گجرات : بااثر زمیندار کا کسان کو درخت سے باندھ کر تشدد، گولیاں مار دیں

Gujrat

Gujrat

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں بااثر زمیندار نے محنت کش کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار دیں، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گجرات کے علاقہ کوٹلہ ارب علی خان میں بھینس کھیتوں میں داخل ہونے پر بااثر زمیندار ارسلان نے تین بچوں کے باپ 45 سالہ ریاست کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ محنت کش ریاست علی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