گجرات کی خبریں 15/10/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (سٹاف رپورٹر) عادووال کی کشمیری برادری اور سادات برادری نے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق عادووال کی کشمیری برادری کے سرکردہ رہنماؤں اور سادات برادری کے مقامی شخصیات نے مسلم لیگ ق کے نامزد امیدواروں چیئرمین امیدوار چوہدری ظفرانور اور وائس چیئرمین چوہدری جاوید مراڑیاں شریف کی بھرپور حمایت کااعلان کردیا ہے، کشمیری برادری کے نوجوان رہنماء عدنان بٹ المعروف جگو بٹ کی قیادت میں قدیر حسین بٹ،تنویر بٹ، بلال بٹ،عدیل بٹ، زیب بٹ، نعیم بٹ، وسیم بٹ، رضوان بٹ، سجاول بٹ، کالو بٹ سمیت کئی اہم شخصیات نے مسلم لیگ ق کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ سادات برادری کے رہنما سید اختر شاہ آف عادووال اور سید علی شاہ کی قیادت میں سادات برادری کی اہم شخصیات نے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا ہے، سیداختر شاہ اورعدنان بٹ عرف جگو بٹ نے عادوال میں مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ڈور ٹوڈور انتخابی مہم تیز کردی ہے۔
۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)موضع دھیر کے کلاں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نادرخاں مہرکا کی اہلیہ محترمہ،چوہدری شمشیر علی مہرکا اور چوہدری غلام عباس مہرکا کی والدہ محترمہ اور ٹھیکیدار ساجدعباس،خرم عباس آف نارووالی کی پھوپھی جان جوکہ قضائے الٰہی سے گزشتہ روز انتقال فرماگئیں تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل انکے آبائی گاؤں موضع دھیر کے کلاں میں منعقد کی گئی، جس میں ضلع گجرات سمیت ضلع بھرسے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپورشرکت کی، ختم پاک میں ذاکر قمرعباس نے فلسفہ موت وحیات بیان کیا جبکہ سید آصف حسین شاہ نے اجتماعی دعاپڑھائی، ختم قل میں شرکت کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یوسی سماںچوہدری اظہر حسین گورائیہ،پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوارچیئرمین یوسی سماں سید مسیر حسین شاہ ،امیدوار چیئرمین چوہدری بشارت چٹھہ(سویاں والا)، چوہدری قمر چٹھہ(سویاں والا) سید نوازش حسین شاہ نارووالی، سید نعیم حیدر شاہ نارووالی، چوہدری شکرحسین حسین ناووالی، چوہدری ندیم آف سندھار، چوہدری عثمان، چوہدری ذیشان، رہنماء پی ٹی آئی سید صفدر شاہ آف ہریہ والا،چوہدری تیمور وڑائچ، چوہدری حمزہ آف لالہ چک،چوہدری ذوالفقار ناروولی، چوہدری کامران بیگ،چوہدری سیف ترکھا،چوہدری اصغر ہریہ والاسمیت یوسی سماں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