گجرات کی خبریں 16/11/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) علامہ اقبال نے قوم میں جذبہ خودی کو بیدار کیا۔ اور اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر اُمت مسلمہ کی ترقی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار EDO ایجوکیشن طاہر کاشف نے گزشتہ روز گورنمنٹ غریب پورہ میں یوم اقبال کی منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اُمت مسلمہ کیلئے رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اُمت مسلمہ میں شعور بیدار کیا۔ اور آج جس طرح پاکستان ترقی کر رہا ہے یہ سب علامہ اقبال کی سوچ کا نتیجہ ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد میو نے قوم کو آج پھر علامہ اقبال جیسے رہنما کی ضرورت ہے جو قوم کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کرے۔ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غریب پورہ محترمہ مس رضیہ اختر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں جو اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور آج جو ہر طرف علامہ اقبال ڈے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے یہ ایک مستحسن عمل ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں کی طلبہ کی قائدانہ صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ان مقابلہ جات میں بچوں اور بچیوں نے جس طرح اپنے ہنر کا اظہار کیا یہ قابل تحسین ہے۔ بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہئے۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے انگلش اور اردو تقاریر اور کلام اقبال کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) علامہ اقبال کی شکل میں اُمت مسلمہ کے پاس ایک ایسا رہنما موجود ہے جو انہیں ہر طرح کے حالات میں جینے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ نے دی ایگزا سکول گجرات میں یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم جذبہ خودیٔ کو بیدار نہیں کریں گے۔ ترقی نا ممکن ہے کیونکہ نوجوانوں میں جذبہ خودی صرف اسی وقت بیدار ہو سکتا ہے جب وہ غیور اور غیرت مند ہوں اور ہمیں خوشی ہے کہ اقبال کے شاہین ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔ ممتاز سماجی شخصیت جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ رانا ثاقب مشرف ناز نے کہا کہ علامہ اقبال ایک فلسفی ہی نہیں ، صوفی شاعر بھی تھے جن کی شاعری میں تصوف ‘ حریت کا درس ملتا ہے۔ اور ہم علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ترقی کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مختلف خاکہ جات ‘ ٹیبلو پیش کئے۔
………………………………
گجرات (جی پی آئی) IHMA ضلع گجرات کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع گجرات کے ممتاز ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ‘ لیڈی ڈاکٹرز و طلبہ نے شرکت کی’ اس تقریب کے مہمان خصوصی ‘ صدر نیشنل ہومیو پیتھی’ ڈاکٹر محمود الحق عباسی’ اور صدرPHMA ڈاکٹر زبیر قریشی تھے۔ اس تقریب میں جاوید اعوان’ رانا علام مرتضیٰ’ نعیم حفیظ’ عرفان مرل’ ڈاکٹر طارق شاکر آزاد کشمیر’ ڈاکٹر فیصل سلیم’ ڈاکٹر محمد اشرف گجرات ہومیو پیتھک میڈیکل کالج’ ڈاکٹر اشفاق سلیم’ ڈاکٹر وکیل چوہدری’ ڈاکٹر سید حسن اختر شاہ’ ڈاکٹر عدنان ملک’ ڈاکٹر ظفر زیدی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر NCH نے نیشنل کونسل کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
……………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ عامر چوہدری۔ سید عرفان کاظمی’ سید گلفام کاظمی و دیگر نے ممتاز صحافی ذوالفقار علی باجوہ کو 7 نیوز کا نمائندہ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ذوالفقار علی باجوہ ایک محنتی’ متحرک صحافی ہیں جو ہمیشہ صحافت کے میدان میں اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہیں۔ وہ 7 نیوز کو گجرات میں مقبول بنانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔ اور 7 نیوز کی انتظامیہ کو ایک اچھے نوجوان صحافی کو اپنے پلیٹ فارم سے کام کرنے کا موقع دیا۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف آوان شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی نے کی۔ جبکہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ممتاز ثناء خوان رسول عارف شاہد گوندل’ محمد امین’ حافظ محمد صدیق’ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
