گجرات کی خبریں 11/12/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں جشن عید میلاد النبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ الحسینی و الحسنی نے کی۔ جبکہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ پیر سید محمد فیضان الحسن شاہ بخاری قادری منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض عمران چشتی نے سرانجام دئیے قاری شفقت اللہ قادری ‘ صوفی احسان قادری’ صوفی اقبال’ صوفی عبدالرزاق’ مظہر عزیز قادری’ محمد رمضان خالد’ ڈاکٹر محمد ایوب قادری اور خاقان قلندری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ حاضرین کو لنگر بھی کھلایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میلاد النبیۖ کے مہینہ میں میلاد النبی ۖ کی محفل میں عملی میلاد ،مقروض سیرت النبی ۖۖ موومنٹ کے بانی ادنیٰ ترین نوکرِ مصطفیۖ مہر محمد جمیل نے اپنے بیٹے وقار حیدرکی شادی اپنی دعوتی عمل کے مطابق کر کہ شادی کا نظام( نظامِ مصطفیۖ کے مطابق اتنا آسان اور زنا مشکل ہو)کرکے اپنے بیٹے کو ایک ماڈل بنانے کی کوشش کی۔لڑکی والوں کے گھر بارات کی لنگر فوج لیکر جانے کی بجائے چند افراد اپنی ذاتی فیملی کے ساتھ جاکر میلاد النبیۖ کی رحمتوں کے سائے میں نکاح کیا اور مہر محمد جمیل کی صاحبزادی ادنیٰ نوکر مصطفےٰۖ مقروض خواتین لیگ کی صدر قاریہ صبا جمیل نے مختصر لیکچر بھی ہندووانہ رسوم چھوڑنے اور نظام مصطفیۖ کے مطابق شادی کرنے پر دیا۔دولہن سائرہ بتول کے والد صاحب محترم ماسٹر محمد یعقوب نے بھی مختصر خطاب کیا۔ اور محفل میلاد کی ضیافت بھی سب نے کھائی۔آ ج مہر محمد جمیل نے بھی اپنے بیٹے وقار حیدر کی دعوتِ ولیمہ کو محفلِ میلاد النبیۖ کی رحمتوں کے سائے میں غوثیہ مسجد محلہ چاہ کھولے میں منعقد کیا میلاد النبی ۖ کے مہینے میں یعنی محفل میلاد النبی ۖ کی برکتوں کے سائے میں علمی میلاد کی محفل دعوت ولیمہ مسجد میں جا کر دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کردی کیونکہ اس دور میں جب کئی جگہوں پر لوگ فوتگی پر مسجد کو چھوڑ کر میرج ہال کا رُخ کر رہے ہیں اس دور میں ولیمہ کی محفل مسجدمیں سجانا صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ممکن کر دکھایا۔محفل کا آغاز حافظ کامران صاحب کی قرآن پاک کی تلاوت پرسوز آواز سے ہوا۔ پھر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر اور موجودہ بہاول بخش سکول سرگودھا روڈ کے پرنسپل مقروض سیرت النبیۖ موومنٹ کے شعبہ مقروض نعت کونسل کے صدر محترم صوفی محمد عنایت صاحب نے اپنے آقاۖ کو اپنی توانا آواز کے ساتھ لوگوں کے دلوں کو گرما دیا حافظ زعفران ایڈووکیٹ نے اپنی خوبصورت گونج دار آواز میں نقابت کا حق بھی ادا کیا اور مقروض سیرت النبی ۖ موومنٹ کا تعارف بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کرایا۔بانی موومنٹ مہر محمد جمیل نے شادی کے نظام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ مہندی وغیرہ کا کوئی تعلق اسلام سے نہیں ہے اور نہ ہی بارات کی لنگر فوج لیکر لڑکی والوں کی طرف لے کر جانا سنت ہے۔ بلکہ چند افراد جانے چاہئیں تاکہ لڑکی والوں پر کوئی کسی قسم کا بوجھ نہ ہو اور جہیز کی لعنت لینے کا کوئی تصور اسلام میں نہیں ہے بلکہ سیرت طیبہ کے مطابق گھر کا سامان لڑکا یا اس کے گھر والے خود بناتے ہیں جس کو جَھَزَ یا جہاز کہتے ہیں۔جسے ہمارے آقاۖ نے اپنے تمام نکاح مبارک پر گھر کا ضروری سامان خود بنایا۔ اپنے منہ بولے بیٹے زید بن حارث کی شادی پر اپنے پاس سے کھانے کا سامان ، کپڑے اور حق مہر خود بھیجا۔آپۖ کی بیٹیوں کا ضروری گھر کا سامان بھی آپۖ کے دامادوں نے خود بنایا۔ بلکہ حضرت فاطمہ کی شادی پر اُن کی ذات بابرکات کو دوسروں کے لئے ایک عملی نمونہ بنا دیا۔حضرت علی آپ ۖ کفالت میں تھے ایک بیٹے کی حیثیت بھی بنتی تھی سواخات مدینہ میں آقاۖ نے ان کو اپنا بھائی ڈکلیئر کیا۔ ان کی شادی پر ان کی زرہ فروخت کروا کر ان کے پیسوں سے چکی مشکیزہ وغیرہ جو کچھ بنوایا گیا اس کی رقم حضرت علی کی زرہ فروخت کروا کر ان کے پیسوں سے بنوایا اور وہ زرہ بھی حضرت عثمان غنی نے نکاح کے تحفے کے طور پر حضرت علی کو واپس کردی تھی۔اب ہمارا ایمان یہ ہے کہ ہمارے آقاۖ کو پہلے ہی علم تھا کہ حضرت علی زرہ فروخت کرنے کے لئے لیکر جائیں گے اور حضرت عثمان غنی خرید لیں گے اور پھر پیسے اور یہ زرہ بھی واپس آئے گی۔پھر آقاۖ نے یہ سارا عمل کیوں کروایا؟ اس کی بنیادی وجہ ہی اپنی امت اور خاص طور پر ہمارے جیسے کھوٹے سکوں کی تربیت مقصود تھی کہ جب بھی شادی کریں اس کا خرچہ مکمل طورپر لڑکے یا اس کے خاندان کے اوپر ہے لڑکی والوں پر کوئی بوجھ نہیں ویسے ہمارے آقاۖ کے ارادے کا لوگوں کو پتہ چل جاتا تو سامان کے ڈھیر اکھٹے ہوسکتے تھے۔ ہمارے آقاۖ پہاڑوں کو اشارہ کرتے تو وہ بھی سونا بن جاتے۔ آقاۖ جو چاہتے اپنی بیٹی کو عطا کرتے۔ ہمارے آقاۖ نے ہمارے خاطر اپنے حق بھی قربان کردئیے اور ہم صرف نعرے لگانے والے لوگ ہیں۔ آئیں آج نعرے بھی لگائیں اور سیرت بھی اپنائیں۔ یعنی سیرت طیبہ پر علم کرکے اپنی شادیوں کو اتنا آسان کردیں کہ نکاح کرنا آسان اور زنا کرنا مشکل ہوجائے۔ الحمد اللہ ہم نے بھی اللہ کی مدد سے اپنے بیٹے کی شادی نظام مصطفی ۖ کے مطابق کرنے کی کوشش کرکے اپنے خاندان رشتہ داروں اور اہل شہر اور پورے پاکستان کے لئے ایک مثال بنا دی ۔ اب ہم سب کے اوپر بھی یہ فرض اور قرض ہے کہ ہم سب بھی اس طرح کی مثال اپنے اپنے گھروں بنانے کی کوشش کرنے کا ارادہ کرکے جائیں۔ علامہ محمد اشرف نقشبندی صاحب نے مہر محمد جمیل کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جب چاہے جس سے چاہے دین کا کام لے سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ دین کا کام صرف کسی پیر،مفتی، عالم، خطیب ہی سے نہیں بلکہ کسی عام شخص سے بھی لے سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس معاملہ میں مہر جمیل سے یہ کام لے رہے ہیںاور مہر جمیل نے اپنے گھر سے اس کا عملی نمونہ پیش کرکے ہماری بھی راہنمائی کر دی ہے۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ بات اب جہیز سے آگے نکل چکی ہے۔ کہ جو کچھ دیا اپنی بیٹی کو دیا ہمیں کیا دیا ۔ یعنی لڑکے کی ماں باپ، بہن بھائیوں اور رشتے داروں کو کیا دیا ہے۔ یعنی شادی کاغیر اسلامی نظام اس وقت ہمیں تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔ اگر ہم نظام مصطفیۖ پر عمل کریں گے تو بچ جائیں گے۔ ورنہ تباہی کی طرف جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس تباہی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔آخر میں مفتی حامد محمود صاحب نے دعا فرمائی اور نئے شادی جوڑے کے لئے خصوصی دعا فرمائی اس طرح کی میلاد النبی ۖ اور نکاح ، محفل میلاد النبی …ۖ دعوت ولیمہ کرنے پر مبارک باد دی اور دوسروں کے ایک مثال قرار دیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مہر محمد جمیل کو مبارک دی کہ انہوں نے دوسروں کے لئے مشعل راہ بن کر اور اپنے گھر سے عمل کرکے دکھایا اور ہر لحاظ سے اس تقریب کو ایک مثالی تقریب قرار دیا۔خواتین کے لئے دونوں دن علیحدہ اسی طرز کے محفل میلاد النبی ۖ، نکاح اورمیلاد النبی ۖ ، دعوت ولیمہ کے پروگرام منعقد کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت حاجی ارشد محمود خاں نے میونسپل کارپوریشن گجرات کے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے میئر حاجی ناصر محمود کا چوک پاکستان میں بھر پور استقبال کیا۔ حاجی ارشد محمود خاں نے حاجی ناصر محمود کو پھولوں اور طلائی ہار پہنائے ۔ اس موقع پر حاجی ارشد محمود خاں نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ناصر محمود جیسا محنتی اور جفاکش انسان کا میئر گجرات بننا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ حاجی ناصر محمود کا میئر بننا قابل رشک ہے ۔ حاجی ناصر محمود کی وجہ سے گجرات کی تقدیر سنور جائے گی۔ غریبوں اور مساکین کا ساتھی حاجی ناصر محمود کو اللہ نے جو عزت بخشی ہے وہ کسی کسی کے نصیب میں ہی آتی ہے۔ ہم حاجی ناصر محمود کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے حاجی عمران ظفر’ ڈپٹی میئر گجرات چوہدری آصف مہمدہ ‘ عاصم ڈار’ ملک جاوید اعوان و دیگر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں 12 ربیع الاول کو عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کریں گے۔ جبکہ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ ابرار الحسن سروری قادری اور صاحبزادہ اسرار الحسن سروری قادری منعقد ہو گی۔ جس میں ملک کے اہم علماء کرام و ثناء خوان رسول شریک ہو رہے ہیں محفل میلاد النبی ۖ بعد از نماز ظہر شروع ہو گی اور نماز عصر تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت و ڈسٹرکٹ چیئرمین سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہور الٰہی نے کہا ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور DSO ندیم حسین بٹ سپورٹس کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اور ان کی شبانہ روز کاوشوں سے ضلع گجرات میں سپورٹس کا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ انٹر سکولز مقابلہ جات میں ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی شرکت ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے ہی نوجوان نسل ترقی کر سکتی ہے۔ ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)12 ربیع الاول کے موقع پر سالانہ جلوس مرکزی انجمن نوجوانان میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام عید گاہ مسجد سے شروع ہو گا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک پاکستان میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے سلسلہ میں فیاض ہاشمی کی سربراہی میں ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار میئر برائے میونسپل کارپوریشن گجرات میاں پرویز اختر پگانوالہ نے کہا ہے کہ ہمارے کاغذاتِ نامزدگی غلط مسترد کیے گئے ہیں جسے تسلیم نہیں کرتے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جارہے ہیں اگر ہمیں سپریم کورٹ میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے اور انشاء اللہ سرخرو ہونگے میاں پرویز اختر پگانوالہ نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین حکومتی دبائو کی وجہ سے جانبدارانہ فیصلے کر رہے ہیں اگر ریٹرننگ آفیسرغیر جانبدار ہوتے تو حاجی ناصر کے کاغزات مسترد کرتے جس کی جعل سازی سپریم کورٹ تک ثابت ہو چکی ہے لیکن حکومتی دبائو کی وجہ سے آر او نے جانبدارانہ فیصلہ کیامگر کوئی یہ خواب دیکھتا ہے کہ کسی جعل ساز کو بلا مقابلہ منتخب کرا لے گا تو ہم ایسے کسی خواب کو پورا نہیں ہونے دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 12ربیع الاول/12دسمبربروز سوموار کو جشن ِ عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں مرکز اہلسنت نیک آباد سے مرکزی جلوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔انشاء اللہ مرکزی جلوس میں درجنوںے زائد جلوس شامل ہوں گے ۔ قافلے 12ربیع الاول کو 9:00بجے مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف میں خواجگان نیک آباد کے مزار اقدس پر حاضری دیں گے۔صلوٰة وسلام کے بعد لنگر تقسیم ہو گا اور پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری کی قیادت میں ٹھیک 9:30 بجے صبح مرکزی جلوسِ میلاد مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات سے شروع ہو کر بائی پاس روڈ شاہین چوک ،سرگودھا روڈ، محمدی بیکرز سے گزرتے ہوئے 1بجے دن چوک جی ٹی ایس گجرات میں اختتام پذیر ہو گا ۔صاحبزادہ پیر محمد عثمان علی قادری نے اور مفتی عبد الرحمن نعیمی نے غلامان نبی ۖ سے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کے ساتھ جلوسِ میلاد میں شرکت فرمائیں ۔نیز تاجروں ودوکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد النبی ۖ کے مبارک موقع پر دوکانوںاور بازاروں کی تزئین وآرائش کر کے محبت نبوی کا مظاہرہ فرمائیں ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی زیر قیادت حکومت پنجاب نے آٹھ سال میں سکول ایجوکیشن کا بجٹ 62ارب روپے سے بڑھا کر 315ارب روپے کر دیا، صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صوبے میں پنجاب یوتھ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، تعلیمی اداروں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی او آفس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس اور انٹر سکولز سپورٹس مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو تقسیم انعامات کی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی ایز میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر چٹھہ،، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز نثار احمد، محمد پرویز، ڈی ایس او ندیم بٹ، ڈی ڈی ای او غلام عباس ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری تنویر گوندل، چوہدری ظہور الہی، دیگر افسران اور معززین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے درانی ماڈل ایلمنٹری سکول ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کٹھالہ، گورالی کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکول ایجوکیشن کے لئے وسائل میں اضافہ کے ساتھ ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا ہے اور سب سے اولین ترجیح سکولوں میں بجلی ، صاف پانی، چاردیواری اور ٹائلٹ بلاک سمیت عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی پر مرکوز رکھی ہے2018تک تعلیمی اداروں میں طلبہ کیلئے 36ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے جس پر 40ارب روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔انہوںنے کہا کہ صوبے میں ہر سال 40ہزار اساتذہ کرام بھرتی کئے جارہے ہیں، رواں سال متعلقہ یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بارہ اضافی نمبر بھی دیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ سکول جانے کی عمر کے سو فیصد طلبہ کے داخلے اور ڈراپ آئوٹ روکنے کیلئے جلد تعلیمی اداروں میں پری نرسری کلاسزکا آغاز ہوگا، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چار اضلاع میں طلبہ کو سکول میں ایک وقت کا کھانا فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے نیز سکولوں میں لائبریریوں، کمپوٹر اور سائنس لیب کو فعال بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ انٹر سکولز سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو کھیلوں کی دنیا میں کھویا مقام دلانے کیلئے دوبارہ سکولوں سے کرکٹ، ہاکی اور دیگر گیمز کے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کیلئے پی سی بی اور ہاکی فیڈریش سے بھی معاہدہ ہوگا۔ انہوںنے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ عملی زندگی میں چاہے جس فیلڈ سے وابستگی اختیار کریں تاہم بااصول زندگی گذاریں تاکہ کامیابیاں انکے قدم چومیں۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقہ جات میں تعلیمی سہولیات بارے آگاہ کیا اور ان میں بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔انہوں نے سرکاری سکولوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اور سپورٹس مقابلوں کے انعقاد پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو زبردست سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ضلع گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کا کریڈٹ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور منتخب عوامی نمائندوں کو جاتا ہے، عوامی کی فلاح و بہبود کا یہ مشن آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ انٹر سکولز سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب اور اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع گجرات میں اربو ں روپے لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ، ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر، ٹی ایچ کیو لالہ موسیٰ، اہم شاہراہوں کی تعمیر ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کڈنی سنٹر، برن یونٹ، ماڈل ٹراما سنٹر، بیوٹیفکیشن کے منصوبہ جات مکمل کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف پارک علاقہ کا بہترین تفریحی منصوبہ اور گجرات میں بہترین اضافہ ہے یہ جگہ غیر آباد تھی تاہم بہترین