گجرات کی خبریں 13/9/2015

Meeting

Meeting

گجرات (جی پی آئی) دبئی میں مقیم محلہ مسلم آباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مہر شہباز صفدر نے کہا ہے کہ تارکین وطن یونین کونسل 3 محلہ مسلم آباد گجرات سے مسلم لیگ (ق) سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری عمر کی کامیابی کیلئے انتھک کاوشیں کریں گے نہ صرف آرائیں برادری بلکہ حلقہ کی تمام برادریاں چوہدری عمر کی کامیاب کیلئے کام کریں گی کیونکہ نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے۔ کرپٹ اور دو نمبر سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں جو کہ ہمیشہ عوام کو بے وقوف بنا کر ان کے اعتماد سے کھیلتے ہیں۔ محلہ مسلم آباد کی نوجوان نسل نے یہ عزم کر لیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے نامزد امیدوار چوہدری عمر اور ان کے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے اورانہیں جیل کی کال کوٹھری میں بند کروائیں گے اب کوئی نام نہاد (ن) لیگ کا لیڈر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکے گا۔ کیونکہ اب عوام اچھے برے کی تمیز کر سکتے ہیں۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) دو سال گزرنے کے بعد بھی گلوبل پریس انٹرنیشنل (GPI) کے دفتر میں ہونیوالے چوری کا برآمد نہ ہونا پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا ، سٹی صدر شیخ عرفان پرویز عامر چوہدری و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ DPO گجرات رائے ضمیر الحق گجرات کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ، ان سے پہلے ان کے صاحبزادے سابق ڈی پی او رائے اعجا ز احمد نے بھی جی پی آئی آفس میں ہونیوالی چوری کی برآمدگی کا وعدہ کیا گیا مگر یکے بعد دیگرے تھانہ بی ڈویژن گجرات میں تعینات رہنے والے SHOصاحبان نے ان کے احکامات اور وعدوں کا پاس نہیں کیا۔ اور چوری کی برآمدگی کے سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سٹیزن فرنٹ اس کی شدید مذمت کرتی ہے کہ جس شہر میں صحافیوں کو ہی تحفظ و انصاف نہیں مل رہا اس شہر کے عوام کا کیا عالم ہو گا۔ یاد رہے کہ جی پی آئی آفس تھانہ بی ڈویژن سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جی پی آئی آفس میں دو سال قبل ہونیوالی چوری کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ کیونکہ صحافی معاشرہ کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور ان کو تحفظ فراہم کرنا معاشرے کے تمام اداروں کا فرض ہے کیونکہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر حق و سچ کی آواز کو بلند کرتے ہیں۔ جس طرح گلوبل پریس انٹرنیشنل عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے کام کر رہی ہے ، جی پی آئی کے دفتر میں چوری کے دوران کمپیوٹر ، یو پی ایس وغیرہ سامان چرایا گیا تھا تاکہ جی پی آئی کو اپنے مقصد سے ہٹایا جا سکے مگر جی پی آئی کی ٹیم نے نامساعد حالات کے باجود دوبارہ اپنا کام جاری رکھا مگر پولیس نے کوئی انصاف فراہم نہیں کیا۔ یہ ڈی پی او رائے ضمیر الحق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں ہونے والی اس چوری کی برآمدگی کے سلسلہ میں کوئی کارروائی کریں گے۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) چوہدری محمد خالق امیدوار چیئرمین ن لیگ دتیوال کے پینل سے UC 49 سے 6 جنرل کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ بلا مقابلہ ہونے والے جنرل کونسلر چوہدری مظہر حسین مہر میانہ ناواں وارڈ نمبر 4 چوہدری محمد اسلم’ مہر دتیوال وارڈ نمبر 5 چیچی چک پنڈی وارڈ نمبر1 چوہدری محمد اقبال پسوال سکنہ گورسیاں وارڈ نمبر 3 چوہدری احسن اقبال گیگی محمود جمنا وارڈ نمبر6 کے نام شامل ہیں۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) چوہدری محمد خالق چیئرمین مسلم لیگ ن آف دتیوال کی رہائشگاہ پر جنرل کونسلر بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے کے حوالے سے مبارکباد دینے والوں کا رش۔ اس موقع پر چوہدری عبدالحمید وائس چیئرمین چک پنڈی بھی موجود تھے۔ اہل علاقہ کے معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 6 بلا مقابلہ جنرل کونسلر ہونے سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آنے والے مہمانوں کو چوہدری محمد خالق چیئرمین اور چوہدری حمید اور 6 جنرل کونسلر ملاقات کر رہے ہیں۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) UC 49 سے جیت چوہدری محمد خالق ‘ چوہدری عبدالحمید کا مقدر بنے گی اہل علاقہ۔ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے فیصلہ کو سراہتے ہیں۔ الیکشن مہم کو بھر پور طریقہ سے چلائیں گے۔ چوہدری محمد خالق اور چوہدری عبدالحمید اور ان کے پینل کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے اور ان کی کامیابی کیلئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔ اور اس وقت تک کوششیں جاری رکھیں گے جب تک کامیابی کا سہرا نہیں سج جاتا۔
……………………………………

گجرات(جی پی آئی) ٹھیکیدار وقاص نذیر رحمانی آف شاندار سرامکس کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب سعید ملن میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ ٹھیکیدار حاجی محمد شفیع ‘ ٹھیکیدار تصور حسین’ ٹھیکیدار افتخار احمد نے معزز مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔ دعوت ولیمہ میں شہر بھر کی معزز شخصیات صنعتکاروں نے بھر پور شرکت کی۔ جس میں حاجی محمد ریاض امریکہ’ ٹھیکیدار محمد اعظم رحمانی آف اعظم سرامکس’ علامہ ساجد محمود قادری’ چوہدری زبیر مرل’ انسپکٹر جواد گھمن ‘ حاجی صفدر حسین (ر) لیفٹیننٹ حاجی محمد شریف’ میاں محمد شہباز انصاری’ میاں اقبال انصاری’ عنصر باجوہ’ چوہدری طارق وڑائچ آف تھری سٹار’ محمد سلیمان بٹ’ چوہدری مجید نعیم ‘ حافظ محمد شہباز سائوتھ افریقہ’ حافظ محمد اشرف’ انجینئر مرتضیٰ شریف’ حاجی محمد صدیق’ مظہرحسین’ ٹھیکیدار ذوالفقار احمد’ ٹھیکیدار فیصل شریف’ ظہیر بٹ’ وحید بٹ’ چوہدری محمد فاروق وڑائچ’ حاجی ظفر اقبال رحمانی’ حافظ نعمان اعظم’ ٹھیکیدار حافظ وقاص اعظم ٹھیکیدار ذیشان اعظم’ ٹھیکیدار محمد مشتاق’ ٹھیکیدار الطاف حسین ‘ ٹھیکیدار امتیاز احمد’ مرزا محمد یوسف’ حاجی ناصر’ یاسر محمود’ ملک طارق’ میاں مظہر حسین’ حاجی محمد صدیق’ مرزا ذیشان بیگ’ مرزا رضوان بیگ’ حاجی محمد اکرم’ فیاض اکرم سیفی’ پروفیسر بشیر مرزا’ میاں رفیق گجر’ شیخ فضل باری’ ڈاکٹر فضل الٰہی’ میاں احسان افضل ‘ حاجی محمد ارشد’ مہر امجد’ صاحبزادہ سید چن پیر باگڑیانوالہ’ چوہدری حسین ‘ چوہدری اقبال’ چوہدری شمریز’ چوہدری خالد محمود’ ٹھیکیدار مدثر شریف’ حاجی محمد سلیم’ راجہ انور ‘ غلام رسول’ ذوالفقار گوہر شریف’ احمد یار’ عمر حیات’ لیاقت علی منا’ محمد شفیق’ الطاف سندھو’ و دیگر موجود تھے۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات میں 3روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی 16ستمبر تک اس مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ16ہزار 256بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، 17سے 18ستمبرکو دو روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 822موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنکی سکیورٹی کے لئے پولیس کو جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ جن والدین نے گذشتہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا نیز خانہ بدوشوں ، بھٹہ جات پر کام کرنیوالے افراد کے بچوں کو پہلے مرحلے میں ترجیحی بنیادوں پر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے واضع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ جس بھٹہ خشت پر کوئی بچہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا اس بھٹہ کا مالک اسکا ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جس پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ نے انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کیا ان سکولوں کو سیل کر دیا جائے۔ ۔ ڈی سی ا و نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں ایک موبائل انسداد پولیو ٹیموںکی سکیورٹی پر مامو ر کی جائے اسی طرح موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس بھی جی ٹی روڈ اور دیگر شاہراہوںپر گاڑیاں روکنے کے لئے پولیو ٹیموں کی مدد کریں گی۔ انہوں نے واضع کیا کہ پانچ سال تک عمر کا ہر بچہ ہمارا ٹارگٹ ہے خواہ وہ گجرات کا رہائشی ہو یا مہمان ہو، اہداف کے سو فیصد حصول کے لئے ڈی ڈی او ز ہیلتھ فیلڈ میںرہیں جبکہ وہ خود بھی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں گے اور مختلف مقامات پر اچانک چیکنگ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ریٹرننگ آفیسر میاں اقبال مظہر نے یونین کونسل 8وارڈ نمبر 5سے امیدوار برائے جنرل کونسلر نوید احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں، مذکورہ امیدوار کی عمر 25سا ل سے کم ہونے کی وجہ سے انکے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) فخر المشائخ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری مجددی نقشبندی کا دوسرا سالانہ ختم پاک دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عقیدت و احترام کیساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر عظیم الشان ”فخر المشائخ کانفرنس ”کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں وحید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری نے کی۔ جبکہ یہ کانفرنس زیر نگرانی محمد شہزاد شفیق نقشبندی مجددی شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز علماء کرام ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف ‘ علامہ محمد شاہد چشتی ‘ علامہ عبدالخالق نقشبندی و دیگر نے خطاب کیا ۔ ممتاز ثناء خوان رسول محمد عمران شاکر’ سید عثمان شاہ’ قاری ارسلان ‘ قاری محمد ایوب نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض حضرت علامہ فیص الاسلام نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ بوکن شریف پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری ‘سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ سہروردی’ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی’ صاحبزادہ پیر سید محمد زمان شاہ کھیپڑانوالہ شریف’ صاحبزادہ الحاج سائیں اختر حسین آستانہ عالیہ کانوانوالاں شریف’ مرزا رشید بیگ’ صاحبزادہ علامہ محمد حنیف جلالپوری ‘ شیخ محمود ارشد نقشبندی پشاور’ سید فضل حسین شاہ’ حافظ محمد طاہر’ میاں محمد الیاس پرنسپل پنجاب کالج’ صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی’ محمد اشرف تسنیم’ میاں سہیل منیر’ حاجی محمد اقبال گھمن’ رفعت منیر ‘ مظہر نقشبندی’ شہزادہ شاہ رُخ شفیق ‘ بائو محمد شفیق’ محمد زین العابدین’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ ‘ شیخ ابوبکر سیٹھی و دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔ اس موقع پر گجرات ‘ گوجرانوالہ’ راولپنڈی’ سیالکوٹ’ وزیر آباد’ پشاور’ شرقپور شریف’ اور لاہور سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن کیلئے شہزاد شفیق نقشبندی کی طرف سے بہترین لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔ حافظ محمد طاہر کی نگرانی میں خوبصورت انتظامات کئے گئے۔