گجرات کی خبریں 6/3/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری پرویز اشرف کی صاحبزادی، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری جاوید اشرف، چوہدری نوید اشرف، چوہدری سہیل اشرف آف بھنگرانوالہ کی بھتیجی کی شادی کڑیانوالہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری فرمان مرحوم کے صاحبزادے چوہدری زین اللہ کے ساتھ ہونا قرار پائی۔ تقریب رخصتی کا شاندار پروگرام نصر اللہ مار کی میں منعقد ہوا۔ تقریب رخصتی میں بین الاقوامی ممتاز مذہبی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نکاح پیر سید شمس الدین بخاری نے پڑھایا۔ صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت، مولانا علامہ مفتی کوکب نورانی کراچی، علامہ محمد شاہد چشتی، حاجی محمد امجد ماجرہ شمالی امریکہ، علامہ مفتی محمد اقبال چشتی، قاری محسن رضا قادری، نصیر احمد چشتی، جاوید وڑائچ ایڈووکیٹ، داؤد صادق بٹ، کرنل محمد عرفان صادق سنٹر گجرات، خادم حسین تحصیلدار کھاریاں، زاہد حسین سلیمی، چوہدری محمد صادق، چوہدری اورنگ زیب واپڈا، قاضی اسرار الحق، چوہدری رفعت اقبال، چوہدری لیاقت علی ذکی چک میراں، فاروق بٹ امریکہ، سہراب بٹ، علامہ شیر محمد نقشبندی ، حاجی ذوالفقار علی شمس ، اقبال حسین مغل لاہور، چوہدری یونس، چوہدری علی اعجاز، چوہدری سلیم، چوہدری عبدالواحد، چوہدری احمد مراد، پیر سید مسعود جاوید بخاری، چوہدری نعیم، علامہ امتیا زچشتی، چوہدری احسان مہدی، حاجی شفیع جٹ، چوہدری نذیر احمد پٹواری، چوہدری سعید احمد، ماسٹر ریاض، چوہدری شکیل، چوہدری ندیم، کیپٹن محمد اسلم ٹانڈہ، چوہدری شبیر احمد حاجیوالہ، چوہدری ریاض کڑیانوالہ، چوہدری افضال حاجیوالہ، چوہدری رشید احمد، چوہدری رفیق، چیئرمین ہارون رشید بٹ کڑیانوالہ، چوہدری نذر ڈھلو و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) قومیں اساتذہ کی محنت و ترقی سے بنتی ہیں اور والدین کا نعم البدل ٹیچر ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہریا نے گزشتہ روز دی ایگزا سکول فاتح کیمپس بانٹھ روڈ گجرات میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت نہ کی جائے قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ دی ایگزا سکول کا وژن اس سلسلہ میں قابل تعریف ہے کہ بچوں میں ملکی ترقی کے حوالے سے جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔ دی ایگزا سکول سسٹم کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ تاریخ گواہ ہے جس قوم میں اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ قومیں ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے بھی علم حاصل کرنے کا حکم دیا۔ حضور ۖ کی تعلیم سے عرب جیسے لوگ اس وقت دنیا میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کی طرف توجہ دیں تاکہ قوم ترقی کر سکے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صابر علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ قوم کی بہتری اور ترقی کے لئے دن رات محنت کی ضرورت ہے۔ دی ایگزا سکول کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ضیغم ثناء وڑائچ نے کہا کہ بچوں کے بہترین مستقبل کا فیصلہ کرنا ہم سب کا فرض ہے اور ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا ہے۔ دی ایگزا سکول نے جس مشن کا آغاز کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ پرنسپل مس ربیعہ نے کہا کہ ہم والدین کے شکر گزار ہیں کہ بچوں کی ترقی کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس موقع پر محمد یاسر، میڈم معین ، میڈم حمیرا، الیاس احمدودیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) دی ایگزا سکول فاتح کیمپس کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہریا اور ضیغم ثناء وڑائچ تھے۔ اس موقع پر ملک سے والہانہ محبت کے لئے مختلف ملی نغمات پیش کئے گئے تاکہ بچوں میں جذبہ پیدا ہو سکتے اور وہ ملک سے محبت کر سکیں۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انعامات حاصل کرنے والے طلباء میں جونیئر مونسٹری میں اول پوزیشن گل شیر ، عبدالوہاب، ریحان ثاقب، شمریز تبسم ، یشفاء ایمان، شفق اعجاز، ریحاآصفہ ، سیکنڈ ابراہیم اصغر، فیضان علی، ابراہیم عبداللہ، مہک، عبدالہادی، تیسری پوزیشن عرفاء ، قلب حسین، عبداللہ نعیم، سیرت فاطمہ ، ایڈوانس مونٹی سری میں اول مکیش فاطمہ، عبدالہادی، دوم احمد علی، دانیال رسول، سائم علی فیض، علی اکبر، حبیب عابد ، کلاس جونیئر ون میں اول حسن رشید، ریتاج فاطمہ، ایما ن فاطمہ، دوئم علی حیدر، زین العابدین، شان علی، سوئم عائشہ فیاض، ام ایمن، کلاس ٹو میں اول احمد رامیش ، دوئم مومن عابد، سوئم عالیان بیگ، سفیان، کلاس تھری میں اول سعد عارف، زینب فاطمہ، دوئم حسنین علی، ماہ نور اعجاز، سوئم مجتبیٰ ضیغم، امیر حسین، فزا ساجد، کلاس فورمیں اول عبداللہ ، دوئم محسن ، عالیان، سوئم علی ، ثمرا، کلاس جونیئر فورمیں اول مریم ریاض، دوئم زینب، سوئم عرشہ الیاس، کلاس فائیو میں اول امان حسین، دوئم علی رضا رہے۔ مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممبر میونسپل کارپوریشن گجرات نگہت اقبال قریشی نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے حکمران ہیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کام کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ وہ سپرٹ سکول شادیوال روڈکی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے ہم سب نے اپنا فرض اد اکرنا ہے اور دی سپرٹ سکول میںاس سلسلہ میں کام جاری ہے۔ بچوں کی شاندار پرفارمنس سے ثابت ہوتا ہے کہ طلباء و طالبات کو اساتذہ احسن طریقے سے تربیت دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں میں اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے۔ جس کے مطابق پلے گروپ میں اول حسن ، فہد، ابیہہ، سمیر، دوئم شمیر، خضر اور حسنین ، نرسری میں اول شعیب، ایان فیصل، محمد حسن، ارہم ماہ نور، دوئم محمد یحییٰ، وقاص گل، ایان بٹ، عبداللہ عمران، آئمہ سید، تھرڈ ماہم ، ہارون ، ام اریبہ، کلاس کے جی میں اول سمیع اللہ، دوئم ضیام بٹ، شاہد، کنزیٰ، سوئم بازل ، ایشال فاطمہ، عبداللہ عاطف، حسن علی، کلاس ون میں اول عبداللہ عثمان، آئینہ وحید، شازنہ، قیص حفیظ، میرب حیدر کامران، دوئم روشان ، عبدالہادی، وردیٰ ناظم، محمد عاشر، سوئم نصیر احمد، ہنزلہ علی، ماہم جمیل، اسد اللہ، ماہین فاطمہ ، کلاس ٹو میں اول عون ، زوہیب، عشائ، دوئم زارا، مسفیرا، مناہل، سوئم حفظہ رانی سندس، کلاس تھری میں اول انوشہ سید، دوئم ایمان علی، حسن علی، سوئم غفار احمد، مدثر، کلا س فور میںاول عبید الرحمٰن، دوئم مناہل وقار، انیس احمد، سوئم صائم گل، عبدالرحمٰن، عبدالمعیض، کلاس ششم میں اول سرمدوقار ، دوئم عائشہ میر، سوئم اریبہ رہے ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز گزشتہ روز تعزیت کے لئے فرحان مرزا کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتا زسماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے کہا ہے کہ وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے گھر کی زیارت کیلئے بلاتا ہے۔ وہ گزشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت عمران اسلم کی رہائش گاہ پر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد پیش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عمران اسلم مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کے گھر میں حاضر ہوئے اور بہاریں لوٹیں۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ترکی ہمارا اسلامی برادر ملک ہے۔ ہمارے دلوں میں ترکی اور اس میں بسنے والوں کے لئے بہت محبت ہے۔ مگر گزشتہ سال 15 جولائی کع جو ناکام بغاوت ہوئی اور حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی گئی ہم اسکی اس وقت بھی مذمت کرتے تھے اور آج جب 53 ممالک کے مندوبین اس عالمی کانفرنس میں موجود ہیں انکے سامنے آج بھی کرتے ہیں ۔ یہ الفاظ پاکستان کی مزدور تنظیم آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینزکے مرکزی سیکریٹری جنرل پیرا زادہ امتیاز سید نے کانفرنس کے آخری روز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کو ناکام بنانے میں جو کردار ترکی کے عوام نے اپنے صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم علی بن یلدرم کی اپیل پر ادا کیا وہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ ہم ترک عوام کی اس بہادری پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں ہر گز یہ نہیں چاہتی کہ مسلم ممالک ترقی کر سکیں۔ پیرزادہ امتیاز سید نے اپنے خطاب میں ترکی حکومت اور ترکش ٹریڈ یونینز کی توجہ امر کی جانب بھی دلائی کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ترکہ میں افغان اوت ترکی کے کچھ نا پسندیدہ افراد بہیمانہ ظلم کرتے ہیں اور انکو یرغمال بنا کر اور ان پر تششدد کر کے ان سے تاوان طلب کرتے ہیں ۔ وہ ایک انتہائی ظالمانہ فعل ہے ۔ پاکستان کی تمام مزدور تنظیمیں اسکی پر زور مذمت کرتی ہی اور ترکی کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ایسے پر تششدد اور ظالمانہ اقدامات کو پوری قوت کے ساتھ روکا جائے ۔ وگرنہ یہ حالات ترکی اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو بھی سبوتاژ کر دیں گے۔ اور پھر جو نقصان ہو گا وہ قابل تلافی نہ ہو گا۔ اپنے خطاب میں پیرزادہ امتیاز سید نے آذر بائیجان ، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان سے آئے ہوے وفود سے اپیل کی کہ آئو وقت ہے ہم سب ملکر ایک ورکر پلیٹ فارم تشکیل دیں جس کا ہیڈ کوارٹر ترکی میں ہو۔ انکی اس اپیل کا تمام ممالک نے خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں ترکی کی میزبان تنظیم نے پیرزادہ اور انکے ساتھ گیے ہوئے وفد کے ارکان کو ترک پارلیمنٹ ، اور دہشت گردی کے خلاف بنائی گئی فورس کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سیکر یٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر انورکی خوشدامن، سابق ڈپٹی کمشنر راجہ محمد تسنیم مرحوم کی اہلیہ محترمہ ،انجینئر راجہ رضوان تسنیم کی والدہ محترمہ،راجہ قاسم ،راجہ مبارک علی تھون کی نانی صاحبہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی روحانی محفل موضع تھون میں منعقد ہوئی،ختم قل کی اس روحانی محفل کا باقائدہ آغازتلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ۖ سے کیا گیا ،علامہ محمد فاروق بندیالوی نے فلسفہ موت و حیات پر مفصل بیان کیا اور آخر میں اجتماعی دعا کرائی،ختم قل میں شرکت کرنیوالوں میں سابق ایم این اے ملک محمد جمیل اعوان، محمد الیاس چوہدری ،راجہ نعیم نواز ،چوہدری ضیاء محی الدین ،ملک توقیر ٹیپو، راجہ محمدانور ،صدر مرکزی انجمن تاجران ملک جمشید اقبال اعوان، راجہ شاہجہان تھون سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کثیر تعداد شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممبر امن کمیٹی ممتاز عالم دین وکیل صحابہ و اہل بیت مولانا مقبول احمد رضوی شادیوال ،صاحبزادہ محبوب رضا اور صاحبزادہ زبیررضا(اٹلی)نے مولاناپیر محمد افضل قادری کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ علماء اہلسنت نے ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ سے قیام امن میںتعاون کیا ہے دین کی تبلیغ کیلئے پرامن راستہ اختیار کیا ہے مولاناپیر محمد افضل قادری اہل سنت کے پیشوا ہیں انکی رہائی سے اہل سنت عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوگئی ہے مولانامقبول رضوی نے اس عزم کااعادہ کیاکہ ہم نے ضرب عضب آپریشن ،نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کی اور اب آپریشن رد الفساد کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ سے امن وامان کی بہتری کیلئے تعاون کرتے رہیں گے علماء ،مشائخ اور اہل سنت کارکنان کی دعائیں رنگ لائیں اور پیر صاحب کو باعزت رہاکردیاگیاہے تحفظ ناموس رسالت اورتحفظ اسلام کی جدجہدجاری رہے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حضرت پیر محمد افضل قادری کی رہائی کے بعد نیک آباد شریف میں زبردست استقبال، پھولوں کی بارش، عقیدتمند والہانہ انداز سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی اور عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر حضرت پیر محمد افضل قادری دیگر سنی علما اور پیر صاحب کے ڈرائیور قاری خالد محمود، سیکرٹری الیاس زکی گجرات جیل سے رہا ہو کر نیک آباد شریف پہنچ گئے۔ عقیدتمندوں، مریدوں، شاگردوں اور احباب کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ جبکہ شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کے دیگر قائدین نے پیر صاحب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ رہائی کے بعد علماء مشائخ اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ جو شخصیات اور احباب میری رہائی کیلئے دعا گو اور کوشاں رہے ہیں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رسول کے احکامات کا فروغ اور تحفظ ناموس رسالتۖ میری ذندگی کا مشن ہے جو آخری سانس تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روزممتاز قانوندان چوہدری امجد حسین طور ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ کے گھر گے اور ان کی ہمشیر ہ کی وفات پر افسوس کیا اور دعائے معغفرت کی انھوں نے بھاگووال جا کر ماسٹر انظار اورماسٹر شفقت کی والدہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی وہ پنڈی میانی بھی گے اور ماسٹر بشارت ہاشمی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر چوہدری سعادت نواز اجنالہ،چوہدری بشیر سابق ناظم،چوہدری آفتاب سابق نائب ناظم ،چوہدری فیاض ممبر پنجاب بار کونسل ،چوہدری فرقان وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگی رہنماحاجی محمدعارف آف ڈھوڈا شریف کی صاحبزادی بھی پیا گھر سدھار گئیںتقریب رخصتگی کی پروقار تقریب میرج ہال میں ہوئی جس میں معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مہمانوں کا استقبال حاجی محمد عارف،حاجی محمد غوث،حاجی عبدالحمید اورحاجی محمد اسلم نے کیا مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی،چوہدری سعادت نواز اجنالہ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک طارق عزیز ،چیئرمین مہر محمد امجد آف ٹِھمکہ ،چوہدری افضال فارسٹر،چوہدری یاسر نت،چوہدری ضیغم گجر،چوہدری ارسلان وڑائچ ودیگر نے بھی تقریب رخصتگی میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتا زسماجی راہنما ممبر ڈویثرن امن کمیٹی گوجرنوالہ لالہ جی سعید اقبال مرزا کی ڈپٹی کمیشنر مظفر خان سیال کو گجرات تعیناتی پر چارج سنبھالنے پردفتر جاکر مبارک باد دی اور پھلولوں کا گلدستہ دیا اس موقع پر لالہ جی سعید اقبال مرزا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گجرات میںچارج سنبھالنے پر ڈپٹی کمیشنر مظفر خان سیال کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ سابقہ آفسران سے بھی بہتر گجرات کی بیوٹیفکیشن کیلئے اعلیٰ اقدامات کریں گئے اور عوام کی فلاح بہبود اور معزور افراد کے مسائل کوبہتر اور اچھے انداز سے حل کریں گئے انہوں نے مزید کہاکہ ہم ڈپٹی کمیشنر مظفر خان سیال سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض احسن اور بہتر طریقے سے سر انجام دیں گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں تاریخ گواہ ہے کہ موجودہ4سالوں میں جتنے ترقیاتی کام حلقہ این اے107میں ہو چکے ہیں اور ہو رہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہم لازوال بے تفریق عوامی خدمت پر قائدین کوٹلہ برادران MNA چوہدری عابد رضا، MPA چوہدری شبیر احمد اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) کونسلر محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی کوٹلہ برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ہم سب قائدین کوٹلہ برادران کی قیادت میں متحد ہو کر عوامی خدمت کافریضہ سرانجام دے رہے ہیں انشاء اللہ آنے والے قومی اسمبلی میں عوام پھر مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے آنے والے دور میں بھی حلقہ این اے 107پی پی 115بلکہ پورے ضلع گجرات میں چوہدری عابدرضاکوٹلہ کے نامزد امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری شاہد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آپریشن ”ردالفساد” کی مکمل اور بھرپور حمایتکرتی ہے۔ ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پرامن پاکستان کے قیام کے لئے دہشت گردوں کو کچلنے کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور پنجاب سمیت ملک بھر کے کونے کونے میں آپریشن کئے بغیر پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”شانہ بشانہ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی قوتوں کا متفقہ فیصلہ تھا جس پر بدقسمتی سے عملدرآمد نہ ہو سکا اگر نیشنل ایکشن پلان پر اُس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے ملک بھر میں غریب اور عام لوگ شہید ہو رہے ہیں سیہون جیسے علاقے میں جہاں صحت کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں تھیں وہاں پر نہتے معصوم شہریوں کا قتل عام پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے چوہدری ناصر احمد چھپر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے حکمران ٹولہ دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے بجائے پانامہ کیس سے بچنے کی تدابیر کر رہا ہے حکومتی وزراء کو عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے اپنے کرپٹ حکمران کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اگر حکمرانوں کا یہی رویہ رہے تو ملک بہتری کی طرف کیسے گامزن ہو سکتا ہے کیسے توقع کی جا سکتی ہے یہ ایسا حکمران ٹولہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن ملک پرویز عرف پپو سدکال نے ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمداورضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر سے مطالبہ کیا ہے کہ موضع سدکال میں 400 گھروں کیلئے صرف ایک200kvکاٹرانسفارمر ہے جسکی ایک کوائل ناکارہ ہے اور وہ صرف2 کوائلز پر چل رہاہے موسم گرما میں جب بجلی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے اور اس ٹرانسفارمر پر لوڈ بڑھ جاتاہے اور یہ بار بار ٹرپ ہوتاہے اس کو ٹھیک کروانے کیلئے واپڈا والوں کو پیسے دینے پڑتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ ٹرانسفامر بھی ٹھیک کروایا جائے اور ایک نیا ٹرانسفارمر بھی فراہم کیاجائے تاکہ آنے والے موسم گرما میں لوگ تکلیف سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ موضع سدکال کے لوگوں نے آپ کو بھاری تعداد میں ووٹ دیئے تھے ترقیاتی کام اور دیگر سہولیات ان کا حق بنتاہے عوام آپ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں براہ مہربانی موضع سد کال میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر دیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن چوہدری یوسی سہنہ راجہ عبدالرحمن میڑھ نے کہا ہے کہ ہم کوٹلہ برادران ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ’چوہدری شبیر احمد ایم پی اے اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے یونین کونسل سہنہ میں کارپٹ روڈ کے بعد سوئی گیس بھی فراہم کردی ہے سوئی گیس کیلئے پائپ بچھانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے کوٹلہ برادران عملی طور پر علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں ہم ان کی قیادت میں عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے کوٹلہ برادران عملی طور پر اور حقیقی معنوںمیں عوامی نمائندگان کاحق ادا کررہے ہیں علاقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ان کی عوامی خدمت کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے سرپرست اعلیٰ ملک شبیر حسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پریس کلب کھاریاں کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے مبارکباد پیش کی جن میں صدر کھاریاں پریس کلب ندیم گیلانی’ جنرل سیکرٹری شہزاد احمد’ چوہدری زمان احسن’ نصر اللہ چوہدری’ انعام مرزا’ تنویر نقوی’ اعجاز مرزا’ میاں محمدصفدر’ احسان الحق’ طاہر رشید’ جبار ساگر’ لیاقت علی قادری’ عتیق لال ‘ارشد گجر’ قربان گجر’ سلیم یوسف ‘محمدانور چوہان’ بلال بٹ’ حافظ عمران خلجی ،قاری شبیر شاہد’سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ نے قرار دیا ہے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل کھیلنے والے ارباب اقتدار ایک میچ بھی آرمی کے بغیر نہیں کروا سکتے ، وطن عزیز میں رونما ہونے والے بڑے بڑے چیلنجوں کو نمٹانے کیلئے پاک فوج کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے تو یہ حکمران اس ادارے کو