گجرات کی خبریں 1/12/2015

Visit

Visit

گجرات (جی پی آئی) دنیا نیوز کی ساتویں سالگرہ کے حوالہ سے گجرات پریس کلب میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کیی میزبانی کے فرائض سید نوید حسین شاہ نے سرانجام دئیے جبکہ صدارت صدر پریس کلب عبدالستار مرزا نے کی اور مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی حاجی اورنگ زیب بٹ ، ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم ، مسلم لیگ ن یورپ کے راہنما چوہدری ناصر وڑائچ تھے جنہوں نے ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں سابق صدور طفیل میر،وسیم اشرف بٹ،مقبول الہٰی بٹ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ،مسلم لیگی راہنما چوہدری ظہورالٰہی ، جیزان ڈار ،شہزاد بٹ ،سابق جنرل سیکرٹریز اعجاز احمد شاکر ، وحید مراد مرزا ، مرزا نعیم الرحمن ، فیاض حسین بٹ ، شفقت محمود ، خرم بٹ ، نواز ش علی نواز ش ، مرزا یونس ، شاہد رسول ، قنبر اعجاز شاہ ، ظہیر مرزا ، وقاص احسان ، راجہ ریاض احمد راسخ ، اظہر جھنگی ، عاصم شاہ ، شاہد رضوان ،سید عرفان جعفری ، فرحان مرزا ،دائود شفیع ، ابوبکر سیٹھی ، ارشد علی ، طارق پاشا ، شہزاد احمد دیگر موجود تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ اختتام پر ڈاکٹر طارق سلیم نے دنیا نیوز کی کامیابی اور مزید ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)رحمانیہ پولیس نے تشدد کے الزام میں باہو موٹرز کے مالک سمیت چار نامزد اورچھ نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ رحمانیہ پولیس نے ناروالی کے رہائشی شہبازاحمد کی رپورٹ پر سرگودہا روڈ پر واقع باہو موٹرز کے مالک محمد زمان جمنا،عمران ،رضوان،قیصر کے خلاف تشدد کر کے زخمی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے ،مدعی شہباز نے پولیس کو بتایا کہ میری کار نمبری LEB7765جو کہ سروس موڑ کے قریب اویس مستری کے پاس کھڑی تھی کہ ملزمان عمران ،وغیرہ چوری کر کے لے گئے بعدازاں میں نے پولیس چوکی جٹووکل میں درخواست دی اور بذریعہ ٹیلی فون 15 پر بھی پولیس کو اطلاع دی ،گزشتہ روز میں جمنا گائوں میں اپنے دوست اصغر کی والدہ کے ختم قل میں گیا تو وہاں پر موجود زمان جمنا وغیرہ نے مجھ پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور میری گاڑی نمبری 735 LWHاے پی وی ڈبہ کو بھی نقصان پہنچایا اور ملزمان جاتی دفعہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف337L2/427/147/149 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی مسلسل چشم پوشی کی وجہ سے ریلوے روڈ کا سیوریج پھر بند ہع نے سے کئی کئی فٹ گندا پانی سڑک پر جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں اور دوکان داروں کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا رہا ،جبکہپ بعض دوکان داروں کو گندے پانی سے گز ر کر اپنی دوکانوں میں داخل ہو نا پڑا،مگر ٹی ایم اے کے عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں در رہا اور نہ ہی سیوریج کی درستگی کی طرف توجہ دیتا ہے جس سے آئے روز سیوریج بند ہو جاتا ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے گجرات کے اعلی آفسران بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں جو سیوریج کی درستگی کے لیے احکامات جاری نہیں کر تے ،سیوریج کی بند ش سے دوکان داروں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں وہ سار اسارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں ریلوے روڈ کے باسیوں نے ڈی سی او گجرات اور اے ڈی سی گجرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں جو کہ انہوں نے تاجروں سے کیا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممبر امن کمیٹی گجرات اور اسپیشل پرسن لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان میں ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید مظفر علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گجرات کی تما م عدالتوں میں معذورافراد کے آنے اور جانے کے لیے رینپ بنوائے جائیں تاکہ معذور افراد کو عدالتوں میں آنے اور جانے کے لیے آسانی پیدا ہو سکے ،لالہ جی نے کہا کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گجرات اپنی تمام ماتحت عدالتوں کو حکم جاری کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی،سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے ہوٹل میں صفائی کے ناقص نظام اور گرانفروشی پر ہوٹل مالک سمیت 5افراد پر 22ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے میاں جی ہوٹل کی اچانک چیکنگ کی اس دوران صفائی کا درست نظام نہ ہونے پر ہوٹل مالک احتشام پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے صفائی کا ناقص نظام ہونے پر مٹھائی کی دوکان کے مالک طاہر پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسی طرح گرانفروشی پر شکیل،ذیشان اور ادیب پر سات ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں طبی آلات، بلڈنگ، سڑکوں اور سیوریج کی تعمیر و مرمت اور بیوٹیفکیشن کا کام 15دسمبر تک ہر صورت مکمل کی جائے، برن یونٹ کو فوری چالو کرنے کے لئے مشینری کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے سے مریض بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میںشہریوںکو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا ، اے سی گجرات نورالعین، چیئرمین بیوٹیفیکشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، ڈسٹرکٹ آفیسرز آصف میر، رائے نواز، محمد اشفاق، ایم ایس ڈاکٹر عباس گوندل،صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد، ٹی ایم او خرم محمود، خاور گجر، عظمت فرید، پی ایس او ندیم سرور، انجمن بہبودی مریضاں کے خادم علی خادم و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ ہسپتال کا خراب سیوریج سسٹم تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اور پراونشل بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے عمارت کی تعمیر و مرمت کا الگ الگ آغاز کر دیا ہے ۔ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال نے بتایا کہ غیر معیاری اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر کینٹین کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں فوری طور پر متبادل ایکسرے مشین فراہم کر دی گئی ہے جبکہ دیگر خراب مشینوں کی مرمت کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند دن میں اس حوالے سے کام شروع ہو جائیگا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ برن یونٹ میں مشینری کی تنصیب کا کام فوری شروع کیا جائے تاکہ یہاں مریضوں کے علاج معالجہ کا عمل شروع ہو سکے۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو سو فیصد مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ وارڈز میں بھی مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہسپتال کے مرکزی گیٹ سے منسلک پارکنگ اسٹینڈ کو فوری طور پر مناسب متباد ل مقام پر منتقل کیا جائے اس مقصد کے لئے مین گیٹ کے باالمقابل سرکاری اراضی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی صفائی کے حوالے سے تمام وسائل برئوے کار لائے جائیں نیز ہسپتال کی بائونڈری کے ساتھ سٹرک پر تمام ہورڈنگز فوری ہٹادیے جائیں۔ انہوںنے انجمن بہبودی مریضاںکے ممبر کو ہدایت کی کہ انکی تنظیم مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے ایک قدم آگے بڑھ کر ہسپتال سے تعاون کرے۔ اجلاس میں ممبران نے ادارے کی بہتری کے لئے تجاویز سے آگاہ کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لئے چیئرمین تحصیل بیوٹیفیکشن کمیٹی اورنگزیب بٹ کی خدمات کو زبردست سراہا ہے اور کہا کہ انہوں نے خود کو شہر کی بہتری کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں اجلاس کے موقع پر ڈی سی او نے اورنگزیب بٹ کی خدمات کو زبر دست سراہا اور کہا کہ وہ نہ صر ف شہر کی ترقی کے لئے وسائل فراہم کرنے سے نہیں کتراتے بلکہ ان منصوبوں کی خود نگرانی بھی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں زیر علاج تحصیلدار کھاریاں سلطان احمد کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، اورنگزیب بٹ، ایم ایس ڈاکٹر عباس گوندل و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے کارڈیالوجی وارڈ کے ڈاکٹر سے سلطان احمد کے علاج بارے بھی دریافت کیا اور انہیں بہتر ین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سند س فائونڈیشن کا دورہ کیا اور خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی عیادت کی، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر ،چیئرمین سند س فائونڈیشن حاجی افضل، ایڈمن آفیسر عمران خان، میر فضل عباس و دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمیںسندس فائونڈیشن حاجی افضل نے بتایا کہ انکا ادارہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ، گجرات میں قائم آفس ضلع گجرات کے علاوہ آزاد کشمیر، جہلم، منڈی بہااولدین سمیت مختلف اضلاع کے 500خون کے امراض ہومیوفیلیا، تھیلیسمیا و غیرہ میں مبتلا بچوں کو خون فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندس فائونڈیشن میںقائم جدید ترین لیب قائم ہے جبکہ عطیات کے حصول کے لئے تعلیمی اداروں سیمت مختلف مقامات پر بلڈ کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ ڈی سی او نے سندس فائونڈیشن کی کاوشوںکو سراہا اور مریض بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)حضر ت شہنشا ہ ولا ئیت و قبلہ شیخ الحد یث کا سا لا نہ عر س مبا ر ک اور حضر ت پیر سید بلھے شا ہ گجراتی(زیب سجا د ہ آ ستا نہ عا لیہ حضر ت شا ہ ولا ئیت )کی والد ہ محتر مہ کے ایصا ل ثو اب کے سلسلے میں منعقد محفل نعت3دسمبر بروز جمعر ات بعد از نما ز عشا ء در با ر عا لیہ شہنشا ہ ولا ئیت میں منعقد ہو گی ، عرس مبا رک کی تقر یبا ت کیلئے انتظا ما ت کی تیا ر یا ں شر وع کر د ی گئیں ہیں اس سلسلہ میں بلھے شا ہ اکیڈ می کا اجلا س الحا ج محمد یو نس نقشبند ی کی صدرات میں منعقد ہو ا جس میں عر س مبا ر ک کے انتظا ما ت کے حوالے سے جا ئز ہ لیا گیا ، اجلا س میں صو فی محمد اقبا ل چشتی ، قا ر ی فیصل نقشبند ی ، صو فی محمداشر ف ، حا جی محمد اسلم نقشبند ی ، حا جی علی صر ا ف ، صو فی محمد الیا س ، قا ر ی محمد عمران سمیت دیگر ممبر ان نے شر کت کی ، اجلا س میں عر س مبا ر ک میں شر کت کر نے والے معز ز مہما نو ں اور دیگر انتظا ما ت کو ختمی شکل د ی گئی ، سا لا نہ عر س مبا ر ک کی محفل کی صدرات پیر سید بلھے شا ہ گجراتی (زیب سجا د ہ آ ستا نہ عا لیہ شہنشا ہ ولا ئیت)کر یں گئے اس کے علا و ہ محفل میں ملک بھر سے ممتا ز نعت خو ا ں ،قر ا ء حضر ات اور علما ء کر ام شر کت کر یں گئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)الحا ج حا فظ حضر ت محمد قمر الد ین سیا لو ی کی یا د میں گز شتہ روز شیخ السلا م کا نفرنس منعقد ہو ئی ، کا نفر نس کی صدارات اور خصو صی بیا ن الحا ج حا فظ محمد حمید الد ین سیا لو ی (سجا د ہ نشین در با ر عا لیہ سیا ل شر یف)نے کیا ، کا نفر نس میں ملک بھر سے ممتاز علما ء کر ام ومشا ئح عظا ئم نے شر کت کی ، اس موقع پر خو ا جہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جو اللہ کے والی ہے ان کی ہر و قت اللہ کے بند و ں پر نظر ر ہتی ہے جب اللہ اور اس کے رسو ل ۖ کا ان و لیو ں پر خا ص نگا ہ ہو تو پھر جب آ پ کسی و لی کا مل کی در گا ہ پر جا ئیں تو پھر اس عہد کیسا تھ کہ ان ولیو ں ،پیر و ں نے کس طر ح اللہ اور اس کے رسو ل ۖکے بتا ئے ہو ئے احکا ما ت پر عمل پیر ا ہو ئے ہیں جن کی وجہ سے آ ج ان اولیا ء کے آ ستا نو ں پر د ن رات اللہ کے بند ے فا تحہ خو ا نی کیلئے آ تے ہیں اگر آ پ در گا ہ سیا ل شر یف پر جا تے ہیں تو ایسی ہستا یو ں کی طرف د یکھیں کہ انہو ں نے کس طر ح اللہ کیسا تھ لو لگا ئی،کا نفر نس کو منعقد کر وانے پر خو اجہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے انتظا میہ کو مبا ر کبا د پیش کی ، کا نفر نس میں حضر ت علا مہ شمس الد ین سیا لو ی (خطیب اعظم در با رسیا ل شر یف )،قا ر ی شا ہد محمو د ، علا مہ عبدالر شید اویسی ، حضر حیا ت کچھی سمیت دیگر علما ء کر ام نے خطا ب کیا ، اس مو قع پر سید اعجا ز حسین شا ہ ، حا جی محمد آ صف ڈار آ ف با ئو بیکر ز ،حا جی افضل کپو ر سیا لو ی ، با با محمد ر مضا ن ، محمد احسا ن سیا لو ی ، الحا ج حکیم عمر فاروق بٹ ، محمد احسا ن سیا لو ی ، شیخ محمد نعیم سیا لو ی ، محمد مد ثر سیا لو ی ، علی ر ضا طا رق ، کا مر ان محمو دصرا ف ، سید آصف ر ضا ، محمد عا ر ف چشتی ، غلام حسین سیا لو ر ی ، قا ر ی محمد اشر ف سیا لو ی سمیت دیگر بز م چشتیہ سیا لو ی کے غلا ما ن پیر سیا ل اور شہر کی تما م دینی و سما جی شخصیا ت نے کا نفر نس میں خصو صی شر کت کی ، کا نفر نس کے اختتا م پر الحا ج خو ا جہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے ملک و قو م کے استحکا م کیلئے خصو صی دعا کی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)حضر ت شہنشا ہ ولا ئیت و قبلہ شیخ الحد یث کا سا لا نہ عر س مبا ر ک اور حضر ت پیر سید بلھے شا ہ گجراتی(زیب سجا د ہ آ ستا نہ عا لیہ حضر ت شا ہ ولا ئیت )کی والد ہ محتر مہ کے ایصا ل ثو اب کے سلسلے میں منعقد محفل نعت3دسمبر بروز جمعر ات بعد از نما ز عشا ء در با ر عا لیہ شہنشا ہ ولا ئیت میں منعقد ہو گی ، عرس مبا رک کی تقر یبا ت کیلئے انتظا ما ت کی تیا ر یا ں شر وع کر د ی گئیں ہیں اس سلسلہ میں بلھے شا ہ اکیڈ می کا اجلا س الحا ج محمد یو نس نقشبند ی کی صدرات میں منعقد ہو ا جس میں عر س مبا ر ک کے انتظا ما ت کے حوالے سے جا ئز ہ لیا گیا ، اجلا س میں صو فی محمد اقبا ل چشتی ، قا ر ی فیصل نقشبند ی ، صو فی محمداشر ف ، حا جی محمد اسلم نقشبند ی ، حا جی علی صر ا ف ، صو فی محمد الیا س ، قا ر ی محمد عمران سمیت دیگر ممبر ان نے شر کت کی ، اجلا س میں عر س مبا ر ک میں شر کت کر نے والے معز ز مہما نو ں اور دیگر انتظا ما ت کو ختمی شکل د ی گئی ، سا لا نہ عر س مبا ر ک کی محفل کی صدرات پیر سید بلھے شا ہ گجراتی (زیب سجا د ہ آ ستا نہ عا لیہ شہنشا ہ ولا ئیت)کر یں گئے اس کے علا و ہ محفل میں ملک بھر سے ممتا ز نعت خو ا ں ،قر ا ء حضر ات اور علما ء کر ام شر کت کر یں گئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)الحا ج حا فظ حضر ت محمد قمر الد ین سیا لو ی کی یا د میں گز شتہ روز شیخ السلا م کا نفرنس منعقد ہو ئی ، کا نفر نس کی صدارات اور خصو صی بیا ن الحا ج حا فظ محمد حمید الد ین سیا لو ی (سجا د ہ نشین در با ر عا لیہ سیا ل شر یف)نے کیا ، کا نفر نس میں ملک بھر سے ممتاز علما ء کر ام ومشا ئح عظا ئم نے شر کت کی ، اس موقع پر خو ا جہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جو اللہ کے والی ہے ان کی ہر و قت اللہ کے بند و ں پر نظر ر ہتی ہے جب اللہ اور اس کے رسو ل ۖ کا ان و لیو ں پر خا ص نگا ہ ہو تو پھر جب آ پ کسی و لی کا مل کی در گا ہ پر جا ئیں تو پھر اس عہد کیسا تھ کہ ان ولیو ں ،پیر و ں نے کس طر ح اللہ اور اس کے رسو ل ۖکے بتا ئے ہو ئے احکا ما ت پر عمل پیر ا ہو ئے ہیں جن کی وجہ سے آ ج ان اولیا ء کے آ ستا نو ں پر د ن رات اللہ کے بند ے فا تحہ خو ا نی کیلئے آ تے ہیں اگر آ پ در گا ہ سیا ل شر یف پر جا تے ہیں تو ایسی ہستا یو ں کی طرف د یکھیں کہ انہو ں نے کس طر ح اللہ کیسا تھ لو لگا ئی،کا نفر نس کو منعقد کر وانے پر خو اجہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے انتظا میہ کو مبا ر کبا د پیش کی ، کا نفر نس میں حضر ت علا مہ شمس الد ین سیا لو ی (خطیب اعظم در با رسیا ل شر یف )،قا ر ی شا ہد محمو د ، علا مہ عبدالر شید اویسی ، حضر حیا ت کچھی سمیت دیگر علما ء کر ام نے خطا ب کیا ، اس مو قع پر سید اعجا ز حسین شا ہ ، حا جی محمد آ صف ڈار آ ف با ئو بیکر ز ،حا جی افضل کپو ر سیا لو ی ، با با محمد ر مضا ن ، محمد احسا ن سیا لو ی ، الحا ج حکیم عمر فاروق بٹ ، محمد احسا ن سیا لو ی ، شیخ محمد نعیم سیا لو ی ، محمد مد ثر سیا لو ی ، علی ر ضا طا رق ، کا مر ان محمو دصرا ف ، سید آصف ر ضا ، محمد عا ر ف چشتی ، غلام حسین سیا لو ر ی ، قا ر ی محمد اشر ف سیا لو ی سمیت دیگر بز م چشتیہ سیا لو ی کے غلا ما ن پیر سیا ل اور شہر کی تما م دینی و سما جی شخصیا ت نے کا نفر نس میں خصو صی شر کت کی ، کا نفر نس کے اختتا م پر الحا ج خو ا جہ محمد حمید الد ین سیا لو ی نے ملک و قو م کے استحکا م کیلئے خصو صی دعا کی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ کی قیادت میں ٹیم نے سرگودھا روڈ اور مچھلی چوک کے علاقہ میں چھاپہ مار کر غیر قانونی سلاٹر ہائوس میں ذبح کئے جانیوالے جانوروںکا گوشت برآمد کرکے 2قصابوں کو موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران لائیو سٹاک ٹیم نے اچانک کاروائی کی اس دوران قصاب حسن بلال اور ندیم عباس غیر قانونی سلاٹر ہائوس میں ذبح کئے جانیوالے جانوروں کا گوشت فروخت کر رہے تھے اور گوشت پر سرکاری مہر بھی نہیں تھی جس پر دونوںکے قبضہ سے گوشت برآمد کرکے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر ڈاکٹر ممتاز حسین اور انکی ٹیم کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 15ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت بارانِ رحمت شادیوال میں منعقد ہوئی جو کہ بفیضان نظر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی اور برائے ایصال ثواب پیر طریقت رہبر شریعت ولی کامل الحاج مشتاق احمد قادری المعروف حاجی صاحب منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی آستانہ عالیہ بھکی شریف نے کی مہمان خصوصی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان محمد عاکف طاہر تھے خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا اس عظیم الشان محفل نعت میں تلاوت کلام پاک کا شرف سید ذیشان حیدر شاہ اور حبیب الرحمن سرمد نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ خالد حسنین خالد ، قاری احمد رضا جماعتی ، نصیر احمد شاہین ، بلال شفیق نقشبندی ، منور حسین ہارونی ، نے پیش کی مہمانانِ گرامی میں حاجی محمد اقبال گھمن و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ، لائبریری انچارج انجمن طلباء اسلام شادیوال نبیل احمد کو ان کی شاندار کارکردگی پر خصوصی گھڑی انعام دی گئی نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات علمائے کرام ، مشائخ عظائم نے شرکت کی ، تمام شرکاء کے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔انجمن طلباء اسلام کے مرکزی راہنما نعیم صادق ، وسیم صادق و دیگر نے دن رات محنت کے بعد یہ پروگرام منعقد کیا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان 13واں سالانہ مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح نے کی خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کیا ججز کے فرائض ممتاز ثناء خوانِ رسول و عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی ، سید عثمان شاہ ، محمد فاروق اور سید اعجاز حسین شاہ نے سرانجام دئیے ، یہ مقابلہ حسن نعت زیر نگرانی محمد شہزاد شفیق نقشبندی منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا نتائج کے مطابق طالبات پرائمری حصہ میں پہلی پوزیشن عروج چوہدری دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، دوسری پوزیشن عائشہ منیر ٹرسٹ ماڈل سکول جلالپور جٹاں ، تیسری پوزیشن عائشہ صدیقہ سراج سکول آف سائنسز ، چوتھی پوزیشن خدیقہ انمول دارارقم سکول مصطفی کیمپس ، طالبات سکینڈری حصہ میں اول پوزیشن ایمان عائشہ بیکن ہائوس سکول سسٹم ، دوسری پوزیشن مائدہ نسیم جناح پبلک سکول و کالج ، تیسری پوزیشن فاطمة الزاہرہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، چوتھی پوزیشن اسماء نور حسان ماڈل سکول نمبر 1، طلباء حصہ پرائمری میں پہلی پوزیشن بلال یاسر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، دوسری پوزیشن حذیفہ یاسر سراج ماڈل سکول ، تیسری پوزیشن محمد عزیرمہسم فائونڈیشن سکول ، چوتھی پوزیشن محمد عمیر فضل جناح پبلک سکول اینڈ کالج ، طلباء حصہ سکینڈری میں پہلی پوزیشن عبداللہ عرفان بیکن ہائوس سکول سسٹم ، دوسری پوزیشن محمد یعقوب گلزار العزیز ماڈل سکول چک کالا ، تیسری پوزیشن عبداللہ فاروق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، چوتھی پوزیشن محمد حذیفہ گورنمنٹ زمیندارہ ہائی سکول نے حاصل کی پوزیشن ہولڈرز طلباء کو بلترتیب پانچ ہزار ، تین ہزار ، دو ہزار اور ایک ہزار روپے کے نقد انعامات ، سرٹیفکیٹس اور خوبصورت گفٹ دیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پپلز کالونی گوجرانوالہ ملک محمد عامر ، حافظ محسن رضا قادری ، پٹرولنگ آفیسر نعیم ، قاری محمد شعیب ، وارث نقشبندی ، سید زمان شاہ ، محمد اسحاق نقشبندی شرقپور شریف ، حافظ انعام اللہ لاہور ، محمد عثمان لاہور ، محمد سمیع اللہ لاہور ، محمد عثمان اعظم مارکیٹ ، محمد گلفام اور بچوں کے والدین نے شرکت کی اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا آج ہمارے سامنے اسلام حضرت مجدد الف ثانی کی قربانیوں کی وجہ سے ہی موجود ہے ان خیالات کا اظہار زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ عظیم الشان تیرواں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی نے برصغیر پاک و ہند میں یوم مجدد الف ثانی کی تحریک کو پروان چڑھایا اور حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلہ میں دن رات کام کیا یہی وجہ ہے کہ آج حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات سے ہر شخص آگاہ ہے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت کا لفظ عربی میں کسی کے چہرہ کی تعریف کیلئے استعمال کیا جاتا تھا مگر بعثت نبوی ۖ کے بعد یہ نام صرف حضور اکرم ۖ کیلئے مخصوص ہو گیا سب سے پہلے حضور اکرم ۖ کیلئے نعت کا لفظ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات ہمیں اسلام کی صحیح تصویر سے آگاہ کرتی ہیں انہوںنے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا انہوں نے غلط عقائد کی نفی کی اور ہمیں اسلام کے بارے میں آگاہ کیا شہزاد شفیق نقشبندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری کی ہدایات کے مطابق ماہ سفر کے دوران یوم مجدد الف ثانی کی تقریبات کا آغاز کیا اور کئی سالوں سے ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شرقپور شریف میں ہونے والی مرکزی تقریب میں بھی شمولیت کی جاتی ہے ، شہزاد شفیق نقشبندی نے تین خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا جو کہ ادارہ کی طرف سے عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ملک مشتا ق حسین مر حو م آ ف جھا نٹلہ کے صا حبز ا دے ملک خا ن بہا در کے بھتیجے ملک منا ف حسین اعوا ن ، ملک نو ا ز حسین سعو دیہ، ملک ظہیر خا ں اعوا ن ، ملک آ فتا ب احمد اعوا ن سعو دیہ کے کز ن ملک اشتیا ق حسین اعوا ن سعو دیہ کے بھا ئی سہیل مشتا ق اعوا ن شا دی کے بند ھن میں بند ھ گئے ۔ د عو ت و لیمہ کی تقر یب جھا نٹلہ میں منعقد ہو ئی ۔ دعو ت و لیمہ میں شر کت کر نے و ا لو ں میں ملک ر یا ض حسین ڈ یلٹا ائیر ٹر یو ل کھا ر یا ں ، ملک ارسلا ن احمد جنر ل کو نسلر یو سی بھگو ا ل ، سید خا لد حسین شا ہ بخا ر ی نا رو ے ،ملک بشا ر ت ، سلیما ن امین قر یشی و ائس چیئر مین یو سی گلیا نہ ، ملک عا مر حسین ، ملک حسن ، ا ویس خا لد بھگو ا ل ، ظہیر خا ن ، سید شبیر حسین شا ہ ، و قا ص اسعد ، ملک خا و ر لطیف اعوا ن ، ملک عا صم ر ز ا ق اعوا ن ، عمر فا رو ق اعوا ن ملکہ، محمد انیس ملک ، ملک ثمر کما ل ، ملک افضل حسین اعوا ن بھگو ا ل ، ملک کا مر ا ن افضل اعوا ن ، چو ہد ری سہیل صا بر ، ملک محسن ضیا ء اعو ا ن ، ملک ر میض حیدر اعوا ن ، ملک گلفا م خا دم، نمبر دا ر شفقا ت مہر ، سمیت دیگر سینکڑ و ں افر ا د نے شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ملکہ تا جھا نٹلہ لنک رو ڈ ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر عوا می سما جی حلقو ں کا رو ڈ کارپیر نگ کا مطا لبہ ۔ تفصیل کے مطا بق ملکہ تا جھا نٹلہ بر ا ستہ یو نین کو نسل ملکہ رو ڈ عر صہ درا ز سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہے جس کی و جہ سے علاقہ مکینو ں کا رو ڈ سے گز ر نا مشکل ہو گیا ہے ۔ رو ڈ گہر ے کھڈ وں کی ز د میں آ چکا ہے جس کی و ہ سے لو گو ں کی قیمتی گا ڑ یا ں تبا ہ بر با د ہو گئی ہیں ۔ عو ا می و سما جی حلقو ں نے حکا م با اعلیٰ سے رو ڈ کی فو را مر مت کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ حلقہ پی پی 112کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ انصاف مرکز میں ہوا ،جس میں سینئر راہنما حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،سابق صدر لالہ موسیٰ سہیل نواز خان،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست،صوبیدار ریٹائرڈ مہر محمد اقبال آف چنوں بھوجہ،لیاقت علی کھٹانہ آف بھانوالی،شہباز احمد ،غلام عباس بھٹہ،مرزا خرم شہزاد، سید زاہد محمود شاہ،افضال احمد اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس کی غرض و غائیت کے حوالے سے راہنما پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ممبران کو آگاہ کیا کہ برصغیر پاک و ہند کی عظیم شخصیت حضرت مجدد الف ثانی کے عرس کے موقع پر28صفر المظفر 11دسمبر2015کو ایک پروگرام منعقد کیا جائے گاجس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ولید اقبال(علامہ اقبال کے پوتے) خصوصی طور پر شرکت کریں گے انہوں نے اس سلسلہ میں تمام ممبران اور ورکرز کو خصوصی طور پر تاکید کرتے ہوئے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے ذمہ داریاں لگائیںاس موقع پر تمام اراکین نے پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے کا عزم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)باولی شریف میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گستاخ کو گرفتار کرنے اور حالت کو احسن انداز میں کنٹرول کرنے پر ہم DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ اورDPO گجرات رائے ضمیر الحق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں گستاخی رسولۖ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کو سرعام سزا دی جائے یہ لوگ کسی بھی قسم کی رعایت یا معافی کے حقدار نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ اسلام پاکستان مولانا اصغر توحیدی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائولی واقعہ کو فہم و فراست سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حل کیا گیا جو کہ خوش آئند اقدام ہے اگر ذرا سی بھی دیر ہوئی تو علاقہ کا امن و امان تباہ ہو سکتا ہے ہم ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات کو بروقت الیکشن کرنے اور معاملہ کو احسن انداز میں حل کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں گرفتار مجرم کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں پے در پے چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں سے عوام اور تجارتی حلقے خوف و ہراس میں مبتلا عدم تحفظ کا شکار ہیں کسی بھی واردات کا ملزم تا دم تحریر گرفتار نہیں ہو سکا پولیس ناکام نظر آ رہی ہے افسران یہ کہہ کر معاملہ لٹکا رہے ہیں کہ ہمارے ہاتھ ملزمان کی گردن تک پہنچ چکے ہیں جو کہ صرف اور صرف لالی پاپ ہے عوامی تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے تب ہی اعتماد بحال ہوگا۔ گذشتہ ماہ ہونے والی صراف کی دکان پر ڈکیتی، مین بازار میں ڈرائیور کا قتل اور گلیانہ روڈ کھاریاں پر میڈیکل سٹور پر مسلح ڈکیتی میں سے کسی بھی واردات کا ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی اور کاروباری حلقے پولیس کی باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر نظریں لگائے ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ہردلعزیز ،سرگرم اور متحرک راہنما میاں جمیل اصغر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو گرائونڈ کی فراہمی کے لئے 40کنال اراضی دینے کا سیاسی شوشہ چھوڑنے والوں نے اپنی ہار کا تمام تر غصہ شہریوں پر نکالنا شروع کر دیاہے۔ تاجروں کی اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جانے والی راشہ بازار کی پلی راتوں رات توڑ ڈالی جس سے تاجروں ، گاہکوں سمیت علاقہ کے مکینوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پلی توڑنے کے فعل سے ثابت ہو گیا ہے کہ موصوف محض ہوس اقتدار کے لئے 40کنال اراضی کی آفرز کر رہے تھے انتخابات میں عوام کی طرف سے بری طرح مستردکئے جانے کے بعد ہار کا غصہ پلی توڑ کر نکالے جانے سے ثابت ہوتا ہے کہ موصوف کی ذہنی کیفیت کیا ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کے لئے بے لوث خدمت کی سیڑھیاں ہی استعمال ہوتی ہیں جھوٹے دعوئوں، وعدوں سے عوام کے ضمیر نہیں خریدے جا سکتے موصوف کو یاد رکھنا چاہئے کہ عوام نے جس ذلت آمیز سے انہیں دوچار کیا ہے اگر انہوں نے اپنی روش نہ بدلتی تو مستقبل میں عوام کی طرف سے اس سے بھی برے ردعمل کا مظاہرہ ہو سکتا ہے پلی توڑنے والوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلی کی تعمیر میں رکاوٹ نہ بنیں تنگ نظری سے عالم پناہ عوام میں اپنے لئے نفرت تو پیدا کرسکتے ہیں محبت یا ہمدردی نہیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے گذشتہ روز وزیراعظم کسان پیکیج تقسیم سنٹر اراضی کمپیوٹر سنٹر اور اراضی انتقال سنٹر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار محمد افضل چوہدری اور دیگر ریونیو افسران نے تفصیلاً وزٹ کرایا اور تمام شعبہ جات کی ورکنگ بارے بریفنگ بھی دی۔ چیف آفیسر ٹی ایم اے کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی اور میڈیا نمائندے بھی ہمراہ تھے میاں اقبال مظہر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی تاکید کی انہوں نے کسان پیکیج تقسیم سنٹر میں کسانوں سے بھی معلومات حاصل کیں اور انتظامیہ کو تمام سہولیات بروقت فراہم کرنے کا حکم بھی دیا انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اس سلسلہ میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ حافظ محمد شہباز پٹواری، چوہدری آصف ڈھولہ پٹواری، گرداور محمد اشفاق بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں کے 66ننھے منے طلباء و طالبات کا مستقبل شروع ہوتے ہی تاریک بنانے کی کوشش۔ روٹس انٹرنیشنل سکول جی ٹی روڈ کھاریاں کو سیشن کے عین درمیان بند کرنے کی تیاریاں والدین کو سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے ہیں جبکہ کوئی فیس کی واپسی بھی نہیں دی جا رہی تھی مقامی میڈیا کی مداخلت سے انتظامیہ نے ایک ماہ کی فیس، وردی فیس اور کتابوں کی فیس واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہاں پر ننھے منے طلبہ و طالبات کو دوسرے سکولوں میں داخل کروانے کے لئے انتظامیہ خود ہی دوسرے سکولوں کی انتظامیہ سے رابطے کر رہی ہے والدین سخت پریشان اور سراپا احتجاج ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اگر سکول بند کرنا ہی تھا تو سیشن مکمل ہونے کے بعد کیا جاتا جبکہ اسلام آباد ہیڈ آفس سے آئے ہوئے مسعود نامی شخص نے بتایا کہ ٹارگٹ پورا نہیں ہو رہا تھا یہ برانچ خسارے میں تھی پھر بھی ہم فی الحال سکول بند نہیں کر رہے سکول بند کرنے سے قبل نوٹس دیں گے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے ہیں والدین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں کے عوام نے ووٹ دے کر پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ جس دن سے چارج سنبھالیں گے اسی دن سے عملی خدمت کا آغاز کر دیں گے ہم نے تو ابھی چارج ہی نہیں سنبھالا اور نہ ہی نئے نظام کے تحت حکومتوں کو منتقل کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار کونسلر چوہدری اسفند اصغر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں شہر کے تمام چھوٹے بڑے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جونہی نظام تبدیل ہوگا ہمیں چارج ملے گا ان مسائل کے حل کے لئے اسی دن سے کام شروع کر دیں گے کچھ لوگ وقت سے پہلے ہی بے پر کی اڑا کر اپنا تماشا خود بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت16جنوری کے بعد آئے گی اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والوں کے لئے شاہد ہی کوئی موقع ہو اس سے قبل تنقید چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)عظیم صوفی شاعر، چراغ گولڑہ، حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر کے ساتویں عرس مبارک میں سلسلہ کے لئے کھاریاں سے 10گاڑیوں پر مشتمل خصوصی قافلہ روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں کی ممتاز شخصیات واجد علی صراف گولڑوی، مرزا عنصر گولڑوی کی قیادت میں آج صبح6بجے عیدگاہ کھاریاں سے 10گاڑیوں پر مشتمل قافلہ صبح6بجے روانہ ہوگا۔ قافلہ میں سینکڑوں مریدین، عقیدت مند شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)دسویں تین روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ کلثوم میموریل پولی کلینک، چلڈرن ہسپتال گلیانہ روڈ کھاریاں کے دوران تین دنوں میں790 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جنہیں فری ادویات بھی فراہم کی گئیں ان خیالات کا اظہار آرگنائزر کیمپ ڈاکٹر ظہیر احمد اعوان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضروری لیبارٹری ٹیسٹ بھی فری کئے گئے۔170 عینکیں تقسیم کی گئیں جبکہ421 مریضوں کو آپریشن کے لئے آنکھوں میں لینز لگائے گئے۔ تینوں روز دوپہر کا کھانا اور چائے کے ساتھ ریفریشمنٹ بھی دی گئی اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر الماس اعجاز اور دیگر ڈاکٹرز نے بھی مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ صوبیدار فیاض حسین اور دیگر پیرا میڈیکل میل، فی میل سٹاف بھی اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تین دن کامغوی بچہ بازیاب،میاںبیوی سمیت چار افرادگرفتار،تین روز قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گائنی وارڈسے شیرو محلہ کی رہا ئشی شگفتہ بی بی کاتین دن کابچہ نامعلوم خاتون اوراس کا ساتھی اغواکرکے فرارہوگئے تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدداورجدیدطریقہ تفتیش استعما ل کرتے ہوئے ڈی ایس پی رانا شبیراورتفتیشی انسپکٹررانا واجد نے لاہوروالٹن کے علا قہ میںچھا پہ مارکرمغوی بچہ بازیاب کرکے بھٹی کی کی رہا ئشی شبا نہ بی بی اس کا خاوندچونیاں کارہا ئشی طاہر ولدعبدالرزاق اورانکے ساتھی سکندراوراسدکوگرفتارکرلیا۔بچہ وزیرآبادپہنچنے پر بچے کودیکھ کر والدہ،دادی سجدہ ریز ہوگئیںاورگھرمیںسوگ کے ماحول کی جگہ خوشی کے شادیا نے بجنے لگے۔ اس موقع پرفرط جذبات کی وجہ سے ہرآنکھ میںپرنم تھی۔صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ ، امیر جماعت اسلامی وزیرآباد صابر حسین بٹ سمیت شہر کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیات نے پولیس کاروائی کو سراہتے ہوئے ایس پی صدر ڈاکٹر رضوان ملک ،آر پی او گوجرانوالہ طاہر محمود سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے بچہ بازیاب کرنے والی پولیس ٹیم کو خصوصی انعام اور تعریفی اسناد دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئینامعلوم ڈاکو ڈیرہ دار پر تشدد کے بعدرسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جانور چرا لے گئے ۔ تھانہ صدر کے علاقہ گھکا میتر میںگذشتہ رات زمیندار سرفراز احمد چیمہ کے ڈیرہ پردس سے زائد مسلح ڈاکوئوںنے یلغارکردی اورتین مختلف زمینداروںعرفان اللہ چیمہ،محمدنواز چیمہ اورندیم اصغرکے ڈیروںسے چار راس بھینسیں،پانچ گائے اورآدھی درجن بچھڑے لے اڑے ۔دوران واردات ڈاکوزمیندارسرفرازاحمدچیمہ کوتشددکانشانہ بھی بناتے رہے اورجاتے ہوئے ڈیروںپرموجودبستراورموٹریںوغیرہ بھی ہمرا ہ لے گئے۔تھا نہ سوہدرہ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ عوامی سما جی حلقوںنے پولیس گشت موثربنانے کامطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئیحکیم الامت شاعر مشرق علا مہ محمداقبا ل ایم عظیم شاعر،نامورمفکراورفلسفی راہنماتھے۔اپنے فکروفلسفہ سے ملت اسلا میہ کوایک نئی راہ دکھائی۔آج ہمیںبھی اقبال کے افکارپرعمل پیراہوکروطن عزیزکی خدمت کرنا چا ہئے کیونکہ پا کستان بنا نے کے لئے جوخواب علا مہ محمداقبا ل دیکھااسکی تعبیر کوقائداعظم نے پروان چڑھایا۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل فاطمہ ڈار نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میںعلامہ اقبا ل ڈے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپروگرام انچارج احسان اللہ ودیگربھی موجودتھے۔طلبہ نے حمدوثناء کے علا وہ رنگارنگ پروگرامز،ٹیبلو،خاکے اورملی نغمے پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئیجامعہ حنفیہ کوٹ خضری میںوفاق المدارس پاکستان سے ملحق مدارس کے ذمہ داران کااجلاس منعقد ہوا۔صدارت مستول وفاق المدارس العربیہ گوجرانوالہ محمدگلزارقاسمی نے کی۔اجلاس میںمدارس کے مہتمم حضرات نے مدارس عربیہ کے تحفظ اوراستحکام کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کاعزم کیااورکہا کہ مدینہ دینیہ قرآن وسنت کے قیام کاذریعہ ہیںان کو مٹانے والے خود مٹ جائیںگے۔اجلاس میں6دسمبرکوجامعہ اشرفیہ لاہورمیںاستحکام مدارس کنونشن میںشرکت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیااوراسکی کامیابی کے لئے مختلف ٹیمیںتشکیل دی گئیں۔اس موقع پرقاری محمدرفیق عابد علوی،حافظ عمران احمد،مولاناجوادقاسمی ،مولاناافضال الحق کٹھانہ،مولاناخالد محمود،مفتی اسدمدنی،مولناسعیداحمدفاروقی،قاری احسان الٰہی ،قاری گلزاراحمدشاکر ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی سابق کونسلرمحمدصدیق سپراء انتقال کرگئے۔موصوف عارضہ قلب میںمبتلا تھاحالیہ انتخابات میں60ووٹوںسے شکست کھائی مرحوم کوسنیکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںمیاںصاحب قبرستا ن میںسپردخاک کردیاگی۔قل شریف کاختم مورخہ1دسمبربروزمنگل صبح 10بجے عقب گورنمنٹ ٹیوٹاکٹلری سنٹرجی ٹی روڈوالی مسجد وزیرآبادمیںہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئیمسلم لیگ (ن) کے رہنماوممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے کہا ہے کہ تاریخی منصوبوںکی وجہ سے ملک ترقی کی طر ف گامزن ہے۔بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مستحکم ہوگی۔پی ٹی آئی نے ترقی میںحکومت کاساتھ دینے کی بجائے عوامی مفادات کے کاموںمیںرکاوٹ پیداکرکے اپنی سیا ست کاجنازہ نکا ل دیا ہے۔تیسرے مرحلہ میںبھی مسلم لیگ کے امیدوارکامیاب ہوکرعوام کی بھرپورخدمت کرینگے۔وہ موضع کٹھورکلاںمیںافتخاراحمدبٹ،طاہر جاوید مٹھو،اعجازپارس،خواجہ محمدجمیل پر مشتمل وفد سے گفتگوکررہے تھے۔وزیرآبادمیںسب سے زیادہ مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ امیدواران نے کامیابی حاصل کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے انکی خدمت میںدن رات کاشاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ میگا پراجیکٹس پرپہلے ہی مسلم لیگ (ن)کی حکومت تیزی سے کام کررہے ہے اب بلدیاتی نمائندے ترقیاتی کاموںکی تکمیل میںکلیدی کرداراداکرکے ملک میںوسیع ترترقیاتی عمل کی بنیادرکھیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نج کاری کی پالیسی درست نہیں اداروں کی بدحالی کی ذمہ دار حکومت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی برسرِاقتدار آتی ہے اپنوں کو نوازنے کے لئے قومی اداروں کو تباہی کی بھینٹ چڑھا دیتی ہے یہاں سے جاری ایک بیان انہوں نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں تو دوسری طرح یوٹیلٹی بلوں میں آئے روز کے اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پرعوام پر40ارب کے ٹیکس کا نفاذ مختلف طریقوں سے کر رہی ہے جن میں پہلے ہی سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اب پھر دوبارہ یو ایف جی کے نام پر اضافہ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گیس کی چوری روکنے کی بجائے نرخوں میں اضافہ کر رہی ہے جو ایماندار صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے حکومت کی طرف سے ڈھائی فیصد اضافہ کرکے عوام پر ناجائز طور پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(جی پی آئی) پچھلی دو دہائیوں میں پاکستان کے مختلف اخبارات ، پرنٹ میڈیا اور نیوز ایجنسیوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جان دینے والے صحافیوں کی تعداد ٨٠ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن سرکار کے کانوں میں ابھی تک ان مظلوموں اور ان کے خاندانوں کی صدائے احتجاج نہیں سنی جا سکی ۔ اس کے برعکس ملک میں جاری غیر اعلانیہ جنگ کے ہاتھوں مرنے،زخمی ہونے و شہید ہونے والوں کے لئے انصاف کے تمام دروازے کھلے ہیں اور انہیں مرکزی و صوبائی حکو متوں کی جانب سے ایک لاکھ روپے سے لیکر تیس لاکھ روپے تک کے معاوضے دیئے جا رہے ہیں۔ستم ظریفی کی بات ہے کہ پاکستان کے سب سے پر خطر اور جان لیوا شعبے میں فرائض کی انجام دہی کے لئے جو لوگ جانیں دے رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ماسوائے سرکاری بیان بازی اور ناقابل عمل وعدوں کے۔صحافتی تنطیموں کی یونین کے قائیدین کے مطابق پی ایف یو جے کے سابقہ صدر پر ویز شوکت اور حالیہ جنرل سیکرٹری یوسف امین نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق تا حال حکومت کی جانب سے مرنے والے دو صحافیوں شہزاد سلیم اور عبدالحق کو بیس اور دس لاکھ روپے معاوضہ کی رقوم دی گئیں جب کہ pid کے ذرائع کے مطابق دس صحافیوں کی بیواوں کو ٦٥٠٠ روپے ماہانہ جولائی ،٢٠١١ سے سپٹمبر ٢٠١٢ تک ادا کیے گئے ۔ اس کے علاوہ ١٢ صحافیوں کو مالی امداد کے اکائونٹ میں اگست ٢٠١١ میںبیس ہزار ر روپے فی کس رقوم دی گئیں۔زرائع کے مطابق صحافیوں کی مالی امداد کا بڑا حصہ سپیشل فنڈ اور ایک اشتہاری کمپنی پر خرچ ہوا۔صحافیوں کی علاقائی و بین لاقوامی تنظیموں کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی میڈیا انڈسٹری سے وابسطہ جان دینے والے صحافیوں کی تعداد کا تعلق، فری لانس سے،٢٠ فیصد،سیاسیات سے،٤٤ فیصد،جرائیم سے،١٣ فیصد،فوٹو گرافی سے،١٤ فیصد،پرنٹ میڈیا سے،٣٩ فیصد بتایا گیا ہے جبکہ کل جان دینے والے ٩٤ فیصد صحافیوں کا تعلق پاکستان اور ٤، فیصد کا تعلق غیر ممالک سے ہے۔ خیال رہے کہ دوران کار جان کی قربانی دینے والے ان مظلوم صحافیوں کی مالی معاونت اور کے خاندانوں کو سہارا دینے کے لیے نہ صرف حکومت کے پاس وافر رقوم موجود ہیں بلکہ صحافیوں کی علاقائی نتظیموں کے پاس بھی لاکھوں اور کروڑوں کے فنڈز موجود ہیں جو حکومت اور مخیر اداروں کی جانب سے مہیا کیے گئے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکیں اور صحافیوں یا ان کے خاندانوں کو مشکل وقت میں امداد فراہم کی جا سکے۔تاہم حقائق اس کے بل کل برعکس ہیں اور ملک کے مختلف شہروں کی صحافتی تنظیموں نے اپنے اپنے گروپس بنا رکھے ہیں جو دوسرے گروپس یا رائے رکھنے والوں کی امداد و تعاون سے قاصر دکھائی دیتے ہیں اسطرح صحافیوں کا دونوں جانب سے استحصال ہو رہا ہے جبکہ ویج بورڈ پر عملدرامد کا وعدہ بھی اب ایک خواب دکھائی دیتا ہے؟نیز ان کے مالی معاملات تک بھی دوسرے صحافتی گروہوں اور رائے د ہندگان کو رسائی حاصل نہیں، اور نہ ہی حکوت وقت ان سے اس بارے میں سوال کرنے کی جرعت کر سکتی ہے۔یہ ایک انتہائی افسوسناک امر ہے جس پر صحافیوں پر جان دینے والے وزرا اور ان کے مجاوروں کو ضرور سوچنا چاہیے؟راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے صدر سید وارث شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلبوں کی تنظیموں کی مالی امداد کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہئے اور ان کے صحافیوں سے متعلق امور اور کاروایوں کو بھی fair,free and transparent اصولوں پر پورا اترنا چاہئے نیز ٹرانسپیرنسی کے اصولوں کو اپنانے کے بارے میں صحافتی تنظیموں کے قائیدین کو بھی بڑے فورمز پر بات کرنی چاہئے بصورت دیگر صحافتی برادری کا بڑا حصہ ان سہولتوں سے محروم رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ مغرب اور عرب حکمران یمن اور بحرین میں جاری مظالم بند کروائیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیںبھی خاموش تماشائی بن چکی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ فرانس میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس کی مسلم ممالک نے بھی مذمت کی ہے، مگر اسلامی حکمران یمن اور بحرین میں ہونے والے مظالم، شام اورپاکستان میںہونے والی دہشت گردی کے خلاف خاموش کیوں ہیں؟ انہوںنے کہا کہ امریکہ کے حاشیہ بردار چندعرب ممالک شام میں حکومت کی تبدیلی کے نام پر دہشت گردی پھیلائے ہوئے ہیں۔ اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ فرانس میں ہونے والے واقعات مغرب کی اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں کا کیا دھرا ہے۔ جبکہ اسرائیل کو مضبوط کرنے کے لئے شام میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عالمی دہشت گردی کا ذمہ دار خود امریکہ اور مغربی ممالک ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کے لئے حالات کو خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ اس کے خلاف امن پسند قوتوں کو اکٹھے ہونا ہوگا۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی نے واضح کیا ہے کہ محبت اہل بیت جزو ایمان ہے۔ عزاداری ہمارا آئینی اورشہری حق ہے۔ اس پر کسی قسم کی پابندی اورریاستی ہتھکنڈوںکو مسترد کرتے ہیں۔وہ صوبائی دفترمیں جعفریہ یوتھ لاہور کے عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مسلمہ رسومات کو روکنے کے لئے سازشیں کی گئیں ۔روایتی ،لائسنسی جلوسوں اور حتیٰ کہ گھروں میں ہونے والی مجالس عزا میں بھی رکاوٹیںڈالی گئیں۔ مقدمات تک درج کئے گئے ۔جس پر ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ ہم شہادتیں ،جیلیں اور صعوبتیں برداشت کرنے سے گھبرانے والے ہیں اورنہ ہی ملت جعفریہ کے لئے یہ کوئی نئی بات ہوگی۔ انہوںنے وزیر اعلٰی میاںشہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ متعصب پولیس آفیسرز کو نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے ، ورنہ حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوںنے علما، خطبا اور ذاکرین پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو مشورہ دیا ہے کہ دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے میں فوج کا ساتھ دیں، عزاداروں کو تنگ نہ کرے۔ ملت جعفریہ نے دہشت گرد پیدا نہیں کئے، ان کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کے درو دیوار گواہ ہیں کہ سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی) ووٹ دینا ہمارا ملکی فریضہ ہے ۔مگر یہ فریضہ سر انجام دیتے ہوئے ایک نیک ،با اخلاق ،اعلیٰ کردار کے حامل، اولیاء اللہ کے ماننے والے ،برائی سے روکنے والے، نیکی کی تلقین کرنے والے،پڑھے لکھے اور جذبہ خلق خدا سے سرشار انسان کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ سیادت کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔ جذبہ خدمت خلق لیکر میدان سیاست میں آیا ۔ انشاء اللہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر عوام کی فلاح و بہبودکے لئے کارہائے نمایاں سر انجام دیں گے۔ہمارا مشن ہمارے علاقے کی تعمیر و ترقی ہے۔ ہمارا ہر پل عوام کی خدمت میں صرف ہو گا۔ اگر عوام نے موقعہ دیا تو ضرور ان کی خدمت کریں گے ۔ہم علاقہ کی خوشحالی و تعمیر و ترقی کے لئے مثالی کردار ادا کریں گے ۔ غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے ۔ مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا اور ظالم کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنا اولین ترجیح ہو گی۔انشاء اللہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل رنسینوال چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے رنسینوال میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ کی صدارت قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے فرمائی جبکہ اس موقعہ پر چوہدری خلیل الرحمن انصاری، خالد شیخ آف رنسینوال،عبد الغفار ، عبد الواحد ڈوگر،خالد ڈوگر ، ادریس ڈوگر،اصغر بٹ ،محمد افتخار ،غلام مرتضیٰ ، خالد جاوید ،تنویر احمد کمبوہ ، رانا عبد الستار آف ستیا بمبیا ، غلام مصطفی بیگ،ذکاء اللہ ، شفیق مغل، خالد مغل، لیاقت انصاری، عارف انصاری،ارسلان علی ،محمد آصف ،شہزاد واہلہ،ذیشان شوکت اور دیگر سپورٹران کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقعہ پررانا عمران سکندر امیدوار برائے جنرل کونسلر ،طارق محمود باجوہ امیدوار برائے جنرل کونسلر، امیدوار برائے جنرل کونسلر غلام عباس بھٹی آف رنسینوال نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پڑھے لکھے اور شریف انسان چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ کا ساتھ دیں گے اور ان کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔ہماری تمام تر محبتیں اور کوششیں ان کے ساتھ ہیں ۔ اس موقعہ پر امیدوار برائے وائس چیئرمین خالد محمود شیخ ،حافظ محمد دلشاد اویسی، محمد فاروق ،محمد سجاد اویسی اور دیگر معززین علاقہ مہمانان خصوصی تھے ۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتازاعوان نے محب وطن جماعت الدعوة فلاحِ انسانیت فائونڈیشن کی الیٹرونک میڈیا پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام و ملک دشمن این جی اوزکو کھلی چھوٹ اور اسلام پسند ومحبت وطن اسلامی این جی اوز پر پابندی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ محب وطن نہیں ملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پابندی کے حوالہ سے پیمرا کا نوٹس فوری واپس لے اور اسلامی این جی اوز کی الیکٹرونک میڈیا کوریج ختم کرے بصورت دیگر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام 38ویں سالانہ آل پاکستان تحفظ ختم نبوت کانفرنس 12ربیع الاول کو جامع مسجد احرار چناب نگر میں ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری امیر مجلس احرار اسلام پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوگی کانفرنس میں حسب سابق ہزاروں فرزندانِ اسلام شرکت کرینگے اور تمام مکاتب فکر کے علماء ،دینی و مذہبی راہنما خطاب کرینگے اور12ربیع الاول کو حسب سابق ہزاروں سرخ پوشان ِ احرار جلوس کی شکل میں قصرِ محمود چناب نگر شہر پہنچ کر قادیانیوں کو دعوت اسلام دینگے ۔نیزکانفرنس کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔جبکہ لاہور سے قافلہ ختم نبوت کی تیاریوں کے ضمن میں لاہور کے عہدیداروں کا اجلاس مرکز احرار نیو مسلم ٹائون میں میاں محمد اویس کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں مولانا قاری محمد یوسف احرار،حاجی عبد اللطیف ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ،قاری محمد قاسم،مرزا عاطف بیگ،ثاقب افتخار،کلیم خان،محمد عارف ،علامہ عباس ودیگر نے شرکت کی اور قافلوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیز کے رہنما ملک محمد شکیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تمام مسائل کے حل کا وعدہ کرتے ہوئے کمشنر اوورسیز زبیر گل کو خصوصی ٹاسک دیا ہے ،ورلڈکانگرس آف اوورسیزپاکستانیزمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر،سرمایہ کار،صنعت کار،دانشوراوردوسرے ممتاز افرادنہ صرف دنیاکے مختلف ممالک کی معیشت اورمعاشرت میں ترقی کاباعث بن رہے ہیں بلکہ پاکستان کانام بھی روشن کررہے ہیں،پاکستانی حکومت نے ان کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ اوورسیز کمشنر مقرر کر کے پاکتانیوں کی ہر دل عزیر شخصیت زبیر گل کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ چین نے پاک چائینہ اکنامک کوریڈورکااعلان کرکے پاکستان میںغیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے برطانیہ میںمقیم پاکستانی صنعت کاراورتاجر بھی پاکستان کی خدمت کرنے کیلئے سرمایہ کاری کے منصوبے بنا رہے ہیں ، ملک شکیل نے کہا کہ پاک فوج نے تاریخی قربانیاں دیکر ملک کو محفوظ بنا دیا اور آج کا پاکستان دیکھ کر پوری دینا سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے اور دو وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائیگا۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ کرپشن نے معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔حکمران ٹولا ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے کے لئے عدالتوں کو دھوکہ دیتا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے عدم ثبوت کی بنیاد پر عدالتوںسے بری ہونا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا کی سیاست کا شاخسانہ ہے۔ جے یو پی سندھ کے صدر پیر ایوب جان سرحدی سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکمران عوام کی خون پسینے کی کمائی کو اپنی دولت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو کرپشن سے پاک ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کو خوف خدا ہے اور نہ ہی آئین کی پاسداری، انہیں چاہیے کہ عوام کی لوٹی دولت واپس لا کر اس ملک پر رحم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر آصف علی زرداری کی پریشانی سے اندازہ کیاجاسکتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہی نہیں پوری دال کالی ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ کرپشن چھپانے کی بجائے اس کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ یہ اس کی آئینی ذمہ داری بھی ہے ، جس کے لئے وہ عوام اور اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر اور جامعتہ المنتظر کے سابق پرنسپل محسن ملت مولانا سید صفدر حسین نجفی کی پچیسویںبرسی 3۔ دسمبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میںوفاق المدارس کے زیر اہتمام مدارس میں مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لئے قرآن خوانی ہوگی۔ ان کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس مارچ2016 میں جامعتہ المنتظر کے ہاسٹل کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے افتتاح اور حوزہ علمیہ کے سالانہ جلسے کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔ جس میں سیاسی اور مذہبی شخصیات اور علما کرام شریک ہوں گے۔ مولانا صفدر حسین نجفی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے بانی علمامیں سے تھے۔ جبکہ امامیہ آرگنائزیشن، وفاق علما شیعہ پاکستان اور دیگر قومی تنظیموں کو محسن ملت کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ انہوں نے قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین مرحوم، علامہ شہید عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 3۔ دسمبر1989 کو رحلت فرما گئے۔ ان کی کاوشوں سے پاکستان کے طول و عرض میں مدارس دینیہ کا جال بچھا ہوا ہے۔ جبکہ متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں اور ترجمے کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے رائیونڈ میں نائیٹ کوچ کے حادثے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں ریلوے ٹرینوں پر نحوست کے سائے منڈلا رہے ہیں آئے روز ٹرین حادثات سے عوام خوفزدہ ہیں ٹرین کے سفر کو پوری دنیا میں محفوظ سفر سمجھتے جاتا ہے لیکن پاکستان میں ٹرین کا سفر خوف کی علامت بن چکا ہے۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی سے ایوان میں آئے ہوئے خواجہ سعد رفیق کے بیانات سنیں تو لگتا ہے جیسے محکمہ ریلوے پوری دنیا میں مثالی محکمہ ہو لیکن عملی طور پر ریلوے کی کارکردگی مایوس کن تک گر گئی ہے وزیر ریلوے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے محکمے پر رتوجہ دیں۔
۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)دنیا بھر میں دہشتگردی کی بنیادی وجہ سماجی استحصال ہے اور اسی سماجی استحصال کی وجہ سے ہی معاشرے کا سب سے کاکار آمد حصہ یعنی تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ اپنی صلاحیتوں کے عدم اعتراف ‘ اظہار کے مواقع کی عدم موجودگی اور نوکری و کاروبار نہ ہونے کے باعث کے ساتھ استحصالی طبقات کے ظلم و جبر اور مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو حاصل مراتب ‘ عزت اور آسائشات و تعیشات سے خائف ہوکرنظام سے مایوس ہوکردہشتگردی کی جانب مائل ہورہے ہیں اسلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے استحصالی نظام کا خاتمہ ہی دہشتگردی سے نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت مکمل طور پر خود مختار و بااختیار ڈویژنل کونسلوں کے قیام کے ذریعے مقامی خود مختاری کے ذریعے عوام اقتدار و اختیار میں شراکت اور منتخب نمائندوں کا حق دیکر کرپشن ‘ استحصال ‘ اقربا پروری ‘ ظلم و ناانصافی ‘ رشوت ‘ سفارش اور طبقای تضاد کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کا جائز حق اور میرٹ و صلاحیتوں کی بنیاد پر نوکری و کاروباری مواقع کی فراہمی کے ذریعے ان کے احساس محرومی ومایوسی کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے جس سے دہشتگردی کا عفریت اپنی موت آپ مرجائے گا اور امن و امان کی فضا صنعتی ‘ تجارتی ‘ کاروباری اور پیداواری سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے ملک و ملت کی ترقی کا باعث بن جائے گی ۔
۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ سپارکوروڈ پر پاسبان کی عظیم الشان ریلی نے یہ واضح کردیا کہ کراچی کے عوام کا موڈ بدل رہا ہے اورعوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ،پاسبان کرپشن کرنے اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گی ،عوام 5دسمبر کو غباروں پر مہر لگا کرپاسبان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے اور لوٹ کھسوٹ ،چائنا کٹنگ ،بھتہ کی سیاست کو ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔وہ پاسبان کے زیر اہتمام سپارکوروڈ نزد قاسم علی شاہ پر بلدیاتی امیدواروں کی عظیم الشان ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پاسبان مواچھ گوٹھ یوسی 2کے امیدوار برائے چیئرمین مراد بلوچ ،وائس چیئرمین رستم علی ،جنرل کونسلرز خان بی بی ،الہٰی بخش ،جان محمد،پاسبان کی حمایت یافتہ ڈسٹرکٹ کونسل کی امیدوار شاہینہ جبار، پاسبان یوسی 37کے امیدوار برائے چیئرمین ماما محمد عباس ،وائس چیئرمین امجد ایڈوکیٹ ،جنرل کونسلر زعلائو الدین ،محمد اشرف، خدیجہ خانم ،پاسبان رہنما محمدصدیق بلوچ ، عرفان رانا ،خان زادی بروہی عرف چچی نے بھی خطاب کیا ۔ریلی کے شرکاء سے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 2مواچھ گوٹھ مراد بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مواچھ گوٹھ کو گذشتہ 10سال سے پانی سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ کئی عرصہ قبل ایک پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر کرکے اسے ایسے ہی لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے اور پانی کی قلت کے نام پر اربوں روپے کا بجٹ ہڑپ کرلیا گیا ہے ،مواچھ گوٹھ میں صحت صفائی کا فقدان بھی مال خوروں کا پیدا کردہ ہے پاسبان کے امیدوار کامیاب ہوکر مواچھ کے بجٹ ہڑپ کرنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ۔پاسبان کے امیدوار برائے چیئرمین یوسی 37نیول کالونی ماما محمد عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ سجن گوٹھ کی گلیاں سیوریج کی پانی سے بھری پڑی ہیں ،نیول کالونی میںبھی لوگوں کوپینے کیلئے خرید نا پڑتا ہے ،ا نہوں نے کہا کہ گلستان مزدور میں گذشتہ 3ماہ سے علاقے کی بجلی بند کرکے یہاں کی شہری آبادی کو ویران اور عوام کو بدترین اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاسبان عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتی آرہی ہے اور پاسبان ہی عوام کی حقیقی خدمتگار جماعت ہے ۔ریلی کے شرکاء نے سپارکوروڈ ،مواچھ گوٹھ ،سجن کالونی ،نیول کالونی ،مشرف کالونی پر گشت کیا اور گلستان مزدور نیول میں ریلی اختتام پذیر ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان راجونی اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان ”قومی ضروریات ” سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ قوم کو اس وقت مخلص ‘ دیانتدار ‘ با صلاحیت ‘ تعلیم یافتہ اور عوام دوست قیادت کی ضرورت ہے مگر عوام ہر بار انتخابات میں انہی خون آشام خاندانوں پر مشتمل جونکوں کو منتخب کررہے ہیں جو عرصہ سے اس قوم کا لہو چوس چوس کر اسے نحیف و نزار بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور اپنی عیاشیوں کے تکمیل و مستقبل کے تحفظ کیلئے دنیا بھر سے سخت ترین شرائط پر قرضے لیکر قوم کا مستقبل برباد کررہے ہیں اسلئے وقت کی سب سے بڑی ضرورت ان خون آشام خاندانوں اور شہیدوں کے نام پر عوام کو مرحوم بنانے والوں سے نجات ہی قوم کی اولین ضرورت ہے جس کیلئے انتخابات میں قوم کو روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے ایسی دیانتدار ‘ اہل ‘ تعلیم یافتہ ‘ با صلاحیت اور عوام دوست قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا جو عوام سے ہی ہو اور طبقہ اشرافیہ کی بجائے استحصال زدہ طبقہ سے تعلق رکھتی ہو کیونکہ یہی قیادت عوام کا مستقبل اسلئے محفوظ بناسکتی ہے کہ وہ عوام سے جڑی ہوئی ہے اور عوام کا مفاد اس کا مفاد جبکہ عوام کا نقصان اس کا اپنا نقصان ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) حکومت کی جانب سے عمومی و عوامی استعمال کے الیکٹرونکس آئٹم اور روزمرہ استعمال کی313 سے زائد اشیاء پرلگائی گئی 10فیصددرآمدی ڈیوٹی کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے کشکول پھیلاکر عوام کے نام پر اپنے مفادات کی بھیک مانگنے والے عوام کے دوست نہیں بلکہ سب سے بڑے دشمن ہیں کیونکہ عوام دوست حکمران وہی ہوتے ہیں جو ملک و قوم کو خود کفیل بنانے کیلئے تمام قومی وسائل کا استعمال دیانتداری سے کرنے کے ساتھ اپنے ذاتی وسائل بھی قوم کی ترقی کیلئے استعمال کرتے ہوئے ملک میں تجارتی ‘ کاروباری ‘ صنعتی ‘ ذرعی اور پیداواری سرگرمیوں کے ذریعے پیداواری عمل کو بڑھا کر وطن عزیز کو