منصوبہ بندی سے اسے مثالی تفریح گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور معیار تعلیم میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات کے نتائج واضع طور پر دکھائی دیتے ہیں ، اس مقصد کیلئے ڈی سی او گجرات اور انکی ٹیم نے جس محنت سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف کے وژن کے مطابق اساتذہ و طلبہ کی حاضری، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے گئے ہیں، سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے، سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا،، ایم پی ایز میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر چٹھہ،، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز نثار احمد، محمد پرویز، ڈی ایس او ندیم بٹ، ڈی ڈی ای او غلام عباس و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انٹر سکولز مقابلوں کے حوالے سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ 15دن تک جاری رہنے والے مقابلوں میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی 200بوائز ٹیموں اور 147گرلز ٹیموں نے حصہ لیا اور تحصیل اور ضلع کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے ۔ انہوںنے مقابلوں کے انعقاد کیلئے انتظامات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے افسران کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی حاضری 92فیصد، اساتذہ کی حاضری 94فیصد رہی ، سکولوں میں بجلی، صاف پانی، چار دیواری اور ٹائلٹ بلاکس جیسی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی افسران کے دوروں کے اہداف بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع گجرات میں گذشتہ سال سکولوں میں داخلوں کا ہدف 80ہزار مقرر کیا گیا تھا تاہم اس دوران سرکاری سکولوں میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو داخلے دیے گئے اس مقصد کیلئے سربراہان ادارہ اور ٹیچرز نے غیر معمولی طور پر محنت کی۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع میں 167سرکاری سکولوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تدریسی بلاکس کی تعمیر سمیت مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، حال ہی میں سات مڈل سکولوں میں صاحب ثروت افراد کی طرف سے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کے بعد انہیں ہائی سکول کی حثیت سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے یہاں مسلم لیگ ہائوس میں مسیحی رہنمائوں اور بشپس کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مینارٹی کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا ہم سب پاکستانی ہیں اور اس پر فخر ہونا چاہئے، چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران مسیحی تعلیمی ادارے واپس کر کے انہیں اسمبلیوں میں نمائندگی، ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ، الگ وزارت، اور مساوی ترقیاتی فنڈز دے کر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ ہمارا فرض تھا جو ادا کیا اور آئندہ موقع ملنے پر اس سے بھی زیادہ کریں گے۔ اس موقع پر بشپ یعقوب پال اور بشپ صادق نے چودھری شجاعت حسین کا ہاتھ پکڑ کر بلند کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال پر کہا کہ بنچ ہو یا کرسی یا منجی (چارپائی) پانامہ لیکس کا فیصلہ تو ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، کوئی بھی حکومت ہو من مانی کرتے ہوئے کسی کو اندر یا باہر کرنے اور نوازنے یا گرانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد اور تائید کے بغیر اس نازک صورتحال پر قابو نہیں پا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی ہے، پی ٹی آئی ہو یا پیپلزپارٹی جو بھی ملک کیلئے نکلے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا دن منانے والے ہی سب سے زیادہ کرپشن کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ الحاق کرنے پر پاکستان کرسچن پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح نئے دور کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ان بھائیوں کیلئے بہت اور انقلابی کام کیے جبکہ سینیٹر کامل علی آغا اور ہمارے ارکان اسمبلی ان اداروں میں ان کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہیں۔ تقریب میں سینیٹر کامل علی آغا، اجمل وزیر، انجینئر شہزادالٰہی، میاں منیر، بشپ یعقوب پال، چودھری ریاست، پرویزمائیکل، لیاقت جان، ساجد بھٹی سمیت مسیحی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اظہر شاہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے THQہسپتال کھاریاں میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔ محفل فاتحہ خوانی میں MS ڈاکٹر فاروق احمد بنگش ، ڈاکٹر محمد اقبال علوی ، ڈاکٹر انوار منیر ، ڈاکٹر عثمان احمد چاڑ ، ڈاکٹر میاں واجد حسین ، ڈاکٹر عامر امین ، ڈاکٹر الطاف احمد ، ڈاکٹر جواد یوسف ، ڈاکٹر بلال بن طارق ، ڈاکٹر طاہر نصیر ، ڈاکٹر سہیل شہزاد ، ڈاکٹر شمیم چوہدری ، حکیم فرحان زیب ، عاطف نواز بہورچھ ، عبدالرحمان ، فیض رسول ، ارشد اقبال ، سید افضل شاہ ، احمد خاں ، محمد امین الدین ، سید عمران سرو ر ودیگر شامل تھے ۔THQہسپتال کھاریاں کے ملازم اظہر شاہ دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کاروباری شخصیت ملک فیاض اعوان لہڑی، سید خالد حسین شاہ جھانٹلہ، ڈاکٹر امجد ملک پور جٹاں، چوہدری اجمل گوٹریالہ اور ہارون عبداللہ گلیانہ کا ملک حنیف اعوان MPA ، ملک جمیل اعوان سابق MNA سے اظہار افسوس ۔ انہوںنے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم ملک حنیف اعوان کی اہلیہ محترمہ ، ملک جمیل اعوان کی چچی جان کی وفات پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ(ن) عبدالقیوم بھٹی نے کہا ہے کہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلعی چیئرمین منتخب ہو کر گجرات کو پنجاب کا ترقی یافتہ اور مثالی ضلع بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور چوہدری عابد رضا ایم این اے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع کی تعمیر و ترقی سے ہمکنار کریں گے ہم میاں برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ضلعی چیئرمین کے لئے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی قیادت میں بہترین فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بھی بے پناہ خدمات ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کو بھاری اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کو نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے کوٹلہ برادران کا ویژن اور مشن عوام کی فلاح و بہبود ہے حلقہ این اے107 میں اربوں روپے کے منصوبہ جات اُن کی عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) دوسروںکے لئے جینے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں۔خداہ کی راہ انسانوںکی فلا ح وبہبودکے لئے خرچ کرنے والے ہمیشہ زندہ وجاوید ہوتے ہیں۔مخلوق خداپرکرچ کرکے رب کائنات کوراضی کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارلارڈمئیرنوٹنگھم یوکے راجہ صغیر احمدنے مسلم ہینڈزانٹر نیشنل سکول آف ایکسیلینس کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پرڈی ایس پی آزاد کشمیر راجہ عامر نوابی کوکنٹری مینجرصاحبزادہ سید ضیا ء النور سونیئردے رہے جبکہ پی ایم امجدمحمودصدیقی،امیرہنزئی،را جہ اختر محمود،صوفی یعقوب گجر،ناصر یعقوب ارسلان بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ سید لخت حسنین چیئرمین مسلم ہینڈزانٹر نیشنل نے ایک چھوٹی سی چیئرٹی سے دکھی انسانیت کی خدمت کاکام شروع کیااس وقت مسلم ہینڈزدنیا بھرمیںغریب ومستحق افرادکی خدمت میںمصروف عمل ہے اس کے علا قہ خواندگی میںاضافہ کے لئے ایجوکیشن سیکترمیںمفت تعلیمی سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔راجہ صغیراحمدنے کہا کہ ہم تین مختلف چیئریٹیاںچلا رہے ہیںجبکہ مسلم ہینڈزکاکام اپنی مثال آپ ہے۔مسلم ہینڈزدنیا بھرمیںپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھی کام کررہی ہے۔