گجرات کی خبریں 14/07/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پولیس چوکی شاہین کے انچارج نے مدعی پر صلح کیلئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا۔ مقدمہ نمبر 471 کے مدعی حسین عارف نے کہا ہے کہ ملزمان عمر عابد ‘ علی عابد’ تصدق وغیرہ سے انچارج چوکی شاہین نے رشوت لی ہے اور وہ صلح کیلئے ہم پر دبائو ڈآل رہے ہیں۔ ہمیں ان سے انصاف کی کوئی توقع نہ ہے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انچارج چوکی شاہین کیخلاف کارروائی کرے اور ہمیں انصاف فراہم کرے کیونکہ ان کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) امام بارگاہ حسینیہ میں سالانہ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونیوالی قرآن کانفرنس میں ممتاز عالم دین مولانا عمران علی نے خصوصی خطاب کیا اور رمضان المبارک میں قرآن حکیم کے نازل ہونے کے سلسلہ میں خطاب کیا۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات فرینڈز لائنز کلب کے سیکرٹری لائن قاری عامر رضوان گل نے ڈیرہ گلاں دا خواجگان روڈ گجرات میں دوست احباب اور لائن ممبران کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ مہمان خصوصی صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب احسن متین ملک تھے۔ اس موقع پر چوہدری حاجی غلام نبی گل ‘ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری شعیب عمران گل’ چوہدری اشفاق حسین گل’ عمر اقبال’ شیخ عمر نوخیز’ فیض احمد میراں’ بلال سیٹھی’ رضوان الرحمن’ سید سلیمان شاہ’ عدیل احمد ایڈووکیٹ’ پیر ولایت علی ‘ سفیر اللہ’ جاوید اسلم رضوان شہزاد فنکار’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری طاہر زمان گورسی’ ASI تھانہ بی ڈویژن سید سخاورت علی شاہ ‘ ارسلان یوسف’ عمر فاروق بٹ’ اکرم سینٹری سٹور’ مرزا محمد سفیان’ محمد حادی بٹ’ محمد شعیب’ محمد ذیشان’ ملک عمیر’ چوہدری عمر سہیل گل’ قاری احمد رضا گل قادری’ چوہدری اکبر علی گل’ چوہدری راحیل سہیل گل’ چوہدری حماد علی گل’ چوہدری توحید سہیل گل’ چوہدری دانیال اعجاز گل’ وسیم عارف’ عدنان جاوید بٹ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ چوہدری فہیم’ سید ضیغم عباس شاہ و دیگر شریک ہوئے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) آج 27 رمضان المبارک کی شب امام بارگاہ حسینیہ میں سالانہ علمی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی’ خصوصی خطاب کرینگے جبکہ ممتاز علماء کرام شریک ہونیگے۔ کانفرنس کا انعقاد بعد از نماز مغربین ہو گا۔ اس سے قبل علامہ ساجد نقوی’ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) جامع مسجد شہنشاہ ولایت گجرات میں سالانہ ختم قرآن کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی کرینگے۔ یہ محفل زیر نگرانی پیر سید نور حسین شاہ گجراتی منعقد ہو گی۔ ممتاز ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ صوبے کے دیگر بڑے شہروں کی طرح گجرات کو بھی روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا، جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے بعد سرگودھا روڈ، ریلوے روڈ، سرکلر روڈ اور غریب پورہ روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے ٹینڈرز ہو چکے جبکہ تیسرے مرحلے میں بھمبر روڈ پر بھی سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر قرة العین، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود، الحاج امجد فاروق ، اورنگزیب بٹ ، چوہدری تنویر گوندل، چوہدری ظہور الہی، ٹی ایم او خرم محمود ، ٹی او سید یاور عباس و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس نصب کرنیوالے کمپنی کے نمائندہ قدیر احمد، کورین کمپنی کے نمائندہ مسٹر فہد چیمہ، مسٹر ین اور مسٹر یم نے بھی شرکت کی اور افسران و عوامی نمائندوںکو بریفنگ دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جی ٹی روڈ اور دیگر شاہراہوںپر سٹریٹ لائٹس نصب کرنیوالی کمپنی کے نمائندوںکو ہدایت کی کہ معاہدے کے تحت وہ پانچ سال تک ان سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل رکھنے کے ذمہ دار ہیں کمپنی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے، جن علاقوں میں کسی وجہ سے سٹریٹ لائٹس خراب ہیں انکو فوری طور پر درست کیا جائے خصوصا عید سے قبل سو فیصد سٹریٹ لائٹس چالوہو نی چاہیے بصورت دیگر معاہدہ کے مطابق کمپنی کو جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ دوسرے فیز میں شہر کے مختلف روڈز پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا ٹھیکہ 2کروڑ 72لاکھ روپے میں ہو چکا ہے ٹی ایم اے افسران اور کنٹریکٹر بلا تاخیر منصوبے پر کام کا آغاز کریں ۔