گجرات کی خبریں 3/4/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے گزشتہ روز عیدگاہ شریف راولپنڈی میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گاہ شریف پیر سید نقیب الرحمٰن سے ملاقات کی اور اہلسنت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے سیرحاصل بحث کی۔ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور اہلسنت کو متحد بنائیں تاکہ اہلسنت کے مسائل حل ہو سکیں۔ اس موقع پر دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامعتہ الکوثر (کوثر یونیورسٹی) اسلام آباد میں عظیم الشان علماء اسلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کی صدارت قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر تھے۔ اس کانفرنس میں ایران اور عراق سے بھی مندوبین نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت گجرات نے کیا۔ جنہوں نے کہا کہ فروعی اختلافات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہمیں ایسے تمام اختلافات کا خاتمہ کرنا ہو گا جو کہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں اور علماء کرام ، ذاکرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہو گا تاکہ وہ ایسی باتیں کریں جس سے ملک میں امن پید اہو۔ رد الفساد کی پوری قوم حمایت کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ہونا چاہئے کہ جو لوگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث ہیں انہیں فوری طور پر روکا جائے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز ماہر تعلیم شہزادہ شہزاد شفیق شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کہا ہے کہ حاجی ناصر محمود میئر گجرات ، حاجی عمران ظفر کی کاوشوں سے گجرات کے شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں اور شہریوں کو بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں اور ان کی پالیسیوں کی وجہ سے گجرات ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عام شہری کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے شہریوں کو بھی تعاون کرنا ہو گا۔ گندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شاپنگ بیگ کو بھی ختم کرنا ہو گا کیونکہ سیوریج شاپنگ بیگ کی وجہ سے بند ہوتے ہیں اور شاپنگ بیگ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے حوالے کرنے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)آستانہ عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کے خادم سجاد احمد کے والد محترم محمد شریف رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی گاؤں موضع دولت نگر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کو دربار عالیہ گھمکول شریف کے مخصوص ذکر کے ساتھ لحد میں اتار ا گیا۔ قبرستان کی فضا درود و سلام اور اللہ ہو کی صداؤں سے گونج اُٹھی۔ دربار عالیہ کی طرف سے خصوصی طور پر علامہ خالد اقبال اور محمد عثمان نے نمائندگی کی جبکہ بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے چوہدری ندیم عباس ملہی نے مرحوم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور فلسفہ ٔ موت و حیات بیان کیا اور وابستگان گھمکول شریف کی طرف سے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ نماز جنازہ میں راجہ پرویز اسلم ، عمران سہیل وڑائچ، ذبیح اللہ بٹ، چوہدری نصر اقبال بھمبر، حاجی الیاس فردوس میرج ہال، چوہدری عبدالرحمٰن ککرالی، احسان گلیانہ، صوفی عارف، صوفی نادر، صوفی عنایت، ماسٹر انصر، ڈاکٹر طارق محمود، محمد یوسف اچھرہ، مولوی اصغر کوٹلہ و دیگر شریک ہوئے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل بروز اتوار 2 اپریل صبح 10 بجے جنوبی مسجد دولت نگر میں ہو گا اور ٹھیک 11 بجے دعا کی جائے گی۔ تمام وابستگان گھمکول شریف شریک ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول عارف چوک نور پور پڈھا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سینئر ہیڈ مسٹریس روبینہ ناصر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم ، سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول محترمہ رضیہ نسیم تھیں۔ اس موقع پر مسلم لیگی راہنما محترمہ سمیرا ملک ، محمد الیاس راجپوت، کونسلر محمد عرفان بٹ و دیگر نے شرکت کی۔بچیوں نے خوبصورت ٹیبلو ، ملی نغمات وغیرہ پیش کئے۔ کلاس نرسری تا ہشتم کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ نرسری جماعت میں اول لائبہ، سیکنڈ زینت طارق، مہوش بی بی، سوئم جنت آصف، آمنہ امتیاز ، جنت فردوس، پریپ میں اول ہادیہ نعیم، دوئم وانیا ثاقب،مائرہ ندیم، سوئم ریحہ رشید ،شفاء عباس، کلاس اول میں اول پوزیشن عروج فاطمہ، دوئم کنزہ نبیل، سوئم عائشہ بی بی ، کلاس دوئم اے میں اول اقصیٰ محمود، دوئم رمشہ اعجاز، حفضہ عمران، سوئم عائشہ افضل،کلاس دوئم بی میں اول ماہ نور، دوئم علیزہ ارشد، سوئم نوشین سجاد ، کلاس سوئم میں اول آمنہ شہزادی، دوئم اقراء ایمان، علیہا آصف، سوئم رمیزہ ام سلیم، کلاس چہارم میں اول اریبہ ، دوئم عائشہ ایمان، سوئم اقراء معروف، کلاس چہارم بی بی میں اول علیشا، دوئم زینب بی بی، سوئم بنت زہرہ، ششم میں اول تحریم قاسم، دوئم سمین قاسم، سوئم حفضہ اشفاق، کلاس ششم بی میں اول ملائکہ جمیل، دوئم سماویہ ظفر، سوئم خدیجہ اعجاز، کلاس ہفتم اے میں اول نور فاطمہ ، دوئم سویرا جاوید، سوئم صالحہ شہزادی، کلاس ہفتم بی میں اول فضیٰ فراز ، دوئم مقدس فاطمہ، سوئم پاکیزہ اشرف رہیں، اس موقع پر طلباء و والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول میں طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے طالبات کو بے پناہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ اس سلسلہ میں والدین کا فرض ہے کہ وہ بچیوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں حکومت سے تعاون کریں تاکہ بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں۔ بچیوں کو بُکس حکومت کی طرف سے دی جا رہی ہیں۔ ممتاز ماہر تعلیم محترمہ رضیہ نسیم نے کہا کہ کملی والا گرلز ہائی سکول ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کام کرر ہے ہیں اور مجھے اس پروگرام میں آکر دلی خوشی ہوئی ہے۔ سمیرا ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق کملی والا گرلز ہائی سکول میں روبینہ ناصر کی قیادت میں ٹیچر دن رات محنت کر رہے ہیں اور ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہے۔ جنرل کونسلر محمد الیاس راجپوت نے کہا کہ کملی والا گرلز ہائی سکول کی سابقہ کارکردگی بھی قابل تحسین ہے اور متحرمہ روبینہ ناصر نے آکر چار چاند لگائے ہیں اور ہم ان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید تعاون سے اس ادارے کو مثالی بنائیں گے۔
٭٭٭
گجرات( جی پی آئی) گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول گجرات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سینئر ہیڈ ماسٹر اکرام اللہ صفدر نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ گورنمنٹ کمپیر ہینسو ہائی سکول مثالی تعلیمی ادارہ ہے جو ہر میدان میں طلباء کی بہترین راہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اساتذہ کی محنت کی وجہ سے طلباء کو بے پناہ سہولیات میسر ہیں۔ اس ادارے کو مثالی بنایا جا رہا ہے۔اس ادارے کے ہونہار طالب علم سارم نے جماعت نہم کے امتحانات میں گوجرانوالہ بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام بلند کیا ہے جس پر ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہونہار طلباء کی سرپرستی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) جامعہ جلالیہ حضرت میراں صاحب میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں شعبہ سکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین علامہ عبدالرشید اویسی ، مفتی جمیل اعظمی، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، کونسلر محمد الیاس راجپوت، ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری حسنین اصغر، علامہ امجد ناظم تبلیغ اسلامی، قاری محسن رضا قادری، حاجی صغیر احمد بشیر میرج ہال، علامہ عبدالستار سیالوی تھے۔ مہمانوں کا استقبال مہتمم علامہ محمد ارشد نقشبندی ، پروفیسر کاشف شریف مصطفائی، مفتی فیاض احمد سلطانی، قاری سلیم سیالوی، علامہ اعجاز نقشبندی، علامہ اصغر اویسی اور علامہ ایاز قادری نے کیا۔ اس موقع پر کلاس 6 میں اول محمد طلحہ، دوئم سید بلال ، سوئم محمد ابراہیم ، کلاس ہشتم میں اول دانش عرفان، دوئم محمد انس اور سوئم محمد فرقان رہے جنہیں مہمانان گرامی نے انعامات دیئے۔ مقررین نے مدرسے کی اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سینیئر میڈ یکل آ فیسر رو ر ل ہیلتھ سنٹر ملکہ ڈا کٹر عا بد مجید کا تبا دلہ لا لہ مو سیٰ کر کے ایم ایس ٹر اما سنٹر لا لہ مو سیٰ تعینا ت کر دیا گیا ۔ جبکہ ان کی جگہ ڈا کٹر مر ز ا محمد ا شر ف کو سینیئر میڈ یکل آ فیسر آ ر ایچ سی ملکہ تعنیا ت کر دیا گیا ا نہوں نے اپنے عہد ے کا چا ر ج سنبھا ل کر کا م شر و ع کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کے بورڈا ف گورنرز نے طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سکول میں گریڈ 16اور گریڈ 12کی آٹھ ٹیچرز کی آسامیوں کی منظوری دیدی ہے،بھرتیوں کا عمل شفاف بنانے اور قابل ترین اساتذہ کرام کا تقرر یقینی بنانے کیلئے موثر نظام وضع کیا جائیگا ، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز واصف رحمان، سعدیہ مہر، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض اور پرنسپل ڈی پی ایس لالہ موسیٰ مصباح امتیاز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کی پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات 7اپریل کو منعقد کی جائے گی جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے جبکہ ارکان اسمبلی، سرکاری افسران، مخیر حضرات، معززین اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول میں طلبہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد گزشتہ سال 274کے مقابلے میں بڑھ کر 403ہوچکی ہے جبکہ سکول میں داخلوں کا ہدف 500مقرر کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈی پی ایس میں پہلے ہی انڈوومنٹ فنڈ قائم کر دیا گے ہے اور 20فیصد سیٹیں کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے گھرانوں کے بچوں کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سکول میں پہلے سے منظور شدہ آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے ، امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈاور تحریری ٹیسٹ میں کارکردگی کو بھی خصوصی اہمیت دی جائے۔