کر دیا ہے۔ پاکستا ن میں علمی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں مختلف زبانوں سے تراجم نئے علمی میلانات سے روشناسی کا سبب ہیں۔ بعد ازاں وفد کے اراکین نے دارالترجمہ کا دورہ کیا جہاں پر ڈاکٹر غلام علی نے انہیں دارالترجمہ میں جاری علمی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جامعہ گجرات کا CeLTSمختلف سطحوں پر فن ترجمہ کے ایسے ماہرین کی علمی تدریس میں مصروف کار ہے جو مستقبل میں ترجمہ کے حوالہ سے ادارہ جاتی ضروریات کو بخوبی پورا کر سکیں۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے قوانین کے ترجمہ کا فریضہ بھی جامعہ گجرات کے دارالترجمہ کو سونپ رکھا ہے اور اس منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈاکٹر غلام علی نے اراکین وفد کو قوانین کے ترجمہ کے حوالہ سے مختلف مراحل سے آگاہی بخشی۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ ترجمہ کے علمی پہلوئوں کو کماحقہ مدنظر رکھے بغیر تراجم میں کمالِ فن پیدا کرنا ناممکن ہے اور ہمیں واثق امید ہے کہ جامعہ گجرات کا دارالترجمہ اپنی علمی کارگزاریوں کے سبب ملکی زبانوں کے فروغ کے لیے ایک اہم ذمہ داری سے سبکدوش ہونے میں کامیاب ہو گا۔ وفد نے جامعہ گجرات کے انسٹیٹیوٹ برائے ہوٹل و ریسٹورنٹ مینجمنٹ کا دورہ بھی کیا اوروہاں پر جدید حوالوں سے نوجوان طلبا و طالبات کی عملی تعلیم کے روشن پہلوئووں کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے چائلڈ لیبر کرانے پر بھٹہ مینجر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر 6افراد پر 28ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاری مہم کے دوران اے سی گجرات نے لیاقت برکس کی اچانک چیکنگ کی جہاں کم عمر بچے سکول جانے کے اوقات میں موجود تھے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مینجر علی عباس ولد سفیان سکنہ شاہدولہ ٹائون کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ دریں اثنا ء اے سی گجرات نے زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر سپر سٹور مالک عبدالرزاق، ہوٹل مالک عاصم شہزاد، عنصر شہزاد اور راستوں پر جانوروں کو گوبر پھینکنے پر شفیع، احسان اور شریف پر جرمانہ عائد کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کے لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی پروگرام کے تحت گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لئے کٹٹروں کی پرورش کرنیوالے کسانوںمیں 23لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے، اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ارشد تھے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت فیز ون میں کٹٹروںکی بہتر پرورش اور انہیں فربہ کرنیوالے 401مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن کی گئی تھی جنہیں مجموعی طور پر 23لاکھ روپے کے چیک دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیز ٹو کیلئے مزید 720کسانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جنہیں جلد چیک فراہم کر دیے جائیں گے۔ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ ملک کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر سکتا ہے خصوصا کٹٹروںکی پرورش سے نہ صرف کسان معاشی طور پر خوشحال ہوگا بلکہ ملک گوشت کی پیداوار میں خود کفیل اور اسے ایکسپورٹ بھی کر سکتا ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ حکومت پنجاب کے اس انقلابی اقدام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پرائیویٹ سکولز پر عدم اعتماد ،والدین نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے سرکاری سکولوں کا رخ کر لیا ،اپنے بچوں کی تعلیم سرکاری سکولوں سے حاصل کروانے کا عہد تفصیل کے مطابق پرائیویٹ سکولوں میں بھاری فیسوں ،میٹرک پاس اساتذہ اور نامکمل پڑھائی سے تنگ والدین نے اپنے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے سرکاری سکولوں کا رخ کر لیا ہے ،چونکہ امیر لوگوں کا یہ رجحان بن گیا ہے کہ زیادہ فیس لینے والے سکولوں میں تعلیمی معیار بھی اچھا ہوتا ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل بر عکس نکلی ہے ،پف کے سالانہ امتحانات میں بھی پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے پانچویں اور آٹھویں کلاسز کے امتخانات نہیں دلوائے ،جس پر والدین شدید بے چینی کا شکا ر ہو گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے پرائیویٹ سکولوں کو روزی کا ایک ذریعہ بنا رکھا ہے اور لوٹ مار شروع کی ہو ئی ہے ،غریب لوگ اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا رخ کرتے ہیں ،جبکہ پرائیویٹ سکولز مالکان اپنے رزلٹ اور سکول کو بدنامی سے بچانے کے لئے کمزور بچوں کے داخلے ہی نہیں بھیجتے ۔