سکولوںمیںلیبارٹریزاورفر ی تعلیم کی سہولیات کے ذریعے انسانیت کی بھلا ئی کے لئے کام کئے جارہے ہیں۔مسلم ہینڈزکودیا گیا ایک ایک پیسہ درست جگہ پرخرچ ہورہا ہے۔مسلم ہینڈزکے زیراہتمام فلا حی کام دیکھ کردلی اطمینان حاصل ہواسید لخت حسنین کوانکی کاوشوںپر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کنٹری میجر صاحبزادہ سید ضیا ء النورنے کہا کہ نوٹنگھم یو کے کے عوام کے شکرگزارہیںجومسلم ہینڈزکو مالی سپورٹ کررہے ہیںانکے سرمایہ سے یتیم ومستحق بچوںاوربچیوںکومفت تعلیم دی جارہی ہے۔یہی بچے کل کوملک وقوم کی بھاگ دوڑسنبھالیںگے50سے زائد ممالک میںتقریباً40ہزاربچے فری تعلیم حاصل کررہے ہیںاگلے ماہ ایجوکیشنل کالج برا ئے خواتین کاکام شروع ہوجا ئیگااس سلسلے کوآگے بڑھاتے ہی جائینگے ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوںکوسونیئر پیش کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) نبی آخرالزما ںۖ کی ثناء مسلمان کے خون میںشامل ہے اورعشق رسولۖ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے۔نبی کریم ۖ سے محبت وعشق کادم بھرنے والے ہی دنیاوآخرت کے کامیاب افرادہوںگے۔ مسلمان اپنے کمزورسے کمزورایمان سے بھی محسن انسانیت رہبروراہنمامحبوبۖ خداسے اپنااظہارمحبت چھپانہیںسکتاہرمسلمان ان پراپنی جان قربان اورمال وزرنچھاورکرنے کوتیاررہتا ہے کیونکہ رب کائنات بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارڈی ایس پی سرکل وزیرآبادرا نا شبیر احمدنے تنظیم تاجراں ریلوے روڈ کے زیراہتمام سیرت النبی ۖ کے سلسلہ میںتقریری مقابلوںکے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ناصر محموداللہ والے،صدرطارق جاوید ملک،جنرل سیکرٹری محمدطارق طور،احمدرضا شاہ،سر پرست اعلیٰ،لالہ نذیرانصاری،ملک کلیم اللہ قیصر،اصغرچیمہ،اللہ رکھا،افضا ل گوندل ایڈووکیٹ،محمدعامر گل،میر ماجد علی سالار،عمران رسول بٹ،صفدربٹ ،محمدنعیم طور،محمدیوسف،جواد مغل،اویس طور ودیگربھی موجودتھے۔مقابلوںمیںگورنمنٹ پبلک ہائی ،قائد اعظم پبلک،المدنی اورالفارابی سکول کے طلباء نے حصہ لیا۔تقریب کے اختتام پرمہمانان خصو صی نے پوزیشن ہولڈرزمیںانعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) والدین اولاد کے لئے محبت اورشفقت کامحورہوتے ہیں۔والدین ہرقسم کی دکھ وتکلیف خودبرداشت کرلیتے ہیںمگراولاد پرگرم ہوا جھونکا بھی نہیںپڑنے دیتے۔اس لئے ہی محبوب خدارحمت العالمین حضرت محمدمصطفی ۖ نے فرمایہ کہ ماںقدمونتلے جنت اوروالد کے چہرہ کومحبت کی نظرسے دیکھنے پرمقبو ل حج وعمرہ کاثواب حاصل ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلا می پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلا می پاکستان کے امیرسراج الحق صدر مرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے کے والد حاجی عبد الواحد کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمحمدمشتاق بٹ،ڈاکٹر محمدعبید اللہ گوھر،صابر حسین بٹ،وقاص احمد بٹ،تجمل،عمر فاروق ،وسیم اولکھ،ڈاکٹرسید رضا سلطان،عمر اشرف اورزمان حیدر چیمہ اوردیگر بھی موجودتھے۔صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن کوٹی او آرکوحکومت نے نہیںماناتوہم عدالت چلے گئے توپی ٹی آئی بھی عدالت آگئی۔اب جو عدالت کمیشن بنانے کاکہہ رہی ہے وہ سب حکومت کے زیراثر ہونگے وہ اپوزیشن کوقبو ل نہیںکیونکہ اس سے قبل محمودالرحمان کمیشن ،ایبٹ آبادکمیشن کاہم حشر دیکھ چکے ہیں۔ہم کہتے ہیںپہلے احتسان نوازشریف اورانکے خاندان کاکیا جائے پھردوسروںکا ہومگر ہمیںکہا جارہا ہے کہ نہیںسب کااکٹھا احتساب کی بات کریںجو کہ فی زمانہ ممکن نہیں۔پانا مہ سکینڈل کرپشن کابہت بڑاسکینڈل ہے جماعت اسلا می اس نعرہ کی مخالفت کرتی ہے کہ آپ کاچورزندہ بادہمارا چورمردہ بادچورتوچور ہی ہوتا ہیاس سے آہنی ہاتھوںسے نپٹا جائے۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می کامنشوراورجدوجہدہی کرپشن ،اقرباء پروری ،رشوت،سفارش زدہ معاشرے کے خلاف ہے۔ہم مظلوم کی آوازبن کرہرفورم پرانکے حقوق کی آوازاٹھائینگے۔جماعت اسلا می نے نہ توپہلے مفادپرستی کی سیا ست کی اورنہ ہی آئندہ کرے گی۔انشاء اللہ ملک میںاللہ کانظام شریعت محمدی کے مطابق چلنے کی ہوائیںآئیںگی۔(فوٹوہمرا ہ ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے اعلان کیا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 12سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روایات میں اختلاف کے باعث اہل سنت کے نزدیک خاتم المرسلین ، سید الانبیا احمد مجتبیٰ کی ولادت باسعادت 12 ربیع الاول ، جبکہ مکتب اہل بیت کے مطابق 17۔ ربیع الاول کو حضرت محمد مصطفی اورچھٹے امام حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے۔ اس اختلاف کو بانی انقلاب اسلامی حضر ت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے وحدت میں بدلتے ہوئے ہفتہ وحدت منانے کی ہدایت کی تھی، جس پر پاکستان میں بھی شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کے دور سے عمل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9۔ربیع الاول کو بھی پیغمبر کی ولادت کی روایات ملتی ہیں، جس پر اہل حدیث مسلک کے پیرو کار عمل کرتے ہیں، کسی کو اس پر بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اس اختلاف کی بنیاد پر کسی مسلک کا خود کو صحیح اور باقیوں کو غلط سمجھنے کی شکنی کی جائے جوکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہورہی ہے۔ پاکستان کی مدبر دینی قیادت نے 1990کی دہائی میں علامہ شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ، قاضی حسین احمد رحمتہ اللہ علیہ، اور علامہ ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم تشکیل دے کر مسالک کے درمیان اختلافات کو کم کرنے اور مشترکات کو فروغ دینے کا پروگرام بنایا جس کے بعد سے فضا میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔ تکفیری دہشت گرد جوہڑ کا کیڑہ بن کر مرچکے ہیں، البتہ اب اس بدبودار گھوڑے میں دوبارہ ہوا بھر کر آگے لانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ مگر اتحاد امت سے ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی الیکشن میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے والی قوتیں کہیں نظر نہیں آئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شیعہ علما کونسل کی تنظیمیں ہفتہ وحدت کے حوالے سیمینار اور کانفرنسوں کا اہتمام کریں گی۔جن میںاہل سنت علما و مشائخ بھی خطاب کریں گے جبکہ عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد (جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل ڈویژن فیصل آباد کے زیر اہتمام دوسری سالانہ ”سیرت رحمة اللعالمینۖ کانفرنس ”آج (11دسمبربروز اتوار) ٹی ، ایم ،اے ہال اسٹیشن چوک فیصل آباد میں ہوگی۔ کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا ایوب صفدر، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا عبدالحمید وٹو،مولانا اسد اللہ فاروق، حافظ محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ پاکستان علماء کونسل ڈویژن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری قاری عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کانفرنس کے بعد پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ، نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے سعودی عرب میں شہنشاہی عدالتوں سے اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے والے شیعہ عرب مسلمان نوجوانوں کو سزائے موت سنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کے مکتب اہل بیت کے پیروکاروں پر مظالم بڑھتے جارہے ہیں، عالمی برادری بدترین آمرانہ اقدامات کا نوٹس لے ۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کا راگ الاپنے والی نام نہاد تنظیمیں خاموش کیوں ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ باقرالنمر کو محض نماز جمعہ کے خطبہ میں آل سعود کے مظالم کو بے نقاب کرنے پر گذشتہ سال شہید کردیا تھا، مگرعوام کے حقوق کی جدوجہد نہیں رکی۔ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ماضی میں متوکل جیسے ظالم حکمرانوںنے محبان رسول و آل رسول ۖ پر ظلم کے پہاڑ توڑے تھے حتیٰ کہ نواسہ رسول ۖ کی زیارت پر جانے والوں کے اعضاء کاٹ دئیے جاتے تھے ، اور آج کہیں کشمیر کے مسلمان اغیار کے ظلم کا شکار ہیں تو کہیں اسلامی حکمران اپنے شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کیے ہوئے ہیں اور دیگر اسلامی ممالک پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی معمولی جرائم اور غلطیوں کے جھوٹے الزا مات عائد کرکے بیک وقت اپنے 30مسلمان شہریوں کو سزائے موت دی جاتی ہے تو کبھی جاسوسی وغیرہ کے الزام لگا کر موت کے گھاٹ اتارنے کی سزا سنائی جاتی ہے لیکن سنت الہٰی ہے کہ جس طرح ماضی میں متوکل و دیگر ظالم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے ،موجودہ ظالم حکمران بھی کیفر کردار تک پہنچیں گے یہ صدی اسلام حقیقی ،مکتب تشیع کی فتح کی صدی ہے ۔انہوں نے پاکستان میں شہری آزادیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر آزادی مملکت خداداد میں ہے کسی اور ملک میں نہیں ۔ عدلیہ کی آزادی کے بارے ہمسایہ برادر ملک ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا تھا” کاش ہماری عدالتیں بھی کسی وزیر اعظم کو کٹہرے میں لا سکیں۔”علامہ نیاز نقوی کا کہناتھا پوری دنیا میں اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا تسلیم شدہ حق ہے، جس کی ضمانت اقوام متحدہ کا چارٹربھی دیتا ہے۔ عرب ممالک میں آزادی کی تحریکیں شہنشاہیتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، انہیں حقوق دینے چاہیں تاکہ سعودی عرب ، یمن کے قبائل کی طرف سے جدہ پر میزائل حملے کی آڑ میں حجاز مقدس پر حملے کی جھوٹی خبر کی بنیاد پر مسلکی جماعتوں کے ذریعے پراپیگنڈہ نہ کرنا پڑے۔ یہ خود سعودی حکمرانوں کے لئے بھی ضرورت ہوگا کہ وہ عوام کے حقوق غصب کرنے کی بجائے انہیں تسلیم کریں ۔علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ آل سعود نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مزارات اہل بیت عظام علیہم السلام،صحابہ کرام اور ازواج مطہرات رضوان ا للہ علیہم اجمعین کو مسمار کرکے سنگین جرم کے ساتھ مسلمانوں کی دل آزاری بھی کی ہے۔ جس پر امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ ان مزارات کو دوبارہ تعمیر کرکے اسلامی ممالک میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی)صدرِ مملکت ممنون حسین نے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ا قلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کو انکی انسانی حقوق کیلئے خدمات کے اعتراف میں نیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ سے نوازا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روزانسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے وزارتِ انسانی حقوق نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جسکے مہمانِ خصوصی صدر ممنون حسین تھے، اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات کو بھی ایوارڈ دیا گیا، بعد ازاں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وزارتِ انسانی حقوق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 10دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن1948ء میں اقوام ِ متحدہ جنرل اسمبلی میں یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، آج کا دِن اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ بحیثیت انسان ہمارے مذہبی ،سماجی، ثقافتی اور سیاسی حقوق ہیں جن سے کوئی بھی مہذب معاشرہ انکار نہیں کر سکتا، ایک پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنانے کیلئے تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جن معاشروں میںسماجی نا انصافیاںکی گئیں وہ بہت جلد صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ پاکستان میں اقلیتیوں کے حقوق کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی،سماجی اور سیاسی حقوق فراہم کرتا ہے،ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا کہنا تھا کہ اسلام اخوت اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام پر زور دیتا ہے اورپیغمبراسلام کے خطبہ حج میں اس کی واضح احکامات ملتے ہیں۔ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے مزید کہا کہ پاکستان ہندو کونسل نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوم باشندوںکے حق کے لیے آواز بلند کی ہے اور مستقبل میں بھی بلاتفریق کرتی رہے گی، اقلیتوں کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ مکمل مذہبی و سماجی آزادی کے ساتھ باعزت زندگی بسر کریں۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی عہدیداروں کا فیصلہ آج(11دسمبر بروز اتوار) ہوگا۔ فیصلے کا اعلان پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ناظم انتخابات مولانا ایوب صفدر آج (11دسمبر بروز اتوار)فیصل آباد میں کریں گے۔ پاکستان علماء کونسل کے ترجمان حافظ محمد طیب قاسمی کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ذمہ داران کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ، چاروں صوبوں سمیت گلگت ، بلتستان اور آزاد کشمیر کی شوریٰ کے اراکین نے اپنی آراء مرکزی ناظم انتخابات کو ارسال کردی ہیں اور آج (11دسمبر بروز اتوار)شام فیصل آباد میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مرکزی ذمہ داران کا اعلان کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کے ساتھ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔کیونکہ موجودہ ٹرانسمیشن لائن بجلی کی زائد پیداوار کا بوجھ نہیں اٹھاسکتیں ۔انہوںنے کہا کہ بجلی کے طویل بریک ڈائون بھی پرانی ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ بجلی کے طویل بریک ڈائون کے باعث عوام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بجلی نہ ہونے کے باعث عوام بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی سے بھی محروم ہوجاتے ہیںانہوںنے بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر بھی شروع کی جائے کیونکہ یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے اور اس سے حاصل ہونے والی3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سے نہ صر ف توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی حاصل ہوگی نیز زراعت کے لیے سارا سال دریائوں میں پانی بھی دستیاب رہے گا جس سے زراعت کے ساتھ وافر خام مال کی دستیابی سے صنعت بھی ترقی کرے گی اور ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا اس لیے حکومت فی الفور کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کرے۔
،
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ ملک بھر میں جشن عیدمیلادالنبی کو شایان شان طریقہ سے منائے گی اس سلسلہ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ پنجتنی غوثیہ چک211 ای بی بورے والا روڈ عارف والا میں حضوراکرمۖکے یوم ولادت کے بابرکت دن کی مناسبت سے11دسمبر2016 بروزاتوار11اور 12ربیع الاول کی درمیانی رات بعد نماز عشاء روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ذوالفقار علی پپن ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداران ،صوبہ بھر سے یوتھ ونگ کے عہدیدار روحانی محفل میں قافلے کی صورت میں پہنچیں گے۔ روحانی محفل سے عالمی شہرت یافتہ نامور قوال عارفانہ کلام پیش کرینگے۔تقریب میںملک کے نامور نعت خواں شرکت کرینگے۔ یہ روحانی محفل ساری رات جاری رہے گی،نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی ،امن و امان کے لیے خصوصی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان وہ ہی کررہے ہیں جو اس ملک کی عوام انہیں کہہ رہی ہے ،نوازحکومت مزید ڈیڈھ سال رہی توعوام کو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے جس انداز میں حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالوں میں عوام کے ساتھ سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا اس کا خمیازہ بھی اس ملک کو بھگتنا پڑاہے ،تحریک انصاف نے بدعنوانیوں کو شکست دینے کے لیے ان طاقتوں کا مقابلہ کیاہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اس ملک کی جڑیں کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں ،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے دیکھا کہ ہے کہ اسکول ہو یا ہسپتال ہر طرف مایوسی اورافرتفری کا ماحول ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ یہ سب ہی جانتے ہیں کہ حکومتی وکلا پانامہ کیس میں وزیراعظم کی کرپشن کے حوالے سے کسی بھی لحاظ سے مدلل جوابات نہیں دیں سکیں ہیں جن کو چیئرمین عمران خان کے وکلا نے اٹھایا تھا،یہ پاکستانی عوام کی بدقسمتی ہے کہ ایک کرپٹ ٹولہ بڑی ڈھٹائی سے ان پر مسلط ہے ،انہوں نے کہاکہ معاملات چاہے کچھ بھی ہو مگر یہ طے ہے کہ چیئرمین عمران خان عوام کی عدالت میں کامیاب اور کامران ہو چکے ہیں ، یہ ہی وجہ ہے کہ قوم شریف برادران کی سیاست کواب مزید برداشت کے لیے تیار نہیں ہے اس لیے وہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت اس وقت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،ان لوگوں نے اپنے دور میں بین الالقوامی سطح پر پاکستان کو سوائے بدنامی کے کچھ نہ دیاہے اور یہ ہی حال اس وقت ملک کی اندر کی صورتحال کا ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ پانامہ اسکینڈل کا رزلٹ چاہے کچھ بھی نکلے مگر عوام اس بات کو اچھی طرح جان چکی ہے کہ شریف برادران نے اس قوم کو لوٹ کر ہی لندن اور دینا بھر میں اپنی جائیدادیں بنائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ڈائریکٹرصحت عامہ چوہدری بشیر احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ سکندرفاروق حیدر خان اور وزیرصحت ڈاکٹر نجیب نقی کے حکم اور ان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز میں ایمرجنسی مکمل فری کرنے کا منصوبہ بنا دیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل بھی شروع ہو جائے گا،اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ متصیل تمام سینٹرز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈز کا زیادہ تر سامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے ،اور آئندہ بجٹ میں ضلع ہیڈکواٹر بھمبر میں عملہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مکمل بجٹ رپورٹ بنا کر سینئروزیر چوہدری طارق فاروق کے حوالے کر دی گئی ہے انشااللہ آئندہ جون میں آسامیاں تخلیق ہوجائیں گی،انھوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈکواٹر بھمبر کے وزٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا انھوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کے ہسپتال کے ڈاکٹرزسے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے کریں اورکسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیا ررہیں ، انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر فداحسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور کارکردگی سے بہت خوش ہوا ہوا ،انہوں نے گذشتہ لائن آف کنٹرول کی ایمرجینسز کو ڈیل کیا ہے میں ان کی اور ان کے تمام عملے کی کارکردگی سے خوش ہوا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر فدا حسین اور ان کا عملہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انسانی خدمت کے اس جذبے کو ہمیشہ قائم رکھے گا اس دوران انھوں نے چنار فری ڈائیلائسس سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقاتیں بھی کہیں اور ان سے ڈائیلائسس سنٹر میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں پوچھا، جس کا تسلی بخش جواب ملنے کے بعد انھوں نے چنارفری ڈائیلائسس سنٹر کو چلانے والی NGO کشمیردوست انجمن فلاح وبہبود بھمبر کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مادہ پرست دور میں اس کا کام قابل تعریف ہے اورچنارفری ڈائیلائسس سنٹران کے کام کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کو چلانے والے کارکن اور اس کو فنڈنگ کرنے والے لوگ بھی قابل تعریف ہیں ، اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ چنارفری ڈائیلائسس سنٹرہمارے علاقے کا فخر ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر محمداصغر چوہدری، ڈائریکٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبرڈاکٹر اقبال حسین ، ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین ، ڈاکٹر ناصر چوہدری، ڈاکٹرمحمد انور ، ڈاکٹر گوہر ایوب ، ڈاکٹر عمیر جرال، ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری ، ناصر شریف بٹ ،ڈاکٹرطارق محمود شاکر، چنارفری ڈائیلائسس سنٹرکے پروفیسر محمد اصغر شاد، راجہ التماس احمد، و دیگر موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)صدر میاں محمد بحش سوسائٹی آزادکشمیر کے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل نظام مصطفی کے نفاز میں ہے قرآن و سنت کے سنہرے و زریں احکام اور اصولوں پر عمل درآمدکرکے ہی ہم ایک اسلامی جمہوری فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں مساجد دینی مدارس۔ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبا کے لئے قرآن و حدیث کی تعلیمات لازمی قرار دی جائے تاکہ مغرب کی عارضی چکاچوند سے مرغوب ہونے والی نسل کو امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے تیار کیا جا سکے اور ایسا کرنے کے لئے حضورۖ کی ذات اقدس سے عشق و محبت لازمی اور اولین شرط ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں محمد بحش سوسائٹی ،جماعت اہل سنت ،وابستگان دربار عالیہ حضرت پیر سید محمد نیل عالم شاہ اور دربار عالیہ قادریہ پلیر شریف کے عقیدت مندوں اور محافل میلاد کے لئے مصروف عمل مختلف شعبہہ ہائے زندگی کے نمائندہ و چیدہ چیدہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔، کے ڈی چوہدری نے کہا کہ ہماری مساجد دینی مدارس ماور تعلیمی ادارے تبلغ اسلام و اشاعت دین کے لئے بنیادی اور کلیدی کردارادا کر سکتے ہیں، اور پاک جگہوں کو صیحیح معنوں میں اسلام کا قلعہ بنا نے کے لئے قرآن و سنت کی تعلیمات کو لازمی قرار دینا ہو گا،نظام مصطفیۖ کا نفاذ کئے بغیر ملک کو در پیش مسائل و مشکلات سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا یہود و ہنود اور اغیار ہماری مادر وطن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور مغربی تہذیب معاشی عدم توازن بیروزگاری غربت اور مہنگائی نے معاشرتی بیگاڑ پیدا کر دی ہے اور پھر اس پر مستزادیہ کہ ہماری قیادت ضذبہ خود اعتمادی سے محروم اور اپنے اندر دل کے چور کے خوف سے اپنی دولت سویٹرز لینڈ ، برطانیہ ، امریکہ ،دوبئی لندن اور دیگر ممالک میں منتقل کر رہی ہے،اپنی اولادوں مو بیرون ملک حصول تعلیم کے لئے بھیجنے کے علاوہ سیاسی فیصلے بھی دوبئی لندن میں کر رہی ہے ان مسائل کی وجہ سے وطن کا معاشرتی شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے ،کے ڈی چوہدری نے علماء اکرام ،اساتذہ و مدرسین پر زور دیا ہے کہ وہ نئی نسل کی کردار سازی پر توجہ دیں اور انہیں دین اسلام کے احکامات و اصولوں سے آگاہ کر کے ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے تیار رہیں، انوں نے دینی و مذہبی راہنمائوں و علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیں اب ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگانے کا دور گذر چکا ہے اختلافی مسائل سے نوجوان بیزار ہیں لہذا مسلکی فروعی لٹرائیوں کی بجائے تمام تر توانائیاں اعلیٰ اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے صرف کی جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سینئر وزیرو وزیرہائوسنگ ،زراعت ولائیو سٹاک چو ہدری طا رق فا روق نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر کے عوام گزشتہ70سا ل سے انسا نی حقوق کے حصول اور حق خودارا دیت کیلئے مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں،بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،عالمی دنیا کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں اورمقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز واقعات اور سیز فائر لائن پر سول آبادی پربھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، اقوام متحد ہ کشمیر یوں کوحق