گجرات کی خبریں 23/1/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر ایک عظیم الشان روح پرور محفل منعقد ہوئی۔ محفل پاک کی صدارت صوفی با صفا منبع’ جدو سخا سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد عدیل قادری نے حاصل کیا جبکہ ممتاز ثناء خوان قاری شفقت اللہ قادری ‘مظہر عزیز قادری’ محمد دریائی’ صوفی محمد اقبال ‘ غلام حسین لوراں’ محمد احسان قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جبکہ حضرت علامہ صاحبزادہ سید فیضان الحسن شاہ’ صاحبزادہ سید ابرار حسین شاہ’ حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جس کے بعد قاری محمد اشتاق نے ختم غوثیہ پڑھا اور سلام پڑھا۔ بعد ازاں حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی نے خصوصی دعائیں کیں اور لنگر شریف تقسیم کیا۔ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں ‘ مریدوں’ عقیدت مندوں اور ارد گرد کے دیہات کے کثیر افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سالانہ محفل میلاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران ڈھلو کی خصوصی شرکت ۔ گزشتہ روز تیسری سالانہ محفل میلاد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ہال میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی صدر بار ایوسسی ایشن چوہدری عمران ڈھلو’ سیکرٹری بار چوہدری عمران طالب’ صدر کلرک ظفر اقبال ‘ سیکرٹری کلرک سید حسن رضا’ چوہدری عدیل کمبوہ’ غلام مصطفی’ نائب صدر کلرک ندیم ‘ زبیر’ نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میلاد میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور آخر میں تمام امت مسلمہ اور وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کیلئے خصووصی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں سانحہ چارسدہ کے شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے دوسرے روز بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ شہید طلباء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شہیدوں کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے اور موم بتیاں جلائی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ معصوم جانوں کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ہم بحیثیت قوم ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ذی شعور شہری بلا تفریق مذہب و ملت دہشتگردوں کی مذمت کر رہا ہے۔ اور حکومت پاکستان سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ دہشتگردوں سے نپٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کا کہ حکومتی سطح پر ناکافی انتظامات ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر سطح پر سخت حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بنیادی تربیت فراہم کی جائے۔ تاکہ وہ دہشتگردی کے واقعات سے نپٹ سکیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے خصوصی دعا کروائی۔ طلباء و طالبات نے مختلف ملی نغمات پیش کئے اور شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ قادری منصور الحق آوانی نے کی۔ خصوصی دعا صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ اس موقع پر محمد عارف شاہد گوندل ‘ سلیم مہروی’ حافظ صدیق و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے عہدیداران نے ڈاکٹر وکیل چوہدری کے بہنوئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر انجم نور دین’ ڈاکٹر ارشد سلیم’ ڈاکٹر لیاقت مہر’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) رحمان شہید روڈ تا جلالپور جٹاں روڈ 9ملین روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، حاجی ناصر محمود کے ہمراہ پراجیکٹ کا افتتا ح کیا، اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل اشرف ریحانیہ ، الحاج امجد فاروق، ٹی ایم ا و خرم محمود، سینئر صحافی طفیل میر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ، سید یاور عباس، چوہدری قدیر و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کے منصوبے کی تکمیل سے اس اہم شاہراہ کے اطراف رہائش پذیر، کاروبار کرنیوالے اور یہاں سے گذرنے والوں کو سہولت میسر ہوگی اس سے قبل جی ٹی روڈ ، رحمان شہید روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی جا چکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار گجرات رات کے اوقات میں بھی روشن ہے جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائمز میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ٹی ایم اے اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سٹریٹ لائٹس مسلسل روشن رہیں اور اگر کہیں کوئی خرابی ہو اسے بروقت درست کیا جائے گا۔ سینر صحافی طفیل میر نے سٹریٹ لائٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے طلبہ، اساتذہ اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کچہری چوک میں شمعیں روشن کی گئیں اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، حاجی ناصر محمود مہمانان خصوصی تھے چیئرمین یونین کونسل چوہدری اشرف ریحانیہ، الحاج امجد فاروق، ٹی ایم او خرم محمود، سید یاور عباس، ندیم بٹ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی، سینئر صحافی طفیل میر، صدر الیکٹرونگس میڈیا ایسویسی ایشن سید اظہر علی اور بڑی تعداد میں شہری بھی موجود تھے جنہوںنے شہداء کے درجات کی بلندی اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی گئی۔ ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد چارسدہ واقعہ نے پوری قوم کو خون کے آنسو رلا دیا ہے تاہم حکومت اور سکیورٹی ادارے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہدا کی قربانی کبھی بھی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی اورانکے مقد س خون سے وطن عزیز میں امن اور ترقی کا نیا سورج طلوع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فروری کے دوسرے ہفتے میں شہباز شریف پارک میں مراتھن ریس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف کیٹگریز میں اتھلیٹ حصہ لیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ مراتھن کے فاتح اتھلیٹس کو انعامات سے نوازیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع چیئرمینی کے لئے چوہدری برادران کی طر ف سے بیگم سمیر االہی کے اعلان کے بعد چوہدر ی مبشر سابق ایم این اے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری مبشر بنا سکتی ہے ۔امکانات واضع تفصیل کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کا مرحلہ تو مکمل ہو چکا ہے جب کہ مشکل مرحلہ اب آ رہا ہے کہ ضلعی چیئرمین کون کون ہوں گے ۔ضلع گجرات کی چیئرمینی کے لئے مسلم لیگ ن کے 4/5دھڑے اس وقت اپنا اپنا زور لگا کر اپنی اپنی پاور شو کر رہے ہیں ۔قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی ایم این اے ،ایم پی اے ،سینیٹر کے رشتہ دار کو ضلعی چیئرمینی نہیں ملے گی ۔اور ضلعی چیئرمینی کے لئے ووٹ بھی ہاتھ اٹھا کر دئیے جائیں گے ۔ضلع گجرات میں 117چیئرمین ہوںگے جو اپنا ضلعی چیئرمین منتخب کریں گے ،حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ضلع گجرات میں اس وقت 60ممبران موجود ہیں جو منتخب ہوئے ہیں ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی اور چند آزاد چیئرمینوں نے بھی اپنے مضبوط امیدوار کا اعلان کرد یا ہے ۔ضلع گجرات کی چیئرمینی کی جنگ کون جیتتا ہے ۔یہ فیصلہ تو الیکشن کے دن ہو گا ۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طر ف سے بھی ضلعی چیئرمین کے لئے مضبوط ترین امیدوارلایا جائے گا ۔معلوم ہو ا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت چوہدری مبشر حسین کو ضلعی چیئرمین بنانے کے لئے سوچ بچار کر رہی ہے ۔جس پر ضلع گجرات میں تمام دھڑے متفق ہو سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ئی ایل ایم کالج اوراین سی بی اے یونیورسٹی کے زیراہتمام چارروزہ آرٹ اینڈ کرافٹ میلہ شروع ہوگیا۔ممتازماہرتعلیم اورحسان ماڈل سکولزکی پرنسپل مسز روبینہ خالدنے نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پراین سی بی اے کے پرنسپل سیدآفتاب عاصم نقوی،نمائش کے آرگنائزراورویکلی گجرات ایکسپریس کے ایڈیٹرمحمدیوسف بھٹہ ،اکاؤنٹ مینجراین سی بی اے وقاص بٹ،لیکچرارمزمل حسین اوردیگرموجودتھے۔ مہمان خصوصی مسزروبینہ خالدنے فیتہ کاٹ کرنمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔نمائش میںشریک طالبات نے اپنے سٹالزاورہال کوخوب سجارکھاتھا۔