گجرات کی خبریں 20/6/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گجرات میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو گیا۔ واپڈا حکام بھی لوڈ شیڈنگ کرنے سے پیچھے نہ رہے۔ بار بار جاری رہنے والی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داران کو شدید کوفت اٹھانا پڑی۔ دوسری جانب گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو گیا۔ عوام نے غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اور وزارت بجلی و پانی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو حل کرنے میں اقدامات کئے جائیں۔ اور گیپکو کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے منع کیا جائے۔ مز
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ممتاز مذہبی رہنما سید الطاف عباس کاظمی کے والد محترم سید قیصر عباس جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں گزشتہ روز امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں علامہ عارف واحدی مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان’ سید سبطین حیدر سبزواری صوبائی صدر صوبہ پنجاب شعیہ علماء کونسل’ علامہ سید اشتیاق کاظمی صوبائی نائب صدر صوبہ پنجاب’ سید آصف سکندر’ سید جعفر شاہ’ عثمان یوسف’ سید اکبر شاہ’ میر ثقلین’ سید گلفام حسین شاہ’ سید عرفان جعفری’ علامہ سید مختار حسین نقوی’ علامہ عابد علی جعفری’ سید اظہار بخاری’ صدر جعفریہ توحید’ علامہ آغا سید مبارک علی موسوی ‘ سید نوازش علی کاظمی’ سید جواد جعفری’ وقار الحسن ہیرا و دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ شرکاء کیلئے افطاری کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ بعد ازاں افطاری عظیم الشان مجلس عزاء کا انعقاد ہوا۔ جس میں ذاکر اہلبیت علامہ علی ناصر حسینی آف تلہاڑا نے خصوصی خطاب کیا۔ ضلع بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