گجرات کی خبریں 19/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) 28 محرم الحرام کو رانا مشرف علی ناز مرحوم کی رہائشگاہ پر سالانہ مجلس عزاء منعقد ہو گی۔ جس کے بعد رایتی جلوس شبیہہ ذوالجناح عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہو گا۔ گزشتہ روز 28 محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے بانی 28 محرم الحرام مجلس عزاء رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ 28 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ حسب روایت یہ جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہو گا جس کے انتظامات میرے ساتھ سید کاظم عباس کاظمی’ سید عرفان کاظمی’ سید گلفام کاظمی’ کے زیر انتظام منعقد ہو گا ۔ جلوس کے تمام انتظامات و لنگر انہی برادران کے زیر انتظام ہوں گے۔ گزشتہ دنوں ایک مقامی جریدہ میں انٹرویو کے دوران کچھ نام سہواً لکھے گئے ۔ کاظمی برادران کے ساتھ ملکر ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس بھر پور طریقہ سے برآمدہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ممتاز ثناء خوان رسول غلام سرور نقشبندی نے ممتاز کاروباری شخصیت صوفی محمد افضل کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ حج بیت اللہ کا شرف بہت بڑی سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہ شرف حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری کا نظام متعارف کروایا جائے ، سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے ہر مریض کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرز و عملہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے اچانک دورہ کے موقع پر کیاانہوں نے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں ، ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، ڈاکٹرز ، عملہ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی حاضری چیک کی اور مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارت دریافت کیا، ڈی ایم او وقار حسین خان، ای ڈی او ز ڈاکٹر الطاف چوہدری، ا ی ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او نے گورنمنٹ بوائر و گرلز پرائمری، ایلیمنٹری و ہائی سکولز کوٹ بیلہ، سیدھڑی، بہاری کالونی کے دورہ کے موقع پر مختلف کلاسوں ، کمپیوٹر لیب ، سائنس لیب اور لائبریری کا معائنہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ سکول میں زیر تعلیم تمام طلباء و طالبات کو لائبریری ، کمپیوٹر و سائنس لیب سے مستفید ہونے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں، اساتذہ ، کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے اور بہتر نتائج کے حصول کیلئے سخت محنت کریں نیز طلبہ و طالبات کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے۔انہوںنے ہدایت کی کہ نرسری کلاسوں میں زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کا داخلہ یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جن اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ملازمین کی حاضری لگائی جا رہی ہے اس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رابطہ کریں اور اہم تعلیمی اداروں میں تجرباتی طور پر بائیو میٹرک سسٹم نصب کریں ۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بنیادی مراکز کوٹ بیلہ، سیدھڑی،اور چکوڑی شیر غازی کا دورہ کیا اور علاج کے لئے موجود مریضوں سے سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ کے حوالے سے استسفار کیا ، ڈرگ سٹورز، ایکسرے رومز اور لیب کا معائنہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے تمام ہسپتالوں میں18بنیادی ادویات وافر مقدار میں فراہم کی ہیں ڈاکٹرز مریضوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ادویات مفت فراہم کریں۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز و عملہ بروقت ہسپتالوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ، مخصوص یونیفارم استعمال پہنیں، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر خصوصی کوٹہ کے تحت گجرات میں ابتک 96معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں، ضلع میں قائم سپیشل بچوں کے سکولوں کو ماڈل بنادیا گیا ہے، بصارت سے محروم افراد کیلئے جلد خصوصی مرکز بھی قائم کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور بلائنڈ ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل سفید چھڑی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے عثمان پلازہ سے ضلع کونسل تک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، چوہدری ارشد، صدر بلائنڈ ایسویسی ایشن چوہدری منیب، حافظ مزمل ، جاوید بٹ، ذیشان زیب، چوہدری ظہور الہی نے کی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بصارت سے محروم62 افراد میں زیب بٹ کی طرف سے سفید چھڑیاں بھی تقسیم کیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں رجسٹرڈ معذور افراد کی تعداد 3800ہے ان میں سے 500افراد بینائی سے محروم ہیں ، ضلعی حکومت دیگر تمام نابینا افراد کو سفید چھڑیاں فراہم کرے گی جبکہ سرکاری محکموں میں معذور کوٹہ کے تحت جو سیٹیں باقی ہیں انہیں بھی جلد پر کیا جائے گا اور ضلعی حکومت بلائنڈ ایسویسی ایشن کو دفتر بھی فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے باصلاحیت پرنسپلز اور اساتذہ کرام کی محنت سے ان اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ، مفت یونیفارم، کتابیں ، ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جارہا ہے ، گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی معذور افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلے اور شہباز شریف پارک میں سپشل پرسنز ڈے منایا جائے گا۔ انہوںنے واضع کیا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات انکا حق ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس سے قبل مختلف سکولوں کے طلبہ وطالبات نے سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے نظمیں پیش کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات عرفان علی کاٹھیا نے منصوبہ جات بروقت مکمل نہ کرنے اور سرکاری فنڈز کے ضیائع پرٹھیکیدار ٹی ایم اے محمد احمد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے بتایا کہ مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینشین کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں لیا گیا ہے ۔ انہوںنے خبردار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے ٹھیکیدار جو بروقت منصوبہ جات مکمل نہیں کریں گے ، ناقص میٹریل کے استعمال یا دیگر شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اٹارنی سید امجد کلیم طاہرمدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گجرات بابر جاوید ڈار ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم محمد نعیم نوشاہی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی سیالکوٹ مس شکیلہ مستور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نوید احمد گورائیہ ، اسلم جاوید ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی سرگودھا اعجاز احمد بوسال ،لاء افسران میاں کامران ظفر ، نوید رانجھا، طاہر تارڑ ، رانا عابد حسین آفس سپرنٹنڈنٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرفراز احمدو دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بابر جاوید ڈار ، محمد نعیم نوشاہی نے سید امجد کلیم طاہر کی بطور ڈسٹرکٹ اٹارنی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوںنے کہا کہ سید امجد کلیم طاہر نے پورے کیریر کے دوران اپنے فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور ایمانداری سے سرانجام دئیے ان کی خدمات آنے والے لاء افسران کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ ریٹارئرڈ ہونے والے ڈسٹرکٹ اٹارنی سید امجد کلیم طاہر نے بھرپور عزت افزائی اور محبت سے رخصت کرنے پر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور دوران سروس ان کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہا ۔ الوداعی تقریب میں سید امجد کلیم طاہر کو اعزاز ی شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے انتخابات میں چودھری پرویزالٰہی کو صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ چودھری ظہیر الدین جنرل سیکرٹری اور میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات چنے گئے۔ دیگر عہدیداروں کی نامزدگی کا اختیار جنرل کونسل نے متفقہ طور پر چودھری پرویزالٰہی کو سونپ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر عالمگیر ایڈووکیٹ، اجمل خان وزیر، رافع حسین، چودھری عبدالرزاق اور مسز حامد رانا پر مشتمل الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی، جانچ پڑتال اور واپسی کے بعد ان عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کیا۔ صوبائی جنرل کونسل نے پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی انتہائی خراب صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح نشاندہی کے باوجود حکمران اپنی بیڈ گورنینس بہتر بنانے کو تیار نہیں۔ کونسل نے مطالبہ کیا کہ غریبوں، کسانوں کیلئے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی دور کی سہولتیں اور مراعات بحال کی جائیں۔ چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ، طارق بشیر چیمہ، ایم این اے اور نومنتخب جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم قومی سلامتی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے آئینی مطالبہ پر قومی اداروں کا مذاق اڑا رہے ہیں، ملک میں امن و امان کی بہتری کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ورنہ حکمرانوں نے تو نیشنل ایکشن پلان کے بیشتر نکات پر عمل نہیں کیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی آج ملک سے باہر ہیں لیکن ملک میں صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کرنے اور عام آدمی کی بہتری اور خدمت کے عملی کردار کو پیش نظر رکھ کر آج پارٹی نے چودھری پرویزالٰہی کو ایک بار پھر صوبائی صدارت کا اعزاز دیا ہے۔ صوبائی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ہائوس کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے صبح سے ہی تمام اضلاع سے نمائندوں کی آمد جاری تھی جن کا ڈھول کی تھاپ سے استقبال کیا گیا۔ انتخاب کے بعد مسلم لیگ ہائوس چودھری پرویزالٰہی زندہ باد کے علاوہ چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ صوبائی جنرل کونسل نے پارٹی آئین کے تحت اجلاس میں پنجاب کی نمائندگی کیلئے 708 ارکان کا انتخاب بھی کیا۔ طارق بشیر چیمہ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آلو سستا ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن انہیں شاید علم نہیں کہ آلو کی کاشت والے کھیت ویران پڑے ہیں، کسان اپنی فصلیں لے کر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں لیکن عوام کو تو 30 روپے کلو آلو کہیں نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا چیف جسٹس یہ کہنے پر مجبور ہو کہ ملک میں بادشاہت قائم ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ٹھیک نہیں اس کا وزیراعظم عوام کا ہمدرد ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے۔ چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ نوازشریف کو ن لیگ کا صدر منتخب کرنے والوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں تھا کیونکہ پارٹی میں پہلے یونین کونسل پھر صوبائی اور آخر میں مرکز کے انتخابات ہوتے ہیں۔ چودھری ظہیرالدین نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ملک برباد کر دیا ہے، ملکی بینکوں سے قرض لے کر ان کو دیوالیہ کیا جا رہا ہے اور قرض لینے کیلئے اب تو سڑکیں بھی گروی رکھ رہے ہیں، پنجاب میں جنگلہ بس اور ڈالر بنائو ٹرین پر جو خرچ کیا جا رہا ہے اگر وہ رقم صحت اور تعلیم پر لگائی جاتی تو آج یہ حال نہ ہوتا، امن و امان قائم کرنے پر ہماری جماعت پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے تمام ونگز پہلے سے زیادہ محنت کریں اور عوام کی بھلائی کیلئے کام کریں۔ اجلاس میں قراردادیں عامر سلطان چیمہ ایم پی اے اور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے پیش کیں جبکہ میجر (ر) طاہر صادق، ریاض اصغر چودھری، راجہ ناصر، خدیجہ فاروقی ایم اپی اے، عارف گوندل، اصغر تیل والا، بائو رضوان، خرم منور منج، رحمن نصیر، میاں عبدالستار، شیخ عمر حیات، سکندر اعظم چیمہ، مرید عباس، رانا محمد حفیظ، طارق گجر، مخدوم بابر، محمد زوہیب گیلانی، رانا طارق، انجینئر شہزاد الٰہی، شہزاد طفیل، ذوالفقار پپن، بلال مصطفی شیرازی، شیخ عمر، ذوالقرنین ساہی، ثمینہ خاور حیات، ماجدہ زیدی، تمکین آفتاب، کنول نسیم، پروین اختر اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی شریک تھے۔