گجرات کی خبریں 19/3/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) موجودہ حکومت فروغ تعلیم کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ضلع گجرات میں تعلیم کے حوالہ سے محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ سیکٹر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے پندرہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون نہ ہو کسی بھی شعبہ میں ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات کی عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے اپنا سب کچھ تعلیم کیلئے وقف کر رکھا ہے اور شہزاد شفیق نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جیسا ادارہ قائم کر کے گجرات کی عوام کی خدمت میں اپنا ہاتھ بٹایا ہے۔ گجرات میں تعلیم پر بہترین کام ہو رہا ہے جہاں پر میڈیکل تعلیم کے ساتھ ساتھ بی ٹیک کی کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اب عوام کو تعلیم کی تمام سہولیات گجرات میں ہی میسر آ سکیں گی۔ EDO ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے کہا ہے کہ بلا شبہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ضلع گجرات کا مثالی ادارہ ہے جہاں طلباء کو ہر ممکن تعلیمی سہولیات میسر ہیں۔ بارہ دری کیمپس نمبر ون تعلیمی ادارہ ہے۔ شہزاد شفیق کی شبانہ روز کاوشوں سے اس ادارے کو چار چاند لگے ہیں۔ ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے کہا کہ یہ ہمارا اپنا ادارہ ہے جو نہ صرف تعلیم بلکہ سپورٹس اور دیگر شعبوں میں بھی نمایاں پوزیشن کا حامل ہے۔ بچوں میں اعتماد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ جب تک اساتذہ اور والدین کا اشتراک نہ ہو بچوں میں خود اعتمادی اور حوصلہ پیدا نہیں ہو سکتا۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں اور محنتیں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ مستقبل میں یہ ادارہ مزید اسی طرح محنت سے بچوں کی تعلیم کا فریضہ سرانجام دے گا۔ صدر گجرات چیمبر شیخ ابرار سعید نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جس انداز میں کام کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ شعبہ حفظ اور پری سکول کی کاوشیں لائق دید ہیں۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے کہا کہ بچیوں میں پردے کی تلقین و پابندی اور شعبہ حفظ میں بچوں کی تربیت اس ادارہ کا خاصہ ہے۔ شہزاد شفیق اور ان کے منتظمین کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کہا کہ ہم تعلیم کو کاروبار نہیں ایک مشن کے تحت چلا رہے ہیں۔ اس ادارہ میں الحمد للہ 59 بچے اور 49 بچیوں نے اب تک حفظ کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ ہمارے اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ طلباء میں ایک اچھا شہری بننے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ جرنلسٹس’ پولیس ملازمین’ وکلائ’ اور ٹیچرز کے بچوں کو 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ہم والدین کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہم پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ حافظ محمد طاہر ایریا ہیڈ سیکنڈری بوائز اور ایریا ہیڈ پری سکول مہوش حامد کی سربراہی میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے 15 ویں سالانہ تقریب تقسیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر زبارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ EDO ایجوکیشن محمد طاہر کاشف’ صدر گجرات چیمبر شیخ ابرار سعید’ DSO ندیم حسین بٹ’ علامہ محمد شاہد چشتی’ بائو محمد منیر پشاوری’ سیٹھ قمر خورشید صراف’ مس ہما سہیل ‘ محمد حسن’ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز ہیڈ کوارٹر و دیگر تھے۔ اس موقع پر پری سکول اور سیکنڈری بوائز کے طلباء و طالبات ‘ وائس پرنسپل شازیہ شہزاد کی نگرانی میں رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے۔ نرسری کلاس کے طلباء و طالبات میں نرسری بلیو پہلی پوزیشن عبیہ ایمیان’ اور ہانیہ اکرام دوسری پوزیشن دعا عمران’ علیزا نعیم’ آیت محمود’ عمامہ عباس’ تیسری پوزیشن اقصیٰ نور’ محمد عادل’ محمد شافع’ ہانیہ رحمان’ ہمنا رحمان’ کنزیٰ الایمان’ نرسری پنک میں پہلی پوزیشن عبدالمنان’ عبیہا فاطمہ ‘ دوسری پوزیشن ذوہا علی احتشام’ ارحم رسول’ سفیع اللہ’ تیسری پوزیشن ارفع فاطمہ ‘ حفصہ جنت’ نرسری گولڈن میں پہلی پوزیشن ماہنور رضوان’ مہب علی’ دوسری پوزیشن ردا ممتاز’ تیسرا پوزیشن حسنین علی ‘ الیان ساجد’ محمد حسن’ نرسری اورنج میں پہلی پوزیشن تقدیس فاطمہ’ دوسری پوزیشن مبرا شہزاد’ تیسری پوزیشن اوس مرزا’ عبدالمنان نرسری ریڈ میں پہلی پوزیشن محمد طاہر شاہ’ عنیقہ زاہد’ دوسری پوزیشن زینب عمران’ تیسری پوزیشن جنت عمران’ سعد خاور’ آمنہ یٰسین’ نرسری پرپل میں پہلی پوزیشن فریال حسین’ دوسری پوزیشن محمد شاہ نواز’ تالشین اسد’ حسنین مرتضیٰ’ احمد رضا’ دائود سلیمان’ دستگیر محمد’ نرسری گرین پہلی پوزیشن سید امیر عباس’ دوسری پوزیشن منال شہزاد’ ساحرہ حسن’ تیسری پوزیشن عبدالاحد’ حذیفہ معظم’ روشان عمر’ ایاز یامین’ نرسری ییلو میں پہلی پوزیشن محمد عون’ مریم شہزادی’ حرم یٰسین’ مومنہ عرفان’ آمنہ طاہر’ اُم عمارہ’ عبداللہ شبیر’ حضریٰ نور’ زینب نور’ ماہنور طیب’ محمد دائود’ سید علی رضا’ پرسری نرسری کلاس میں پہلی پوزیشن اسوہ غفاری’ علیزا رضوان’ پری نرسری گرین میں پہلی پوزیشن ایم واصل ‘ عروش عمران’ حریم خدیجہ’ پری نرسری ییلو پہلی پوزیشن حرا شہباز’ سارہ ارشد’ پری نرسری ریڈ ‘ محمد احد یاسر’ کے جی ییلو پہلی پوزیشن حلیمہ بٹ’ ملحہ مبشر’ کے جی بلیو ہانیہ لقمان’ کے جی پرپل اول پوزیشن نیہا ‘ زویا علی’ کے جی گرین محمد بن اقبال اور عون عباس’ کے جی سلور اول پوزیشن حسیب مبشر’ ہانیہ یاسر’ نیہان فیصل’ کے جی ریڈ پہلی پوزیشن جنت نذیر اور عامر محمود ‘ کے جی پنک پہلی پوزیشن مناہل غضنفر ‘ طہٰ تنویر’ حیدر علی’ فائیو بلیو میں پہلی پوزیشن احمد ندیم’ معید مقدس’ سکس بلیو اول پوزیشن ولید حیدر’ علی مرتضیٰ’ سیون بلیو’ اول پوزیشن احمد علی’ غیور انصر’ فائیو ییلو’ اول پوزیشن عنیق احمد’ سید کومیل شاہ’ سکس ییلو پہلی پوزیشن محمد مبین’ سکس سلور فرسٹ پوزیشن محمد حسن’ سیون ییلو پہلی پوزیشن علی رضا’ سیون سلور پہلی پوزیشن طارق میر’ 8 بلیو پہلی پوزیشن حذیفہ حسن ‘ 8 ییلو عبداللہ اعجاز’ و دیگر نے حاصل کی۔ مہمان گرامی نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان کے معروف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارہ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا 20 واں سالانہ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔ 6 روزہ سپورٹس فیسٹول کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ پاکستان طارق جاوید چوہدری کی سربراہی میں سات کیمپسز کے طلباء نے ان مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ گجرات ‘ دیونہ منڈی’ گجر خان’ کوٹلی ‘ بھمبر’ راولا کوٹ’ اور جہلم کے طلباء نے فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس رنگا رنگ فیسٹول کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر اور میئر گجرات حاجی ناصر محمود نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سابق صدر گجرات چیمبر مرزا مشتاق احمد’ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق’ ڈائریکٹر ایشین پینٹس نعیم امتیاز گوندل’ چیف ایڈیٹر جی پی آئی تھے۔ مہمانوں کا استقبال ڈائریکٹر اکیڈمک عمر طارق چوہدری’ ڈائریکٹر فنانس عثمان طارق چوہدری نے کیا۔ ان کے ہمراہ منتظمین میں سعد مشتاق وڑائچ’ زعیم مشتاق’ آصف رحمان’ ارشد حسین شاہ’ عبدالسلام مرزااور شیخ واجد لطیف پیش پیش رہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیمی اور تفریحی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کا اولین فرض ہے۔ جب تک بچوں کو تفریحی سہولیات میسر نہ ہوں ان کی تحریکی سرگرمیاں بیدار نہیں ہوتیں۔ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ گجرات میں مختلف مقامات پر منی اسٹیڈیم قائم کئے جا رہے ہیں۔ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیوٹس کا پورے پاکستان سے طلباء کو یہاں لا کر اس طرح کے پروگرام کرانا خوش آئند ہے۔ اس سے بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ میئر گجرات حاجی ناصر محمود نے کہا کہ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ درخشندہ روایات کا حامل ادارہ ہے۔ جس نے ہمیشہ ہر شعبہ میں بہترین پوزیشن لی ہے۔ گجرات چیمبر کے ساتھ بھی نمائش کے دوران اس ادارے کے طلباء بھر پور تعاون کرتے ہیں۔ اس سپورٹس فیسٹیول میں جس طرح بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ انکی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ میں طارق جاوید چوہدری اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے اس شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ ہم ضلعی حکومت’ گجرات پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھر پور تعاون کیا اور اس پروگرام میں کرکٹ’ فٹ بال’ بیڈ منٹن’ کبڈی’ والی بال’ شارٹ کٹ’ لانگ جمپ’ رسہ کشی’ ریسز’ کے پروگرام شامل ہیں۔ اس موقع پر حاجی ناصر محمود میئر گجرات نے طلباء سے سپورٹس اوتھ لیا۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز صحافی شہباز اے چوہدری اور محمود اختر محمود کے بچوں نے اپنی اپنی کلاسز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے صحافی برادری کا نام روشن کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز اے چوہدری کی صاحبزادی حرا شہباز’ صاحبزادے محمد عیان شہباز’ اور محمد حارث شہباز’ نے اپنی اپنی کلاسز میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ محمود اختر کے صاحبزادے محمد احمد محمود نے کلاس کے جی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر’ صدر چیمبر شیخ ابرار سعید نے انہیں انعامات دئیے۔ شہزاد شفیق شرقپوری و دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ 1ارب52کروڑ روپے لاگت سے نواز شریف میڈیکل کالج اکیڈمک بلاک کی تعمیر مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لی جائے گی، 90ملین روپے لاگت کے منصوبہ آر ایچ سی کڑیانوالہ کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ، محکمہ صحت طبی آلات کی خریداری اور ڈاکٹرز و عملہ کی بھرتیوں کا عمل شروع کرے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ،پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ احمد جواد، ایکسئین بلڈنگز انتصار علی رندھاوا ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر بھی موجود تھے۔انہوںنے نواز شریف میڈیکل کالج اور آر ایچ سی کڑیانوالہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاکس، ہاسٹلز اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے دو مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن پر باالترتیب 591ملین اور 938ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ، منصوبے کی تکمیل کی معیاد جون 2018مقرر ہے تاہم فیکلٹی ہاسٹل انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، بوائز اور گرلز ہاسٹل اور رہائشگاہوں کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے جبکہ اکیڈمک بلاک اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ منصوبے کو رواں سال دسمبر تک مکمل کرکے کالج انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ انٹرنل سٹرکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیںاور روڈز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ نواز شریف میڈیکل کالج کی انٹرنل روڈز کی ٹینڈرنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے۔ آ رایچ سی کڑیانوالہ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 90ملین روپے لاگت کے اس منصوبہ کے تحت بنیادی مرکز صحت کڑیانوالہ کو اپ گریڈ کرکے آر ایچ سی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال بلڈنگ، ڈاکٹرز اور سٹاف کیلئے رہائشگاہوں کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے تاہم انہوںنے بلڈنگ کے بعض حصوں کے تعمیراتی کام کی کوالٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو نقائص دور کرنے کیلئے سخت وارننگ جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ عمارت کی سو فیصد اور تسلی بخش تکمیل کے بعد محکمہ صحت اپنی تحویل میں لے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طبی آلات کی خریداری ، ڈاکٹرز و سٹاف کی بھرتیوں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری کام کا آغاز کیا جائے۔ اس سے قبل ایگزیکٹو انجینئر انتصار علی رندھاوا اور ایس ڈی او محمد آصف نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈی سی کمپلکس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ، افسران و ملازمین سے ملاقات کی اور صفائی کے امور کا جائزہ لیا، اے سی ظہیر عباس چٹھہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کمپلکس کے تینوں فلورز پر گئے اور تمام شعبہ جات میں جاکر ملازمین سے انکی ذمہ داریوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری اہلکار اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے ایمانداری، محنت کو شعار بنائیں اور سائلین کو بہتر خدمات فراہم کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی،مہمان خصوصی ٹینٹ پیکنگ کے بین الاقوامی شہہ سوارنواب ملک عطاء محمدخاں نائب صدر انڑنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن ،اے سی کھاریاں ذوالفقارعلی باگڑی تھے،میزبانی کے فرائض میڈم مصباح امتیازنے انجام دیے،اس موقع پرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء وطالبات میں انعامات اور اسنادتقسیم کی گئیں،جبکہ ہونہاربچوں نے ٹیبلوزاورملی نغمے پیش کئے ،جسے مہمانانِ خصوصی اور شرکاء تقریب نے سراہااور دل کھول کرداددی،نواب ملک عطاء محمدخاں نے طلباء کی کارکردگی کوسراہااور انعامات بھی تقسیم کئے، اس موقع پروالدین کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) چوری شدہ گاڑیوں کا سامان پکڑے جانے کے خوف سے الگ الگ کرکے سرگودھا فیصل آبادی لاہور سمیت مختلف اضلاع کے کباڑ خانوں میں فروخت ہونے کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں پولیس ذرائع کے مطابق چوروں کی اکثریت نے ٹریکر وغیرہ لگنے کے بعد گاڑیوں کو چوری کرکے ان کی فوری طور پر توڑ پھوڑ کرکے ان کے پرزہ جات الگ الگ کرکے مختلف شہروں میں فروخت کررہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری ہونے کی ریشو درجنوں میں ہے جن میں سے اکثر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں جبکہ بعض ایسی گاڑیاں بھی ہیں جن کو توڑ پھوڑ کرکے ان کے پرزہ جات الگ الگ کرکے کباڑ خانوں میں فروخت کردیئے جاتے ہیں جن کی تحقیقات کیلئے پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کا پتہ چلانے کیلئے تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر ایسے جدید کیمرے لگانے کا اہتمام شروع کردیا ہے جو صرف اور صرف گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر پڑھ کر ان کی تصویریں کیچ کرینگے جبکہ اس سلسلہ میں جدید کنٹرول روم بھی قائم کئے جائینگے جن میں ہر شہر میں داخل ہونیوالی یا جانیوالی گاڑی کا پتہ لگایا جاسکے گا دوسری طرف حکومت نے ان داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کو جدید لیپ ٹاپ بھی فراہم کردئیے ہیں جو گاڑیوں کے نمبر فیڈ کرکے فوری طور پر یہ پتہ چلا سکیں گے کہ گاڑی چوری کی ہے یا نہیں گاڑی پر لگا نمبر اصل ہے یا نہیں اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں پنجاب کے سرگودھا سمیت 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے وغیرہ لگائے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) حالیہ مردم شماری میں آبادی کی صحیح تصدیق ہونے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کیساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوگا ذرائع کے مطابق 1998ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 13 کروڑ 23 لاکھ 52 ہزار تھی جبکہ قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 272 جوکہ ایک حلقہ کی اوسط آبادی 4 لاکھ 86 ہزار 588 تھی ماہرین کے مطابق مردم شماری میں اگر پاکستان کی آبادی 19 کروڑ 66 لاکھ تک جا پہنچی تو قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 404 ہوجائیگی کیونکہ 13 کروڑ 23 لاکھ آبادی کیلئے 272 نشستیں تھیں اس طرح 19 کروڑ 66 لاکھ آبادی ہونے پر قومی اسمبلی کی نشستوں 404 تک پہنچنے کا امکان ہے اسی طرح پنجاب کی آبادی 1998ء میں 7 کروڑ 36 لاکھ تھی اور اس کی صوبائی اسمبلی کی نشتیں 297 تھیں اور اس کی ایک حلقہ کی اوسط آبادی 2 لاکھ 47 ہزار کے لگ بھگ تھی اس کی کل صوبائی نشستوں کی تعداد 297 سے بڑھ کر 441 ہونے کے امکانات ہیں اسی طرح بلدیاتی اداروں کی نشستوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا حکومت نے 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومتوں نے اپنی صوابدید پر اندازے سے بلدیاتی اداروں کی نشستوں اور یونین کونسلز میں اضافہ کیا ہے مردم شماری کے بعد اس میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ مقامی سطح پر یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے ضلع سرگودھا کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 5 سے بڑھ کر 8 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 11 سے بڑھ کر 17 ہونے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) 23 مارچ کو یوم پاکستان پر اگر عام تعطیل ہوئی تو وفاقی اداروں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر 4 چھٹیاں کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے 23 مارچ بروز جمعرات اگر حکومت عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے تو وفاقی محکموں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر ہفتہ اور اتوار کو سرکاری عام تعطیل کو ساتھ ملا کر چار چھٹیاں کرنے کا پلان ترتیب دیدیا ہے اس طرح وفاقی ملازمین کی اکثریت چار چھٹیوں کا مزہ اڑائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قبول کیا پاکستان پیپلز پارٹی کو ملک کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد حسین ہنجرا نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں پیپلز پارٹی ہر وہ اقدام کریگی جو ملک کو امن کی طرف لے جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ سال انتخابات کا سال ہے اس میں کارکن پیپلز پارٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے جو لوگ پیپلز پارٹی کو مائنس کرنے کا سوچ رہے ہیں بھی کسی طرح بھی درست نہیں ہے کارکن پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا ڈویژن کے کمشنر اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات مانگ لی ہیں ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویژنل کمشنرز’ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں واقع پولنگ اسٹیشنوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کریں تاکہ عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) الیکشن 2018ء کا انعقاد کیا مقررہ وقت پر ہوسکے گا؟ عام حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے 25 مئی تک ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری رہے گا جس میں آبادی کا تعین ہوگا آبادی میں اضافہ کی صورت میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوگا ان نشستوں کی حلقہ بندیوں کے معاملات بھی زیر بحث آئینگے جس پر عام حلقوں میں یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا بعد ہی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تعداد کا اندازہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) 1998ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کی آبادی 20 لاکھ 92 ہزار ظاہر کی گئی تھی جس میں سالانہ 3.15 فیصد اضافہ ہوا ہے اگر 18 برس کا حساب کریں تو یہ آبادی 50 لاکھ کے لگ بھگ جا پہنچتی ہے مگر گرجا گھروں کے اندراج کے مطابق پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کی تعداد 1 کروڑ سے زیادہ ہے اس لحاظ سے اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے مرکزی چیئرمین طاہر نوید چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آبادی کی مناسبت سے مسیح برادری کو قومی’ صوبائی اور سینٹ میں مناسب نمائندگی دی جائے تاکہ مسیح آبادی کے نمائندے اپنی برادری کے حقوق کی آواز بلند کرسکیں طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ ملک بھر کے پی ایم اے عہدیداران اور کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مردم شماری میں حکومت سے تعاون کریں اور ٹیموں کو صحیح حقائق بتائیں تاکہ مسیح برادری کی صحیح آبادی کا اندازہ ہوسکے اس موقع پر طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ مردم شماری ہر پانچ سال بعد ہونی چاہیئے تاکہ ملکی وسائل بڑھانے میں مدد مل سکے بدقسمتی سے 19 سال بعد مردم شمادی کی جارہی ہے جو حکومت کیلئے بھی پریشانی کا موجب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قانون کے مطابق ہر پانچ سال بھی مردم شماری ہونی چاہیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) حکومت نے سرگودھا سمیت ملک بھر میں گزشتہ پندرہ سالوں کے دوران ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس کے افسران کے اثاثہ جات کی پڑتال کیلئے مختلف خفیہ اداروں کو تحقیقات کی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع کے مطابق ایک ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر کے گھر سے بھاری مالیت کا سونا ‘ زیورات’ پرائز بانڈ’ گاڑیاں اور کوٹھیوں کے انکشاف کے بعد حکومت نے تمام اضلاع کے اکائونٹ افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 سالوں کے دوران ملک بھر کے مختلف اضلاع میں تعینات رہنے والے اکائونٹ افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جائیگی جس کیلئے اینٹی کرپشن’ نیب’ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) حکومتوں اور غیر منصفانہ نظام نے ہمارے بچوں کو مایوسیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے نوجوان نسل جرائم کی دنیا کا حصہ بنتی جارہی ہے وسائل کی نامناسب تقسیم بھی تخریبی کاروائیوں کو جنم دیتی ہے پی ٹی آئی ملک میں یکساں نظام رائج کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کرپٹ لوگوں کو وہ سزاء نہیں دی جاتی جو ایک جوتی چور کو دیدی جاتی ہے یہاں پر اربوں روپے لوٹنے والے معزز کہلاتے ہیں جب ایک جوتا چور کو پورا معاشرہ مار مار کر ادھ موا کردیتا ہے پی ٹی آئی اس نظام کے خاتمہ کیلئے مصروف عمل ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ جس طرح سرگودھا کارپوریشن کے ساتھ ہمارے منتخب نمائندے کررہے ہیں اتنا برا سلوک تو ایک سوتیلی ماں اپنے بچوں کیساتھ نہیں کرتی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران گٹروں کی صفائی کا ٹھیکہ لاکھوں روپے میں منظور نظر لوگوں کو دیدیا گیا اس رقم سے ایک یونین کونسل کا سیوریج نظام درست کیا جاسکتا تھا مگر اپنے لوگوں کو نوازنے کی خاطر بلدیہ کے خزانوں کو لوٹا جارہا ہے جس کی وجہ سے درجہ چہارم کے لوگ تنخواہوں سے بھی محروم چلے آرہے ہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اب قوم اٹھے اور پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) قائمقام ڈی ایس پی ٹریفک کے نامناسب رویے پر شہری پھٹ پڑے شہریوں کا کہنا ہے کہ لائسنس بنوانے کیلئے آنیوالے سائلین کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ٹریفک و قائمقام ڈی ایس پی کا رویہ انتہائی نامناسب ہے مذکورہ افسر آنیوالے سائلین سے نہ صرف بدتمیزی کرتے ہیں بلکہ لائسنس بنوانے والوں کی عزت نفس کو بھی مجروح کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت ڈرائیونگ لائسنس بنوانے سے ہی کترانے لگی ہے شہریوں نے ایس ایس پی سرگودھا سے استدعا کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے قائمقام ڈی ایس پی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ بااخلاق شخص کو تعینات کریں تاکہ شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) لوٹمار’ کرپشن’ شہباز شریف کی پہچان بن چکے ہیں میٹرو بس کا ریکارڈ طلب کرنے پر حکمرانوں کو پسینے آنا شروع ہوگئے ہیں لاہور’ راولپنڈی’ ملتان میٹرو بس منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات شروع ہونے پر یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ان منصوبوں