انہوںنے ہدایت کی کہ سکول کے مرکزی بلاک کے تعمیراتی کام کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ علاقہ میں فروغ تعلیم کیلئے مثالی تعلیمی ادارہ بنتا جارہا ہے، سکول میں کم آمدنی والے گھرانوںکے بچوں کے داخلے کی پالیسی پر عمل کے ساتھ یقینی بنایا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ سکول کے مرکزی بلاک کی تعمیر اور انڈوومنٹ فنڈ کیلئے وسائل کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ مضر صحت گوشت کی فروخت روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، ضلع میں فوڈ انسپکٹرز کے تقرر کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات مذبحہ خانوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں، گوشت پر لگائی جانیوالی مہریں اس نوعیت کی ہوں کہ کوئی انکی نقل تیار نہ کر سکے اس حوالے سے حفاظتی کوڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہیلتھ انسپکٹرز کے تقرر کیلئے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن گجرات سے باہم کوآرڈینشن بہتر بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران بنائے گئے کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میں پیش کئے جائیں اس حوالے سے جلد اجلاس بھی بلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی ہاشم کا آٹھویں اور پانچویں کلاس کا نتیجہ100فیصد رہا آٹھویں کلاس کے امتحانات میں 38طالبات نے جبکہ پانچویں کلاس کی17 طالبات نے حصہ لیا اور تمام طالبات نے نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہیڈمسٹریس ادارہ ہذا مسز مریم ظہیر کے مطابق اساتذہ کی شبانہ روز محنت اور طالبات کی اپنی محنت سے کامیابی ملی۔ میں اساتذہ اورطالبات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں انشاء اللہ آئندہ بھی اس اعزاز کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گا اور بورڈ میں بھی نمایاں پوزیشنیں حاصل کی جائیں گی عوامی حلقوں کی بھی مبارکباد۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سماجی شخصیت ملک محمد اکرام اعوان ڈوگہ (ہالینڈ) کے زیراہتمام 30واں سالانہ 2روزہ فری آئی کیمپ 8RDاتفاق پٹرولیم منڈی بہائوالدین اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈوگہ میں اختتام پذیرمنڈی بہائوالدین میں985مریضوں کا معائنہ کیا گیا150آپریشن کئے گئے اور750عینکیں تقسیم کی گئیں جبکہ ڈوگہ میں 750مریضوں کا معائنہ کیا گیا400مریضوں کو عینکیں دی گئیں جبکہ 75آپریشن ہوئے تمام مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقع پر چیئرمین ملک اشفاق اعوان،ملک محمد بشارت اعوان گولڑہ ہاشم،مظہر بھٹی چک لشکری ملک سجاد اعوان، ملک شاذر صدیق، ملک محمد افضل ، صوبیدار(ر) ملک اقبال لہڑی، ملک شفیق ڈوگہ ،ملک گلزار بدر مرجان اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر شفیق لودھی نے آپریشن کئے جبکہ ڈاکٹر فاروق احمد چوہدری نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ یہ 30 واں سالانہ فری آئی کیمپ تھا جس کے تمام اخراجات ملک محمداکرام اعوان ڈوگہ اپنی ذاتی گرہ سے ادا کرتے ہیں عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اس موقع پر معززین علاقہ نے ادویات اور عینکیں تقسیم کیں
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) 4اپریل 1979ء ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ان خیالات اظہار صدر پیپلزپارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاء محی الدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار اپریل کو آمر نے ظلم و بربریت کی داستان رقم کی گئی اور عالمی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر دیا اسی دن جمہوریت کا بھی قتل کیا گیا اور پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو عالم اسلام کا ہیرو بنانا چاہتے تھے اور عالم اسلام بالخصوص اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اسلامی دنیا کو طاقت وربنانا چاہتے تھے مگر دشمنان اسلام نے آمر کو استعمال کیا اور جمہوریت کا قتل کیا انہوں نے مزید کہا کہ 38 سال قبل ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم اور محب وطن لیڈر سے محروم ہوا4اپریل تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے مگر آمرانہ سوچ رکھنے والوں کو یہ معلوم نہیں کہ بھٹو ازم آج بھی زندہ ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نام پر ووٹ لے کر اقتدار میں آنے والے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری جاوید بیگہ (کونسلر) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے حکمران بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا بوجھ بھی بڑھا دیا گیا ہے حکمران اپنے وعدے پورے کریں اور عوام کو جینے کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کریں بصورت دیگر اقتدار سے الگ ہو کر اپنے گھر کی راہ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سید منیر شاہ بہترین کا رکردگی پر بیسٹ ایس ڈی او منتخب دوست احباب ومحکمہ بھر کے ملازمین کا بر دست الفاظ میں خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سید زبیر شاہ اپنی بہترین صلاحیتوں اور نمایاںکا رکردگی پرڈویژن بھر میں بازی لے گئے گذشتہ روز ایک پروقار تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو نے سید زبیر شاہ کو ایوارڈ سے نوازا،بیسٹ ایس ڈی او منتخب ہونے پر دوست احباب اور محکمہ کے ملازمین نے سید زبیر شاہ کو زبر دست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیاہے مبارکباد دینے والوں میںملک ثاقب اعوان،سرفراز احمد،چوہدری ناصر احمد چھپر،وقاص مجید کونسلر،چوہدری فرحان احمد،امیر حمزہ،دانیال خان،راجہ صہیب،جبارساگر،شاہد خان ودیگرشامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہPP115چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ کا یونان میں تاریخی جلسہNA107اورPP115سے تعلق رکھنے والے یونان میںموجود کارکنوں اور پاکستانیوں کی بھر پور شرکت جلسہ کا اہتمام ملک امجد اعوان لہڑی،فیصل بھگوال،ملک ضیاء مچھوڑا،راجہ عثمان راکی،آصف کیانی،شاہد وڑائچ،ملک شاہین،ملک نوید،فصیل ٹوپہ اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا ا س موقع پر نمایاںشرکاء میں چوہدری امین شامپور،عنصر ٹوپہ،شکیل منڈاہر،چوہدری رضوان منڈاہر،اعجاز رائو،حبیب اللہ شامپور،احسان لنگڑیال،چوہدری فیصل شامپور، خالق لنگڑیال،افتخار لنگڑیال،چوہدری احسان شامپور،حافظ رحیم شامپور،چوہدری عتیق پلاہوڑی،چوہدری یاسین بہورچھ،چوہدری نعیم لنگڑیال،چوہدری طارق عرف میجر لنگڑیال،ملک حمزہ لہڑی،ملک نوید،ملک عثمان،مرزا جاوید،ملک عنایت اللہ،ملک آصف کنارہ،ملک شاہین اعوان،محمدعظیم اور دیگر موجود تھے چوہدری ناصر احمد چھپر کا شایان شان استقبال کیا گیا یونان کی فضائوں میں بھی”گونوازگو”کے نعرے گونج اٹھے۔اسموقع پر چوہدری ناصر احمد چھپر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیار غیر میںرہ کر ملک وقوم سے مخلص ہیں اور زرمبادلہ بھیج رہے ہیں مگر دوسری طرف عوام کے ووٹوں سے برسراقتدار آنیوالے ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اب وقت زیادہ دور نہیں جب عوام ان کرپٹ لیٹرے اور لوٹ کھسوٹ کرنیوالے حکمرانوں کا احتساب کریں گے PTIآئندہ الیکشن میں تمام مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت مضبوط کر کے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں ان کی خدمات قابل تحسین ہیںاوورسیز پاکستانیوں نے جو شاندار استقبال کیا ہے اور پیاردیا وہ یادرکھوں گاPTIکے وورکروں پر فخر ہے پاکستان پہنچ کر قائد عمران خان سے ملاقات کرئوںگا اور آپکے جوش وجذبے اور حب الوطن کے بارے میںآگاہ کرونگا یاد رہے کہ چوہدری ناصر احمد چھپر آجکل یونان اور یورپ کے دورے پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن پنڈی ہاشم(رجسٹرڈ) کا سالانہ جنرل اور اجلاس ہوا مہمان خصوصی سید مدثر حسین شاہ چیئرمین المدثر سپیشل ایجوکیشن باہروال تھے جبکہ مہمانان اعزاز حاجی ملک محمدنواز سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر ادریس اعوان چیئرمینHWHاور ماہر تعلیم فیصل رشید حیدر کرار ویلفیئرسوسائٹی لہڑی نے خطابات کیے نمایاں طور پر ملک زاہد حسین اعوان ملکہ(UK)،ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم،حاجی نذیر کوٹلہ، بائو مہر نمبردار پنڈی ہاشم،سجاد خادم،ملک خالد کھمبیUK،چوہدری نذیر سرڈھوک،چوہدری معشوق سرڈھوک،چوہدری ساجد محمود وڑائچ بھٹیاں،ملک عرفان خادم لمے شریف،ملک اقبال دھنک،ملک شاہ ناز لمے شریف،ملک جمشید(UK)،سید شہزاد حسین شاہ لمے شریف،صحافی الیاس بٹ،صحافی ملک فیصل بھگوال،صحافی چوہدری قربان گجر کھاریاں،صحافی راجہ صہیب کھاریاں،ڈاکٹراسامہ رڑیالہ،محمداقبال رڑیالہ(سعودی عرب)چوہدری عتیق،محمد حفیظ شیخ پنڈی ہاشم،راجہ عدالت خاں پنڈی ہاشم،ماسٹر اصغر بٹ،راجہ لیاقت علی،شاہد حسین رڑیالہ،محمدعباس ابیال،چوہدری عارف کنجیال،راجہ بوٹاشاہین بھروٹ،ملک غلام عباس لمے شریف،ملک علی حسین لمے شریف،صوبیدار محمدزمان ڈوگہ،مہر محمدیونس ڈوگہ،ملک اصغر پنڈی ہاشم،ملک غلام حیات،ماسٹر ملک منور دھنک،ملک کامران پنڈی ہاشم ،راجہ پرویز پنڈی ہاشم،حافظ ساجد حسین لمے شریف،میاں علی حسین دھنک،ملک نوید نواز پنڈی ہاشم اور ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا ،سینئرصحافی ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق جنرل سیکرٹریHWAاورصحافی سید تنویرنقوی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے اختتامی دعا حافظ محمداصغر پنڈی ہاشم نے کرائی جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد فیاض نے حاصل کی۔ منیجر ہاشم ویلفیئر ہسپتال ملک عامر نواز نے مہمانوں کو ویلکم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) انسانیت کی خدمت اورفلاحی سوچ رکھنے والے خالق کائنات کوپسندہیںرب کریم اپنی راہ میںخرچ کرنے والوںکے رزق وروزی میں برکت اورکاروبار بڑھادیتے ہیں۔ مخیرحضرات اپنی دولت کواللہ کی راہ میںخرچ کرکے اپنی زندگی اورآخرت سنوارلیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین یوسی جوڑاامتیازاظہرباگڑی نے آستانہ عالیہ گنج گوھربھٹی کے شریف میں دوسراسالانہ حضرت اویس قرنی فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروائس چیئرمین ارسلان بلوچ، چیئرمین یوسی بھٹی کے منشاء اللہ ، مختاراحمدوڑائچ، ملک محمدیوسف چاند، پیرمحمدیونس بٹ، حاجی محمدشفیق،ساجد چشتی، آصف چشتی ودیگربھی موجودتھے۔حافظ محمدکاشف چشتی نے کہاکہ میراخاندان انسانیت کی خدمت کے لئے جس مقام پرموقع میسرآتا ہے خدمت کرکے اطمینان سکون حاصل کرتے ہیںاوریہ سب خالق کائنات کی رضاکے حصول کے لئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرناصر احمدچوہدری زیرنگرانی 200آپریشن فری کئے جائیںگے جبکہ آئوٹ ڈورمریضوںکوعینکیںوادویات فری فراہم اورآپریشن والے افرادکومفت لینزلگائے جائیںگے۔روزانہ200مریضوںکامعائنہ کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کاایک اعلیٰ اقدام ہے اس سے خواندگی کوفروغ حاصل ہوگا۔ حکومت پنجاب فری بیگ وکتابیںمہیاکررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے یو پی اے پراگرام کے تحت تحصیل وزیرآبادکے سکولزکے بچوںکومفت کتابیں، بیگ اورداخلہ فری کی فراہمی کی تقریب کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈی اوزمحمدقمرزمان، میڈم ساجدہ پروین ، اسسٹنٹ رفعت قمر، آفتاب صادق چیمہ اوردیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس احسن اقدام سے تعلیمی انقلاب برپا ہوگااورسکولوںمیںطلباء وطالبات کو سہولیات کی فراہمی کی ہرممکن کوششیںکی جارہی ہیں۔ معیاری فرنیچر، پنکھے، پینے کاصاف پانی فراہم کرناحکومت پنجاب اورہماری ذمہ داری ہے جس کوپوراکرنے کے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے پاکستان کے محکمے امیر دیانتداری ،فرض شناسی میں مفلس ہیں،قانون قدرت ہے جو دنیا میں آیا اسے جانا ہے اسی طرح سرکاری ملازمت سے بھی رخصت ہونا پڑتا ہے،دنیا کے عارضی سٹیج پر اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنے والا ہی آخرت میں فلاح پائے گا، وہ مقامی ہوٹل میںایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال علی محمد شاہد کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،تقریب سے ای ڈ ی او ڈاکٹر سعید اللہ خان،ایم ایس غلام شبیر طاہر،ایڈیشنل ایم ایس غلام مرتضے قاضی،عبدالشکور،ڈاکٹر ناظم،ڈاکٹر مبشر،ڈاکٹر وسیم اشرف،ڈاکٹر عرفان مجید،ڈاکٹر اسد،ڈاکٹر ابوبکر سمیت کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈاکٹرزاورسٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ نے کہا ہے چائینہ پاکستان کے دفاع میں بھی حصہ دار ہے 46 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے سی پیک منصوبے کا تخفظ و نگرانی دونوں ملکوں کی مشترکہ ذمہ واری ہے۔آئندہ الیکشن میں شریفوں کوپھر لانا ہے ورنہ غنڈے بدمعاش اور کرپٹ ہی آئیں گے۔ذاتی مفاد کیلئے مسلم لیگ کا جھنڈا چھوڑنے والوں کو چوتھی بار شکست ہوگی۔نظام آباد میں4 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے افتخار چیمہ نے کہا نظام آباد قیام پاکستان سے قبل بھی مسلم لیگ کا قلعہ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔تقریب سے چیئرمین یوسی جوڑا امتیاز اظہر باگڑی،ضلعی صدرمستنصر گوندل،وائس چیئرمین ارسلان بلوچ،خواجہ شعیب،افتخاراحمدبٹ،محمد اکرم سنڈل،ارشد سلیمی،مہرطاہر جاوید مٹھو،سیٹھ رفیع،نصر چٹھہ ،ظہیر انجم بیگ اور مہر شاہدجاوید مٹھو ،عمران سنی، غلام رضا راٹھ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودہا (جی پی آئی) صوبائی وزیر مذہبی امور واوقاف پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چک نمبر 95شمالی سرگودہا میں20ـافراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے ذمہ دار ملزمان نے ظلم وبربریت کی انتہاکر دی ہے ۔ ایسے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او کی سربراہی میں متعلقہ اداروں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کمیٹی کو اپنی رپورٹ فوری طورپر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ میں قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلئے دو دو لاکھ روپے فی کس کی مالی امداد کا اعلان کیاہے ۔ زعیم قادری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیںسرگودہا جا کر حالات کاجائزہ لینے اورمقتولین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کو گرفتار کر کے انکوائری کی جارہی ہے ۔ یہ دربار دو سال قبل تعمیر کیاگیا تھا جو محکمہ اوقاف کی بجائے علی محمد گجر مرحوم کے گدی نشین خود اس کا انتظام وانصرام کر رہے تھے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مریدین کو نشہ آور اشیاء کھلا کر ان پر اندھا دھند تشدد کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ۔اس واقعہ میں 16 مرد اور 4 خواتین کی ہلاکت ہوئی جبکہ 4 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کر ادیا گیاہے او رانہیں کسی اور جگہ ریفر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ملزمان اپنے مریدین پر پہلے بھی تشدد کر کے ان کا تزکیہ نفس کرتے رہتے تھے لیکن اس بار انہوں نے انسانیت کی تذلیل کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ہے ۔زعیم قادری نے کہاکہ پنجاب بھر میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 552درباروں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت جعلی عاملوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کر رہی ہے ۔ معاشرے کے ہرفرد بالخصوص میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو سادہ لوح افراد کو اپنے بہکاوے میں لا کر اللہ اور دین کے نام پر جھوٹ بول کر ان کے ایمان ‘ عزت اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سے عوام الناس او رمیڈیا کو باخبر رکھا جائیگا۔ انہوں نے اس واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی موقع پر موجودگی ‘زخمیوں او رمقتولین کو سول ہسپتال پہنچانے کیلئے کی گئی ذاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے زخمیوں کو علاج معالجہ میںسہولت او رمقتولین کی ہسپتال میں منتقلی کا عمل بہتر ہوااور ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال پہنچ کر اپنی نگرانی میں ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے متحرک رکھا اور متاثرین کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں حوصلہ اور ہمت سے کام لینے کی تلقین کی ۔ سید زعیم قادری نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی او ر ہسپتال انتظامیہ کو ان کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے واقعہ کی انکوائری او روزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے متاثرین کے لواحقین کیلئے اظہار ہمدردی کے جذبات پہنچائے ۔ اس موقع پر سید زعیم حسین قادری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ‘ ایس پی بلال افتخار اورہسپتال کے ایم ایس اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے ٰصوبائی وزیر نے بتایا کہ متاثرین کے لواحقین کو مالی امداد فوری طو رپر دینے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) ناموس رسالتۖ کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات پر مسلم سفراء کا اظہار اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم امہ آج بھی اپنے نظریاتی مسائل ومشکلات کے حل کیلئے متحد ہے۔ پاکستان تمام اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیکر مؤثر اور نتیجہ خیز لائحہ عمل تیار کرسکتا ہے۔ ایمان اور عقیدہ کے تحفظ کی خاطر عملاً تمام اسلامی ریاستیں پاکستان کا دست و بازو بنیں ۔ چالیس سے زائد ممالک کے سفارتکاروں کا سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کیخلاف پاکستانی کاوشیں اور وزارت داخلہ کا بریفنگ دینا قابل تحسین اقدام ہے۔ پاکستان کو اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی ملنا اعزاز ہے۔ دفاع حرمین الشریفین کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔ عالمی اسلامی عسکری اتحاد عرب اور مسلم ممالک میں بیرونی مداخلتوں کے خاتمے کا ذریعہ بنے گا۔ یہ بات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئر مین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔وفد میںمولانا رفیق جامی،پیر جی خالد محمود قاسمی ،مولانا حق نواز خالد،حافظ محمد امجد،قاری عبد المنان عثمانی،مولانا حسان صدیقی،مولانا عمر قاسمی،مولانا الطاف اللہ فاروقی،مولانا نعیم طلحہ،مولانا ثاقب عزیز، ناظم حفیظ الرحمن ،مولانا عثمان جامی بھی موجودتھے ۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ناموس رسالت ۖایکٹ میں ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آفاقی مذہب ہے ۔مغرب کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ حقانیت کی دلیل ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ حضور ۖ محسن انسانیت اور سید الاولین ولآخرین ہیں ۔ اگر کرہ ارض پر آپ ۖ کی عزت وناموس محفوظ نہیں تو پھر اہل اسلام کے وجود کی بھی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ اپنے داخلی تنازعات اور فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ناموس رسالت ۖ کے نقطے پر مجتمع ہو اور مکمل بیداری کا ثبوت دے۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ وطن عزیز میں مختلف ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام دشمن عناصر اپنی ناپاک سازشیں کررہے ہیں ۔تمام دینی قوتیں متحد ہوکر پاکستان اور اسلام دشمن طاقتوں کے عزائم خاک میں ملادیں ۔ امت مسلمہ کسی صورت ناموس رسالت ۖ اور ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے گروہوں کو کھیل کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیرت مند مسلمانوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ تمام تر بیرونی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے ناموس رسالت ۖ قانون کا تحفظ کریں گے۔ گستاخانہ مواد پھیلانے والی این جی اوز کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور پوری قوم حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ عدالتی احکام پر عمل درآمد فوری یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصررمضان گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل 5ویں باراضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے انہوںنے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اپریل کے مہینے میں3ارب کابوجھ برداشت کرنے کا بیان عوام سے دھوکہ ہے کیونکہ پچھلے دنوں مارکیٹ میںخام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ مارچ میںبین الاقوامی ماریکٹ میں بینج مارک برینیٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں7سینٹ فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.57ڈالر فی بیرل میں طے پائے امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں27سینٹ کی ریکارڈ کمی کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے47.77ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔بین الاقوامی سطح پر پٹرول سستہ جبکہ ملک میں مہنگا فراہم کرنا عوام سے زیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ گردشی قرضے حکومت کے لیے وبال جان بن گئے ہیں اور گردشی قرضوں کی رقم 4کھرب14ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکی ہے وزیر خزانہ کا سب اچھا ہے کا بیان غلط ہے اور حکومت قرض در قرض قرضوں کے جال میں پھنس رہی ہے بیرونی قرضے تو ابھی ادا کرنا درکنار پرائیویٹ پاور پلانٹ اور ان پلانٹ کو ادھار پٹرول پہنچانے والے اداروں کا قرضہ 4کھرب14ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جس کی ادائیگی کیلئے اب حکومت نے صرف50ارب جاری کیے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیرا کے مترادف ہیں گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے پٹرول مہنگا کرناعوام سے زیادتی ہے۔اگر بین الاقوامی سطح پر پٹرول سستہ ہوا تو ملک میں عوام کو بھی اس کا ریلیف دیا جائے لیکن حکومت پٹرول مہنگا کرکے ریلیف کی بجائے تکلیف دے رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ سیکرٹری پانی و بجلی کی تبدیلی سے نہیں ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ختم ہوگی جسے حکمران لیگ نے اپنے منشور سے ہی نکال دیا ہے ۔