گجرات کی خبریں 13/3/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شعبہ حفظ کا سالانہ جائزہ شروع ہو گیا۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز شہزاد شفیق شرقپوری نے بتایا ہے کہ سالانہ جائزہ میں ماہر قاری حضرات طالب علموں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ طالب علموں کی قابلیت کا انداز ہو سکے۔ جامعہ قادریہ عالمیہ نیک آباد مراڑیاں سے علامہ قاری شعیب احمد قادری ‘ علامہ قاری محمد صدیق’ فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ سے علامہ قاری جاوید اقبال بچوں اور بچیوں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ان کے معاونین میں قاری محمد منیر قاری محمد نذیر صدیقی’ قاری محمد ایوب’ قاریہ نازیہ بابر’ اور قاریہ آصفہ عطا ء الٰہی شامل ہیں۔ شہزاد شفیق نے کہا کہ الحمد للہ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شعبہ حفظ کے طالب علموں سے کسی قسم کی اضافی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر بچوں کو قرآن پاک حفظ کرنے کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ الحمد للہ سینکڑوں بچے قرآن پاک حفظ کرنے کی دولت سے مالا مال ہو چکے ہیں اور ہم معیار کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ بخوبی سرانجام دیتے رہیں گے۔ ہم ان والدین کے بھی شکر گزار ہیں جو ہمارے ساتھ معاون ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے ہمارے پاس بھیج رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اساتذہ کی تربیت کے بغیر فروغ تعلیم کا مشن پورا نہیں ہو سکتا۔ جب تک اساتذہ کو بہتر تربیت میسر نہیں آتی وہ بچوں کو صحیح طریقہ سے پڑھا نہیں سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے گزشتہ روز سکول میں ایکٹو انسپائر ورکشاپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خرچہ سے اچھے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز کو اپنے ادارہ میں بلا رہے ہیں تاکہ ہمارے اساتذہ کو ٹریننگ مل سکے۔ اس سلسلہ میں اچھے اداروں کے ساتھ روابط جاری ہیں۔ اور ہم اساتذہ کی تربیت کیلئے بھر پور انداز میں کام کریں گے۔ اور اپنے ادارے کو ہر لحاظ سے مثالی بنائیں گے۔ اور ٹیچرز کی تربیت سے ہی قوموں کی تربیت ممکن ہوتی ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ اپنے اساتذہ کی تربیت کا اہتمام کیا ہے۔ اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ تاکہ اساتذہ صحیح معنوں میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔ اس موقع پر ماسٹر ٹرینر مس مریم نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے اساتذہ اور بچے خوش نصیب ہیں کہ انہیں بہترین سہولیات میسر ہیں۔ ایسے اداروں میں کام کر کے ہم فخر محسوس کرتے ہیں جہاں اساتذہ کو بہتر سہولیات میسر ہوں۔ ہم اس ادارے کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ اس موقع پر شرکاء کو خصوصی اسناد اور سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف فحر السادات صوفی با صفا منبع جود و سخا حضرت قبلہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف پرنسپل دار العلوم جامع غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف حافظ القاری شفقت اللہ قادری نے حاصل کیا جبکہ ممتاز ثناء خوان سید دلدار حسین شاہ ‘ حافظ فرقان صدیقی’ مظہر عزیز قادری’ ڈاکٹر محمد ایوب’ محمد احسان قادری’ عبدالطیف قادری’ صوفی محمد اقبال’ محمد مشتاق قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ تلاوت و نعت کے نوجوان مذہبی سکالر حضرت علامہ صاحبزادہ سید فیضان الحسن شاہ بخاری قادری اور حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی نے حضور قبلہ پیران پیر حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی الحسنی و الحسینی کی ذات با برکات پر مفصل بیان کیا۔ آخر میں ختم غوثیہ شریف پڑھا گیا اور پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی نے رقت آمیز دعا فرمائی اور لنگر شریف تقسیم کیا۔ ختم پاک میں سید محسن مبشر آف ناروے’ سپرنٹنڈنٹ گجرات کارپوریشن ملک خرم ‘ سینئر صحافی فیاض بٹ’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ بابر قادری’ محمد شبیر قادری’ حافظ عدیل قادری اور محمد وقار قادری نے حصوصی شرکت کی۔ جبکہ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں’ عقیدت مندوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے جامعہ گجرات کے UOG سب کیمپس نارووال کی عمارات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے تعمیری منصوبہ کا افتتاح کر دیا ۔UOG کیمپس نارووال کی جدید عمارات کی تعمیر کے لیے802 کنال پر مشتمل رقبہ پر کام کا آغاز ہو گیا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان عمارات کے تعمیری منصوبہ کے آغاز کو علاقہ کی تعلیمی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ سنگ بنیادرکھے جانے کی تقریب میں چیئر مین ضلع کونسل ناروو ال احمد اقبال، چیئر مین بلدیہ سید اظہرالحسن، اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ، کرنل شجاعت احمد خاں، رانا عبدالمنان کے علاوہ جامعہ گجرات کے رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈین ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی، ڈین ڈاکٹر فو زیہ مقصود، ڈائریکٹر کیمپس صاحبزادہ فیصل خورشید، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید، انتظامیہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ساتھ علاقہ کے عمائدین، عوامی نمائندگان اور اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلمان معاشروں میں علم و تحقیق کا فروغ بہترین قومی خدمت ہے ۔ پاکستان کے نوجوان مستقبل کی علمی معیشت کے پاسبان و پاسدار ہیں۔ پاکستان میں تعلیم کے چراغوں کی فرواں روشنی قومی خوش بختی کی علامت ہے ۔ موجودہ حکومت کا وژن و منشور پاکستان میں علم و تعلیم کی ترقی ہے ۔ تعلیمی و تدریسی معیار کو بلند کیے بغیر ہم حقیقی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے۔ جامعہ گجرات کے ناروال سب کیمپس کی بنیادیں رکھتے ہوئے مجھے اس امر کا قوی احساس ہے آج ہماری حکومت اہل نارووال پر کامیابی و خوش نصیبی کے نئے در وا کرنے جا رہی ہے ۔ پروفیسر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے نارووال کیمپس کی عمارات کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ پاکستانی معاشرہ میں تعلیم کا علم بلند کر نا ایک کار نمایاں ہے۔ تعلیم و تدریس کا اعلی نظام پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک سنہری امید ہے ۔ تعلیم نسلوں کی بھلائی کی آئینہ دار بنتے ہوئے ملکی ترقی کو چار چاند لگاتی ہے ۔ جامعہ گجرات اپنے تعلیمی مشن کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں اعلی تعلیم کے نظام کو جدید خطو ط اور مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں کوشاں ہے۔ اہل نارووال کے لیے جامعہ گجرات کے سب کیمپس کا قیام ایک خطیر تحفہ سے کم نہیں۔ سنگ بنیاد رکھے جانے کی اس تقریب میں چیئر مین ضلع کونسل احمد اقبال، چیئر مین بلدیہ نارووال سید اظہر الحسن، اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ، کرنل شجاعت احمد خاں ، رانا عبدالمنان کے علاوہ جامعہ گجرات کے رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈین ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی، ڈین ڈاکٹر فوزیہ مقصود، انتظامیہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ساتھ علاقہ کے عمائدین، عوامی نمائندگان، اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر UOG سب کیمپس نارووال صاحبزادہ فیصل خورشید نے کہا کہ نارووال میں یونیورسٹی آف گجرات کا قیام علاقہ کے لیے تعلیمی ترقی کے پیغام کو مزید ثبات عطا کرتے ہوئے نوجوان نسلوں کی فلاح کا باعث ہو گا۔ پروفیسر احسن اقبال نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان اساتذہ کی اعلی تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کے لیے امریکہ کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے دس ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم و تربیت کا بندوبست کر رہا ہے ۔ انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔ ہم 2025ء تک پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے ہر ضلع میں نوجوان نسل کو معیاری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کی خاطر یونیورسٹیوں کا قیام ہماری حکومت کا مشن ہے ۔ ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ قومی کامیابی کی نشانی ہے ۔ اختراع و جدت ہمیں کامرانی کے نئے راستوں سے رو شناس کرواتے ہوئے ملکی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کا جواز مہیاکرتے ہیں۔ انسانیت کی ترقی اور دنیا کے امن کے لیے ہمارے طلبہ اپنے حقیقی جوہر کو استعمال کرتے ہوئے ملکی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔ علم و تحقیق کا اصل مقصد مقامی مسائل کا حل دریافت کرتے ہوئے معاشرتی و سماجی فلاح ہے ۔ طلبہ ہماری علمی و علاقائی ترقی کے روح رواں ہیں۔ قبل ازیں پروفیسر احسن اقبال نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی معاونت میں UOG نارووال سب کیمپس کی عمارات کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھتے ہوئے تختی کی نقاب کشائی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جسٹس شوکت عزیز صدیقی کوتحفظ ناموس رسالت ۖپر جرات مندانہ اور ایمان افروز بیان دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیااور مطالبہ کیا کہ حکومت اور ادارے گستاخی رسول کو روکنے کیلئے مئوثر ترین اقدامات اُٹھا کر غلامی رسول کا ثبوت دیں۔تحریک لبیک یار سول اللہ کے بانی پیر محمد افضل قادری نے کہا اب تو ہائی کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی رسول کے پیچھے ان لوگوں کا ہاتھ ہے جنہیں غیرمسلم قرار دیاگیا ہے لہٰذا اب حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ قادیانیوں پر ہرگز اعتماد نہ کریں اور اُن کو تمام محکموں سے نکال باہر پھینکیں۔