میں کہیں نہ کہیں کرپشن ضرور ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے وائس پریزیڈنٹ پنجاب و امیدوار برائے حلقہ پی پی 44 عاطف اللہ خان نیازی نے کیا انہوں نے کہا کہآج پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے پیپلز پارٹی نے جہاں سے کرپشن چھوڑی تھی انہوں نے وہاں سے کرپشن کا آغاز کیا ہے پیپلز پارٹی کرپشن کے نشان چھوڑ جاتی ہے مگر ن لیگ کرپشن کی انتی ماہر کے نشان تک نہیں چھوڑتی نیب میں بھی 28 سے زیادہ کیس وزیر اعظم کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں جب پی ٹی آئی نے حقائق سامنے لانا شروع کئے تو حکمرانوں نے انہیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت قریب ہے جب عوام خود لیگی حکمرانوں کا احتساب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) پاکستان سٹیل مل سفید ہاتھی بن چکی ہے اربوں روپے کے خسارے میں چلنے والی یہ مل قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے پاکستان سٹیل مل پاکستان کی سب سے بڑی قومی سرمایہ کاری ہے جس کا خسارے میں جانا ملک و قوم کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے جبکہ اس کے مد مقابل نجی شعبہ میں چلنے والا انٹرنیشنل سکیم لمیٹڈ بین الاقوامی معیار کا مال بنارہا ہے اور بیرون ممالک ایکسپورٹ بھی کررہا ہے ہر مہینے کروڑوں روپے کا بوجھ قوم پر ڈالا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت اس کا آپریشن کیا جائے تاکہ اس قومی سرمایہ کاری کو روز بروز قرضے کی لپیٹ میں آنے کی بجائے ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے اس سے ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچ جائیں اس قومی سرمایہ کاری کو فوجی فائونڈیشن کے حوالے کیا جائے تاکہ شفاف طریقے سے اس کو چلا کر جہاں وہ اپنی ضروریات پوری کرینگے وہاں عسکری قوت کی ضروریات کو بھی آسانی سے پورا کیا جاسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) آج اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا (جی پی آئی) حکومت پنجاب نے احتجاج کے دوران سڑک کو بلاک کرنے’ ٹائر جلا کر آلودگی پھیلانے اور عوام کو اشتعال دیکر اُکسانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ کوئی بھی تنظیم یا ادارہ احتجاجی مظاہرہ کے دوران سڑک پر آئے ‘ سڑک کو بلاک کرے’ ٹائر جلا کر فضائی آلودگی پھیلائے ان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت فوری پرچہ درج کرنے کے احکامات درج کردیئے گئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق اس کا مقصد آئے روز احتجاجی مظاہروں کے دوران لوگوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی کوئی تنظیم سڑکوں پر آکر احتجاج اور توڑ پھوڑ نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی): پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ملک بھر کے غریب مستحق ہندو جوڑوں کیلئے اجتماعی شادی کی9ویں رنگارنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد اتوار کوبتاریخ 19مارچ کوساڑھے پانچ بجے وائی ایم سی اے گراؤنڈبمقابل گورنر ہاؤس کراچی میںکیا جائے گا۔ پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا کے نام دعوت نامے جاری کرتے آگاہ کیا کہ ہولی تہوار کی مناسبت سے رواں برس کی رنگارنگ تقریب کے موقع پرگورنر سندھ محمد زبیر، وزیرمملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ، ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ، فیصل ایدھی، پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر جیون کھٹومل، ماریشس کے سفیر سمیت دیگر قومی و سماجی شخصیات نوبیاہتا جوڑوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کرنے کیلئے موجود ہوں گے، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے ہندو میرج ایکٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پا کستان کا آئین غیرمسلموں کو مکمل مذہبی آزادی کی فراہمی یقینی بناتا ہے ،قیام پاکستان سے ہندو کمیونٹی کو درپیش مسائل میں سے ایک اہم ترین مسئلہ شادیوں کے حوالے سے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہندو اجتماعی شادیوں جیسی تقریبات کے انعقاد سے ملک کا مثبت امیج بھی عالمی برادری کے سامنے اجاگر ہوتا ہے کہ پاکستان میں غیرمسلموں کو اپنے مذہبی عقائد پر کاربند رہتے ہوئے سماجی تقریبات منعقد کرنے کی آزادی حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسلر فضل معبودبابواورضلعی سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے تمام تر دعوئوں اوروعدوں میں ناکام ہوچکی ہے یہی وجہ یہ کہ اس کے اپنے ہی کارکن تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑرہے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی میں لوگوں کی مسلسل شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ آئندہ الیکشن میں اے این پی بھاری اکثریت سے کامیابی حا صل کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ رو ز سیدوشریف کے علاقہ شاہین آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر درجنوں کا رکنوں نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئی کے صدر عبدالکریم خان،جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان،ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئی اوردیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دورحکومت میں یونیورسٹی،سکول ،کالج ،ہسپتال قائم کئے جبکہ موجودہ حکومت نے تعلیم ،انصاف اور روزگار کے جو وعدے کئے تھے ان میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ پورا وقت غیر ضروری دھرنو ں اورجلسوں جلوسوں میں برباد کیا یہی وجہ ہے کہ اس کے اپنے ہی کارکن دیگر پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ اصل تبدیلی ہم لائیںگے برسراقتدارآکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے ،انہوںنے کہاکہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جو پختون قوم کے حقوق اوران کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے ،انہوںنے کہاکہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک بندکیا جائے کیونکہ پختون امن پسند اور محب وطن قوم ہے ،انہوںنے کہاکہ مرکزی اورصوبائی حکومت نے عوام کومایوسی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا جس کے سبب عوام کی مشکلات اور مسائل میں اضافہ ہورہاہے تاہم عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت آئے گی تو عوامی مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا،آخر میںانہوںنے نئے شامل ہونے والوںکو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارکباددی،پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب الرحمان طوطا نے سرانجام دئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے نائب صدر وسابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان اور اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق ایم پی اے رحمت علی خان نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے چکر میں عمران خان نے صوبہ پختونخوا کو دائو پر لگا رکھا ہے ، پختونوں کی بقاء اور سلامتی کے لئے پختونوںکو عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا ، پختونوں کو اے این پی کے پرچم تلے متحد ہونا وقت کا تقاضہ ہے ، کرپشن کے خلاف واویلہ کرنے والوں نے کرپشن کو فروغ دینے میں ریکارڈ قائم کیا ہے ، اے این پی شہداء کے ورثاء اور دھرتی کے لئے قربانیاں دینے والوں کی جماعت ہے ، امن کی خاطر خون اور آگ کا دریا عبور کرنے کا اعزازعوامی نیشنل پارٹی کو حاصل ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے برہ بانڈٔ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع سے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کے صدر ذہین خان ، ابراہیم دیولئی ، فتحت اللہ ، محبوب علی شاہ ، روح الامین ، لیاقت علی خان ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں کے سینکڑوں افراد بخت نواب ، جاوید ، نعمت خان ، عالم خان ، مسلم خان ، احمد روان ، ہارون الرشید ، شہاب خان ، خورشید کوزہ بانڈٔ ، حسین ، احمد رشید ، جاوید اقبال ، مشتاق ، بہادر علی ، شوکت ، امین گل ، محمد بونیر خان ، ابراہیم ، ظفر علی ، ریاض باچا ، عزیز اللہ ، عمرحیات ، بختور ، وقاص ڈاکٹر ، احمد علی ، شہاب خان ، افتخار ، خورشید علی ، ریاض احمد ، ابرار احمد ابرا ، ابراہیم ، ڈاکٹر حضرت علی ، رحمت حیات ، امجد علی ، عباس خان ، فضل ہادی ، ناصر خان ، محمد عالم ، اسد خان، سید بخت تاج ، سید رحیم ، سید محتاج ، آفتاب عالم ، صابر ، محمد ، علی ، اعتبار گل ، شاہد حبیب النبی ، انعام ، امتیاز ، کامران ، نواب علی ، کاظم ، بلال ، عمر زادہ ، اجمل ، پیر محمدخان عبدا للہ ، جواد ، جاوید گل دادا ، شیر محمد خان ، عرفان ، حسین شاہ ، اشفاق ، میاں سید جلال ، کاکی جان پاچا ، الیاس ، صابر ، کریم اللہ خان ، خالد ، شیر زادہ ، احمد جان ، طارق شاہ ، شاہد ، ذیشان اور دیگر نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا نئے شامل ہونیوالوں کو عوامی نیسنل پارتی کے رہنمائوں ایوب خان ، رحمت علی خان ، ذہین خان اور دیگر نے سرخ ٹوپیاں پہناکر ان کو مبارکباد دی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ بھی نہیں دیا ، تحریک انصاف کی تبدیلی غریب لوگوں کے گلے پڑگئی ، حکمرانوں نے صوبہ پختونخوا کو نظرا نداز کردیا ہے ، آج پنجاب میں پختونوں کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، صرف پختونوں کو دہشت گرد قرار دیاجارہا ہے جبکہ اصل دہشت گردپنجاب ہے ، پنجاب میں دہشتگردوں کے باقاعدہ ٹھکانے ہیں اور آج ان لوگوں کو تنگ کیاجارہا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں ، پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک پر عوامی نیشنل پارٹی نے آواز بلند کیا اور اسفندیار خان نے اس