گجرات کی خبریں 08/04/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ثناء خوان رسول ۖ عارف شاہد گوندل کی اہلیہ کی دوسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ان کی برسی کی تقریب کی صدارت صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف نے کی۔ جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ محمد عظیم نے کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد کاشف نے سرانجام دئیے۔ خصوصی نعت اکرم دریائی نے پیش کی۔ غلامان گھمکول شریف کی طرف سے چوہدری افتخار ملہی صدر بزم انجمن غلامان گھمکول شریف نے ذکر پیش کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت مہر ظفر شاہدولہ پرنٹنگ پریس کے والد محترم مہر برکت علی کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں انکی رہائشگاہ موضع اسلام گڑھ میں منعقد ہوئی۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد حنیف جلالپوری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر خادم حسین سلیمی’ مرزا منیر ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر علمائے و مشائخ نے شرکت کی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا اعزاز ہونہار طالبعلم طلحہ بٹ نے پاکستان بھر کے تمام POF کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہونہار طالبعلم طلحہ بٹ نے POF کالج میں داخلہ کیلئے اپلائی کیا اور انہوں نے پاکستان بھر کے 37000 طلبہ میں 7 ویں پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ روز انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کی۔ جبکہ ہونہار طالبعلم کے والد ذیشان بٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ یہ بات میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میرے ادارے کے طالبعلم نے پاکستان بھر میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ جس سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے اور میں اپنے اساتذہ اور سٹاف کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہمارا مقصد بہترین طالبعلم بنانا ہے جو کہ پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ معیاری تعلیم کیلئے کام کیا ہے اور ہم اپنے اساتذہ کے ساتھ ملکر بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں رہیں گے۔ بچے کے والد ذیشان بٹ نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ میرا بچہ اس تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرتا رہا جس میں اس کی بہترین انسان کی صلاحیتیں اجاگر کیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے پاکستان بھر میں مقام پیدا کریں۔ اس سلسلہ میں تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔ حافظ محمد طاہر ایڈمنسٹریٹر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ متشدد، متعصب اور مسلم دشمنی کی وجہ شہرت رکھنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آل سعودنے اعزاز دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ امت مسلمہ کی قیادت کی اہلیت نہیں رکھتے۔یہی وطیرہ رہا تو 34۔ ممالک کا دفاعی اتحاد کو برقراررکھنا ناممکن ہوگا۔ کشمیری مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ آل سعود کو خیال رکھنا چاہیے تھاکہ مجموعی طور پر بھارت بحیثیت ریاست اور بالخصوص نریندر مودی مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ اور متشددانہ رویوںکی بھیانک تاریخ رکھتا ہے، اس کے دورے کے دوران ا سے سب سے بڑا سول ایوارڈ دینا خود کنگ عبداللہ کے ساتھ بھی زیادتی ہے۔ نریندر مودی کی انسانی حقوق، جمہوریت یا سیاسی جدوجہد میں سے کوئی بھی ایسی پہچان نہیں رکھتا کہ جس کے اعتراف میںاسے اتنی عزت دی جاتی۔ یہ ایسا شخص ہے کہ جس کی پہچان اور اس کاماضی مسلم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔اس نے اپنی پوری انتخابی مہم مسلم اور پاکستان دشمنی پر چلائی،گجرات میں وزیر اعلٰی کی حیثیث سے مودی نے فسادات کروائے، مساجد کو شہید کروایا ، اسے سعودی عرب کی طرف سے پروٹوکول دینے سے نہ صرف بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں بلکہ پاکستانیوںکے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کے مطابق پنجاب ایگزامینشن کمشن کے تحت جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان 2016کے پیپرز کی ری چیکنگ کی آخری تاریخ 20اپریل مقرر کی گئی ہے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اگر کوئی امیدوار اپنے پیپرز کی ری چیکنگ کرانا چاہے تو متعلقہ کلسٹر سنٹر یا پنجاب ایگزامینشن کمشن کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کرسکتا ہے ۔ ایک مضمون کے پیپر کی ری چیکنگ کی فیس مبلغ 50/-روپے ہے جو بنک آف پنجاب کے اکائونٹ نمبر 00-62CD-003133-000-0 اکائونٹ ٹائیٹل CEO PEC (MISC)میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ایک سے زیادہ پیپرز کی ری چیکنگ کے لئے الگ الگ فارم جمع کرانا ہوگا جبکہ درخواست فارم کے ساتھ بنک چالان کی اصل کاپی اور رزلٹ کارڈ کی کاپی لف کرنا لازمی ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)میاں محمد اقبال مظہر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں کی ہدایت پر سیکریالی بیکری کیمپنگ گرائونڈ ڈنگہ کو ٹی ایم اے کھاریاں کے واجبات کرایہ ادا نہ کرنے کی بناء پر سیل کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے نوٹس میں آیا ہے کہ اس بیکری نے پچھلے کئی سالوں سے ٹی ایم اے کوکرایہ ادا نہ کیا ہے جو کہ کل کرایہ مبلغ ساڑھے تین لاکھ واجب الاداہوچکا ہے مگر مختلف حیلے بہانے کرکے کرایہ ادا نہ کیا جارہا ہے جبکہ اس بابت متعدد نوٹس بھی بجھوائے جاچکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر محمد اختر بلڈنگ /انفوسمنٹ انسپکٹر اور محمد رشید اکائونٹنٹ نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کربیکری کو سیل کردیا ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ روایتی سیاستدانوں والی سیاست نہیں کرتا بلکہ انسانیت اور خدمت کی سیاست کا قائل ہوں کوشش یہی ہوتی ہے کہ مسائل کے حل میں معاونت کروں کسی کے دکھ میں کام آئوں کسی کی پریشانی دور کر سکوں اپنے چوہدری ظہور الٰہی اور اپنے والد چوہدری وجاہت حسین کی طرح کی سیاست کروں مجھے ایسے لوگ بہت عزیز ہیں جو انسانیت کی بات کرتے ہیں خدمت کی بات کرتے ہیں تنظیمِ مغلیہ کو خدمت و فلاح کے کاموں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور آپ کو اتحاد و اتفاق سے چلنے پرمبارکباد دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے تنظیم مغلیہ کے سالانہ ڈنر پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری حسین الٰہی نے مزید کہا کہ آج جو آپ نے تجاویز دی ہیں میں نے نوٹ کر لی ہیں جہاں بھی خرابی ہوئی دور کروں گاانھوں نے کہا کہ پہلے چوہدری وجاہت حسین آپ کی میٹنگز میں آتے تھے اب میں آیا کروں گا اور آپ سے قریبی رابطہ رکھوں گا انھوں نے کہا کہ ملکی سیاست اپنی جگہ لیکن آپ سے رابطے میں مصروفیات آڑے نہ آنے دوں گا چوہدری حسین الٰہی جب سالانہ ڈنر میں پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا طلائی ہار پہنائے گے اور زبردست نعرہ بازی کی گئی
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)سابق ناظم تحصیل گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے تنظیم مغلیہ کے سالانہ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم مغلیہ نے خدمت کی نئی داستانیں رقم کی ہیں آپ نے اتحاد و اتفاق سے بڑے فلاحی کام کرائے ہیں اور اپنی بادری کی خدمت کی جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے چوہدری وجاہت حسین آپ کی خدمات کے بڑے معترف ہیں اور اکثر زکر کرتے ہیں چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے تجویز پیش کی کہ فتح پور تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنا دائرہ کار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں ۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد اصغر گھرال نے تنظیم مغلیہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم مغلیہ کا جزبہ قابل رشک ہے انسانیت کی خدمت ہی کار ثواب ہے چوہدری خالد اصغر گھرال نے مزید کہا کہ چوہدری وجاہت حسین نے علاقہ کی بڑی خدمت کی ہے انھوں نے پس ماندہ علاقے کو ترقیافتہ بنایاانھوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ وفا کی ہے چوہدری وجاہت حسین آپ کی تنظیم سے پیار کرتے ہیں چوہدری حسین الٰہی بھی اپنے والد کی طرح آپ کے ساتھ چلیں گے ۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) تنظیم مغلیہ کے سالانہ ڈنر کی تقریب فتح پور میں ہوئی جس میں مرزا سلیم نے کارکردگی رپورٹ پیش کی بر انھوں نے کہا کہ ادری کے لئے ہال کی تعمیر اور شادی بیاہ کے لئے بغیر کرایہ برتن دے رہے ہیں اور مزید فلاحی کاموں کے لئے ابھی تیس لاکھ کے فنڈ موجود ہیں محمد حنیف حیدری نے کہا کہ میں نے سوئی گیس کے بڑے کام کرائے جس نے ایک میٹر مانگا میں نے اسے سو میٹر دیئے اکبر ابراہیم کو بھی سو میٹر دیئے لیکن سوئی گیس والوں نے مجھ پر جھوٹا پرچہ کرایا لیکن میں اب بھی گجرات ہوں انھوں نے کہا کہ کاروباری حوالہ سے میرے متعلق قائدین کے پاس کچھ شکایتیں گئی ہونگی لیکن اور کسی معاملہ میں کوئی مجھ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)تنظیم مغلیہ کا شاندار سا لانہ ڈنر فتح پور میں ہوا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی تھے ڈنر میں چوہدری سعادت نواز اجنالہ۔چوہدری خالد اصغر گھرال ۔چوہدری لیاقت آف شاہ پور۔چوہدری محبوب ربانی۔چوہدری شعیب مجید۔حاجی نذیر آف دولت نگر ودیگر نے بھی شرکت کی مہمانوں کا استقبال مرزا سلیم اور صوفی محمد افضل نے کیا