گجرات کی خبریں 8/5/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ محفل میلاد النبی ۖ و ختم خواجگان کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر زبارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کی۔ مہمان خصوصی ممتاز مذہبی شخصیت پیر سید زمان حسین شاہ آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف تھے۔ اس موقع پر ممتاز ثناء خوان رسول محمد عمران شاکر اور سید عثمان شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ختم شریف قاری منیر احمد’ قاری محمد ایوب’ اور حافظ محمد طاہر نے پڑھا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) افضل ہیلتھ کلب گجرات کی طرف سے گجرات کی تمام سپورٹس تنظیموں کے اعزاز میں پر تکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید غلام عباس شاہ تھے۔ مہمانوں کا استقبال محمد افضل شاکر’ افتخار شاکر’ محمد اکمل شاکر نے کیا۔ اس موقع پر چوہدری ظہور الٰہی’ راجہ محمد افضل عرف ننھا پہلوان’ سہیل عظمت بٹ’ راحیل عظمت بٹ’ مہر ارشد محمود’ محمد راشد بٹ’ مہر طارق محمود’ چاچا عبدالرحیم’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ سیٹھ شہزاد اشرف’ مہر محمد بابر’ چوہدری عمران لطیف ایڈووکیٹ’ امتیاز احمد شاکر ایڈووکیٹ’ ڈاکٹر شکیل سرور’ ظفر اقبال سخر’ محمد نوید صراف’ استاد محمد صدیق صدیقی’ اورنگ زیب عالمگیر شاکر’ محمد اجمل شاکر’ محمد اکمل شاکر’ عادل مغل’ سید عدیل عباس’ حاجی محمد دین’ سعید خان و دیگر موجود تھے۔ حاضرین کو سردائی پیش کی گئی۔ اس موقع پر گجرات میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ گیارہویں شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل گیارہویں شریف کی صدارت صاحبزادہ پیر محمود الحسن بخاری قادری حسنی حسینی نے کی۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خصوصی خطاب علامہ محمد مظفر اور سید صابر حسین شاہ نے کیا۔ نقابت کے فرائض شفقت اللہ قادری نے سرانجام دئیے۔ نعت رسول مقبول ۖ عبدالرزاق قادری ڈوگہ شریف ‘محمد احسان قادری’ محمد مشتاق قادری’ المغان خالد’ محمد شہزاد’ حافظ عابد’ نے پیش کی۔ حاضرین کو بٹھا کر لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کے ثناء خوان رسول محمد احسان قادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ممتاز شخصیات نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نواز کے دیرینہ رہنما جیزان ڈار کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سٹی گجرات مقرر کر دیا گیا ہے۔ جیزان ڈار کو باقاعدہ طور پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس موقع پر دوست احباب نے جیزان ڈار کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس بات کا اظہار کیا ہے کہ جیزان ڈار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بن کر پارٹی کیلئے مزید بہتر خدمات سرانجام دیں گے۔ وہ نہایت ہی محنتی اور خوش اخلاق ورکر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات کا اعزاز سپیرئیر یونیورسٹی کی لیکچرار اور چناب گروپ آف کمپیوٹنگ کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عائشہ اختر نے گجرات کی پہلی خاتون مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ٹرینر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ عائشہ اختر نے جناح کنونشن ہال اسلام آباد میں منعقدہ SUMMIT PAKISTAN 2017 ‘ MCT میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ جہاں انہیں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ سے نواز گیا۔ عائشہ اختر کا کہنا ہے کہ میرا مقصد طالبات کو نئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرنا اور ان کی تربیت کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میںنے ہمیشہ طالبات کی حوصلہ افزائی کی ہے جو ٹیکنالوجی میدان میں آنا چاہتی ہیں گجرات کی طالبات کو جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ممتاز سماجی شخصیت چوہدری تنویر احمد کی صاحبزادیوں کی تقریب رخصتی گزشتہ روز رائلز مارکی میں منعقد ہوئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے بھر پور شرکت کی۔ باراتیوں کا استقبال پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری شفاعت حسین سابق ضلعی ناظم گجرات’ شیخ افضال چوہدری مظہر وڑائچ نت’ مہر مشتاق احمد’ نے کیا۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود’ سید عامر شاہ’ اعجاز شاکر’ طفیل میر’ سالک انور سید’ چوہدری خالق محمود’ نوید احمد’ ڈاکٹر رزاق غففاری’ وحید مرزا’ چوہدری عمران اسلم وڑائچ’ یاسر سیٹھی’ خان دلاور خان ڈاکٹر طاہر نوید’ ڈاکٹر ذوالفقار ایوب’ قاضی سیف اللہ ‘ ٹھیکیدار عمران رشید’ مہر فاروق خالد’ چوہدری یاسر وڑائچ نت’ چوہدری عامر وڑائچ نت’ سیٹھ مولا’ سیٹھ مشکور مہدی زیدی’ سید علی زیدی’ عثمان منظور دھدرا’ چوہدری سلیم اختر’ فیضان خالد’ اشرف ریحانیہ’ چوہدری ندیم ملہی’ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ’ شجاع زیب جوڑا’ ملک عامر’ بابر بھیا’ آغا شیراز’ حاجی ریاض احمد’ خرم مختیار’ امجد فاروق چیئرمین CPLC’ چوہدری ناصر محمود’ محمد حنیف حیدری’ رضوان دلدار’ شہزاد شفیق شرقپوری’ ملک فراز احمد’ اختر جوڑا’ ملک شہباز احمد’ چوہدری انعام الحق’ نوید ہیرا’ حامد وڑائچ’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتا ل کی مجلس انتظامیہ کا ماہانہ اجلاس کل 9 مئی بروز منگل بوقت 11 بجے دن کمرہ نمبر 28 میں منعقد ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میئر گجرات حاجی ناصر محمود محلہ مسلم آباد میں تاج محل پانی پوری کا افتتاح کر دیا ، گذشتہ روز ممتاز کاروباری شخصیت ندیم قیصر بٹ کی محلہ مسلم آباد میں نئی شاپ کا افتتاح میئر گجرات حاجی ناصر محمود نے کیا ، اس موقع پر سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس عدنان اقبال مکی ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین بلال فیروز جوئیہ ، منظور حسین جوئیہ ، شیراز جوئیہ ، اظہر بٹ ( فیضان مدینہ ) ، ضیاء احمد ، سید صبیح الحسن نقوی ، محمد بلال نقشبندی ، ملک شفقت اعوان ، سلطان ابو اسماعیل ، ڈاکٹر محمد فہد خان ، شہزاد احمد بٹ ، جاوید بٹ ، بلال شان ، کامران بٹ ، محمد باقر ، حسن رضا ، افضان طور ، چوہدری سعد عبداللہ ، عرفان گوندل ، ملک فضائل ، نوید بٹ ، دلدار حسین ، سرفراز چیمہ ، قیصر شہباز چیمہ ، سید سجاد حیدر ، شیخ عثمان ، وسیم عباس ، رضائے مصطفی ، عرفان بٹ ، عبدالمقصود ، چوہدری علی ناصر ، میاں ظہیر ، ریلوے روڈ کی تاجر برادری سمیت شہر بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر مہمانوں کی تواضع پانی پوری سے کی گئی، ندیم قیصر بٹ کی پہلی شاپ ریلوے روڈ پر ٹیسٹ ان باربی کیو کے نام سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم پانچ مراکز پر باردانہ کیا اجراء اور گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے اور ابتک کسانوں کو 93ہزار بوری سے زائد باردانہ جاری کیا جاچکا ہے جبکہ 31970بوری گندم کی خریداری کی جاچکی ہے، انہوںنے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق مراکز خریداری گندم پر کسانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے وہ تمام امور کی از خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو فیلڈ میںموجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ مراکز خریداری گندم پر کسانوںکو بیٹھنے کیلئے سایہ، کرسیاں، چارپائیاں، ٹھنڈ ا پانی، پنکھے کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،باردانہ کا اجراء میرٹ پر کیا جارہا ہے اور سنٹرز پر ان لوڈنگ بھی اسی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ رواں سال ضلع گجرات میں 3لاکھ87ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی تھی جس کی کٹائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، مراکز خریداری گندم پر روزانہ اوسطا ایک سو کے قریب کسان گندم کی فصل لیکر آرہے ہیں، کسانوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق1300روپے فی من قیمت کی ادئیگی کے ساتھ فی بوری 9روپے ڈیلیوری چارجز بھی ادا کئے جاتے ہیں جبکہ تمام ادائیگیاں بذریعہ بنک کی جاتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایف سی گجرات کی کارکردگی کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ خریداری کا عمل مکمل ہونے تک اسی جوش اور لگن سے کام جاری رکھا جائے اور کسانوںکوہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) والدین رب کریم کی وہ عنایت ورحمت ہیںجن کاکوئی نعمالبدل نہیںہوسکتا۔ یہ ہستیاںبچوںکے لئے محبت وشفقت کامحورہوتی ہیں۔ انکی عزت وخدمت سے اولاد بانصیب وبامرادہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹردی ایجوکیٹرزسکول محمدعمران بھٹی اورہیڈمس سندس بٹ نے دی ایجوکیٹرزسکول وزیرآبادکیمپس میںیوم والدین کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ رب کریم نے اپنی مخلوق سے محبت کی پہچان جھلک والدین کی محبت میںدکھلائی۔ والدین اولاد کے لئے ایثاروقربانی کے جذبے سے سرشارہوتے ہیں۔ والدین عطیہ خداوندی ہیں۔ اس پرجتنابھی خالق کائنات کاشکریہ اداکیا جائے وہ کم ہے۔ ہماری ذراسی تکلیف سے تڑپ جانے والی ان ہستیوںپررب کریم اپنی خاص رحمتیں کرے ۔ (فوٹوہمرا ہ ہے)