خودارادیت دلا نے اور اپنی قرا ر دا دوں پر عمل در آمد کروا ئے ان خیا لا ت کا اظہار سینئر وزیرومسلم لیگ نو ن کے مر کزی سینئر نا ئب صدر چو ہدر ی طا رق فا روق نے انسا نی حقوق کے عالمی دن کے موقعہ پرسو شل میڈ یاپر اپنے ردعمل اور مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بھارت دونوں اطراف کے کشمیر یوں پر اپنی مسلح افوا ج کے ذریعے مظا لم ڈھا رہا ہے جسکی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے، بھارت نے اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے دنیا کا امن دائو پر لگا رکھا ہے،انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سمیت سیز فائر لائن پربھارتی جا رحیت کا فوری نو ٹس لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)حکومت آزادکشمیر کے ویژ ن کے مطا بق اور نا ظم اعلیٰ ایلیمنٹر ی اینڈ سیکنڈر ی آزادحکومت ریاست جمو ں وکشمیر کے18نکا تی ایجنڈا کی روشنی میں را جہ محمد صابر ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر ضلع بھمبر نے جملہ اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرا ن ضلع بھمبر صدر معلمین مڈ ل مدارس کیسا تھ میٹنگ کی جس میں جملہ محکمہ جا تی معا ملا ت زیر بحث آئے اس موقعہ پراپنی مددآپ کے تحت سینئر سا ئنس مدرسین کی خد ما ت حاصل کر کے موسم سر ما کی تعطیلا ت کے دو را ن ورکشاپس کروانے پر غور وحو ض بھی ہوا ،اجلاس کے دوران جملہ سٹا ف کو اسمبلی میں اورسکولوں کے دیگر اوقات کار میں اپنی ڈیو ٹی دیا نتداری سے ادا کر نے کی ہد ایا ت دی گئیں جس پرصدر معلمین نے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اوراسمبلی سمیت سکو ل ڈیوٹی کے اختتا م تک حا ضر رہنے اور غیر ضروری چھٹیوں سے اجتنا ب کر نے کا وعد ہ کیا گیا ،نظم و نسق کو بہتر کر نے اور نا ظم اعلیٰ ایلیمنٹر ی اینڈ سیکنڈر ی ایجو کیشن مظفر آباد اور نا ظم تعلیم سکو لزایلیمنٹر ی اینڈ سکینڈر ی ایجو کیشن مردانہ میر پور ڈو یژ ن میر پور ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر مر دانہ بھمبر کے جملہ احکاما ت کی روشنی میں کا م کر نے کی تر جیحا ت کاتعین کیاگیا سکیم آف سٹڈ ی پر عمل کر نے ACRsبروقت مکمل کر نے کی ہدا یا ت دی گئیں ،صدر معلمین میں امتیاز احمد نور ،مرزا تنظیم AEOبر نا لہ ،را جہ مقصود احمد خا ن ،محمد شفیق جرا ل ،ذوالفقار علی ،عبد الر حمن ،محمد معرو ف ودیگر نے خطا ب کیا اور تجا ویز دیں ہر ما ہ پر اگر یس رپو رٹ حکام با لا کو دئیے جا نے کا وعد ہ بھی کیاگیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) بھمبر شہر اور گر دونواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلا نیہ طو یل بند ش اور کم وولٹیج کی شکا یا ت نے شہر یوںکے لیے شدید مشکلا ت کھڑی کر دیں،واپڈا گر یڈسٹیشن اور محکمہ برقیات ضلعی صدر مقام بھمبر شہر میںبجلی کی تر سیل اور تقسیم کو بہتر بنا نے میں نا کا م دکھائی دے رہاہے،موسم سرما میں بجلی کا استعمال کم ہو چکا ہے اس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے شہر ی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان دو نوں محکموں کو بھمبر شہر کے لوگوں کے بجلی کے مسا ئل سے بظا ہر کو ئی دلچسپی نہیں ہے وولٹیج کی کمی پیشی کیو جہ سے شہر یوں کے برقی آلا ت جلنے کی بھی اطلاعا ت بھی مل رہی ہیں عوامی حلقوں نے چیف سیکر ٹر ی ،وزیر بر قیا ت ،سیکر ٹر ی بر قیا ت اور چیف انجینئر سے فوری نو ٹس لیکر طو یل دو را نیے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے خا تمہ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ فوری حل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ضلع بھمبر کے مشہور سیاسی را ہنما سابق چیئر مین چو ہد ری محمد اسلم اورسا بق تحصیل چیئر مین زکو ة وعشرچو ہد ری منیر اللہ ایڈووکیٹ نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ چو ہدری علی شا ن سو نی عوام کے دلوں میں بستے ہیں انکے خلا ف انتقامی کا رروا ئیاں سرا سر زیا دتی اور عوامی مینڈ یٹ کی تو ہین ہے سا بق وزیر ما ل و ممبر اسمبلی چو ہد ری علی شا ن سو نی کو سیاسی مخا لفین دیوار کیسا تھ لگا نا چا ہتے ہیں پو لیس انتظا میہ نے کڈ یا لہ میں سا بق وزیر ما ل کے ڈیر ے پر بلا جوا ز چھا پہ ما را جو کہ سرا سر زیادتی ہے مسلم لیگ نو ن سما ہنی انتقا می کا رروائیوں میں مصرو ف ہے اور مخا لفین کو پر یشان کر کے سیاسی مقاصد حا صل کر نے کے درپے ہیں اور برادری ازم کو ہوا دی جا رہی ہے شکست خو ردہ عناصر ہمارے قائد کیخلا ف سازشوں میں مصرو ف ہیں جسکی ہم بھر پور مذ مت کر تے ہیں ہما رے قا ئد علی شا ن سو نی کو کچھ ہوا تو حکومت سیاسی مخا لفین ذمہ دار ہو نگے انکو شکست ہضم نہیں ہو گی بلد یا تی الیکشن اگر ہو ئے تو ان سیاسی مخا لفین کی سازشوںکو شکست فا ش دے کر نست ونا بود کر دینگے اگر انتقامی کا رروا ئیاں بند نہ کی گئیں تو دما دم مست قلند ر کر یں گے چو ہدری علی شا ن سو نی کے ڈیر ے اور انکے بھا ئیوں ،عزیز وں کے گھر پو لیس کے چھا پے ایک منتخب ممبر اسمبلی کی کھلم کھلا تو ہین ہے جسے کسی صورت بر داشت نہیں کیا جا ئیگا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے بھمبر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2010سے 10دسمبر کا دن افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے آ رہے ہیں ،اس دور میں ملک کے حالات تقاضا کر رہے تھے کہ افواج پاکستان کا شانہ بشانہ ساتھ دیا جائے ،کیونکہ افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ جاری تھا بعض بد بخت سیاستدانوں اور کالم نگاروں نے افواج پاکستان کے خلاف مہم شروع کر رکھی تھی پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کے بعض سیاستدان اور دانشور اپنے دشمن بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،جبکہ ساری دنیا میں اقوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر نئی امریکی حکومت کی ثالثی کی پیش کش قابل تحسین ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بحیثیت صدر مسلم کانفرنس اسے تجویز کو خوش آمدید کہتے ہیں ،پاکستان اور ہندوستان کو اس موقعہ کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اور امریکی صدر کی یہ پیشکش نظر انداز نہیں کرنی چاہیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں جو ایک شرمناک بات ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتا ہے کہ اگر انڈیا کشمیریوں کا حق خود ارادیت مان لے تو وہ ٹوٹ جائے گا،وہ کشمیر کی تحریک آزادی سے واقف ہی نہیں اور کشمیر کی تحریک کو ہندوستان کی علیحدگی پسند تحریکوں کے ساتھ جوڑ کر کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے اس لیے مسلم کانفرنس نے افواج پاکستان کا ساتھ دینے کا بیڑا اٹھا یا ہے وزیر پاکستان میاں نواز شریف کو امریکی ثالثی کی پیش کش پر مقبوضہ کشمیر کی جملہ حریت قیادت کو پاکستان بلاکر اس پیش کش کا جائزہ لینا چاہیے ،سیز فائز لائن کے دونوں طرف کی کشمیری قیادت مل کر بھارت سے بات کرنے کے لیے تیار ہے ہمارا جائز مطالبہ اور مسئلہ ہے ہمارا مقدمہ بین الاقوامی برادری تسلیم کر چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت اگر سندھ تاس معاہدہ سے الگ ہونے کی بات کرتا ہے تو پھر پاکستان کو بھی شملہ معاہدہ سے الگ ہوجانا چاہیے ،تحریک آزادی کشمیر کا ہندوستان کی اندرونی علیحدگی کی تحریکوںسے کوئی تعلق نہیں ہے اب ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی تحریک حریت کے موقف کی حمایت کر دی ہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اعلان کے بعد کشمیر پر ہندوستان آخری مورچہ بھی کھو چکا ہے وہ زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا جابرانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا ، مسلم کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ،ہندوستان کشمیر کا مقدمہ اسی طرح ہار گیا ہے جس طرح نواز شریف پانامہ لیکس کا مقدمہ ہار چکا ہے جو جج کیس نہیں سن سکتے انہیں مستعفی ہو کر پینشن سے دستبردار ہوجانا چاہیے ،1947میں مجاہد اول نے 23سال کی عمر میں قیوم بریگیڈ کی بنیاد رکھی ہندوستان کی 8لاکھ سے زائد افواج کی موجودگی