انہوںنے کورین کمپنی کے نمائندہ کو ہدایت کی کہ وہ متعارف کرائی گئی سولر اور ایل ای ڈی لائٹس بعض علاقوں میں نمونے کے طور پر نصب کریں انکی کارکردگی دیکھ کر مستقبل میں کمپنی کو اس حوالے سے ہونیوالے ٹینڈرز میں مدعو کیا جائیگا۔ مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کے منصوبہ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے ٹی ایم اے اور کمپنی ابتک سامنے آنیوالی خامیوںکو دور کریں اور فریقین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ اس قبل ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی او کر بریفنگ دی۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں 350کوڑا دان نصب کرتے گا جبکہ کوڑا اٹھانے کے لئے شہر کی پندرہ یونین کونسلوںمیں سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کو 100ہتھ ریڑھیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود نے اہلکاروں میں ہتھ ریڑھیاں تقسیم کیں، مسلم لیگ ن کے راہنما اورنگزیب بٹ ، الحاج امجد فاروق ،چوہدری تنویر گوندل، چوہدری ظہور الہی، ٹی ایم او خرم محمود ، ٹی او سید یاور عباس، اور دیگر افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوڑے دان 18لاکھ روپے کی لاگت سے خرید ے گئے ہیں جنہیں مختلف شاہراہوں اور علاقوںمیںنصب کیا جائے گا تاکہ شہری سٹرکوں پر کوڑا پھینکنے کی بجائے ان کوڑے دانوںمیںڈال دیں جنہیں ٹی ایم اے کا عملہ اٹھا لے گا اور مناسب طریقے سے تلف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھ ریڑھیاں 9لاکھ روپے لاگت سے خریدی گئی ہیں ہر یونین کونسل میںچھ چھ ہتھ ریڑھیا ں فراہم کی جائیں گی جبکہ باقی دس میں سے جنرل بس اسٹینڈ، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اور دیگر مقامات پر فراہم کی جائیں گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہر کی صفائی کے لئے ٹی ایم اے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو صحت و صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے ٹی ایم اے افسران و اہلکاروںکو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وسائل کا منظم انداز سے استعمال کیا جائے اور شہریوںکی شکایات کابلاتاخیرازالہ یقینی بنایا جائے۔مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لے حکومت پنجاب ٹی ایم اے کو بھرپو ر وسائل فراہم کر رہی ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلعی حکومت کی ہدایت پر گجرات کی سب سے بڑی سروس انڈسٹریز نے آلودگی کا باعث بننے والے چاول کے چھلکے سے چلنے والے بوائلر کو کوئلے سے چلنے والے بوائلر سے تبدیل کر دیا ہے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور ڈی او ماحولیات کے ہمراہ نئے نصب شدہ بوائلر کا معائنہ کیا اور واضع کیا کہ کسی کو بھی شہریوں کی صحت اور جان و مال کے لئے خطرات کا باعث نہیں بننے دیا جائے گا ، سروس انڈسٹری کے پرسنل مینجر چوہدری عبدالسلام، ایچ آر مینجر نعمان فیصل اور جی ایم غلام احمد چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات کی معروف ترین سروس انڈسٹری بوائلرز چلانے کے لئے چاول کے چھلکے سے چلنے والا بوائلر استعمال کررہی تھی جبکہ اسکی راکھ بھمبر نالے میں پھینکی جا رہی تھی جس سے ایک طرف فضائی آلودگی سے اہل علاقہ بیماریوں کا شکار ہو رہے تھے وہیں سٹرک کے اطراف راکھ گرنے سے بھی آلودگی میں اضافہ ہورہا تھا۔ شہریوںکی طرف سے شکایات پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فوری نوٹس کے بعد ڈی او ماحولیات ناظم ایاز نے سروس اندسٹری کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بوائلرتبدیل کیا جائے۔ دوسری طرف انتظامیہ کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس انڈسٹری کی انتظامیہ نے چاول کی چھلکے سے چلنے والے بوائلر کو جاپان سے درآمد کردہ کوئلے سے چلنے والے بوائلر سے تبدیل کر دیا ہے۔ دریں اثنا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی گجرات احمد رضا اور ڈی او ماحولیات ناظم ایاز کے ہمراہ سروس انڈسٹری کا دورہ کیا اور نئے بوائلر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اہل علاقہ نے شکایات کے ازالہ پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے علی الصبح سبزی منڈی لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوںکی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی، مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔اے ڈی سی نے ہدایت کی کہ منڈی میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں اور پھلوںکی شفاف نیلامی کے ذریعے انکے ریٹس کا تعین کیا جائے ۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ریٹ کارڈ ز کا بروقت اجراء یقینی بنایا جائے نیزمنڈی میں پھڑیوں کے اوزان کی بھی کڑی چیکنگ کی جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ ریٹ کارڈ ز نہ لگانے والے او ر گرانفروشی میں ملوث افراد سے ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگی او ر ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے گی۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ نے اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں جبکہ 7گرانفروشوںپر جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے چیکنگ کے دوران دودھ مہنگے داموں فروخت کرنے پر غلام مرتضی کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا جبکہ کم وزن روٹی اور دودھ مہنگا فروخت کرنے پر آفتاب اور طفیل پر جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈی او زراعت محمد رفیق تارڑ نے ٹانڈہ کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران یعقوب، احسان اور رحمت کے خلاف مقدمات درج کر ادیے جبکہ ملک کاشف، اشرف ، ساجد ، امیر حمزہ اور اسجد پر جرمانہ عائد کر دیا۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہحکومت پنجاب 2018ء تک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ء تک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ء تک حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور دھرنا سیاست نے سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
……………………………
……………………………

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے کول پاور پراجیکٹس انسانی زندگی اور ماحول کیلئے خطرناک ہیں ، کراچی میں ہلاکتوںکی وجوہات جاننے والی کمیٹی کی رپورٹ کہ کراچی میں ہلاکتیں بھارتی ریاست راجستھان میں کول پاور پلانٹ کے باعث ہوئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجھستانی علاقہ تھمبلی میں واقع گرال کول پلانٹ کی حرارت اور کول پاور پلانٹ کے دھویں کا رخ کراچی کی طرف ہونے سے کراچی میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی رپورٹ کے بعدحکمران راجھستان کول پاور پراجیکٹ کے کراچی پر پڑنے والے مضر اثرات سے سبق سیکھیں اور لاہور ،شیخوپورہ ،ساہیوال اور دیگر اہم شہروں سمیت پنجاب بھر میں کوئلہ سے چلنے والے کول پاور پراجیکٹس کی تعمیر پر نظر ثانی کریں۔ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ اگر یہ پاور پلانٹس لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں لگ گئے تو اس سے ماحولیاتی آلودگی کے باعث کیا اثرات مرتب ہونگے یہ سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں انہوںنے کہا کہ جرمنی نے ماحولیاتی آلودگی کے باعث ملک بھر میں کول پاور پراجیکٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن پنجاب میں حکمران اس منصوبہ پر زور و شور سے کام شروع کروانے میں مصروف ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے باعث لاہور اور ساہیوال میں کول پاورپلانٹ پر عدالت نے حکم امتناہی جاری کردیا ہے حکومت کو عوام کی جانوںسے کھیلنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوںنے کہا کہ حکمران بجلی منصوبوں میں سنجیدہ ہوتے تو کول کی بجائے ہائیڈل منصوبوں کی طرف توجہ دیتے، حکومت کو توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے عوام کے جانوںسے کھیلنے کی بجائے قابل عمل منصوبہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردینا چاہیے۔جس سے 3600میگا واٹ دو روپے والی سستی بجلی کے علاوہ سارا سال دریائوں میں پانی دستیاب رہے گا اور ملک بھر میں جو سیلاب کی صورتحال ہے اگر کالا باغ ڈیم ہوتا تو یہ پانی اس میں جمع کرکے سیلاب کی تباہ کاریوںسے بچاجاسکتا تھا۔

