گجرات کی خبریں 23/3/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے پرائمری سکول سیکشن اور سیکنڈری گرلز کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ پندرہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی صدارت ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کی۔ مہمان خصوصی میئر گجرات حاجی ناصر محمود ‘ سکوارڈن لیڈر مقبول احمد PAF ‘ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ بلال فیروز جوئیہ’ سپرنٹنڈنٹ ڈی پی او آفس منظور احمد’ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز منگووال عادل حیات ‘ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز ہاشم کیمپس چوہدری محمد سید وڑائچ’ سید آصف رضا نقوی’ ممتاز صحافی شہباز اے چوہدری ‘ محمود اختر محمود’ و دیگر تھے۔ مہمانوں کا استقبال ایریا ہیڈ سیکنڈری گرلز نجف قریشی’ ایریا ہیڈ پرائمری سیکشن مس سعدیہ سلیمان’ ایریا ہیڈ سیکنڈری بوائز حافظ محمد طاہر’ ایریا ہیڈ پری سکول مسز مہوش حامد نے کیا۔ یہ پروگرام وائس پرنسپل محترمہ شازیہ شہزاد کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ بچوں نے رنگا رنگ خاکہ جات ملی نغمات پیش کئے۔ جن میں معاشرتی برائیوں اور وطن سے محبت کا درس دیا گیا۔ مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کلاس فائیو پنک میں اول امین شہزاد’ دوسری پوزیشن زینب عرفان’ سوئم پوزیشن خدیجہ عرفان’ کلاس فائیو اورنج اول صلوٰة احمد ‘ دوئم عریشہ منیر’ سوئم دعا زہرا’ کلاس فائیو گرین اول جنت فاروق’ دوئم حفظہ سلیمان’ سوئم عائشہ سلیمان’ کلاس فائیو گرین حفظ ‘ اول جنت وقاص’ دوئم طوبیٰ حمزہ’ سوئم سیدہ امین اویس’ کلاس سکس پنک اول رامین فرحان’ دوئم سمیعہ رشید’ سوئم ایمن امین’ کلاس سکس اورنج اول ملائیکہ رضوان’ دوئم فائزہ بتول’ سوئم مائرہ افتخار’ کلاس سکس گرین اول عائشہ ساجد’ دوئم نور ایمان’ سوئم مومنہ مدثر’ کلاس سکس گرین حفظ اول امین تحریم ‘ دوئم سنبل فخر’ سوئم سحر شبیر’ کلاس سیون پنک اول مناہل اعجاز’ دوئم رامین ارشد’ سوئم ماہم الیاس’ کلاس سیون اورنج اول صبا فخر’ دوئم سیدہ خدیجہ’ سوئم زینب منیر’ کلاس سیون گرین حفظ اول سیدہ اریبہ فاطمہ’ دوئم ربیعہ نور’ سوئم عائشہ خالد’ کلاس ہشتم پنک اول شازیہ نور’ دوئم ردا افضل’ سوئم شازیہ تنویر’ کلاس ہشتم اورنج اول زینب آصف’ دوئم فاطمہ فاروق’ سوئم عائشہ عامر’ کلاس ہشتم گرین اول نمرہ افتخار’ دوئم صالحہ ملک’ سوئم منال افق’ جبکہ سیکشن کی ہونہار طالبہ رامین ارشد نے پورے پاکستان میں انٹرنیشنل بیبرو فور مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ شعبہ حفظ کی تین طالبات حافظہ زوحا لطیف’ حافظہ عاتکہ شیخ’ حافظہ نور فاطمہ نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ شعبہ حفظ میں اول سیدہ رابعہ فاطمہ’ دوئم سائرہ عمران اور ماہ رُخ جاوید’ سوئم حور جنت اور گلناز کامران’ سال دوئم میں اول طوبیٰ حمزہ’ دوئم زوحا لطیف’ سوئم آمنہ عامر’ کلاس سوئم میں اول حافظہ ایشا اشرف’ دوئم حافظہ آمنہ تحریم سوئم حافظہ اریبہ فاطمہ رہیں۔ پرائمری سیکشن کی تقریب تقسیم انعامات میں کلاس ون پنک میں اول اذان زمان’ ابراہیم حیدر’ دوئم عروج وقاص’ ایمان فاطمہ’ سوئم حضر نقیبی’ کلاس ون اورنج میں اول حمد رشید’ جنت ڈار ‘ یامین جمیل’ دوئم اُم ہانی’ عبداللہ جاوید’ سوئم محمد شاہزیب ‘ فاطمہ شہناز’ محمد اسماعیل’ ون سلور اول ایمان رفیق’ دوئم عطیبہ فاطمہ’ دعا کاشف سوئم مہتاب حسن’ ماہد حسن اور سید طہٰ حسین ، کلاس ون ریڈ میں اول سحر بانو’ عبدالرحیم’ دوئم زینت الفجر’ سوئم علی اکبر’ ون گرین اول علی جبران’ دعا ربیعہ’ دوئم کاشف امتیاز’ ون بلیو میں اول ایم اسماعیل’ ون برائون میں اول محمد اویس’ ون پرپل میں اول شاہزیب عمر اور عبیہ نعیم’ ون ییلو میں اول نور الہدیٰ ‘ طیب عباس’ کلاس ٹو سلور اول دعا فاطمہ’ محمد ابو ذر’ فراز احمد ‘ لائبہ ایمان اور مغل ندیم’ کلاس دوئم پنک میں اول ولی فیصل ‘ حرا رئوف’ عالیان خان’ کلاس دوئم پرپل میں اول ایم اطہر’ عروہ عثمان’ کلاس دوئم اورنج میں اول میرب ظفر’ کلاس دوئم ریڈ میں اول ممتاز بیگم’ کلاس دوئم میں بلیو محمد اویس’ کلاس دوئم ییلو میں اول اذان ڈار’ کلاس دوئم گرین میں اول نواز