……………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے ٹرا نسپورٹرزکو دھند کے متعلق لیکچر دیا اور پمفلٹ تقسیم کیئے۔اس مو قع پر خطا ب کر تے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ مو سم سرما میں دھند پڑ نے کی وجہ سے سڑک پر حد نگاہ کم یا صفر ہونے کی وجہ سے زیا دہ تر حا دثا ت رو نماء ہو تے ہیں جس سے قیمتی انسا نی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔دھند پڑنے کی صو رت میں ان ہدا یا ت پر عمل کر کے نقصا ن سے بچا جا سکتا ہے ۔پیلی لا ئٹ کا استعمال کریں،ڈبل انڈی کیٹر کا استعما ل کریں ،گا ڑی کی رفتا ر 30 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھیں ،قافلہ کی صو رت میں سفر کریں ،اور ٹیکنگ سے گریز کریں ،ونڈو سکرین کو صا ف ریکھیں اور وائپر کا استعما ل کریں ،زیادہ دھند پڑنے اور حد نگاہ صفر ہونے کی صورت میں غیر ضروری سفر نہ کریں ،نظر نہ آ نے کی صورت میں گا ذی کسی محفو ظ جگہ جیسے پٹرول پمپ ،ہوٹل وغیرہ پر کھڑی کریں،گا ڑی کے پیچھے ریفلیکٹرلگائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی، بانی پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، ناظم نشرواشاعت صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، وائس چیئر مین سید ظہیرالحسن شاہ چشتی، پیر قاضی محمود اعوان شریف، پیر سید سرور شاہ بخاری، پیر راشد سیالوی، مولانا غلام عباس فیضی، شیخ اظہر رضوی، مولانا غلام غوث بغدای و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ممتازصوفی سخی بلاول شاہ نورانی کے مزار پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہداء کی مغفرت، زخمیوں کیلئے صحت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دُعا گو ہیں۔قائدین نے ایک بار پھر غلط حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ کتنے دُکھ کی بات ہے کہ ایک دن بلوچستان میں دہشت گردوں کے دھماکے سے اتنا بڑا نقصان ہوتا ہے،تو دوسرے دن اُسی بلوچستان میں سی پیک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان کے بڑوں نے طالبان کے گُرو سے دُعا کروائی ہے۔ اس سے بڑا قول و فعل کا تضاد کیا ہو سکتا ہے۔ قائدین نے کہا ایک طرف ضرب عضب ہے جو دہشت گردوں کیخلاف ہو رہی ہے، دوسری طرف غلط پالیسیوں کی وجہ سے اذانوں، نظامِ تبلیغ، محافل میلاد، محب وطن سُنی عُلماء اور ناموسِ رسالت و ختم نبوت کی اقدار کیخلاف پابندیاں لگائی جارہی ہے۔ یہ پالیسیوں کے تضاد کا مظہر ہے۔ قائدین نے کہا جلتی پر تیل کے مترادف سیکورٹی کا نظام درست کرنے کی بجائے سخی بلاول شاہ نورانی، سیون شریف اور دیگر کئی مزارات کوکلی یا جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ جس سے ملک کی اسی فیصد آبای پر مشتمل سوادِ اعظم اہلسنت و جماعت بریلوی کے جذبات دینیہ شدید مجروح ہوئے ہیں اور یہ تأثر مضبوط ہورہا ہے کہ اندرون خانہ بھی داعش کی سوچ موجود ہے۔قائدین نے مطالبہ کیا کہ صوفیا کے تمام مزارات زیارت کیلئے کھول دیئے جائیں۔ بصورت دیگر تحریک لبیک یا رسول اللہۖ ملک کے تمام صوبوں اور کشمیر میں سڑکوں پر نکلنے میں حق بجانب ہو گی۔ قائدین نے کہا کہ ماہِ میلادُ النبیۖ کی آمد آمد ہے حکومت اور ذمہ دارانِ قوم فوری طور پر دینی جلسوں پر تمام پابندیاں ختم کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)واپڈا کھاریاں ڈویژن کے آفس سے جاری ہونیوالی خبر کے مطابق درختوں کی کٹائی کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل فیڈروں کی بجلی ان تاریخوں اور اوقات میں بند رہے گی عوام الناس نوٹ کرلیں15نومبر صبح9بجے تا1بجے تک جنڈانوالہ فیڈر،آئی جے کالونی فیڈر،اولڈ کینٹ فیڈر+نیو کینٹ فیڈر،مین بازار اور سٹی فیڈر کھاریاں شامل ہیں یہ سلسلہ مزید2دن جاری رہیگا یہ کام گرڈاسٹیشن تھپلہ سے لیکر جی ٹی روڈ کھاریاں اور کینٹ کے علاقہ میںہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)حکومت عوام کے جان