گجرات کی خبریں 9/9/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے گجرات سٹیمنا کلب جمنازیم کے چیف ایگزیکٹو فخر عظیم کو ڈسٹرکٹ پاکستان ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وہ گزشتہ روز گجرات سٹیمنا جمنازیم گئے ۔ اور انہوں نے تھائی لینڈ سے آنیوالے مہمان انسٹرکٹر مسٹر فلپس سے ملاقات کی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ندیم بٹ نے کہا کہ گجرات میں ڈویژنل باکسنگ چیپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ڈویژنل بھر سے باکسنگ کے کھلاڑی شریک ہوں گے اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے انہیں انعامات دئیے جائیں گے۔ صدر ڈسٹرکٹ پاکستان ایسوسی ایشن جب سے ندیم بٹ نے چارج سنبھالا ہے سپورٹس کے فروغ کیلئے کام ہو رہا ہے اور لوگوں کو سہولیات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اب کھیلوں کی جانب متوجہ ہو رہی ہے جس سے معاشرہ میں بے راہ روی اور منشیات جیسی لعنتیں ختم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ گجرات میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اپنا کردار سرانجام دیگی۔ کیونکہ ندیم بٹ جیسے شریف افسران ہمارا اثاثہ ہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) جنگ ستمبر 1965ء ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش بابا ہے۔ جسکے دوران ہماری مسلح افواج نے دفاع وطن کی خاطر قربانیاں دیکر بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے یوم دفاع کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سترہ دنوں میں پاکستانی قوم نے ثابت ک ردیا تھا کہ وہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ مل کر اپنی سلامتی کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیوں کیلئے مسلح افواج پاکستان کے کمانڈر ان چیف جنرل راحیل شریف مبارکباد کے مستح قہیں۔ ان کے 6 ستمبر کے موقع پر جرات مندانہ خطاب نے پاکستانی عوام کے حوصلوں کو بٹھایا ہے۔ ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔ اور وہ نہ ہی پاکستان پر کسی فوجی حملہ کی جرأت کر سکتا ہے کیونکہ علاقائی اور عالمی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔ پاکستانی اپنی نئی خارجہ حکمت عملی کے تحت روس اور چین کے قریب آ گیا ہے۔ جو کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے معاونت کر رہے ہیں۔ جبکہ امریکہ اپنی منافقانہ پالیسیوں کی وجہ سے اپنے بیانات اور پالیسیاں تبدیل کرتا رہتا ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہئے کہ بلوچستان بنگلہ دیش نہیں ہے اور پاکستان اب غیر روایتی ہتھیاروں سے مسلح ایٹمی پاور ہے۔ جس سے کسی قسم کی فوجی محاذ آرائی اسکے مافد میں نہیں ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہیدک’ میجر شبیر شریف شہید اور میجر محمد اکرم شہید جنہیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر دیا گیا۔ انہیں سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عامر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے 1965ء کی جنگ میں بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور قربانیوں کی نئی داستان رقم کی ۔ چوہدری اورنگ زیب نے کہا کہ ملک میں ایک دفعہ پھر جنگ 65ء کے جذبہ یکجہتی کو قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہم متحد ہو کر ہی علاقائی داخلی اور خارجی دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں شیخ عرفان پرویز’ مرزا اکبر بیگ’ سیٹھ علی اختر’ اویس مرزا نے بھی خطاب کیا۔ جنگ ستمبر کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں باکسنگ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ مسٹر فلپس کی گجرات آمد۔ سٹیمنا جمنازیم گجرات آمد پر مسٹر فلپس کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور چیف ایگزیکٹو چوہدری فخر عظیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مسٹر فلپس نے کہا کہ پاکستان آمد پر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کیونکہ جس طرح پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس سے باکسنگ میںترقی ہو گی میں اپنی تمام صلاحیتیں باکسنگ کیلئے بروئے کار لائونگا۔ مجھے خوشی ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرکاری سطح پر بھی کام کر رہا ہے ۔ فخر عظیم نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس گجرات اور گجرات کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ ہم بہتر اندا زمیں کام کر سکیں۔ گجرات سٹیمنا جمنازیم میں ہم بھر پور طریقہ سے کام کر رہے ہیں اور گجرات جم میں باکسنگ اور دیگر شعبہ جات کیلئے کام ہو رہا ہے ہم اس سے بھی بہتر انداز میں کام جاری رکھیں گے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر گجرات 1 سید چن پیر شاہ نے تعزیتی بیان میں سابق پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج چوہدری منظور وڑائچ کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت10کروڑ روپے لاگت سے ماڈل ٹراما سنٹر کی تعمیر دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی ، نواز شریف میڈیکل کالج کے زیر اہتمام زیر تعمیر عمارت پر 20بستر وں پر مشتمل نیا بلاک بھی تعمیر کیا جائے گا، مستقبل کی ضروریات اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر موجودہ ایمرجنسی اور چیسٹ وارڈ کی جگہ کثیر المنزلہ بلاک کی تعمیر کیلئے پلاننگ کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میںمریضوںکو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد،ڈی او بلڈنگز محمد شریف، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوںنے ٹراما سنٹر منصوبے پر تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور سماجی شخصیت امیتاز کوثر کی خدمات کو سراہا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 60بستروں پر مشتمل ماڈل ٹراما سنٹر میں جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ہسپتال کی توسیع کا یہ منصوبہ میڈیکل سہولیات کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ ٹراما سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اورگرائونڈ فلور پر فنشنگ کے آغاز کے ساتھ یہاں بیڈز اور دیگر آلات کی سپلائی بھی شروع ہو چکی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی زیر تعمیر بلاک پر اضافی منزل کی تعمیر ممکن ہے ، ہسپتال کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر یہاں بیس بستروں پر مشتمل نئے بلاک کیلئے پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج اور ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک ہفتے میں اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ منصوبے کا تخمینہ اور ڈائزین پر کام شروع ہو سکے جبکہ مستقبل میں اسے مزید توسیع بھی دی جاسکے گی۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ کی ٹراماسنٹر منتقلی کے بعد موجودہ ایمرجنسی اور چیسٹ وارڈ کی جگہ کثیر المنزلہ نئے بلاک کی تعمیر کیلئے کام کیا جائے جس میں پارکنگ، او پی ڈی، ہسپتال سٹور ، چیسٹ وارڈ اور دیگر شعبہ جات قائم کئے جاسکیں۔ ڈی سی او نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں حال ہی میں کی جانیوالی تعمیر و مرمت کے کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور جہاںضرورت ہو فوری مرمت کا کام کیا جائے۔ انہوںنے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام وارڈز میں بہترین صفائی یقینی بنائی جائے اس مقصد کیلئے ضروری ہو تو مزید سینٹی ٹیشن سٹاف کی خدمات حاصل کی جائین۔ اس سے قبل اجلاس میں شریک افسران نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نے تمام محکموںکے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوںکی شکایات کا ایک ہفتے میںازالہ یقینی بنایا جائے اس حوالے سے رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور کمیٹی کے ضلعی چیئرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ، ڈی او سی نواز گوندل، ڈی ایم او وقار حسین خان اور اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین ، ذوالفقار علی باگڑی ،آذبہ اعظم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف کی طرف سے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات کے چیئرمین چوہدری شبیر احمد کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نواز ے جانے پر مبارکباد دی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا ۔ اجلاس میں مجموعی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی 16شکایات جن میں 9 ضلعی حکومت سے متعلقہ جبکہ 7پولیس کے حوالے سے تھیں پر غور کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے میں ان مسائل کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات کو ابتک 203شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں سے 187کو نمٹایا جا چکا ہے جبکہ آج کے اجلاس میںزیر غور آنیوالی سولہ شکایات کے ایک ہفتے میں ازالہ کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری شبیر احمد نے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دینے اور بھرپور حوصلہ افزائی پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور بیرون ممالک مقیم شہریوںکے مسائل کے حل میں بھرپور دلچسپی لینے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ اور انکی ٹیم کو شاندار الفاظ میںسراہا۔ انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور وہ معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیٹی پہلے سے بھی زیادہ محنت سے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات اور گرد نوا ح میںشدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے شہری پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو گئے ہیں ،شہر بھر میں واپڈ کی جانب سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے تمام کاروبار بری طرح ٹھپ ہو رہ گئے ہین مگر واپڈا کی جانب سے ابھی تک کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی شیڈول کے مطابق بجلی بند کی جارہی ہے ،گزشتہ رات واپڈا کی طرف سے سخت میں وقفہ وقفہ سے بجلی بند کی جاتی رہی حبس میں شہریوں نے بڑی اذیت میں رات بسر کی مگر واپڈا احکام کو تھوڑی بھی شرم نہیں آئی ،شہر علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کی عوام بڑی پریشانی میں مبتلا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں کی کمی واقع ہو جاتی ہے لوگ پانی نہ ملنے کی وجہ سے بھی پریشان ہو جاتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی کا نظام یقینی بنانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے تینوں ٹی ایم ایز نے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی ہے آلائشیں بروقت اٹھانے کیلئے دستیاب وسائل کے ساتھ اضافی مشینری بھی فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم پی اے میجر(ر) معین نواز ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات عرفان علی کاٹھیا ، اے سی گجرات نور العین ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سرائے عالمگیر آذبہ اعظم ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ارشد، ٹی ایم اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے ڈی سی او کو صفائی کے حوالے سے پلان بارے بریفنگ دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ تمام افسران عید کے موقع پر صفائی کے عمل کی خود نگرانی کریں ، عملہ اور مشینری کو پوری طرح موبلائز کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ شہری علاقوں سے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کیلئے چاند گاڑیوں کا انتظام کیا جائے گا جبکہ انہیں ڈمپنگ پوائنٹ سے اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے ٹی ایم ایز کی دستیاب مشینری کے ساتھ اضافی مشینری کرائے پر حاصل کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور قربانی کے جانوروں کی الائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے شہری بھی ٹی ایم اے سے تعاون کریں، قربانی کے جانوروں کی الائشیں سیوریج نالوں میں پھینکنے سے گریز کیا جائے اور نہ ہی جابحا سڑکوں اور گلیوں میں پھینکی جائیں بلکہ انہیں شاپر بیگ میں ڈال کر ٹی ایم اے کے عملہ کے حوالے کیا جائے یا انہیں ڈمپنگ پوائنٹس پر پھینک دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا ہے یہ ایوارڈ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے موثر کاوشوں کے اعتراف دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تین اضلاع کے ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس میں گجرات کا نام سب سے نمایاں ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ڈی ایم او وقار خاں نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کے دوران بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر ڈسٹرکٹ چیئرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کو مبارک باد دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی محمد انور شیخ نے چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل شاہ ، سید عدیل شاہ کے بہنوئی سید تصور عباس شاہ بہن اور بھانجوں کے قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات پویس اس قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتا ر کرکے ان کو کیفر کردار تک پہچائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کر ے ،انور شیخ نے کہا کہ ہم سید عقیل شاہ اور سید عدیل شاہ کے غم میں برابر شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر دے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما اور ممتاز کاروباری شخصیت منور حسین بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاھیت رکھتی ہے میاں نوازشریف نے اقتدار لینے کے بعد ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا ہے اور بلاامتیاز عوام کے مسائل کو حل کیا ہے انہون نے کہا کہ میاں برادران نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں پاکستان کت تما م صوبوں میں بلا امتیاز تعمیروترقی کے کام پایہ تکمیل ہو رہے ہیں ، منور بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب کے تمام شہروں تعمیروترقی کے منصوبے اور کارپٹ سڑکوں کی تعمیر شروع کروا رکھی ہے جو کہ ان کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی واحد عوامی جماعت ہے جو لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جاکر حل کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ن لیگ سے پاکستان کے عوام بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس کو ہر موقع پر کامیاب بھی کرواتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے مشینی کاشت کے فروغ کیلئے تحصیل آفس گجرات میں زرعی آلات کی فراہمی کے حوالہ سے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھر سے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ایم پی اے میجر (ر) معین نواز ، اسسٹنٹ کمشنر نور العین ، ڈی ایس پی صدر جلالپور جٹاں حافظ محمد امتیاز ، ڈی ڈی او زراعت سید سجاد حسین بخاری تھے قرعہ اندازی میں تحصیل گجرات سے 113کاشتکاروں نے حصہ لیا جبکہ 14کاشتکار بلا مقابلہ منتخب اور 31کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیا گیا اس موقع پر ایم پی اے میجر (ر) معین نواز نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کسان دوست ہونے کا مکمل ثبوت دیا ہے اور کاشتکاروں میں مشینری کاشت کے فروغ کیلئے احسن اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی کاشتکاروں کیلئے اس طرح کے منصوبہ جات متعارف کروائے جائیں گئے کیونکہ کاشتکار ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانور بریار نے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال وزیرآباد ڈاکٹرافتخاراحمدکے بھا ئی معروف ماہر تعلیم پروفیسر مشتاق احمدکی وفات پرایم ایس سے اظہارتعزیت کی اورمرحوم کے بلندی درجات اوراہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعاکی۔اس موقع پرمحمداشرف نثار،نعیم ناگرہ ودیگربھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل صدروقار احمدچیمہ نے کہا ہے کہ آج کاپاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ،پرامن اوراقتصادی طورپرمستحکم ہے۔اس وقت ملک کواتحاد،اتفاق اوریکجہتی کی ضرورت ہے ۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملک کوترقی کی راہوںپرگامزن کرنے کے لئے بھرپورکوشش کررہی ہے۔احتجاجی سیا ست کرنے والے عناصراب دوبارہ ترقی کے تیزرفتارسفرمیںرخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔اب دوبارہ احتساب،قصاص اورنجات ریلی کے نام پرعوام سے مذاق کرنے والے ناکام ہوگئے عوام نے ان کویکسرمسترد کردیا۔ترقی کے دشمن عناصرکواندازہ ہوچکا ہے کہ عوام اب ان کے ساتھ نہیں۔وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف کی ٹھو س پالیسیوںکے باعث قومی معیشت بہترہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مرکزی سینئر نائب صدر جمعیت العلمائے پاکستان پیر محمد عارف ہزاروی کے برادر نسبتی ملک جاوید اعوان انتقال کر گئے مرحوم کو سکندرپورہ کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت کے مختلف سٹور سے زرعی ادویات اور کھاد وں کے نمونہ جات لیبارٹری کو بھجوادیے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت گوجرانوالہ لیاقت علی بھٹی نے وزیرآباد اور اسکے گردونواح میں کھاڈ ڈیلر اور زرعی ادویات سٹور پر چھاپے مارے اور ناقص نمونہ جات متعلقہ لیبارٹریز کو روانہ کردیے،لیاقت بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات ہیں کہ ذمینداروں کو معیاری سیڈ اور ادویات سستی مہیا کی جائے منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا حکومت پنجاب ڈی اے پی کھاد26 سو اور یوریا کھاد کی بوری14 سو روپے کی فروخت کو یقینی بنائیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے حکمرانوں میں امانت ،شجاعت اور عدل کر نے کی اہلیت ہونی چاہیے ملک میں اچھی قیادت کا فقدان نہیں ہے عمران خان کا شمار اچھے اور دیانت دار لیڈروں میں ہوتا ہے جنہیں موقع دیا جانا ضروری ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار محمد خالد مغل اور کونسلران شعیب علی کھوکھر اور صغیر احمد چٹھہ سے ملاقات کے موقع پر کیا محمد احمد چٹھہ نے کہاکہ 20کروڑ عوام کو ان کے حقوق دلانے میں بد دیانت قیادت رکاوٹ ہے ریاستی ادارے اگر لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا سدباب نہیں کرینگے تو ریاستی ڈھانچہ دن بدن کمزور ہی ہو گا جو کسی بھی آزاد ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے جمہوری ملک میں کرپٹ افراد کا بار بار الیکشن جیتنا ملکی نظام اور جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے ہونے والے مارچ میں ضلع گوجرانوالہ کے عوام بھرپور شرکت کریں گے یہ مارچ کرپٹ لیڈروں کی سیاست کے خاتمہ کے لیے اچھا اقدام ثابت ہو گا انشاء اللہ یہ ملک ہمیشہ قائم دائم رہے گا لیکن وطن کو کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قادیانی فتنہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے کے لئے شروع کیا گیا، جسے قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی کی 1974ء میں پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے ساتھ ختم کردیا گیا اور آج قادیانیت ایک گالی بن کر گم نام اور ناکام ہوچکی ہے۔قرارداد کی حمایت پروفیسر غفور احمد اور مفتی محمود نے کی ۔قادیانی قیادت کو صفائی کا پور ا موقع دیا گیا۔ علما کے وفود سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا مسلمہ بنیادی عقیدہ ہے ،جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری اور پسندیدہ دین ہے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم آخری نبی ہیں۔ جب شریعت محمد ی آگئی تو تمام ادیان کی حیثیٹ ختم ہوگئی۔ اسی طرح آخری نبی پر نازل ہونے والا قرآن بھی آخری الہامی کتاب ہے۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جب قادیانی فتنہ شروع ہوا، تمام مکاتب فکر کے علما نے اس کے خلاف جدوجہد کی اور انہیں کافر قرار دینے کی قرارداد منظور کرکے اس مسئلے کوحل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو پی اور ایم ایم اے کے سابق سربراہ مولانا شاہ احمد نورانی نے عقیدہ ختم نبوت کو مسلمان کی تعریف میں شامل کروایا۔ اگرچہ یہ فتنہ اب بھی دنیا میں موجود ہے، مگرا پنی پہچان کھو چکا ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قادیانیوں کی شرارتیں اور خباثتیں مختلف صورتوں میں سامنے آتی رہتی ہیں، انہیں روکا جانا ضروری ہے۔ تاکہ اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو ریاست کے کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ کبھی کبھار میڈیا کے کچھ شرارتی سیکولر ذہن رکھنے والے قادیانیت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ان کی زبانیں بند ہونی چاہیں۔ یہ طے شدہ مسائل پر انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور فرقہ واریت میں بھی قادیانیوں کا ہاتھ ہے اور انہیں بھارتی ایجنسی را بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے۔ حکومت کو اس سے آگاہ رہنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے سعودی عرب کے مفتی اعظم کے ایران کے خلاف بیان کو شرانگیز ، شر منا ک اور امت مسلمہ کی وحدت کو توڑنے کی سازش قراردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ عالمی سیاست کو فرقہ وارانہ اختلافات اور تکفیریت کے نظریات کی شکل میں نہیں لانا چاہیے۔