مسزروبینہ خالدنے باری باری تمام سٹالزکا دورہ کیا،وہاں رکھی گئی اشیاء کے بارے میں سٹال ہولڈرزسے معلومات حاصل کیں اوراپنی پسندکی اشیاء خریدیں۔انہوںنے ہاتھ کی بنی ہوئی پراڈکٹس میں خصوصی دلچسپی لی اورفنکاروں کے کام کی تعریف کی۔انہوںنے آرٹسٹ طالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ این سی بی اے اورآئی ایل ایم کالج کی انتظامیہ نے گجرات کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے قابل قدر قدم اٹھایاہے۔انہوںنے طالبات کویقین دلایاکہ وہ بھی اپنے طورپر ہونہارآرٹسٹوںکی سرپرستی اورحوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔یہ نمائش اتوارتک جاری رہے گی۔پہلے دن مختلف کالجزکے طلباء وطالبات ،خواتین اورفائن آرٹ کے شائقین نے کثیرتعدادمیں نمائش کادورہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پنجاب ٹیچرز یونین گجرات کے زیر اہتمام پریس کلب گجرات میں عظیم الشان جلسہ اور احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں مردو خواتین اساتذہ نے شرکت کی، مرکزی صدر اللہ بخش قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب گذشتہ تین سالوں سے ایک ڈس انفارمیشن سیل کے ذریعے اساتذہ کو بدنام کرتی آ رہی ہے اور لوگوں کے ذہنو ں کو بدل کر یہ ٹرینڈ پیدا کر دیا ہے کہ اساتذہ پڑھاتا کچھ نہیں ہے اور گذشتہ سال سے اساتذہ کی ترقیاں روکنے کی سزائیں دی گئیں جس کے جواب میں اساتذہ نے فروری2015 میں احتجاج کیا اور جس کے رد عمل پر سیکرٹری تعلیم پنجاب نے 6 مئی 2015 کو مذاکرات کرکے 16نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو سزائیں دی جائیں گی اور نہ ہی ملازمتوں سے برطرف کیا جائے گا، کیونکہ چھے ویژن کا پیپر طلبہ کو دیا گیا جس کی بنیاد پر امتحان فلاپ ہو گیا ، حکومت سوالیہ پرچے بھیجتی رہی اور طلبہ رات آٹھ بجے تک پیپر حل کرتے رہے اس ناکام امتحان کے باوجود گذشتہ ماہ لا تعداد اساتذہ کو نوکریوں سے نکالا گیا ، سروسز ضبط کی گئیں ، ترقیاں روکی گئیں اور اسی کو آڑ بنا کر 5500 پرائمری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کر دیا گیا، جو کہ نجکاری کی ایک قسم ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کرکے سی ایس سی افسران اور سیاستدانوں کے حوالے کر نے کا پروگرام مرتب کر لیا ہے، جس سے تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑے بن جائیں گے، یوں سارے نظام تعلیم کو نجکاری میں بدل دیا جائے گا ، ہائیر سیکنڈری سکول کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے ، اساتذہ کو ڈراپ آئوٹ کی آڑ میں لوگوں کے دروازوں پر بھیجا جاتا ہے، جوکہ اساتذہ کی توہین ہے ، مرکزی صدر نے کہا کہ حکومت کو پرائیویٹائز کرنے کی بجائے قومی تحویل میں لے کر ان کے ملازمین کو حق ملازمت دے،آج بھی استاد دوسرے محکمہ سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اور لا تعداد لوگوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر دیا ہے،اساتذہ حکومت کی تعلیم دشمن اور اساتذہ کش پالیسیو ں کے خلاف علم بغاوت تھام کر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری تاج حید رنے خطاب کرتے ہیں کہ PEC کے متنازعہ امتحانات کو وجہ بنا کر سرکاری تعلیمی اداروں کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے کرنا نجکاری اور تعلیم دشمنی ہے، پنجاب ٹیچر یونین اس فیصلے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں ، محمد منیر چغتائی ضلعی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی تذلیل کا جو سلسلہ شروع کررکھا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اساتذہ کو حکومت کی ویسے ہی اپ گریڈنگ کرے جیسے کلرکوں کی کی ہے ، میٹرک پاس کلرکوں کو 11واں اور16 واں گریڈ مل چکا ہے، ایم فل او رپی ایچ ڈی اساتذہ گریڈ 9 میں کام کرنے پر مجبور ہیں ، مہر حبیب اللہ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبے منظور نہ کیے تو اساتذہ برادری PEC کے امتحانات کا بائیکاٹ کر دے گی، محمدنسیم اکرم کھوکھر ضلعی صدر SES گجرات ضلعی صدر متحدہ محاذ اساتذہ چوہدری شہزاد کائرہ ، محمداقبال قریشی، سینئر نائب صدر پی ٹی یو، ضلعی صدر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن سید مبشر الحسن ، تحصیل صدر حاجی احسان اللہ، چوہدری عبدالغفور تحصیل صدر سرائے عالمگیر ، صلعی نائب صدر عامر وحید گجر، محمد اصغر کھوکھر جلالپورجٹاں ، حکیم محمد زمان صدر ٹانڈہ، افضال حیدر صدر مرکز کنجاہ ، چوہدری نصیر خورشید رولیا صدر مرکز ککرالی، ضلعی راہنما ڈاکٹر سیف اللہ جلالپورجٹاں ، ضلعی راہنما ملک طارق اعوان دولت نگر، محمداکرم صدر مرکز ڈنگہ، رانا محمد نعیم سیکرٹری اطلاعات، رانا محمد تنویر صدر مرکز لالہ موسیٰ، چوہدری غلام حیدر ضلعی راہنما و دیگر راہنمائوں کی قیادت میں عظیم ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر کچہری چوک میں دعا پر اختتام پذیر ہوئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)این سی بی اے یونیورسٹی اورآئی ایل ایم کالج میںمنعقدہ آرٹ اینڈ کرافٹ میلہ کی افتتاحی تقریب میںشریک مہمان خصوصی مسزروبینہ خالدپرنسپل حسان ماڈل سکول گجرات نے نمائش میں شریک تمام سٹال ہولڈرطالبات کیلئے نقدانعامات کااعلان کیا۔انہوں نے گجرات کی نوجوان اورباصلاحیت آرٹسٹوںکی حوصلہ افزائی کیلئے مجموعی طورپر26ہزارروپے کے انعامات کااعلان کیا۔طالبات نے ان کے اعلان پرانتہائی مسرت کااظہارکیااورخوشی سے تالیاںبجائیں۔طالبات کا کہناتھاکہ گجرات کے فنکاروں میں تخلیقی صلاحیتیں موجودہیںان کی حوصلہ افزائی کی جائے تووہ بین الاقوامی معیارکاکام کرسکتی ہیں۔انہوں نے مہمان خصوصی مسزروبینہ خالدکابھی شکریہ اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی اور ائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کے حوالے سے حکومت پنجاب کے نئے قوانین پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا، ایسویسی ایشن اپنے تمام ممبران کو چائلڈ لیبر قوانین سے آگاہی فراہم کریں خلاف ورزی کی صورت میں مینجر یا منشی نہیں بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے بھٹہ خشت ایسویسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر غضنفر شاہ، پی ایس او عثمان سرور، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن سید شبیر حسین، نائب صدور ریاض احمد ، افتخار احمد اور بڑی تعداد میں ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت نے بھٹہ خشت ایسویسی ایشن کے نمائندگان سے مشاورت کے بعد چائلڈ لیبر کے حوالے سے نئی قانون سازی کی ہے جس کا مقصد بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی ملک قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اس قانو ن پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھٹہ خشت نہایت اہم انڈسٹری ہے اور اس سے وابستہ افراد معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیںضلعی انتظامیہ اور پولیس ہر گز نہیں چاہتے کہ کسی بھٹہ خشت مالک کے خلاف کاروائی ہو اور ہتھکڑیاں لگیں تاہم اس مقصد کے لئے بھٹہ خشت مالکان کو بھی لیبر قوانین پر عمل کرتے ہوئے چائلڈ لیبر کا خاتمہ یقینی بنانا اور مزدوروں کو اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے سکولوںمیں داخلے کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، ضلع گجرات میں اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں بھٹہ خشت پر پہلے ہی 46نان فارمل سکول بنائے جا چکے ہیںجہاں تعلیم یافتہ اساتذہ کرام کی تقرری کر دی گئی ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت نے بھٹہ خشت کی چیکنگ کے لئے ڈی سی او، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز کو مجاز مقرر کیا ہے صرف وہی چیکنگ کریں گے اوراگرکسی بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر پائی گئی تو منشی یا مینجر نہیں بلکہ مالک کے خلاف ایکشن ہوگا تاہم بھٹہ خشت مالکان کو اگر کوئی شکایت ہو تو وہ شکایات کے ازالہ کی کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے ضمیر الحق نے کہا کہ انہوں نے خود متعدد بھٹہ خشت کو چیک کیا اور بچوں سے مزدوری کرانے پر مالکان کے خلاف مقدمات در ج کرائے جس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اسی طرح بعض دیگر مقدمات بھی درج ہوئے ہیں جن کی میرٹ پر تفتیش ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ بھٹہ خشت پر بچوں سے مزدوری کرانا اسی طرح سکول کے اوقات میں بچوں کا بھٹہ خشت پر موجود ہونا دونوںجرم ہیں ، اگر کسی بھٹہ خشت پر قانون کی خلاف ورزی پائی گئی تو مالک کے خلاف کاروائی ہوگی تاہم چھاپہ مار ٹیم کو بچوں کو اپنے ساتھ لیجانے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کے بچوںکوسکول بھجوانے کے لئے انہیںقائل کریں اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ چند روز میںبھٹہ خشت سے بچوں کی وین بھی سکولوںکے لئے روانہ ہوں گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ مزدوروںکے بچوں کا تعلیم سے دور رہنا ہرگز ملکی مفاد میں نہیں انکا اچھا مسلمان اور پاکستانی بنانے کے لئے حکومت اورانتظامیہ کے ساتھ بھٹہ خشت مالکا ن کو بھی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ اس سے قبل نائب صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن افتخار احمد، ریاض احمد و دیگر نے اظہار خیال کیا جبکہ ہال میںموجود بھٹہ خشت مالکان نے چائلڈ لیبر قوانین پر عمل درآمد کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آرٹ اینڈکرافٹ میلہ کے دوسرے دن بھی لوگوںکی کثیرتعدادنے سٹالزکادورہ کیااورجی بھرکے خریداری کی ۔