مارچ میں پہلے کبھی اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ،اقتدار میں آنے کیلئے 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ لگانے والے اپنے چار سالہ اقتدار میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرواسکے ۔لوڈ شیڈنگ پر عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے کے الیکٹرک کے خلاف احتجا ج کرنے پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر سمیت40افراد کی گرفتار ی افسوسناک واقعہ ہے کیونکہ شہباز شریف بھی احتجاج کرتے ہوئے کئی سال مسلسل مینارپاکستان پر احتجاجی کیمپ لگاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ شہروں میں12 گھنٹے اور دیہاتوں میں18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔مہنگے بجلی بل ادا کرنے کے باوجودبجلی نہ ہونا بیڈگورننس ہے شہباز شریف حسب سابق مینار پاکستان کیمپ لگائیں اور پنجاب کی عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائیں ۔حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے مخلص ہوتی اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے میٹروٹرین اور میٹرو بس کی رقم توانائی منصوبوں پر لگائی جاتی تو آج عوام بدترین لوڈ شیڈنگ برداشت نہ کررہے ہوتے۔ابھی تو گرمیوں کی ابتدا ہے تو یہ حال ہے شدید گرمیوں میں عوام اس وقت کیلئے تیار رہیں جب گھروں کے باہر بجلی میٹر تو ہونگے لیکن ان میں بجلی دستیاب نہ ہوگی 2018میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ انتخابی نعرہ ہے انٹرنیشنل واٹر کونسل کی رپورٹ کے مطابق2018میں بھی پاکستان میںلوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی کیونکہ رسد کے مقابلہ میں طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکن ظفر اقبال سندھو کے والد ماسٹر محمد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ میں سابقہ ایم پی اے رانا مبشر اقبال، یوسی 247کے چیئر مین حاجی بشارت علی ، کاہنہ جیولر ایسوسی ایشن کے چیئر مین حاجی مہتاب حسین، سینئرصحافی محمداشفاق بھٹی،سیدصدا حسین کاظمی،بابا شفیق آڑھتی ،مرزا نصیر بیگ، انتظار عالم، چوہدری اعظم سندھو، ڈاکٹر محمد اقبال مغل، یوتھ ونگ 247 صدر ضیاء جٹ ، سجاد بھٹی ، ملک عابد علی قادری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان( دھوپ سڑی) میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کا آپس میں خاموش اتحاد چل رہاہے ،اوپر نیچے ہونے والی تین ضمانتوں کو دیکھ کر پورا ملک سکتے کے عالم میںہے صاف ظاہر ہے کہ نواز حکومت پر پیپلزپارٹی کی تنقید نے رنگ دکھا دیاہے ،اس وقت عوام کو ایک بار پھر سے بے وقوف بنانے کے لیے ملکی لٹیروں نے ایکا کرلیا ہے کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ عمران خان نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کے لیے سیاسی خطرہ بن چکے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 253کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور حلقے کی عوام سے مختلف مقامات پر ہونے والی ملاقاتوں میں کیا،انہوںنے کہاکہ دونوں جماعتیں 2018میں پھر سے حکومت بنانے کا سوچ رہی ہیں جس کے لیے یہ لوگ ہرحال میں چیئرمین عمران خان کا راستہ روکنے کی کوشش کرینگے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس وقت تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے پروٹول اور دفاتر میں عوام رل رہی ہے ،غریبوں اور ناداروں پر ظلم کرنے والے ان لوگوں نے پاکستان کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ رکھاہے ۔ آج اس ملک کی عوام زہنی مریض بن چکی ہے ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر تلی عوام مہنگائی اور لاقانونیت کے ڈپریشن میں مبتلا ہے ،ملک بھر میں مہنگائی کا جن حکمرانوں کی وجہ سے آزا د ہے ،کوئی بھی ایک چیز ایسی نہیں جس کی قیمت آسمان سے باتیں نہ کررہی ہو۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں شریف برداران نے اپنے چار سالوں میں تماشہ لگائے رکھا ہے اور دل کر کھول کر جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیاہے ایک ایک منصوبے کا تین تین بار افتتاح کیا گیا مگر ان میں سے ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں ہے جس کے بننے یہ تکمیل کے کوئی امکانات حال یہ مستقبل میں دکھائی دیتے ہو یعنی ان لوگوں نے جو بھی کام کیئے اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبوں کو بھرنے کے لیے شروع کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) نوجوان قیادت اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ، اس وقت ملک کے اندر جو فضاء قائم ہوچکی ہے اور سیاسی جماعتیں ناکامی کے طرف رواں دواں ہے اور ملک کا بیڑہ ان لیٹروں نے غرق کردیا ہے ، اج جماعت اسلامی کا نوجوان بیدار ہوچکا ہے اور اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ وسائل کے فروانی کے باجود غربت کی انتہا کو ختم کرنے لئے نوجوانوں نے خود میدان میں نکلنے کا فیصلہ کرچکا ہے اس ملک کے عوام نے بہت ظلم برداشت کرلیا ہے اب مزید ظلم برداشت کرنے کا اہل نہیں ، جماعت اسلامی PK80یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ اس وقت سیکولر لیبرل کا نعرہ ختم ہوچکا ہے یہ نوجوان ہمارا امید ہے یہ ہمارا مستقبل ہے اس نوجوانوں کے ہاتھوں خوشحال پاکستان اسلامی پاکستان قائم ہوگا ، ہر ظلم و جبر کے خلاف پورے