وزیرآباد(نا مہ نگار) پی ٹی آئی ملک وقوم کی اورنوجوان طبقہ کی سوچ وفکرمیںتبدیلی لاکران کوایسے نئے پاکستان میںلاکھڑاکرنا چاہتی ہے جس میںہرسوترقی ہو۔ کرپشن اورعوام کی پامالی نہ ہو۔ عوام کوان کی دہلیزپرانصاف مہیاکیا جائے ۔ پی ٹی آئی کایہ منشورہی پاکستانی قوم کے خوابوکی تعبیرہے۔ ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی پی پی104کے امیدوارشبیراکرم چیمہ نے عمران خاںکے جلسہ سیالکوٹ میںشمولیت کے لئے قافلہ کی روانگی کے موقع پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خاںصحت مند سوچ کی حامل شخصیت ہیںوہ ایک اچھے کھلاڑی ہونے کے ناطے ملک کوورلڈکپ کی شکل میںفتح سے ہمکنارکیا۔ اب ملک کے ہرنوجوان کوصحت مندانہ سرگرمیوںکے لئے کوشاں ہیں۔ انشاء اللہ 2018کاالیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می پنجاب کے امیرمیاںمقصوداحمدنے کہا ہے کہ ملک میںوسائل نہیںانصاف کی کمی ہے۔ آئین وقانون پرعملدرآمدناگزیرہے۔ غریب عوام سانپوںکے منہ میںدودھ ڈال کرانہیںاژدھابناکرایوانوںمیںبھیجتے ہیں۔ وہی انکے مسائل میںاضافہ کاباعث بنتے ہیں۔ پانامہ کے عبوری فیصلہ کے بعدنوازشریف کواستعفیٰ دیکرقومی اتفاق رائے والی حکومت تشکیل دینی چاہئے۔ دینی جماعتوںکومتحدکرکے سیکولرازم ، لوٹ کھسوٹ کاراستہ روکیںگے۔ دینی جماعتوںکے بعض قائدین کے خلاف کردارکشی مہم گہری منصوبہ بندی اورسازش ہے۔ 14مئی کوگجرات میںجلسہ عام نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ملک لوٹنے، دولخت کرنے ، دشمنوںکایوم حساب قریب ہے۔ یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن نے انقلاب برپاکردیا۔ وہ وزیرآباداسلامک سنٹرمیںہنگامی پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس موقع پرصوبائی رہنمااحسان اللہ بٹ ، ناصر محمودکلیر، عبدالوکیل علوی،صابر حسین بٹ، زمان حیدرچیمہ، عدنان انورکھرل ، مرزاغلام مصطفی، عنایت اللہ میتلا، قیصربٹ، فیصل مجید، حسن طاہر، چوہدری انواررشیدسمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ لاکھوںقربانیوںکے بعداسلا م کے لئے بننے والے پاکستان کامستقبل روشن ہے لوٹ کھسوٹ کادورقصہ ماضی بن گیاہے۔ انہوںنے کہا کہ قومی اتفاق رائے عبوری حکومت کی نگرانی میںپانامہ کیس، پیپلزپارٹی کے ادوارکااحتساب ، زرداری سے سوئزرلینڈکے پیسوںکاحساب لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودانہوںنے خط کیوںنہیںلکھا۔ عمران خاںکابھی کیس پانامہ ٹوہے اسے بھی یکسوئی سے عدلیہ کوآگے بڑھانے کاموقع دیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ امیدکی آخری کرن ہے۔ موجودہ اورسابق حکمرانوںنے ملک وقوم کومقروض بنادیا ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے جماعت اسلا می ہی آپشن ہے۔ رابطہ عوام مہم کے ذریعے لاکھوںافرادسے رابطہ کرکے چوروںاورانکے حواریوںکاراستہ روکیںگے۔ ذاتی اغراض کے لئے پارٹیاںبدل کرلوٹ کھسوٹ کرنے والے جعلی ڈگری ہولڈرزعوام کامداوہ نہیںکرسکتے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اہلسنّت پاکستان تحصیل وزیرآباد کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ حافظ حامد سعید نے کہا ہے کہ قائد اعظم لبرل نہیں اسلامی پاکستان بنانا چاہتے تھے۔ بھارت افغانستان کو پاکستان مخالف مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔ افغان فورسز کی جارحیت ناقابل برداشت ہے۔ افغان حکومت کو جان لینا چاہیئے کہ پاک افغان دوستانہ تغلقات دونوں ملکوں کی ضرورت ہیں۔ پاکستان نے 30لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے لیکن اس کے باوجود افغان حکمران احسان فراموشی کررہے ہیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میںصاحبزادہ حافظ حامد سعید نے مزید کہاکہ عالمی طاقتیں افغانستان میں مخصوص مفادات کے تحت اپنی اپنی پالیسی پر گامزن ہیں۔ افغانستان کو بھارت کے اشارے پر پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ پور ی قوم دفاع وطن کیلئے شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے افغان فورسز کے مردم شماری ٹیم پر حملے کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وزیرآباد محمداکرم پہلوان کے بڑے بھائی الحاج محمداعظم مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان نانگاں والہ میںسپردخاک کردیا گیا ۔