گجرات کی خبریں 27/11/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گجرات میں مقابلہ اردو تقریر منعقد ہوا۔ جس کا عنوان تھا ”خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر”اس پروگرام کی صدارت چوہدری شوکت رئوف نے کی۔ انہوں نے طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے پر زور دیا تاکہ وہ مستقبل میں کار آمد شہری بن سکیں۔ علامہ محمد اشرف نقشبندی نے انتظامی امور سرانجام دئیے اور طلبہ میں صحیح اسلامی روح بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ علامہ ساجد محمود قادری نے طلبہ میں خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایسے مقابلہ جات کو مزید فرو غ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عبدالمالک شہزاد نے سرانجام دئیے۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا کہ حکومتی سرپرستی میں علم دوست اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مقابلہ اردو تقریر میں پہلی پوزیشن احمد طفیل ولد محمد طفیل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 1 جلالپور جٹاں، دوسری پوزیشن حماد شوکت ولد شوکت علی گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات، تیسری پوزیشن زریاب علی ولد عارف محمد خاں سیکنڈری سکول سوک خورد جبکہ گرلز میں پہلی پوزیشن مقدس دختر محمد رانا میونسپل ماڈل گرلز سکول جلالپور جٹاں، دوسری پوزیشن خدیجہ الکبریٰ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گجرات، تیسری پوزیشن لائبہ عمران دارِ ارقم سکولز جلالپور جٹاں نے حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر EDO ایجوکیشن طاہر کاشف نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) تھانہ بی ڈویژن نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم شاہزیب کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھجوا دیا۔ گزشتہ روز سب انسپکٹر صفدر قریشی نے ملزم سے 1کلو 200 گرام چرس برآمد کی تھی جس پر مبینہ ملزم کے ورثاء جن میں بچے و خواتین شامل تھے، انہوں نے اڑھائی گھنٹے کچہری چوک میں شدید احتجاج کیا تھا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں 13 واں سالانہ مقابلہ حسن نعت دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں 28 نومبر کو منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر، ڈاکٹر احمد حسین قریشی قلعداری تمغہ امتیاز پاکستان کریں گے۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف ہوں گے۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کریں گے۔ یہ مقابلہ جات زیب نگرانی محمد شہزاد شفیق نقشبندی شرقپوری کریں گے۔ جس میں مختلف سکولز کے طلباء و طالبات بھی شریک ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) عقیدے کو نکھارنے ‘ اعمال کو سدھارنے اور اخلاق کو سنوارے کیلئے تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام نویں تین روزہ اسلامی تربیت 27,28,29 نومبر جمعہ عصر تا اتوار ظہر بمقام مرکز تبلیغ اسلامی نزد دربار حضرت سائیں کانوانوالی سرکار رحمتہ اللہ علیہ گجرات ہو گی۔ امیر تبلیغ اسلامی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا محمد ابراہیم عاجز قادری خطاب فرمائیں گے۔ ان کے بیانات کا جدول کچھ یوں ہے کہ جمعتہ المبارک بعد از نماز مغرب ”محفل ذکر و درسِ تصوف’ ہفتہ بعد از نماز فجر’ وجود باری تعالیٰ اور کائنات” ہفتہ دن ساڑھے دس بجے ”احکام طہارت و نجاست” ہفتہ بعد نماز عصر ”حسنِ اخلاق” ہفتہ بعد از نماز مغرب ”عقیدہ رسالت” اتوار بعد از نماز فجر ”عقیدت توحید” اور اتوار دن بارہ بجے اصلاحی بیان و اختتامی دعا ہو گی۔ فرزندان اسلامی اسلامی تربیت کے نویں سالانہ پروگرام میں شرکت کر کے اپنے قلوب کو ذکرِ الٰہی و ذکرِ رسول ۖ سے منور کریں اور اپنے عقیدت کو درست کرنے کیلئے ان بیانات کو ضرور سماعت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز نعت گو شاعر حافظ نواب دین رحمتہ اللہ علیہ کی 43 ویں اور سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد طفیل شہید کی تیسری برسی 2 دسمبر 2015ء بروز بدھ صبح دس بجے حافظ نواب دین ہائوس، طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور جٹاں روڈ گجرات میں منعقد ہو گی۔ محفل پاک میں ممتاز قراء حضرات ‘ نعت خوانان شریں بیان اور علماء کرام کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی ‘ مذہبی و ادبی شخصیات کے علاوہ معززین گجرات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ دعا انشاء اللہ دن بارہ بجے ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن اٹلی کے رہنما حاجی ارشد جاوید وڑائچ غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سجانے کیلئے گجرات پہنچ گئے۔ 15 دسمبر کو قند فشاں میرج ہال میں چوتھی تقریب منعقد ہو گی۔ 13 دسمبر کواستقبال ربیع الاول شریف کے جلوس کے سلسلے میں انتظامی امور کیلئے بھی بھر پور مشاورت ہو گی اور ربیع الاول شریف کا استقبال بھر پور طریقے سے کیا جائے گا۔ جلوس کے سلسلے میں تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ تمام تحریکی احباب میٹنگ میں بھر پور شرکت فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ مساجد کمیٹی نے مختلف علاقوں میں قائم 29مساجد اور 9مدرسوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے جبکہ مختلف دفاتر کی رپورٹس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 10مساجد اور 5مدارس کی رجسٹریشن پر فیصلہ آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، شعیب نسوانہ، ڈی او انڈسٹریز اکرام الحق، علما کرام سید سعید شاہ گجراتی، قاری ضیا الرحمان، السید الطاف الرحمان، سید الطاف عباس کاظمی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر مساجد کے 39اور مدارس کے 14درخواستیں رجسٹریشن کے لئے پیش کی گئیں تاہم ان میں سے 29مساجد اور 5مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی جبکہ اس سے قبل ضلع گجرات میں 376مساجد اور 211مدارس کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم ایز اور پولیس کو ہدایت کی کہ دیگر مساجد اور مدارس کے حوالے سے اپنی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سپورٹس جمنیزیم گجرات کو کھیلوںکا مرکز بنایا جائے گا، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر ڈویژنل لیو ل کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرے، باہر سے آنیوالے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹھہرانے کے لئے الگ کمرے بنائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سپورٹس جمنزیم گجرات میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایم پی اے حاجی عمران ظفر، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، ایکسئین پراونشل بلڈنگز محمد شاہد، چوہدری تنویر گوندل، شیخ ابرار سعید، صدر پریس کلب عبدالستار، ندیم شہزاد ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سپورٹس جمنزیم میں خواتین کے لئے بھی اوقات مخصوص کئے جائیں تاکہ وہ بھی حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے لئے الگ کمرہ مختص کیا جائے نیز سپورٹس کمیٹی کے لئے بھی دفتر بنایا جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ جمنزیم کو سپورٹس کمپلکس گوجرانوالہ کی طرز پر چلایا جائے، ممبر شپ حاصل کرنیوالوںکے لئے فیس 200روپے مقرر کی جائے اور حاصل ہونیوالے فنڈز کے اخراجات کو شفاف بنایا جائے۔ ڈی سی او نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ جمنزیم کے فرش کی بہتری، عمارت کی تزئین و آرائش ، باقی کام فوری مکمل کئے جائیں اور وہاں موجود ملبہ فوری ہٹایا جائے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ حکومت نے گجرات کے شہریوںکے لئے کھیلوں اور تفریح کی سہولیات کے لئے کثیر فنڈز فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے شہری سپورٹس جمنزیم اور سپورٹس کے لئے دیگر سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے ڈی سی او اور دیگر ممبران کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کے مطابق انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں میں تحصیل سطح پر پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں میں تحصیل گجرات میں طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوہل خورد کی طالبہ گلشن فاطمہ نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول جلالپو ر جٹاں کی ماہم فاطمہ نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگوال غربی کی نیہا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ طلبہ کے مقابلوںمیں گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ ون جلالپور جٹاں کے ابو بکر نذیر نے پہلی،ٹرسٹ ماڈل ہائی سکول جلالپور جٹاں کے عبداللہ ولی نے دوسری اور کمپری ہینسو سکول کے اکاشہ احسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔ انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں میں تحصیل کھاریاں میں طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھاریاں ون کی فرحانہ شوکت نے پہلی، دار ارقم ہائی سکول کھاریاںکی عائشہ سلیم نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ کی صفورہ راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔ انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں میں تحصیل کھاریاں میں طلبہ میں گورنمنٹ ہائی سکول بھاگڑیانوالہ کے تصور لیاقت نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول سیکریالی کے کامران زمان نے دوسری اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھدر نے فیضان زاہدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔ انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں میں تحصیل سرائے عالمگیر میں طالبات میںگورنمنٹ گرلز ہائر سکول سرائے عالمگیر کی ردا خان نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول سرائے عالمگیر کی جویریہ ایوب نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کوہار کی عائشہ الیاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔ انگلش مضمون نویسی کے مقابلوں میں تحصیل سرائے عالمگیر میں طلبہ میں سینٹ فرانسس ہائی سکول سرائے عالمگیر نیو کیمپس کے دائود احمدنے پہلی ، گورنمنٹ ہائرسیکنڈی سکول کوہار کے محمد طاہر نے دوسری اور گورنمنٹ میونسپل ہائی سکول سرائے عالمگیر کے عبداللہ یوسف علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی مفتی اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الطاف بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر دورہ کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی اور مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ معززین علاقہ اور مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ حکومت نے تمام دیہی مراکز صحت میں 18ضروری ادویات وافر مقدار میں فراہم کر دیں ہیں اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہسپتالوں میں دستیاب ادویات ہی تجویز کریں۔ا نہوںنے انچارج میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ انجمن بہبودی مریضاںکو فعال بنایا جائے اور اس میں جذبہ خدمت رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر ادارے میں تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز درکا ر ہوں تو ضلعی حکومت سے رابطہ کیا جائے انہیں فوری فنڈز فراہم کر دیے جائیں گے۔ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت شہریوں کو بہترے سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام درکار وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے خصوصا دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں کے ہسپتالوںکے بہتری انکی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کے دور دراز ہسپتالوںکے دوروں سے ان علاقوں کے عوام کو وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز میاں ارشد حیات کے گھر گئے اور انھیں چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر چوہدری خالد اصغر گھرال۔عظمت حسین سید۔میاں امجد حیات۔میاں اختر حیات۔ قاضی خالد سیف اللہ ۔چوہدری شوکت۔ملک نعیم۔چوہدری عبدالرحمٰن ۔چوہدری زاھد بھٹی۔ڈاکٹر جمشید۔ککوبھٹی۔چوہدری طارق آف ماجراشمالی۔حنیف حیدری۔سید عاطف عظمت۔رفیق گھمن ودیگر بھی موجود تھے چوہدری وجاہت حسین بعد ازاں چوہدری غلام رسول شارق ایڈووکیٹ کو مبارکباد دینے رمضان رائس ملز بھی گئے اور انھیں چیئرمین کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی چوہدری خالد اصغر گھرال ۔عظمت حسین سید ۔قاضی خالد سیف اللہ۔ملک نعیم ۔چوہدری عبدالرحمٰن۔چوہدری زاھد بھٹی۔ڈاکٹر جمشید۔چوہدری شوکت۔ سید عاطف عظمت ۔ککوبھٹی ودیگر بھی ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے یو سی اجنالہ سے چیئرمین بننے والے نا اہل شخص کی نا اہلی کے ثبوت اکٹھے کرنے اور عدلیہ سمیت چیف الیکشن کمشنر کو پیش کرنے کے لئے لیگل کمیٹی تشکیل دیدی ہے چوہدری وجاہت حسین نے لیگل ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ اجنالہ سے جو چیئرمین بنا ہے اسے تو انتخاب لڑنے کے لئے نا اہل قرار دیدیا گیا تھا اب وہ بھلا کیسے اہل ہو گیا ؟انھوں نے کہا کہ اس پہ کسی نے اعتراض نہیں کیا حالانکہ اعتراض بنتا تھا اب عدلیہ اور چیف الیکشن کمشنر کو ثبوت پیش کئے جائیں اور اسے نا اہل کرایا جائے تاکہ یو سی اجنالہ میں دوباہ الیکشن ہوں اور اہل شخص عوامی نمائیندہ منتخب ہو۔انھوں نے کہا کہ جو عوامی نمائیندگی ایکٹ پر پورا نہیں اترتا وہ کیسے عوامی نمائیندہ ہو سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پنجا ب کا لج کھا ر یا ں کے ز یر اہتما م منعقد ہ طلبہ و طا لبا ت کے ا عز ا ز میں د ی گئی و یلکم پا رٹی کے مو قع پر مہما ن خصو صی ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزگجرات پروفیسرمحمدافضل خطا ب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ خواندگی میںاضافے سے ہرطرف علم وہنرکی بہاریںپھیل جائینگی۔ارض پاک کے ہرنوجوان کوتعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہوگی۔قوم کے نونہال تعلیم حاصل کرکے کل کاقیمتی سرمایہ ثابت ہونگے۔اس موقع پرنسپل کالج ہذ ا خالد محمودمرزانے کہا کہ اس بار تحصیل بھرمیںچار پوزیشنیں پنجاب کالج کے حصے میںآئیں۔پنجاب کا لج کھا ر یا ں کاجوطالبعلم بورڈلیول پرپہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔اس کوکاراوردوسری پوزیشن والے کوتین لاکھ اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کودولا کھ روپے انعام دئے جائینگے۔انہوںنے کہا کہ ہماری ارض پاک لاکھوںجانوںکی قربا نیاںدیکرحاصل ہوئی اس کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اورپا کستان کاہرفردہرگزغافل نہیں۔طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرکے انسان دشمن کاموںاورکرپشن کے خلاف سوچ اپناکراپنی عملی زندگی شروع کرے ۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ رائے محمدنذیرکھرل ،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاںشیخ محمدتوصیف بھی موجودتھے۔طلبا ء وطا لبا ت نے ٹیبلو رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حا ضر ین سے خو ب دا د و صو ل کی ۔ ا س مو قع پر کا لج میں بہتر ین پر فا ر منس دینے و الے ٹیچر ز کو ایو ا رڈ سے نو ا ز ا گیا۔ میڈم عائشہ کوبیسٹ ٹیچرآف ائیراورمیڈم سمیرابانوکواعلیٰ کارکردگی ایوارڈدئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)پر نسپل پنجا ب کا لج کھا ر یا ں خالد محمودمرزانے کہاہے کہ تعلیم کے سا تھ سا تھ بچو ں کی تر بیت بھی ضرو ر ی ہے ۔ ا نہوںنے کہا کہ ہماری ارض پاک لاکھوںجانوںکی قربا نیاںدیکرحاصل ہوئی اس کے دفاع کے لئے افواج پاکستان اورپا کستان کاہرفردہرگزغافل نہیں۔طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرکے انسان دشمن کاموںاورکرپشن کے خلاف سوچ اپناکراپنی عملی زندگی شروع کرے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)کھاریاں سے لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر واقع سکول و کالجز کے طالبعلم آئے روز آپس میں لڑائی جھگڑے کرتے اور ایک دوسرے کو لہو لہان کرتے نظر آتے ہیں،انتظامیہ جی ٹی روڈ پر واقع سکول و کالجز کے چھٹی کے اوقات میںپولیس گشت شروع کرائے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق ممبر پبلک سیفٹی کمیشن نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے سکول و کالج کے ڈنڈا بردارطالب علم روزانہ چھٹی کے بعد گروہوں کی شکل میں ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑے کرتے نظر آتے ہیںجس وجہ سے شدید زخمی بھی ہو جاتے ہیں جو ساری عمر کا روگ بن جاتا ہے انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے سکول و کالج میں بھیجتے ہیں مگر سکول و کالج کے اوقات کے بعد بچوں کی سکیورٹی کا کوئی بندو بست نہیں ہے انہوں نے کہاکہ امن امان قائم رکھنا انتظامیہ کا کام ہے انتظامیہ کھاریاں سے لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پرواقع سکول و کالجز کے چھٹی کے اوقات میں گشت شروع کرے اور ڈنڈابردار اور دنگا فساد کرنے والے طالبعلموں کے خلاف کارروائی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)محلہ قصبہ میںگزشتہ کئی دنوں سے سپلائی کا پانی بد بو دارآ رہا ہے جو کہ پینے کے قابل بھی نہیں ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنما غلام عباس بھٹہ نے کیا انہوں نے کہاکہ محلہ قصبہ نظام پورہ ،سر