گجرات کی خبریں 30/5/2016

Speech

Speech

گجرات (جی پی آئی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی مجلس انتظامیہ کا ماہانہ اجلاس 2 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے کمرہ نمبر 28 میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صدر انجمن بہبودی مریضاں میاں محمد اعجاز کریں گے۔ اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر الحاج سید اظہر نقوی انتقال کر گئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل انکی رہائشگاہ موضع ادووال میں منعقد ہوئی۔ جس میں صوبہ بھر سے اہم مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ اختر عباس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ممتاز علماء کرام و ذاکرین جن میں علامہ اصغر یزدانی’ علامہ محمد زمان الحسین الحسینی’ علامہ ناظم حسین جعفری’ علامہ تنویر الحسن رضوی ‘ ذاکر نقوی’ افتخار حسین نقوی’ اشتیاق نقوی و دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ نمایاں شرکت کرنے والوں میں بریگیڈیئر مہدی حسین ‘ سلیمان کاظمی’ سرفراز جعفری’ انجم رحمان’ حاجی غلام مصطفی’ اظہر نقوی’ جاوید اقبال شاکر’ حسین کاظمی’ چاند شاکر’ شجاع زیب جوڑا’ سید آصف رضا نقوی’ مشکور مہدی زیدی’ چوہدری سلیم سرور جوڑا’ ملک ظہیر عامر’ آغا شیراز ملک’ قاسم جبار’ سید فیض الحسن کاظمی’ چوہدری اعجاز’ سیٹھ اصغر علی ‘ سید صفدر کاظمی’ اظہر کاظمی’ سید محسن رضا’ اسلم چاہڑے والے’ ادریس بانیاں ادووال’ چوہدری فخر’ حاجی مہدی خاں’ خالد جاوید چاہڑیوال’ چوہدری اکبر حسین’ تنویر نقوی’ میر رفیع دیونہ منڈی’ غلام عباس کاظمی’ ذوالفقار نقوی’ علی رضا جعفری’ سید جعفر حسین ‘سید ظفر حسین’ علی حیدر کاظمی’ اشرف کاظمی’ علی نثار’ سید عباس’ آصف شیراز’ سب انسپکٹر قیصر شاہ’ وقار عباس’ وسیم عباس’ تبسم شاہ’ عمران ‘ ملک شہباز’ ملک فراز’ چوہدری سلیم’ سید ممتاز حسین شاہ ‘ عاطف رضا نقوی’ سید لیاقت شاہ ‘ سید اشتیاق رضوی’ ندیم عباس ملہی’ سید ظفر حسین نقوی’ سیٹھ علی اصغر’ DSP ضیاء جعفری’ غلام سرور نقشبندی’ علی ہارون’ ذوالفقار بھٹی’ و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) محکمہ ایکسائز گجرات نے ضلع بھر میں نا مکمل ٹوکن اور نا مکمل کاغذات رکھنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ روز چھٹی کے باوجود محکمہ ایکسائز کے عملہ نے انسپکٹر شہر یار بھدر’ انسپکٹر ملک شوکت کی سربراہی میں سروس موڑ پر ناکہ بندی کے دوران درجنوں گاڑیاں بند کر دیں۔ اور چالان کر دئیے گئے۔ ان کے ہمراہ عدنان خان یوسف’ و دیگر عملہ بھی تھا۔ ایکسائز انسپکٹر چوہدری شہر یار بھدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اور نیشنل ایکشن پلان کے مطابق تمام گاڑیاں اپنے اصل مالک کے پاس ہونی چاہئیں جو گاڑیاں لوگوں نے اپنے نام پر ٹرانسفر نہیں کروائیں وہ فوری طور پر اپنے نام منتقل کروائیں وگرنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 31 مئی تک ٹوکن کی ادائیگی اور کاغذات کی منتقلی پر جرمانہ معاف ہو گا ۔ شہری اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ۖ پر حاضری دی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں EDo ایجوکیشن کی سربراہی میں تعلیمی اداروں کیساتھ پولیس گردی اور خاتون پرنسپلز کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران کا اجلاس ایپسیکا کے ہیڈ آفس گجرات میں 31 مئی بروز منعقد 2 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ جس میں EDo ایجوکیشن کے رویہ کے خلاف ڈویژن لیول پر احتجاج کیلئے یک نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ’ گجرات’ منڈی بہائو الدین’ حافظ آباد’ سیالکوٹ اور ناررووال کی تمام تحصیلی’ و ضلعی ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوں گے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور جن لوگوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا استحصال کیا ہے ان کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں بجائے اس کے کہ حکومت ان تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے کام کریں انہیں زبردستی بند کروایا جا رہا ہے اور خواتین کیساتھ بد سلوکی کی گئی جس کیخلاف ہم نے ضلعی سطحی پر بھر پور احتجاج کیا مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اب ڈویژن سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس بروز منگل 31 مئی دن 2 بجے ایپسیکا کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہو گا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تاریخی اہمیت کے حوالہ سے خصوصی فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علی ابرار جوڑا صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات نے کہا کہ ہر سال 28 مئی کو چاغی میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں یوم تکبیر منایا جاتا ہے پاکستان نے یہ ایٹمی دھماکے اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتخابی مہم میں برسر اقتدار آنے کے اکھنڈ بھارت بنانے کے نعروں کے رد عمل میں کئے تھے۔ ان ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہوا ہے او راسلامی دنیا محمد افضل ایٹمی قوت بن کر ابھرا ہے۔ ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ 1974ء میں ہندوستان نے اندرا گاندھی کی زیر قیادت پہلا ایٹمی دھماکہ کیا جس سے علاقہ میں توانائی کا توازن متاثر ہوا۔ چنانچہ پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اعلان کیا ہم گھاس پھونس کھا لی گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ چنانچہ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو پاکستان لیکر آئے۔ انہیں ایٹمی پروگرام نہ روکنے کی وجہ سے جان کی قربانی دینی پڑی وہ ملک میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی کا بحران حل کرنا چاہتے تھے آج یوم تکبیر کے موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کو خراجِ تحسین نہ پیش کرنا تاریخی بد دیانتی ہو گی۔ آج ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود عالمی قوتوں کی طرف سے رویوں کا سامنا ہے ۔ شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ گجرات سٹی نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کے بعد جب سے ہم ایٹمی ریاست بنے ہیں تب سے کسی کی ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر سکے۔ محمد اشرف منہاس نے کاہ کہ 28 مئی کا وہ مبارک دن ہے جب ہم نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا برملا اظہار کیا۔ اس عظیم کام کیلئے ہماری تمام سول اور فوجی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور افواج پاکستان اس حوالہ سے چوکس اور ہوشیار ہیں۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) دھریکڑی قتل کیس میں ملزمان اور مدعی پارٹی کے درمیان بڑے اکٹھ میں صلح سابق ایس یچ او سمیت 9افراد کو معافی مانگنے پر مقتول خاندان نے فی سبیل اللہ معاف کر تے ہوئے گلے لگا لیا اکٹھ دھریکڑی میں چوہدری اعجاز اکبر کی رہائشگاہ پر منعقد ہو ا جسمیں سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضا، پیپلزپارٹی کی سی سی کمیٹی کے رکن نوابزادگہ غضنفر علی گل ، سابق ضلعی صدر پیپلزپارٹی چوہدری طاہر زمان کائرہ ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ، سابق ناظم یوسی پیرو شاہ چوہدری مستنصر افتیاز ، چیئرمین دولت نگر حاجی نذیر ، چیئرمین چوہدری احسان نندوال ، سابق چیئرمین چوہدری عطاء اللہ گل اور علاق کے ہزاروںمعززین سیاسی ، سماجی ، سرکاری شخصیات موجود تھیں صلح اکٹھ میں مقتول رضوان افضل کے والد مدعی مقدمہ حاجی افضل ، بھائیوں عدنان افضل ، چوہدری اکبر ، چوہدری دلاور نے فی سبیل اللہ ملزمان