زرغام’ کلاس دوئم برائون میں اول مریم معظم’ کلاس سوئم اورنج میں اول دعا ملک’ محمد مرتضیٰ’ کلاس سوئم پنک میں اول حیدر عبدالباسط ‘ حادیہ مجید’ کلاس سوئم گرین میں اول مناہل کامران’ کلاس سوئم ییلو حاجرہ بابر اور آمنہ زینب اول’ کلاس سوئم سلور میں اول فاطمہ زینب ‘ کلاس سوئم ریڈ میں اول عبدالسبحان ‘ دعا یاسر’ کلاس سوئم بلیو میں اول سلوہ عمران’ احمد رضا’ کلاس سوئم پرپل میں اول حدیبیہ حسین’ کلاس سوئم برائون میں اول منہا طارق ‘ کلاس فور اورنج میں اول محمد احمد’ کلاس چہارم بلیو میں اول دائود نوید’ کلاس چہارم سلور میں کرن اقبال ‘ صفا بتول ‘ حارث عبدالرحمان’ کلاس چہارم برائون میں اول احمد رشید’ کلاس چہارم ییلو میں حادیہ شبیر ‘ کلاس چہارم پنک میں اول میرب صفدر’ کلاس چہارم ریڈ میں اول میرب آصف’ کلاس چہارم گرین میں اول ہائیکہ شہزادی’ کلاس چہارم پرپل میں اول ماہین عامر رہیں۔ مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ یہ پروگرام سارا دن جاری رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)میئر گجرات حاجی ناصر محمود نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے پندرہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی معاشرہ میں ترقی کا معیار ہوتی ہے۔ اور وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔ اور پرائیویٹ سیکٹر کا اس سلسلہ میں بہت اہم کردار ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں اس سلسلہ میں قابل تحسین ہیں۔ شہزاد شفیق اپنے والد محترم بائو شفیق کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 45 سٹاف ممبران کو ادارہ کی جانب سے حفظ کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو اپنے بندوں کی خدمت کیلئے چنتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے۔ شہزاد شفیق شرقپوری دین و دنیا دونوں میدانوں میں خدمت کر رہے ہیں۔ ہم نے بھی تعلیم کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اب گجرات کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے دوسرے شہروں کا رُخ نہیں کرنا پڑتا۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم یہاں ہمارے شہر میں ہی اب میسر ہے۔ ہم اپنے مشن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ شہر کی بہتری کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ سکوارڈن لیڈر PAF محمد مقبول نے کہا کہ مجھے اس ادارے میں آکر بے حد خوشی ہے یہ ادارہ بلا شبہ عوام کی خدمت کے مشن کے تحت کام کر رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلا شبہ بہترین انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ سکول سٹاف کی شبانہ روز کاوشیں سب کے سامنے ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہوئی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس پر عوام کا اعتماد بحال ہے۔ اور یہ ادارہ صحیح انداز میں کام کر رہا ہے۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ میرے والد محترم نے کہا کہ یہ زمین کسی اچھے کام کیلئے استعمال کرنا۔ میں نے ایک ایسا ادارہ بنایا ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کما رہا ہوں۔ جو کماتا ہوں اسی ادارے پر صرف کرتا ہوں میری کوشش ہے کہ میرے ادارے کے بچے اچھے شہری بنیں۔ اس موقع پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی)گورنمنٹ سویڈش پاکستانی کالج آف ٹیکنالوجی گجرات کی دو کینٹینوں کا ٹھیکہ نیلام کر دیا گیا۔ چیئرمین نیلام کمیٹی پرنسپل آصف شہزاد بٹ اور ممبران سید رخسار حسین شاہ’ طارق جاوید چوہدری’ خاور عباس وڑائچ اور محمدتبریز نے نیلامی کی نگرانی کی۔ کینٹین نمبر 1 کا ٹھیکہ 3 لاکھ نو ہزار روپے میں جواد خالد بخشو پورہ نے حاصل کیا۔ جبکہ کینٹین نمبر 2 خواجہ فاروق احمد وزیر آباد نے پانچ لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ اور وہ کینٹین کا سٹرکچر بھی خود بنائیں گے۔ کینٹین نمبر 2 کا ٹھیکہ چار سال کیلئے ہوگا۔ چیئرمین نیلام کمیٹی آصف بٹ نے کہا کہ یہ کینٹین شرائط کے مطابق نیلام کی گئیں ہیں اور اس میں معیار اور صفائی کو یقینی رکھا جائے۔ شکایت کی صورت میں نیلام کمیٹی کسی بھی وقت یہ ٹھیکہ منسوخ کر سکتی ہے۔