مال کے تحفظ میں بری طرح ناکا ہوچکی ہے دہشتگردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے عوام کی نظریں پاک فوج پر ہیں کہ فوج ہی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے از خود نوٹس لے سانحہ بلوچستان شاہ نورانی مزار کی پر زور مذمت کرتے ہیں شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار راہنماPTIحلقہNA107تاشفین صفدر مرالہ نے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکی نااہلی کی وجہ سے پھر کئی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں دہشتگردوں نے پھر خون کی ہولی کھیلی ہے اور پھر امدادی کاموں اور سیکورٹی کیلئے پاک فوج نے ہی خدمات سرانجام دی ہیں اگر یہ حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو حکومت کیوں نہیں چھوڑ دیتے عوام سوال پوچھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک میں امن وانصاف کے قیام کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سانحہ بلوچستان درگاہ شاہ نورانی دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے بے گناہ قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے ہم پر زور مذمت کرتے ہیں انشاء اللہ حکومت ان دہشتگردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی یہ اپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی واضح دلیل ہے کہ دہشتگردپاک سرزمین چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اور وہ اسطرح کی بزدلانہ کاروائیوں کے دوران بے گناہوں کا ناحق خون بہارہے ہیں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پرMNAچوہدری عابدرضا کوٹلہ اورMPAچوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ بلوچستان سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ہے حکومت اور پاک فوج مل کر چند بچے کھچے دہشتگردوں کیخلاف برسر پیکار ہے اور ان کھلے خاتمہ کیلئے کامیابیاں حاصل کررہی ہے یہ درندے اپنی مزموم حرکتوں کے ذریعے پہلے پاکستانی بہادر اور غیور قوم کو ڈرا سکتے ہیں اور نہ ہی آئندہ یہ اپنے مقاصد میںکامیاب ہوسکیں گے انشاء اللہ جلدپاکستان سے ان باقی بچ جانیوالے دہشتگردوں کا خاتمہ بھی کردیا جائے گا اور ملک پھر سے امن وامان کا گہوارہ بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سید صابر حسین شاہ گلیانہ نے گذشتہ روز المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہروال کا دور کیا چیئرمین ادارہ سید مدثر حسین شاہ نے استقبال کیا اور تفصیلی وزٹ کروایا اس موقع پر نابینا بچوں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا جس سے مہمان لطف اندوز ہوئے گفتگو کرتے ہوئے سید صابر حسین شاہ نے کہا کہ مدثر حسین شاہ عملی طور پر وہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں جو کہ خدا نے اس انسان کے ذمہ لگایا ہے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات آئیں اور دیکھیں کہ کام کس طرح کیا جاتا ہے اور ساتھ بھی دیں ہم ادارہ کے ساتھ تعاون کریں گے یہ بچے ہرلحاظ سے خصوصی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد رفیق (فرانس)نے سانحہ بلوچستان پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جابحق ہونیوالوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر اور زائرین کے درمیان دھماکے حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں درگاہ شاہ نورانی میں بم دھماکے میںمردعورتوں اور بچوں کی شہادت پر دل خون کے آنسو روتا ہے ہم غم کی گھڑیوں میںلواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زورپرموٹرسائیکل چھین کرفرار۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ادریس فاروق بٹ کام سے جارہے تھے کہ تھانہ سٹی کی حدودسیا لکوٹ روڈپرنامعلوم ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر روک کرموٹر سائیکل نمبریGAO 5591.16 چھین کرفرارہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی ساتھی ملک محمد عمر صبح سیر کے لیے زینب ہسپتال یوٹرن کے سامنے روڈ کراس کر رہے تھے کہ ٹویوٹا ساجد نامی ڈرائیور چلا رہا تھا نے سائیڈ مار دی جسے وہ شدید زخمی ہو گئے ان کو گوجرانوالہ ریفر