سابق ایس ایچ او چوہدری عبید اللہ ، سب انسپکٹر صفوت اللہ ، ناصر عرف شانی ، عزیز بٹ ، ارشد بٹ ، عارف بٹ ، اسلم بٹ ، چوہدری آصف وغیرہ کو معاف کرتے ہوے ان سے بغل گیر ہو گئے ملزمان پر الزام تھاکہ انہوں نے 17جون 2012ء کو رضوان فضل کو قتل کر دیا تھا جسکا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری اسلم گوندل کی عدالت میں زیرسماعت تھا اور ملزمان ضمانتوں پر رہا تھے جنہون نے راضی نامے کے سلسلہ میں منعقدہ ہزاروں اکٹھ میں معافی مانگی اور صلح کر لی اور اپنے جرم کا اقرار کر لیا بعدازاںشرکاء کے اعزاز میں کویت کے بزنس مین مقتول کے بھائی عدنان افضل کی جانب سے گرینڈ ظہرانہ دیا گیا اکٹھ میں موجود لوگوں نے علاقے سے ویر کے خاتمے کیلئے آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کیا اورراضی نامے کو سراہتے ہوئے علاقے میں موجو د دشمنیوں کو صلح میں تبدیل کروانے پر زور دیا ۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضانے کہا ہے کہ دشمنیوں کے خاتمے کا واحد حل ْصلح ہی ہے ہمارا خاندان کئی سالوں تک اس دشمنی کی آگ میں جلتا رہا اورکئی جانیں بھی اس کی بھینٹ چڑھ گئی مگر ہم نے بھی صلح کو ہی ترجیح دی تاکہ علاقے کا امن بحال ہو سکے وہ دھریکڑی میں مقتول رضوان افضل کے قتل کیس کے سلسلہ میں منعقدہ راضی نامہ اکٹھ سے خطاب کررہے تھے انہوںنے کہا کہ آئندہ بھی کوششیں کرینگے کہ ویر کا خاتمہ ہو سکے اور دشمنیاں ختم ہو سکیں موجودہ دور میں تو لوگ بکری کے بچے کی ہلاکت پر معافی نہیں دیتے اور اس سے کئی دشمنیاں جنم لے لیتی ہیں مگر حاجی افضل نے بیٹے کا قتل معاف کر کے احسن اقدام کیا جسکا اجر انہیں اللہ دے گا پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نوابزادہ غضنفر علی گل نے کہا کہ حلقہ این اے 104کے بہوچھ ، کوٹلہ ، دولت نگر ، پیرو شاہ ، ککرالی سمیت کئی دیہات کئی سالوں سے دشمنیوں کی آ گ میں جھلستے رہے اور سینکڑوں افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو ئے ان علاقوں میں امن عامہ کیلئے بند وق کلچر کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ کوششیں کیں جن میں کافی حد تک اللہ تعالیٰ نے کامیابی نصیب کی اورآج کا راضی نامہ بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے معاف کرنا ہی سب سے بڑی افضل عباد ت ہے قرآن پاک بھی ہمیں دوسروں کومعاف کرنے کی تلقین کرتاہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے کہا کہ تعلیم عام نہ ہونے سے ہی کرائم اور جرم بڑھتا ہے جاہلیت کیوجہ سے لوگ ایکدوسرے کو قتل کر کے دشمنیوں کی بنیاد رکھتے ہیں اور پھر یہ سلسلہ کئی سالوں تک چلتا رہتا ہے ہمیں دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو تعلیم سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی تعلیم دلوانی چائیے تاکہ ماں پڑھی لکھی ہو گی اور قوم بھی باشعور ہو گی مدعی مقدمہ حاجی افضل نے کہا کہ آج بڑے مجمے کے سامنے اپنے بیٹے کے قتل کیس کے ملزمان کو معاف کر کے نئی روایت کی بنیاد رکھی ہے بیٹا تو واپس نہیں آسکتا اور نہ ہی میں دوسروںکے بیٹوں اور بچوں سے انکے والدین کو کھونے کی ہمت رکھتا ہے میں نے انہیں فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے اس سے علاقے میں امن قائم ہوگا اور نئی نسلیں بھی دشمنی کی لپیٹ میں آنے سے بچ جائیں گی تقریب سے چوہدری مستنصر افتیاز دیگر نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کھاریاں چوہدری ضیاء محی الدین نے کہا ہے کہ آج 30 مئی کو قائدین کا شاندار استقبال کریں گے بلاول بھٹو کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا کھاریاں سے قائدین کے استقبال کے لئے عظیم الشان قافلہ روانہ ہوگا۔ بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر الیکشن آمد سے سیاسی حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے ملک و قوم کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دیں انشاء اللہ قائدین کی قیادت میں آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چوہدری ضیاء محی الدین نے کہا کہ آج 30مئی کو قائدین پیپلز پارٹی کا شاندار استقبال کریں گے اور ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ روانہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کھاریاں میں جس کو ترقیاتی کام ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے وہ اپنے گھر کے سامنے راستہ دیکھ لیں تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ مسلم لیگ(ن) شہر میں تعمیر و ترقی جاری ہے اور عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت خالد پہلوان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کھاریاں کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروا رہے ہیں کھاریاں میں سلاٹر ہائوس ہو یا فیملی پارک کی تعمیر یا اسٹیڈیم کی منظوری تمام ترقیاتی کام مسلم لیگ(ن) کی قیادت کر رہی ہے انشاء اللہ کوٹلہ برادران شہر میں اتنے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سروس روڈ بھی تعمیر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) رمضان المبارک میں سیکورٹی پلان تیار کرلیا۔ مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو موثر بنایا جائے گا۔ مساجد گارڈ اور پہرے کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل کھاریاں ملک محمد منظور حسین اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے علماء اکرام اور عوام الناس بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پبلک مقامات اور مساجد میں سیکورٹی کے نظام کو یقینی بنائیں گے تمام مساجد میں گارڈ رکھے جائیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)قرآن مجیدوفرقان حمید وہ آفاقی کتاب ہے جوانسانوںکے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔جب تک مسلمانوںنے اس کتاب کواپنی زندگیوںکامحوربنایا دنیا پر حکمرا نی کی۔رب کریم کے اس کلام کومسلمانوںکے سینوںمیںمحفوظ ہونانبی رحمت ۖ کاایک معجزہ ہے۔ان خیالات کااظہارپیر غلام بشیر نقشبندی اورپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے جامعہ صدیقیہ تجوید القرآن میںسالانہ دستار فضیلت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقاری سعیداحمدارشد،قاری محمدحنیف چشتی،آصف محمودکلیر،سید آل احمد،قاری محمدناصر،محمدحمادالدین صدیقی،شہزاداحمدمجددی، قاری محمدرفیق چشتی، حافظ حامد سعید،محمدعمران کیلانی،محمدنصر چٹھہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔بعدازاںفارغ التحصیل عباس دستار فضیلیت تقسیم اورسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تحریک انصاف کے مرکزی راہنما راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بے رحم احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے ، کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ، عام آدمی دووقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جبکہ ملکی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والے عیاشی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی ملک گیر مہم دور رس نتائج کی حامل ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) گناہ سکون اور نیکی تکلیف دے تو معاشرہ کا زوال طے شدہ ہے۔مسلمانوں کیلئے مخلوط نظام تعلیم کے دوران گناہوں کے مواقع کیا کم تھے کہ انٹرنیٹ کی خرافات میں امت محمدیۖ دھنستی چلی جارہی ہے۔اپنے اعمال اور روزمرہ کے رہن سہن میں معمولی ردوبدل سے عبادت کے زریعے اللہ کی خوشنودی اور آخرت کا سامان کیاجاسکتاہے ۔ پیر محمد اجل رضا قادری نے مرکز دعوت اسلامی رحیم پورہ میں سیاسی سماجی شخصیت عبدالستار سلہریا کے تایامحمد شفیع کی ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا پختگی ایمان میں ستم ضرور ہیں مگر آخرت میںاسکا پھل بڑا میٹھا ہے، محفل میں حافظ مشتاق کوکب،قاری محمد حنیف جماعتی اور عرفان قادری نے بھی خطا ب کیا جبکہ کونسلران نعیم چیمہ،شہباز مغل،صغیر چٹھہ ،جاوید چیمہ اور سابق ایس ایچ او صدر طارق محمود ڈھڈی،پی ٹی آئی رہنماشبیر اکرم چیمہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گاڑیوں کی خرید وفروخت کاجھانسہ دیکر نوسرباز نے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے ، عدالتی احکامات کے باوجود مقامی پولیس بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ، متاثرہ شخص کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور داد رسی کا مطالبہ ۔ محلہ الٰہ آباد کے رہائشی محمد آصف بھٹہ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہزاد اکرم نے گاڑیوں کی خرید وفروخت کے کاروبار کاجھانسہ دیکر مجھ سے مجموعی طور پر 55لاکھ روپے لے رکھے ہیں جن کے عوض مختلف مالیت کے چیک دیئے تھے ۔بعد ازاں رقم دینے سے انکاری ہوگیا جو میں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں 22Aکی رٹ دائر کی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے واضح احکامات جاری ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دھوکہ دینے والا ایک بارسوخ شخص ہے اس لیے تھانہ سٹی پولیس مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے سے گریزاں ہے اس لیے وہ دیدہ دلیری کے ساتھ دندناتا پھر رہا ہے ۔ آصف بھٹہ نے آر پی او گوجرانوالہ ، ایس پی صدرگوجرانوالہ اور اے ایس پی وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے والے شہزاد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے داد رسی کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)صدر انجمن کامن کاز پاکستان محمد خالد مغل نے کہاکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے سیاسی جماعتوں کے لیڈران میں اخلاص کی کمی ملک کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ اور عوام کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے یہ اچھے لوگوں کی صلاحیتیں بروئے کارلانے او ر تیز تر ترقی پر عمل درآمد کا راستہ روکے ہوئے ہیں جمہوری لیڈران میںا خلاص کی کمی کو عوام زیادہ اہمیت نہ دے کر سیاسی گندگی کو کبھی صاف نہیں کر سکتے اخلاص ہی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو صا ف دلی، بے لاگ پن، راست بازی اور غیر جانبداری پر عمل کرناسکھا سکتاہے بد دیانت لیڈر اور افراد قوموں کی تباہی کا سب سے بڑا سبب بن جاتے ہیںبد دیانتی وہ مکروہ کھیل ہے جو مہذب اور اسلامی معاشرے میں لمباعرصہ کھیلانہیں جاسکتامگر یہ کھیل پاکستان میںلمبے عرصہ سے جاری ہے آئین کے تحت وجود میں آئے ہوئے ادارے بھی اگر اس کھیل کو روکنے میں ناکام ہوچکے ہیںتو صرف میڈیا اور عوام کو ان حالات کا ذمہ دار قرار دے دینابھی اس مسئلے کا حل نہیں ہے قو م کے ہر فرد کے اندر حکمرانوں کے برامحسوس کرنے کا خوف کمزوری پیداکئے ہوئے ہے یہاںاداروںکے ذمہ دار اختلاف اور تصادم کے خطرے کی وجہ سے کرپشن اور بیڈ گورنس کو کم کرنے کے لیے کردار اداکرنے کی بجائے اپنی نوکری کو ہی دنیا کی سب سے بڑی نعمت سمجھتے ہیں بلکہ حقائق کو مزید چھپانے کے لیے اپنا رول اداکر رہے ہیں جو ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ عمل بنتاجا رہاہے پانامہ لیکس پر اپوزیشن اتحاد بھی عدم اخلا ص کے شکنجے میںجکڑے ہونے کی وجہ سے بے بس ہے اخلاص کے فقدان کی وجہ سے ہی یہ سب اپناکردار اداکرنے سے قاصر ہیںبلکہ کرپشن کمیشن لوٹ مار کے آگے سب کے ہاتھ کھڑے نظرآرہے ہیں اکثرسیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر20کروڑ عوام کو یہ تاثر اور پیغام دے رہے ہیںکہ پانامہ لیکس ملکی اشرافیہ کا حق ہے اگراس کے خلاف کوئی تحریک چلائی گئی تواس کو دبانے کے لیے تمام تر ریاستی وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے اوربے لاگ احتساب کا مطالبہ کرنے والے مخلص لوگ جمہوریت کے بد ترین دشمن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ 28مئی کوبھارت کے5ایٹمی دھماکوں کے مقابلہ میں پاکستان 6ایٹمی دھماکے کرکے عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی چھٹی جوہری طاقت بنا۔