پیر محمد افضل قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں گستاخی رسول کی بیخ کنی کیلئے ایک خفیہ سیل قائم کریں۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہبر و رہنما علامہ خادم حسین رضوی نے کراچی جامع مسجدبہارشریعت میں خطاب کرتے ہوئے کہا گستاخانِ رسول کو روکنا ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے لیکن بڑے دکھ کی بات ہے کہ حکومت اور اداروں نے اس اہم ترین فریضہ کی ادائیگی میں اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی خاطر کوتاہی کی ہے اور آج تک گستاخی رسول کے سینکڑوں واقعات ہوئے ہیںلیکن ایک گستاخ کو بھی پھانسی نہیں دی گئی۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت پیر محمد اعجا ز اشرفی نے لاہور میں جمعہ کے خطبہ میں کہا تحفظ ناموس رسالت پاکستان کی بنیاد ہے ۔ بانیانِ پاکستان نے محافظ ناموس رسالت غازی علم دین شہید کی مکمل حمایت کی تھی لیکن افسو س کی بات یہ ہے کہ اب ناموس رسالت کے محافظوں اور غازیوں کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے جبکہ جسٹس شوکت عزیز نے شوشل میڈیا پر گستاخی رسول کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے کر اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم پر زبردست طمانچہ مارا ہے اور ثابت کیا ہے کہ ملک پاکستان کے وارث تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر پلیٹ فارم پر روشن کردار ادا کرتے رہیں گے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ لاہور ڈویژن کے امیرعلامہ غلام عباس فیضی نے کہا کہ ہمارے حوصلے تحفظ ناموس رسالت کے لئے بلند ہیں۔اور کوئی دنیاوی طاقت ہمیں دبا نہیں سکتی ۔تحریک لبیک یا رسول اللہ خیبر پختونخواہ کے امیر علامہ شفیق امینی نے چار سدہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر سخت دکھ کر اظہار کیا کہ پاکستان کی مرکزی اور صوبائی حکومتیں دشمنان اسلا م سے رشوت لیکر اسلام کو نصاب سے نکال رہی ہیںانہوںنے مطالبہ کیا کہ نصاب تعلیم میں تحفظ ناموس رسالت کے ایک باب کا اضافہ کیا جائے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ حیدرآباد کے امیر مفتی حماد رضا قادری نے کہا ہم تحفظ ناموس رسالت کیلئے بڑی سے بڑی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید سرور شاہ بخاری نے کہا تحفظ ناموس رسالت ہمار ا ایمان ہے جو مرتے دم تک ہمارے ساتھ جائیگا۔دیگر اضلاع میں علمائ، مشائخ نے جمعہ کے اجتماعات میں تحفظ ناموس رسالت پر پہرہ دینے کا عزم کیا اور اعلیٰ عدلیہ کے سوشل میڈیا پرگستاخیوں کے خلاف ایکشن لینے پر دشمنان اسلام کی موت قرار دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ حکمران اپنی اننگز کھیل چکے کسی وقت بھی ان کا کڑاکا نکل سکتا ہے جس سے ان کے اپنے ساتھی بھی تتر بتر ہو سکتے ہیں حکومتی کارکردگی کی کہانیاں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کیسی کارکردگی ہے کہ برآمدات میں تہائی کمی ہو چکی ہے ملک قرضوں کے سہارے چل رہا ہے قرض لینے میں تو حکمرانوں نے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں لیکن چھ ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے کے دعویدار چار سال میں اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے اب بجلی کے ساتھ گیس کا بحران پیدا کر دیا گیا ہے زراعت کو تباہ کر دیا گیا ہے ابھی تو سی پیک کی لوریاں سنائی جا رہی ہیں مگر تلخ حقائق کا جب لوگوں کو پتہ چلے گا تو موجودہ حکمران تاریخ کے اوراق میں گم ہو جائیں گے وہ گزشتہ روز چوہدری نوید اصغر چیچی کی رہائش گاہ پر بڑے اکٹھ سے خطاب کر رہے تھے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کا ساتھ دینے والے سرمایہ ہیں کیونکہ انھوں نے ساتھ دیا تو چوہدری ظہور الٰہی کا بیٹا وزیر اعظم بنا اور وزارت اعلٰی ملی میں بھی وفاقی وزیر بنا اپنے عہدے سے حلقہ میں بہتری لانے کی کوشش کی سوئی گیس اور بجلی کا ریکارڈ کام کرایا مگر اب کوئی کام نہیں ہو رہا جہاں کام چھوڑا تھا وہیں روک دیا گیا ہے انشاء اللہ اگلا دور مسلم لیگ ہے اور رکے ہوئے کام دوبار ہ شروع کرائیں گے اخباروں میں اربوں کے ترقیاتی کام ہونے کی باتیں پڑھ رہا ہوں مگر برسوں سے کڑیانوالہ کا گرا ہوا پل نہیں بن سکا انھوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں طرح طرح کی باتیں کی گئیں مگر مسلم لیگ نے اپنا وجود منوایا ہے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ چیچیاں میں چوہدری عنایت کا گھر میرے والد کا گھر تھا میرا گھر بھی یہی ہے میری اولاد کا گھر بھی یہی رہے گا جب تک سانس ہے چوہدری عنایت کے خاندان سے وفا کریں گے نئی نہیں پرانی یاری کا قائل ہوں اپنے سنگ دھڑے کی خوشی وغم ہی میری خوشی اور غم ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)چوہدری ظہور الٰہی شہید کے ساتھی چوہدری عنایت آف چیچی کی رہائش گاہ پر اکٹھ سے مسلم لیگ کے یونین کونسل عالم گڑھ سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری اکرم طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عنایت نے آغاز میں چوہدری ظہور الٰہی کا ساتھ دیا جب جاگیر دار وں کی مخالفت کرنے سے لوگ ڈرتے تھے چوہدری عناہت اور چوہدری ظہورالٰہی کی دوستی کی لوگ مثالیں دیتے تھے چوہدری وجاہت حسین کے ہر حکم پر لبیک کہتے رہیں گے جب تک زندہ ہیں چوہدری وجاہت حسین کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے چوہدری وجاہت حسین سے ہمارا سار ا علاقہ پیار کرتا ہے سابق ناظم چوہدری محبوب ربانی آف فتح پور نے کہا کہ چوہدری عنایت میرے ماموں تھے 1970میں میرے والد نے چوہدری ظہور الٰہی کو ووٹ نہ دیے تو چوہدری عنایت ہم سے ناراض ہو گے اور ہم سے کنارہ کشی کر لی وہ تب ہم سے راضی ہوئے جب ہم چوہدری برادران کے ساتھ ہو گے چوہدری عنایت اور چوہدری پولے خاں حویلی والے نے چوہدری برادران سے وفا کی ہم بھی محبت اور وفا کا رشتہ اگلی نسل کو وراثت میں دیں گے چوہدری وجاہت حسین سے پرچی کا نہیں محبت اور وفا کا رشتہ ہے مسلم کے یونین کونسل چیچیاں سے امیدوار برائے چیئرمین و سینئر مسلم لیگی چوہدری الیاس بلوچ آف مراڑ پور نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین ہمارے قائد ہیں وقت جیسا بھی ہو پرواہ نہیں اپنے قائد کے ساتھ ہیں مراڑ پور اور چیچیاں چوہدری وجاہت حسین کا گھر ہیں اور رہیں گے چوہدری حسین الٰہی کو بھی اپنا قائد سمجھتے ہیں میزبان چوہدری نوید اصغر چیچی ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ این اے 104کے ترقیاتی کام ہمارے قائدچوہدری وجاہت حسین نے کرائے ہیں وہ سب کے دلوں میں بستے ہیں اپنے قائد کی قیادت میںخدمت وتابعداری کا مشن جاری رکھیں گے اس موقع پر چوہدری سعادت نواز اجنالہ،چوہدری خالد اصغر گھرال و دیگر مسلم لیگی رہنما موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز بھی وفود سے ملتے رہے انھوں نے کئی پنچائتی فیصلے بھی کیے گزشتہ روز بھی نت ہائوس میں ملنے والوں کا ہجوم رہا انھوں نے شادی کی کئی تقریبات میں شرکت کئی نیز تعزیت کرنے بھی مرحومین کے گھروں میں گے انھوں نے صاحبزادہ طارق شاہ کی ہمشیرہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر افسوس کیا اور فاتحہ پڑھی وہ چوہدری ثنا ء اللہ گوندل کے گھر گوندل شریف بھی گے اور ان کے بھائی چوہدری اکرم گوندل مرحوم کے درجات کی بلند ی کی دعا کی انھوں نے کوٹ مہرو جا کر حاجی جمشید کی والدہ کی وفات پر بھی ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی چوہدری وجاہت حسین نے مسلم لیگ ن کے بلدیہ جلالپورجٹاں سے کونسلر چوہدری اکرم کی ان کے گھر جا کر عیادت کی اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا چوہدری وجاہت حسین اور ان کے رفقا کے اعزاز میں بلدیہ جلالپورجٹاں کے کونسلر صاحبزادہ حفیظ نے اپنی رہائش گاہ پر عصرانہ بھی دیاچوہدری وجاہت حسین نے چوہدری بشارت آف بارو کے بیٹے کی شادی میں بھی شرکت کی اس موقع پر چوہدری سعادت نواز اجنالہ،چوہدری خالد اصغر گھرال،بابر سلیم کھوکھر،سید ہاشم علی شاہ،حاجی ریاض،سجاد اقبال بٹ،میر فرخ یعقوب،میر انجم،ملک نعیم،چوہدری گل شہزاد،زاہد امتیاز باباو دیگر بھی چوہدری وجاہت حسین کے ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)چوہدری الیاس نمبردار آف شاہ پور کے بیٹے کی دعوت ولیمہ اور بیٹی کی تقریب رخصتگی بخیر و خوبی سرانجام پا گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے سرکردہ راہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی دیگر نمایاں شرکا میں چوہدری سعادت نواز اجنالہ،چوہدری خالد اصغر گھرال،چیئرمین مہر محمد امجد آف ٹھمکہ،سابق ناظم چوہدری محبوب ربانی ظفر،چوہدری لیاقت آف شاہ پور،ملک نعیم،چوہدری ریاض شاکر،چوہدری شعیب مجید،چوہدری اعجاز چیچی،چوہدری اسلم چنڈالہ،چوہدری عبدالغنی،چوہدری گل شہزاد،حاجی اکبر،چوہدری اکرم مکیانہ،چوہدری قیصر ماجرا ودیگر شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)چوہدری ظہور الٰہی شہید کے ساتھی چوہدری عنایت چیچی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کا نمائندہ اجتماع ہوا جس میں یونین کونسل چیچیاں کے تمام دیہات سمیت علاقے کی سرکردہ مسلم لیگی شخصیات نے شرکت کی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین خصوصی طور پر شامل ہوئے چوہدری وجاہت حسین جب چیچیاں پہنچے تو چوہدری اکرم طاہر،چوہدری محبوب ربانی ظفر،چوہدری نوید اصغر چیچی ایڈووکیٹ،چوہدری الیاس بلوچ،چوہدری لیاقت آف شاہ پور،صوفی غلام رسول کی قیادت میں بزرگوں و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ان کا والہانہ اور پُرجوش استقبال کیاچوہدری وجاہت حسین کو جلوس کی صورت میں اجتماع میں لایا گیا چوہدری وجاہت حسین اور ان کے رفقا کے اعزاز میں چوہدری نوید اصغر چیچی نے پر تکلف عشایہ دیاعشایے میں قہقے گونجتے رہے چوہدری وجاہت حسین کے ساتھ نوجوان سیلفیاں بناتے رہے چوہدری وجاہت حسین اپنے دیرینہ ساتھیوں کے ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز منگووال شرقی چوہدری اشرف کے گھر گے اور ان کے بھائی چوہدری محمد اصغر کو میجر جنرل بننے پرمباکباد دی چوہدری محمد اشرف نے چوہدری وجاہت حسین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر چوہدری عبداللہ یوسف سابق ایم پی اے ،چوہدری خالد اصغر گھرال سابق ایم پی اے ،بابر سلیم کھوکھر،حاجی ریاض،چوہدری افگن فاروق،میر فرخ یعقوب،چوہدری افضل،راحیل حمید باجوہ ایڈووکیٹ ودیگر بھی چوہدری وجاہت حسین کے ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)مسلم لیگی رہنما میر افتخار احمد یار کی بیٹی کی تقریب رخصتگی بھی بخیر و خوبی سرانجام پا گئی جس میں معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین،چوہدری عبداللہ یوسف سابق ایم پی اے ،چوہدری خالد اصغر گھرال سابق ایم پی اے،بابر سلیم کھوکھر،حاجی ریاض،چوہدری افگن فاروق ،میر فرخ یعقوب،عابد بٹ،شیخ فواد انور،افتخار تارڑ انسپکٹرو دیگر نمایاں ہیں مہمانوں کا استقبال میر افتخار اور عابد بٹ نے کیا