کیا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے سے انتقال کر گئے دوسرے حادثہ میں عبدالقیوم بٹ اور فیصل ساہی المعروف بودن ساہی ساکن کوٹلی ساہیاں موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ امرت پورہ یوٹرن پر پرالی سے لدی ٹرالی نے دونوں کو روند ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تینوں افراد کو گکھڑ اور کوٹلی ساہیاں کے مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ایک ہی رات میں چوری کی دو وارداتوں میں نامعلوم چور حافظ سمیع اللہ ٹیلرز کی دوکان محلہ نور پورہ سے کنڈے کاٹ کر 35سوٹ چرا لے گئے دوسری چور ی ارسلان مصطفے سلیمی کی اسی محلہ میں واقع کریانہ سبزی کی دوکان سے انار کی پیٹی نکال کر لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) تحصیل وزیرآبادکے سرکاری محکموںکے کاافسران کااجلاس زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنرمحمدانوبریارمنعقد ہوا۔اجلاس میںجعلی اورغیر معیاری اشیائے خوردونوش تیارکرنے والے عناصرکی سرکوبی اوران کوعبرتناک انجام تک پہنچانے کے اقدامات بارے لائحہ عمل طے کئے گئے۔اے سی محمدانوربریار نے کہا کہ کیمیکل والا دودھ ودیگرناقص اشیاء تیارکرنے والوںکاسختی سے محاسبہ کیا جائے گاکیونکہ ملاوٹ کرنے والوںکااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اس موقع پرتحصیلدارغلام مصطفی انصاری،گلزاراحمد اورمحمدشفقت چیمہ،ڈاکٹر اصغرچوہدری،لائیوسٹا ک ڈاکٹرزاہد حسین،ڈاکٹر ذاکررانا،ارشد سیال ،عثمان ریاض،پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ شہریاررفیق فائربرگیڈ،میراحمدآفتاب،فلک شیر،علی اصغر،آفتاب صادق،حمزہ ودیگربھی موجودتھے۔ سرکاری جگہوںپرقابض گروپس کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلانے اورمحاسبہ کرتے ہوئے کوٹ فضل احمدمیںسرکاری سکول کی جگہ کوفی الفورواگزارکرنے کے احکامات جاری کئے اورجامکے چٹھہ ہائی سکول مینصفائی کے نامکمل انتظامات کواورگندگی کوصاف کرنے بارے ایجوکیشن محکمہ کے ذمہ داران کوفوری اقدامات کرنے کاکہا گیااوراسسٹنٹ کمشنر آفس کی حفاظتی چار دیواری کا40لاکھ روپے کی رقم سے کام شروع کردیا گیا جوجلد پایہ تکمیل کوپہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سابق ممبرقومی اسمبلی ومرکزی نائب امیر جماعت اسلا می پاکستان میاںمحمداسلم نے کہا ہے کہ کھیلوںکو فروغ طلباء کی منفی صلا حیتوںکوجلا بخشتاہے جسکی بدولت ان میںاعتماداورآگے بڑھنے کاجذبہ بیدارہوتا ہے۔وہ دارارقم سکول سوہدرہ کے سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرریجنل ڈائریکٹرصابر حسین بٹ،ڈائریکٹرمحمدفاروق مرزا،کونسلر ذبیع اللہ ملک،منیب احمد سمیت والدین نے کثیر تعدادنے شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ دارارقم سکولز سسٹم نے دینی ودنیاوی تعلیم اورکردارسازی کے ساتھ ساتھ طلباء کوکھیلوںکی سہولیات بہم پہنچاکردوسرے تعلیمی اداروںکے لئے قابل تقلیدمثالی قائم کردی ہے ۔قوم کے نونہالوںکی نشوونماکے لئے کھیل اشدضروری ہے طلبہ کوکھیل مواقع فراہم کرنے والے تعلیمی ادارے بہترین نتائج دیتے ہیں۔(فوٹوہمرا ہ ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سماجی راہنما حاجی محمدفیروز چیمہ آف ویروکی نے کہا ہے کہ انسان اسلا م کو اپنی زندگیوںمیںنافذکرے،اسلا م ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے کی راہنمائی کرتا ہے۔اسلام ایک دین مکمل ہے جسمیںعبادات کے علاوہ دنیاوی مسائل کاحل موجودہے۔اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین کے طابع رہ کرزندگی گزارنے والے مسلمان ہی حقیقی مسلمان ہیںاوراحکامات الٰہی کے مطابق زندگی بسر کرے۔