گجرات کی خبریں 18/10/2015

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چیئرمین یوسی 34معین الدین پور سیداںسیدذوالفقار شاہ نے دوستوں ساتھیوں برادری کے ہمراہ امیدوار چیئرمین سیدتوحید شاہ کے حق میں دستبردار ہوگئے،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ایپلٹ کمیٹی کے ممبر چوہدری احمدندیم گجر موجود تھے، اس موقع پر سید ذوالفقار شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے تائید کنندہ کو ڈی سی او دفتر سے غائب ہونے پر مجبور کیاگیا تو ریٹرننگ آفیسر نے میرے کاغذات کو مسترد کردیا انشاء اللہ تعالیٰ بلدیاتی الیکشن میدان سے پیچھے نہ ہٹیں گے، سید توحید شاہ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرینگے اور میں پاکستان تحریک انصاف یوسی معین الدین پور کے تمام نظریاتی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سید توحید شاہ پینل کی کامیابی کیلئے میرا ساتھ دیں، اس موقع پر چوہدری احمدندیم گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظالم کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے،ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن بیروزگاری نے غرباء کی زندگی عجب حیران کردی، بیروزگاری ،لاقانونیت ،لوڈشیڈنگ اور پنجاب حکومت کی من مانیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں،31اکتوبر کو مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کردینگے،امیدوار چیئرمین یوسی مدینہ سیداں سید توحیدشاہ نے کہاکہ یوسی معین الدین پور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سید ذوالفقار شاہ کے پینل اور دوست احباب کاشکریہ ادا کرتاہوں اور انکا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دینے کا عہد کیا انشاء اللہ تعالیٰ سید ذوالفقار شاہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرچلیں گے،یوسی معین الدین پور سیداں کی باشعور عوام 31اکتوبر کوسائیکل کوووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے،حلقہ کہ تمام دوست احباب کاشکریہ ادا کرتے ہیں جوکہ ہماری دن رات کامیابی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اورہم اپنے ووٹرز کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔اس موقع پر سید افضال شاہ،سیدسجاد شاہ، چوہدری محمدافضال آف جمالپورسیداں، محمود عابدشاہ، باسط شاہ، نذیر شاہ، آفتاب شاہ، سید صبعت شاہ، سیدمجاہدشاہ، مزمل شاہ،عامرشاہ ،سیدنعیم شاہ ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (سٹاف رپورٹر) امیدوار چیئرمین یوسی فتح پور چوہدری کاشف اعجاز وڑائچ کے ڈیرہ پر عظیم الشان یوتھ کنونشن پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر یوتھ ونگ خالد سیال نے نومنتخب عہدیداران کا اعلان کیا،پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری خالدسیال نے یوسی فتح پور سے یوتھ ونگ کاصدر ابوبکرعلی بانیاں کو منتخب کردیا،جبکہ سینئر نائب صدر اشرف ذیلدار،نائب صدر مصنم اسرار،ذیشان سلیم بٹ،جنرل سیکرٹری عادل غوث، فنانس سیکرٹری حسنین مجدد،جوائنٹ سیکرٹری فادی بانیاںمنتخب ہوئے،امیدوار چیئرمین یوسی فتح پور چوہدری کاشف وڑائچ کے ڈیرہ پر عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد ہوا،جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری خالد اور ایم ایس ایف کے ڈویژنل صدر ملک آفتاب صادق تھے،تقریب میں تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری سہیل وڑائچ، ضلعی جنرل سیکرٹری عاصم راٹھور، سٹی صدر مہروقاص، شکیل بٹ،جنید الیاس، عثمان شاہنواز، چوہدری اظہرفتح پور،چوہدری عاصم خانیوال، چوہدری ظفر انور دیدڑ نے شرکت کی،اس موقع پرامیدوار چیئرمین چوہدری کاشف وڑائچ ،ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری خالد سیال ،چوہدری سہیل وڑائچ،عاصم راٹھور، ابوبکرعلی بانیاں نے تقریب سے خطاب کیا، ضلعی صدر چوہدری خالد سیال نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے یونین کونسل کے تمام امیدواران کی مکمل سپورٹ کیلئے میدان میں موجود ہیںاور اپنے منتخب کردہ نمائندوں کامیاب کروائیں گے،ڈویژنل صدر ایم ایس ایف ملک آفتاب صادق نے کہاکہ اسلحہ کلچر ،قبضہ گروپوں کا دور گزر چکا،آنیوالا دور بھی پاکستان مسلم لیگ ن کاہوگا، ضلع گجرات سمیت ریجن بھر سے یوتھ کیساتھ ساتھ ایم ایس ایف بھی میدان میں موجود ہے اور قائدین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب کردہ شیروں کو31اکتوبر جتوا کر دم لیں گے،مخالفین پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کاشکار ہونا شروع ہوگئے ہیں،عاصم راٹھور نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں آنیوالے تمام دوست احباب کو خوش آمدید کہتے ہیں اور منتخب کردہ یوتھ ونگ کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ملک عظیم کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے پلیٹ فارم کو منتخب کیا ،سہیل وڑائچ نے کہاکہ کمانڈروں کا دور گزر چکا،پاکستان مسلم لیگ ن کا ہرنوجوان عوام کا کمانڈر ہے 31اکتوبر کو پولنگ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (سٹاف رپورٹر) موضع دھیر کے کلاں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نادرخاں مہرکا کی اہلیہ،ٹھیکیدار ساجد عباس کی پھوپھو جان، شمشیر علی مہرکا اور چوہدری غلام عباس مہرکا کی والدہ محترمہ کی وفات پر سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین ،ٹکٹ ہولڈر پی پی110چوہدری رضا علی وڑائچ آف کوٹ متہ ،نامزد امیدوار چیئرمین یوسی سماں چوہدری اظہرحسین گورائیہ نے موضع دھیر کے کلاں چوہدری نادرخاں مہرکا کی رہائشگاہ پر جاکر ان سے اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چوہدری صفدر حسین مہرکا، چوہدری محمدسلیم اخلاص گڑھ،چوہدری زمان اعجاز مہرکا، چوہدری جاوید احمد، کامران حیدر ساہی، عنصرمحمود ساہی، علی رضا ساہی، غلام حسین نمبردار، عاطف حسین مہرکا، نعمان محمود مہرکا، احسان اللہ، چوہدری تیمور حسین ،چوہدری حمزہ گوندل، چوہدری شہریار ،کامران بیگ، جبران حیدر، فریاد حسین، طفیل حسین، قمر عباس، خرم عباس، انتخاب عارف، بابا منیرمنہاس، مرزا عمران بیگ،صحافی رانا رؤف خالد ودیگر اہلیان علاقہ ومعززین نے دھیر کے کلاں کی اہم شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News