گجرات کی خبریں 02/04/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) جامع مسجد بلال نئی آبادی کالرہ کلاں میں یوم سیدنا صدیق اکبر منایا گیا۔ اور ینگ میلاد کمیٹی نئی آبادی کالرہ کلاں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان برانچ کالرہ کلاں کے زیر اہتمام یوم سیدنا صدیق اکبر منایا گیا جس کی صدارت محمد صدیق مجددی نے فرمائی۔ ضلعی صدر حضرت علامہ مولنا فیض الاسلام طاہری نے خطاب فرمایا جس میں سیدنا صدیق اکبر کی دین اسلام کیلئے گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو اپنی زندگیوں کو یار غار کے انداز عشق میں ڈھالنے کی ترغیب دی۔
………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) یوم صدیق اکبر کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں محفل منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید زمان شاہ آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی۔ جبکہ خصوصی خطاب ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے اپنا جان و مال سب کچھ اسلام کیلئے قربان کیا اور اولین مسلمان ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ ملک بھر میں یوم صدیق اکبر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ اس موقع پر پیر سید زمان شاہ نے دعا کروائی۔ قاری محمد ایوب قادری ‘ قاری محمد منیر’ سید عثمان قادری’ حافظ قاری فیض الاسلام طاہری’ حافظ ارسلان نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اور شرکاء کو لنگر بھی کھلایا گیا۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ۔ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول سٹاف نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے اور اساتذہ کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے صرف کریں اور اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔ تاکہ بچے بہترین انسان بن سکیں اور ملکی سطح پر اپنا نام روشن کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف نے ان کی ڈیوٹیاں بھی سمجھائیں۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے جماعت پنجم کے امتحانات میں ضلع گجرات کے قدیمی تعلیمی ادارے گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول کی شاندار کارکردگی۔ تمام بچے بہترین نمبر حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ اس موقع پر پرنسپل محترمہ فرزانہ ناصر نے کہا کہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں۔ اور اس سلسلہ میں والدین کا کردار قابل تحسین ہے جو ہمارے ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں تعاون کر رہے ہیں۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی ،بیورو چیف روزنامہ دن فیاض حسین بٹ کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان تقریب کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے کی۔ قاری محسن رضا قادری و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس تقریب میں ممتاز علمائے کرام ‘ صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سابق نائب ناظم تحصیل گجرات حاجی الیاس الرحمن’ انجم گیلانی’ ملک خرم’ غلام ربانی’ مقبول الٰہی بٹ’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی اے میجر (ر) معین نواز کے ہمراہ علی الصبح ضلع بھر کے مختلف علاقوںمیں سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا اچانک ودرہ کیا، انہوںنے ناقص کارکردگی پر بنیادی مرکز صحت ہنجرا کے ڈاکٹر کو شوکا ز نوٹس اور ڈسپنسر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے،انہوںنے سکولوںمیں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت داخلوں کی مہم کا جائزہ لیا، اور طلبہ کے داخلہ فارم پر دستخط کئے جبکہ ان سکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی اور ڈرگ سٹورز کا معائنہ کیا،ڈی ایم او احمد ررضا ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، مسلم لیگی راہنما چوہدری تنویر گوندل ، شیخ شاہد انور ، ڈی او سکینڈری نثار احمد میو،پی ایس او عثمان سرور ، و دیگر بھی موجود تھے۔ اچانک چیکنگ کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز اور دیگر افسران کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت ہنجرا پہنچے اور ڈرگ سٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا،اور اطمینان بخش پرفارمنس نہ ہونے پر ای ڈی او ہیلتھ کو متعلقہ ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ڈسپنسر کو معطل کر کیان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوںنے سول ہسپتال جلالپو ر جٹاںکا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایم پی اے میجر (ر) معین نواز نے گورنمنٹ ایلمنیڑی کرسچین سکول جلالپور جٹاںمیں نرسری کلاس میں داخل ہونیوالی طالبات کے فارمز پر دستخط کرکے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کا بھی افتتاح کیا۔ انہوںنے گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول جلالپور جٹاں اورگورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں کے دورہ کے موقع پر ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت طلبہ کے داخلو ں کو یقینی بنایا جائے اور سکول جانے کی عمر کا ہر بچہ سکول جانا چاہیے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سکول کونسلز کو فعال اورموثر بنایا جائے اور اس میں مزید ایسے افراد کو شامل کیا جائے جو فروغ تعلیم کے لئے حکومت ، انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے دست و بازو بن سکیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ اساتذہ کرام محنت سے طلبہ کو پڑھائیں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا معیار اور نتائج میں مقابلہ کیا جائے۔ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکول میں 25ہزار روپے کے پودے چوہدری تنویر گوندل اور 25ہزار روپے کے پودے شہباز بٹ لگوائیں گے ۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مسلم لیگ ن کے راہنما و چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پھولوںکا گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔ انہوںنے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے حاجی اورنگزیب بٹ، انکے اہلخانہ ، دلہن اور دلہا کو دلی مبارکباد دی اور انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت افسران کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل ، ڈی او سی او الطاف حسین جگ و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے زیر تربیت افسران کوگجرات میں حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع گجرات تاریخی ، سیاسی لحاظ سے نہایت اہم ہے جبکہ یہاں سے تعلق رکھنے والے تین غیور بہادر فوجی افسران کو نشان حیدر عطا کیا گیا ہے جو کہ نہایت منفرد اعزاز ہے انہوںنے بتایا کہ تین تحصیلوں اور 177یونین کونسلوں پر مشتمل ضلع گجرات میں یونیورسٹی آف گجرات کے علاوہ درجنوں کالجز ، سینکڑوں سکولز اور فنی تعلیم کے ادارے کام کر رہے ہیں فنی تعلیم کے اداروں میں سویڈیش کالج کا نہایت منفرد مقام ہے اسی طرح نواز شریف میڈیکل کالج ، نرسنگ سکول اور پیرا میڈیکل سکول طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع گجرات میں جاری میگا پراجیکٹس میں 712ملین روپے سے مدینہ تا اعوان شریف روڈ ، 885ملین روپے سے سٹی روڈز ، 613ملین روپے سے کھاریاں تا جلالپور جٹاں ڈیفنس روڈ پر کام جاری ہے ، 4ارب روپے لاگت سے شہباز پور پل کی تعمیر کیلئے ماڈل سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے گجرات کا سیالکوٹ سے رابطہ نہایت آسان ہو جائیگا اور علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا انہوںنے بتایا کہ 275ملین روپے سے کڈھالہ تا ملکی روڈ تعمیر کیا جائیگا ، 351ملین روپے سے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر ہسپتال کی تعمیر مکمل کر لی گئی جہاں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، نواز شریف میڈیکل کالج اکیڈمک بلاک کی تعمیر پر 654ملین روپے ، 190ملین روپے لاگت سے شہبازشریف پارک رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لیا جائیگا ، 121ملین روپے کی لاگت سے جلالپور جٹاں میں سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا انہوںنے بتایا کہ گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا نہایت کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے تحت باب گجرات ، وال آف گجرات ، گجرات جم خانہ ، کڈنی سنٹر ، ٹراما سنٹر ، برن یونٹ ، آئی سی یو وارڈ ، سپیشل چلڈرن کمپلیکس ، بیوٹیفکیشن آف گجرات ، تجمل پلے گرائونڈ ، ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب ، پبی فاریسٹ پارک ، کنال پارک سرائے عالمگیر ، قائداعظم پبلک سکول لالہ موسیٰ ، سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی ، شہباز شریف پارک میں جمنیزیم اور جائے لینڈ کی تعمیر جیسے منصوبے شامل ہیں جن میں بیشتر پر کام مکمل کیا جا چکا ہے یا تیزی سے جاری ہے ۔ اسی طرح ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے چار چوکوں میں سلپس روڈز بنائی گئیں ہے جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شامل کیے بغیر ترقی کا عمل دیرپا نہیں ہو سکتا ، مخیر حضرات کو اعتماد فراہم کیا جائے تو وہ اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے وسائل اور وقت فراہم کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے ، کرپشن میں ملوث بعض اعلیٰ افسران اور ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنایا گیا ہے ۔ ملاقات کے دوران ڈی سی او نے وفد میں شامل زیر تربیت افسران کے مختلف سوالوں کے تفصیل سے جوابات دئیے ۔ زیر تربیت افسران نے گجرات میں تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پراجیکٹس کو بھرپور سراہا ۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت سکول جانے کی عمر کے بچوں کے داخلے کی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے، اس مہم کے تحت ضلع گجرات کے سرکاری تعلیمی اداروں میںنرسری کلاس میں 51ہزار 700طلباء و طالبات کے داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود نے میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول اور قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ اور کرسچئین ایلیمنٹری سکول جلالپور جٹاں میں کم سن بچوں کے داخلہ فارم پر دستخط کر کے اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈی او زنانہ رفعت النساء ، ڈی او ایلیمنٹری محمد پرویز ، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض ، پرنسپل میونسپل ماڈل سکول رخسانہ قدیر ، سرکاری سکولوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی سروے مکمل کر لیا ہے جس میں ایسے تمام بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو سکول جانے کی عمر کے باوجود تعلیم حاصل نہیں کر رہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان ان بچوں کے والدین کو اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے قائل کریں جہاں انہیں مفت کتابیں اور مستحق بچوں کو مفت یونیفارم بھی دیا جائیگا اس سلسلہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین کا تعاون بھی حاصل کیا جائے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ جو والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل نہیں کروائیں گے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نرسری اور دیگر کلاسوں میں طلباء و طالبات کی حاضری کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کی باقاعدہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی بھجوائی جاتی ہے اور ہدایت کی کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان زیر تعلیم طلباء کے والدین کے فون نمبرز حاصل کریں اور اگر بچہ غیر حاضر ہو تو فون پر وجہ دریافت کی جائے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بہتر حاضری کو سراہا اور کہا کہ سکولوں میں حاضری نظم و ضبط اور معیار تعلیم کو بہتر بنا کر حکومتی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی ۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی اے میجر (ر)معین نواز نے کہا کہ ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے سو فیصد شرح خواندگی ناگزیر ہے حکومت پنجاب انہی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فروغ تعلیم کیلئے موثر ترین پالیسیاں وضع کرنے کے ساتھ ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اب یہ محکمہ تعلیم اور اساتذہ پر منحصر ہے کہ وہ حکومتی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کس قدر محنت کرتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود نے کہا کہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت داخلوں کے اہداف پورے کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے نو منتخب بلدیاتی نمائندے اور پارٹی عہدیدار محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دینگے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات کیلئے حکومت کا مقرر کردہ ہدف نہ صرف حاصل کیا جائیگا بلکہ اس سے بڑھ کر بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائیگا ۔
………………………………
………………………………