انہوںنے حب میںشاہ نورانی کے مزارپرہونے والی دہشت گردی کی شدیدمذمت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جہانگیر بدر پیپلزپارٹی کے ہی نہیںتمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مفاد کے محافظ تھے اور انکے سانحہ ارتحال سے سیاسی کارکن مخلص او ر شفیق راہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ترجمان حامد ناصر چٹھہ عبدالکریم بٹ نے تعزیتی بیان میں کہا جب وہ وفاقی وزیر تھے انکے دروازے ہر سیاسی کارکن کی داد رسی کیلئے ہمیشہ کھلے رہے،جہانگیر بدر نے پیپلزپارٹی کی خاطر جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رہیں گی انہوں نے مرحوم کو پاکستان کی تاریخ کا سرخیل قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) نواحی یونین کونسل 11منصوروالی کے انتخابی نتا ئج بارے دائررٹ پٹیشن کا فیصلہ جلدمتوقع ،مسلم لیگ (ن)کے رہنماچوہدری ارشاد اللہ چیمہ نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل منصوروالی کے انتخابی نتائج کوہم نے الیکشن ٹربیونل گوجرانوالہ میںچیلنج کررکھا ہے اوراسی سلسلہ میںدوران سماعت ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحیدنے ریمارکس دیئے ہیںکہ توقع ہے قانون کے مطابق الیکشن ٹربیونل دائر کی گئی رٹ کاجلدفیصلہ سنا دے گا۔چوہدری ارشاد اللہ چیمہ نے کہا کہ عدالت عالیہ اورالیکشن ٹربیونل پرمکمل اعتماد ہے اورآخری فتح حق وصداقت کی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) دربار شاہ نورانی کے معصوم اوربیگناہ زائرین کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔دہشت گردوںکی بزدلانہ کاروائیاںہمارے حوصلے کسی صورت پست نہیںکرسکتے۔ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی سکالرپیرمحمدعارف ہزاروی نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سانحہ شاہ نورانی کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلوچستان کوایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ٹارگٹ کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان دشمن قوتوںکوملکی تعمیروترقی اورسی پیک منصوبہ کسی طورہضم ہونے میںنہیںآرہااوریہی وجہ ہے کہ کہ خوف وہراس کی فضاء پیداکرنے کے لئے بے گناہ لوگوںکو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ پاکستان کی خوشحالی کے ضامن میگا پراجیکٹس کوثبوتاژکیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پہچان اور مخلص نظریاتی کارکن اور اچھے انسان تھے۔ اللہ کریم ان کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) اسلامی تحریک پنجاب کے صدر حجة الاسلام والمسلمین علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور سیاسی سیل کے چیرمین میاں فرزند علی چھچھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدرکے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی کی قیادت اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا سرمایہ اور سیاست کا فخر تھے۔جنہوںنے آمریتوں کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کو فروغ دینے میں متحرک کردار ادا کیا۔ مرحوم کے صاحبزادے علی بدر سے تعزیت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ جہانگیر بدر سیاسی جدوجہد کا نشان اور نظریاتی پیپلز پارٹی تھے۔جنہوں نے اپنی قیادت اور نظریات سے زندگی بھر وفاداری کی۔عہدوں کی بجائے سیاسی عمل پر یقین رکھتے تھے۔ اقتدار میں اگر وزیر رہے تو اپوزیشن میں انہوںنے سڑکوں پر تشدد بھی برداشت کیا۔اور آمریت کا مقابلہ کیا۔ اسلامی تحریک کے رہنما نے مرحوم جہانگیر بدر کی مغفرت ، لواحقین اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی۔
۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے مرحوم کی جمہوریت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔جے یو پی سے پیپلز پارٹی کے رہنما کا گہرا تعلق رہا ہے۔ان کے گھر میں مولانا عبدالستار نیازی مرحوم سمیت تحریک ختم نبو ت کے رہنماوں کا آنا جانا تھا۔تعزیتی بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جہانگیر بدر سے ان کا تعلق بہت پرانا ہے۔ایم آرڈی کے پلیٹ فارم سے اکثر کمیٹیوں میں وہ جہانگیر بدر کے ساتھ ممبر رہے ۔انہیں ایک پرعزم اور غیر متزلزل رہنما پایا ہے، وہ پیپلز پارٹی کا چہرہ مہرہ اور نظریہ تھے۔