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی)حوالدار عقیل صادق کو کھاریاں مال خانہ خزانہ کاانچارج تعینات کردیاگیا ڈی پی او گجرات نے انہیں تعینات کیا حوالدار عقیل صادق نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے یاد رہے کہ عقیل صادق کا شمار پولیس کے قابل محنتی اور ایماندار جوانوں کی فہرست میں صف اول پر ہوتاہے دوست احباب نے عقیل صادق کومبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ امید بھی کی ہے کہ یہ پہلے کی طرح اس ذمہ داری کو بھی ایمانداری اور احسن انداز میں سرانجام دیں گے ۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی)کھاریاں پریس کلب کاماہانہ اجلاس ہوا صدارت ندیم گیلانی صدر نے کی اس موقع پر صحافیوں کی گروپ انشورنس کروانے کی منظوری دی گئی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے صحافیوں کے سفر بارے تبادلہ خیال کیاگیا اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی اس موقع پر سرپرست اعلیٰ کھاریاں پریس کلب حاجی حسین ملک اور چوہدری اصغر علی بہبلی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد دینے کیلئے پریس کلب میں باقاعدہ تقریب کاانعقاد کیاگیامہمانوں کاوالہانہ استقبال کیاگیا مالائیں اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران کھاریاں چوہدری شوکت علی نائب صدر طارق جاوید بٹ’ راجہ ایوب قاسم ایڈووکیٹ’چوہدری بشارت ایڈووکیٹ’ چوہدری ابرار حسین’ڈاکٹر محمدرفیق’ چوہدری سہیل اصغر بھی موجود تھے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے خصوصی شرکت کی حاجی شبیر حسین ملک کی جانب سے تمام حاضرین کو آب زم زم اور کھجوریں بھی پیش کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی)مدرسہ حق چار یار پنجوڑیاں میں سالانہ جلس دستار فضیلت و استحکام پاکستان کانفرنس کاانعقاد کیاگیا میزبانی کے فرائض مہتمم اعلیٰ مدرسہ قاری محمدحفیظ نے سرانجام دیئے جبکہ مہمانوں کااستقبال قاری امیر معاویہ نے کیا مہمان خصوصی مولانا ابوبکر صدیق جہلم تھے اس موقع پر5 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی4حفاظ کرام کو اسناد دی گئیں جبکہ ایک طالبعلم کوناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ دیا گیاممتاز علمائے کرام اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی خصوصی نعت شریف جمیل طارق سرگودھا نے پیش کی نمایاں شرکت کرنے والوں میں میاں زاہد یونس پنجوڑیاں’صوبیدار(ر) اللہ رکھا کوٹلہ’ ساجد بھٹی پنجوڑیاں’عبدالغفور بھٹی پنجوڑیاں’ فدا حسین بھٹی پنجوڑیاں’فرخ بھٹی بلو پنجوڑیاں’ افراہیم پنجوریاں’ مولانا وسیم عباس ‘عتیق بھٹی پنجوڑیاں’خالد بھٹی پنجوڑیاں’ ماسٹر الیاس بیگ پنجوڑیاں’ ماسٹر الطاف حسین لمے شریف’ ماسٹر عبدالمالک لمے شریف’ اعجاز برلاس پنجوڑیاں’عدنان بھٹی پنجوڑیاں’ مسعود گوندل پنجوڑیاں’ چوہدری غضنفر پنجوڑیاںارشد محمود’ شوکت حسین’ذوالفقار بٹ پنجوڑیاں’ ارشد بھٹی پنجوڑیاں اور دیگر شامل تھے اس موقع پر حافظ ضماد محبوب’ حافظ عبدالمجید’حافظ سمیر یاسر’حافظ عبدالغنی اور حافظ علی حسن کی دستار بندی کی گئی حافظ احتشام الحق’حافظ محمدبلال’ حافظ واجد حسین اور حافظ محمد عقیل کو اسناد سے نوازا گیا جبکہ سلطان رئوف پنجوڑیاں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پرخصوصی سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیاتقریب سے مولانا ابوبکر صدیق جہلم’ مولانا عدنان اسلم اور دیگر نے خطاب بھی کیا اور عظمت قرآن پر رشنی ڈالی خطابات میں دہشتگردی کی مذمت جبکہ پاک فوج کی قربانیوں پرخراج تحسین بھی پیش کیاگیا علمائے کرام نے آپریشن رد الفساد کی مکمل حمایت بھی کی ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی)حضرت پیر سید بائولی شاہ لمے شریف کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں صدارت سجادہ نشین پیر سیدصابر حسین شاہ نے کی جبکہ نگرانی صاحبزادہ پیر سید الطاف حسین شاہ نے کی عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی جبکہ تھانہ گلیانہ پولیس اور رضا کاروں کے ساتھ عرس انتظامیہ کے نوجوان بھی سیکورٹی پر مامور تھے دربار شریف کے احاطہ میں ہر آنے والے کی جامع تلاشی لی جاتی رہی عرس کی تقریبات بخیر و خوبی سرانجام پائیں محفل شبہینہ’ دربار پر چادریں چڑھائی گئیں گھوڑا ڈانس کرایا گیا جبکہ محفل سماع بھی منعقد کی گئی جس میں معروف قوال عارف فیروز’ چاند قوال’ پیر داد قوال اور امانت قوال نے قوالیاں پیش کیں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے مزار پر حاضر دی اور قوالی سنی لنگر کاوسیع پیمانے پر بندوبست کیاگیا تھا ‘عرس کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دینے والوں میں نمایاں طور پر ڈاکٹر ضیاء الحسن’ ملک ثناء اللہ’ نواز فوٹو گرافر’ ملک سجاد مہر’ ملک زبیر’ ملک عمران’ اصغر بٹ’سردار خاں بٹ’ ملک ابرار’ محمد الیاس بٹ اور دیگر شامل تھے خصوصی دعا پیر سید واجد حسین شاہ آف بڑھنگ نے کروائی ملک و ملت کی سلامتی’پاک فوج کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں محفل سماع کے بعد اختتامی دعا پیر سید الطاف حسین شاہ نے کروائی ملک بشارت اعوان گولڑہ ہاشم’ محمداقبال ڈھل’ ملک امجد بھگوال نے بھی شرکت کی پیر سید صابر حسین شاہ نے ڈی پی او گجرات ‘ڈی ایس پی کھاریاں اور ایس ایچ او تھانہ گلیانہ کاتعاون کرنے پرشکریہ بھی ادا کیا’ عرس میں پیر سیدصابر حسین شاہ گڑھا اور پیر سید اعجاز حسین شاہ بڑھنگ(انگلینڈ )بھی شریک ہوئے ۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) چوہدری مہدی خاں مرحوم کی یاد میں موضع چکمال میں سالانہ بیلوں کے کھاڑے کا انعقاد کیا گیا۔ 50 سے زائد زمینداروں کے بیلوں نے ضلع گجرات، جہلم اور منڈی بہائوالدین سے حصہ لیا۔ دن بھر علاقہ کے عوام اس اکھاڑے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ مہمانِ خصوصی ضلعی چیئرمین گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ تھے۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کے مالکان کو قیمتی راس بھینسیں اور نقد انعامات کے ساتھ ساتھ جھنڈے بھی دیئے گئے سیکورٹی کے لئے تھانہ گلیانہ پولیس نے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔
۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) حلقہ این اے107کی مثالی تعمیر و ترقی ہماری بے لوث اور بلاتفریق خدمت کا ثبوت ہے رواں سال باقی ماندہ کام بھی مکمل ہوں گے کھاریاں شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تیرہ کروڑ روپے کا پیکیج بھی اسی سال مکمل ہوگا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک، سپورٹس اسٹیڈیم، گرلز کالج میں نیا بلاک بھی تعمیر ہوگا جبکہ کھاریاں کی سروس روڈ بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے کھاریاں کے صحافی ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیتے ہیں کھاریاں پریس کلب سے قریبی رابطہ اور تعلق ہے تنقید برائے اصلاح کو ہم نے ہمیشہ قبول کیا ہے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوں پہلے کی طرح تعاون بھی جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کھاریاں پریس کلب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ وہ نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے لئے پریس کلب آئے تھے۔
۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) راہنما پی ٹی آئی ملک محمد بشارت گولڑہ ہاشم سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل بھگوال نے حضرت پیر سید بابا ولی شاہ لمے شریف کے سالانہ عرس مبارک کے شاندار انتظامات کرنے پر سجادہ نشین پیر سید صابر حسین شاہ کو زبردست الفاظ میں مبارکباد دی ہے اُن کا کہنا ہے کہ عرص کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے عین مطابق سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی جبکہ محکمہ پولیس کی کارکردگی بھی مثالی تھی ہم بخیر و خوبی عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار بھی ہیں۔
۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سماعت کے دوران ریمارکس دے کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نظریاتی اور اساسی سرحدوں کی حفاظت کی ہے یہ ملک مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جاگیر ہے تمام مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مسلمان پر فرض ہے یہ ملک لبرل ازم اور سیکولرازم کے لئے نہیں بلکہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لئے بنایا گیا تھا۔ قائداعظم محمد علی جناح غازی علم دین کے مقدمے کے وکیل تھے اور علامہ اقبال غازی علم دین کا جنازہ اٹھانے والے تھے سیاستدانوں کو غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے بروقت گستاخوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ جسٹس صاحب کا یہ جملہ کہ توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی ہے یہ قابل تحسین ہے جسٹس صاحب کے کردار نے ان کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہارڈاکٹر علامہ نوید اقبال ناظم اعلیٰ جامعہ علمیہ جنڈ شریف نے کیا۔
۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہود و ہنود کے ٹکڑوں پر پلنے والے گماشتوں (بلاگرز) کے خلاف کارروائی کر کے مسلمانوں کے زخمی دلوں پر مرہم رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا اصغر توحیدی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کبھی گستاخانہ خاکوں، کبھی گستاخانہ فلموں کے ذریعے مسلمانوں کے قلوب پر ضربیں لگا رہے ہیں اور اب تو دشمنان اسلام نے حد ہی کر دی ہے کہ ایک ایسی اسلامی ریاست جو کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آئی اس کے اندر سے ننگ دین تلاش کر کے اُن کے ذریعے سوشل میڈیا پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اُن کے اصحاب اور دیگر مقدس ہستیوں کے بارے میں گستاخانہ مواد چڑھا کر مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا یہود و ہنود کی سازش کا حصہ بننے والے اور اس طرح کے مواد کی موجودگی کا پتہ ہونے کے باوجود ایسے گماشتوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والوں کے خلاف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سخت ایکشن لے کر امت مسلمہ کے چھلنی دلوں پر مرہم رکھ دی ہے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عشق رسولۖ سے ثابت کر دیا ہے اب حکمرانوں اور اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور انہیں بلاگرز کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) مسلم لیگ (ن)ملک میںترقیاتی کاموںکاجال بچھارہی ہے۔ لنک روڈزسے اجناس کی منڈیوںتک رسائی ہوجاتی ہے۔ ان خیالات اظہارایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے جوڑایونین کونسل سے جی ٹی روڈتک دس کروڑروپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی کارپٹ روڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامتیازاظہرباگڑی، فیصل چیمہ، ناصر سیان، خرم اویس سمیت معززین علاقہ اورزندگی سے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والی شخصیات موجودتھیں۔ زیرتعمیرروڈسے جوڑا، ہیراںوالا، متواں، ساداںچک، بھٹی منصور،دادوالی ودیگردیہات مستفیدہوںگے۔ انہوںنے کہا کہ 30سال قبل چیئرمین ضلع کونسل رحمت علی باگڑی کی کاوشوںسے بننے والی سڑک اب ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکی تھی پچھلی حکومتوںنے اس علاقہ میںکوئی ترقیاتی کام نہیںکروائے۔ جس علاقہ کی عوام میںاحساس محرومی پیداہوچکا تھا۔ میری بھرپورکوشش ہوگی کہ علاقہ میںترقیاتی کاموںسے عوام کوخوابوںکی تعبیر مل سکے۔ اس موقع پرانہوںنے گرلزہائی سکول کے لئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ کااعلان کیااورچیئرمین یوسی امتیازاظہرباگڑی اوروائس چیئرمین ناصر سیان کی قیادت پرحلقہ کی عوام کے غیرمتزلزل اعتمادپرخراج تحسین پیش کیا ۔بعدازاںممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے محلہ سکندرپورہ وزیرآبادکے انجنیئرانعام اللہ اورمحمدعرفان کے گھرجاکرانکی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) جماعت اسلا می امیدوارپی پی104محمدمشتاق بٹ نے کہا ہے کہ شرافت اورخدمت کوفروغ دینے کے لئے میدان میںاترے ہیں۔ الیکشن میںعوام کرپٹ سیاستدانوںکاخاتمہ کردیںگے۔ کرپشن میںملوث اورجعلی ڈگریوںوالے عوام کے مسائل حل نہیںکرسکتے۔ ملک کوکرپشن سے نکالنے کے لئے عوام جماعت اسلا می کاساتھ دیںگے۔ 17مارچ کووزیرآبادمیںیوتھ کنونشن نئی تاریخ رقم کرے گا۔ زون بھرسے یوتھ کے تین سوعہدیداران حلف اٹھائیںگے۔ وہ رحیم پورہ، ٹھٹھی ارائیاں،محلہ شیرو میںاجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرحیدرعلی، محمدآصف، افتخاراحمد، مولوی زاہد محمود، ندیم نورحسین، عمران منیر، منظورحسین پھول، ندیم صادق تارڑ بھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ ملک سے لادین مغرب زدہ ایجنٹوںسے چھٹکاراحاصل کرنے تک ملک ترقی نہیںکرسکتا۔ مسائل کاحل اللہ اوراسکے رسولۖ کی طرف پلٹ آنے میںہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیرآبادزون میںرابطہ عوام مہم کے دوران سینکڑوںافرادجماعت اسلا می میںشامل ہورہے ہیں۔عنقریب نئے شامل ہونے والے ایک ہزارافرادشمولیت کاحلف اٹھائیںگے۔ انہوںنے کہا کہ پانچ ہزارافرادکوجماعت اسلا می کاکارکن بنانے کاحدف ہے۔ انہوںنے کارکنان پرزوردیاکہ وہ مہم تیز کریںاورعوام رابطہ مہم کومضبوط بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) پی ٹی آئی پی پی 104کے راہنماعدنان انورچیمہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کونہیںاپنے آپ کوبیوقوف بنارہے ہیں، موجودہ حکومت ملکی وسائل اجاڑنے میںمصروف ہے، پہلے منصوبے مکمل نہیںہوتے اورنئے منصوبے لگانے میںلگی ہے۔ کرپشن کے ناسورکوجڑسے اکھاڑنے کے لئے کرپٹ حکمرانوںکوانجام تک پہنچانا ہوگا۔موجودہ حکومت ملکی معیشت کے لئے خطرے کی علامت بن چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ پانامہ کیس 20کروڑپاکستانیوںکاکیس ہے۔ کرپشن کرنے والوںکی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی۔ ایماندارقیادت ہی ملک کوبحرانوںسے نکا ل سکتی اورترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے۔ ملک میںآئندہ الیکشن کوشفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کوآزاداورخودمختاربناناہوگاورنہ شفاف الیکشن کاانعقاد خواب ہی رہ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) آل پنجاب گورنمنٹ پنشیرزایسوسی ایشن گوجرانوالہ کاتعزیتی اجلاس زیرصدارت صدرثناء اللہ کھوکھرمنعقد ہواجسمیںممتازماہر تعلیم سابق ہیڈسنیئرہیڈماسٹرزعبدالطیف قریشی اورمعراج الدین ضیاء آف سوہدرہ کی وفات پرمرحومین کی بلندی درجات کی دعاکرائی گئی۔ اجلاس میںسیکرٹری نشرواشاعت پروفیسر(ر)فرمان رضا نقوی نے85سالہ اور75سالہ ریٹائرڈسرکاری ملازمین کی طرح 72سالہ ریٹائر ڈسرکاری ملازمین کوبھی ڈبل پنشن کی سہولیات دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوںسے گروپ انشورنس کی کٹوتی مرحوم سرکاری ریٹائرڈملازم کی طرح زندہ ریٹائرڈپنشرزکوواپس کی جائے تاکہ زندہ پنشرزبھی گروپ انشورنس کی رقم سے مستفیدہوسکیں۔ انہوںنے ریٹائرڈسرکاری ملازمین کودرپیش مسائل اورآئندہ کے لائحہ عمل بارے گورنمنٹ جامع ہائی سکول ماڈل ٹائون گوجرانوالہ میں6مارچ سوموار کو2:30بجے دوپہرکوتمام سرکاری محکمہ جات کے ریٹائرڈملازمین کاہنگامی اجلاس بلایاجسمیںپنشرزکے مسائل حل کرنے اورتحفظ بارے آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
َََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) مین بازارہائی وولٹیج تار ٹوٹ گر گئی، دوسائیکل سوارکزن زدمیںآگئے، ایک جاں بحق دوسرا شدیدزخمی گوجرانوالہ ریفر۔مین بازاربکر گلہ چوک وزیرآباد گیپکو سب ڈویژن نمبر1سٹی فیڈرکی ناقص 11کیوی تار اچانک ٹوٹ کر200کیوی ٹرانسفارمرایل ٹی پرآگری جس کے نتیجہ میںٹرانسفارمردھماکہ اڑ گیااورفیڈرلائن چالورہی جس کی زدمیںآکر سوئی گیس چھوٹی بستی قدرت آبادکے رہائشی 15سالہ عظمت علی موقع پرجھلس کرجاں بحق ہوگیاجبکہ اس کے کزن شیرعلی کوتشویشناک حالت کے پیش نظرگوجرانوالہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ایمرجنسی ڈیوٹی پرموجودلائن سپرنٹنڈفرحان دو گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچ سکے جبکہ ڈیوٹی پرموجودلائن مین محمدادریس نے فوراًمین ڈی فیوز کاٹ کر بجلی کی سپلائی منقطع کردی۔واپڈاکاایمرجنسی نمبر055-6600921بندپڑاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) ر ئیس مدرسہ سگریٹ نوشی کاعادی، طلباء نقش قدم پرچلنے لگے، اساتذہ کا کاروائی کامطالبہ، گورنمنٹ ہائی سکول ساروکی کے ٹیچرزشبیرچیمہ، محمداعظم، قیصرندیم، امجدفاروق، الطاف حسین، ناصرمحمود، محمدراشد، امیز حمزہ سمیت 22اساتذہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کوتحریری درخواست دی ہے کہ سکول ہذاء کے ہیڈماسٹرسجاد حسین سکول میںکثرت سے سگریٹ نوشی فرماتے ہیں جن کی نقالی کرتے متعددطلباء بھی اس لعنت میںمبتلاہوچکے ہیںاوربازپرس پرہیڈماسٹرموصوف کی مثال دیتے ہیں۔ جس سے سکول کاماحول آلودہ ہورہا ہے ان اساتذہ نے چیف سیکرٹری سے کاروائی کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میںہیڈماسٹرنے کہا کہ ڈیوٹی پرپابندی کی وجہ سے اساتذہ خلاف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) چیئرمین میونسپل کمیٹی بابوشعیب ادریس ، چیئرمین یوسی وزیرآبادمیرمحمدلطیف کے ہمرا ہ اچانک پریس کلب پہنچ گئے ۔ صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے بابو شعیب نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کابجٹ تیارہے رواںہفتہ میںاس کی منظوری ہوجائے گی میونسپل کمیٹی شہریوںکوخوبصورت گرائونڈبناکر دے گی۔ بکرگلہ اورمین بازار سے تجاوزات کاخاتمہ کرے گی کوئی سفارش قبول نہیںبکر گلہ میںچنگ رکشہ کاداخلہ ممنوع قراردیکرسنگل لگا ئے جارہے ہیںاس سلسلہ میںاحکامات جاری کردئے ہیں۔ انہوںنے کہ حکومت پنجاب سے کالج ،سرکلر روڈکو وال ٹو وال ٹف ٹائیل لگائی جائے گی جبکہ دھونکل روڈ ٹف شولڈر کے ساتھ کشادہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد عوام کی خدمت مشن اور اسکی تکمیل کیلئے اہل قلم کا تعاون درکار ہے انہیں پریس کلب کی بلڈنگ کا تحفہ دونگا۔اس موقع پرکونسلر زعمران رسول بٹ، افتخار بٹ جنرل سیکرٹری پریس کلب صابر حسین بٹ، نائب صدرمہرطاہر جاوید مٹھو، محمداشرف نثاراورنعیم اشرف ودیگربھی موجودتھے۔ (