تاکہ سکول کی بدنامی نہ ہو ،والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنچاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو بند کیا جائے ۔اور تمام بچوں کو سرکاری سکولز میں داخلہ یقینی بنا یا جا ئے ،جبکہ گلیانہ ،ملکہ ،بھگوال ۔ٹھوٹھہ رائے بہارد، ڈوگہ ،اور دوسرے دیہاتوں کی عوام نے پرائیویٹ سکولوں سے اپنے بچوں کے سرٹیفکیٹ لے کر سرکاری سکولوں کا رخ کر لیا ہے ،واضع رہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے اپنے سکول کے اساتذہ کو کھلی چھٹی دے رکھی کہ وہ ٹیوشن سنٹر قائم کر لیں ،تاکہ جو رقم غریب اپنے گھریلو بجٹ کے لئے بچا لیں ،وہ بھی نکلو ا سکیں ،جو سراسر زیادتی ہے ۔حکومت پنچاب اس پر بھی پابندی لگائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف پنچاب نے چوہدری محمد الیاس کو ضلع گجرات کا صدر نامزد کر دیا ۔باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنچاب نے چوہدری محمد الیاس کو ضلع گجرات کا صدر نامزد کر دیا اور جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔چوہدری محمد الیاس اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کی بطور صدر اور جنرل سیکرٹری نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنچاب کے صدر عبد العلیم خاں نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔عبد العلیم خاں نے نوٹیفکیشن جاری کر تے ضلع گجرات کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری فضل داد میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ میں بے ہوشی کے ڈاکٹر کو جلد تعینات کیا جائے ،یہ بات حلقہ گلیانہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت زاہد مصطفی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کو قائم ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔اور چند ماہ قبل مزکورہ ہسپتال میںڈلیوری کے لئے آپریشن بھی شروع کر دئیے گئے تھے ،لیکن ہسپتال میں بے ہوشی کا ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ بے ہوشی کے ڈاکٹر کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔کیونکہ میٹر نٹی ہسپتال میں کسی بھی وقت ایمرجنسی آپریشن کیا جانا ہوتا ہے ۔حکومت پنچاب اور ای ڈی او ہیلتھ عوامی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے بے ہوشی کے ڈاکٹر کو فوری طور پر تعینات کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ملک ضیاء الحسن لمے شریف (فرانس)، ملک فاروق لمے شریف کے چچا ملک فضل حسین جو کہ گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل مسجد غوثیہ مہریہ لمے شریف میں پڑھا گیا ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی خطاب اور دعا مولانا نوید اقبال جنڈ شریف نے کرائی۔ نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں چیئرمین یوسی بھگوال ملک صفدر، وائس چیئرمین ملک زاہد حسین پنڈی ہاشم، سابق ناظم ملک امجد بھگوال، سابق ناظم ملک عطاء الرحمن ڈوگہ، ملک شاذر صدیق ڈوگہ، حاجی نصراللہ مکوال، نمبردار بائو مہر پنڈی ہاشم، سید شہزادہ حسین شاہ، پیر سید الطاف حسین شاہ، مولانا ابرارسیالوی، سید محمد انور نقوی، ملک طارق پپو، ملک ریاض راولپنڈی، ملک نعیم راولپنڈی، ملک آصف اقبال راولپنڈی، مہر غلام رسول ڈھل، نواب خاں بٹ لمے شریف، مبشر بھٹی لمے شریف، ملک یاسر پہلوان، فہد ملک پہلوان، ملک اصغر مہر لمے، ملک نوید اصغر، ملک اصغر پنڈی ہاشم، ملک غلام حیات پنڈی ہاشم، صوبیدار (ر)ملک الیاس، محمد اشرف بھٹی سابق کونسلر، صوفی حمید بٹ، ملک جاوید اقبال، سردار خاں بٹ، چوہدری سردار خاں ڈھل، صوفی الطاف بٹ (فرانس) لمے شریف، راجہ لیاقت پنڈی ہاشم، ڈاکٹر ضیاء الحسن چوہدری لمے شریف، ملک ذاکر حسین (سپین) لمے شریف، حافظ ساجد حسین ملک لمے شریف کونسلر، ملک احمد خاں پنڈی ہاشم، ملک شاہ ناز (انگلینڈ) لمے شریف، ملک ارشد، ملک سفیر مولوی، محمد نواز فوٹو گرافر، محمد حفیظ (دبئی) اور دیگر شامل تھے تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ وسیم نے حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)گجرانوالہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کرپشن اور ڈیزل چوری کو بے نقاب کرنے پر سینئر صحافی بیورو چیف گوجرانوالہ24نیوز شفقت عمران کے ساتھ ملازمین کی طرف سے غنڈہ گردی اور تشدد کی پرزور مزمت کرتے ہیں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اسلام آباد میں 7 نیوز کے رپورٹر اعظم گل کے ساتھ وفاقی وزیر انوشہ رحمن کے گارڈز کی غنڈہ گردی کی بھی مزمت کرتی ہے اس طرح کے غیر جمہوری اقدامات سے صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی سرانجام دہی سے روکا نہیں جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کاوشیں تاریخی ہیں قوم متحد ہو کر اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے سیہون شریف