گجرات کی خبریں 4/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) نو منتخب میئر میونسپل کارپوریشن آف گجرات حاجی ناصر محمود عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر رہنما سیٹھ علی عابد اور سیٹھ علی اصغر نے نیو جاوید ٹریڈرز چوک نواب صاحب میں حاجی ناصر محمود کے استقبال کے موقع پر کیا۔ انہوںنے کہا کہ گجرات کی عوام نے حاجی ناصر محمود کو جس اعتماد سے نوازا ہے وہ پہلے کی طرح اس پر پورا اتریں گے اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔ گجرات شہر کو مثالی بنانے کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ہم گجرات کی عوام کی طرف سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں اور خوبصورت گجرات کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ اس موقع پر نو منتخب میئر حاجی ناصر محمود نے سیٹھ علی عابد اور سیٹھ علی اصغر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا ۔
……………………………
گجرات( جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر کی سربراہی میں ایک قافلہ بغداد شریف میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں ہونیوالی محفل کے سلسلہ میں آج عراق روانہ ہو رہا ہے۔ اس قافلہ میں گجرات کی اہم شخصیات شامل ہیں جن میں سیٹھ علی اصغر’ سیٹھ علی عابد و دیگر شامل ہیں۔ ان کو آج سفر کیلئے روانہ کیا جائیگا۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) یونیورسٹی آف سرحد پشاور کے ڈین شعبہ سپورٹس سائنسز نے کہا ہے کہ فزیکل ایکٹیویٹیزانسان کے بہت سے مسائل حل کرتی ہے۔ خصوصی طور پر انسان کو فٹ رکھنے کے سلسلہ میں اور انسانی بیماریوں کے خاتمہ میں سپورٹس سائنسز کا اہم کردار ہے اور اس شعبہ کی طرف سے بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز سپورٹس سائنسز ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے جس میں شعبہ فزیکل سائنسز کے طلبہ و طالبات اور سپورٹس سے متعلقہ اہم شخصیات موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپورٹس سائنسز کا شعبہ شروع کیا تاکہ نوجوان نسل کو سپورٹس بارے تفصیلی معلومات ہو سکے ۔ صدر گجرات چیمبر شیخ ابرار سعید نے کہا کہ فزیکل سائنس میں ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جب تک انسان فزیکل طور پر فٹ نہیں ہو گا وہ ترقی نہیں کر سکے گا۔ اور میں خود اس شعبہ سے تعلق رکھتا ہوں اور گجرات چیمبر سپورٹس کے سلسلہ میں ہمیشہ کی طرح اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں بھی اقدامات کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر شکیل سرور نے کہا کہ شعبہ فزیکل سائنس وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں گجرات میں جو اقدامات کئے اس سے ہمیں بے پناہ کامیابی حاصل ہوئی اور گجرات کے طلبہ اس فیلڈ میں بھر پور طریقہ سے شامل ہو رہے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ گجرات کی عوام اور معززین ہماری سرپرستی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر باسط راٹھور’ محمد اسلم چیمہ ‘ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود’ سید محمد اشفاق شاہ’ سید محمد ارشد’ پروفیسر سید محمد اسماعیل’ سید آفتاب غنی’ شمریز اقبال’ چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ سافٹ ویئر انجینئر کراچی خرم شہزاد و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی دئیے گئے۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر رہنما بابر بھیا نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید وقار گیلانی اور سینئر صحافیوں کی وجہ سے گجرات میں صحافت کا وقار بہتر ہوا ہے۔ اور صحافیوں کو بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں۔ ہم ہمیشہ کی طرح صحافیوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ ممتاز تاجر رہنما خادم علی خادم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ گجرات پریس کلب کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہم شروع سے ہی پریس کلب کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر تاجر رہنما سہیل احمد اور عمران چوہان بھی موجود تھے۔ جنہوں نے نو منتخب عہدیداران کو ہار پہنائے ۔ اس موقع پر صدر گجرات پریس کلب سید وقار گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تاجر رہنمائوں کے شکر گزار ہیں جو ہماری خوشیوں میں شامل ہونے کیلئے گجرات پریس کلب آئے ہیں اور ہم ہمیشہ گجرات کے شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں کاوشیں جاری رکھیں گے۔ جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق نے کہا کہ گجرات پریس کلب اپنی روایات کے مطابق اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا رہے گا اور جب بھی کسی نے ہمیں کال کی ہم بڑھ چڑھ کر تعاون کریں گے۔ اس موقع پر تمام عہدیداران اور ممبران پریس کلب موجود تھے۔
…………………………