کلر روڈ محمدی مسجدسے ملحقہ علاقوں میں پینے کا پانی بد بو دار آ رہا ہے جو کے پینے کے قابل نہیں ،جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہاکہ اے سی کھاریاںخصوصی طور پر نوٹس لے کر محلہ قصبہ میں واٹر سپلائی کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں ( جی پی آئی) اونچی دکان پھیکا پکوان”موبی لنک کی ناقص سروس جبکہ نام بڑا اس مثال کو سچ ثابت کر رہا ہے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ قصبات اور شہروں میں کمپنی کی ناقص سروس سے صارفین دوسرے نیٹ ورکس کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں ٹائو بھی لگائے گئے ہیں مگر سروس ناقص ہے سگنل کی کمی کی شکایت بھی عام ہے جبکہ بار بار کال ملانے کے باوجود بھی نہیں ملتی بعض اوقات کال کسی دوسرے نمبر پر چلی جاتی ہے جبکہ پیسے صارف کے کاٹ لئے جاتے ہیں صارفین نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں ( جی پی آئی) پی ٹی آئی کے سونامی کو روکنا اب حکمرانوں کے بس میں نہیں رہا دھاندلی کر کے الیکشن لڑنے والوں کو عوام نے ووٹوں کے ذریعے مسترد کر دیا ہے ان کی جیت دھاندلی کی وجہ سے ہے اگر کبھی صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ نظام کے تحت الیکشن ہوئے تو انہیں ان کی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری PTI حلقہ این اے107 چوہدری مختار احمد ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے122 لاہور اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑے گئے۔ N.A 122 کی دھاندلی کے خلاف PTI نے آواز بلند کی ہے انشاء اللہ یہی آواز حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا سبب بنے گی انہوں نے مزید کہا کہ PTI کا سونامی اتنا طاقتور بن چکا ہے جس کو روکنا اب ان حکمرانوں کے بس میں بالکل نہیں رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں ( جی پی آئی) کھاریاں شہر میں کم سن رکشہ ڈرائیور عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مجبوری اپنی جگہ مگر6یا7انسانوں کی جانوں کو دائو پر نہیں لگایا جا سکتا۔ عوامی حلقوں نے DPO گجرات اور DSP ٹریفک گجرات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے دیکھا گیا ہے کہ اتنے کم سن رکشہ ڈرائیور رکشے چلا رہے ہوتے ہیں جن کی ٹانگیں بھی رکشہ سے زمین پر نہیں لگتیں حادثہ کی صورت میں یہ کس طرح کنٹرول کر سکیں گے سوالیہ نشان ہے؟ عوامی حلقوں نے اس ساری صورتحال میں سخت تشویش ظاہر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور کم سن رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کی روزی روٹی کا متبادل بندوبست بھی کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں ( جی پی آئی) موہری روڈ کھاریاں پر جاری ترقیاتی کام ٹھپ، ٹھیکیدار غائب، مین نالہ، سڑک اور ملحقہ گلیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کی وجہ سے بارش کے دنوں میں علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث علاقہ کے مکینوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے یہ تحصیل انتظامیہ کی بھی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی افسر نے نوٹس نہیں لیا۔ مٹی اور گرد و غبار کی وجہ سے عوام بالخصوص بوڑھے اور بچے گلے، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اپنی خون پسینے کی کمائی ڈاکٹروں کو دینے پر مجبور ہو رہے ہیں علاقہ کے عوام نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی سی او گجرات خود علاقہ کا دورہ کریں تاکہ انہیں اصل صورتحال کا اندازہ ہو سکے کہ عوام کن حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں ( جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک مظہر اعوان پنجوڑیاں کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوشوں سے تھپلہ گرڈ اسٹیشن پر پنجوڑیاں فیڈر کی منظوری کے بعد اس پر کام بھی جاری ہے جس سے علاقہ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہوگی اور کم وولٹیج کی شکایت بھی دور ہو جائے گی اور بجلی سے متعلق شکایات میں بھی کمی آئے گی عوامی حلقوں نے پنجوڑیاں فیڈر کی منظوری اور اس پر کام شروع کروانے پر ملک مظہر اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس نئے فیڈر میں پنجوڑیاں، لمے شریف، پنڈی ہاشم، سہنہ، ڈھل، شوریاں اور دیگر دیہات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھاریاں ( جی پی آئی) کھاریاں کینٹ بائی پاس براستہ سہنہ، بیگہ، چکمال کی بھی مرمت کروائی جائے یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے بڑے بڑے گھڑے بنے ہوئے ہیں جو کہ گزرنے والوں کے لئے مسائل اور مشکلات پیدا کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اورM.P.A چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سے اپیل کی ہے کہ جس طرح تھپلہ سے ڈوگہ تک سڑک مرمت کی گئی ہے اسی طرح یہ سڑک پنجن موڑ سے ڈوگہ تک بھی مرمت کرائی جائے یہاں پر سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کی بڑی تعداد کا بھی گزر ہوتا ہے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اس سڑک کو بھی مرمت کروایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں اور قیمتی گاڑیاں تباہی سے بچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(جی پی آئی)حق و سچ کے جس علم کوبطل حریت با با ئے صحافت مولاناظفر علی خان نے بلند کیااس کی پاسداری اوربے با ک بے خوف صحافت کوفروغ دے رہے ہیں۔وزیرآبادکی دھرتی سے جنم لینے والے ہیروہمارا سرمایہ ہیں۔ان کی سوچ اورافکارکونوجوان نسل میںمنتقل کرناہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہارصدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ نے مولالانا ظفر علی خان کی 69ویں برسی کے موقع پر پریس کلب ے زیراہتمام منعقدہ تقریب میںکیا۔