آئی ایل ایم کالج اوراین سی بی اے یونیورسٹی کے گجرات کیمپس میں جاری آرٹ اینڈکرافٹ میلہ کے دوسرے دن بھی خواتین اورطالبات کی کثیرتعدادنے نمائش کے مختلف سٹالزکادورہ کیااوراپنی پسندکی اشیاء خریدیں۔طالبات نے افغان جیولری،ہینڈمیڈڈیکوریٹوکرافٹ اور پینٹنگزمیںزیادہ دلچسپی کااظہارکیا۔یہ نمائش اتوار24جنوری کی شام تک جاری رہے گی۔نمائش میں شریک سٹالزمیں رنگ چمکے،نایاب زآرٹ،زخرف ٹیکسٹائل،سائلنٹ آرٹ،کلاکار،اینجل آرٹ،ایڈن اینڈفرینڈزآرٹ سٹوڈیو،فاروق ریاض انٹیک کولیکشن اورنایاب کولیکشن شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و قطبیقی تحقیق پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر نے کہا ہے کہ زرعی پیداوارمیں اضافہ کے لئے صوبے کی 2400یونین کونسلوںمیں زرعی مشینری کے سیٹ 50فیصد سبسڈ ی پر فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 90ہزار موضعات میں ایک ایک کسان کو چار ایکٹر اراضی کے لئے گندم کے جدید بیج مفت فراہم کر دیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگوال شرقی مرکز جلالپور جٹاں میں محکمہ زراعت کے نمائشی پلاٹس، پبلسٹی ورک اور دیگر امور کے معائنہ کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر سائل فرٹیلٹی ڈاکٹر شہزاد مہدی، ڈی او زراعت توسیع رفیق تارڑ ، سید سجاد کاظمی، ڈی ڈی او سید سجاد بخاری، اطہر لطیف و دیگربھی موجود تھے۔ ڈی جی زراعت توسیع پنجاب نے کہا کہ کسانوں کو سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہا مستقبل میںبھی کسانوںکی بہتر ی اور جدید طبی تحقیق سے آگاہی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے ۔ اس سے قبل ڈی جی زراعت نے محکمہ زراعت گجرات کے زیر اہتمام نمائشی پلاٹس اور پبلسٹی ورک اور دیگر امور کا معائنہ کیا اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ اور افسران کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی او زراعت توسیع رفیق تارڑ نے مقامی زمیندار کو جعلی کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے پر ملتان سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے مالک،سیلز آفیسر اور معاون کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ہے۔ محکمہ زراعت کو منگوال شرقی کے رہائشی چوہدری اقتدار نے شکایت کی تھی کہ اس نے گرین ٹیک نامی کمپنی سے کھاد اور زرعی ادویات خرید کر استعمال کیں جو جعلی تھیں اور انکی وجہ سے 80ایکٹر رقبہ پر مٹر کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ ڈی او زراعت توسیع رفیق تارڑ کی قیادت میں ڈی او سائل فرٹیلٹی سید سجاد کاظمی، ڈی ڈی او زراعت سید سجاد بخاری اور ٹیم نے موقع پر جاکر تحقیقات کیں جس سے ثابت ہو گیا کہ مذکورہ کھاد اور ادویات جعلی تھیں جبکہ مذکورہ کمپنی بھی جعلی ہے جس پر تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں کمپنی کے مالک، سیلز آفیسر اور معاون کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ملک شبیر اعوان ،ملک مقصود اعوان ۔ملک برادرز الیکٹرونکس کھاریاں کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا آبائی گاوں جھانٹلہ میں ہوئی ۔جس میں علاقہ بھر سے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اعلیٰ تعلیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیے بغیر ملکی ترقی کے خواب کو حقیقی معنوں میں پورا کرنا ممکن نہیں۔ جامعات کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے میں اساتذہ کا کردار ناگزیر ہے۔ بہترین اساتذہ اپنے طلبہ کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں۔ تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ اساتذہ اور ماہرینِ تعلیم نے قوموں کے بنائو اور بگاڑ میںہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔جامعات علم کی تخلیق اور تحقیقی روّیوں کو پروان چڑھانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ بحیثیت وائس چانسلر جامعہ گجرات میں نے گذشتہ ایک سال میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر تر بنانے کی از حد کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات کی فیکلٹی کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس خصوصی اجلاس میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں متعین لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرزکو مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس کا مقصد جامعہ گجرات کی گذشتہ ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کرنا اور آئندہ تعلیمی ترقی کو مہمیز کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ تعلیمی ترقی کی اصلاً پروان چڑھانے کے لیے اس کی صحیح سمت کا تعین لازم ہے۔ جامعہ گجرات اپنے انفراسٹرکچر کے حوالہ سے ملکی جامعات میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔ میں موجودہ انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لا رہا ہوں۔ ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی بھی اصلاً جامعات کی ذمہ داری ہے ۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر ہی ترقی کی معراج کو چُھوا ہے۔ معیاری تحقیق علمی تحقیق کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور اس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر ضیاء نے مختلف گرافس اور چارٹس کی مدد سے وضاحت کی کہ گذشتہ ایک سال میں پہلے گذرے ہوئے آٹھ سالوں کی نسبت تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے حقیقی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علمی تسلسل و تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف موضوعات پر ورکشاپس، سیمینار اور کانفرنسوںکا انعقاد جامعہ گجرات کی ایک سنہری روایت بن چکا ہے۔ علاوہ ازیں اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی ترقی وترویج کے تمام امکانات کو یقینی بنا سکیں۔ جامعہ گجرات اپنے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے سماجی و معاشرتی حالات کو بہتر بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔ ان منصوبہ جات میں بزنس انکوبیشن سنٹر ، سوشل ایکشن پروگرام، ایکٹو سیٹیزن پروگرام، ڈساسٹر مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ون سٹاپ سلیوشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ QECکو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے کیونکہ تعلیمی نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں اساتذہ کی کوششیں خشت اوّلین ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء نے اعلان کیا کہ جامعہ گجرات بہترین کارکردگی کی بنا پر ہر سال بہترین فیکلٹی ایوارڈ کا اجراء کرے گی۔ علاوہ ازیں بورڈ برائے ایڈوانس سٹڈیز و ریسرچ بورڈ کو بھی فعال بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات نے بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ اوّل و دوم کے سپلیمنٹری امتحانات منعقدہ اکتوبر نومبر 2015ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک کے اعلامیہ کے مطابق بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ اوّل و دوم کے سالانہ امتحانات کا آغاز اپریل2016ء کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔ اگر کسی امیدوار کے رزلٹ کارڈ میں غلطی کا امکان ہو یا وہ اپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے بیس دن کے اندر ری چیکنگ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ری چیکنگ فارم بنک آف پنجاب کی حافظ حیات اورفوارہ چوک گجرات برانچوں سے دستیاب ہیں۔ سپلیمنٹری امتحانات 2015ء کے امیدوار سالانہ امتحانات کے لیے سنگل فیس کے ساتھ22جنوری سے 4فروری2016ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ8فروری سے15فروری2016ء تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 16فروری سے22فروری2016ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ امتحانی فارم جامعہ گجرات کی ویب سائٹwww.uog.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ سپلیمنٹری امتحانات کے ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈ انکے متعلقہ کالجوں اور پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ انکے ایڈریس پر بھجوا دئیے گئے ہیں۔ رزلٹ جامعہ گجرات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے علاوہ ازیں800241پر اپنا رول نمبر بھجوا کر موبائلsmsکے ذریعے بھی نتائج معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صحت مند عوام ہی ایک خوشحال اور توانا قوم کے ضامن ہیں۔ صحت و صفائی کو انسانی زندگی میں بلند مقام حاصل ہے۔دورِ حاضر میں اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بدرجۂ تک تکمیل تک پہنچانے والی جامعات کو ہی درجۂ تفوق حاصل ہے۔ معاشرہ میں سماجی و تہذیبی اقدار کو نوجوان طلبا و طالبات کے ذریعے پروان چڑھانا جامعات کا فریضہ اوّلین ہے۔ جامعہ گجرات اپنے جواں عزم سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سماج کی خدمت میں مصروف ہے۔ جامعہ گجرات کے زیرا ہتمام صحت و صفائی آگاہی مہم کا مطمعٔ نظر بھی ایک اہم معاشرتی خدمت کو برسرکار لاتے ہوئے ایک مثبت تبدیلی کا نقطۂ آغاز ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ عوام الناس بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرORICجامعہ گجرات نے ORICاور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات کے زیرا ہتمام چار روزہ”صحت و صفائی آگاہی مہم ” کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اختتامی تقریب کا انعقاد رُورل بیسک ہیلتھ سنٹر کوٹ بیلہ میں ہوا۔ کمیونٹی کوارڈنیٹیر چوہدری خالد محمود نے ہیلتھ سنٹر پہنچنے پر مہمان اور شرکاء کا استقبال کیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی معاونت سے شروع کی جانے والی اس صحت و صفائی آگاہی مہم کا بنیادی مقصد عوام الناس میں صحت او رصفائی جیسی بنیادی انسانی ضروریات بارے عوامی رائے عامہ کو مہمیز کرنا اور عوام میں اس بابت شعور پیدا کرنا تھا۔ پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ معاشرتی روایات و اقدار میں مثبت تبدیلیوں کی روشناسی سے ہی ہم سماجی ترقی کے خواب کو شرمندہ ٔ تعبیر کر سکتے ہیں۔ صحت اور صفائی کو معاشرتی و سماجی اقدار میں اوّلین مقام حاصل ہے۔ معاشرہ میں عمومی صحت او ر صفائی کی تبلیغNSMCکا طرۂ امتیاز ہے۔ عمومی صحت کا تصور صفائی کی اعلیٰ اقدار کو اپنائے بغیر ممکن نہیں۔ صدرYDAڈاکٹر روحیل احمد نے کہا کہ صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے کیونکہ صفائی صحت کی علامت اور گندگی بیماریوں کا پیام ہے۔ نوجوان ڈاکٹر ایک صحت مند قوم کی تشکیل میں دن رات مصروف ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹABSTHڈاکٹر محمد عباس گوندل نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کا زیادہ سے زیادہ پھیلائو موجودہ حکومت کا مطمعٔ نظر ہے اور حکومت اس سلسلہ میں غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے۔ جامعہ گجرات نے صحت و صفائی آگاہی مہم کا آغاز کرکے ایک اہم قومی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ معروف سماجی کارکن ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ عملی اقدامات کے ذریعے ہی سماجی شعور میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہوئے ایک بہتر معاشرہ کی تعمیر ممکن ہے۔ عوام الناس کی شمولیت کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔ جامعہ گجرات اپنی سماجی ذمہ داریوں کو عملی اقدامات کے ذریعے سرانجام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدرPMAڈاکٹر زاہد مقصود نے کہا کہ گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی عوام الناس میں صحت عامہ کے شعور کو اُجاگر کرکے ایک اہم ذمہ داری سر انجام دے رہی ہے۔ اگر عوام میں صفائی کا شعور جڑ پکڑ جائے تو عام بیماریوں کا قلع قمع متوقع ہے۔ اختتامی تقریب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر عابد نذیر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں عوام الناس کی کثیر تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین اور NSMCکے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحت و صفائی کے حوالہ سے طلبا و طالبات نے ایک سبق آموز خاکہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر YDAکے اراکین اورUOGکی منتظمہ کمیٹی کے اراکین کو تعریفی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) الیکشن بورڈ کھاریاں پریس کلب نے نومنتخب صدر حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر اور فنانس سیکرٹری جبار ساگر کو گذشتہ روز ہائوس کے اجلاس میں اختیارات منتقل کر دیئے اس موقع پر صدر نے اپنی کابینہ کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا جس کے مطابق سینئر نائب صدر حافظ محمد عمران خلجی، نائب صدر حکیم غلام شبر، میاں سلیم یوسف اور بلال بٹ ہوں گے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری طاہر رشید صدیقی، سیکرٹری سپورٹس عتیق لال، سیکرٹری تقریبات سہیل کامران، سیکرٹری اطلاعات ایم عمر شامل ہیں جبکہ سینئر صحافی میاں ندیم کو چیئرمین مجلس عاملہ، مرید جعفری کو چیئرمین سکروٹنی منتخب کیا گیا۔ اعجاز مرزا اور عبدالعزیز گوندل کو کوارڈی نیٹر، تعمیراتی اور مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین سید تنویر نقوی جبکہ انور چوہان اور میاں صفدر ممبران ہوں گے۔ کلیم اللہ گیلانی سال 2016ء کے لئے چیئرمین پریس کلب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سینئر صحافی اور قانون دان نصراللہ چوہدری لیگل ایڈوائزر کی خدمات سرانجام دیں گے اجلاس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ اختتامی دعا سینئر صحافی گل بخشالوی نے کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں کی نوجوان شخصیت محمد اقبال اور محمد بلال کے والد محترم حاجی محمد یوسف گذشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نمازِ جنازہ گلیانہ روڈ مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں چوہدری فرخ مجید، ملک اختر اعوان کونسلر، چوہدری اسفند اصغر کونسلر، الحاج امجد رشید راہنما مسلم لیگ(ن)، صوفی ریاض چوہدری، چوہدری انصر اقبال، عمران تنویر، جمیل قادری، حافظ مختار جلالی، ذیشان اکبر، محمد ارسلان، شکیل بہبلی، حاجی شریف، عمر شریف، شاہد اسلم، حاجی اسلم، محمد وحید، محمد سعید، فرخ بگھیاڑ، کلیم مرزا، فیض رسول، جبار ساگر، محمد رفیق، شاہد محمود، محمد شریف، یاسر اقبال و دیگر شامل تھے مرحوم کا ختم قل بروز اتوار بابا بخش والی مسجد انارکلی بازار میں دس بجے شروع ہوگا 11بجے اختتامی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)جوائنٹ سیکرٹری کھاریاں پریس کلب محمد طاہر رشید صدیقی کی دادی جان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دن 11بجے عیدگاہ جی ٹی روڈ کھاریاں میں ادا کی جائے گی۔ دوست احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر مصروف ترین دن گزارا۔ معززین علاقہ، نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں سے ملاقاتیں کیں اس دوران مخصوص سیٹوں پر امیدواران کے جمع کرائے گئے کاغذات پر بحث اور گفتگو کی گئی۔ چوہدری عابد رضا نے کہا کہ پہلے عوامی خدمتگاروں کو میدان میں اتارا تھا جو کہ کامیاب ہوئے اب بھی مخصوص سیٹوں پر جذبہ حب الوطنی اور جذبہ خدمت سے سرشار خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کو نامزد کیا ہے انشاء اللہ یہ بھی سرخرو ہوں گے اور اپنی تمام تر توجہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر ہی دیں گے ہم ان کے ساتھ بھرپور اور مکمل تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ ساز اور لازوال قربانیاں دی ہیں ملک آج ان شہداء کی قربانیوں کے صلہ میں ہی قائم ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت اور فوج جلد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی کیونکہ 20کروڑ عوام حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں پریس کلب کا اجلاس الیکشن بورڈ نے نومنتخب صدر حاجی عبدالرئوف اور کابینہ کو اختیارات سونپ دیئے اس موقع پر کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے۔ سانحہ چارسدہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی پھانسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی کھاریاں نے بعد نماز جمعہ جامع مسجد شفیق سے احتجاجی ریلی کا انتظام کیا ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی زون پی پی115 چوہدری غضنفر اقبال اور چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں شہر نے مشترکہ طور پر کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت طاغوتی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اسلام پسند قوتوں کو چن چن کر مار رہی ہے ہم اس کام کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی گورنمنٹ دنیا میں سفارتی سطح پر اس مسئلے کو اٹھائے ان کی معنی خیز خاموشی اور مودی سے دوستی کھٹکتی ہے بنگلہ دیشی سفارتی عملے کو ملک بدر کر کے اس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اس موقع پر عبداللہ شہباز راہنما اسلامی جمعیت طلبہ، سید فیاض شبیر سیکرٹری جماعت اسلامی کھاریاں شہر، مولانا محمد اصغر توحیدی نے خطاب کیا ریلی میں کثیر تعداد میں جماعت کے ارکان و کارکنان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)یونین کونسل ڈوگہ میں مخصوص سیٹوں پر مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوں گے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے علاوہ کسی دوسری جماعت کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے یہ اعزاز چیئرمین ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ، وائس چیئرمین حاجی راجہ فضل الرحمن مکوال اور نومنتخب کونسلرز صاحبان کے سر جاتا ہے جن کی کوششوں اور محنت سے مخصوص سیٹوں پر تمام امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما پی ٹی آئی یوسی ڈوگہ ممتاز کاروباری شخصیت ملک فیاض اعوان لہڑی نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے نہتے طالب علموں اور اساتذہ پر بم اور گولیاں برسا کر انسانیت سوز کام کیا گیا ہے ہم دہشت گردوں کی اس کارروائی کی پرزور مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کھاریاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انشاء اللہ K.P.K کی صوبائی حکومت فوج کے ساتھ ملکر جلد دہشت گردوں پر قابو پا لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)سانحہ چارسدہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اس سانحہ کی زبانی کلامی مزمت ہی نہیں بلکہ متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عزم بھی کرنا ہوگا ہم باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء اور غازیوں کے لواحقین کے ساتھ غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار کونسلر چوہدری نبیل پیارا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور آپریشن ضرب عضب کی جلد کامیابی کے لئے دعا گو بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) نومنتخب کونسلر پی ٹی آئی کھاریاں چوہدری اسفند اصغر نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ان سے میونسپل کمیٹی کھاریاں کے ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر عابد غوری نے حلف لیا۔ یاد رہے کہ چوہدری اسفند اصغر تقریب کے دوران حلف نہیں لے سکے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)میونسپل کمیٹی وزیرآبادکی خواتین کی پانچ مخصوص نشستوںکے لئے میڈم پروین شیخ،شکیلہ مجیدربانی،نوشابہ فرخ رسول گوندل،مصباح الطاف ہاشمی،سمیرادخترریاض محمود،ثمینہ عرفان رسول بٹ،ساجدہ خالد باجوہ،کرن مدثراقبال،قرة العین شفیق،زرینہ ریاست علی،شمسہ امتیاز۔ ٹیکنوکریٹ نشست کے لئے وقاص ایازمیر،دلاورجاوید،محمدشبیراکرم چیمہ،محمدشعیب ولدمحمدصادق،ملک عرفان اللہ ولدملک سیف اللہ، اقلیتی نشست کے لئے اسحاق مسیح،صابر مسیح،طارق برکت مسیح،اقبال مسیح،کاشی مسیح،عصمت بھٹی،عبدالستاراوریوتھ کی نشست کے لئے محمدعمیر،محمدیعقوب ،وقار نثار نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسروزیرآبادمحمدانوربریارکوجمع کروادیئے۔آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی) تعلیم دشمنی دہشت گردوںکے خاتمے کے لئے افواج پاکستان بھرپورکاروائیاںکررہی ہے۔افواج پاکستان کی کوشش سے دہشت گردعناصر سے جلدازجلد پاک کردیا جا ئے گا۔افواج پاکستان خوف خداکے علا وہ کسی مرعوب نہیںہوتی۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین المثمن سو سائٹی پیرراجہ محمداعجازاللہ خان ،کیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق فضل،راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے المثمن سوسائٹی کے ز یر اہتمام چار سدہ باچا خاںیونیورسٹی میںدہشت گردوںکے بزدلا نہ حملے میںشہیدہونے والوںکے لئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرراجہ ظاہر،را جہ اسدللہ خان،ڈاکٹررضاسلطان،محمدنعیم اشرف،عامر شاہ،عاطف،کامران،عمراشرف ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی عظمت کوسلا م پیش کرتی ہے۔جوجانوںکی قربا نیاںدیکردفا ع پاکستان کومضبوط کررہی ہے۔نہوںنے کہا کہ دہشت گرد تعلیمی اداروںکونشانہ بناکراپنے مذموم مقاصد میںکسی صورت کامیاب نہیںہوسکتے۔ بعدازاںشہداء کے لئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)ممتازتاجر شیخ محمدآصف ،شیخ محمدعارف،شیخ محمدفاروق کی ولدہ مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)جماعت اسلامی نظام آبادکے سیکرٹری جنرل سیٹھ ندیم نورحسین کے چچامختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان کوٹلہ پیراںمیںسپرد خاک کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)وزیرآبادبے ہنگم ٹریفک کی شکایات پرایس پی ٹریفک وارڈن گوجرانوالہ نے انچارج ٹریفک پولیس وارڈن وزیرآباداعجازاحمدکاتبادلہ کردیاجبکہ انکی جگہ تجمل حسین منج کوانچارج ٹریفک وارڈن وزیرآبادتعینات کردیا گیا۔جنہوںنے چارج سنبھال کرکے کام شروع کردیا۔صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے تجمل حسین منج نے کہا کہ جی ٹی روڈکے اردگردناجائزتجاوزات کاخاتمہ میری ترجیحات میںشامل ہے۔ٹرانسپورٹراپنے قبلہ درست کرلیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرسخت کاروائی ہوگی اورٹریفک کی روانی میںکسی قسم کاخلل برداشت نہیںکرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)باچا خاںیونیورسٹی پرحملہ کرکے نہتے اساتذہ اورطالب علموںکوشہیدکرکے دہشت گردوںنے ایک بارپھرتعلیم دشمنی کاثبوت دیا ہے۔لیکن طلبہ کے حوصلے چٹان کی طر ح مضبوط ہیںپرائیویٹ تعلیمی اداروںکوسکولوںکی سیکیورٹی موثر بنانے کے لئے تمام تراقدامات عمل میںلاناہونگے اورA+اوردیگرکیٹیگریز کے سکولوںمیںسیکیورٹی کی صورتحال بہتربناناہوگی۔ان خیالات کااظہارای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ صہیب عمران نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک شکیل احمدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ نجی تعلیمی اداروںکوسیکیورٹی کے سلسلہ میںدوبارہ توجہ کرناہوگی اور8فٹ بائونڈری وال،سی سی ٹی وی کیمرے،سیکیورٹی گارڈبمعہ ڈیکٹیٹراورہر آنے جانے والے شخص کی کڑی نگرانی رکھنا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ کے لئے ڈی سی اوگوجرانوالہ تمام امورکی خودنگرانی کررہے ہیںاورمحکمہ تعلیم کے افسران اورضلعی سطح پربنائی جانے والی سیکیورٹی کمیٹیاںتمام سکولوںکوچیک کرینگے اورابترسیکیورٹی صورتحال پرسکولوںکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)ممبرقومی اسمبلی جسٹس (ر)افتخاراحمدچیمہ،ممبران صوبا ئی اسمبلی چوہدری شوکت منظورچیمہ،اکمل سیف چٹھہ،اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریار،اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ رائو محمدسہیل اختر،ٹی ایم او قیصر امین وڑائچ،ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل،خواجہ جمیل ایڈووکیٹ،چیئرمین پرائیویٹ سکولزملک شکیل احمد،چیئرمین یونین کونسلزآصف محمودکلیر،امتیازباگڑی،کونسلرزخواجہ محمدشعیب،حاجی ارشدمحمودسلیمی،راجہ سیف اللہ سیفی،بابو شیعب ادریس،چیئرمین المثمن سوسائٹی پیرراجہ محمداعجاز اللہ خان،کیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق فضل،مہرطاہر جاوید مٹھو،صابر حسین بٹ،شیخ صلا ح الدین،صدرفوٹوجرنلسٹ محمداشرف نثار،ڈاکٹر رضا سلطان،لالہ محمدخلیل،محمدیوسف مومن،راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ،بابو عامررضابٹ نے سابق تحصیل نائب ناظم میرماجد علی سالارکے جواںسال بیٹے میررضاماجداورصدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ کی خوشدامن کے سانحہ ارتحال پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)جماعت اسلا می کے صوبائی رہنماڈاکٹر عبد الرحمن رانجھانے کہا ہے کہ عشق رسول ۖ دنیاوآخرت میںکامیابی کاذریعہ ہے۔