گجرات( جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کہا ہے کہ گجرات شہر کی تعمیر و ترقی کا کام شروع ہو گیا ہے اور ہم تمام نو منتخب بلدیاتی اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں خصوصاً ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ ‘ وائس چیئرمین چوہدری شیر افگن ‘ وائس چیئرمین چوہدری شعیب فتہ بھنڈ اور میئر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود ‘ ڈپٹی میئر چوہدری آصف مہمدہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ ضلع گجرات کی تعمیر وترقی میں نئے باب رقم کریں گے۔ اور گجرات کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) سابق چیئرمین CPLC چوہدری اختر علی چھوکر کلاں نے کہا ہے کہ خدمت خلق ہمیں ورثہ میں ملی ہے اور عوام کی خدمت کرنا فخر سمجھتے ہیں وہ گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں اور معاشرہ کے تمام مکاتب فکر میں صحافی برادری کو عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور گجرات کے صحافیوں کو میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اتحادو اتفاق کیلئے کام کیا ہے اور مجھے علم ہے کہ گجرات پریس کلب کے انتخابات کے لئے سینئر و جونیئر ز نے قربانیاں دی ہیں اور قربانیاں دینے سے ہی۔ کامیابی ملتی ہے۔ میں تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکے لئے دعا گو ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 1983ء میں بلا مقابلہ چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوا۔ مجھے میرے گائوں والے لاہور سے گجرات لے آئے اور اپنی یونین کونسل سے بلا مقابلہ مجھے کامیاب کروایا۔ بعد ازاں بھی دو مرتبہ میں چیئرمین رہا ۔ مسلسل تین مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی میرے قدم چومتی رہی۔ میں نے بطور چیئرمین یونین کونسل ایسے ایسے کام کئے جو کہ MPA یا MNA بھی نہیں کر سکتا تھا۔ میں نے اپنے خاندان میں کبھی بھی کرپشن کو شامل نہیں ہونے دیا بلکہ اپنی جیب سے خدمت کر کے خوشی حاصل ہوتی ہے۔ بطور چیئرمین CPLC مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی گئی میں نے اسے احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشش کی۔ گجرات پاکستان میں چھٹے نمبر پر ضلع ہے جس میں CPLC قائم کی گئی۔ ہمارے اس کام کو عوام نے بڑی پذیرائی دی۔ اور پولیس ویلفیئر ہسپتال کے قیام کے سلسلہ میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا گیا 4کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع کئے گئے جن میں سے تقریباً 1 کروڑ روپے ہسپتال کی تعمیر پر خرچ ہو چکے ہیں اور باقی پیسے CPLC کے اکائونٹ میں موجود ہیں۔ جو کہ عوام کی امانت ہیں ہماری اس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر اور MPA چوہدری شبیر کوٹلہ سے بھی اس سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی گئی ہے ۔ ہم ایک خوبصورت اور ماڈل ہسپتال بنائیں گے جس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گجرات کے صحافیوں کے بھی شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اور میں گجرات پریس کلب کے لئے بھر پور تعاون جاری رکھوں گا۔ صدر گجرات پریس کلب سید وقار حیدر گیلانی نے کہا کہ گجرات پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے ہماری کوئی جماعت نہیں ہم صحافی کمیونٹی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ چوہدری اختر علی چھوکر کلاں اور ان کے خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اوورسیز کمیونٹی کے متحرک رہنما چوہدری اعجاز پیارا نے کہا کہ اتحاد کی طرف گجرات پریس کلب نے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ اور ہم نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری اختر علی چھوکر کلاں اور ان کے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بطور چیئرمین CPLC انہوں نے کہ مثبت انداز میں کام کیا جس کو ضلع گجرات کی عوام نے بیحد سراہا۔ جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق نے کہا کہ ہم آج چوہدری اختر علی چھوکر کلاں کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہیں ان کی آمد سے پریس کلب کا مان بڑھا ہے۔ سینئر نائب صدر احسان چھینہ نے کہا کہ گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت انداز میں کام کیا ہے اور عوام نے بھی ہمیشہ صحافیوں سے محبت کی ہے اور جو لوگ ہمیں مبارکباد دینے کیلئے آ رہے ہیں ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
…………………
گجرات( جی پی آئی) سابق چیئرمین CPLC چوہدری اختر علی چھوکر کلاں نے گجرات پریس کلب کیلئے 50 ہزار روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدر وقار حیدر گیلانی’ سینئر نائب صدر احسان چھینہ’ جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق’ نائب صدر قنبر اعجاز شاہ’ سیکرٹری تقریبات ڈاکٹر رزاق غفاری’ سیکرٹری اطلاعات سجیل خان’ سید نوید الحسن شاہ’ راجہ ریاض راسخ’ نوازش علی نوازش’ مقبول الٰہی بٹ’ اعجاز شاکر’ عبدالستار مرزا’ حسام الدین کرامت’ ملک شفقت’ ذوالفقار باجوہ’ فیاض بٹ ‘ و دیگر ممبران پریس کلب موجود تھے۔
…………………