مارشل لا کے خلا ف جدوجہد ان کی شخصیت کا طرہ امتیاز ہے کہ یحیٰ، ایوب خان، ضیاالحق اور پرویز مشرف کے دور میں آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوںنے جہانگیر بدر کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مادرِوطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوجی افسروں و جوانوں کی قربانیوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی اطلاعات باعث اطمینان ہیں لیکن بزدل مودی حکومت کو ایسی حرکتوں سے روکنے کیلئے پاکستان کو مؤثر اور منہ توڑ اقدامات کرنا ہوں گے، دشمن اس قسم کی کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا اور ہمارے بہادر عوام اور مسلح افواج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی اچانک وفات ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ۔جہانگیر بدر نے معمولی کارکن کی حیثیت سے پاکستان پیپلز پارٹی میں قدم رکھا اور پیپلز پارٹی کی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہوئے ۔جہانگیر بدر کی سیاسی عملی علمی خدمات عام پاکستانی کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کئی کتب بھی تحریر کی ان کی کئی کتب دنیا کے مختلف اداروں میں پڑھائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے تعزیتی پیغام میں کہا ۔اس موقع پر مقصود چغتائی،چودھری خلیل احمد ،رانا عامر رحمن محمود ،کرنل ڈاکٹر رشید احمد،بریگیڈیر (ر) محمد اختر خان ،حکیم محمد عزیز الرحمن جگرانوی نے بھی جہانگیر بدر کی وفات پر افسوس کا اظہا ر کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی) ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ بیرونی قوتوں کی ایماء پر کراچی میں علمائ،مجلس اور شاہ نورانی کے مزار پر حملے کئے گئے۔سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیخلاف سازشیں تیارہوچکی ہیں۔ باہمی اتحاد سے ان سازشوں کوناکام بنائی گے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی،مولانا عبد الحمید صابری،حافظ محمد امجد،مولانا نعمان حاشر، علامہ شبیر احمد عثمانی نے ”بیداری مسلم مہم” کے سلسلہ میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 19نومبر سے ملک بھر میں انتہاپسندی،دہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے ،مسلم امہ کی صورتحال اور ارض حرمین الشریفین کیخلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہی کیلئے ”بیداری مسلم مہم ”کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے والی قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ9/11کے بعد اسلامی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کو تباہ کیا گیا اور اب تمام اسلام اور مسلم دشمن قوتوں کاہدف سعودی عرب اور پاکستان ہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کراچی میں ”وحدت امت کانفرنس” منعقد کی جائے گی اور 19نومبر سے 31دسمبر تک لاہور سے کراچی اور کراچی سے خیبر تک ”بیداری مسلم مہم” چلائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود لوڈشیڈنگ آدھی نہ ہونا تشویشناک امر ہے انہوںنے کہا کہ بدترین موسم گرما گذر جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونے سے عوام و صنعتکارو تاجر طبقہ پریشانی کا شکار ہے انہوںنے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اعلانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ختم ہوگی۔ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ بند کیوں ہے عوام اس کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ لاہور کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ توانائی بحران اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کالا باغ ڈیم سمیت بروقت بڑے آبی ذخائر کی تعمیرنہ کرنے سے طویل ہوا ۔انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ پاور پلانٹ سے انتہائی مہنگی بجلی حاصل ہوتی تو عوام و صنعتکار دونوں کے مفادات کے خلاف ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے3600میگاوا ٹ انتہائی سستی اڑھائی روپے والی بجلی سسٹم میں آئے گی اس لیے حکومت بڑے آبی ذخائر کے ساتھ کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا آغاز کرے تاکہ توانائی بحران اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی) نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی خدمات کو تا قیامت سلام عقیدت ومحبت پیش کیا جاتا رہے گا۔ دین اسلام میں اتحاد و امن کیلئے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ ملت اسلامیہ کیلئے آئیڈیل ہیں۔