آمریت کا نام دیکر کیوں بدنام کرتے ہیں ،پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچ کروانے والے ارباب کی نیت ٹھیک ہوتی تو عزت پاکستان کو ملے گی ،اس امر کا اظہار پارٹی آفس میں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن ، نائب صدر میاں فاروق ، لاہور کے صدر شیخ عمر اور دیگر عہدیداران نے پی ایس ایل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،عہدیداران نے کہا ہے کہ شریف برادران اپنی سیاسی بدنامی کو چھپانے کیلئے قوم کی توجہ دوسری طرف لگانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،یہ ان کی سیاسی شطرنج کے کھیل کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ایک طرف پانامہ کیس کا فیصلہ اور دوسری طرف ان کی حکومتی ناکام پالیسی کو چھپانے اورانہیں قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے کوئی نہ کوئی تو شورشرابہ کرنا ہی تھا ، انہوں نے کہا کہ اس قوم کیلئے یہ المیہ ہے جو لوگ ایک ادارہ نہیں چلا سکتے انہیں کرکٹ بورڈ کا بااختیار بادشاہ بناکر ملک و قوم کی عزت ان کے ہاتھ میں دے دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کے آئینی اختیارات میںاپوزشن کی ترامیم شامل کی جائیں انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا موقف ہے کہ قومی نوعیت کے معاملے کیلئے جب بھی کوئی بلائے تو قومی مفاد میں ضرور جانا چاہئے اپوزیشن نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم چاہتی ہے جبکہ ہم فوجی عدالتوں کے اختیارات کے حوالے سے بھی آئینی ترمیم لانا چاہتے ہیں تاکہ فوجی عدالتیں آزادانہ اور بغیر کسی تنقید کے کام کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے 5سال کا انتظار نہیں کیا جا سکتا، انہیں 2018ء سے پہلے فی الفور نافذ کیا جائے۔تاکہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرکے ان علاقوں کی ترقی ممکن ہوسکے۔انہوںنے کہا کہ فاٹا کو پختونخواہ میں شامل کرنے کی تجویز پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے دی تھی اور اس سلسلہ میں قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کی تھیں تاکہ قبائلی علاقوں کی ترقی ممکن ہوسکے ۔اس لیے فاٹا میں اصلاحات فی الفور نافذ کی جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ پہنچے جگہ جگہ شاندار استقبال شہید چوک پر میمبر سازی مہم کے افتتاح مراڈی اور دیگر گوٹھوں میں جلسے کیے اور تعزیتیں کی کئی لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر مستنصر بلا ، غلام قادر درس ، اکبر پلی ، انیسہ ولی اللہ ، عمران قریشی ، محسن گھمن ، نور محمد سیال ، راشد راجپوت ، محمد علی شیخ ، عباس خواجہ ، علی نواز ھنگورجو ، آغا احمد خان اور دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مک مکا نے ادارے کو تباہ کرکے ملک کو مفلوج کردیا ہے ملک قرضوں میں ڈوبتا جارہا ہے اور حکمران دن بدن امیر ہوتے جارہے ہیں حکمران سرکاری خزانے سے عیاشیاں کرنے میں مصروف لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں کھپرو کی عوام سے میرا ذاتی تعلق ہے اگر عوام نے مجھے اس لائق سجھا کہ میں ان کے حق کی جنگ لڑ سکتا ہوں توں میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں سندھ میں عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اگر تبدیلی آئی ہے تو حکمرانوں کی زندگیوں میں آئی ہے جنہوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے نواز شریف اس ملک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں پانامہ کیس میں عمران خان اور عوام کی جیت ہوچکی ہے جن وزراء کو ادارے چلانے چاہے تے وہ سارا دن عمران خان پر تنقیدیں کرتے رہتے ہیں فوجی عدالتیں ہر مسئلے کا حل نہیں ہیں لیکن اگر ادارے ٹحیک سے کام کرتے تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں پڑتی اکیسویں ترمیم کے بعد حکومت کو دوسال ملے تھے کہ وہ جوڈیشل نظام درست کرتے اور ادارے ٹھیک کرتے لیکن حکمران صرف عمران خان پر تنقید کرنے پر لگے ہوئے ہیں سندھ کے پڑھے لکھے لوگ بیروزگار ہیں خودکشیاں کررہے ہیں پیپلزپارٹی صرف اپنے من پسندلوگوں کو نوازنے میں مصروف ہے عمران خان اس نظام کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں تحریک انصاف سندھ میںتبدیلی کا پیغام لیکر نکل چکی ہے عام آدمی کے حقوق کے لیے تحریک انصاف سندھ سمیت پورے ملک میں جدوجہد کررہی ہے عمران خان کرپشن کے خلاف ڈٹ کرکھڑے ہیں آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اقتدار میں آکر ان چور لٹیروں کو جیل بھجیں گے پانامہ کیس میں چاہے فیصلہ کچھ بھی آئے اخلاقی طور پر جیت عوام کی ہوچکی ہے سندھ کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں پیپلزپارٹی نے جس انداز میں سندھ کو لوٹا ہے اس کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں لاڑکانہ کے لیے جاری کردہ پیسے کرپشن کے نذر ہوگئے عوام کا حال وہی ہے لاڑکانہ سمیت پوری سندھ میں ایک بھی ایسی سڑک نہیں جس پر چلا جائے ہسپتالیں اسکولیں سارے ادارے تباہ ہوچکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کا پیغام لیکر پورے سندھ میں ایک ایک گوٹھ میں جائے گی اور لوگوں میں اس نظام کے حوالے سے شعور پیدا کریں گے اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے شہر کا دورہ کیا اور مختلف جگہوں پر تعزیتیں بھی کی اور پی ٹی آئی ضلعی صدر غلام قادر درس کی جانب سے منعقدہ جلسے میں بھی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھپرو میں آنے والا بجیٹ افسران اور لیڈران کی جیبوں میں جارہا ہے کھپرو کی حالت بہتر کرنے والا کوئی نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)سوات سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم اے این پی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبد الحق یوسفزئی نے کہا ہے کہ پختون کے حقوق کے لئے پارٹی نے ہر فورم پر آواز اٹھایا صوبے میںاپنے دور حکومت میں تعلیم عام کرنے کے لئے بہت کچھ کیا اور آج پختون تعلیم کے میدان میں بھی اپنا لوہا منواچکے ہیں دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تعلیم ہی کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں پارٹی آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کے بنیاد پر حصہ لے کر عوام کے سامنے ہونگے جو کہ اکثریت حاصل کریںگے سیاست ایک خدمت کا نام ہے اور اس خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کے خدمت کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سوات سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم اے این پی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبد الحق یوسفزئی نے گزشتہ روز سوات کے دورے کے بعد امریکہ واپسی پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کیااے این پی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبد الحق یوسفزئی نے کہا کہ ایک قوم کی ترقی کے لئے تعلیم نہایت ضروری ہے جس کے ذریعے دنیا پر حکمرانی تعلیم ہی کے ذریعے کی جاسکتی ہے اے این پی نے اپنے دور میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے اقدامات کئے اور آئندہ الیکشن میں اسی ہی کارکردگی کے بنیاد پرعوام اس پارٹی کو کامیاب کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بور کے کنویںکھودنے میں تیزی گرمیوں میں عوام کو شدید مشکلات میںکمی کا میں مدد آبادی میں اضافہ ہونے کے ساتھ گزشتہ ادوار میں کوئی اقدامات نہیں کئے یوسی چارباغ میں اب تک پچیس سے زائد بور کے کنویں کھود ے گئے ہیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے اعتماد کے ساتھ وعدے پورے کریںگے ان خیالات کا اظہار یو سی چارباغ کے ضلعی کونسلر احسان اللہ خان کاکی نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا احسان اللہ خان کاکی نے کہا کہ گرمیوں کی آمد سے پہلے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بورکے کنویں کامیابی کے ساتھ کھودے جارہے ہیں عوامی مشکلات کا احساس ہے عوامی اعتماد کے ساتھ اپنے وعدے پورے کررہے ہیں اب تک پچیس سے زائد بور کے کنویں کھود ے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ مردان اور ملاکنڈ ریجن کے برانچ سیکرٹری کا انتخاب ،حیدر خان گروپ کے جمشید خان بھاری اکثریت سے منتخب ،گزشتہ روز سوئی نادرن گیس پائپ لائن ملاکنڈ ڈویژن اور