گجرات( جی پی آئی) گجرات پریس کلب میں نو منتخب کابینہ کے دورانیہ کے آغاز پر محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سید وقار حیدر گیلانی کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق’ نے بڑے خوبصورت انداز میں سرانجام دئیے۔ محفل کا اآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محسن رضا قادری نے حاصل کی۔ اور ضلع گجرات کے نامور نعت خواں چوہدری عارف شاہد گوندل’ سید دلدار حسین شاہ نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یہ متحدہ علماء و مشائخ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے سیرت النبی کریم ۖ کے موضوع پر تفصیلاً اور مفصل بیان کر کے شرکاء کے دلوں کو علم دین سے خوب منور کیا۔ محفل پاک میں شرکت کرنیوالوں میں سینئر نائب صدر احسان احمد چھینہ’ جوائنٹ سیکرٹری سجاد حیدر ناز’ نائب صدر سید قنبر اعجاز شاہ’ سیکرٹری اطلاعات محمد سجیل خان’ سیکرٹری تقریبات ڈاکٹر رزاق غفاری’ سیکرٹری لائبریری محمد یٰسین ‘ ممبران مجلس عاملہ’ سید نوید الحسن شاہ’ راجہ ریاض راسخ’ امجد فاروق’ حسام الدین کرامت’ سابق صدور گجرات پریس کلب مقبول الٰہی بٹ’ عبدالستار مرزا’ سابق جنرل سیکرٹری ملک شفقت ‘ سابق سینئر نائب صدر اعجاز احمد شاکر’ مرزا محمد یوسف’ مرزا محمد منیر’ تجمل منیر’ ذوالفقار علی باجوہ’ سید عابد شاہ’ نوازش علی نوازش’ حکیم شہباز الحسن’ شیخ محمد ادریس’ آکاش نیازی’ توصیف ڈار’ ظہیر مرزا’ فیاض بٹ’ چوہدری سعید احمد’ شفقت علی’ رانا شہزاد’ ارشد بٹ’ شہر یار احمد’ راجہ شہزاد علی’ راجہ عرفان’ ظہیر مرزا’ زاہد محمود’ ملک ظہیر احمد ‘ ارشد بٹ’ سید اظہر جنگی’ راجہ صہیب ضیائ’ صغیر احمد قمر’ مرزا شہزاد’ شہزاد بٹ’ ڈاکٹر مظہر حسین چوہان’ دائود شفیع’ چوہدری گل نواز جٹ رندھاواو دیگر شریک تھے۔ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی اورمحفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ محفل کے اختتام پر صدر سید وقار حیدر گیلانی کی طرف سے شرکاء کو پر تکلف لنگر بھی کروایا گیا۔
……………………
گجرات( جی پی آئی) اللہ تعالیٰ اور اسکے محبوب کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا ہونے سے دنیا و آخرت میں کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء و مشائخ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے گجرات پریس کلب میں محفل میلاد النبی ۖ کے حوالہ سے منعقدہ محفل کے شرکاء سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ۖ کی زندگی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔ انکی سیرت سے تمام مسائل کا حل ملتا ہے۔ میلاد النبی ۖ منانا سعادت کی بات ہے وہی لوگ میلاد مصطفی ۖ مناتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے۔ ہم گجرات پریس کلب میں نبی ۖ کی محبت اور اللہ تعالیٰ کی یاد میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ گجرات پریس کلب کے ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جنہوں نے سرکار دو عالم کا میلاد منایا۔ اگر ہم سیرت النبی پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کے تمام مسائل کا حل با آسانی مل جاتا ہے۔ صحافی آپ ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بہتر فلاح و بہبود کیلئے اپنا قلم اٹھائیں۔ لوگوں کی زندگیاں بلدتی ہیں۔ اللہ تعالیج گجرات پریس کلب کے ممبران کی اس سفر میں اپنی خاص مدد فرمائے۔ گجرات پریس کلب کے صدر سید وقار گیلانی نے کہا کہ صحافی برادری پیدا شدہ خلاء کو کم کرنے کی ہر ممکن کریں گے تمام ورکنگ صحافیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ جو انتشار پھیلاتے ہیں بلیک میلنگ کرتے ہیں ان کا راستہ روکیں گے۔ راجہ تیمور طارق میرے ساتھ کابینہ میں شامل ہوئے ہیں جس سے ہماری کابینہ کی کارکردگری مزید بہتر ہو گی۔ تمام کابینہ سارا سال بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے پریس کلب کے وقار کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ میری کوشش تھی کہ سال میں کام کا آغاز اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ۖ کے نام سے کیا جائے ۔ اس لئے محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کروایا۔ آئندہ بھی ایسی محافل کا اہتمام کرتی رہیں گے۔ سینئر نائب صدر احسان چھینہ نے کہا کہ صحافی برادری اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتے وقت سیرت النبی ۖ کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اس سے اللہ تعالی تمام افراد کی مدد کرے گا اور صحیح سمت کام ہو گا۔ گجرات پریس کلب میں ماضی میں بھی ایسی محافل کا اہتمام کیا جاتا رہا آج کی پر وقار محفل میلاد کا انعقاد نئی کابینہ کی بہترین کاوش ہے۔ آئندہ بھی ہم ایسی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق نے کہا کہ اسلام میں جبر نہیں اسلام محبت اور پیار کا دین ہے۔ اگر ہم اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق ڈھال لیں تو ہر لمحہ آسانیاں ہی پیدا ہوتی جائیں گی۔ گجرات پریس کلب میں منعقدہ محفل میلاد النبی ۖ اپنی نوعیت کے حوالے سے مختلف اور منفرد ہیں۔ ہم محفل میلاد النبی ۖ میں آنے والے تمام شرکاء کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر ممبران گجرات پریس کلب کی کثیر تعداد شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ضلع میں اشیائے خورد و نوش کی ہول سیل اور پرچون میں قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ، مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتوں کیلئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کے 20کلو گرام تھیلے کی قیمت 760روپے مقرر کی گئی ہے، دال چنا باریک کی قیمت ہول سیل میں147اور پرچون میں150روپے فی کلو، دال چنا موٹی کی قیمت155روپے اور158روپے فی کلو، کالے چنے152اور155روپے فی کلو، سفید چنے سندھی152 اور 155روپے کلو، سفید چنے باریک کینڈا 157اور 160روپے کلو، دال مونگ چھلکا باریک 97اور 100روپے کلو،دال مونگ دھلی ہوئی 101اور 104روپے کلو، دال ماش چھلکا باریک 165اور 168روپے کلو، دال ماش باریک 187اور190روپے کلو، دال ماش موٹی (چمن) 202اور205روپے کلو، دال مسور باریک 137اور 140روپے کلو، دال مسور موٹی 115اور 118روپے کلو، سرخ مرچ پاوڈر 227اور 230روپے کلو، سپر باسمتی چاول (نئے )87اور 90روپے کلو، چینی ہول سیل میں62اور پرچون میں 65روپے کلو ، بیسن پرچون میں 152ہول سیل میں155 روپے کلو قیمت مقرر کی گئی ہے، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ580روپے کلو، ماڈل شاپ 680روپے کلو، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 300روپے کلو، ماڈل شاپ 340روپے کلو، دودھ اوپن مارکیٹ 70روپے لٹر، ماڈل شاپ 80روپے کلو، دہی اوپن مارکیٹ 75روپے ، ماڈل شاپ 85روپے کلو، روٹی 100گرام 6روپے، نان 100گرام کی قیمت8روپے مقرر کی گئی ہے۔ سبزیوں ، پھلوں ، چکن اور انڈے کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 گجرات انجینئرخافظ عبدالرشیدنے ریسکیو 1122گجرات سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122گجرات کو سال 2016 میں193637 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 10055 کالز ایمر جنسی تھیں۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران5201 روڈ ٹریفک حادثات کے زخمیوں اور 3348 میڈیکل کی ایمرجنسی میں متاثرین کو مدد فراہم کی گئی ۔ انہوںنے بتایا کہ آگ لگنے کے 248واقعات میں ریسکیو1122نے ایمرجنسی خدمات فراہم کیںجبکہ جرائم کی مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے247 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا، دریائوں اور نہروں میں ڈوبنے والے 33واقعات میں خدمات فراہم کی گئیں، عمارتیں گرنے کے 8واقعات میں ہنگامی امداد فراہم کی گئی، متفرق نوعیت کی967 دیگر ایمرجنسی جن میں چوٹ لگ جانے، چھت سے گرجانے ، زہریلے جانور کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔ ڈی او ایمرجنسی نے بتایا کہ گزشتہ سال مجموعی طور پر 12479زخمی افراد کو متاثرہ لوگو ں کو ریسکیو کیا گیا۔گزشتہ سال میں3850 معمولی متاثرہ لوگوںکو موقع پر طبی امداد دی گئی۔جبکہ8192 شدید متاثرہ لوگوں کو ریسکیو 1122 گجرات نے بر وقت طبی امدادمہیاکر کے ہسپتال پہنچایا۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) وائس چانسلر GCU فیصل آباد ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر AIOU اسلام آباد ڈاکٹر شاہد صدیقی اور ڈائریکٹر جنرل PILAC لاہور ڈاکٹر صغریٰ صدف نے جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے ذیلی شعبہ دارالترجمہ کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری علمی ، تحقیقی و لسانی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ دارالترجمہ پاکستانی زبانوں کی ترقی و ترویج میںذمہ دارانہ ہاتھ بٹاتے ہوئے ملک میں لسانی مطابقت کے عمل کے فروغ میں قابل عمل کردار ادا کرے گا۔ دارالترجمہ کے دورہ کے موقع پر وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم بھی مہمانان گرامی کے ہمراہ تھے ۔ جامعہ گجرات کا دارالترجمہ حال ہی میں قائم ہونے والا ایک ایسا شعبہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں معیاری تراجم کے عمل کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان میں بولی جانے والی مختلف قومی و علاقائی زبانوں کے ادب و علم کو پاکستان کے مختلف صوبوں میں بسنے والے علوم کے لیے قابل فہم بنانا ہے تاکہ باہمی یگانگت کے عمل کو مزید تقویت مل سکے۔ سربراہ دارالترجمہ ڈاکٹر غلام علی نے اس موقع پر جامعہ گجرات کے اس مایہ ناز شعبہ اور اس میں جاری عملی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈاکٹر غلام علی نے مہمانان گرامی کو دارالترجمہ کے زیر اہتمام کیے گئے تراجم کے نمونہ جات پیش کیے۔ ڈائریکٹر پریس و میڈیا شیخ عبدالرشید نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق جوائنٹ سیکرٹری پنجاب و گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ملاقات کی اور دیگر رہنمائوں و ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، ذوالفقار پپن اور انعام الحق بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرنے والے رہنمائوں میں حیدر علی بھٹی، چودھری زاہد حسین بھٹی، حاجی ارشد مغل، خرم شہزاد، حاجی نصرت اللہ چیمہ، غلام عباس بھٹی، لالہ محمد شریف اور محسن ارشد بھی شامل ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادمِ اعلیٰ اپنی نااہلی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، وہی ہسپتالوں کے فرشوں اور دروازوں پر ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، ہمارے بعد صوبہ میں صحت، تعلیم، امن و امان سمیت ہر شعبہ کی حالت ابتر ہے، باالخصوص سرکاری ہسپتالوں کا نہایت برا حال ہے، ان کے وزیراعظم بھائی نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ پرانے ہسپتال ان کے کنٹرول میں نہیں، میرے دور میں غریب اور عام آدمی کو حاصل صحت کی مکمل طور پر سہولیات ختم ہو چکی ہیں، کمیشن بنانے اور تمام محکموں کے فنڈز اورنج لائن اور جنگلہ بس پر لگانے کی وجہ سے صحت کا ہر شعبہ مکمل طور پر تباہی کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات ہیں اور نہ مریضوں کو بیڈ ملتے ہیں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) جلالپورجٹاں مین بازارمیں تجاوزات کی بھرما رسے شہر یوں کو مشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے ۔بالخصوص خواتین کو بازارمیں تجاوزات کی وجہ سے گزرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں اس سلسلہ میں ٹی ایم اے جلالپورجٹاں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کوئی ٹھو س اقدامات نہیں کررہاجس کی وجہ سے بازار سکڑکررہ گیاہے ۔ٹی ایم اے کے افسران اورعملہ کی ملی بھگت سے جلالپورجٹاں کامین بازار آج کل تجاوزات کی زدمیں ہے مین بازار کے دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوںکے باہر ماہانہ ہزاروں روپے لے کر ٹھیلے لگوارکھے ہیں جن کی وجہ سے مین بازارجلالپورجٹاں کاحسن ماند پڑگیاہے ۔بازارکے دونوں اطراف ایک توٹھیلے اورپھٹے والوں نے قبضہ کررکھاہے جبکہ بازارکے درمیان میں ریڑھی بانوں نے ریڑھیاں کھڑی کرکے گزرنے کاتمام راستہ بند کررکھاہے جس کی وجہ سے شہریوں اورخصوصاًخواتین کو گزرنے میں مشکلات کاسامناکرنا پڑتاہے بازارتنگ ہونے کی وجہ سے اکثراوقات خواتین پرآوازیں کسنے اوران کوچھیڑچھاڑ کرنے کے واقعات بھی معمول بن چکے ہیں اس سلسلہ میں نہ تو بازارمیں ٹی ایم اے اورپولیس کاکوئی اہلکار چکرنہیں لگاتاجس کی وجہ سے بازارمیں تجاوزات کی بھرمارہے ۔جلالپورجٹاں کے عوامی سماجی حلقوں نے مین بازارجلالپورجٹاں سے تجاوزات کے خاتمے کامطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ٹی ایم اے گجرات کو کارپوریشن کادرجہ ملنے کے بعد راتوں رات ٹی ایم اے کے افسران کو گجرات سے تبدیل کر کے دوسرے اضلاع میں تعینات کردیاگیاہے ۔ٹی ایم او چوہدری خرم کو گجرات سے تبدیل کرکے چیف آفیسر حافظ آباد ،جبکہ احمد کمال کو کارپوریشن گجرات میں بطور چیف آفیسر ،چوہدری غلام رسول کو ٹی اوآئی اینڈ ایس جبکہ شیخ عبدالرئوف کو ایکسین یاورشاہ کی جگہ تعینات کیاگیاہے اس کے علاوہ رضوان احمد کو چیف آفیسر ضلع کونسل ہال ،خاورجاوید کو کونسل افسر گجرات ،محمد ندیم صفدر کو ڈسٹرکٹ آفسیر ضلع کونسل ہال ،نعمان رضا کو ڈی اوپلاننگ ،محمد تنویرعباس کو ٹی اوکھاریاں ،اللہ رکھا کو ٹی اواینڈ آئی ایس کھاریاں ،طارق جاوید ٹی اوآر سرائے عالمگیر ،اختراسلام چیف آفیسر ڈنگہ ،محمو دالحسن کوایم اوایف کھاریاں ،سید اکرام شاہ کو سرائے عالمگیر ،نوید اختر پلاننگ افیسر سرائے عالمگیر،مرزامشرف بیگ چیف آفیسر ڈنگہ ،عظمت فرید ٹی اوآر ڈنگہ ، سید نوید حیدر چیف آفیسر لالہ موسی ،سید سالک عظمت چیف آفیسر جلالپورجٹاں اورمحمد منیر ملک ٹی اوآرجلالپورجٹاں جبکہ عمر شجاع چیف آفیسر کنجاہ عثمان سرور ٹی اوآر کنجاہ تعینات کردیاگیاہے جہاں انہوںنے اپنے اپنے عہدوں کاچارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے جبکہ دوسری جانب نئے تعینات ہونے والے افسران نے نومنتخب چیئرمینز سے تعارفی ملاقاتیں بھی کیں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) UBL شوریاں برانچ میں بھی ATM مشین لگائی جائے۔ صارفین نے بینک کے ارباب اختیار سے مطالبہ کر دیا ہے۔ صارفین اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں پرATM مشین لگا دی جائے تو وہ دوسرے علاقوں میں جانے کی زخمت سے بچ سکتے ہیں اس طرح علاقہ کے عوام کو ایک سہولت بھی میسر آئے گی۔ UBL بینک کے ارباب اختیار اس طرف توجہ دیں کیونکہ موضع ڈوگہ میں مسلم کمرشل بینک نے عوام کو یہ سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔ شوریاں UBL برانچ سے ملحقہ علاقوں کے عوام بھی اس سہولت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں فوری ایکشن لیا جائے۔ عوامی حلقے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) چیئرمین ضلع گجرات چوہدری محمد علی تنویر ضلع گجرات کے عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور ان علاقوں پر خصوصی توجہ دیں گے جنہیں سابقہ ادوار میں جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا رہا ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کوٹلہ برادران پر بھرپور اعتماد کیا ہے اب انشاء اللہ یہ اعتماد پر پورا اتریں گے اور تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ لکھیں گے ضلع گجرات کو پنجاب کے ماڈل ضلعوں میں شامل کریں گے MNA چوہدری عابد رضا اورMPA چوہدری شبیر احمد بھی تاریخی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انشاء اللہ تعمیر و ترقی اور خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) 2018ء کے قومی الیکشن میں PTI دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی حلقہ این اے107اور پی پی115 کے ساتھ پورے ضلع گجرات میں امیدوار کھڑے ہوں گے کارکن ابھی سے تیار شروع کر دیں اپنے لیڈر چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما PTI یوسی سہنہ سابق امیدوار چیئرمین چوہدری جاوید سہنہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دورPTI کا ہے ملکر کرپشن ختم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ اپنی صلاحیتوں اور تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے کھاریاں کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے عملی طور پر کام کریں گے اورعوامی توقعات پر بھی پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیت شیخ ظفر اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد حفیظ منجھے ہوئے سیاستدان اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں ان میں خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے تجربہ کار انسان ہیں یہ اپنے تجربہ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کھاریاں کے مسائل احسن انداز میں حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ اپنے آبائو اجداد اور بھائیوں کی بے لوث، بلاتفریق خدمت کی روایت کو احسن انداز میں پروان چڑھائیں گے اور اسے آگے لے کر چلیں گے ضلع گجرات کو تعمیر و ترقی کا شاہکار بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لئے بھی تاریخ ساز اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) سابق امیدوار چیئرمین چوہدری محمد اشرف کنجیال نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پر کوٹلہ برادران تاریخ ساز خدمات سرانجام دے رہے ہیں حلقہ این اے 107 کی مثالی ترقی ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پورے ضلع گجرات میں یہ حلقہ کھاریاں ہے اب انہی کے بھائی چوہدری محمد علی تنویر ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوتے ہیں انشاء اللہ یہ بھی ضلع کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے اور ضلع گجرات کو پنجاب کے منفرد اضلاع میں شامل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) ممتاز اوورسیز شخصیت چوہدری عقیل انجم لطیف مہمند چک (ڈنمارک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عہد کریں کہ2017ء میں پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنی اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ2017ء کو پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے خوشیوں اور خوشحالی کا سال بنائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہر فرد اپنی ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرنے کا عہد کرے اور اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں جگہ پر ہوگا۔ 2016ء کو تلخ یادیں چھوڑ کر گزر گیا 2017ء سورج کل طلوع ہوگا ہمیں چاہئے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ملکر اور متحد ہو رک کام کریں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) الیکشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین الیکشن بورڈ آفتاب احمد نذر ہوا۔ جس میں بورڈ ممبران نصراللہ چوہدری اور شیخ زمان احسن نے شرکت کی اور متفقہ طور پر الیکشن 2017ء کا شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق کھاریاں پریس کلب کے سالانہ انتخابات10جنوری بروز منگل کو پریس کلب کی بلڈنگ میں ہوں گے۔ تمام امیدوار اپنی درخواستیں3سے 6 جنوری تک الیکشن بورڈ کے پاس جمع کروا سکیں گے7جنوری کو سکروٹنی ہوگی اور8 جنوری کو ووٹرز اور امیدواران کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔ الیکشن10جنوری صبح10بجے تا2بجے تک ہونگے۔الیکشن صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں پر ہوگا تمام ممبران8 جنوری سے پہلے اپنی سالانہ فیس جمع کروا دیں تاکہ اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کر سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی ) جمعیت علماپاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ منافقت اورمفاداتی سیاست کا عروج ہے ۔مولانا فضل الرحمان ہر برسر اقتدار پارٹی کے اتحادی اور ہر جانے والی حکومت کے مخالف ہوتے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان اورضرب عضب آپریشن کی وجہ سے دہشت گردوں کی ہلاکت پر پریشان جے یو آئی کے سربراہ کو فکر ہے کہ وہ انتہا پسند جماعتوں کی حمایت کیسے حاصل کریں گے، اس لئے وزیر اعظم کے ساتھ اختلافات کی باتیں منظر عام پر لاتے رہتے ہیں ۔ انہیں فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں شمولیت پر بھی پریشانی ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کی سیاست کا صفایا ہوجائے گا۔ وہ جے یو پی نیازی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں پیر مصطفی اشرف رضوی، پیراختر رسول قادری،ڈاکٹر امجد چشتی، پیر عثمان نوری،جواد اکرام اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کے باعث دہشت گردی کے ناسور کا کافی حدتک خاتمہ ہوچکا ہے۔اگر حکمران پنجاب میں بھی فوجی آپریشن کی اجازت دیتے تو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ ہوچکا ہوتا مگر وفاقی وزیر داخلہ کی کالعدم جماعت کے رہنماوں سے ملاقاتوں، ان کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے اور جھنگ کے ضمنی الیکشن میں فورتھ شیڈول کے ملزم تکفیری امیدوار کی کامیابی سے واضح ہوگیا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رکھاجائے، تاکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مکمل طورپر خاتمہ ہوسکے۔ مساجد،مزارات اولیا ، تعلیمی اداروں اور بازاروں میں دھماکے کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔عدالتوں سے مجرم قراردیے جانے والے دہشت گردوں کی سزاوں پر عملدرآمد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد ( جی پی آئی ) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے انتخابی اصلاحات کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو معاشرے سے اقلیت کے لفظ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے،لفظ اقلیت ایک تنگ نظری پر مبنی مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتاہے، ملکی آئین میں بھی غیر مسلم کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور ہمیںپاکستان کے غیر مسلم عوام تصور کرتے ہوئے دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے، آزاد کشمیر کی طرز پر ہم اپنے حقیقی نمائندوںکو بذریعہ دوہرا ووٹ خود منتخب کریں اور کارکردگی نہ دکھانے پر عوام کے کٹہرے میں کھڑا کر کے احتساب بھی کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میرئیٹ میں غیر سرکاری ادارے ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام انتخابی اصلاحات کی ترمیم کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب میںکیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے مزید کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے قومی پرچم میں بھی ہرا رنگ تمام قوموں کی نمائندگی کرتا ہے اور سفید رنگ امن کی علامات ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ امن کے ساتھ زندگی گزاریں، انہوں نے اپنے خطاب میں بابائے قوم قائد اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے بھی پاکستان کی جنرل اسبملی سے اپنے خطاب میں یہی فرمایا کے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے باشندے پاکستانی ہیں اور وہ اپنے اپنے مذہن کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے حالیہ انتخابی عمل کے حوالے سے کہا کہ قومی انتخابات کی صورت میںجیتنے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے پسند ناپسند کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کے امیدواروںکا انتخاب کر لیا جاتا ہے ، جو غیرمسلم عوام کے بنیادی جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے، جس کی بناء پر غیر مسلم عوام بے چینی کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوری نظام سے وابسطہ ہے اور حقیقی جمہوری نظام تب ہی پروان چڑھے گا جب پاکستان میں بسنے والے تمام باشندے اپنے ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں گے۔ سیمینار میںمہمان خصوصی سینیٹر رضا ربانی نی سمیت پارلیمان کے دونوں ایوانوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی( جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جب بھی تحریک انصاف نے ن لیگ کی کرپشن اور چوری کی بات عوام کے سامنے کی ہے تب تب ن لیگ نے اپنی توپوں کے رخ تحریک انصاف کی طرف کیے ہیں جاوید ہاشمی جوکہ اس وقت ن لیگ میں جانے کے خواہشمند ہیں وہ اس طرح کے بیانات دیکر ن لیگ سے وفاداری اور قربتیں بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جاوید ہاشمی اپنی ڈیوٹی پوری کرکے شریف برادران کوخوش کرنے میں مصروف ہیں ، چیئرمین عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ملک پر قابض چند چور لٹیروں کو بے نقاب کر کے ان کی اصلیت عوام کے سامنے لانے پر عمران خان اور تحریک انصاف پر اس طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی پہلے کہتے رہے کہ عمران خان فوج کو لانا چاہتے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ذریعے حکومت گرانا چاہتے ہیں جاوید ہاشمی عمر کے جس حصے میں ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اب آرام کریں سیاست میں ان کا کوئی مقام نہیں رہا تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو عزت دی ۔ تحریک انصاف عوامی جماعت ہے ، جاوید ہاشمی الزام لگانے کی بجاء ان الزامات کی جانچ کا مطالبہ کریں ان پر انکوائری ہونی چاہیے جاوید ہاشمی نے ن لیگ سے قربتیں بڑھانے کے لیے سابق آرمی آفسرز اور سابق چیف جسٹس پرالزامات لگائے ہیں جن لوگوں پرجاوید ہاشمی نے الزامات لگائے ہیں وہ سب اس ملک میں موجود ہیں انہیں بلاکر ان سے پوچھا جائے سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کے نوجوانوں کا مستقبل ہے چیئرمین عمران خان ان چور لٹیروں کا احتساب کرکے اور عوام کا پئسہ واپس کراکے دم لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) ضلع کونسل سوات کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ ضلع کونسل سوات کا ایمرجنسی اجلاس بروز بدھ بمورخہ 4جنوری 2017بوقت 10:00 بجے بمقام سوات پریس کلب (دوسری منزل )مکانباغ مینگورہ سوات میں طلب کیا گیا ہے جوکہ نائب ضلع ناظم / پریزائیڈنگ آفیسر عبدالجبار خان کے زیر صدارت منعقدہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) ڈاکٹر آصف محمودجاہ کی کتاب زلزلے ، زخم اور زندگی کی تقریب رونمائی ، تقریب میں ڈیڈک کمیٹی سوات کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم ، ضلعی ناظم محمد علی شاہ ،تحصیل بابوزئی کے ناظم اکرام خان ، نائب ناظم فضل حمید خان ، بحرین کے تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب ، شاعر و ادیب فضل محمود روخان ، عبدالرحیم روغانے ، عثمان اولس یار ، سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر آصف محمود جاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ موصوف کی خدمات روز روشن کی طرح نما یا ں ہے ، آئی ڈی پیز ہو ، سیلاب زدگان یا زلزلہ زدگان ہوموصوف نے ہر آڑے وقت میں عوام کی خدمت کی اور بحالی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، انہوں نے کہا کہ موصوف کی سماجی تنظیم کسٹم ہیلتھ کئیر سنٹر ملک بھر میں عوام کی خدمت کررہی ہے ، بحرین میں سکول و ڈسپنسری سے وہاں کے غریب عوام مستفید ہورہے ہیں ، اس کیساتھ ساتھ بہت سے متاثرہ لوگوں کیلئے گھر بھی تعمیر کروائے ہیں جسمیں لوگ زندگی بسر کر رہے ہیں ، مقررین نے کہا کہ موصوف نے مصیبت زدہ لوگوں کی جو خدمت کی ہے وہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں رقم ہوں گے ، آخر میں آصف محمود جاہ نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمان کی ہدایت پر ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز)کی کتاب (زلزے،زخم اور زندگی) کی دوسری بار تقریب رونمائی منگل کے روز سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان تھے جبکہ اس میں سوات کے صحافیوں ، شعراء و ادباء اور معززین کے علاوہ ضلعی ناظم محمد علی شاہ ،ایڈیشنل ڈٰی سی غلام سعید خان، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے شرکت کی۔مقررین جن میں مذکورہ بالا زعماء کے علاوہ فضل ربی راہی ،فضل محمودروخان، شہزاد عالم اور محمد اسلم مروت شامل تھے نے ڈاکٹر آصف جاہ کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ خون جگر فاونڈیشن پشاور اور لکی مروت کے علاوہ زلزلوں ،سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات میں ان کی غیر سرکاری تنظیم کسٹم ہیلتھ کئیرکا نمایاں کردار ہے اور ڈاکٹر صاحب ہر مشکل وقت میں سب سے پہلے متاثرہ عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ موصوف کئی کتابوںکے بھی مصنف ہیں جن میں وہ قدرتی آفات کی تباہ کاریوں کی مکمل تصویر کشی کر تے ہیں ۔مقررین نے بحرین سوات میں موصوف کے یتیموں کے اسکول اور مفت ڈسپنسری کے قیام پر بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹر آصف جاہ نے اس عزت افزائی پر ڈی سی سوات اور سوات کے تمام عوام کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) خیبربینک مینگورہ سے بیک وقت چار کیشئیرتبدیل،پورا بینک ایک کیشیئر چلانے لگا،صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا ،عوام نے سٹاف کی کمی دور کرنے کا مطالبہ کردیا،مقامی لوگوںکا کہناہے کہ مینگورہ کے علاقہ مکان باغ میں واقع خیبر بینک میں پانچ کیشیئر تعینات تھے جس کے سبب صارفین کو کافی سہولیت میسر تھی مگر ان میں سے بیک وقت چار کیشیئرزکو تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سے صارفین کورقومات نکالنے اور جمع کرانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں اسی طرح ملازمین کو تنخواہوں کی وصولی اور عام لوگوں کو یوٹیلٹی بل جمع کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے ،سٹاف کی کمی کے باعث بینک کے سامنے ہروقت لوگوں کی قطاریں نظر آرہی ہیں مگر کسی کا کام بروقت نہیں ہورہاہے اور لوگوں کا وقت بھی ضائع ہورہاہے،مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے خیبر بینک میں کیشیئرزکی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات( جی پی آئی ) قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ قلم کے ذریعے مظلوم عوام کی آواز کو ایوانوںتک پہنچانے سمیت علاقائی مسائل کو اجاگر کیا ہے جبکہ شروع ہی سے بذریعہ قلم ملک وقوم کی خدمت کی ،انہوںنے امید ظاہر کی کہ یہاں کے صحافی عوامی مسائل کے حل کیلئے بدستور کرداراداکرتے رہیںگے۔