گجرات کی خبریں 10/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) 7 محرم الحرام کے سلسلہ میں ماتمی جلوس شبیہہ علم تعزیہ و جھولہ امام بارگاہ قاسم بی بی رہائشگاہ ناصر پپو شاہ سے برآمد ہوا ۔ جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ پہنچا۔ جہاں سے دوسرا جلوس شبیہہ علم و تعزیہ برآمد ہو۔ دونوں جلوس شاہدولہ چوکی مقبرہ پانڈی شاہ’ مسلم بازار’ سے ہوتے ہوئے نوابزادہ چوک پہنچے اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ ‘ کی نگرانی میں پولیس نے انتظامات سنبھالے۔ صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ’ ناصر پپو شاہ’ جواد جعفری’ الطاف کاظمی’ سرفراز جعفری و دیگر اہم شخصیات جلوس کے ہمراہ تھیں اسموقع پر رضا کاران بھی ڈیوٹی پر مامور رہے۔
……………………………
……………………………

گجرات(جی پی آئی) آج 8 محرم الحرام کو روایتی جلوس شبیہہ ذوالجناح امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ سے برآمد ہو گا جو کہ اولاد سید فرزند علی شاہ کاظمی کی نگرانی میں برآمد ہو گا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مقبرہ پانڈی شاہ پہنچے گا جہاں پر مجلس عزاء منعقد ہو گی۔ ذاکرین خطاب کریں گے اور جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) جامعہ المدینة المنورہ للبنات محلہ سردار پورہ گلی نمبر 3 گجرات میں خواتین کی سالانہ محفل ذکر امام حسین منعقد ہو گی۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دربار عالیہ نوشاہیہ ڈوگہ شریف میں گزشتہ روز حضرت امام حسین کی یاد میں عظیم الشان محفل ذکر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پیر سید تصور حسین شاہ نے کی۔ جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد شفیع نوشاہی نے کیا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے صاحبزادے شیخ ریحان عرفان کی شادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا’ سید مزمل حسین شاہ’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ چوہدری انعام الحق’ عابد وڑائچ’ عمران یوسف’ و دیگر بھی موجود تھے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دینی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کی فراہمی المیزان پبلک سکول کا شاندار کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار VC یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے المیزان پبلک سکول نیو شادمان سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ساتھ دبئی کے مفتی اعظم خطیب دبئی علامہ نثار احمد نقشبندی جماعتی ‘ چوہدری انعام الحق’ چوہدری افتخار احمد’ چوہدری عرفان یوسف ‘ حامد وڑائچ’ ان کا استقبال صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی اور ادارہ کے اراکین نے کیا۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ مسلمانوں کی اثاث تعلیم میں ہے اور دنیا میں اپنا اور تحقیق کی وجہ سے مسلمانوں نے حکموت کی۔ آج انگریز جو تحقیق و ترقی کر رہے ہیں اس میں مسلمانوں کی محنتیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ دنیاوی سطح پر کامیاب ہو سکیں۔ میاں عمران مسعود نے صاحبزادہ حکیم پیر جواد الرحمن نظامی سیفی کی کاوشوں کو سراہا اور تمام کلاسوں کا دورہ بھی کیا ۔ اور بچوں سے سوال و جواب کئے۔ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے بتایا کہ حفظ قرآن کے شعبہ سے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ نہ کسی سے فنڈ صدقہ خیرات لئے جاتے ہیں۔ یہ سب سکالر شپ میں ہی ہے ۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ملک غضنفر علی اعوان یونین کونسل 1 تا 8 کے ریٹرننگ آفیسر RO مقرر ہو گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے اور انہوں نے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی 14 اکتوبر سے لیکر 15 اکتوبر صبح آٹھ تا شام 4 بجے تک ہو گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 تا 18 اکتوبر کو ہو گی۔ حتمی لسٹ 24 اکتوبر کو آویزاں کر دی جائے گی۔ جبکہ امیدواروں کو نشانات 25 اکتوبر کو الاٹ کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق ووٹنگ 12 نومبر کو صبح 8 بجے سے 4 بجے بغیر وقفہ جاری رہے گی۔ ریٹرننگ آفیسر حلقہ یونین کونسل1 تا 8 تحصیل ضلع گجرات اسسٹنٹ کمشنر کلکٹر اشتعمال تحصیل دفتر گجرات میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ کاظمی میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع۔ یکم محرم الحرام سے شروع ہونیوالا سلسلہ دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔ اولاد سید فرزند علی شاہ کاظمی کی زیر نگرانی مجالس ہو رہی ہیں جس میں حجة الاسلام فاضل کم ، سید الطاف حسین رضوی’ ذاکر اہلبیت زری حسین آف ڈسکہ’ ممتاز عالم دین سید میعثم رضا کاظمی’ حافظ فیصل حسینی آف ڈسکہ و دیگر علماء کرام فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کر رہے ہیں۔ مجالس عزاء میں نقیب ممبر سید سفیر الحسن کاظمی ہیں جبکہ یہ مجالس متولی و صدر سید اصغر علی کاظمی’ نائب صدر سید اظہر عباس کاظمی’ جنرل سیکرٹری سید مظہر عباس کاظمی’ انچارج سیکورٹی رضا احمد’ چوہدری ہمایوں اقبال’ سید شاہد الحسن کاظمی’ سید طاہر الحسن کاظمی’ سید شجاعت علی کاظمی’ سید انصر عباس کاظمی’ سید ضمیر الحسن کاظمی’ سید قاسم الحسن کاظمی اور سید نجف الحسن کاظمی کے زیر انتظام منعقدہو رہی ہیں۔ ان مجالس عزاء میں عزادارین حسین کی کثیر تعداد شریک ہو رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مجالس عزاء کے دوران اولاد سید فرزند علی شاہ مرحوم کی طرف سے لنگر کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) امام بارگاہ حسینیہ سرکلر روڈ گجرات میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ شروع ہے جن میں ملک کے ممتاز عالم دین علامہ اسحاق ترابی’ ممتاز ذاکر اہلبیت منتظر مہدی’ فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کر رہے ہیں جبکہ ان مجالس عزاء میں نقیب ممبر ممتاز مذہبی شحصیت پروفیسر سرفراز حسین جعفری ہیں۔ چوہدری منظور حسین وڑائچ’ جواد حسین جعفری’ سید الطاف عباس کاظمی’ کی نگرانی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہوئے ہیں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس گجرات نے ماہ ستمبر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر7910گاڑیوں کے چالان کرکے ڈرائیورز پر27لاکھ2ہزار5سو روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کے خلاف کریک ڈائون کے دورا ن موٹر سائیکلوں، کاروں، بسوں ، ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔ا نہوںنے بتایا کہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 35ڈرائیورز کے لائسنس اور 13 گاڑیوں کے روٹ اور13 کے پاسنگ معطل کر دیے گئے جبکہ تیز رفتاری پر5 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی)مرکز اہلسنت نیک آباد گجرات میں سالانہ شہادت کربلا کانفرنس اور عرس مبارک حضرت خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کا انعقاد 10محرم الحرام /12اکتوبر بدھوار زیر صدارت مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد اشرف القادری 9بجے دن انعقاد پذیر ہے۔پیشوائے اہلسنت صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری ،شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی ،خطیب الاسلام فاروق الحسن قادری اور دیگر ممتاز علماء ومشائخ فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالیں گے ۔اہلسنت کے ایک عظیم الشان اجتماع میں مسلمانوں کو نظام مصطفی کے نفاذ اور ناموس رسالت وختم نبوت کی اقدار کے تحفظ کے حوالے سے اہم لائحہ عمل دیا جائے گا ۔شہادت کربلا کانفرنس اور عرس مبارک میں ملک بھر سے اور بیرونی ممالک سے بھی اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں ۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیلئے بلدیہ آفس گجرات میں کنٹروم روم فعال کر دیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے پولیس افسران، اہلکاروں کے ساتھ ،لیڈیز پولیس ، رضا کار اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں، سول انتظامیہ اور پولیس کی معاونت کیلئے پاک فوج کے دستے بھی آج گجرات پہنچ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹی ایم اے آفس میں مرکزی کنٹرول روم اور امام بارگاہ فرزند علی سے برآمد ہونیوالے جلوس کے معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نورالعین، ٹی ایم او خرم محمود، امن کور کمیٹی کے ممبران سید الطاف عباس کاظمی، خاد م علی خادم اور منتظم جلوس سید طاہر شاہ بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ بلدیہ آفس میں قائم کنٹرول روم کا رابطہ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے بھی ہے جہاں صوبائی حکومت کے اعلی عہدیداران بھی ان جلوسوں کی مانیٹرنگ کر سکیں گے ، گجرات میں انتظامی افسران کے ساتھ ارکان اسمبلی اور امن کمیٹی کے ممبران بھی کنٹرول روم میں مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کریں گے، بلدیہ آفس کنٹرول روم کے ساتھ ریسکیو15کے دفتر میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوسوںکی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ 8سے 10محرم الحرام کے دوران لالہ موسیٰ ، شادیوال اور حسینہ ٹرسٹ گجرات سے برآمد ہونے والے جلوسوں کو اے پلس کیٹگری میں رکھا گیا ہے جن کے لئے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، ضلع بھر میں سکیورٹی کے لحاظ سے اے کیٹگری، بی کیٹگری اور سی کیٹگری کی مجالس اور جلوس میں داخل ہونے والوں کی بھی سختی سے چیکنگ یقینی بنائی جارہی ہے ، انتہائی حساس اور حساس جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا نے ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ مجالس اور جلوسوںکے علاقہ جات میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے گیپکو حکام سے کہا گیا ہے ، مجالس اورجلوسوں کے موقع پر واپڈا، ٹیلی فون، سوئی گیس ،ٹی ایم ایز، ہیلتھ، ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں گی۔ انہوںنے بتایا کہ ہر جلوس کے ساتھ تین درجاتی سکیورٹی لگائی گئی ہے ، وہ خود بھی پولیس افسران کے ہمراہ فیلڈ میںموجود ہوں گے اور تمام جلوسوں کی نگرانی کریں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ شہریوں کو مشکلات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کو متبادل ٹریفک پلان بنانے اور اس پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی سی او نے منتظمین مجالس سے کہا کہ وہ مجالس اور جلوسوںکے مقررہ اوقات کی ہر صورت پابندی یقینی بنائیں جبکہ جن سڑکوں سے جلوس گذر جائے، انہوںنے بھرپور تعاون پر ضلع بھر کے ارکان پارلیمنٹ، علما کرام، شہریوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل کنٹرو ل روم میں ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں پیشہ ورانہ تربیت تعلیم کا لازمی جزو ہے ۔ گیپکو میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہونہار طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو میں انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے مختلف یونیورسٹیوں، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس کے طلبہ کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیکنکل خالد پرویز، فنانس ڈائریکٹر ایاز احمد، مینجر ایڈمن محمد ذیشان ستار، ڈپٹی مینجر پبلک ریلیشنز رانا محمد جہانگیر، اسسٹنٹ مینجز محمد عثمان افضل، ایڈیشنل اسسٹنٹ مینجرز وجاہت گِل، سید واجد علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔انور سعید کیلوی نے کہا کہ اچھے اداروں میں انٹرن شپ سے طلبہ کے ذہنوں کا جلا ملتی ہے اور وہ عملی زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیںلہذا طلبہ کو بھی چاہئے کہ انٹرن شپ کے دوران ان کے انسٹرکٹر جو کچھ انہیں بتائیں وہ نہایت توجہ سے سنیں اور اس کے نوٹس بنائیں کیونکہ یہ چیزیں عملی زندگی میں ان کے بے حد کام آئیں گی۔گیپکو میں ہونے والے انٹرن شپ پروگرام میںNUST, FAST, UET، ائیر یونیورسٹی، انٹر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، آرمی پبلک کالج راولپنڈی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنکل لاہور، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ، یونیورسٹی آف گجرات، گفٹ یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، COMSATاور علامہ اقبال یونیورسٹی سمیت ملک کی32نامور یونیورسٹیوں ، کالجزاور انسٹی ٹیوٹس کے 174طلبہ و طالبات نے شرکت کی جنہیں گیپکوہیومن ریسورسز ، جی ایس او، کسٹمر سروسز سنٹر،سی ایس ڈائریکٹو ریٹ، ایم آئی ایس، جی ایس سی ، پی ایم یو، پی اینڈ ای اور پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ میں محمد ذیشان ستار، محمد عمران بٹ، رانا محمد جہانگیر، عثمان افضل، نوید انجم، رانا محمد اعجاز، احمد حسن، بوٹا گورائیہ، فرحان حسن اور محمد عامر نے پیشہ ورانہ تربیت دی۔