کفر اور شرک کے نعرے عرب ، عجم اور فارس کی بنیاد پر لگنے شروع ہوگئے تو کوئی مسلمان نہیں بچے گا۔ شام، بحرین، یمن اور دیگر عالمی ایشوز پر سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کا مطلب نہیں کہ مخالف ملک کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کی جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران عاشقان مصطفی اورمحبان اہل بیت کا ملک ہے، جس نے امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ سمیت تما م عالمی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔اس کی اتحاد امت کے حوالے سے کاوشیں بھی قابل ذکر ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایران کی تنقید بالکل درست ہے، کیونکہ سعودی حکومت حج کے انتظامات سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔ اور گذشہ سال حرم مقدس میں کرین گرنے اور بھگڈر مچنے سے پیدا ہونے والی صورت حال میں حجاج کی شہادت ثبوت ہے کہ آل سعود حج کے انتظاما ت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام میں علما، خطبااور ذاکرین کی ضلع بندی اور زباں بندی نہ کی جائے۔ یہ آزادی اظہاررائے کی خلاف ورزی اور مذہبی معاملات میں مداخلت ہے۔ علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہہ رگ حیات ہے۔ اس کے خلاف کوئی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ عزاداری کسی مسلک کے خلاف نہیں، یہ مسلمہ رسم صدیوں سے چلی آرہی ہے اور شیعہ سنی کے اتحاد کا مرکز رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب گذشتہ محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران پولیس کی طرف سے بانیان مجالس کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز واپس لیں۔ ملت جعفریہ عزاداری پر کسی سمجھوتے کو تیار نہیں۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ گلوکار، اداکار اور سیاستدانوں پر کسی قسم کی ضلع بندی اور صوبہ بندی نہیں، تو علماکرام پرکیوں۔ اگر کو ئی مقرر فساد کراتا ہے اور اس پر پابندی ہر جگہ ہونی چاہیے ، لیکن جو پرامن ہیں ان پر پابندی ناقابل قبول ہے، حکومت نے گذشتہ سال بھی علما ، خطبا اور ذاکرین کے لئے مسائل کھڑے کئے تھے۔ اس بار امید کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے گی اور ناروا پابندیوں کو واپس لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال (جی پی آئی)جامع مسجد دربار کلی شریف 8بجے صاحبزادہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی ،مرکز ی جامع مسجد حنفیہ غوثیہ چوبار ہ8:00بجے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت8:00بجے علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی ،جامع مسجد سیدنا خواجہ اویس قرنی مرکز اویسیاں نارووال 8:30بجے مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،گرائونڈ ہائی سکول 8بجے قاری ممتاز احمد ضیاء ۔جامع مسجد ایلیمنٹری کالج 8بجے علامہ محمد اشرف مانگوی ،جامع مسجد پولیس لائن 8:30بجے قاضی ناظم الدین چشتی ، جامع مسجد نور 8بجے قاری عبد الرشید چوراہی ،جامع مسجد امدادیہ اویسیہ 8بجے قاری اشفاق قادری ، جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن کلاس گورایہ 8بجے علامہ قاری محمد ارشد اویسی ، جامع مسجد انوار مدینہ8بجے علامہ محمد نواز اختر جماعتی، جامع مسجدمحبوب ربانی میں 8بجے مولانا محمداعظم عطاری ،جامع مسجد اڈا سراج 8بجے حافظ محمد سیف الرحمن اویسی ،امام بارگاہ شیعان حیدر کرار نارووال جامع مسجد علی ابن ابی طالب 7:30بجے مولانا غلام حسین علوی ، جامع مسجد ابو تراب محلہ عباس نگر7:30غلام محمد رضا محسن ، جامع مسجد باب العلم 7:30بجے علامہ سید فدا حسین ، جامع مسجد جمن چندووال 7:30نسیم عباس ،جامع مسجد جیون بھنڈر 8بجے علامہ اظہر علی ،مسجد اویسیہ محلہ رسول نگر 8بجے قاری محمد ادریس اویسی، مرکزی جامع مسجد اہلحدیث7بجے ،جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ 7:30بجے مولانا یحیٰی محسن خان پڑھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بڈیانہ (جی پی آئی)عقیدہ ختم نبوت مسلم امہ کا اجماعی ،قطعی اور متواتر عقیدہ ہے ۔جو قرآن عظیم کی نص قطعی سے ثابت ہے ۔ اس کا منکردائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ دنیا میں دو قومیں اپنے مذہب کے نام پردنیا میں فتنہ برپا کر رہی ہیںجن میں سے ایک یہودی اور دوسرے قادیانی ہیں ۔ان دونوں گروہوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلہ میں حکومت اور عوام کو دینی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔امام الشاہ احمد نورانی رحمة اللہ علیہ اور مولانا عبد الستار نیاز ی سمیت دیگر علمائے کرام کی کاوشوں اور کوششوں سے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیا ۔حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار تو دے دیا لیکن اُن کے نام اور کام کے حوالے سے مزید قانون سازی نہ ہو سکی ۔ جسکی وجہ سے وہ مسلمانوں جیسے نام رکھتے ہیں اور ہماری مساجد کی طرح عبادت گاہیں بناتے ہیں ۔جس سے وہ سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور حکومت میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہ ہو رہے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قانون میں مزید ترمیم کر کے یہ منظور کروایا جائے کہ آئندہ قادیانی مسلمانوں جیسے نام استعمال نہ کر سکیں ۔اسی طرح یہ بھی منظور کروایا جائے کہ ان کی عبادت گاہیں بھی مسلمانوں جیسی نہ ہو ںتاکہ سادہ لوح مسلمانوں کو ان کی دھوکہ دہی سے بچایا جا سکے ۔ان کے نام اور ان کی عبادت گاہوں سے معلوم ہونا چاہیے کہ یہ مرزائی قادیانی ہیں ۔تاکہ عام مسلمان ان کو مسلمان سمجھ کر فریب کا شکار نہ ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان علامہ پیر ابو الخیر محمد زبیر الوری نے واصفی آستانہ بڈیانہ شریف پر سجادہ نشین محمد ظہور واصف بڈیانوی اور معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اور پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی نے کہا کہ موجودہ دور کے جدید تعلیم یافتہ ذہن اور میڈیا کی یلغار نے نئی نسل کو اس واقع کی اہمیت معلوم ہی نہ ہونے دی اور نہ ہی عہد حاضر کے دانشور اس کے صحیح تناظر کو سمجھ سکتے ہیں اس لئے اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ موجودہ دور کی نوجوان نسل کو اس واقعہ اور اس کے پس منظر ،مقاصد ،نتائج و عواقب اور اپنے بزرگوں کی تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے حکومتی سطح پر اہتمام کیا جائے ۔اس موقعہ پر پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی کی بھاوج کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ن لیگ کی قیادت ماضی سے کوئی سبق دیکھنے کو تیار نہیں ہے وزیراعظم کراچی کی عوام کی احساس محرومی کا مذاق اڑانے آتے ہیں ،انہیں کراچی میں عوام کی مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں ہے ان کی بلا سے عوام صاف پانی کو ترسے یا لوڈشیڈنگ کا شکار رہے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، ان نام نہاد حکمرانوں کی موجود گی میں عام انسانوں کی قربانیوں کا سلسلہ نہیں رکنے والا اس ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر شریف برادران کو اس ملک کی جان چھوڑ دینی چاہیے اور جو عوام کا پیسہ لوٹا ہے اسے بھی واپس کردینا چاہئے ملک میں 60فیصد لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیںکہیں ایسا نہ ہوکہ یہ جماعت رائیونڈ میں بھی مشکل سے دکھائی دے ۔عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وی آئی پی کلچر اور شاہی پروٹوکول کے ہاتھوں آئے روز غریب عوام زلیل ہورہی ہوتی ہے انہیں کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا،ریاست کی پوری مشینری حکمرانوں کی خدمت گزاری میں لگی رہتی ہے غریب عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں ،انہوں نے کہاکہ وی آئی پی پروٹوکول میں آئے روز عوام مررہی ہے جبکہ کسی مظاہرے میں کسی بڑی شخصیت کا پھنس جانا جرم سمجھا جاتاہے، اس میںکوئی شک نہیں ہے کہ اس ملک کا عام آدمی تو کیا اس ملک میں کاروبار کرنے والا متوسقط طبقے کا آدمی بھی دونوں سے سرپکڑ کر رو رہاہے اس پر حکومت اپنی جس کاغذی ترقی کے اشتہارات اخباروں میں دے رہی ہے اس پر ان کی بے شرمی پر پوری قوم ہی حیران ہے ۔ اس ملک میں عوام کی خدمت پر مامور اداروں کا یہ حال ہے کہ ان کو عوام کی بجائے حکمرانوں کی ناراضگی کی زیادہ فکر ہے عوام کاکوئی بھی کام دھکے کھائے اور بغیر رشوت کے نہیں ہوتا