میں بھی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ زیادہ جوش و جذبہ سے بلند ہو رہا ہے جس کا آغاز مجاہد اول نے1971میں بنگلہ دیش بننے کے موقعہ پر لگایا تھا ،انہوں نے کہا کہ بھمبر میں فوج کے جوان شہید ہوئے فوج اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے بھمبر میں سیمینار سے ہندوستان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا راستہ جموں کی طرف جاتا ہے ،ہم مہاراجہ ہری سنگھ کے سٹینڈ سٹلا ایگریمنٹ کی بات کرتے ہیں جس کے تحت پندرہ سو لہ اگست 1947کو جموںو سری نگر کی وفاقی عمارتوں پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور سری نگر سے جاری ہونے والی ڈاک پر پاکستان کی مہر لگائی گئی،27اکتوبر کو انڈین فوج نے حملہ کر کے کشمیر پر قبضہ کر لیا ،ہندوستان بڑا ملک ہے اسے بڑا initiativeلینا چاہیے ،70سال بعد بھی برہان وانی نے جان دے کر بھارتی مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ایک موقعہ پر کہا کہ اگر بھارت کے مقابلہ میںپاکستان سرجیکل سٹرائیککیا تو پھر بھارت کی آئندہ کی نسلیں تاریخ اور جغرافیہ کا نیا نصاب پڑھیں گی ،انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور دانشور مایوس ہو سکتے ہیں لیکن فوج اپنے مشن پر قائم ہے مجاہد اول بھی ایک جرنیل تھے اور ہم بھی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،فوج نے مجاہد اول کے جنازہ کو کندھا دے کر بھارت کوپیغام دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہے۔سیمینار کی صدارت ضلعی صدر مسلم کانفرنس چوہدری محمد مصطفی کر رہے تھے جبکہ سیمینار سے سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال،سابق وزیر ملک محمد نواز ،شیخ محمد صادق مرکزی رابطہ سیکرٹری ،ڈویژنل صدر چوہدری خضر حیات ،ضلعی صدر ساجدہ یعقوب ،میجر خضر رحمان ،چوہدری محمد حنیف ،اسد منیر،راجہ ظفر اقبال سابق ایڈمنسٹریٹرسماہنی، حلیمہ سعدیہ ،زیب النساء حاجی محمد عبداللہ پی ٹی آئی ،مرزا صادق جرال،چوہدری جاوید ظفر ،عبدالقیوم قمرو دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سینئرصحافی طارق محمود ثاقب مرحوم ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے طارق محمود ثاقب نے جن مشکل اور کٹھن حالات میں بھمبر کی عوام کے مسائل ایوان اقتدار تک پہچانے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے ایسے صحافی صدیوں بعدپیدا ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مرحوم سینئر صحافی طارق محمود ثاقب کے گھر ان کے بیٹے نوشام طارق اور بھتیجے ناصر اقبال سے ان کے گھر جا کر تعزیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ طارق محمود ثاقب نے میرے والد مجاہد اول کے ساتھ جو تعاون کیا وہ ہم نہیں بھولے ،انھوں نے مرحوم کے بچوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعاکی، اس موقع پر سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز، سابق وزیر مرزا شفیق جرال، سابق ایڈمینسٹریٹر بلدیہ میرپور حاجی عبدالقیوم ، ضلعی صدر چوہدری غلام مصطفی، تحصیل صدر خواجہ طارق محمود بٹ، شیخ محمد صادق،ناصر شریف بٹ، ڈاکٹر طارق محمود شاکر، ملک شوکت حسین، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ر اجہ نعیم گل، چوہدری سلیم ساغر، چوہدری عزیزالرحمان ناز، و دیگر فاتحہ خوانی میں موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)توتانو بانڈی پولیس چوکی میں سپیشل فورس اہلکار کا سینئر پولیس آفسران کے موجودگی میں ویلج نا ظم کو غلیظ گالیاں اور دھمکی جس پر ویلج نا ظمین تحصیل کبل سراپا احتجاج نا ظمین تحصیل کبل کے صدر مصبا ح الدین ، اشفاق خان ایڈوکیٹ ، عبدا لسلام خان ہزارہ ، شوکت خان تخمہ کے قیادت میں DSPسرکل کبل فاروق جان سے ملا قات درخواست بھی دی جس پرDSPسرکل کبل نے انکوائری مقرر کر تے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں کو انصا ف ملے گا ویلج نا ظمین کا کہنا تھا کہ اگر اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے DIGاور DPOسوات کے پاس جا کر وہاں بھی احتجاج کرینگے ویلج نا ظمین نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ویلج نا ظم VCتو تانوبانڈی 1حبیب احمد تو تا نوبانڈی پولیس چوکی گیا اور افسران سے فریاد کر تے ہوئے کہا کہ باہر اڈہ میں ایک گا ڑی کھڑی تھی جس کے چاروں ٹائرز سپیشل فورس اہلکار نے بلا کسی وجہ ہوا نکالی جس پر سپیشل فورس اہلکار فواد نے SHOنور باز خان ، حوالدار ارشد اور محرر چوکی کے موجودگی میں غلیظ گالیاں دے کر کہا کہ اگر افسران با لا کو شکایت کی تو دیکھ لونگاجس پر ویلج نا ظمین تحصیل کبل سراپا احتجاج ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)آرمی پبلک سکول کوزہ بانڈی کے بھر تیوں میں سوات اور خصو صاً تحصیل کبل کے لو گوں کو ترجیح دے کر بھر تیاں کی جائے ۔ کیونکہ سوات اور خصو صاً تحصیل کبل دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثرہ علا قہ ہے لہٰذا بھر تیوں میں آل پاکستان کے بجائے سوات اور خصو صاً تحصیل کبل کے عوام کا حق ہے ان خیا لات کا اظہار پختونخواہ ملی عوامی پا رٹی کے صوبائی رہنما ملک ریاض خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول کو زہ بانڈی کیلئے سٹاف بھر تیوں کا اشتہار لگا یا ہے جس میں آل پاکستان سے درخواستیں مطلوب کی گئی ہے لہٰذا ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ بھر تیوں میں سوات اور خصو صاً تحصیل کبل کے عوام کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ زمین دینے والے لو گوں سے با قاعدہ وعدے گی گئی ہے کہ نوکری دینگے انہوں مزید کہا کہ کلاس فور بھرتیوں میں یونین کونسل کوزہ بانڈی کا سب سے زیادہ حق بنتا ہے لہٰذا UCکوزہ بانڈی کو ترجیح دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)تحصیل کبل کے علا قہ میلہ گاہ قمبو کے عمائدین اور عوام کا وزیر اعلیٰ کے معاون خصو صی ڈاکٹر امجد کے خلاف احتجاج، تحصیل بریکوٹ کے شخص کو تحصیل کبل میں کلاس فور بھر تی کرنے پر مزاہمت کے دھمکی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے ڈاکٹر امجد نے سکول کو اراضی دینے والے شخص کے بیٹے کو نظر انداز کر کے اپنے پار ٹی کے ورکر کو بھر تی کیا جو میرٹ اور قانون کے سراسر خلاف ورزی ہے PTIکے چیئر مین عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، MNAمراد سعید اور محکمہ تعلیم کے با لا حکام نو ٹس لے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ میلہ گاہ قمبومیں احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PMLNتحصیل کبل کے صدر عبد الغفور، ANPکے ضلعی کونسلر شاہ سید، تحصیل کونسلر عثمان غنی ،سابق نا ظم بخت محمد خان ، نا در خان ، پائی محمد ، احمد خان ، خاندان اور دیگر نے کہا کہ کلاس فور بھر تی کیلئے PTIمیں شمولیت اور گھر پر پا رٹی جھنڈا لگانے سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے متاثرہ شخص احمد خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں سیاست MPAاورDEOکے اختیارات کا نا جائز استعمال اور سنز کو ٹہ کو میرٹ کا مزاق بنا دیا ہے گورنمنٹ پرائمر ی سکول قمبو میں بحیثیت چوکیدار ریٹائرڈ ہوا ایجوکیشن قوانین کے مطابقسنز کو ٹہ کے تحت اس کے بیٹے کو چوکیدار کے نوکری دینا اس کا حق تھا کیونکہ سکول کو زمین اس نے دی تھے MPAڈاکٹر امجد کو GPSقمبو بلا یا گیا تھا یہاں آکر اس نے ریٹائرڈ ملازمین کے بیٹے کو سنز کو ٹہ کے تحت چوکیدار کے نوکری دینے کے یقین دہانی کرائے تھے لیکن سنز کو ٹہ ،قانون اور میرٹ کو بائی پاس کر کے گورنمنٹ پرائمری سکول پارڑئی کے ریٹائرڈ ملازمین کا بیٹا گورنمنٹ پرائمری سکول قمبو میں تعینات کیا اور پرائمر ی سکول پارڑئی میں اپنا من پسند پارٹی ورکر کو نوکری دلا دی جس سے سائل کے حق تلفی ہوئے MPAنے سائل کو اس کا حق دلانے کے لئے پا رٹی میں شمولیت کے شرط لگائی تھی جو کہ سائل نے پارٹی میں بھی شمولیت کی لیکن کچھ نہیں ہوا MPAڈاکٹر امجد اور DEO(M)سوات محمد آمین اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سائل کے حق تلفی کر دی لہٰذا صوبائی حکومت اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ان دونوں کے خلاف کاروائی کریں۔