قرضے اور اشیاء کی درآمد سے نجات دلانے کیلئے اپنا دیانتدارانہ کردار ادا کرتے مگر افسوس کہ پاکستان پر استحصالی طبقات کی حکمرانی نے قوم کو کشکول ہی نہیںتھمادیا بلکہ استعماری و سامراجی قوتوں کی غلامی کا طوق بھی پہنادیا ہے اور اس طوق کو گلے سے اتار پھینکنے کیلئے استحصالی طبقات کا خاتمہ ضروری ہے جس کیلئے انقلاب ناگزیرہے مگر قوم یہ یاد رکھے کہ انقلاب خونی ضرور ہوتا ہے مگر اس کی روشن کرنیں استحصال ‘ ظلم اور جبر کے ہر اندھیرے کو مٹادیتی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)سیکولر ازم کے نام پر بھارت کو ایشیا کا اسرائیل بنانے کیلئے مذہبی جنونی و دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والے تمام اقلیتوں کے قتل عام کیلئے فضا سازگار بنانے کی مودی سرکار کی کوششوں و سازشوں کے پیش نظر روس کی جانب سے بھارت کو محفوظ ممالک کی فہرست سے نکال کر بھارت کو سیاحوں کیلئے خطرناک ملک قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ جو کام پاکستان کو کرنا چاہئے تھا وہ روس نے کیا ہے کیونکہ ملی اخوت سے عاری ‘ذاتی مفادات کا شکار ہمارے حکمران پاکستان پر دو جنگیں مسلط کرنے ‘ پاکستان کو دولخت کرنے ‘ پاکستانی میں دہشتگردی کوفروغ دینے ‘ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے ‘ کشمیر یوں کی نسل کشی میں مصروف اور بھارت میں مسلمانوں کا لہو بہانے والے بھارت سے دوستی ‘مذاکرات اور کرکٹ کے خواہشمند ہیں اسلئے عوام کو اب ان حکمرانوں سے نفر ت ہوچکی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے ودوسرے مرحلے میں آزاد امیدواروں پر اعتماد سے ووٹ کے ذریعے حکمرانوں سے نفرت کرنے والی پاکستانی قوم اور سولنگی برادری بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی تمام بے ضمیروں اور بے حسوں کو مسترد کرکے آزاد و سولنگی امیدواروں کو کامیاب بنائے کیونکہ یہی استحصالیوں اور لٹیروں سے عوام کا انتقام ہوگا اور یہی محفوظ و بہتر مستقبل کیلئے ضروری بھی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل و سینیٹرمشاہد حسین سید کی شہید پائلٹ مریم مختار کے گھر آمد،جہاں انہوں نے مریم مختار کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا ۔ان کے ہمراہ مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہیدمریم مختار کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی ،ملیر کینٹ میں واقع رہائش گاہ پرشہیدکے والد کرنل ریٹائرڈ مختاراحمد اور والدہ ریحانہ مختار سے ملاقات میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مریم مختار پاکستان کی پہلی فائٹرپائلٹ تھیںان کی بہادری پاکستانی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔میں ان کے لیے سینٹ ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے سفارش کرونگا ،انہوں نے کہا کہ ہم ڈیفنس کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کرائوئینگے ،اور اس سلسلے میں شہیدمریم مختار کو بہادری کا تمغہ دلانے کے لیے ائیرفورس چیف کو خط بھی لکھوں گاکہ تاکہ مریم مختار کی بہادری کے لیے اعلیٰ ایوارڈ کا اعلان کیا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ساری قوم کو اپنی بہادر بیٹی کی شہادت پر ناز ہے ۔اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا شہید مریم مختار کے والدین سے ملکر دل بہت خوش ہو ا ہے ،انہوں نے جس خندہ پیشانی کے ساتھ بیٹی کی شہادت کو قبول کیا ہے وہ ناقابل فراموش لمحہ ہے اس لحاظ سے ہمیں بھی فخر ہے کہ وہ سندھ کی بیٹی تھی جس نے پورے سندھ کا سرفخر سے بلند کردیاہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہیں جو محبت وطن ہیں اور اپنے بچوں کو قوم اور ملک کی خاطر قربان کردینے کو فخر سمجھتے ہیں۔اس موقع پر لیگی رہنما نعیم عادل شیخ،آغارفیع اللہ،فیاض لغاری،جاوید اعوان ،انیس الدین بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی)سابق ممبر ضلع کو نسل چوہدر ی محمد یو سف درا ئیاں اور اہلیا ن درا ئیاں نے گر لز مڈ ل سکو ل درا ئیا ں کو ہا ئی سکو ل کا در جہ دلوانے پر چیئر مین گڈ گو رننس اور سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوارا لحق کو شا ندار الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے چو ہدری محمد یوسف آف درا ئیا ں نے کہا کہ درا ئیا ں انتہا ئی پسما ند ہ اور دو ر دراز علاقہ ہے جہا ں کی بچیا ں مڈل تک تعلیم حا صل کر کے نزدیک کو ئی ہا ئی سکول نہ ہو نے کے با عث گھروں میں بیٹھ جا تی تھیں اور تعلیمی سلسلہ منقطع کر نا پڑ تا تھالیکن چو ہدری انوارا لحق کی علم دو ستی اور درا ئیا ں کی بچیو ں کو زیو ر تعلیم سے آرا ستہ کر نے کی کوششوں کے با عث درا ئیا ں کو ہا ئی سکو ل کا تحفہ دے کرچو ہدر ی انو ارا لحق نے احسان عظیم کیا ہے جس پر اہلیا ن درا ئیا ں اور درائیا ں کی معصوم بیٹیاں ان کی شکر گزار ہیں اور ان کی علم دوستی کی قدر کر تی ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کی مٹی زرخیز ہے جس نے تعلیمی سیاسی اور کھیلو ں کے میدانو ں میں بڑ ے بڑ ے نا م پید اکئے جنہو ں نے زند گی کے مختلف شعبہ ہا ئے میں نا م پیداکیا صحت مند معاشر ے کیلئے صحت مند انہ کھیلو ں کااقدام انتہا ئی ضروری ہے پیپلز پا رٹی کی حکومت نے آزادکشمیر بھر میں سپو رٹس سٹیڈ یم بنا کر آنیوا لی نسلو ں کو صحت مندا نہ سر گر میا ں جا ری رکھنے کیلئے گراونڈ مہیا کئے ان خیا لا ت کااظہا ر ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شاہد انو ر خا ن نے گزشتہ روز پا ئلٹ ہا ئی سکو ل کے گراونڈ میں ٹی 20کر کٹ ٹو رنا منٹ کے فا ئنل میں بحیثیت مہما ن خصوصی اپنے خطا ب میں کیا اس ٹو رنا منٹ میں ضلع بھر سے16ٹیمو ں نے حصہ لیا میجز پو ل سسٹم کی بنیاد کر کھیلے گئے فا ئینل میچ بھمبر سٹی کر کٹ کلب اورعطا الحق شہید کر کٹ کلب نے کے درمیا ن کھیلا گیا جو کہ بھمبر سٹی کر کٹ کلب نے دلچسپ مقا بلے کے بعد 16رنز سے جیت لیا آخر میں مہما ن خصوصی را جہ شا ہدانو ر نے اپنی طرف سے ونر ٹیم کو15ہزاراور رنر اپ ٹیم کو 10ہزا ر رو پے نقد اور ٹرا فیاں دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کے نواحی گائوں گڑھا رحمن میں خرم شہزاد شہید اینڈ نعیم انور میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوئے جس میں مختلف علاقوں سے8 ٹیمیوں نے شرکت کی فائل کے لیے گڑھا رحمن ٹیم اے اور گڑھا رحمن بی ٹیم نے کوالیفائیڈ کیا جس میں گڑھا رحمن بی ٹیم نے اعلی کھیل پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ماسٹر محمد انور، چیف (ر) محمد خان، چوہدری محمد افضل، چوہدری محمد شبیر نے انعامات تقسیم کیے جس میں مین آف دی میچ محمد نعمان عرف نومی قرار پائے ، ونر ٹرافی محمد لقمان بشیر اور رنر اپ ٹرافی محمد وسیم نے حاصل کی ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے سینکڑوںافراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سپیشل بچو ں کے عالمی دن کے موقع پر صبا انسٹیٹیو ٹ آف سپیشل ایجو کیشن کے زیر اہتمام 3دسمبر بروز جمعرات صبح 10بجے گر لز ڈ گر ی کا لج تا نئی کچہر ی کمیونٹی ہا ل تک واک کی جا ئیگی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی،ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ کر ینگے تفصیلا ت کے مطا بق سپیشل بچو ں کے عالمی دن کے موقع پر صبا انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجو کیشن کے زیر اہتمام 3دسمبر کو واک کا اہتما م کیا جا رہا ہے جس میں گو نگے ،بہر ے ،ذہنی وجسما نی معذور افراد خصوصی شر کت کرینگے واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ،ایس ایس پی چو ہدر ی منیر حسین ،ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل چوہدری ولید اشرف ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شاہدا نو ر خا ن ودیگر کر یں گے واک صبح 10بجے گر لز ڈگر ی کا لج سے شروع ہو کر نئی کچہر ی کمیو نٹی سنٹر میں اختتا م پذ یر ہو گی ریلی میں سیاسی سما جی شخصیا ت تا جر وکلا ء صحا فی ودیگر شر کت کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر میر پور روڈپر سڑ ک کے کنا رے ریت کے ڈھیر کو بچا تے ہوئے ایس ایچ او سٹی کی گا ڑی سڑ ک کے کنا رے گہرائی میں گر کر گا ڑی کو نقصان ایس ایچ او بال با ل بچ گئے تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ رات 9بجے کے قر یب ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم اپنی ذاتی کا ر پر میر پو ر سے بھمبر آرہے تھے کہ گو ڑھا للیاں کے قر یب سڑ ک کے کنا رے ریت کے ڈھیر کیوجہ سے گا ڑی پر قابو نہ رکھ سکے جس کیو جہ سے پلی سے نچے گر گئی حا دثہ میں گا ڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سٹی با ل بال بچ گئے حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی قر یبی آبادی کے لو گ اور پو لیس چو کی گڑ ھا للیاں موقع پر پہنچ گئی اور گا ڑی کو کر ین کی مدد سے با ہر نکا ل لیا گیا