مردان ریجن کیلئے برانچ سیکرٹری کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوئی جس میں حیدر خان اور زبیر خان گروپ کے جمشید خان نے بھاری کامیابی حاصل کرتے ہوئے برانچ سیکرٹری منتخب ہوگئے انتخاب کے بعد حیدر خان ،جمشید خان اور زبیر خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن مدد کرینگے اور ائندہ سے بھی زیادہ اپ لوگوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائی جائیگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت حاجی عبدالمنعیم نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں اور صوبائی حکومت سیاحتی علاقوں کی سہولیات کے فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ، سوات کے حسین وادی ملم جبہ میں اسکی کے مقابلوں کا مقصد دنیا بھر کو سوات میں مثالی امن کا پیغام دینا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملم جبہ میں تین روزہ اسکی مقابلوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سوات ، دیر ، چترال اور شانگلہ میں سیاحت کے فروغ کیلے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ، سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی سے مقامی لوگوں کے معاشی مشکلات کم ہو جائیں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے اور دنیا بھر میں ملاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی علاقوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی اور ایک بار پھر بین الاقوامی سیاح ملاکنڈ ڈویژن اور شمالی علاقوں کا کارخ کریں گے ، سوات ایکسپریس وے کا لام، ملم جبہ سڑکوں کی تعمیر اور سی پیک کے تحت ملاکنڈ ڈویژن میں تعمیر ہونیوالی شاہراہوں سے سیاحوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوجائے گی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ، اسکی مقابلوں میں مقامی اور ملکی کھلاڑیوں نے عملی مظاہرے کئے اور شاندار مہارت کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ویلج کونسل اریانئی کے نائب ناظم ملک ریاض نے کہاہے کہ اب تک ویلج کونسل اریانئی میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کرچکے ہیں ،ماضی کے مقابلے میں ویلج کونسل اریانئی بہتر ویلج کونسل ہے ،انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے اس پر من وعن عمل کررہے ہیں ،بھٹو کا جیالا ہوں عوام کی فلاح وبہبود کے خاطر کسی بھی حد تک جانے کیلئے ہروقت تیار رہتا ہوں ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندو ںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بر لائیکوٹ روڈ کے تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے جس پر 10لاکھ 28ہزار روپے خر چ کرچکے ہیں جبکہ میاشکنڑ روڈ کی منظوری دی جاچکی ہے اسکے علاوہ ایک کلومیٹر روڈ کے تعمیر کا ٹینڈر ہوچکا ہے انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے یہاں کے عوام کو پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ صحت کے سہولیات کی کمی کا سامنا تھا جس پر دن رات کا م کیا اور ویلج کونسل اریانئی یونین کونسل بالا کوٹ میں بی ایچ یو کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے جس سے اہلیان علاقہ مستفید ہونگے بجلی کے مسائل کے خاتمے کیلئے 30کے وی جنریٹر کی بھی منظوری ہوچکی ہے انہوںنے کہاکہ میں شروع سے ایک سیاسی کارکن ہوں اسلئے علاقے کے مسائل کو بخوبی جانتا ہوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا میں شہید بھٹو کا جیالا ہوں جس نے عوام کے خاطر تخت کو چھوڑکر تختہ دار کو قبول کیا انہوںنے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کررہاہوں اور اس سلسلے میں ہمارے دورازے علاقے کے عوام کیلئے دن رات کھلے رہتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے پارٹی راہنمااورشب قدربارکے صدر محمدجان ایڈووکیٹ کے نامعلوم افرادکے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے محمد جان کی مغفرت اور ان کے غمزدہ خاند ان کیلئے صبر کی دعامانگی اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ محمد جان کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے ۔