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) پرسنل اسسٹنٹ اے سی وزیرآبادمحمدآصف جٹھول کی گریڈ14سے گریڈ16میںترقی مل گئی ۔ ڈی سی گوجرانوالہ محمدعامر جان نے نوٹفیکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین یوسی میرمحمدلطیف، چیئرمین عشرہ ذکوة کمیٹی دھونکل محمدنعیم بٹ، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن)یوتھ عامر مشتاق، محمداشرف نثار، صدرانجمن تحفظ حقوق عوام افتخاراحمدبٹ، مہرطاہر جاوید مٹھو، شیخ صلا ح الدین، سیف اللہ بٹ، صابر حسین بٹ، ندیم صادق تارڑ،ڈاکٹر سیدرضا سلطان، منورآغا پٹھان، میرقیصرلطیف، محمدیوسف مومن،عمر اشرف،علی نثار،علیم ندیم نے مبارکباددی اورمٹھائی تقسیم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) جماعت اہلسنّت جسٹس شوکت صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے محمدآصف ہزاروی، سیدضیاء النور، علامہ قاری سعید احمد ارشد ،محمدعارف ہزاروی،حافظ محمدرفیق چشتی،حمادالدین صدیقی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ گستاخ بلاگرز کیس میں جسٹس شوکت صدیقی کے ایمان افروز ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے معزز جج نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیکر عاشقان رسول ۖکے دل جیت لئے ہیں۔ حکومت عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے گستاخانہ پیجز کو بلاک کرے اور گستاخانہ بلاگرز کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گستاخ بلاگرز سے متعلق جسٹس شوکت صدیقی کے سخت ریمارکس ہر سچے مسلمان کے دل کی آواز ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے۔ جماعت اہلسنّت جسٹس شوکت صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔آزادی اظہار کی آڑ میں شعائر اسلام کا مذاق اڑانا سنگین جرم ہے۔ توہین قر آن ، توہین رسالت اور توہین امہات المومنین کا ارتکاب کرنے والے گستاخ بلاگرز کروڑوں مسلمانوں کے مجرم ہیں۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت قانون ناموس رسالت پر عمل در آمد کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ گستاخ بلاگرز کو بھی آپریشن ردّالفساد کی زد میں لایا جائے اور سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) مسلم لیگی راہنما کیپٹن(ر)ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے کہا ہے کہ وطن عزیزکامثالی بنانے کی خاطراپنے صفوںمیںاتحادویگانگت کوفروغ دیناہوگا، نفرتوںوکدورتوںکوپس پشت ڈال کربھائی چارے اورپیارمحبت کی فضاء کوپروان چڑھانا ہوگا۔ ہر پاکستانی کوملک کی تعمیروترقی وفلاح کے لئے کام کرنا ہوگا۔ہمیںقائد محمدجناح اورعلامہ محمداقبا ل کی تعلیمات کواپناکروطن عزیزکی ترقی کے محنت ولگن سے کام کرناہوگا۔ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کودنیاکی مثالی مملکت بنائیںگے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف رد الفساد آپریشن کی حمایت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) مسلم لیگ (ن)کی حکومت تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کوصحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ ملک وقوم کے ہرفردکوعلاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانامسلم لیگ (ن)کی حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے۔ پنجاب میںمحمدشہبازشریف ادویات اورانکے معیارپرمضبوط گرفت کئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارحلقہ این اے 101جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال وزیرآبادکی طرف سے معززین شہر،اکابرین مسلم لیگ (ن)اورسماجی حلقوںکودئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرصدرانجمن ناصر محموداللہ والے کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآبادکی زیرتعمیرعمارت کے فنڈزختم ہونے پرعمارت کی تعمیررکنے کی طرف توجہ دلائی گئی جس پرافتخاراحمدچیمہ نے ڈاکٹرمحمدیوسف فاروق کی سربراہی میںہیلتھ سوسائٹی کے ممبران ناصر محموداللہ والے، ارشد محمودسلیمی ، میرماجد علی سالار،خواجہ شعیب، ارسلان بلوچ، شیخ محمدآصف، محمداعجازپارس، حاجی محمدیعقوب، فیصل چیمہ آف کوریاکی مشاورت سے اپنے فنڈز80لاکھ دینے کااعلان کیا۔اس موقع پرسی اوڈاکٹر سعید اللہ خاں، ایم ایس ڈاکٹرذاکر علی رانا، امتیازاظہرباگڑی، عدنان افضل چٹھہ، شاہد چٹھہ،ڈاکٹرفیصل اسحاق، ادریس سپال، گلزاراحمد، ڈاکٹررضا سلطان، افتخاراحمدبٹ، محمداشرف نثار، عبدالشکوررانا، ثناء اللہ چوہدری، اسلم جاوید خاں، حاجی اخترمحمود، افتخارحسین صدیقی، ودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاںمستحق افرادکوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرکے حکومت کے صحت عامہ کے پروگرام میںبھرپورمعاونت کررہی ہے۔ ناصرمحموداللہ والے کی شبانہ روزمحنت سے انجمن بہبودی مریضاںٹی ایچ کیووزیرآبادفری شوگروآئی کیمپس ودیگرسہولیات کے ساتھ انسانیت کی فلاح وبہبودکے کاموںمیںمیںسرفہرست جارہی ہے۔ اس موقع پرانہوںنے فیصل چیمہ ممبرنیشنل ایڈوائزری کونسل کوریاکوانجمن بہبودی مریضاںوزیرآبادکااووسیزایمبیسیڈربنایاگیااوراس امیدکااظہارکیا کہ وہ اپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلاکرانجمن کی تعمیروترقی میںبھرپورکرداراداکریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) سیاسی وسماجی شخصیت مستری امان اللہ کی اہلیہ ، انجنیئرانعام اللہ ،محمدعرفان کی والدہ مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیںجنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںجماعت اسلا می کے محمدمشتاق بٹ، چیئرمین بلدیہ وزیرآبادبابوشعیب ادریس، افتخاراحمدبٹ کونسلر، صابر حسین بٹ، عظمت اللہ ، ٹھیکیدارعبد الحمید، مہرمحمدشکیل، قاسم علی اعوان، ملک فرحان، ابراراحمد، چوہدری محمدخلیل سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ مرحومہ کے قل شریف کاختم مورخہ12مارچ بروزاتوارصبح9:30بجے جامع مسجد اعواناںمحلہ سکندرپورہ وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعاہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی) جماعت اہلسنت تحصیل وزیرآباد کے نائب امیرعلامہ زبیر حنیف جماعتی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے فکری دہشتگردی ہیں۔نواز شریف کے خلاف لکھنے والوں کو ایک رات میں پکڑ لیا جاتا ہے مگر گستاخانہ مواد پھیلانے کو کو ئی نہیں پکڑتا۔آپریشن ردّ الفساد کو پو ری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے۔ داعش کا حامی اسلام آباد میں بیٹھا ہواہے۔ مولانا عبد العزیز آپریشن ردّالفساد کی زد میں آئے گا تو قوم کو یقین آئے گا کہ حکومت دہشتگردوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ زبیر حنیف جماعتی نے مزید کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس نے کروڑوں عاشقان رسول کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ حکومت غیر ملکی ایجنسیوں کے نیٹ ورک کا صفایا کرے۔ خطے کے تمام ممالک کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کر نا ہو گا۔ دہشتگردوں کے مذہبی ہمدرد فساد کی اصل جڑ ہیں۔ اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے کیونکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان توڑنے اور پاکستان میں مداخلت کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔ اقتدار کے ایوانوں کو کرپشن کے بتوںسے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سرحد پار امن دشمن عناصر کے ٹھکانے تباہ کرنے ہو نگے ۔ حکومتی صفحوں میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا صفایا کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) علماء و مشائخ نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہمیشہ صف اول میں کردار ادا کیا ہے ۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس فتوے جاری کرنے والوں کے خلاف حکومت کو کاروائی کرنی چاہیے ۔ پاکستان علماء کونسل نے عوام الناس کی رہنمائی کیلئے تمام مکاتب فکر کے مفتیان عظام پر مشتمل دارالافتاء لاہور میں قائم کر دیا ہیے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دارالافتاء لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا اسلام الدین ، مولانا محمد اسلم ، مولانا عبد القیوم اور دیگر علماء بھی موجود تھے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے انتہاء پسند اور دہشت گرد عناصر کے نظریات کو چیلنج کرنا وقت کی ضرورت ہے اور پاکستان علماء کونسل نے متبادل بیانیہ کو مسلم امة کے سامنے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ناکام بنانے کیلئے نظریاتی اور فکری جدوجہد کو عملی شکل دینی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ، مساجد ، علماء اور مشائخ ملک میں امن و امان کے قیام اور آپریشن رد الفساد کی حمایت میں ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ٢١ اپریل کو اسلام آباد میں دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس منعقد ہو گی جس میں انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے اور عالمی فکری اتحاد کے قیام کیلئے اہم امور طے کیے جائیں گے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ملائشیاء میں سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز پر حملہ کی کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ ملت اسلامیہ کو ان کی خدمات پر فخر ہے ۔ اس طرح کی سازشیں مسلم دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتما م طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات آج (13۔ مارچ) سے شروع ہورہے ہیں، ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کہا ہے کہ امیدواروں کو رولنمبر سلپ بھجوادی گئی ہیں۔ جبکہ تمام امتحانی مراکز میں متعین عملے نے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الشھادة الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ (میٹرک) ، الشھادة الثانویہ الخاصہ (ایف اے) ، الشھادة العالیہ (بی اے) اور الشھادة العالمیہ (ایم اے عربی، اسلامیات)کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق آج (13۔ مارچ ) قرآن واخلاق ، تفسیر، منطق، فلسفہ، سیرت، تاریخ،کل 14۔ مارچ کو فقہ،صرف،نحو،15۔ مارچ کو اصول الفقہ ،صرف،عقائد، تاریخ، ادب اور زبانی امتحان، جبکہ16۔ مارچ کو حدیث اور زبانی امتحان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر پرچہ تین گھنٹے کا ہوگا۔ پہلا پرچہ9بجے صبح اور دوسرا 3بجے سہہ پہر شروع ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی موجودگی کو اسلام دشمنوں کی سازش اور متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت قابل تعریف ہے۔ گستاخی کرنے والوں کو بے نقاب کرکے ان ویب سائیٹس کو مکمل طور پر بند اور انہیں چلانے والوں کو مقام عبرت بنایا جائے ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو مقام عبرت بنانا چاہئے، تاکہ کوئی بدبخت ایسی جرات آئندہ نہ کرسکے۔انہوں نے کہاناموس رسالت و اہل بیت عظام ہمارے ایمان کا حصہ ہے، عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اور محبان اہل بیت علیہم السلام کسی کو گستاخی کی اجازت نہیں دیں گے۔ ریاستی ادارے مجرموں کو منظر عام پر لانے میں اپنا کردار ادار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد مسلمانوں کی قوت ایمانی کا ٹیسٹ کرنے کے لئے امریکہ اور اس کے حواری آزادی اظہار رائے کے نام پر سامنے لاتے رہتے ہیں۔جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ان خرافات کے مقابلے کے لئے اسلامی ممالک کو اتحاد و وحدت کا پیغام دینا چاہیے۔ اجلاس میں اسلامی تحریک کے شعبہ تبلیغات کے مسئول پروفیسر خادم حسین لغاری اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں آئی ٹی پی کے پارلیمانی لیڈر محمد علی شیخ کی وفات پر قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ رہنماوں کی وفات ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے۔جس کا ازالہ ایک عرصے تک پور ا نہیں ہوسکے گا۔
َََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد( جی پی آئی) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کے بچوں کا پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ مفت جبکہ ماہانہ فیس میں 40فیصد رعائت دی جائے گی ۔اس سلسلے میں ایف یو جے اور پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے اور فریقین نے ایم او یو سائن کر لیا ہے۔ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس اور پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مابین ایم اویو پر دستخط کرنے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ایف یو جے کے صدر ندیم جاوید اور پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر میاں ندیم احمد نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ تقریب میں ایف یو جے کے عہدیداران کے علاوہ چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت لودھی’ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان خالد حیات کموکا’ صدر آل پاکستان سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ادیب جاودانی گروپ)مبشر اقبال بشیر ‘ چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز یونٹی فیصل آباد چوہدری محمد طاہر’ جنرل سیکرٹری آل پاکستان سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن وسیم شیرازی’ چیئرمین کونسل آف پرائیویٹ سکولز فیصل آباد اسد بشیر گل’ جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکولز فورم فیصل آباد محمد اسلم’ چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان مقرب الٰہی اور آصف جاوید نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف یو جے ندیم جاوید نے کہا کہ ایف یو جے کے ممبران کے بچوں کو پرائیویٹ سکولز میں 40فیصد رعائت دینے پر وہ پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران اور تمام ممبران کے مشکور ہیں ۔ تقریب میں بتایا گیا کہ ایف یو جے کی ایجوکیشن کمیٹی جہانگیر اشرف ‘ عبداللہ مسعود’ محمد نورالامین پر مشتمل ہے اور یہی کمیٹی یونین کے ممبران کے بچوں کے داخلوں کے عمل کی نگرانی کرے گی اور پرائیویٹ سکولز کیساتھ کوآرڈی نیشن رکھے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران نے کہا کہ وہ اور ان سے الحاق شدہ سکولز ایف یو جے کے ممبران کے بچوں کو معیاری ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ فیس میں 40فیصد کی چھوٹ تو لازمی ہے تاہم بعض سکولز میں یہ چھوٹ زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے بھی وہ ایف یو جے کیساتھ تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان کے مر کزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا مرتبہ تمام انبیاء کے بعد مخلوق میں سب سے افضل ہے وہ کائنات کی وہ جلیل القدر ہستی ہیں جنہوں نے رسالت مآ ب ۖکے بعد امت کی بے مثال رہنمائی فرمائی آپ وہ مجاہد ہیں جنہوں نے سب سے پہلے جھوٹے مداعیان ختم نبوت کے خلاف جہاد کرکے انہیں واصل جہنم کیا اور فرمایا کہ صدیق اکبر کی زندگی میں ختم نبوت کا منکر کیسے زندہ رہ سکتا ہے انہوں نے مسلمانوں کے خلیفہ ہونے کی حیثیت سے جو امور سرانجام دیئے وہ تاریخ اسلام کا سنہری باب ہیںحضر ت سیدنا صدیق اکبر نے حضور اکرمۖ کے بعد ایسے اقدامات کیے جن سے فتوحات ہوئیں اور اسلامی سلطنت لاکھوں مربع میل تک وسعت اختیار کر گئی ۔حضرت سیدنا صدیق اکبر نے تمام زندگی حضور اکرمۖ، دین اسلام اور نظام مصطفےٰۖ کے فروغ کے لئے جدوجہدکرتے ہوئے جان مال اور اولاد رسول پاکۖ پر قربان کیے۔ انہوں نے کہا کہ صدیق اکبر اُمت میں سے نظام مصطفےٰۖ نافذ کرنے والے پہلے حکمران تھے زندگی کے آخری سانس تک باطل سے نبرد آزمارہے اور اڑھائی لاکھ مربع میل علاقہ اسلامی سلطنت میں شامل کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع محمدیہ رضویہ گلبرگ میں” صدیق اکبر کانفرنس ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے مولانا نصیر احمد نورانی،مفتی عاشق حسین شاہ،رشید احمد رضوی، مفتی جمیل رضوی،مولانا محمد سلیم، مولانا محمد نعیم اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق نے اپنے دور خلافت میں دیانت امانت صداقت اور شجاعت کے ایسے اعلیٰ نمونے قائم فرمائے جو رہتی دنیا تک انسانسیت اور حکمرانوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے مقررین نے کہا کہ ابوبکر صدیق کاایک عظیم کارنامہ یہ تھا کہ وہ اپنے بعد اُمت کو حضرت فاروق اعظم جیسا حکمران عطاء فرما کر گئے جن کے کارناموں پر تاریخ انسانیت ناز کرتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے وفاقی کابینہ کی طرف سے ضمنی بجٹ پیش کرنے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقص حکمت عملی اور حکومتی نااہلی قراردیتے ہوئے مہنگائی میں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ کامیاب حکومتوں میں سال میں ایک بار ہی بجٹ پیش کیا جاتا ہے، جو وزارت خزانہ کی محنت کا نتیجہ ہوتا ہے، مگر ضمنی بجٹ کی بازگشت سے لگتا ہے کہ مالی ماہرین نکمے اور صرف عوام کا خون چوسنے کے لئے بٹھائے گئے ہیں، انہیں زمینی حقائق کا علم نہیں۔ ملک میں کہیں کوئی ایمرجنسی نظر نہیں آتی کہ کہا جاسکے کہ اچانک حالات کی تبدیلی کی وجہ سے بجٹ کے اعدادوشمار میں تبدیلی آگئی ہے۔ خدانخواستہ کہیں کوئی سیلاب ہے اور نہ ہی قحط کی سی صورت حال ہے کہ جنہیں جواز کے طور پر پیش کیا جاسکے کہ اندازے غلط ہوگئے ہیں۔ اب جبکہ مالی سال شروع ہونے میں ابھی چار ماہ باقی رہ گئے ہیں، تو ضمنی بجٹ کی خبروں سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے کہ ان حالات میں مزید مہنگائی پیدا ہوگی۔ اس لئے جے یو پی مطالبہ کرتی ہے کہ وفاقی حکومت ضمنی بجٹ پیش کرنے سے باز رہے۔ ورنہ عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بغیرغیر معمولی وجوہات بتائے ضمنی بجٹ پیش کرنے کا اعلان حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،حیرانی ہے کہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ حالانکہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے اور عوامی نمائندگی کے دعویدار بھی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے کو واپس لے کر اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کرنے کا اعلان کرکے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے قومی اسمبلی میں نے حکومتی جانب سے اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملکی قرضے58ہزار705ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ملکی قرضے خراب معاشی صورتحال کی نشاندہی ہیں انہوںنے کہا کہ حکومت کے اندھا دھند قرضوں کے باعث2018میں آنے والی نئی حکومت مشکلات کا شکار ہوگی بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ بھی 4لاکھ کے قریب مقروض پیدا ہورہا ہے بین الاقوامی ادارے بھی اس امر پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ ملک کی درآمدات بڑھنے اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے اور حکومت روزمرہ اخراجات کیلئے بھی بے دریغ قرضے حاصل کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ قرض اتارو ملک سنوار کے نعرے لگانے والوںنے ملک کو مقروضستان بنادیا ۔2018قرضوں کی واپس اور موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کا سال ہے۔یہ قرضے آنے والی نسلوں کو گروی رکھنے کے مترادف ہیں جن کی سود و ادائیگی کیلئے بھی مزید قرض لینا پڑے گا جو ایٹمی پاکستان کیلئے الامنگ پوائنٹ ہے ۔موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قرض نہ لینے اور کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا کشکول تو نہ ٹوٹا البتہ کشکول کا سائز ضرور بڑا ہوگیا اور ہر آنے والے دن میں قرضوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے جن کی ادائیگی کیلئے حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہ ہے ماسوائے عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ دہشت گردی کے واقعات کو علماء اورمدارس دینیہ کے ساتھ جوڑنا زیادتی ہے۔آپریشن رد الفساد دہشت گردی کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا ۔پاک فوج کی طرف سے آپریشن رد الفسادبلاتفریق جاری رکھنے کا بیان قابل اطمینان ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو بھی آپریشن رد الفساد کی زد میں لایا جائے۔یہ بات وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور معاشی تعمیر و ترقی کو روکنا ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ۔علماء اور دینی مدارس وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں شعائر اسلام کامذاق اڑانا سنگین جرم ہے۔ سوشل میڈیا پرتوہین رسالت ۖ،توہین قرآن اور توہین امہات المؤمنین کا ارتکاب کرنے والے کروڑوں مسلمانوں کے مجرم ہیں۔ حکومت ان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ بلاگرز سب سے بڑے انتہاپسند اور دہشت گرد ہیں جو نبی رحمت ۖ کی ذات اقدس پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ حکومت قانون نامو س رسالتۖ پر سختی سے عملدر آمد کرائے اور توہین رسالت ۖ و توہین اہلبیت کا ارتکاب کرنے والے گستاخوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکر عزیز صدیقی نے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے گستاخانہ بلاگرز کیخلاف فیصلہ دے کر ملکی آئین پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے قاری محمد حنیف جالندھری کو پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام 27مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی ”آل پارٹیز تحفظ نامو س رسالت ۖ کانفرنس” کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) کالج پروفیسرز کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے الائونس دیا جائے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے صوبے بھر میں ابھی تک ہمیں اس سے محروم ہیں اس پر ایک ہفتے کے اندر عمل درآمد ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی نائب صدر پروفیسرڈاکٹر سیراج احمد یوسفزئی نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے پروفیسر ڈاکٹر سیراج احمد یوسفزئی نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ابھی تک کالج اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے الائونس نہیں دئیے گئے اس لئے جلد از جلد کالج اساتذہ کو الاوئنس دیا جائے بصورت دیگر اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کیا جائیگااس لئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) یوسی ملوک آباد کیلئے ستائیس سو انصاف کارڈ منظور کئے ہیں عوام اس کو وصول کرسکتے ہیں تاکہ ان کی واپسی کے بجائے عوام وقت پر حاصل کرکے ان سے فائدہ اٹھائے یوسی دفتر میں ان کے لئے خصوصی ڈسک قائم کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہاریوسی ملوک آباد کے نائب ناظم ولی اللہ خان نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا نائب ناظم ولی اللہ خان نے کہا کہ گلیوں کوچوں کی تعمیر اور عوامی مفاد میں تعمیری منصوبے مکمل کئے جائیںگے عوام نے اعتماد کیا ہے محض خالی وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی کام کرکے لوگ خود فیصلہ کرسکتے ہیں عوامی نمائندہ ہوکسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے عوام مجھ سے رابطہ ہر وقت کرسکتے ہیںیوسی ملوک آباد کے لئے 2700 انصاف کارڈ منظور کئے ہیں جو کہ عوام کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) پانی قلت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ملوک آبادکے عوام کا پانی کی فراہمی کے لئے تحصیل ناظم اور ٹی ایم اے سے مداخلت کی اپیل گزشتہ کئی دنوں سے پانی نہیں آرہاعتفصیلات کے مطابق ملوک آباد میں کئی دنوں سے پانی نہیں آرہا جس کے وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات آرہی ہیں عوامی حلقوں نے پانی کی فراہمی کے لئے تحصیل ناظم اور ٹی ایم اے سے مداخلت کی اپیل کی ہے جبکہ صفائی اہلکار وں کے غفلت کے وجہ سے نالیاں بند ہونے کے وجہ سے گندہ پانی چینہ ملوک آباد روڈپر بہنے لگا جس سے مین روڈپر لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے صفائی اہلکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا پابند بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) بجلی ٹرانفسارمر اور سوئی گیس کے لئے کوشش کی جارہی ہے عوام کے مشکلات کا احساس ہے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار یوسی ملو ک آباد کے جنرل کونسلر اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما موسی خان نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیاجنرل کونسلر موسی خان نے کہا کہ چینہ محلہ میں ٹرانفرمر کی اشد ضرورت کا احساس ہے جو کہ جلد اس کی کمی پورا کرنے کے لئے جلد از جلد کوشش کی جائیگی جبکہ سوئی گیس سے محروم لوگوں کے لئے اعلی حکام سے رابطہ کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق تحصیل کونسلر امیدوار چارباغ حاجی ظاہرشاہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیاپارٹی کی حکومت آئندہ ہوگی عواامی حلقوںنے گزشتہ دور حکومت کی کارگردگی کو سراہا ہے چارباغ میں پیپلزپارٹی کی کارکنان عوامی خدمت میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق تحصیل کونسلر امیدوار چارباغ حاجی ظاہرشاہ خان نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی ظاہرشاہ خان نے کہا کہ عوام آئندہ کے لئے پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریںگے انہوں نے کہا کہ چارباغ میں عوامی مشکلا میں کمی کے لئے اپنا کردار عہدے کے بغیر بھی ادا کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) صد سالہ کانفرنس کے انتظامات آخری مراحل میں داخل سوات سے ہزاروں لوگ شرکت کریںگے جمعیت کارکنان کی مختلف اجتماعات میں صدسالہ کانفرنس کی اہمیت اجاگر کیاگیاہے ان خیالات کا اظہار تحصیل چارباغ جے یوآئی امیر ثناء اللہ خان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاثناء اللہ خان نے کہا کہ سوات کے لوگ جے یوآئی سے بے پناہ عقیدت بھی رکھتے ہیں اس لئے انتخابات میں بھی کامیاب کرکے سوات کو ترقی کے لئے کوشش کریںگے صد سالہ کانفرنس کے وجہ سے صوبے میں بھی اس کے مثبت اثرات پڑیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) سماجی کارکن یوسی گلکدہ حسین علی جمعہ رحمن عیسی محمد خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس نہ ہونے کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے وجہ سے بچوں کو بھی بغیر ناشتے جانا پررہا ہے صبح سات بجے سے بارہ بجے اور پھر چاربجے سے ساری رات گیس غائب ہوجاتی ہے اس لئے اعلی حکام اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرکے عوام کو سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن انتظامیہ ملوک اباد یونین کونسل کے عوام کو پانی سپلائی کے لئے مبلغ دوہزار روپے فی فائر بریگیڈ گاڑی وصول کرنے لگے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ملوک اباد کو پانی فراہم کرنیوالا ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہوگئی اور علاقہ کے عوما کو تقریبا 15دن پانی کی فراہمی معطل رہی پان ی کے حصول کیلئے جب تحصیل ناظم رابطہ کیا گیا تواس نے کہاکہ اگر اپ علاقہ کے عوام کیلئے پانی چاہتے ہیں تو فی فائر بریگیڈ گاڑی دوہزار روپے جمع کروائیں جب مذکورہ دوہزار کے بارے میں تحصیل نائب ناظم سے رابطہ کیا گیا توانہوںنے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ کہ مجھے اس فیس وغیرہ کے بارے میں کوئی علم نہیں علاقہ کے عوام نے تحصیل ناظم کے اس عوام دشمن روئیے کے میں شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہاہے کہ ہم نے تحصیل ناظم کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے منتخب کیا ہے اسلئے نہیں کہ عوام کو پانی کی سپلائی کیلئے رقم بٹورے پانی کی فراہمی تحصیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) مینگورہ سبزی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کے خلاف سبزی منڈی میں ایک متوازی یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں باقاعدہ کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کیلئے صدر حاجی شیر عالم خان جبکہ نائب صدر حاجی نثار ،نائب صدر دوم حاجی عباس خان ،جنرل سیکرٹری نور خان ،فنانس سیکرٹری ہدایت اللہ اور پریس سیکرٹری سردار عالم منتخب ہوئے یونین صد ر کے مطابق یونین کانام انجمن اڑھتیان نیو سبزی منڈی مینگورہ ہوگا کابینہ کے تشکیل کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نومنتخب صدر نے کہاکہ سبزی منڈی کو اوڈیگرام منتقل کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوگا اور تاجر برادری کو نقصان ہوگا یہی وجہ ہے کہ سبزی منڈی سے کوئی بھی کاروباری منتقل نہیں ہونا چاہتا دوسری بات یہ ہے کہ حکومت اوڈیگرام کوڑیوں کے داموں زمین خرید کر ہمیں انتہائی مہنگے داموں فروخت کررہی ہے جو ہمیں منظورنہیں اگر حکومت واقعی تاجر برادری کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو سبزی منڈی کے تاجروں کو مناسب ریٹ پر زمین کی فراہمی یقینی بنائے اخر میں انہوںنے کہاکہ ہم سبزی منڈی کے اڑھتیوں کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کریںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) ثقا فتی سرگرمیاں امن کی پائیداری اور عدم تشدد رحجانات کے فروغ کیلئے معائون و مددگار ثابت ہوںگی،موجودہ صوبائی حکومت کے تاریخی ثقافت دوست اقدامات قابل ستائش ہیں، ان خیالات کا اظہار محکمہ ثقافت خیبر پختونخواکے ثقافتی ورثہ کی احیائ،تحفظ اور فروغ کے پروگرام کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام دستار ادبی ٹولنہ کے اشتراک سے خوازہ خیلہ میںمنعقدہ مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس برکت علی برکت،مہمان خصوصی محمد حنیف قیس اور دیگر مقررین نے کیا،مشاعرہ میںخوازہ خیلہ کے سیاسی سماجی رہنمائوں،صحافیوں،معززین علاقہ اور مقامی لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عادل شاہ نے سرانجام دئیے، شعراء کرام فضل معبود،شیرافضل فکری،بہادر شیرافغان،کرم مندوخیل،میاںعلی نواب،گل محمد گران،خائستہ علی،فضل تواب خاکسار،میاںحسن حسن،ظاہرشاہ ظاہر،حبیب مشکوموال،مختار احمد مختار،رومان تنہا،دائود شاہ ،سیلمان شاہ،حبیب اللہ،علی بہادر خاکسار اور دیگر نے اپنا اپنا مسرورکن کلام پیش کرکے شرکاء سے زبردست داد وصول کی،بعدازاں شرکاء مشاعرہ نے اپنے تاثرات بیان کرتے کہا کہ محکمہ ثقافت اور سوات یوتھ فرنٹ کایہ اقدام قابل تحسین ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) صوبائی حکومت پورے خیبر پختونخوا خصوصا قلاگے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ڈاکٹر امجد گالم گلوچ اور جھوٹ کی سیاست کے بجائے عملی اقدامات کریں عوام اپنی مدد آپ کے تحت مسائل حل کرنے پر مجبور ہیں یوسی قلاگے میں تاحال کوئی ترقیاتی کام نہ ہو سکا عوام بیدار ہوچکے جھوٹے وعدوںپر مزید بے وقوم نہیں بنایا جاسکتا ،ناقص کارکردگی پر 2018الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے ساڑھے تین لاکھ ذاتی خرچ پر جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ سے بند قلاگے روڈ کلئیر کرکے درپیش مشکلات کا خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل امیدوار محمد خان آف قلاگے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے قلاگے