ولادت مصطفی ۖ کامقصدظالمانہ نظام کاخاتمہ تھا۔اسوہ حسنہ پرعمل پیراہوکرہردورکے بحرانوںکامقابلہ کیا جاسکتاہے۔وہ جماعت اسلا می کے زیراہتمام وارڈنمبر34نظام آبادمیںمیلاد مصطفی ۖ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔صدارت ماسٹرمقصوداحمدنے کی۔اس موقع پرسیٹھ ندیم نورحسین،عمران منیر،محمدامجد رندھاوا،ذوالفقاراحمد،اویس جاوید ملک،اکرام وڑائچ،چوہدری امتیازاحمد،محمدرفیق ٹھیکیدار،لالہ محمدرزاق سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ محبت رسول ۖ کے بغیرمسلمان کاایمان کامل نہیںہوتا۔خالق کائنات نے رسول کریم ۖ کوامت مسلمہ اورپوری کائنات کے لئے رحمت بناکربھیجا۔رسول اکرم ۖ کی آمدسے کائنات کاامن کالافانی دستورملا۔نعمت خداوندی کے حصول پرتشکراورمسرت کااظہارمنشائے قرآن درست ہے۔انہوںنے کہا جماعت اسلا می اقربا ء پروری اورلوٹ کھسوٹ کی سیا ست کی بجا ئے نبی رحمت ۖ اورخلفا ئے راشدین کی طرز کی حکومت کے لئے جدوجہدکررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبادں (جی پی آئی)سائنس ودیگرجدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کاحصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔تیزرفتاری اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورمیںسائنس مضامین کی اہمیت مزیدبڑھ گئی۔طالب علموںمیںمقابلے بازی کے رحجان سے انکی ذہنی صلاحیتیں نکھرکرسامنے آتی ہیںان خیالات کا اظہارپرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برا ئے خواتین وزیرآبادمسزنگہت تنویر ملک نے کالج کے چالیس سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسائنس طالبات کے تیارکردہ مختلف ماڈلز کی نمائش بھی ہوئی۔تقریب میںمسزصائمہ یونس ،مسزنسیم رضا،مس گلشن شوکت،مس طیبہ،مس ردا بھی موجودتھیں۔زینب،صباء دائود،حسنہ ارشد،عاصمہ رضوان،حسینہ فاطمہ،لنیتازرتش،کائنات چیمہ،آمنہ،سندس،رضیہ،منیبہ اورمدیحہ سائنس طالبات نے تھرمل پاورپلانٹ ،نیوکلیرریکٹرایکسرے پروٹیکشن ودیگرماڈلز تیارکئے۔پرنسپل نگہت تنویرنے کہا کہ طالبات کاتعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ غیرنصابی ومعاون نصابی سرگرمیوںمیںدلچسپی اس بات کی دلیل ہے کہ خواتین مقابلے کہ ہرمقام میںاپنابھرپورکرداراداکرنے کی صلاحیتیں رکھتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٍگوجرانوالہ(جی پی آئی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے چیف ایگزیکٹوانجینئر غلام محمد نے کہا ہے کہ دورانِ ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کیلئے بغیر امتحان کے نوکری کا حصول کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشکل دور میں اگر کسی گھر کا سربراہ فوت ہو جائے تو اُس کے پسماندگان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار انہوںنے دورانِ ڈیوٹی فوت ہونے والے گیپکوملازمین کے بچوں کو Appoinment Letters(تقرری نامے) دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد، سی بی اے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار، جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خاں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ڈی جی کسٹمر سروسز چوہدری منظور حسین،ایڈیشنل ڈی جی لیگل محمد صدیق ملک، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن طاہر محمود، چیف انجینئرز جنید اختر،ڈائریکٹر فنانس ایاز احمد، ایڈیشنل ڈی جی اورنگزیب ملہی، مینجر ایڈمن ذیشان ستار، گیپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر فیصل نفیس یوسف، جنرل سیکرٹری سردار جمشید، یونین نمائندگان اخلاق احمد چیمہ، میاں عطاء الرحمن، احمد خاں رانجھا، پرویز لنگڑیال،ساجد ڈار ، طارق جاوید سمیت دیگر افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خاں نے کہا کہ فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینا گیپکو کا قابلِ تحسین اقدام ہے جس میں یونین اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیپکو انتظامیہ نے اپنے فوت شدہ اور شہید ملازمین کے حقوق کی ادائیگی میں کبھی ایک لمحہ بھی تاخیر سے کام نہیں لیا۔ چیف ایگزیکٹو غلام محمد نے اس سلسلہ میں کی گئی یونین کی کائوشوں کوبھی سراہتے ہوئے کہا کہ دورانِ نوکری وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو اشتہار اور امتحان کے بغیر محض تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر نوکریاں دینے کا قانون بنوانے میں یونین نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر سی بی اے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال اور جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خان نے اپنے خطاب کے دوران نئے بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو تلقین کی کہ آئندہ زندگی میںاپنا کا م محنت،ایمانداری اور لگن سے کر یں اور محکمہ کی نیک نامی اور وقار کا باعث بنیں، نوکری کو اللہ کا انعام اور اپنے مرحوم والدین کی محکمانہ خدمات کا اعتراف سمجھتے ہوئے اپنے کام کے ساتھ بھرپور انصاف کریں اور اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائیں جو کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کا سبب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی تعلیمات کے مطابق اسلامی ممالک میں سیاسی اور انتظامی نظام کے فقدان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے مسلمانوں پر غلط حکومتوں کے تسلط کی وجہ سے امت مسلمہ زبوں حالی کا شکار رہی ۔علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں علامہ نیازنقوی نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے اس المیہ کی ذمہ داری دیندار طبقہ پر بھی عائد ہوتی ہے جو سیاسی مسائل سے لاتعلق ہو گئے۔اگر ہر دور میں انبیاء کے حقیقی پیروکار اپنی اجتماعی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے سیاست اور حکومت کے امور میںکردار ادا کرتے تو حالات اس حد تک خراب نہ ہوتے۔جہاں اب مطلق العنانیت نے پہنچا دیے ہیں۔ بدکرداراور نااہل حکمران مسلم ممالک پر مسلط ہیں۔یہاں جاری دہشت گردی کی کڑیاں بھی انہیں حکمرانوں سے ملتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں فرقوں کی تقسیم اسلامی نہیں، استکباری ہے۔ قرآن مجیدمیں کسی بھی فرقہ سنی شیعہ، اہل حدیث اور دیوبندی کابطور فرقہ ذکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان فرقوں کو مزید تقسیم کرنے اور اسلام کو کمزور کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے، جسے ناکام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چارسدہ میں سفاکانہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے علامہ سید نیاز حسین نقوی نے اسے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا تسلسل قرار دیا ۔انہوں نے کہا دہشت گردقوم کے ہر طبقہ کے دشمن ہیں ان کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے تاحال موجود چیلنج سے نمٹنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت اور فوج سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کی مثالی حمایت سے فائدہ اٹھایا جائے اور ایکشن پلان پر کسی رو رعایت کے بغیر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے،دہشت گردوں کے سرپرستوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ایران پر بین الاقوامی پابندیوںکے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے اسے تمام مسلمانوں کی کامیابی قرار دیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ جوہری معاملات پر ایرانی مئوقف کا درست تسلیم کیا جانا بہت اہم کامیابی ہے کیونکہ پابندیوں سے تمام مسلمان متاثر ہو رہے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے مسائل کو اجتماعات اور بالخصوص خطبہ جمعہ میں بیان کرنا ضروری قراردیتے ہوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کی مشہور حدیث کی وضاحت کی کہ حالات حاضرہ سے آگاہ مسلمان کبھی دھوکہ نہیں کھاتا اور اپنی ذمہ داری کا صحیح ادراک کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کسی مسلمان کا یہ عذر قبو ل نہیں کیا جا سکتاکہ کسی دوسرے شہر یا ملک کے مسلمانوں کے مسائل سے اس کا کیا تعلق ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)ملت اسلامیہ کے لئے اسوۂ رسول ۖ ہی مشعل راہ ہے ۔ ملک و قوم سیرت النبی ۖ سے ہر سطح اور ہر شعبہ میں راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔رسول اعظم ۖ کی سیرتِ طیبہ میں ہی کامیابی اور سنتِ رسول ۖ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا کو مسخر کر سکتے ہیں ۔نبی کریم ۖ نے ہر رشتے ، طبقے اور فرد کے حقوق و فرائض متعین کئیے ۔ عورتوں کو عزت عطا فرمائی، غلام و آقا کا تصور ختم کیا ۔خود انحصاری اور اعتماد کی فضا قائم کر کے عرب کے بدو افراد کو قوموںکی امامت کے قابل بنایا ۔آج پھر پاکستان میں اُسی اسلامی تشخص کو اجاگر کر کے پوری قوم کو سنتِ نبوی ۖ کا پیکر بنا کر ترقی کی منازل کی طرف گامزن ہونے کی ضرورت ہے ۔باہمی انتشار ، عرب و عجم کا تصور اور قوم و قبیلوں کا تفاخر ہماری پستی کی علامت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ اور رنسنینوال میں حضرت امام دین سرکار رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک میں دینی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم میں فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ملتِ اسلامیہ کا ایک خدا ،ایک رسول ،ایک قرآن اور ایک دستور حیات ہے ۔آج قوم کو بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔رسول اعظم ۖ نے افراد ملت کی تربیت کر کے عظیم قوم بنایا ۔اسوۂ رسول ۖ کسی طبقہ ،قوم یا قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ کائنات ارضی کے لئے نمونہ ہے ۔اسی پاکیزہ سیرت سے راہنمائی حاصل کر کے عرب کے بدودنیا کے رہبر بن گئے ۔ جھگڑنے والے محبتوں کے سفیر اور دولت پہ مغرور ،در رسول ۖ کے فقیر بن گئے ۔حضور اکرم ۖ نے فرد سے لے کر قوم و ملت کی تربیت و اصلاح کا جامع پلان عطا فرمایا ۔موجودہ دور میں اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت ہے ۔معاشرے میں بگاڑ سے ہی دہشت گردی، لاقانونیت، فرقہ بندی اور چور بازاری جنم لیتی ہے ۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،قار ی محمد ارشد اویسی، غلام عباس ، محمد ظہیر ، قاری محمد افضال عطاری ، محمد محسن اویسی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(جی پی آئی)سانحہ چارسدہ میں ملوث افغانستان اور ہندوستان کے کردار کو عالمی سطح پر لایا جائے ۔ہندوستان میں جو بھی واقع ہوتا ہے وہ آنکھیں بند کر کے پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں شروع کر دیتے ہیں ۔ہمارے ملک کے دانشور اور اینکر پرسن کی توپوں کے رخ پاکستان میں موجود مذہبی افراد کی طرف ہو جاتے ہیں اور یہ اپنے وطن کی زبان بولنے کی بجائے غیروں کی زبان بولتے ہیں ۔ضرب عضب کا رخ غیر ملکی این۔ جی۔ اوز ، ٹی وی اینکر پرسن ، دانشوروں کی طرف بھی کیا جائے اور پاکستان کو غیر وں کے ایجنٹوں سے پاک کیا جائے ۔پاکستان کا ہر شہری اوردینی قوتیں وطن کے دفاع کے لیئے کمر بستہ ہو جائیں ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع میں سانحہ چارسدہ کے خلاف یوم مذمت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائوں کے ساتھ بچوں کی لاشوں پر صلح نہیں ہو سکتی بھارت اور افغانستان کے لوگ ہمارے وطن میں مسلسل دہشتگردی میں ملوث ہیں دینی مدارس ،کالج اوریونیورسٹیز کے طلباء متحد ہو کر اغیار کی سازشوں کو ناکام بنائیں آج ملک کے ہر شہری کی طرح مدارس کے اندر بھی غم کی کیفیت ہے تعلیمی اداروں پر حملے تعلیم پر حملے ہیں حکومت سانحہ چارسدہ کے شواہد عالمی سطح پر بھی لے جائیں اور پاکستان کی عوام کو بھی حقائق سے آگاہ کریں پاکستان میں قومی شناخت کے بغیر رہنے والوں کو فوری طور پر نکالا جائے اور تمام آئی ۔ڈی۔پیز کی واپسی کو یقینی بنایا جائے دینی مدارس اور مذہبی قوتیں آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے کے لیئے حکومت کے ساتھ ہیں مگر حکومت بھی اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسی بناتے وقت اسلام اور نظریہ پاکستان کو ملحوظ خاطر رکھیں اجتماع میں چارسدہ یونیورسٹی کے شہداء کے لیئے دعائے مغفرت کروائی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت”میں شامل دینی جماعتوں جے یو آئی،جے یو پی،جماعت اسلامی ،جمعیت اہلحدیث ، جمعیت اہل سنت ،تحریک ملت جعفریہ اورسنی علماء فورم کے علماء و خطباء نے ملک بھر کی مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات پر سانحہ چارسدہ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد میں بعد نمازِ جمعہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور جلوس نکالے گئے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان، پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری، مفتی عاشق حسین رضوی، مولانا عبد اللہ روپڑی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،علامہ وقار الحسنین نقوی ، محمد شفیق رضا قادری اور قاری حنیف حقانی نے باچا خان یونیورسٹی کے نہتے معصوم طلباء پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں20 طلباء کی المناک شہادت پر انتہائی رنج و غم و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بزدل دہشتگرد اپنی ناپاک بزدلانہ کارروائیوں سے علم کی شمع ہرگز نہیں بھجا سکیں گے عوام اور طلباء کے حوصلے بلند ہیں اور تعلیمی اداروں میں علم کی شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ پے درپے دہشتگردانہ حملے دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ 20کروڑ عوام دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور پوری قوم دہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوجائے جو حب الوطنی کا حقیقی تقاضا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح PTIکو سندھ کی مضبوط ترین جماعت بنائینگے،اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا پیغا م شہر شہر گائوں گائوں تک پہنچائینگے ۔پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد جس انداز میں رہنمائوں ،عہدیداروں ،کارکنو ں کی جانب سے ملک بھر سے و یلکم کیا گیا اور ٹیلی فون سمیت سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کی گئی ان تمام دوستوں اور ساتھیوں کے ہم بے حد شکر گزار ہیں ۔سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں ایک پرانا سیاسی کارکن ہو اور ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوںاسی انداز کو لیکر ہم سندھ میں پھیلی ناانصافیوں کا خاتمہ کرینگے ،تحریک انصاف کا پیغام لیکر شہرشہر گائوں گائوں جائینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ظلم اور ناانصافی کے خلاف جنگ لڑ ررہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف میں تیزی سے شامل ہورہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم سندھ میں موجود ڈاکو راج کا خاتمہ کرینگے پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ و برباد کردیاہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس پر رہتے ہوئے ہم سندھ کی عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)قومی وطن پارٹی نے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر حملوں میںملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ،شہداء کے لواحقین سے تعزیت بھی کی،اس حوالے سے پارٹی کے ضلعی ترجمان بہرام خان عثمان خیل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز پارٹی کے ضلعی دفترمیں تعزیتی اجلاس منعقدہ ہواجس کی صدارت ضلعی صدر شیربہادرزادہ خان کررہے تھے،شرکاء نے سانحہ چاسدہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملوں میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتار ی اورانہیں عبرتنا ک سزائیں دینے کا مطالبہ کیا، شرکاء نے سانحہ میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے ساتھ اس بڑے غم میں برابرکے شریک