اس موقع پرممتاز صنعتکارالحاج محمدرفیق بھٹہ، سیکرٹری جنرل صابر حسین بٹ،شیخ صلا ح الدین،ڈاکٹر سیدرضا سلطان،محمداشرف نثار،فیاض احمدفیضی،چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزملک شکیل احمد،محمداقبا ل مرز،ملک شہباز علی عطا ری،عمراشرف،ملک علی ،عدنان انورکھرل ودیگربھی موجودتھے۔صابر حسین بٹ نے کہا کہ مولاناظفر علی خان کی تمام زندگی سامراجی قوتوںکے خلاف نبردآزما رہے۔انہوںنے اپنے کلام ،افکار،تقاریرکے ذریعے مسلمان قوم میںبیداری کی لہردوڑائی اورمسلمانوںکوایک سوچ پرمتحدکرنے کے لئے قائداعظم اورعلا مہ اقبا ل کے دست بازو بنے ۔مولاناظفر علی خان نے صحافت میںخوداری اورحق وسچ بیان کرنے کی روایت ڈالی ڈاکٹرسیدرضا سلطان نے کہا کہ پریس کلب کاہرفردمولاناظفر علی خان کی تقلیدکرتا ہے اورحق کی آوازکواونچے ایوانوںتک پہنچایااپنا فرض گردانتاہے۔وزیرآبادکی دھرتی کوقوم کے ان بہادرسپوتوںپرفخرہے۔جنہوںنے آزادی کی کی تحریک میںشامل ہوکرمسلمانوںکوایک علیحدہ وطن کی سوچ دی۔ہم مولاناظفر علی خان کے بلندکئے گئے پرچم کے پاسبان ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(جی پی آئی)ممتاز سما جی شخصیت وڈائریکٹرفاران ٹریولزملک تنویراحمد،ملک جہانگیر،ملک عظیم،ملک نعیم ،کے بہنوئی،بکر گلہ کی معروف شخصیت ملک عمران کے خالو،محمدعاصم عطاری،محمدعاطف عطاری کے والدملک محمدافضل واپڈا والے مختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئے جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبائی قبرستان پیرمٹھامیںسپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میںتاجربرادری،وکلائ،صحافیوں منتخب نمائندوںسمیت اہل علا قہ نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ27نومبربروزجمعتہ المبارک صبح 10بجے انکی رہا ئشگاء کوچہ صرافاںگلی گوروکوٹھاوزیرآبادمیںاداہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتما عی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(جی پی آئی)وزیرآباد میں 63ایکڑ رقبے پر جدید ترین سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر سے کٹلری و کچن وئیر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 100فیصد اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن محمد خالد مغل نے وزیر آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹریاں بنانے کے لیے سرمایہ کر نے والے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد دنیا بھر میں اپنی صنعت کے حوالے سے مشہور شہر ہے حکومت پنجاب کے تعاون سے اس شہر میں اگلے پانچ سالوں میں مر د اور خواتین کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے چاقو چھری چمچ خنجر تلوار بنانے والی تمام کمپنیوں کو وزیرآبا د کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہر قسم کی فنی اور مالی معاونت دلانے کے لیے وزیرآباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف سے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کا وفد جلد ملاقات کر ر ہا ہے تاکہ اس شہر کی انٹرنیشنل پہچان کا صحیح فائدہ اٹھا کر اس کی مصنوعات کی برینڈ نگ کرنے کے اقدامات شروع کیے جائیں یہاں کہ کاریگروں کی تربیت کے لیے مختلف ٹیکنیکل کورسز شروع ہوسکیں وزیرآباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں اللہ کے فضل سے 70%رقبہ فروخت ہو چکا ہے وزیرآباد کے شہری اس جدید ترین انڈسٹریل اسٹیٹ میں کھل کر سرمایہ کاری کریں انہیں پاکستان کٹلری ایسوسی کی طرف سے ہر قسم کامکمل تحفظ دیا جائے گا بلڈنگ اور نئی مشینر ی کے حصول کے لیے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے سستے ترین قرضہ جات فراہم کرنے کا وعدہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پہلے ہی کر چکے ہیں وفد میں چار کنا ل رقبہ پر فیکٹریاں تعمیر کرنے والے سرمایہ کار نواز مغل ، محمد ریاض مغل ، نواز احمد چیمہ ، عرفان احمد چڈھا ، چوہدری محمد یوسف ، شکیل احمد مغل شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگی رہنماملک شہباز علی نے کہا ہے کہ نچلی سطح پراختیارات کی منتقلی کاخواب چکنا چورہوگیا،بااثرسرمایہ دارووٹ خرید کرکونسلر بن گئے۔الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق نافذکرنے میںبری طرح بے بس اورناکام رہا جب تک عام آدمی کواختیارات نہیںملتے ملک میںتبدیلی نہیںآسکتی وہ اپنی رہا ئشگاہ پرصحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(جی پی آئی) با با ئے صحافت مولاناظفر علی خان کی 59ویں برسی 27نومبربروزجمعتہ المبارک وزیرآبادمیںعقیدت واحترام سے منا ئی جائے گی۔پریس کلب،الیکٹرانک میڈیااورمقامی تعلیمی اداروںمیںتقریبات میںمولاناظفر علی خان کی خدمات پرروشنی ڈالی جائے گی۔وزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن ،پریس کلب ،الیکٹرانک میڈیا،جماعت اسلا می یوتھ ونگ کی طرف سے مولاناظفر علی خان کے مزارپرپھولوںکی چادریں چڑھائی جائیںگی۔مرکزی تقریب انکے مزارپرمقامی انتظا میہ کی طرف سے منعقدہوگی۔جسمیںملک بھرسے نامورشخصیات شرکت کرینگی۔اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کرینگے۔تحریک آزادی کے عظیم راہنمامعروف مصنف وشاعربابا ئے صحافت مولاناظفر علی خان نے لاہورسے روزنامہ زمیندارکاآغازکیا۔اس اخبارنے مسلمانوںکے سیا سی شعور کی بیداری میںکلیدی کرداراداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می وزیرآبادزون کے اراکین کاخصوصی اجلاس مورخہ27نومبرجمعتہ المبارک 2بجے اسلا مک سنٹرمیںہوگا۔جسمیںسابقہ کارکردگی کاجائزہ لینے کے علا وہ آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی۔اجلاس میںنئے سیشن کے لئے منتخب ہونے والے زون بھرکے امراء حلف اٹھائینگے۔مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می پنجاب بلا ل قدرت بٹ امراء سے حلف لینے کے علا وہ جمعتہ المبارک کاخطبہ بھی ارشاد فرمائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (جی پی آئی) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے روس اور اسلامی جمہوری ایران کے درمیان بہتر سفارتی تعلقات کو خطے کی سیاست میں خوشگوار تبدیلی اور ٹرننگ پوائنٹ قراردیتے کہا ہے کہ غاصب یہودی ریاست اسرائیل کو بچانے کی بجائے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میںعرب ممالک امریکی تسلط سے باہر آئیں۔ اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کریں۔ پاکستان بھی روس اور چین کے زیادہ قریب ہورہا ہے۔ اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات ختم کرکے عملی وحدت کا ثبوت دینا چاہیے۔ شیعہ علماکونسل کے صوبائی دفتر میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے شام میں امریکہ اوراس کے اتحادی عرب ممالک کی مداخلت کے بھیانک نتائج برآمد ہوںگے۔ یہاں دنیا بھر سے نام نہاد جہادی گروہوں کو اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ ناجائز ریاست اسرائیل کو مضبوط کرسکیں۔ لیکن ایران اور اس کے اتحادی ممالک نے دیوار بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش فسادی اور دہشت گرد گروہ کے سوا کچھ نہیں۔ اس نے انبیا علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کو منہدم کرنے کی ناپاک جسارت کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ۔اسلامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ ایران نے اپنی کامیاب سفارتکاری کا لوہا منوایا ہے۔ جس کی وجہ متقی اور نڈر قیادت ہے۔ جسے باری تعالٰی کے سوا کسی کا ڈر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے پانچ عالمی قوتوںکے ساتھ اپنی شرائط پر ایٹمی معاہدہ کیا اور امت کی مضبوطی کا باعث بنا۔ مگر امریکہ کے کاسہ لیس چند عرب ممالک اور اسرائیل کو یہ پسند نہیں آیا ۔ جس کی وجوہات سب کے سامنے عیا ں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے ملکی ترقی کے لئے معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔ سیاستدانوں ہی نہیں، دوسرے اداروں میں ہونے والی کرپشن کی روک تھام پر بھی توجہ دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف کرپشن کے مقدمات قائم کئے۔ جن کی میثاق جمہوریت میں معافی مانگی گئی اور آئندہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج نہ کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ مگر نظر یہ آرہا ہے کہ احتساب صرف سندھ اور پیپلز پارٹی کا ہورہا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پنجاب میں ہونے والی کرپشن سے آنکھیں بند رکھی جارہی ہیں۔ کوئی ہمت کرنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ احتساب بلاامتیاز اور کڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کو سزائیں نہیں دی گئیں۔ گاڑیوںکے شیشے توڑنے والے گلو بٹ جیل میں اور تحریک منہا ج القرآن کے کارکنوںکو شہید کرنے والے پولیس افسران اور اہلکار مزے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان کے خلاف رشوت لینے کے وڈیو ثبوت موجود ہیں، یوتھ فیسٹیول کے نام پر بھی بڑی کمائی کی گئی مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی نہ گرفتاری۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن بھی نیب کو ابھی تک نظر نہیں آئی۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکمران جماعت ہمیشہ کرپشن کے الزامات سے دور رہتی ہیں۔ خاص طور پر جب مسلم لیگ ن برسر اقتدار ہوتو کرپشن کے مقدما ت نہیں بنتے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو گھر بھجوادیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلفا راشدہ کی تعلیمات اور طرز حکومت پر عمل کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (جی پی آئی)ذیابیطسکے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے کے اخوت ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام ہائی نون لیبارٹریز کے تعاون سے ذیا بیطس آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا’ جس میں اخوت ہیلتھ سروسز سے ڈاکٹر طاہر رسول ، ڈاکٹر مہوش رشید ، پروگرام کوارڈینیٹر مسزروبی ، شبینہ نسیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے چیئرمین توصیف رضا، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عدیل عباس ، ڈائریکٹر عامر ظفر، مینیجنگ ڈائریکٹر ڈائریکٹر عمران بٹ، ضیاء عتیق ، شاہ نواز بیگ کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد شرکت کی۔اس موقع پر اخوت ہیلتھ سروسز کی جانب سے ہائی نون عملے کی شوگر ٹیسٹ کی گئی اورغذائی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معائنہ بھی کیا گیا ۔ڈاکٹر طاہر رسول نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ لوگوں کو چیک اپ کرنے والوں کا بھی چیک اپ ہونا چائیے۔ ہائی نون لیبارٹریز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ادارے اپنے ورکرز کی صحت عامہ کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہائی نون کا یہ قدم قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں وباء کی طرح پھیل رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زائدلوگ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کے بچائو کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا۔ ڈاکٹر عمران بٹ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ورزش اور متوازن غذا کے ذریعے نہ صرف ذیابیطس کے خطرے کو کم سے کم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے خلاف جنگ جیت بھی سکتے ہیں کیو نکہ کم غذا آپ کھاتے ہیں جبکہ زیادہ کھانا آپ کو کھا جاتا ہے ۔ڈاکٹر عدیل عباس نے اس بات پر زور دیا کہ اس کے بچائو کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا ۔ چیئرمین توصیف رضانے شوگر کے عالمی دن کے موقع پر حکومت اور فیصلہ سازی کا اختیار رکھنے والے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس کر مرض کو کنٹرول کرنے میںمثالی کردار ادا کریں۔ ضیاء عتیق نے کہا کہ شوگر کے خلاف جنگ اکیلا ادارہ نہیں جیت سکتا ہمیں متحد ہو کر اس پر کام کرنا ہو گا۔ ہمیں شوگر کا علاج صرف مستند معالج سے ہی کروانا چاہیے۔ واک میںاخوت ہیلتھ سروسز کی ٹیم کے علاوہ ہائی نون لیبارٹریز کے افراد اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے اور غبارے پکڑے ہوئے تھے اورہوا میں کبوتر اور غبارے بھی چھوڑے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (جی پی آئی)کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت”کے سیکرٹری اطلاعات حافظ شعیب الرحمن میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شاہد نصیر اور ترجمان عمر ممتاز اعوان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محب وطن جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فائونڈیشن کی الیکٹرونک میڈیا کوریج پر پابندی کے ضمن میں ”پیمرا”کے نوٹیفکیشن کے اسلام دشمن اقدام کیخلاف تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتیں آج جمعہ 27نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کرینگی جس کے تحت پورے ملک کی مساجد و امام بارگاہوں میں علماء و ذاکرین صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام الناس سے احتجاجی قراردادیں پاس کرائینگے جبکہ مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (جی پی آئی)مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ اور مختلف مذاہب کے قائدین نے رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان علماء کونسل کی طرف سے انتہاء پسندی، دہشت گردی اور عدم برداشت کے رویوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے فیصلہ کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں امن کا قیام ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام مسالک اور مذاہب کے قائدین کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،وفاق المساجد پاکستان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا سردار محمد خان لغاری ، سُنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے سربراہ پیر محفوظ مشہدی ، جمعیت اہلحدیث کے قاضی عبدالقدیر خاموش ، مولانا غلام اللہ خان ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علامہ شبیر احمد عثمانی ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبد اللہ ، چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ سموائیل عزرائع ، پادری عموائل کھوکھر، سکھ پربندھن کمیٹی کے سربراہ سردار شام سنگھ،ہندو کونسل کے رہنما ڈاکٹر رامیش کمار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے ، بین المسالک و بین المذاہب مکالمہ کیلئے رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان علماء کونسل کی طرف سے مشترکہ جدوجہد کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی حالات کے تناظر میں مذہبی اور سیاسی قائدین کا انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور عدم برداشت کے رویوں کو تبدیل کرنے کی جدوجہد وقت کا تقاضا ہے اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی کے پاکستان کے دورہ اور مذہبی قائدین سے ملاقاتوں کے دوران یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ علماء اسلام دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے پُر عزم ہیںاور سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات قابل اطمینان ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اور پاکستان کی حکومت کو بین المذاہب مکالمہ اور عالمی امن کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ان قائدین نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدا للہ بن عبدالمحسن الترکی کی طرف سے علماء ، خطباء اور نوجوان نسل کی عصر حاضر کے علوم سے رہنمائی کیلئے رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی(جی پی آئی)دنیا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشتگردی کیخلاف بیمثال خدمات کی انجام دہی پر افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیل کی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزا ز”آرڈر آف میرٹ ” ملنے پر پاکستانی عوام ‘ افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ برازیل کی جانب سے سربراہ عساکر کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ نہ صرف دہشتگردی کیخلاف جنرل راحیل شریف کے عزم و خدمات کا اعتراف و شکریہ ہے بلکہ دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے کردار و خدمات اور قربانیوںکے ساتھ عوام پاکستان کی کی امن پسندی اور دہشتگردی سے نفرت کیلئے بھی خراج تحسین ہے جبکہ اس عزازکے حصول کے بعد راحیل شریف کو ہی دنیا کی اہم ترین شخصیت کا مقام حاصل نہیں ہوا ہے بلکہ پاکستانی فوج کیلئے بھی یہ اعزازدنیا کی ذمہ دار ترین ‘ اہم ترین ‘ قابل ترین اور بہادرترین فوج کے منصب جبکہ پاکستان کے عالمی وقار ومقام کی تجدید کے مترادف ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی(جی پی آئی)سندھ میں کرپشن ‘ جبر اور استحصال کی انتہا ہوچکی ہے اور صوبائی حکومت اپنے گناہوں کی سزا عوام کو دے رہی ہے ۔