گجرات کی خبریں 14/5/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ہومیو پیتھک ایک جدید طریقہ علاج ہے۔ جس میں امراض کا علاج موجود ہے۔ جو کہ بغیر سائیڈ افیکٹس کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ضیاء ہومیو پیتھک فارما کراچی نے گزشتہ روز نصر اللہ مارکی گجرات میں ڈاکٹر ضیاء ہومیو پیتھک فارما، فلیوگر ہومیو پیتھک لیبارٹریز جرمنی اور پلانٹ EXPRAKT کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امراض کی صحیح معنوں میں پہچان اور معالج کو اپنے فن پر دسترس حاصل نہ ہو۔ امراض کا صحیح علاج ممکن نہیں۔ ڈاکٹر ضیاء ہومیو فارما 1951 ء پاکستان کی خدمت کر رہا ہے۔ اور ہم نے دنیا بھر کی تمام ہومیو پیتھک ادویہ ساز کمپنیوں کی ادویات کو پاکستان میں متعارف کروایا ‘ ولمار شواربے کو بھی ہم نے متعارف کروایا۔ اب ہم نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء ہومیو پیتھک فارما کے پلیٹ فارم پر جدید ترین مشینری کے ذریعے ادویات کی تیاری کو ممکن بنایا ہے۔ اور انٹرنیشنل سٹینڈر کے مطابق ادویات تیار کی جا رہی ہیں۔ اور پاکستان میں ادویہ سازی کے حوالہ سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد یعقوب نے سب سے پہلے فارن سے ادویات منگوانے کا سلسلہ شروع کیا اور اس وقت ہم ملک کی بہترین فارمیسی فلیگر اور پلانٹ EXPRAKT جرمنی کی ادویات کو متعارف کروا رہے ہیں اور ہومیو پیتھک کے پلیٹ فارم سے جدید ترین ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتے رہے گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید امتیاز حیدر شاہ آف حیدر میڈیکل سٹور نے کہا کہ ڈاکٹر ذیشان نے جس خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے ہم ان کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیں گے اور ان کی ادویات کے ذریعے عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے۔ ڈاکٹر محمود علی واثق جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اپنی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ نہیں دیں گے اور جدید تحقیقات سے روشناس نہیں ہوں گے تب تک ترقی ممکن نہیں۔ حکومت پاکستان جس انداز میں کام کر رہی ہے ہمیں بھی اپنے نالج کو اپ گریڈ کرنا ہو گا۔ تبھی ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ اس موقع پرڈاکٹر الطاف حسین جاوید کراچی’ ڈاکٹر طاہر عباس شاہ طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج’ ڈاکٹر حبیب الحسن’ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہ’ ڈاکٹر انجم نور دین’ ڈاکٹر لیاقت مہر’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر ساجد حسنین’ ڈاکٹر عمران رئوف منہاس’ ڈاکٹر نعیم’ ڈاکٹر افتخار لالہ موسیٰ’ ڈاکٹر بشارت لالہ موسیٰ’ ڈاکٹر خلیق لالہ موسیٰ’ ڈاکٹر الیاس ‘ ڈاکٹر فوز العظیم’ ڈاکٹر سلیم قریشی سیالکوٹ’ ڈاکٹر حبیب گوجرانوالہ’ ڈاکٹر حافظ افضل جہلم’ ڈاکٹر عمر واثق جہلم’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ و دیگر ڈاکٹرز کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت طارق سلامت صراف کی والدہ محترمہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ کے ختم قل میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ ختم قل کے موقع پر خصوصی خطاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکاء میں صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز’ محمد جاوید پڈا’ حافظ محسن رضا قادری’ وقاص احسان’ وحید مرزا’ عثمان طیب’ قاری غلام سرور’ حاجی عبدالحمید بٹ’ رانا ثاقب مشرف ناز’ سید نثار حیدر کاظمی’ منظور ڈار’ سید جابر کاظمی’ اکبر بیگ برلاس’ شوکت بٹ’ میر انجم’ ملک محمد حسین’ حاجی اسلم جاوید’ سیٹھ ارشد’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ مہر اسلم مٹھو’ و دیگر اہم شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برصغیر کی ممتاز روحانی شخصیت پیر سید حضرت نوشہ گنج بخش کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں جامع نوشہ گنج بخش میں عظیم الشان محفل پاک منعقد ہوئی جس کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر سید معروف حسین شاہ عارف نوشاہی نے کی۔ جبکہ محفل زیر نگرانی پیر سید احسن شاہ شرافت نوشاہی اور پیر سید حسن شاہ اظہر نوشاہی منعقد ہوئی۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین مفتی محمد عنصر القادری خطیب اعظم یو کے اور مولانا محمد حنیف ساقی آف یو کے نے کیا۔ خصوصی نعت قاری محمد شفیع نوشاہی نے پڑھی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)محکمہ اوقاف گجرات و منڈی بہائو الدین کے زیر اہتمام حضرت پیر نوشہ بخش المعروف نوشہ گنج بخش کا سالانہ عرس مبارک عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف گجرات و منڈی بہائو الدین بائو محمد رشید نے چادر پوشی کی۔ اس موقع پر زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ لاکھوں کی تعداد میں زائرین نے دربار شریف پر حاضری دی۔ عرس مبارک تین دن تک جاری رہا۔ ضلع منڈی بہائو الدین کی جانب سے سیکورٹی کے شاندار انتظامات کئے گئے۔ زائرین نے اپنی اپنی حاجات پیش کی۔ چادریں چڑھائیں۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے حضرت نوشہ گنج بخش کے مزار اقدس پر حاضری دی عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کی۔ جہاں ان کی خصوصی طور پر دستار بندی کی گئی۔ جبکہ انہوں نے عالمی مبلغ اسلام سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوشہ گنج بخش پیر معروف حسین شاہ عارف نوشاہی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نیو ٹی وی کی سالگرہ کے سلسلہ میں بیورو آفس کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کا اہتمام نمائندہ نیو ٹی وی چوہدری سعید احمد نے کیا۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ’ سابق صوبائی وزیر چوہدری تنویر اشرف کائرہ’ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم’ چوہدری محمد نعیم ڈھیرو گنہ’ سید پریس کلب سید وقار گیلانی’ طفیل میر’ راجہ تیمور طارق’ نے اپنے دست مبارک سے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر CPLC شہباز احمد’ سید وسیم شاہ’ احسان چھینہ’ راجہ ریاض راسخ’ اعجاز شاکر’ رانا شہزاد’ نوازش علی نوازش’ اظہر جنگی’ عاصم رضا سید’ سعد عبداللہ’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ حسن وڑائچ’ ذوالفقار حیدر’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام اور رمضان المبارک کے سلسلہ میں حسینیہ ٹرسٹ کا اہم اجلاس زیر صدارت الطاف حسین جعفری کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری پروفیسر سرفرا زجعفری’ سید الطاف عباس کاظمی’ جواد جعفری’ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلہ میں اہم فیصلے کئے گئے اور محرم الحرام کی آمدآمد کے بارے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں انتظامیہ سے بھر پور حفاظتی انتظامات کی درخواست کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