نمازجنازہ ممتازعالم دین علا مہ محمدعمران کیلانی نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میںایم پی اے شوکت منظورچیمہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی وزیرآبادبابو شعیب ادریس، حاجی ارشدمحمودسلیمی، صاحبزادہ سیدضیاء النور، مرزاظہیرانجم بیگ، صدر پریس کلب وکونسلرافتخاراحمدبٹ، مہرطاہر جاوید مٹھو، محمداشرف نثار، ڈویژنل صدرپی پی پی اعجازاحمدسماں، چیئرمین یونین کونسل دھونکل آصف محمودکلیر، محمداعظم کلیر، محمداسلم سپال ایڈووکیٹ، ادریس سپال، مینجرنیشنل بینک جامکے محمدفاروق چیمہ، نعیم چیمہ، صغیرچٹھہ، قاری سعید احمدارشدسمیت وکلائ، صحافی ، تاجر برادری، منتخب نمائندوں، کونسلرز، سیاسی وسماجی شخصیات واہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ 8مئی بروزسوموار صبح10بجے انکی رہائشگاہ احمدنگرروڈنزرسوئی گیس اسٹیشن وزیرآبادمیںہوگا۔ پیرخواجہ محبوب الٰہی نقشبندی وادی عزیزچنیوٹ خصوی دعا فرمائیںگے۔ جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی واجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے افغان بارڈر کشیدگی اور بدا منی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان حکومت بھارتی مفادات کا تحفظ کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے مگر اشرف غنی ہوں یاکوئی اور سب پرعیاں ہے کہ ہماری بہادر افواج نے کبھی ادھار باقی نہیں رکھا ، مقابلے میں دہشت گرد ہوں یا دشمن ملک ۔ اپنی گارڈن ٹاون رہائش گا ہ پر مختلف کارکنوں سے ملاقات میںانہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی سازشیں کامیاب ہوں گی۔انہوں نے ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ جات حوصلہ افزا ہیں۔ مسلما ن ممالک کو اپنی توانائیاں خود ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے اسلام دشمنوں کے خلاف اتحاد امت کو مضبوط بنانا چاہیے۔ہم نے تو متعد د بار کہا ہے کہ مسلم ممالک کا اتحاد تمام 57۔ اسلامی ممالک پر مشتمل ہونا چاہیے ، نہ کہ صرف 39۔ ممالک کا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ افغان فوج اور حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، انہیں بھارت سے جو ایجنڈا ملتا ہے، وہ اسی پر عمل کرتے ہیں، لیکن سوائے تخریب کاری اور تباہی کے دھبوں کے ان کے دامن پر کچھ نہیں۔ افغان حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کہ انہیں اسلام دشمن بھارت عزیز ہے یا افغان مہاجرین کو پناہ دینے والا پاکستان۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ چمن بارڈر پر کشیدگی سے دونوںممالک کی سیاست اور روابط میں تناو کو کم کرنے کے لئے افغانستان کو اپنی ہٹ دھرمی چھوڑنا ہوگی۔ مردم شماری کے لئے جانے والی ٹیم پر حملہ ، ریاست پاکستان پر حملہ ہے ، اشرف غنی کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات دونوں ممالک کی ضرورت ہے، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت یا امریکہ کے مفادات کے تحفظ کی خاطر افغان حکومت کو اپنے محسن کو نہیں بھولنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں سیکرٹری جنرل حافظ ممتاز حسین، پروفیسر عتیق اللہ عمر، میاں عثمان راشد،مفتی عاشق حسین بخاری، ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا اور دیگر شامل تھے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ چمن سانحہ میں شہریوں اور فوجی جوانوں کی شہادت نے سرحد پر کشیدگی پیدا کردی ہے، جوکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔افواج پاکستان اپنی سرزمین کی ایک ایک انچ کا بھی دفاع کریں گی،مذاکرات میں افغان فوجی کمانڈر کا رویہ افسوسناک ، عسکری اور سفارتی آداب کے خلاف ہے، اس پر بہت مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی ہمیشہ کوشش کی ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا ایک وفد بھی سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں افغان صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کرچکا ہے۔ اس عمل کو جاری رکھنا چاہیے، افغانستان کا کسی ملک کی پراکسی وار کا حصہ بننا خود اس کے مفادمیں نہیں، ایجنٹوں اور عوامی حمایت سے عاری حکمرانوں کو سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہترہوں ، انڈیا کے ساتھ پاکستان کے کشیدہ تعلقات کی توسمجھ آتی ہے مگر افغانستان اس میں کیوں کود رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات ایک ہونے چاہیں اور امن ہی دونوںممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے قائم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ امریکہ کی رہنماء محترمہ نگہت خان نے وزیر اعظم پاکستان سے اہم ملاقات کی۔مسلم لیگی رہنماء نے ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیز اور لیگی کارکنان کے مسائل کے بارے میںوزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔محترمہ نگہت خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کوآئندہ انتخابات میں حمائیت کی مکمل یقین دھانی کروائی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر کینیڈا کے معروف آرکیٹیکٹ جاوید خان بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے آج مال روڈ لاہور پر اپنی شریک حیات کے جنم دن (سالگرہ)کا کیک اس مقام پر کاٹاجہاں پچیس سال قبل 1991 میں انہوں نے حقوق کی خاطر اپنے گھر کا تمام قیمتی سامان جلاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ یاد رہے کہ پچیس سال قبل جب اس وقت کی حکومت نے بیوہ کو دئے جانے والے فنڈز روک دئے تو جے سالک نے اس عمل کو روکنے کی بہت کوشش کی اور کہا کہ میری بہنوں کے فنڈز نہ روکے جائیں لیکن اگر چاہیں تو میرے سانس روک لیں۔ انہوں نے اس عمل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کے لئے اپنے گھر کا تمام قیمتی سامان نذرآتش کردیا، جب فائربریگیڈ آگ بجھانے آئی تو جے سالک نے کہا کہ اگر کسی نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو میں خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دوں گا لہذامسلسل تین گھنٹے تک سامان جلتا رہا اور جل کر راکھ ہو گیا، اس کے بعد تین دن تک یہ راکھ مال روڈ پر پڑی رہی ، تین دن کے بعد جے سالک کہا کہ اس مقدس راکھ کو اکٹھا کر لیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے اسی راکھ کو اپنے سر میں ڈال کر بار ہا احتجاج کیا لیکن جب حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی تو جے سالک نے اپنے جوتے قومی اسمبلی میں ہی چھوڑے اور اپنی سیٹ سے استعفےٰ دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ جوتے چھوڑنے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ تاریخ کو گواہ بنایا جائے کہ کوئی غریب حقوق لینے آیا تھا پر حقوق نہ ملنے پرجوتے یہیں چھو ڑ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک برننگ ایشو ہے۔کشمیر کامسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔کشمیر کی تحریک اپنے عروج پر ہے،کشمیریوں کو اب مزیدبھارتی غلامی میں نہیں رکھا جاسکتا،حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں، ہندوستان خطے میں اپنی چوہدراہٹ قائم کرنا چاہتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کے ذریعے انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے پاکستان میں بھارتی مداخلت طویل عرصے سے جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ختم ہونے کانام نہیں لے رہے۔گذشتہ روز سالانہ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔جب تک کشمیری عوام کو حق خود ارادیت نہیں دیاجاتا اس وقت تک کشمیری عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھاناچاہئے۔کشمیری عوام درحقیقت پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کر نے والے وطن عزیز کو سیکولر ریاست نہیں بنا یا جا سکتا ہے اور نہ ہی غیر اسلامی قوانین اس ملک میں نا فذکرنے دئے جائیںگے، ملک اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، پا کستان کا استحکام خطرے میںڈالنے کیلئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے کسی بیرونی ایجنڈے کو ملک میں مسلط نہیں ہونے دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علماکونسل کی صوبائی کونسل کے 13 اور 14۔ مئی کو جامعہ زینبیہ راولپنڈی میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈویژنل،ضلعی ، تحصیل صدور اورجنرل سیکرٹری ، نامزد ارکان صوبائی کونسل کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کابینہ کے اراکین نے دورہ جات شروع کردیے ہیں، جس کے مطابق علامہ سبطین سبزواری لاہور، سرگودھا اور ملتان ڈویژن ، سینیر نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی بہاولپور اور ڈیر ہ غازی خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مشتاق حسین ہمدانی گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن،اورڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ایچ نقوی ملتان ڈویژن کے اضلاع کے دورہ جات کرکے تمام ممبران سے رابطہ کریں گے ، دعوت نامہ دیں گے، تاکہ تمام اراکین کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔اس حوالے سے تمام تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی رپورٹ تیار کرکے لائیں، تنظیمی امور کے حوالے سے احتساب بھی ہوگا۔ اجلاس میں نمائندہ ولی فقیہہ قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھی خطاب کریں گے۔جس میں شیعہ علما کونسل کی ذیلی تنظیموں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ، وکلا اور خواتین ونگز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی سے جامعتہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی اورانہیں اجلاس شرکت کی دعوت دی۔ صوبائی صدر نے توقع کا اظہا ر کیا ہے کہ اجلاس بھر پور ہوگا ، جس میں اب تک کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ قائد ملت جعفریہ کے پیغام کو عام کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ”حرمین شریفین ” کانفرنس مرکزی امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کی صدارت میں جامع القدس چوک دالگراں برانڈرتھ روڈ لاہور میں منعقد ہوئی،جو کہ رات گئے تک جاری رہی، کانفرنس خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہر صورت اس کا دفاع کریں گے، پاکستان کو لبرل نہیں اسلامی پاکستان بنا کر دم لیں گے ، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے ،جماعت اہلحدیث اس سلسلہ میں اپنی جدجہد کو جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کا مردم شماری ٹیم پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی جارحیت ہے،حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، پاکستانی طلباء کی جبری بھارت بدری سے بھارتک کاامن دشمن چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، بھارت نے دنیا بھر کے تمام قوانین کو روندتے ہوئے کشمیریوں کا بے پناہ قتل عام شروع کر رکھا ہے ،چمن بارڈر پر پاکستانی چوکیوں پر حملہ میں انڈیا ملوث ہے،شام، برما،فلسطین میں امن قائم کرنے کے لئے مسلم ممالک اپنا کردارچ ادا کریں اور اقوام متحدہ اپنی روائتی دوغلی پالیسی کو ترک کرکے غیر جانبدار کردارادا کرے ۔پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ بھارتی فوج اور ایجنسیاں افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ادارے اس پر تماشائی بنے ہوئے ہیں جو کہ انتہائی افسوس نا ک ہے،پاکستان کو عملی طور پر کشمیریوں کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔بھارت سے یک طرفہ دوستی بند کرکے کشمیر کی آزادی کے لئے اعلان جہاد کی جائے ۔کانفرنس سے حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر،مولانا یوسف انور،مولنا عبداللہ نثار،علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری،مولانا منظور احمد،قاری یعقوب شیخ،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے مابین نفرتیں پروان چڑھانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ چمن بارڈ ر پر ہونے والی دہشت گردی جیسے واقعات پرخاموشی اختیار نہ کرے اوردشمن کو مضبوط پیغام دیا جائے۔مقررین نے مزید کہا کہ بھارت کے افغانستان میں قائم قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے بن چکے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان میں دھماکوں اور تخریب کاری کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔بھارتی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) ساجد نقوی لور ز کونسل کے چیرمین وسیم عباس ساجدی، سیکرٹری جنرل آئی اے راجپوت اور سیکرٹری اطلاعات سیدخضر عباس کاظمی نے اسماعیل ہنیہ کو فلسطین کی آزادی کی جنگ لڑنے والی تنظیم حماس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ظالمانہ پنجوں سے اپنے وطن عزیز کو آزاد کروالیں گے۔تہنیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ اسماعیل ہنیہ عالمی سیاست کو زمینی حقائق کے مطابق جانتے ہیں، امت مسلمہ پرامید ہے کہ حماس کے نئے سربراہ اپنے مقاصدکے حصول میں کامیاب ہوں گے۔اور شہدا کا خون رنگ لائے گا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پائیدار اور مستقل حل اقوام متحدہ ، او آئی سی اور عرب لیگ پر قرض ہے، مسلم حکمران خواب غفلت سے باہر آکر فسلطینی بھائیوں کا ساتھ دیں تو و ہ دن دورنہیں، جب فلسطین کے باشندے بھی آزاد وطن کی فضاوں میں سانس لیں گے۔ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 39۔ممالک کے مسلکی اتحاد کو فلسطین کی آزادی کے لئے غاصب یہودی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بھی اپنے مقاصد میں شامل کرنا چاہیے اور پہلا حملہ اسرائیل پرہی ہونا چاہیے۔وسیم ساجدی نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزاد ی کی حمایت کی ہے۔جس کے لئے ان سے وابستہ تنظیمیں ہر سال جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر مناکر اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں، اس حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کی جماعتوں کا اسلامی تحریک کی میزبانی میں یوم القدس کے مشترکہ جلوس کی تجویز لائق تحسین ہے ، اس سے عالمی استکبار کو امت واحدہ کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا اچھا پیغام جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے کمیٹی کے سامنے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں انہوںنے کہا کہ کو ل پاور پلانٹس کا ماحول پر اثر نہیں پڑتا ۔انہوںنے کہا کہ کول پاور پراجیکٹس ماحول کی آلودگی کا باعث بنتے ہیں وزیر قانون عوام کو گمراہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کول پاور پراجیکٹس ماحولیاتی آلودگی پر بند ہورہے ہیں جبکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اس پر زور و شور سے کام جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ کول پاور پراجیکٹس کی آلودگی کے باعث جرمنی نے ملک بھر میں کول پاور پراجیکٹس بند کردیئے ہیں جبکہ چین نے بھی کول پاور پراجیکٹس ختم کردیئے ہیں جو زیر تعمیر تھے انہیں مسمار کردیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ لاہور میں کول پاور پراجیکٹس منصوبہ عدالت عالیہ نے آلودگی کے باعث منسوخ کردیا جبکہ چند سال قبل کراچی میں شدید گرمی سے ہونے والی لاتعداد اموات کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کراچی میں سینکڑوں اموات بھارتی شہر راجھستان میں کول پاور پراجیکٹس کے باعث ہوئیں ہوائوں کا رخ تبدیل ہونے سے اس کے اثر ات کراچی تک پہنچے جس سے ناختم ہونے والی اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔اس لیے وزیر قانون عوام کو گمراہ کرنے سے قبل کراچی میں گرمی سے اموات پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بغور مشاہدہ کریں اور سینٹ کی موسمیاتی تبدیل کی کمیٹی بھی رپورٹ منگوا کر اس کا مطالعہ کرے اور لاہور ہائی کورٹ کے لاہور میں کول پراجیکٹس کے خاتمہ کے فیصلہ کا بھی مشاہدہ کرے تاکہ انہیں صحیح صورتحال کا اندازہ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی نے پانامہ لیکس کیس میں تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی ناموں کو مسترد کرنے کے بعد غیر جانبدار6رکنی جے آئی ٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل ہونے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات سے پانامہ لیکس کیس میں منی لانڈرنگ کے ہوشربا انکشافات عوام کے سامنے آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جے آئی ٹی ہر پندرہ دن بعد اپنی کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کرنے کی پابند ہوگی اور دو ماہ میں مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ سپریم کو رٹ میں پیش کرے گی جس کے بعد سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پانامہ لیکس کیس میں تحقیقات حکمران خاندان کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوگی اور اس کے نتائج و اثرات آئندہ سیاست پر اثر انداز ہونگے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد مٹھایاں بانٹنے اور خوشیاں منانے والے دو ماہ مزید خوشیاںمنالیں آگے اندھیرا اور سیاہ رات ہے جے آئی ٹی کی شفاف تحقیقات حکمران خاندان کے سیاسی تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے نائب صدر داکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ افغانستان کے پاکستان پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ افغانستان کے حکمران احسان فراموش ہیں۔ دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف مہم جو ئی سے باز رہے۔ بھارت افغانستان کو پاکستان مخالف مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔ افغان فورسز کی جارحیت ناقابل برداشت ہے۔ افغان حکومت کو جان لینا چاہیئے کہ پاک افغان دوستانہ تغلقات دونوں ملکوں کی ضرورت ہیں۔ پاکستان نے 30لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے لیکن اس کے باوجود افغان حکمران احسان فراموشی کررہے ہیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتیں افغانستان میں مخصوص مفادات کے تحت اپنی اپنی پالیسی پر گامزن ہیں۔ افغانستان کو بھارت کے اشارے پر پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ پور ی قوم دفاع وطن کیلئے شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے افغان فورسز کے مردم شماری ٹیم پر حملے کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے عمل کو خو ش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے قریبی اور دوستانہ روابط ضروری ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور دیگر رہنماوں سے ملاقاتوں کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ کی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں قابل تحسین اقدامات ہیں، اس طرف پیشر فت سے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کا ازالہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافت اور اقدار کے ساتھ مشترکہ سرحد اور امت مسلمہ کے مفادات پر اتفاق رائے ایسے ا مورہیں کہ جن پر پاکستان اور ایران ایک جیسا موقف رکھتے ہیں، اس میں کسی ملک کی طرف جھکاو کا تاثر ختم کیا جانا چاہیے۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ ایرانی صوبہ سیستان میں فوجی نوجوانوں کی دہشت گرد تنظیم کے حملے کے نتیجے میں شہادت افسوسناک واقعہ ہے، ایران اور پاکستان کو ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ بنیادوں پر لڑنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات استعماری قوتوں کو کھٹکتے ہیں، اس لئے مختلف گروہوں کو پراپیگنڈہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک عرصے سے معطل گیس پائپ لائن منصوبے کو دورباہ شروع کرکے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم اپنے جلسے جلوسوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر جس سخاوت کا مظاہر ہ کررہے ہیں وہ پیسہ عوام کا ہی ہے ناکہ شریف برادران کی زاتی جیبوں سے ادا کیا جارہاہے، ملک کی نوے فیصد دولت پر نواز لیگ اور پیپلزپارٹی قابض ہے،ملکی خزانے کوجاتی عمرہ اور بلاول ہائوس کی ترقی سمیت گھوڑوں اور کتوں کی افزائش پر خرچ کیا گیا۔ اس وقت حکومتی مشینری حکمرانوں کی لوٹ مار پر پردہ پوشی کے فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہے،یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سمیت ملک کا ہر ایک ادارہ ان کی مرضی کے مطابق ہی چلے ۔اگر کچھ اور وقت ان حکمرانوں پر ملک کو چھوڑ دیا گیا تو یہ ظالم درندے اس ملک کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑینگے ،عادل ہائوس سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں احتساب اور قانون سب کے لیے برابر نہیں ہے ،ملک کی دوبڑی جماعتوں نے اپنے فائدے کے لیے ملک کی کی عوام کو بھکاری بنادیاہے ،جس کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں نااہل لوگوں کی حکمرانی ہے جو اپنے خاندان کو ہی اس ملک کا اصل مالک سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے ستائے ہوئے لوگ اب ان لوگوں کی نیتوں کو سمجھ چکے ہیں کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہاس ملک میں ایک عام آدمی کے لیے انصاف کا حصول کسی خواب سے کم نہیں ہے اور سب کچھ موجودہ اور گزشتہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا نیتجہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے لوگ دہشت گردوںسے بھی زیادہ سفاک اور ظالم درندے ہیں جو غریبوں مسکینوں اور یتیموں کا نام لیکر اس ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹنے میں مصورف ہیں،گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام ان چند خاندانوں کی اجارہ داری کو برداشت کرتے چلی آرہی ہے مگر اب ان کا ٹائم پیریڈ ختم ہوچکاہے ، انہوں نے کہاکہ اس قوم کو مظلوموں کی فریاد سننے والا ایک بھی لیڈر نہ ملا سکاہے مگر واحد عمرا ن خان ہی وہ لیڈر ہے جو اپنا سب کچھ چھوڑ کر ملک کو بچانے کے لیے اپنا دن رات ایک کیئے ہوئے ہے ،انہوںنے مزید کہاکہ شریف برادران کا جانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ دونوں بھائی پوری دنیا میں ملک کی بدنامی کا باعث بن چکے ہیں۔