روڈ اہلیان علاقہ کے لئے وبال جان بن چکا تھا کیونکہ بعض مقامات پر سڑک بند ہوکر ٹریفک کے لئے ناقابل استعمال بن چکا تھا عوام کے بار بار شکایات کے باوجود منتخب صوبائی و ضلعی ممبران ٹس سے مس نہیں ہورہے تھے اسی وجہ سے عوامی مشکلات کے خاطر ہم نے ساڑھے تین لاکھ روپے ذاتی خرچ پر روڈ کھولنے کے لئے قلاگے جبہ گئی سے منجہ خوڑ تک کا م شروع کیا ہے جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ الیکشن میں عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دے کر تبدیلی سے دور رکھا گیا جس کی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوچکے ہیں اسی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ حکمران پارٹی سے ناطہ توڑ کر ہمارے پاس جمع ہورہے ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ2018الیکشن تک یونین کونسل قلاگے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہوجائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی کے جھانسہ میں آئے بغیر اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں اور آئندہ الیکشن میں مفاد پرست سیاستدانوں کے بجائے مخلص اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کا انتخاب کریں تاکہ علاقے کے محرومیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) پاکستان تحریک سوات کے صدر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے لیگی ایم این اے کی جانب سے مراد سعید کے خاندان کے بارے میں نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرافت کی زبان نہ سمجھنے والوں کی زبان کاٹنا بھی خوب جانتے ہیں جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتے تو انگلی ٹیڑھی کرنے گر بھی جانتے ہیں ، سیاست میں شرافت اور شائستگی پر یقین رکھتے ہیں لیگی ایم این اے جاوید لطیف نے بد اخلاقی کے تمام حدود پار کردی ہے ، انہوں نے پختونوں کی توہین کی ہے ، مراد سعید ایک شریف نوجوان ہے اگر ان کے جگہ میں ہوتا تو دندان شکن جواب دیتے ، دوسروں پر انگلی اٹھانے والے لیگی ایم این اے کو اپنے خاندان کے بارے میں کچھ سوچنا چاہیئے ، میڈیا گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ دلیل کے ذریعے جواب دینے کے بجائے لیگی ایم این اے جاوید لطیف حواس باختا ہوکر ہمارے معزز ایم این اے مراد سعید کے خاندان کے حوالے سے ہتک امیز اور نازیبا الفاظ استعمال کرکے یہ ثابت ہوکردیا ہے کہ ان کے اوقات کتنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں شرافت اور شائستگی پر یقین رکھتے ہے لیکن کسی کو ہر گز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہم اور ہمارے خاندان پر ذاتی حملے کریں ، جاوید لطیف کی اس رویئے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے غیر اخلاقی اور غیر مہذب رویہ اختیار کرکے تمام پختونوں کی تذلیل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ شرافت کی زبان نہ سمجھنے والوں کی زبان کاٹنا بھی جانتے ہیں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بھی آتا ہے ، دوسری کی پگڑی اچھالنے والوں کی اصل حقیقت بے نقاب ہوچکا ہے اور ان اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں کے ساتھ کسی کو جواب دینے کی دلیل نہیں ہوتی تو گالم گلوچ اتر آتے ہیں ، جسکا لیگی ایم این اے نے عملی طور پر مظاہرہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کی طرف کسی قسم ٹیکس لاگو کرنے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہم خود بھی ہر قسم ٹیکس کے خلاف ہے جو لوگ ٹی ایم اے کی طرف سے ٹیکس لاگوکرنے کی باتیں کررہے ہیں یہی لوگ زمینی حقائق کو مسخ کررہے ہیں ، ٹیکس لاگو کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ٹی ایم اے کی پراپرٹی جو کہ انکم کے ذرائع ہے اور شروع ہی سے ان پراپرٹی کے فیس مقرر ہے جو پروفیشنل فیس ہے اس کو غلط رنگ دیا جارہا ہے اور پہلے سے مقرر کردہ پروفیشنل فیس میں اضافے کا بھی کوئی ارادہ نہیں اگر اسطرح کوئی بات ہوتی تو پہلے ہم مشاورت کرتے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکرام خان نے ٹی ایم اے کی طرف سے ٹیکس لاگوکرنے کے اطلاعات کو غلط قراردیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملاکنڈ ڈویژن ہر قسم ٹیکس سے مثتسنیٰ ہے اور ہم نے بھی ٹیکس کے خلاف جدوجہد کی ہے جس مسئلہ کے خلاف ہم جدوجہد کا باقاعدہ حصہ ہے تو وہ عوام پر کسی بھی صورت لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ٹی ایم اے کی طرف سے ٹیکس لاگو کرنے کی منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات اور عوام اس قسم افواہوں پر کان نہ دھرے ، ہم عوام پر کسی قسم کا بوجھ لاگوکرنے کے حق میں نہیں اور خود بھی ہر قسم ٹیکس کے خلاف ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) لیگی ایم این اے کے نازیبا الفاظ کے خلاف تحریک انصاف سراپا احتجاج ، زبردست احتجاجی مظاہر ، جاوید لطیف کا پتلا نذر اتش، گو نواز گو کے نعرے ، ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف شدید نعرہ بازی ، جاوید لطیف کی رکنیت ختم کرنے اور لیگی قیادت سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ ، لیگی قیادت کو دس دنوں کا الٹی میٹم بصورت دیگر اسلام آبادپر چڑھائی کی دھمکی ، تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم کے ایم این اے جاوید لطیف کی طرف سے تحریک انصاف کی ایم این اے کے خاندان کے ہتک امیز اور نازیبا الفاظ کے خلاف سوات میں تحریک منتخب بلدیاتی نمائندے ، پارٹی کارکن اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کارکنوں منتخب بلدیاتی نمائندوں اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں حاجی محمدرحمن ،حاجی فضل مولا ، سعید خان ، ملک عبدالکبیر ، زاہد خان ، محمد زیب خان ، ضیاء اللہ جانان ، شوکت خان شاہد علی خان اور دیگر نے کہا کہ لیگی ایم این اے جاوید لطیف نے نازیبا الفاظ استعمال کرکے پورے پختون قوم کی بے عزتی کی ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ پر پختونوں میں شدید اشتعال پائی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پختونوں کے بہنوں اور خواتین کے بارے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک بزدل ایم این اے نے جو ہتک امیز اور شرمناک الفاظ استعمال کی ہے اس سے پورے قوم کی سرشرم سے جھک گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ان کو ان زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان لوگوں نے پختونوں کی شرافت دیکھی ہے لیکن پختونوں کی غیض و غضب اور دشمنی نہیں دیکھی ، ہم ان کو ان کے زبان میں بھی سمجھا ناجانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر پارلیمانی غیر اخلاقی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی رکنیت فوری طور پر معطل کیا جائے اور لیگی قیادت تمام پختونوں سے سرعام معافی مانگیں ، انہوں نے کہا کہ اگر لیگیوں نے پختونوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی اور مسئلہ حل نہیں کیا تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے اور ہم حکومت کو دس دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اگر دس دنوں میں ہماری تسلی نہیںہوئی توہم پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے اور اس وقت وہاں بیٹھیں گے جب تک ہماری تسلی نہیں ہوتی اور ہم احتجاج کا آغاز ایم این اے مراد سعید کے ابائی علاقہ کبل سے کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) سوات کے اکثریتی اڑتھیوں نے اوڈیگرام میں سبزی منڈی کی حمایت کا اعلان کردیا اور سبزی منڈی کیلئے اوڈیگرام کو موزون قرار دے دیا ، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سبزی منڈی و فروٹ ایسوسی ایشن علی محمد ، حاجی غلام رسول اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے کی طرف سے سبزی منڈی کی منتقلی کا جو فیصلہ کیاگیا ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور اوڈیگرام میں سبزی منڈی کا قیام خوش آئین اقدام ہے ، انہوں نے کہا کہ 1982 سے سبزی منڈی میں کاروبار کرتے ہیں اور اس کاروبار میں کافی تجربہ بھی رکھتے ہیں اس سلسلے میں ٹی ایم اے حکام اور خصوصاً تحصیل ناظم اکرام نے سبزی منڈی منتقلی کا جوفیصلہ کیا ہے وہ علاقے کا بہتر مفاد میں ہے عوام اور کاروباری افراد کی سہولت کے خاطر نئے جگہ سبزی منڈی منتقل ہونا وقت کی ضرورت ہے ، کاروباری لوگ نئی جگہ سبزی منڈی منتقلی کے حق میں ہے ، اگر یہ موقع ضائع ہوا تو یہ علاقے کے مفاد کیلئے نقصان دہ ہوگا ، ہم نے پہلی ہی ایک جگہ کی قیمت طے کی تھی اور اس پر متفق تھے مگر کچھ مٹھی بھر عناصر اور مشران کے ساتھ اختلافات پیدا کررہے ہیں ، خریداری کے وقت ہم نے متعلقہ اراضی کی پٹواری بھی کی تھی اور سارے معاملات پہلے سے طے کی تھی مگر بعد میں کچھ اپنے بات سے منحرک ہوگئے اور جگہ کو پہلی ہی سے موزون قرار دیا تھا ، دستخط بھی ہوگئے تھے ، جو سٹامپ پیپر پر موجود ہے ، مگر بعد میں چند کاروباری لوگ اپنے بات سے منکر گئے اور مخالفین کے ساتھ مل گئے تھے ، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ان کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں اور سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس حوالے سے علاقے کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی) سوات کا چار تحصیلوں میں محکمہ ثقافت خیبر پختونخو اکے ثقافتی ورثا کے احیاء پروگرام کا افتتاح ، افتتاح سوات پریس کلب میں سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام ہوا ، جس میں مشاعرے کے تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ، جس میں شعراء کرام نے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مشاعرے میں ریجنل افیسر محمد سرور خٹک ، حنیف قیس ، پروفیسر عطاء الرحمن عطاء ، پریشان سوات اور دیگر شعراء نے اپنے کلام پیش کئے ، آئے ہوئے مہمان اس سے لطف اندوز ہوئے ، پروفیسر عطاء الرحمن عطاء نے ثقافتی پروگرام کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سرگرمیوں سے مادری زبان کو فروغ ملتی ہے اور شعراء کرام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