گجرات (جی پی آئی) پا کستا ن مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی حا جی نا صر محمو د کی بھا و ج ،ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر او ر سا بق صدر چیمبر آ ف کا مرس حا جی عد نا ن اقبا ل مکی کی والد ہ کی روح کے ایصا ل ثو ا ب کیلئے ختم چہلم کا اجتما ع گز شتہ روز مد نی مر کز فیضا ن مد ینہ شا ہ جہا نگیر روڈ میں منعقد ہو ا ، ختم چہلم کے اجتما ع میں ثنا ء خو اں نے ہد یہ عقید ت کے پھو ل نچا ور کیے اور ختم شر یف پڑ ھا گیا ، اس موقع پر ممتاز عا لم دین دعو ت اسلا می کے رکن مر کز ی مجلس شو ریٰ الحا ج عبد الحبیب عطا ر ی نے والد ین کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،اجتما ع میں ممتاز سیا سی و سما جی شخصیا ت نے کثیر تعد اد میں شر کت کی اس موقع پر DCOلیا قت علی چٹھہ ،DPOرائے ضمیر الحق ،DPOمنڈ ی بہا ئو الد ین را جہ بشا ر ت ،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی ملک حنیف اعو ان،پا ر لیما نی سیکر ٹر ی بر ائے د فا ع چو ہدری جعفر اقبا ل ، ایم پی اے میجر معین نو از ،نو ابزادہ حید ر مہند ی ،نو ابزادہ طا ہر الملک ،چو ہدر ی مبشر حسین ،حکیم سید اعجا ز حسین شا ، چو ہدری اظہر حسین ،ADCGعر فا ن علی کا ٹھیا ، DSPٹر یفک میا ں سہیل فا ضل ، صدر گجرات چیمبر آ ف کا مر س میا ں محمد اعجا ز ، سنیئر نا ئب صدر چو ہدری و حید الد ین ، نا ئب صدر ثو با ن بٹ ، صدر ٹر یو ل ایسوسی ایشن سید آصف ر ضانقو ی ، الحا ج پر وفیسر ر حمت اللہ آ ف فیضا ن عطا ر ٹر یو لز ،مر زا محمد مشتا ق ،طا رق بلا ل ملک ، احمد حسن مٹو ، سیکر ٹر ی جمخا نہ عد نا ن خا ن ،اشفا ق احمد ر ضی ایڈ ووکیٹ ،سٹی جنر ل سیکر ٹر ی مسلم لیگ ن را جہ حبیب الر حمن ، چیئر مین یوسی2حا جی آصف ر ضا ، با سط راٹھو ر ، چو ہدری اشر ف ر یحا نیہ ،مہر نعیم اختر ،جا وید بٹ، چو ہدر ی افتخا ر وڑائچ ،حا جی ظفر ر حما نی ،طا ہر ما نڈ ہ ،چو ہدر ی تنو یر حسین، مر زا عبد الر ئو ف ، عا صم نصیر ڈار ، چو ہدری محمد ا جمل آف اسلا م آ با د ، را نا محمد عا ر ف ، شیخ ابر ار سعید ، سید یا ور شا ہ ، سیٹھ قمر خو ر شید ، میا ں ند یم اسلم ، را جہ طا ہر شیر ، مر زا مد ثر بیگ ، چو ہدری علی عثما ن ، ڈاکٹر حسن ذکا ئ، علا مہ عا مر عطا ر ی ، حا جی عنا یت اللہ ، صو فی محمد افضل ، نعما ن شفیق ، خا ن شبیر خا ن ، محمد منیر پشا ور ی ، شہزادہ شہزاد شفیق ، حا جی محمد وارث ،قمر بشیر ،ملک اظہا ر احمد اعو ان ، حا جی محمد شفیق ، سہیل بٹ ،روحیل عظمت بٹ ، مز ین حمید بٹ ، افتخا ر احمد شا کر ، حکیم عمر فاروق بٹ ، محمد شفیق طا ہر ، حا جی فیا ض عا لم ، فیضا ن بٹ ،ند یم احمد سند ھو ، میا ں اکمل حسین ، بلا ل مر اد ، چو ہدری جمشید ، چو ہدری ضمن اقبا ل ، سیکر ٹر ی بشیر احمد ، چو ہدری طا رق وڑائچ ، حا جی عظم ر حما نی ، فر قا ن اے ایو ب ، چو ہدری اعظم آ ف اعظم ر یسٹو ر نٹ ، چو ہدری مظہر حسین ، شیخ محمد حفیظ ، حا جی امیر خا ن ، ڈاکٹر چو ہدری امتیاز ،ڈاکٹر زاہد شیر از ی ، ڈاکٹر ابر ار انصر ،سیٹھ ند یم اشر ف ، ند یم احمد چیمہ ، اسلم ٹو پہ ، اسد بھٹی ، نعما ن گو ند ل ، نعیم امتیا ز گو ند ل ، سکند ر اشفا ق ر ضی ، کا شف حفیظ ، حا جی شیخ اختر حسین ، خو ا جہ شفا قت حفیظ ،اس مغل ، مہر ند یم حسین ، شکیل احمد جنجو عہ ، سیٹھ علی اصغر ، سیٹھ فواد الز ما ں ، کا شف بٹ ، چو ہدری فر از احمد ،خا د م علی خا د م ،با بر بھیا ، سید مبین زاہد ، مشتا ق بٹ ، چو ہدری حمز ہ ر فیق ، ملک شا ہد محمو د ، سعید احمد بٹ ،منصور بٹ ، حا جی انجم رحما ن ، را نا محمد افضا ل ، انجنیئر فضل احمد ، حا جی نو ید الحق ، سنیئر صحا فی اعجا ز احمد شا کر ، محمو د اختر محمو د ، محمد ابوبکر،چو ہدری قد یر احمد ، سید مز مل حسین شا ہ ، ملک تو قیر احمد ، حا جی محمد شبیر ، حا جی نذ یر احمد ، شکیل احمد ، محمد گلفا م احمد ، ڈاکٹر اقبا ل کھو کھر ، چو ہدری محمد عثما ن ، چو ہدری عبا س علی ، ملک عنا یت احمد ، صو فی سلیم بٹ ، ڈاکٹر ظفر محمو د ، حا جی اظہر بٹ عطار ی ، ملک مظہر اعوا ن،چو ہدری فیصل ٹو نی ، چو ہدری عا بد حسین ، محمد فاروق عظیم ، را نا قیصر جا وید ، حا جی راشد محمو د ، جا سم جا وید ، چو ہدری و سیم گو ند ل ، زبیر احمد بٹ ، معظم بٹ ،فیضا ن قیو م ، ملک با بر منظو ر ،چو ہدر ی ز ین افضل وڑائچ ، چو ہدری خر م نت ، عتیق الر حمن ، سیٹھی نو ید الحق ، ڈاکٹر فیصل جا وید ، حا فظ محمد ایو ب صرا ف ،سید ضیغم عبا س ،حا جی محمد نو از ، مہر آفتا ب محمو د ، خا لد محمو د چیمہ ، چو ہدری یو سف چا ند ، حا فظ نیا ز احمد ، را نا رئوف اقبا ل ، شا ہ زیب گھر ال سمیت شعبہ زند گی سے تعلق ر کھنی والی ہر مکتبہ کی شخصیا ت نے اجتما ع میں شر کت کی ،