کے بعد پشاور کچہری میں دہشت گردی کی بدترین کارروائیاں قابل مذمت ہیں حکومت اور پاک فوج ملکر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت اب دور نہیں جب امن و امان کا گہوارہ بنے گا ہم سیہون شریف اور پشاور میں خود کش حملوں کی پرزور مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر راہنما مسلم لیگ(ن)ملک فضل حسین اعوان سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل مرجان اور چوہدری محمد اشرف کنجیال سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی بدر مرجان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے غم اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)تاشفین صفدر مرالہ کوPTI ایگزیکٹو کونسل کی ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ پہلے سے زیادہ احسن انداز میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ کھاریاں راہنما پی ٹی آئی ہارون بھٹی مسیح اور راہنما پی ٹی آئی چوہدری عمران مانی ملک پور نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی لیڈر شپ نے انہیں ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب کر کے جہاں خواتین کی نمائندگی برقرار رکھی ہے وہاں پر ضلع گجرات اور بالخصوص حلقہ این اے107 کی نمائندگی بھی دی ہے ہم مرکزی لیڈر شپ کو بھی خراج تحسین جبکہ تاشفین صفدر مرالہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے درمیان رکھ پبی سرکار کے جنگلات عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ کے مسافروں کے لئے دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں کافی عرصہ سے نہ تو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جنگل کی صفائی کی ہے اور نہ ہی مناسب دیکھ بھال کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ یہ جنگل چوروں ڈکیتوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے آئے روز جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں چور، ڈکیت جنگل میں پناہ لیتے ہیں اور شام کے بعد جی ٹی روڈ پر آ کر لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں اگر کوئی ان کے اشارے پر نہ رکے تو گولی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے گذشتہ دنوں کھاریاں کے ایک نوجوان کو نہ روکنے پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا اور اُس سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ کریانہ کے مقام پر محکمہ پولیس نے چوکی بھی قائم کر رکھی تھی جو رات کے وقت یہاں پر گشت کرتی تھی لیکن کافی عرصہ سے چوکی بھی بند پڑی ہیں اور پولیس کے اہلکاروں کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوروں ڈکیتوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں تحصیل کھاریاں، تحصیل سرائے عالمگیر کے عوام نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ رکھ پبی سرکار کے علاقہ میں رات کے وقت گشت کے نظام کو فعال کروائیں اور محکمہ جنگلات کے ارباب اختیار بھی صورتحال کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)قرآن وہ آسمانی کتاب ہے جوسینوںمیںمحفوظ اورجن پرنازل ہوئی وہ رب کائنات کومحبوب ہوجاتے ہیں۔ رب کائنات نے اس الہامی کتاب کومحفوط رکھنااپنے ذمہ لیا ہواہے۔ قیامت تک اس میںزیرزبرکی کمی بیشی نہیںہوسکتی۔ اس بابرکت قرآن مجیدفرقان حمید کواپنے سینوںمیںمحفوظ رکھنے والے حفاظ کرام دنیاآخرت میںبلندمرتبہ پاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارعلا مہ عطاء اللہ بندیالوی نے دارالعلوم تعلیم القرآن جامع مسجدالخلیل میںسالانہ محفل حسن قرات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمولانامحمدالیاس چنیوٹی، حافظ عمران احمد، شاہد عمران عارفی، وسیم اللہ امین، حافظ طاہر شہزاد، قاری سعید احمد، محمدعمرعمران، حافظ محمدعاطف، قاری انوارالحسن ، حسن افضال صدیقی، قاری عفان اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ آج ہم قرآنی تعلیمات اورفرامین رسول ۖ سے دوری کی وجہ سے امحطاط کاشکارہیںکیونکہ نبی رحمت ۖ نے واضح ارشادفرمایاکہ قرآن اوراحادیث کوتھامنے والے گمراہ نہ ہوںگے اورزمانے میںعزت پائیںگے مگرآج مسلمان اپنے اسلا ف اوراسلا می تعلیمات سے دورہوکرکمزورہوگیااورغیر مسلم طاقتیں مسلمان پرگرفت کئے ہوئے ہیں۔ دینی مدرسے قرآن اوراسکی تعلیمات کومحفوظ رکھے ہوئے ہیںان مدرسوںمیںپڑھنے والے طالب علم امن وسکون کاپیغام لیکردنیامیںپھیل رہے ہیںاوردین اسلا م کے طالب علموںکی علمی پیاس بجھانے میںمصروف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ کمبوہ انسدادمنشیات ہسپتال کادورہ کیا۔ اس موقع پرامتیازاظہرباگڑی،ڈائریکٹرمحمدعمران سنی،ارسلان بلوچ،احمدیار وڑائچ، ارشاد اللہ چیمہ، بابا قیصر،محمدنعیم مغل، وقاص زرگر، تنزیل ہاشمی ودیگربھی موجودتھے۔ ممبرقومی اسمبلی افتخاراحمدچیمہ نے کہا کہ کمبوہ ہسپتال منشیات کے خلاف جہادکررہاہے اورمحمدعمران سنی کمبوہ کی خدمات قابل تحسین ہیںجومنشیات کے عادی افرادکونشہ سے چھٹکارادلا کرمعاشرے کامفیدشہری بنانے میںمصروف ہیںاورسب کوان کی اس کاوش میںبھرپورمددکرنی چاہئے ۔تا کہ اپنے علاقہ کومنشیات سے پاک کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیںکرسکتے سیاسی وعسکری ذمہ دار مشترکہ سوچ کے ساتھ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک ایک ہیں۔ ہمارازلی دشمن بھارت چندمفادپرست عناصر کی پشت پناہی کرکے ہمیںکمزورکرنا چاہتا ہے مگروہ اپنے مقصدمیںکامیاب نہ ہوسکے گا۔(فوٹوہمرا ہ ہے)وزیرآباد(نا مہ نگار) ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ کمبوہ انسدادمنشیات ہسپتال کادورہ کیا۔ اس موقع پرامتیازاظہرباگڑی،ڈائریکٹرمحمدعمران سنی،ارسلان بلوچ،احمدیار وڑائچ، ارشاد اللہ چیمہ، بابا قیصر،محمدنعیم مغل، وقاص زرگر، تنزیل ہاشمی ودیگربھی موجودتھے۔ ممبرقومی اسمبلی افتخاراحمدچیمہ نے کہا کہ کمبوہ ہسپتال منشیات کے خلاف جہادکررہاہے اورمحمدعمران سنی کمبوہ کی خدمات قابل تحسین ہیںجومنشیات کے عادی افرادکونشہ سے چھٹکارادلا کرمعاشرے کامفیدشہری بنانے میںمصروف ہیںاورسب کوان کی اس کاوش میںبھرپورمددکرنی چاہئے ۔تا کہ اپنے علاقہ کومنشیات سے پاک کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیںکرسکتے سیاسی وعسکری ذمہ دار مشترکہ سوچ کے ساتھ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک ایک ہیں۔ ہمارازلی دشمن بھارت چندمفادپرست عناصر کی پشت پناہی کرکے ہمیںکمزورکرنا چاہتا ہے مگروہ اپنے مقصدمیںکامیاب نہ ہوسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سابق جنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن وزیرآبادچوہدری مختاراحمدچیمہ ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی ، چوہدری ارباب مختارچیمہ ایڈووکیٹ کے تایا جان، چوہدری ارشداقبال چیمہ ایڈووکیٹ سندھ ہائیکورٹ مختصر علالت کے بعدامریکہ میںرضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ مورخہ23فروری بروزجمعرات دن11بجے آبائی گائوںڈوڈانوالی تحصیل وزیرآبادمیںاداکی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می یوتھ ونگ وزیرآبادزون کے صدرزمان حیدرچیمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوںکے کردارکے بغیرمعاشرہ میںتبدیلی ناممکن ہے۔ نوجوان ملک کی تقدیربدلنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ سراج الحق کی اپیل پریکم مارچ کویوم ممتازقادریشہیدمنایا جائے گا۔ وہ جماعت اسلا می یوتھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرعدنان انورکھرل، عقیل احمد، ندیم صادق تارڑ، منظورحسین پھول، سجاداحمدگجرسمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان کے جذبوںکوزندہ کرنے کاوقت آگیا ہے پاکستان کوبچانے کے لئے محب وطن نوجوانوںکواپناکرداراداکرناہوگا۔ ملکی مسائل کے خاتمہ کے لئے جماعت اسلا می جیسی امانتدارقیادت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ یکم مارچ کوبعدازنمازمغرب گوندل پورہ میںممتازقادری شہیدکی یادمیںعاشق رسول ۖ کانفرنس ہوگی۔ جس کی قیادت محمدمشتاق بٹ امیدوارپی پی104کرینگے جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می پنجاب بلال قدرت بٹ اورمعروف عالم دین صاحبزادہ پیرمحمدآصف ہزاروی خطاب کرینگے ۔ کانفرنس کی کامیابی کے لئے کمیٹیاںتشکیل دے دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مرکزفیضان مدینہ شیخ القرآن جامع مسجد غوثیہ اسٹیشن والی وزیرآبادمیں مورخہ24فروری بروز جمعتہ المبارک کومنعقدہ امام ابوحنیفہ کانفرنس دوپہر1:00بجے سے 3:00بجے تک ہوگی ۔کانفرنس میںخطیب اعظم بریڈفورڈلندن مفتی محمدانصرالقادری اورجگرگوشہ شیخ القرآن پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی خطاب کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)افغان مہاجرین کو جنگی بنیادوں پر افغانستان بھیجا جائے۔ افغانستان بھارت کا مہرہ بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت تحصیل وزیرآباد کے رہنماؤں صاحبزادہ حافظ حامد سعید، علامہ محمد عمران کیلانی ،علامہ زبیر حنیف جماعتی ،قاری محمد اشفاق اور قاری محمد ذوالفقار نقشبندی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد امنی پیدا کرنا بھارت اور امریکہ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم بھارت اور افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی بند کرنے کی وارننگ دیں۔ دہشتگردی کے خلاف متبادل بیانیہ جاری نہ کرنا حکومتی نااہلی ہے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان میں مداخلت کا اعتراف کرنے والے بھارتی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔ دہشتگرد وں کے ہم مسلک علماء دہشتگردی کی مذمت کریں۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ جنگی حالات میں گروہ بندی نہیں صف بندی کی ضرورت ہے۔ اہل حق تحفظ مزارات اولیاء کی سیکورٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔جنگی حالات میں قومی قائدین سیاسی محاذآرائی چھوڑ کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔نفاذ نظام مصطفی سے ہی امن قائم ہو سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان دشمنی میں ہر حد عبور کر لی ہے ۔ پاکستا ن میں دہشتگردی کرنے والے بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں۔ تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ اہلسنّت نے دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانے کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ حکومت مزارات اولیاء کی سیکیورٹی کی خامیاں دور کرے۔ اسلام کے نام پر ہونیوالی دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ پاکستان میں بد امنی پیدا کرنا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔حکومت آل پارٹیزکانفرنس بلاکر قیام امن کیلئے نیشنل ایجنڈے کا اعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اپنوںپے کرم غیرو ںپرستم ،ای ڈی اوہیلتھ گوجرانوالہ کامستقل حاضرسروس لیڈی ڈاکٹرکوزبردستی تبدیل کرکے ایڈہاک پرآئی لیڈی ڈاکٹرکوڈیوٹی جائن کروادی،عوامی وسماجی حلقوںکااحتجاج۔تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈاکٹرصائمہ تبسم جو کے بی ایچ یوسنٹرڈھونیکی میںحاضرسروس ہیںان کوزبردستی ای ڈی اوہیلتھ گوجرانوالہ سعید اللہ خان نے تبدیل کرکے ایڈہاک پرآئی لیڈی ڈاکٹر آمنہ مصطفی کوجوائن کروادیا اورلیڈی ڈاکٹرصائمہ تبسم کی بی ایچ یولویری والہ میںٹرانسفرکردی۔ واضح رہے کہ بی ایچ یوڈھونیکی میںکوئی سیٹ خالی نہ ہونے کے باوجودای ڈی او نے ڈاکٹر آمنہ تبسم کوڈیوٹی جوائن کروادی جس پر عوامی سماجی حلقوںنے ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹرصائمہ تبسم کوواپس بی ایچ یوسنٹرڈھونیکی میںتعینات کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسئلہ کشمیراقوام متحدہ میںکبھی حل نہیںہوگا۔ وہاںوہی مسئلہ حل کرسکتا ہے جوعالمی طاقتوںکے مفادمیںہو۔ امریکہ نے جب چاہاانڈونیشیااورسوڈان میںعیسائی اکثریتی علاقوںکوآزادریاستوںکادرجہ مل گیا۔ مسئلہ کشمیر70سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرہے فلسطین اورکشمیرکامسئلہ مسلمانوںکوخودحل کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ شیخوپورہ خان پور پاور پراجیکٹ کے پل کی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ شیخوپورہ میںخان پور نہر پر پونے 2ارب کی لاگت سے زیر تعمیر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ آزمائش کے دوران پانی کا بہائو برداشت نہ کرسکا اور 100میٹر طویل پل نیچے آگرا ۔ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کے دعوے ہوا ہوئے پونے 2ارب کی خطیر لاگت سے زیر تعمیر خان پور ہائیڈرو پروجیکٹ آزمائش کے دوران زمین بوس ہونا تعمیرات میں ناقص میٹیریل کی نشاندہی ہے سید بلال شیرازی نے کہا کہ پونے 2ارب روپے کی لاگت سے4.6میگا واٹ کے زیر تعمیر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو دسمبر میں آپریشنل ہونا تھا جس پر90فیصد کام مکمل ہوچکا تھا خان پور پاور پراجیکٹ کی تعمیرات پہلے پانی کے ریلے میں زمین بوس ہونا کرپشن کی نشاندہی ہے قومی دولت کے ضیاع کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصبوں میں بچت کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں بچت ہوگی تو میٹیریل بھی ناقص استعمال ہوگا اس لیے دیگر منصوبوں کا بھی خدا ہی حافظ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے ترجمان نے ایک تنظیم کی طرف سے مزارات اولیا کے تحفظ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ درگاہوں کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے ، جواگر اپنا کردار ادا نہیں کرسکتی تو اعلان کرے،اہل سنت زندہ ہیں، مر نہیں گئے کہ حفاظت نہ کرسکیں۔ مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے والے حفاظت کیسے کریں گے ؟ ترجمان نے کہا کہ مزارات پر حملے کرنے والے اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا مائنڈ سیٹ اور مدرسے واضح ہیں۔ منافقت کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی دہشت گردی ہورہی ہے ، وہ ایک ہی مسلک کے ماننے والے ہیں، کسی بریلوی سنی کا نام آج تک نہیں آیا۔ اس لئے لعل شہباز قلندر، عبداللہ شاہ غازی،بابا فرید شکر گنج، داتا دربار، سخی سرور،رحمان بابا کے مزارات پر حملے کرنے والوں کے نام واضح ہیں۔ ریاست مزارات کی حفاظت میں ناکام رہی تو سنی خود حفاظت کریں گے، کسی سے تحفظ کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ اہل سنت کی پرامن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ریاست اپنی ذ مہ داری ادا نہیں کرسکتی تو واضح کرے۔ہم تحفظ خود کرلیں گے۔ کس کو معلوم نہیں کہ خود کش حملوں ، فوج پر حملے کرنے والے کون ہیں اور کس مسلک سے ہیں۔ ہمارے زخموں پر نمک نہ چھڑکا جائے۔پاکستان میں جن لوگوں نے 1980ء کی دہائی میں فرقہ واریت شروع کی ،کیا میڈیا، پولیس، فوج اور سکیورٹی ادارے نہیں جانتے ۔ لوگوں کو بیوقوف نہ بنایا جائے اور سنیوں کا تمسخر نہ اڑایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تھرکے کوئلے سے بجلی کی پیداوار 2018 تک شروع ہو جائے گی جس میں ایک سال کے اندر تین گنا اضافہ ہو جائے گا۔ تھر کا علاقہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جہاں کوئلے کے 175 ارب ٹن کے ذخائر موجود ہیں مگر اسکے باوجود یہ علاقہ سماجی ترقی اور انفراسٹرکچر میں بہت پیچھے ہے۔تھر کے پسماندہ علاقے میں تقریباً پچیس لاکھ افراد رہتے ہیں جن کی سماجی ترقی پر بھی توجہ دی جائے ورنہ اقتصادی ترقی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ تھر میں سعودی عرب اور ایران کی مجموعی توانائی کے ذخائر سے زیادہ توانائی موجود ہے جو پاکستان کے گیس کے مجموعی ذخائر سے 68 گنا زیادہ ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ توانائی کے یہ ذخائرپاکستان کی توانائی کی ضروریات کو کئی سو سال تک پورا کر نے کے علاوہ توانائی کی برآمدات کے ذریعے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمانے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی حکومت اور ایک نجی کمپنی نے تھرکے بلاک نمبر ٹو سے دن رات کوئلے نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ 1320 میگاواٹ کی مجموعی استعداد کے چار بجلی گھر زیر تعمیر ہیں جن پر دو ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کی کمرشل آپریشن کی تاریخ جون 2019 تھی مگرکام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے جسکی وجہ سے کمرشل آپریشن 2018 میں شروع ہو جائینگے۔ میا ں زاہد حسین نے کہا کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ تھر میں اقتصادی ترقی کے ثمرات کے فوائد مقامی آبادی کو نہیں ملیں گے اسلئے سندھ حکومت مقامی آبادی کو اس کے ثمرات سے محروم نہ ہونے دے۔ اس سلسلے میں حکومت سندہ اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی کوششیںقابل تعریف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علا مہ سید سبطین حیدر سبزواری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کلبھوشن یادیو کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کی گرفتاری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کو خراب کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ اور وزراکی فوج ظفر موج نے کسی بین الاقوامی فورم پر ہندوستان کی پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی کو بے نقاب نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کے لئے مخصوص لابی نے کلبھوشن کے ایران میں قیام کو تومیڈیا میں خوب اچھالا،مگر اس کے کرتوت اور جن تنظیموں کے ذریعے دہشت گردی کو پھیلاتا رہا اس کا ذکر تک نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران گیس پائپ لائن بارڈر پر آگئی مگر امریکی خوف اور کچھ عرب ممالک کی محبت میںاسے پاکستان کی سرحد تک پہنچانے کا اپنے حصے کا کام بھی کرنے کو تیار نہیں۔ اب پانامہ کے ہنگامے میں جس طرح قطری شہزادے خطوط بھیج رہے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے کوایران کے خلاف میڈیا میں اچھالنے کے پیچھے کون تھا اور ایسا کیوں کیا گیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ایران میں ولی امرالمسلمین کی زیر نگرانی متقی اور صالح علما کی حکومت ہے ، جنہیں 1979ء سے امریکہ اور اس کی لابی موت سے ڈرا رہی ہے،مگر ایران نے کبھی جھکنا پسند نہیں کیا۔ بلکہ دہشت گردی کے خلاف ڈٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک نے فرقہ واریت اور تکفیریت کی سرپرستی کی، ان کے نام اب بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اور سب کو پتہ ہے کہ کس طرح ملاوں نے چند ڈالروں اور ریالوں کے عوض اپنے ایمان بیچے اور امت میں اختلافات کو ہوا دیتے رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پرامن قربانی کی پالیسی کے باعث ایسی فضا قائم ہوئی کہ مختلف مکاتب فکر نے ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھی اور فرقہ واریت کاجن بوتل میں بند کردیا۔ جبکہ دہشت گرد گروہوں کو پالنے والے ادارے اور حکومتیں بھی اب ان درندوں سے محفوظ نہیں اور وہ اپنی غلطی پر شرمندہ بھی نظر آتے ہیں، یہ اہل تشیع کی دفاعی مگر پرامن پالیسی کا ثمر ہے۔ جس کے لئے قربانیاںدیں ، ہمیں کوئی اپنے مسلک سے ہٹا سکا اور نہ ہی دفاع کو چھوڑا۔بلکہ شیعہ پہلے سے زیادہ محفوظ اور آگاہ ہوا ہے۔ آج ہمیں محدود کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہائی کا شکا رہیں۔ یہ ایک دن کی محنت نہیں، قائدین کا کردار اور خلوص ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)کلچر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم ازادی موسیقی کے حوالے سے بڑی تقریب منعقد ہوگی اجلاس ضلعی کنوینئر عیسیٰ خانخیل ی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ اس سال عالمی یوم ازادی موسیقی کا عنوان موسیقی میں خواتین کا کردار کے حوالے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں تین مارچ کی تقریب کو شایان شان منایا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ) ضلع سوات محمد آمین خان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس میں کامیاب اساتذہ کے تقرریوں کے سلسلے میںانٹرویو شیڈول درجہ ذیل ہوںگے ، 27-28 فروری اور یکم مارچ 2017 کوصبح 8بجے سے دوپہر 3بجے تک سی ٹی پوسٹ کیلئے انٹرویو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1مینگورہ ، اے ٹی /ٹی ٹی / قاری پوسٹ کیلئے انٹرویو گورنمنٹ ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں ، ڈی ایم /پی ای ٹی کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول شگئی میں ہوں گے ، اسی طرح پی ایس ٹی اساتذہ کیلئے صبح 8بجے سے دوپہر 3بجے تک ہر سب ڈویژن میں دو مارچ سے پانچ مارچ تک انٹر ویو ہوگی جو کہ بابوزئی سب ڈویژن کا ایس ڈی ای او آفس شگئی سیدوشریف ، مٹہ سب ڈویژن کا ایس ڈی ای او افس مٹہ ، سب ڈویژن بحرین کا گورنمنٹ ہائی سکول مدین ، سب ڈویژن کبل کا ایس ڈی او آفس کبل ، سب ڈویژن خوازہ خیلہ کا ایس ڈی ای او آفس خوازہ خیلہ ، سب ڈویژن چار باغ کا ایس ڈی ای او آفس چار باغ ، سب ڈویژن بریکوٹ کا ایس ڈی ای او آفس بریکوٹ میں ہوں گے ، تمام امیداواران درجہ بالا تاریخوںکو کسی بھی دن اپنے اصلی کاغذات بمعہ فوٹو کاپیاں ساتھ لاکر انٹرویو کیلئے حاضر ہوجائے ، بعد میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)سبجیکٹ سپیشلیسٹ کا ناجائز تبادلوں کے خلاف سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، گزشتہ روز ال خیبر پختونخوا سبجیکٹ سپیشلیسٹ ایسو سی ایشن نے صدر پرنسپل علی شیر کی قیادمت میں سبجیکٹ سپیشلیسٹ نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل محمد ابراہیم کے تبادلہ جو جی ایچ ایس ایس بریکوٹ سے جی ایچ ایس سخرہ عمل میں لائی گئی ہے ، یہ تبادلہ کے بجائے سکول بدری کے متراد ف ہے لہٰذا تعلیم کو سیاست آلودنہ کیا جائے ، پی ٹی آئی حکومت انصاف اور تعلیم کا بنیادی ایجنڈا رکھتی ہے اور مذکورہ تبادلہ ، سکول بدری اس میرٹ کے یکسر خلاف ہے لہٰذا فورم نے اس کی مذمت کی اور اس کی منسوخی کے لئے ہر قسم قربانی دینے کا عزم ظاہر کیا ، فورم نے پرنسپل محمد ابراہیم کے خدمات کو سراہا اور اس تبادلہ کو بد نیتی ، سیاسی بنیادوں پر گردانا ، مظاہرے میں علی شیر ، دلاور خان، حمید الحق ، بہرہ مند ، خالد محمود ، شاہ سید ، عنایت الرحمن ، فضل ربی ، احمد خان ، عظیم خان ، ظہور احمد ، سردار علی ، محمد کرم ، کمین خان ، عبداللہ شاہ ، خورشید احمد ، حفیظ اللہ ، اکرم سید ، اسرار الدین اور دیگر نے شرکت کی ، مظاہرے میں اس تبادلہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور محمد ابراہیم کا ساتھ دینے میں ہر فورم پر ساتھ دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں پولیس کا سرچ اپریشن ،6افغانیوں سمیت 20مشتبہ افراد گرفتار ، گزشتہ روز ایس ڈی پی او سٹی حبیب اللہ خان ، ایس ایچ او مینگورہ امجد علی خان ، ایس ایچ او بنڑ ظاہر شاہ ، ایس ایچ او رحیم آباد الطاف حسین نے بھاری نفری کے ہمراہ سٹی سرکل کے علاقوں وتکے ، طاہر آباد ، بنڑ ، شاہدرہ ، مینا بازار ، گرین چوک ، نیوروڈ اور دیگر علاقوں میں سرچ اپریشن کیا جس میں 6افغانیوں سمیت 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) سوات میں سیکورٹی ریڈ الرٹ ، ضلعی کچہری اور دفاتر کی سیکیورٹی سخت ، ڈی آئی جی اور ڈی پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، گزشتہ روز مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور شہر سمیت ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی کی جاری ہے ، ضلعی کچہری ، سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات کی سیکورٹی مذید سخت کردی گئی، اس سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان، ڈی پی او سوات اعجاز خان اور ایس ڈی پی او حبیب اللہ خان نے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور رحیم آباد ، مینگورہ، بنڑ ، سیدوشریف اور دیگر پولیس سٹیشنوں کا دورہ کرکے افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے سختی سے ہدایات جاری کئے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور بروقت اطلاع دیں ، اس سلسلے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ڈی پی او سوات اعجاز خان اور ایس پی اپر سوات بخت زادہ خان کے ہدایت پر ڈی ایس پی مٹہ اکبر شنواری کی نگرانی میں ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان کا تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن ،اپریشن کے دوران 13مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ ایس پی اپر سوات بخت زادہ خان کے مطابق سرچ اپریشن کو ائندہ بھی جاری رکھنے کا عزم اس موقع پر ایس پی اپر سوات نے اخباری نمائندو ں کو بتایا کہ اپر سوات میں امن وامان کنٹرول میں ہے تاہم مزید بہتری کیلئے اپر سوات پولیس سرچ اپریشن اور گشتوں کو مزید بڑھادیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور مشتبہ افراد کے بارے میں مقامی پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جرائم پیشہ افراد اور امن دشمنوں کا صفایا ممکن ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)وزارت عظمی کے حصول کے لئے اسلام آباد میں پختون قوم کا سہارا لے کر دھرنے دینے والے تبد یلی کے دعویدار حکومت مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیںمسائل و مشکلات ناچ گانوں سے حل نہیں ہو تے اس کے لئے جدوجہد کرنا چائیے، پنجاب کے سیاست کرنے والے کبھی بھی پختون قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے موجودہ حکومت کے چار سال گزرنے کو ہے لیکن انہوں نے پختون قوم کیلئے کچھ نہیں کیا ،ANPعدم تشدد کے پالیسی پر عمل پیرا ہے سیاست عبادت کے طرح کر رہے ہیں گالم گلوچ اور جھو ٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتےANPنے امن کے خا طر ووٹ لیا تھا اور سیکورٹی فورسز، پولیس ، عوام مل کر عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سمیت کارکنان نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا کیونکہ اس مٹی سے محبت کرنے والے اور پختون قوم کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے والے صرف ANPجماعت ہے جو ہر فورم پر صرف پختون قوم کے آواز اُٹھا رہے ہیں ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی کا راج تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے اپنے منشور پر سو فیصد عمل کرنے سمیت تعلیم کے میدان میں انقلاب بر پا کر کے سینکڑو ں سکول ، کالجز اور درجنوں یونیورسٹیاں قائم کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت پیش کیا عمران خان اقتدار کے لئے دھرنوں کے بجائے صوبے کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے دھر نہ دیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی رحمت علی خان ،ضلعی رہنما عبد الصبور خان ،شیر شاہ خان ، ذہین خان، شوکت خان ، حیدر علی شاہ ، ابراہیم ،محمد حنیف ، محمد غلام ، لاجبر خان ، سربالی خان اور دیگر نے گذشتہ روز کوزہ بانڈئی سیگرام کے علا قہ لعلو بانڈئی میں شمولتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر محمدغلام کے قیادت میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف سے درجنوں افراد مستعفی ہو کر محمد یونس ، محمد عارف ، محمد قیوم ، نعیم ، محمد اکبر ، عالم شیر ، عثمان ، تازہ گل ، خورشید ، فرمان ، اکبر علی ، رحیم اللہ ، اکبر حسین ، صالح جان ، اختر شاہ ، جان زیب ، شیر افضل خان ، گوہر علی ، گران با چا، گل زادہ ، ریاض، ظاہر خان ،شیرحسین،احمدشاہ،بلال،سلمان،کاکی،علی اکبر،نواب،اخترشاہ،افتاب،اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے،مقررین نے مزید کہا کہ اس وقت اگر پختون قوم کا کوئی خیر خواہ ہے تو صرفANPجماعت ہے پختون قوم نے تبدیلی کے جھو ٹے دعویداروں کو ووٹ دے کر غلطی کی ۔اب لوگوں نے تسلیم بھی کیا ہے اس لئے لوگ جوق درجوق ANPمیں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے مر کزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ کوزہ بانڈئی ائیر پورٹ کے لئے زمین دینے والے لو گوں کے تمام تحفظات دور کر کے مناسب معاوضہ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ANPنے اپنے دو سالہ اقتدار میں ریکارڈ ترقیا تی کام کی جس کا پاکستان کے تاریخ میں کوئی مثال نہیں لیکن ترقیا تی کام ہم کسی پر احسان نہیں بلکہ ہم نے اپنا فرض پورا کیا ہے ۔ ہمارے دور حکومت میں منظور شدہ سکیموں پر موجودہ حکومت اپنے نام کے تختیاں لگا کر رہے ہیں جو عوام خوب جانتے ہے 2018الیکشن میں تبدیلی کے جھو ٹے دعویداروں سمیت پنجاب کے سیاست دینے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں عزت و احترام ہم سب کے لئے ہے ہم کسی کو مایوس نہیں کرینگے پختون قوم آپس میں اتحاد اتفاق پیدا کر کے ANPکے جھنڈے تلے متحد ہو جائے۔
۔۔۔۔۔