ہیں،شرکاء نے اللہ تعالیٰ کے حضور شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعامانگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)لیڈی ریڈنگ کے بعد سب سے زیادہ مریض سیدو شریف ہسپتال میں طبی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں جبکہ ہسپتال کے فنڈزاور عملہ لیڈی ریڈنگ اور دوسرے بڑے ہسپتالوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں ،گزشتہ سال او پی ڈی مریضوں کی تعداد 805072،انڈور مریضوں کی تعداد 113989،میجر سرجری کے مریضوں کی تعداد 37077رہی جو کہ روزانہ 100کے قریب بتائی جاتی ہے ،مائنر سرجریز کی تعداد 31958،کیجولٹی او پی ڈی میں لائے جانیوالے مریضوں کی تعداد 292960،کیجولٹی میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 8010،ایکس ریز 56973،الٹرا سائونڈز 34340،لیب انوسٹی گیشنز 1073948،ای سی جیز 39860،ایم آر آئیز 2058،فزیوتھراپیز 1048،ڈائلائسس1453،ایکو 4036،انڈوسکوپی 221،گروپنگ27472،ٹرانسفیوژن12624،سی سیکشن 3363جبکہ سال 2015میں 7685نارمل ڈیلیوریز ہوئی جوکہ صوبے میں ایل ار ایچ کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے صوبائی حکومت صوبے کے دیگر بڑے ہسپتالوں کی طرح سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کو بھی فنڈز کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے یہاں کے عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)علاقہ فضاگٹ کے رہائشی عادل زادہ نے کہاہے کہ پینتالیس دن قبل ان کی والد ہ گھر میں گرگئی جس کے نتیجے میں ان کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا جنہیں وہ فوری طبی امدادکیلئے سنٹرل ہسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹرنے ان کے ہاتھ پر پلسترچڑھا کر بیس دن بعدآنے کو کہا،اپنی والدہ کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر کے کہنے پر وہ بیس دن بعدوالدہ کودوبارہ ہسپتال لے گیا جہاں پر ڈاکٹرنے معائنہ کرنے کے بعد پرائیویٹ ایکسرے کرانے کی ہدایت کی اسی طرح ان کی ہدایت پرپرائیویٹ لیبارٹری میں سترہ عددایکسر ے کرائے ،انہوںنے کہاکہ اس کے بعدڈاکٹر نے دوبارہ بیس دن بعدآنے کو کہا،اس دوران میری والدہ شدید تکلیف میں مبتلا رہی تاہم کل جب ہسپتال گئے تو ڈاکٹر نے پلسترنہیں کھولا ،والدہ کی تکلیف کے پیش نظر ہم انہیں پرائیوٹ ہسپتال لے گئے جہاں پر پلسترکھولا گیا تاہم والدہ کاہاتھ ٹیڑھا ہوگیا تھا،انہوںنے کہاکہ اس دوران سولہ ہزارروپے کی ادویات بھی خرید یں مگر والدہ کی تکلیف میں کوئی کمی نہیں آئی،انہوںنے اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام سے تحقیقات اوروالدہ کا سرکاری سطح پر علاج کرانے کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)واپڈاپیغام یونین نے حکومت سے واپڈاکی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز سوات سرکل کا اجلاس منعقدہواکی صدارت سلطان زیب نے کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر خالی پوسٹوں پر ایمپلائی سن بھرتی کرے جو ان کا جائز حق بنتاہے بصورت دیگر ملک گیر تحریک چلانے پر مجبورہوجائیںگے،انہوںنے کہاکہ واپڈاپیغام یونین واپڈاملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ان کے مسائل کے حل اور جائز حقوق کیلئے دن رات کام کررہی ہے،اجلاس میں چیئرمین حبیب الحق،وائس چیئرمین سیدعقل شاہ،محمد فہیم،محمداقبال،عنایت اللہ خان،محمدنگین خان،خورشید عالم،شرافت علی شاہ،شیربہادرخان،سکندرخان،فضل معبود اوردیگر نے بھی شرکت کی،اس موقع پر عمرخطاب لالا کو متفقہ طورپرسوات سرکل کیلئے چیف آرگنائزر مقررکیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی)عوام کو اپنے حقوق کا احساس دلا نے کیلئے سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن بھر پو ر کر دار ادا کر رہی ہے سر کاری ترقیاتی منصوبوں پر عام آدمی کے چیک اینڈ بیلنس رکھنے سے کا م کے معیار میں کا فی حد تک بہتری آسکتی ہے ملکی ادا روں سے کر پشن ختم کر نے کیلئے عوام آواز سے آواز ملا ئیں ان خیا لا ت کااظہا ر سکھی ڈویلپمنٹ فا ونڈ یشن کت زیر اہتمام ڈسٹر کٹ فورم کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر آفیسر عاصم یعقو ب ،سینئر جر نلسٹ چو ہدری خالد حسین نے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو اپنے حقوق اور اس کے حصو ل کے با رے میں مکمل آگا ہی حا صل ہو اور وہ اپنا حق استعما ل کر نا جا نتے ہوں تو معاشر ے اور ملک کت اندر سے بے شما ر مسائل ختم ہو سکتے ہیں سر کاری سطح پر ہو نیوا لے تر قیاتی کا م عوام کے ٹیکسوں کی رقم سے ہو تے ہیں اس کے صحیح استعمال کے لئے عوام کو بھی اپنا رو ل ادا کرنا ہوگا کسی بھی تر قیاتی منصوبے میں کو ئی گڑ بڑ کر پشن ناقص میٹر یل کا استعما ل نظر آئے تو کو ئی بھی شخص ایک سادہ کا غذ پرشنا ختی کا رڈ کی فو ٹو کا پی کیساتھ احتسا ب بیو رو کے نا م اس کے خلا ف در خواست دے سکتا ہے احتساب بیو رو اس کیخلا ف کا رروائی کرنے کا پا بند ہو گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے ،محلے میں ہو نیوا لے تر قیا تی کامو ںمیں دلچسپی لیں اور ان کے اوپر چیک اینڈ بیلنس رکھیں انشااللہ اس سے بہتر نتا ئج سامنے آئینگے اجلاس میں چو ہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ،چو ہدری محمد امتیاز تا ج ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ ،مرزا حمید بیگ ،شیراز پرو یز مشتاق، ارشد محمود ،کا شف محمود ،چو ہدر ی غلا م رسول ،قاسم اقبا ل سمیت دیگر نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر پیٹرو ل پمپ نے عوام کو دو نوں ہا تھوں سے لو ٹنا شرو ع کر دیا پیما نے میں کمی کر کے عوام علاقہ کو شدید دھو کہ دیا جا نے لگا عوامی اور سیاسی حلقوں کابھمبر انتظا میہ سے کا رروائی کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر کت قر یب پی ایس او کے پیٹرو ل پمپ کے ما لکا ن نے اپنے پیما نوں میں کمی کرکے عوام کو دونوں ہا تھوں سے لو ٹنا شروع کر دیا سیاسی وسما جی اور شہر ی حلقوں اور گا ڑی ما لکا ن نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پیٹرو ل پمپ ما لکا ن نے بھمبر انتظا میہ کے سا ئے تلے بے ایما نی اور فراڈ کی انتہا ء کر دی ہے اور ایک عر صہ دراز سے مو ٹر سا ئیکلوں ،بڑ ی گا ڑیوں اور دیگر تما م سر کا ری محکمہ جا ت کی گا ڑیاں جو اس پیٹرو ل پمپ سے ری فل ہو تی ہیں ان تما م کیساتھ دھو کہ دہی اور فراڈ سے پیما نوں میں کمی کر کے کم ڈیز ل اور پیٹرو ل ڈا لا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ گز شتہ روز ایک مو ٹر سا ئیکل سوار نے پی ایس او بھمبر کے پیٹرول ڈلا یا تو پیما نے کے حساب سے12 لیٹر پیٹرو ل ڈا لا گیا جبکہ مو ٹرسائیکل کی پیٹرول ٹنکی میں 9لیٹر سے زیادہ پیٹرو ل ڈا لنے کی گنجا ئش نہیں ہو تی عوامی سما جی وسیاسی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے پرزور مطا لبہ کیا ہے کہ پیٹرو ل پمپ ما لکان کیخلا ف فوراً کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے بصورت دیگر بھمبر کے عوام راست اقدام اٹھا نے پر مجبو ر ہو گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف نے کہا ہے کہ جب تک ظلم کا نظام اور اس نظام کا دفاع کرنے والے اقتدار میں رہیں گے اس وقت تک عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا،عوام کو اگر آنے والا کل بدلنا ہے تو میرٹ پر جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا ان خیالات انہوں نے سوکاسن اور پنجیڑی میں دعوتی مہم کے دورانمختلف میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ساڑھے 4ہزار مربع میل کے خطہ کے مسائل کو حکمران طبقہ بے دردی سے لوٹ رہا ہے ،حکمرانوں نے بڑے بڑے محلات تعمیر کر لیے لیکن غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،ستم ظریفی یہ ہے کہ لوٹ مار کرنے والے اپنی جگہ ان کا احتساب کرنے والوںکے اپنے احتساب کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب فیصلہ کرلیں انہوں نے ملک کی باگ ڈور کرپٹ ٹولے کے سپرد کرنی ہے یا روشن کل کے لیے میرٹ پر حقیقی قیادت کو سامنے لانا ہے انہوں نے کہا کہ لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں انہیں روشن مستقبل کی ضمانت دیں گے اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری ضلع بھمبر چوہدری فرید احمد،امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمان ،سیکرٹری حلقہ راجہ رضوان اور امیر یونین کونسل پنجیڑی ظہیر عباس اور فیصل نسیم نے بھی خطاب کیا۔