رسول رحمت ۖ نے فرمایا حسن اور حسین رضی اللہ عنہ جنت نوجوانوں کے سردار ہیں۔شہزادۂ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے محبت کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔اہل بیت نبوت کی عظمتوں کے ترانے تا قیامت کائنات میں گونجتے رہیں گے ۔ خاندان نبوت کی دین اسلام کے لئے قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔خاندانِ نبوت نے سر بلندی اسلام کے لئے جو خدمات سر انجام دیں تاریخ میں اس سے پہلے اور بعد مثال نہیں ملتی ۔در اہل بیت پر محبوب خدا ۖ سلام کہتے ہیں ۔ ملک و ملت کے استحکام ،معاشرہ میں قیام امن و فروغِ روا داری اور احیائے اسلام کے لئے ہر دور میں کردار سیدنا امام حسن علیہ السلام و خانوادۂ نبوت سے راہنمائی کی ضرورت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار جانشین امیر ملت حضرت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف اور چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف پر منعقدہ ماہانہ محفل پاک عظمت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امیر ملت رحمة اللہ علیہ کے فیضان سے پاکستان کا قیام ہوا۔ تحریک پاکستان سے لے کر تحریک ختم نبوت تک پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ نے مسلمانانِ پاک و ہند کی راہنمائی فرمائی ۔ دہشت گردی اور قتل و غارت کے پیچھے بھارت ،قادیانیت اور ملک دشمن عناصر کارفرما ہیں۔حکومت محب وطن علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر قیام امن ، فروغِ رواداری اور نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ کیلئے حکمت عملی وضع کرے ۔ ہم استحکام پاکستان اور دفاع عقیدۂ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس موقعہ پر بلوچستان میں حضرت سخی شاہ بلاول نورانی رحمة اللہ علیہ کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی اور دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور شہداء کیلئے بلندی ٔ درجات ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔اس موقعہ پر صاحبزادہ غلام رسول عرفانی، حافظ محمد شفیق جماعتی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے بھی خطا ب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے اس سانحے میںاطلاعات کے باجود انتظامات نہ کرنا صوبائی حکومت کی غفلت ہے ۔ دھماکے کے شواہد بتاتے ہیں کہ سلسلہ بھارت کے ساتھ جڑا ہوا ہے ،ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جو حملہ ہوا ہے یہ ہم سب پر ہوا ہے پچاس سے زیادہ جانوں کا ضیاع کوئی معمولی سانحہ نہیں ہے ،بھارت کو جواب دینے کے لیے کلبھوشن کو اب لٹکادینا چاہیے ،ہم نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شاہ نورانی کے خلیفہ کو تعزیتی پیغام پہنچادیاجبکہ اس سلسلے میں نہ صرف پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیابلکہ رات بھر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہاکہ ہم لوگ اور کربھی کیا سکتے ہیں ہم صرف ان دکھی اور مجبور لوگوں کے صرف دکھ میں ہی شامل ہوسکتے ہیں ،میں چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر متاثرہ مقامات پر پہنچا حکومت کو بھی وقت پراپنا کردارادا کرنا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قبائلی علاقوں میںافغانستان کے راستے بھارت کے شر پسندوں کے ٹھکانے موجود ہیں ،حکومت چاہے تو ان واقعات کو روکنا ناممکن نہیں ہے حکومت دہشت گردی کی جنگ کو قومی جنگ تصور کرے اورنیشنل ایکشن پلان میں سنجیدگی دکھائے ،۔آج جن کے پیارے اس دنیا سے چلے گئے ان کے گھروں میں قیامت کا سماں ہے ،انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے خفیہ یا داخلی راستوں کو محفوظ بنانے کی بجائے صرف باتوں سے کام چلایا جائے گا تو اس طرح کے سانحات تو ہونگے ہی ،انہوںنے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی صوفیا کرام کے مزارات میں خون کی ہولی کھیلی گئی اگر ہم نے ماضی سے کوئی سبق سیکھا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی آج بھی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر اشتعال انگیزی جاری ہے جس کاافواج پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