تنخواہوں وترقی سے محروم اپنے حق میں مظاہرہ کرنے اور وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی پریشانی و استحصال سے آگا ہ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ’پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ پر حکومت کرنے والے تمام افراد کا کردار پیپلز پارٹی کی ساکھ کیلئے خطرہ بن جانے کے ساتھ بھٹو اور بینظیر کے نام پر عوام کے ساتھ جو کچھ کررہا ہے وہ خود بھٹو و شہید بینظیرکی روح کیلئے بھی باعث تکلیف و باعث شرم ہے سندھ حکومت کے سربراہ سمیت ان کی کابینہ میں شامل تمام وزراء نے کرپشن کے ذریعے عوام کی زندگیاں عذاب بنادی ہے دیگر محکموں سمیت محکمہ تعلیم بھی کرپشن سے محفوظ نہیں ہے اور جعلی بھرتیوں کے ذریعے اربوں کی کرپشن کرنے والے محلوں میں مزے اڑارہے ہیں جبکہ ادھار سدھار لیکر نوکریاں خریدنے والے تنخواہوں سے محروم اساتذہ ریاستی جبر و تشدداور پولیس گردی کا نشانہ بن رہے ہیں جس پر سپریم کورٹ کو فوری و ازخود نوٹس لیکر سندھ حکومت کو برخواست کرکے اس میں شامل تمام وزرأ کا احتساب کرنا چاہئے وگرنہ کرپشن کی اس وبا سے پاکستان کا کوئی علاقہ اور کوئی محکمہ محفوظ نہیں رہے گا اور کسی پاکستانی کو کہیں کوئی جائے امان و تحفظ نہیں مل پائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی(جی پی آئی) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں فوج کی نگرانی میں پولنگ کرانے کا مطالبہ اور پولنگ سے قبل تمام انتخابی اضلاع کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہاکہ کراچی میں رینجرز پر دہشتگردانہ حملہ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیاں اس بات کا اشارہ دے رہی ہیں کہ اختیار واقتدار پر قابض استحصالی قوتیں اپنے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اپنے اختیارات میں شراکت داری کیخلاف ہیں اسلئے بلدیاتی انتخابات سے چھ سال تک گریز و اجتناب کرنے والوں نے عدلیہ کی ہدایت پر انتخابات پر مجبور ہونے کے بعد انتخابات کے ابتدائی دونوں مراحل میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے عوام پر اپنے من پسند نمائندے مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور اب تیسرے و فائنل مرحلے میں اپنی اس کوشش کو منطقی نتائج تک پہنچانے کیلئے دھاندلی و بد امنی کا ہر ہتھکنڈہ اپنائیں گے جس سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے انتخابی اضلاع کو مکمل اختیارات کے ساتھ فوج کے حوالے کیا جانا ضروری ہے کیونکہ پہلے دونوں مراحل کی طرح اس مرحلے میں بھی عوام لٹیروں ‘ غاصبوں ‘ استحصالی جماعتوں اور روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردینگے اور عوام دوست آزاد امیدواروں کا انتخاب کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی(جی پی آئی)مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ساڑھے تین سو اشیاء پر چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ،صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگی بجلی اور گیس کے ہزاروں روپے کے بلوں کی وجہ سے پہلے ہی بہت پریشان ہے،اس پر حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بوجھ لادنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے عوام پرمزید ظلم کرنے کا ارادہ کیا ہے،حکومت کو دودھ دہی ،گھی ،مکھن ڈبل روٹی ،پھل سبزیوںسمیت 313اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ واپس لینا ہوگا،عوام کو خسار ے میں ڈال کر حکومت اپنا خسارا پورا کررہی ہے ،عوام کی قوت خریدختم ہوتی جارہی ہے ،حکومت اس کمر توڑ مہنگائی میں کمی لانے کی بجائے مہنگائی بموں سے تابڑتوڑ حملے کررہی ہے ،یہ لوگ شروع دن سے ہی ٹیکسوں کے سہارے سے حکومت کو چلا رہے ہیں خطرہ تو یہ ہے کہ کہیں یہ لوگ جاتے جاتے اس ملک کو گروی ہی نہ رکھ جائیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے مگر ان لوگوں کو عوام کی ناراضگی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے انہیں اپنے خزانے بھرنے کے لیے آئی ایم ایف کو ہرحال میں راضگی کرنا مقصود ہے ،حکومت کی شروع دن سے ہی نیت زاتی مفادات کی تکمیل رہی ہے قومی سوچ کا گمان ان کے زہنوں سے ایک پل کے لیے بھی نہیں گزرسکاہے ،یہ تمام ٹیکس صرف اور صرف غریبوں پر لاگو ہونگے ،حکومت اپنے شاہی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے یہ تمام ٹیکس آئی ایم ایف سے لیتی ہے مگر ان قرضوں کو واپس کرنے کے لیے عوام کو قربانی کا بکرابنادیاجاتاہے ،جسکی وجہ سے ملک دیوالیاں ہونے کی قریب جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کے نئے ٹیکسوںکے نفاز نے عوام کو ہراساں کردیاہے عوام اب سوچ رہی ہے کہ اس سے قبل ہی اتنی مہنگائی ہے اس پر نئے ٹیکسوں کی بدولت انہیں کہیں اپنے گھروں سے ہی بے گھر نہ ہونا پڑجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء ضروریہ کی چیزوں میں من مانا اضافہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ سامنے لے آئی ہے ۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی(جی پی آئی) بھارت میں بڑھتی مذہبی جنونیت و دہشتگردی پر اظہار تشویش پر بھارتی مسلمان اداکار عامر خان کیخلاف دہلی اور کانپور میں غداری کے مقدمات کے اندراج اور بھارتی دہشتگرد تنظیم شیو اور مہاسبھا کی جانب سے عامر خاں ‘ شاہ رخ خان ‘ اے آر رحمن اور دلیپ کمار کو آستین کا سانپ قرار دینے اور بھارت چھوڑ دینے کے مطالبہ پر تسویش کا اظہار کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ کالی کے پجاری اور کوکاپنڈت کے پیرو کار گاندھی کے ماننے والوں کا اصل کردار دنیا پر آشکار ا ہوچکا ہے اور یہ بات واضح ہوچکی ہے مذہبی جنونیت اور ذات پات کے بھید بھاؤ میں پھنسے آہنسا کے پجاری مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کا خاتمہ کرکے بھارت کو ایسی ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جہاں اونچی ذات کے ہندو حکمران ہوں اور نچلی ذات کے ہندو ان کے غلام بن کر ان کی سیوا کرتے رہیں اسلئے بھارت میں بسنے والے تمام مسلمانوں سمیت جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا مستقبل اور جان و مال عدم تحفظ کا شکار ہیں اسلئے بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے دنیا کے تمام اسلامی ممالک کو یکجا ہونے اور کشمیر و جونا گڑھ کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ضرورت ہے ۔