ملک کے نوجوانوں کو اکٹھا کریں گے اور اس سلسلے میں 16اپریل کو پشاور میں نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ کنونشن منعقد ہوگا جس میں سوات کے ہزاروں افراد شرکت کو یقینی بنائیں، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ہم اللہ کی بندگی اور رسول اکرمۖ کی اطاعت کے مطابق زندگی گذاریں گے ، نوجوان صالح قیادت کا انتخاب کرے گا تو اس ملک میں انقلاب آئے گا ، اس معاشرے کو تبدیل کرنا ہے تو صالح نوجوان آگے ائیں ، اس ملک کے تقدیر کو بدل دیں ہماری قسمت میں غربت ،لوڈشیڈنگ ، بدامنی نہیں بلکہ امن خوشخالی ہے اور اسکے لئے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو بیدار ہونا ہوگا ، نوجوان اپنے اپ کو بیدارکریں معاشرے میں ظلم کے خلاف ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوجائیں اور اپنی شناخت کو جماعت اسلامی بنائیں اور ہر جگہ جماعت اسلامی کے پہچان ان کا منشوراور جھنڈاہر جگہ نظر آجانا چاہیئے تاکہ معاشرے مین ایک ایسا فضا قائم ہوجائے کہ جماعت اسلامی کے نوجوان بیدا رہوچکے ہیں اب اس امن کا دور ہوگا ہر جگہ اپ مدعی بن جائیں ، مظلوم کی داد رسی کے لئے جماعت اسلامی میں لوگوں کو شامل کریں ، نوجوان اس بات کا عزم کرلیں کہ ہم نے اس ملک سے بدامنی لاقانونیت کو ختم کرنا ہے ، اسکے لئے اپنی جوانی کو اسلام کے سربلندی کے لئے وقف کردیں ، انہوں نے کہا کہ 2018الیکشن میں نوجوانوں کا کردار اہم ہیں اور اس ملک کو فلاح ریاست بنانے کئے ضروری ہے کہ نوجوان اپنے اس ملک کو تبدیلی کے طرف لے جائیں ، مستقبل نوجوانوں کی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کی رضاء کار بن کر مظلوم عوام کی خدمت کے لئے کمربستہ ہوجائیں اب نوجوان اس الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاء کار ہے ہر جگہ جماعت اسلامی کے نوجوان نظر آجا نا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نوجوانوں کے وجہ سے اس ملک میں انقلاب آئے گا ، جماعت اسلامی خوشحال پاکستان اسلامی پاکستان کی طرف گامزن ہوچکا ہے اور اس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کررہا ہے اس ملک میں چور لٹیروں اور ڈاکووں کی وقت ختم ہونے والا ہے اب نوجوان بیدار ہوچکے ہیں16اپریل کو گرینڈ یوتھ کنونشن ثابت کرے گا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے نوجوان بیدار ہوچکے ہیں اور ملک کے اندر انقلاب لائے گا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین اور جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر تحصیل کونسلر محمد زادہ نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) خیبر پختونخواہ کے معروف عالم دین علامہ مفتی ایاز علی شاہ نے کہاہے کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی پستی کی وجہ اسلامی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے دوری ہے ،صرف مشابہت سب کچھ نہیں ہے اگر دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس کیلئے عملا اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا،بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے بھی روشناس کرانا ہوگا ،اس سلسلے میں والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی منور کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں شہید مولانا سمیع اللہ کے فرزند علامہ قاری سعید اللہ قلندری کے مدرسہ قلندریہ میں ختم القران کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام جن میں مولانا احسان اللہ حسین ،مولانا سعید اللہ قلندری ،مولانا عبدالحمید ،مولانا ہدایت اللہ ،مولانا صاحب زادہ خورشید احمد قادری ،مولانا فضل ودود ،مولانا حبیب اللہ ،مولانا ارشاد علی ،مولانا شہاب الدین ،مولانا عدالت خان ،مولانا اکبر علی ،مولانا شمس الرحمن ،مولانا ضیاء الدین اور معروف نعت خوان عبدالجمیل فانی بھی موجود تھے مقررین نے کہاکہ اج کے دور میں مسلمانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فرقوں میں تقسیم کیا جارہاہے ،دین کے نام پر مسلمانوں کو دھوکہ دیا جارہاہے حالانکہ دین وہی ہے اج سے 14سو سال قبل اقائے دوجہان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہم تک پہنچا یا اور ہم سب مسلمانوں کا ایما ن ہے کہ حضرت محمد ۖ کے بعد کوئی نبی نہیں ائیگا تو پھر کیوں ہمیں دین کے نام پر گمراہ کیا جاتا ہے مسلمانوں جاگواور اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے متفق ہوجائو کیونکہ جب جب مسلمان دین سے دوری اختیار کرتے ہیں تو انہیں ناکامی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم خود بھی قران اور حدیث کو سمجھے اور اپنے بچوں کو بھی دین کے ان حقیقی تعلیمات سے روشناس کرائیں تاکہ وہ سازشی عناصر ہمیں گمراہ نہ کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل میں تیز رفتار سو زو کی ڈرائیور سے بے قا بو ہر کر مو ٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی جن کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا پولیس موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کبل علا قہ ٹانچکئی کے مقام پر ایک تیز رفتار سوزو کی پک آپ نے مو ٹر سائیکل سوار سید حسین شاہ ولد علی اکبر سکنہ کا لا کلے کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جن کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کے حا لت کا فی نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔ کبل پولیس موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