حوالے سے ایک اصولی موقف اختیار کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ اے این پی حقیقی معنوں میں پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پختونوں کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہی ہے ، آج بھی وقت ہے کہ پختون قوم اپنے حقوق بقاء اور سلامتی کیلئے اے این پی کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں اور آئندہ الیکشن میں اے این پی کے حق میں فیصلہ دیکر اپنی بقاء اور سلامتی کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینے کے دعوے کررہی ہیں تو ہم ان پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست کے لئے ان کی ناقص کارکردگی ہی کافی ہے ، تبدیلی کا جھوٹا نعرہ دیکر نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کیا ، جب اقتدار میں آئے تو پختون نوجوان یہ سمجھ گئے کہ ان کا نعرہ محض نعرہ ثابت ہو ا، اور اس بنیاد پر پختونخوا کے باشعور نوجوانون نے ان سے راہیں الگ کردیں ، اور آج پختون نوجوان نسل عوامی نیشنل پارٹی کے ذیلی تنظیم نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر متحدہورہے ہیں جو حقیقی تبدیلی کی شروعات ہیں ۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)،وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات اور نگزیب نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ، سوات کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے ، آٹھو یں ویج بورڈکا اعلان جلد کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، سینئر صحافی حضرت بلال سے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بی وائی او راؤتحسین ، پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت ،سیکرٹری جنرل راجہ ریاض ، مرکزی نائب صدر شمیم شاہد ، خزانچی ضیاء الحق اور دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر صدر سوات پریس کلب شہزاد عالم نے ان کو سوات کے صحافیوں کے مشکلات اور سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی اگاہ کیا ، مریم اورنگزیب نے بتا یا کہ سوات ایک خوبصورت وادی ہے اور ہاں کے صحافیوں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں جبکہ مرکزی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود اور انکی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک جامع پلان کا اعلان کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں پشاور ، سوات اور دیگر پریس کلبوں کا دورہ کرکے وہاں کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے کیونکہ مرکزی حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہی ہے اور آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان جلد کیا جائیگا جس سے صحافیوں کے مسائل میں خود بخود کمی آجائیگی ۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) سوات کے علاقہ لوئے بنڑ کے رہائشی فانوس ولد ادم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک غریب خاندن سے تعلق رکھتا ہوں ،میرے علاوہ گھر میں کوئی اور کمانے والا نہیں، اب میں بوڑھا ہوچکا ہوں کوئی کام کاج نہیں کرسکتا مگرپھربھی تھوڑی بہت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرا کچہ مکان ہے جو کافی خستہ حالی کا شکار ہے ، بارش کے دوران پہاڑی پانی ہمارے گھر کے اندر داخل ہوتا ہے ، گھر کو مرمت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ، میرا کوئی بیٹا بھی نہیں اور آٹھ بیٹیوں کا باپ ہوں جس میں5 کا شادی ہوچکی ہے اور تین باقی ہیں ، اس حالات میں میں اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماؤں یا گھر بناؤ ،اسلئے میری موجودہ حکوت اور مخیر حضرات سے اپیل ہے میرے ساتھ تعائون کریں ، اگر کوئی میرے ساتھ تعائون کرنا چاہئے تو اس نمبر03439622360رابطہ کریں ۔
۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) سیدو پولیس نے جعلی صحافی کو گرفتار کرکے مقامی شخص سے بلیک میلنگ پر لینے والی رقم برآمد کرلی ، پولیس کے مطابق گذشتہ روز آصف خان ولد عزیز الرحمن سکنہ عثمان آباد نے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ قوت خان ولد عمر صدیق سکنہ مٹلتان کالام حال عثمان آباد میں خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے مجھ کو بلیک میل کررہا ہے اور مجھ سے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کررہا ہے جس کی میں رپورٹ کرتا ہوں پولیس نے ٹیم تشکیل دیکر اصف خان کو انکورقم دینے کے لئے بھیج دیا اور اصف خان نے 15ہزار روپے قوت خان کو دئیے جس پر پولیس نے قوت خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور ان سے 15ہزار روپے بھی برآمد کئے ، پولیس کے مطابق قوت خان سے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے بھی برآمد ہوئے اور اسکے خلاف بلیک میلنگ کے متعدد شکایات موصول ہوئے تھے ، پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ۔