جس سے پوری قوم کاسرفخرسے بلند ہوا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنایا۔پاکستان کے ایٹمی قوت بننے سے مسلم دنیا کو تحفظ کا احساس ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارڈف میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مبشر خا سواتی،مفتی حسین احمد ربانی،تنویر خان ،چوہدری رضوان گجر، عثمان گجر،طارق حبیب مغل،محمد ارشد ملک،شفقت سلیم جٹ،محمد بلال شوکت ودیگر نے بھی خطاب کیا۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کیخلاف دن رات سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ہمیں بحیثیت قوم پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے متحد ہوکر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے پر پوری قوم سمیت عالم اسلام کو بھی فخر ہے اور پاکستان کو دنیا کی پہلے اسلامی ایٹمی قوت ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سا لمیت اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالناچاہتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و استحکام اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)ماہ رمضان و قرآن باعثِ شفاعت ہیں ۔ آمد ماہِ رمضان المبارک پر نبی کریم ۖ نے فضائل پر فصیح و بلیغ خطبہ ارشاد فرما کر اس کا استقبال فرمایا ۔استقبال رمضان المبارک کا جلسہ سنتِ نبوی ۖ ہے ۔نبی کریم ۖ نے ماہِ رمضان المبارک کو صبر و رضا ،ہمدردی و غمگساری اور غریب پروری کا مہینہ قرار دیا ہے ۔ روزہ کو سابقہ گناہوں کی معافی کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔ رحمت عالم ۖ نے روزہ کو شیطانی حملوں اور گناہوں کے خلاف ڈھال قرار دیا۔ روزہ کی تاریخ انسان میں عبادت کا جذبہ پیدا کرتی ہے ۔مگر عبادت کے لئے سکونِ قلب کی اشد ضرورت ہے ۔ قرآن کریم اور ماہِ رمضان امتِ محمدی ۖ کے لئے انعامات خدا وندی ہیں،عظمتِ قرآن و صاحب قرآن کے ترانے ہمیشہ گونجتے رہیں گے ۔بعثتِ محمدی ۖ اور نزول قرآن کا مقصد ہدایت انسانی اور معرفتِ ربانی ہے ۔قرآن حکیم تمام کتابوں میں افضل ،صاحب قرآن حضرت محمد مصطفےٰ ۖ تمام انبیاء کرام میں افضل اورامتِ محمد ۖ تمام امتوں میں افضل ہے ۔ہمیں قرآن کریم اور نبی رئوف و رحیم ۖ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کر کے قرب الہٰی سے ہمکنار ہونا ہے ۔حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ مقبول بارگاہ رسول ۖ اور خیر التابعین ہیں۔ حضور سید دو عالم ۖ آپ کا ذکر اپنے اصحاب میں بڑی محبت سے فرماتے ۔ عشقِ رسول ۖ میں حضرت سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے اعلیٰ مقام حاصل کیا ۔ امت محمدی ۖ تا قیامت آپ پر ناز کرتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان ، عالمی مبلغ اسلام پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور چٹھہ شریف، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان ،علامہ صاحبزادہ شفیق الرحمن چشتی آف لاہور ، علامہ قاری محمد افضل باجوہ اورصاحبزادہ علی رضا اویسی نے بزم رضائے محمد ۖ ضلع نارووال کے زیر اہتمام مرکز اویسیاں نارووال میں جلسہ استقبال رمضان المبارک،تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن کلاس گورائیہ میں تاجدار یمن کانفرنس اور جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ، قرآن اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ حکمران پاکستان میں ماہِ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں نظام قرآن و سنت کے نفاذ کا اعلان کریں۔ قرآن حکیم نبی کریم ۖ کے ساتھ ساتھ مکی و مدنی بنتا گیا ۔ شدت پسندی اور دہشت گردی تعلیمات نبوی ۖ و قرآنی کے منافی ہے۔ملتِ اسلامیہ کی پستی کی بڑی وجہ بات بات پر قرآن کی قسمیں کھانا ہے ۔ماہ رمضان المبارک کا صدقہ وطنِ عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا ۔ اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر عبد الحق انصاری، چوہدری ندیم نثار، صوفی شوکت علی اویسی، قاری محمد ارشد اویسی، قاری ممتاز احمد ضیاء ، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، حبیب اللہ ناصر اویسی، مولانا اعظم عطاری، محمد محسن اویسی، قاری محمد ادریس اویسی، عبد الوحید ربانی، قاری محمد ارشد اویسی،مولانا عبد الستار ، محمد شبیر اویسی، مولانا سیف الرحمن اویسی ،حاجی نذیر احمد ، قاری عاشق علی اویسی ، سید منظور حسین شاہ ، قاری نصر الدین،قاری مجاہد حسین ،مولانا محمد انور حیدری اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے جوں جوں گرمی بڑھتی جارہی ہے اور رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔مہنگائی اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں انہوںنے کہا کہ حکمرانوںنے برسر اقتدار آنے سے قبل چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا تین سال گذرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ تو ختم نہ ہوسکی لیکن اس کے دورانیہ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بدترین لوڈ شیڈنگ میں نہ دن کو چین ہے نہ رات کو آرام،لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے تمام تر دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ غریب عوام 16-16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر ٹیکسوں کی بارش کرکے ان کا خون چوسا جارہا ہے ۔حکومت داخلی و خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کی نااہلیوں کے باعث غیر ملکی قرض لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوچکا ہے اور اب تو صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ لاکھوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے ۔ حکمرانوں کی ناکامیوں اور نااہلیوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرپٹ حکمرانوںنے تمام اداروں کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے انہوںنے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم چھوڑ کے درآمدی بجلی پر انحصا ر ملک کی بدقسمتی ہے کیونکہ درآمدی بجلی مہنگی جبکہ کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ملک کو اندھیروں سے نجات دلاسکتی ہے اور اسی کی بدولت سستی او ر وافر بجلی کا حصول ممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماء اور سماجی کارکن عزیز خان نے اپنے بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ مینگورہ شہر کے وسط شاہدرہ محلہ ٹھکیدران میں گزشتہ12ویں روز سے پانی کی قلت ہے ،پانی نہ ہونے کیوجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب واٹر انچارج اختر ایوب سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ناظمین گلیوں میں پائپ بچھاکر مین راضی مین سے لائن لگاتے ہیں ،تو اس وجہ سے پانی ٹینکی کے بجھائے مین راضی مین کو جاتی ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،علاقہ کے عوام نے کہاکہ اخترایوب کے دو سال میں پانی کا مسلہ حل نہیںکیا ، اس پہلے تاج ملوک بھی پانی کے مسلہ کو حل کرنے میں ناکام رہا،جس طرح انکی خلاف خواتین اور بچوں نے مظاہرہ کیا تھا تو اس طرح اختر ایوب کیخلاف بھی خواتین کی بڑی جلوس نکالینگے جسمیں بچے بھی شامل ہوگی،ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم کیا جائے ،اگر پانی کا مسلہ حل نہیں ہو ا تو عنقریب مشیر وزیر اعظم امیر مقام سے بھی ملاقات کرینگے ،اس مسلہ کوحل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے،اس مسلہ کو حل کرنے میں کردار ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم ملکی سطح پر ہر کارکن صحافیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم ہے اور ہمارا مقصدر تمام کارکن صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کے حقوق کا تحفظ اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہے ان خیالات کا اظہاسر انہوں نے مینگورہ میں پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن مالاکنڈ ڈویژن یونٹ کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکن صحافیوں کے خاندان کیلئے مفت طبی سہولیات اور کارکن صحافیوں کے بچوں کیلئے مفت تعلیمی سہولیات کیلئے متعلقہ حکام سے ہماری بات چیت جاری ہے اور عنقریب ہم اپنے کارکن صحافی بھائیوں کو خوشخبری سنائیں گے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی صدر جاوید مقبول باجوہ اور سیکرٹری جنرل چوہدری سہیل احمد نے کہا کہ ہمیں سوات آکر جس اپنانیت کا احساس ہوا ہے اور جو پیاسر ہمیں سوات کے بھائیوں نے دیا ہے وہ ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے اور ہمیں زندگی بھر یاد رہے گا انہوں نے کارکن صحافیوں کے اتفاق و اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام کارکن صحافی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں تا کہ اپنے حقوق کا بہتر طور پر تحفظ کیا جاسکے، روزنامہ آوازِ سوات ایڈیٹر رحمت علی خان جی نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن صحافیوں کے حقوق کیلئے اگر اس طرح کی جدوجہد جاری رکھیں تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان میں صحافت ایک اعلیٰ معیار کو پہنچ جائیگی اور زرد صحافت کا خاتمہ اس علاقے سے ہوجائیگا ،صحافت معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے قلم اس کی گواہی دیتا ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو کہ انسان اور حیوانیت کے درمیان فرق ظاہر کرتا ہے مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم سے لڑتا قلم کے ذریعے اس کو صحافت کہتے ہیں چو نکہ یہ پیشہ پیغمبروں نے اپنے وقتوں میں بخوبی نبھایا اور ظلم کے خلاف ڈٹ گئے اسلئے اس کے ساتھ انصاف کیا جائے اور حروف کو چھوٹے داموں کبھی بھی نہ بیچا جائے،ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کے چیئرمین اور امن صدارتی ایوارڈ یافتہ راجہ لیاقت علی خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی آمد یہاں کے صحافیوں کیلئے حقوق کا حاصل کرنا ان صحافیوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ PJAاپنے کاوشوں اور کوششوں سے اس کا حل نکال لینگے اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مالاکنڈ ڈویژن کے نائب صدر ہمایون وقار شاہین نے سوات میں کارکن صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں معزز مہمانان گرامی کو بریف کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ضلع شانگلہ میںمسلم ق کے جنرل سیکرٹری سابقہ ناظم یوسی داموڑی فضل محمود خان نے کہاہے کہ حکومت زلزلے،سیلاب سے متاثرہ ضلع شانگلہ کی ترقی اور بحالی کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔انہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ضلع شانگلہ کے عوام کوکوئی ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیںضلع شانگلہ قدرتی آفات سے شدید متاثر ہواہے اور ابھی تک لنک روڈز بحال نہ ہوئے۔انہوںنے ضلعی انتظامیہ،حکومت وقت سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کامطالبہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شانگلہ کوآفت زدہ قرار دینے کے باوجود بحالی کاکام تاحال التوا کا شکار ہے ۔انہوںنے حکومت وقت سے اپیل کی کہ آفت زدہ ضلع شانگلہ میںبحالی کے کام شروع کرکے آفت زدہ عوام پر رحم کیا جائے۔