گجرات کی خبریں 20/05/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ گجرات کیمپس میں طلبہ کی کوششوں سے پاور الیکٹرکل لیب کا قیام ڈاکٹر طارق سلیم ‘ چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے افتتاح کیا اور ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے دعا کرائی۔ فاران گروپ کے کیمپس کے ترقی عمر طارق چوہدری’ عثمان طارق چوہدری میر محمد یونس نے مہمانوں کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم ‘ چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے کہا کہ فاران گروپ آف کالجز نے مختصر عرصہ میں ترقی کی منازل طے کی ہیں نوجوان نسل کو فنی تعلیم کے مواقع فراہم کر کے گوجرانوالہ ڈویژن کے طلبہ کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے ہی ہم نوجوانوں کیلئے نئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ گجرات قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ویلڈن مبارک حسین گلشاد۔ EOBI کی پنشن بڑھانے کیلئے مبارک حسین گلشاد نے مثالی جدوجہد کی جن کی کاوشوں سے عرصہ 2سال سے لٹکا ہوا معاملہ حل ہو گیا۔ حکومت پاکستان مزدور ،غریب، بیواؤں کی EOBI کی پنشن 3600 سے 6000 بڑھانے کا بجٹ میں وعدہ کر کے اپنے وعدے سے انحراف کر گئی کیونکہ ان مزدوروں، غریبوں، بیواؤں کا اللہ کے سوا ملک پاکستان میں آواز سننے والا کون ہے ۔ صاحب اقتدار ایوانوں میں گونگے ، بہرے ، اندھے بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اُنہیں کیا پتہ کہ غریب ، مزدور کس طرح اس مہنگائی کے دور میں اپنا گزر بسر کرتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے۔ مبارک حسین گلشادنے عرصہ 2 سال میں ملک بھر میں 10 ہزار افرا دپر مشتمل جن میں سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز، این جی اوز، غیر ملکی سفیروں ، صحافی برادری وکلاء اور مختلف ملکی و غیر ملکی ادارہ جات کو حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لئے لیٹر لکھے ۔ جن کی کوششوں سے ہائیکورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک EOBI کے اعلیٰ حکام کے خلاف کیس چلے اور مبارک حسین گلشاد اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سرخرو ہوئے اور حکومت وقت جو عرصہ 2 سال سے پنشن بڑھانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔ آخر کار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔حکومت پاکستان نے EOBI کی پنشن 5250 روپے کر دی اور آئندہ بجٹ میں مزید بڑھانے کا وعدہ کیا۔ ملک بھر سے غریب ، مزدوروں، بیواؤں، لاچاروں کی طرف سے مبارک حسین گلشاد کو سینکڑوں مبارکباد کے لیٹر موصول ہوئے۔ جن میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی صحت، سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مبارک حسین گلشاد کی کارکردگی کو ملک بھر میں سراہا گیا۔جنہوں نے فی سبیل اللہ غریب، مزدوروں ، لاچاروں، بیواؤں کی مدد کی۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) واپڈا کی نجکاری کیخلاف پورے ملک کی طرح گجرات میں بھی شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ واپڈا سب ڈویژن پاور ہائوس اور رورل اور MNT آفس میں دفاتر کی تالہ بند ی کی گئی اور پورے دن کوئی کام نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کی نجکاری کے خلاف گجرات میںبھی بھر پور احتجاج کیا گیا سب ڈویژن پاور ہائوس’ سب ڈویژل رورل اور سب ڈویژن MNT کے ملازمین و افسران نے دفاتر کی بھرپور تالہ بندی کی کسی قسم کا کام نہ کیا گیا۔ چیئرمین ناصر عباس’ سیکرٹری مبشر مسعود’ وائس چیئرمین محمد عدنان’ جائنٹ سیکرٹری محمد جہانگیر’ جبکہ رورل سب ڈویژن میں محمد تصور’ محمد الیاس’ ظہیر احمد’ محمد اصغر چیمہ’ ملک محمد بشیر ‘ محمد خالد میٹر انسپکٹر’ راجہ محمد تاسین’ محمد محسن’ وقاص احمد’ خاور بٹ’ و دیگر سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کی نجکاری کو مسترد کیا گیا۔ اس موقع پر کام نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصاً گجرات شہر کی معروف سڑک بھمبر روڈ’ جس میں جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں ذرا سی بارش ہوتی ہے تو گجرات ہسپتال سے لیکر میاں عمران مسعود کی کوٹھی تک پانی ہی پانی کھڑا ہو جاتا ہے اگر یہ مسائل حل نہیں ہونے تو خوبصورت گجرات کے منصوبہ کا کیا بنے گا۔ گجرات شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضروری ہے اور سٹیزن فرنٹ عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کے فنڈز جمع کرنے کے باوجود ابھی تک شہر کی حالت جوں کی توں ہے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) منہاج القرآن پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اہم اجلاس زیر صدارت حاجی ارشد جاوید وڑائچ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری محمد اکرم امیر تحریک علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری’ صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ بخاری’ چوہدری امجد اقبال’ چوہدری غلام سرورو ڑائچ’ حاجی ناصر عزیز مغل’ اکبر علی غزالی’ مظہر اقبال نقشبندی’ علامہ محمد اصغر چشتی’ عبدالوحد طور’ حافظ سلیم رضا چشتی ‘ ڈاکٹر سرفراز طور’ چوہدری محسن سپال’ احسن اایاز بلوچ’ حاجی زمان علامہ مدثر چشتی’ شاہد اقبال میر’ فیصل اقبال میر’ سہیل احمد طور بھی موجود تھے۔ علامہ محمد اصغر چشتی نے تلاوت قرآن مجید سے اجلاس کا آغاز کیا۔ بارگاہ رسالت میں ہدیہ درو د و سلام پیش کیا گیا اس موقع پر علامہ مظہر حسین قادری سٹی صدر تحریک منہاج القرآن اور شاہد اقبال میر ناظم تحریک منہاج القرآن سٹی گجرات نے اپنے عہدوں کو رضا کارانہ طور پر چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ان کی جگہ سٹی صدر تحریک منہاج القرآن چوہدری غلام سرور وڑائچ اور خالد محمود انصاری کو ناظم تحریک منہاج القرآن سٹی نامزد کیا گیا۔ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری اور شاہد اقبال میر کی ساڑھے آٹھ سالہ خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان کی تحریکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے کہا کہ مستقبل میں تحریک کے ساتھ اس سے بڑھ کر تعاون اور خدمات کا سفر جاری رہے گا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) حاجی ارشد جاوید وڑائچ سیکرٹری جنرل منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپی یونین واپس اٹلی روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں رہ کر بھی ہمارے دل پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کے کرپٹ نا اہل حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام اور بد امنی دہشت گردی عروج پر یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام دیار غیر میں مقیم ہے عدم تحفظ کی وجہ سے واپس نہیں آنا چاہتے ۔ ہم پر یہ اللہ کا خاص فضل و انعام ہے جس پر ہم صدر بار اللہ کی بارگاہ میںسر بسجود ہیں۔ کہ ہمارے دلوں میں اپنے وطن کی محبت زندہ ہے اور ہم اپنے قائد کی آواز پر یہاں کے عوام کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس میںہمارے اپنی نمائش کی قطعاً خواہش نہیں بلکہ یہ ایک ترغیب ہے ان صاحب ثروت لوگوں کیلئے کہ کہ وہ بھی اللہ کی راہ میں خرچ کریں اور مخلوق خدا کی خدمت میں اپنا اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انشاء اللہ دسمبر میں میری کوشش ہو گی کہ اجتماعی شادیوں کا پروگرام کریں۔ پاکستان عوامی تحریک چاہتی ہے کہ غریب عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر دئیے جائے۔ صحت ‘ تعلیم روٹی کپڑا اور مکان روزگار یہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جس پر 68 سال سے کوئی توجہ نہیں دی گئی قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دل غریب عوام کیساتھ دھڑکتا ہے اور ان کی حتی المقدور کوشش ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کراچی میں پیر صاحب پگاڑا پیر صبغت اللہ اور بعد ازاں ان کے ہمراہ سابق صدر جنرل پرویزمشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سینیٹر دلاور عباس اور مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سانحہ صفورا پر اسماعیلی برادری سے اظہار ہمدردی کیلئے کراچی آیا ہوں۔ سابق صدر پرویزمشرف اور پیر صاحب پگاڑا سے ملاقات کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد کسی کی حکومت بنانا یا گرانا نہیں بلکہ قومی سطح پر ایک ایسا اتحاد بنانا ہے جو تمام صوبوں پر محیط ہو، جس سے وفاق مضبوط ہو، ہر قسم کی بدامنی کا خاتمہ ہو اور پاکستان صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ہونا ہو گا۔ سندھ میں گورنر راج کے قیام کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گورنرراج لگانا میرا کام نہیں۔ چودھری شجاعت حسین کا کراچی میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں کے ساتھ کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے پرجوش ا ستقبال کیا اور زبردست نعرے بازی کی، ان پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں۔ چودھری شجاعت حسین نے سانحہ صفورا پر اظہار ہمدردی کے لیے کلفٹن پر واقع جماعت خانہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے رہنما حبیب پیرمحمد سے ملاقات کی، انہوں نے نہایت پرامن کمیونٹی کی بس پر حملے اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی برادری محب وطن ،پرامن اور صلح پسند کمیونٹی ہے ،اس کمیونیٹی کا تعلق بانیان مسلم لیگ سے ہے ،سرسلطان محمد آغاخان بانیان مسلم لیگ میں سے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔#

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے سینیٹر کامل علی آغا کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے انہوںنے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ق میڈیا کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کی آئینی و جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سینیٹر کامل علی آغا نے اپنی پچھلی مدت میں بھی میڈیا اور صحافیوں کی بہتری کیلئے اپنا بھر پور آئینی و جمہوری کردار ادا کیا اور آئندہ بھی وہ صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔ انہوںنے کہا کہ انسداد الیکٹرانک کرائم بل کے حوالے سے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں اور میڈیا ہائوسنگ کے ساتھ ساتھ ق لیگ کے بھی تحفظات ہیں یہ بل انٹرنیٹ پر انتہاپسندی کو فروغ دینے والوںکے خلاف استعمال ہونا چاہیے نہ کہ حکومت پر مثبت تنقید کرنے والے ٹاک شوز پر یہ بل استعمال ہو

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) صنعتی کارکنان اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گزشتہ روز وفاق اور کے پی کے کی حکومت کو ہدائت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے رپورٹ اور بیان حلفی جمع کروائیں سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کی جب تک متعلقہ محکموں، نجی کمپنیوں کو جرمانے نہیں ہونگے اور دو چار جیل نہیں جائیں گے معاملات درست نہیں ہون گے۔ کاغذوں کی حد تک سب اچھا کی رپورٹیں دے کر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل بر عکس ہیں۔ حکوممت یہ تصور کرتی ہے کہ محنت کشوں کی اجرتیں انکی ضرورتوں سے زیادہ ہیں اور مزدور خوشی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔ تو یہ اسکی خام خیالی ہے۔ میڈیا رپورٹس پڑھ کر غریب عوام کو بھی خوش فہمی ہو جاتی ہے۔ کہ سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔اور اب سب کچھ جادو کی چھڑی سے ٹھیک ہو جائے گا۔ جسٹس خواجہ نے کہا کہ حکومت اگر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتی تو اختیار سپریم کورٹ کو دے دیا جائے ہم قانون سازی بھی کر لیتے ہیں اور اس پر عمل درآمد بھی کروا لیتے ہیں۔ یہ لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جو ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔ اس سلسلہ میں وفاق اس معاملے پر خصوصی توجہ دے کیونکہ درستگی پہلے گھر سے شروع کی جاتی ہے۔ خیبر پختونخواہ کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ نت بتایا کہ صوبے میں کم از کم اجرت 15000/-روپے مقرر کی گئی ہے۔ بیان حلفی اور رپورٹ پر سیکرٹری کے دستخط نہ تھے جس کی وجہ سے وہ جمع نہیں کی جا سکی۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رپورٹ اور بیان حلفی تیار ہے عدالت کچھ مہلت دے جلد جمع کرا دیں گے۔ صوبہ پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ 1,77231اداروں کی انپیکشن کی گئی جس پر ایسے 17500کیسز سانے آئے جن میں سے 5809 نمٹا دئے گئے اور 11700 التوا کا شکار ہیں جبکہ 33کو سپیشل مجسٹریٹ نے مبلغ 500 روپے کے حساب سے جرمانہکیا ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ زمینی حقائق اسکے بالکل مختلف ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ انسپیکشن والے بھی جرمانے لے کر اور چائے شائے پی کر واپس آ جاتے ہوں گے۔ یہ گزشتہ روز کی سماعت کی تفصیل مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید نے یہاں صھافیوں سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ اور انہوں نے کہا کہ کتنی بڑی نا انصافی ہے کہ مالکان حکومت کی جانب سے مقرر کی ہوئی اجرتوں کو تسلیم ہی نہیں کرتے اور انہوں نے سٹیٹ کے اندر اپنی سٹیٹ قائم کر رکھی ہے۔ اب موقع آگیا ہے کہ محنت کش اپنا حق لے کر رہیں گے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ٹیکنیکل ایجوکیشن ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنے والے ادارے بہت بڑا جہاد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا نے گزشتہ روز فاران ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ گجرات کیمپس میں الیکٹریکل پاور لیب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں عملی تربیت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور عملی تربیت کی طرف ہمیں توجہ دینی چاہئے سیکھنے کا عمل ساری عمر جاری ررہتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہا خود بھی سیکھیں اور اپنے سے چھوٹوں کو بھی سکھائیں۔ آج کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اچھے طریقے سے پڑھ لکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ گجرات پریس کلب نے ہمیشہ اچھے کام کرنے والوں کا ساتھ دیا ہے اور مثبت سرگرمیوں کی کوریج کی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ کبھی بھی زندگی میں تنخواہ کو مد نظر نہ رکھیں بلکہ اپنی مہارت میں اضافہ کو اپنا نصب العین بنائیں۔ ہمارے اس تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل طلباء دنیا بھر میں اپنا نام کما رہے ہیں۔ اور یہ لیب طلباء نے خود بنائی ہے۔ ہم نے ٹیکنیکل سپورٹ اور آلات طلباء کو فراہم کئے ہیں جبکہ دیگر سارا کام طلباء نے خود کیا ہے اور فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے اس کیمپس کی تمام وائرنگ بھی طلباء نے خود کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طلباء میں عملی تربیت کا رجحان بڑھے اسی لئے ہم طلباء کی راہنمائی کرتے ہیں تاکہ وہ کچھ سیکھ کر اس ادارے سے جائیں ہمارے طلباء ہی ہمارا اثاثہ ہیں اور ہماری پہچان ہیں۔ ہم طلباء کی راہنمائی کا عمل جاری رکھیں گے۔ پرنسپل میر محمد یونس نے کہا کہ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے ان تعلیمی ادارے میں سے ہے جو ہمیشہ طلباء کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی انداز میں ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وائس پرنسپل محمد اشرف’ وقار چوہدری’ زعیم شہزاد’ عامر فاروق’ سید ارشد شاہ و ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی موجود تھے۔