……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نشاد کا دورہ گجرات۔ وہ ممتاز عالم دین علا مہ آغا مبارک علی موسوی کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے بھائی آغا جعفر موسوی کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی بھی موجودتھے ۔ اس موقع پراظہارِِ خیال کرتے ہوئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نشاد نے کہا کہ گجرات میں اہل تشیع کی خدمت اور تبلیغ کیلئے موسوی خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ 1952ء میں میرے والد محترم نے موسوی خاندان کے آغا حسن موسوی کو نجف سے گلگت لائے اور انہیں زمین اور مکان وغیرہ فراہم کئے۔ آج بھی پورے پنجاب میں اہل تشیع کی مساجد اور امام بارگاہوں میں بلتستان سے تعلیم یافتہ علماء کرام اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آغا مبارک موسوی اور ان کے بھائیوں کی اس سلسلہ میں خدمات قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے برصغیر میں ہمیں صحیح معنوں میں تعلیمات سے روشناس کروایا۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔

……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد نشاد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ایک کھرب روپے سے زائد بجٹ میری کاوشوں سے گلگت بلتستان کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ جس میں یونیورسٹی آف بلتستان اور مرکزی سڑک جو کہ پنجاب سے گلگت جاتی ہے کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے اہل تشیع کو تحفظ ملا ہے۔ قتل و غارت کا سلسلہ کم ہو ا ہے۔ پہلے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کر کے دہشتگرد شیعہ حضرات کو قتل کر دیتے تھے اب موجودہ حکومت نے جب سے ضرب عضب شروع کی ہے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ اور دہشتگردوں کے حوصلہ پست ہوئے ہیں ہمیں دہشتگردی کے خلاف حکومت کی سپورٹ کرنی چاہئے’ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد محمد نقوی کی کوششوں سے اہل تشیع کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) صدر مرکزی انجمن تاجران سید انور علی شاہ اور چیئرمین عالمگیر بوبی پہلوان کی طرف سے چوک پاکستان میں روزہ داروں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں روزہ داران نے افطاری کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر ، خان شبیر خان’ خان قیوم خان’ شیخ افضا ل الرحمن شاد’ علی قدیر قریشی’ ملک بابر’ سیٹھ ظہیر عباس صراف و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرمنظم انداز میں افطاری کا بندوبست تھا۔

……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) رہنما پاکستان مسلم لیگ ق اور چوہدری وجاہت حسین کے قریبی ساتھی ملک محمد نعیم کی قیادت میں ملک خان محمد آف رندھیر کھوکھراں امیدوار برائے کونسلر پاکستان مسلم لیگ ن نے برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی ملک فریاد حسین ،ملک اللہ رکھا ،ملک محمد اسلم ،کی موجودگی میں ملک اللہ رکھا کی رہائش گاہ پر منعقدہ اکٹھ کے موقع پر اعلان کیا اس موقع پر ملک محمد نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک خان محمد کو برادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت پر کوش آمدید کہتا ہوں اور انھیں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں انھوں نے کہا کہ ملک خان محمد ایک بہادر اور نڈر لیڈر ہیں اور میں ان کو چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے بھی خوش آمدید کہتا ہوں ملک خان محمد امیدوار برائے کونسلر مسلم لیگ ن کو توقعات سے بھی بڑھ کر پیار اور محبت دیا جائے گا انھوں نے کہا حکمران پارٹی کو چھوڑنا اس سے ثابت ہو تا ہے کہ موجودہ نمائندوں میں بہت سی خامی ہیں انشاء اللہ ہم ان کی تمام محرومیوں کو دور کریں گے اس مو قع پر ملک منیر حسین ،ملک محمد اکرم ، فوجی طفیل ،ملک محمد اکرم ،ملک محمد عارف ،عنصر بھٹی ،صوفی اختر ،حوالدرا ملک اللہ رکھا ،ملک محمد صدیق ،محمد بشیر ،ملک محمد ریاض،ملک محمد اشرف ،ملک نو شاد علی ،ملک ضمیر کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے

……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ملک خان محمد آف رندھیر کھوکھراں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن سے مایوسی ہو ئی ہے اسی لئے اس کو خیر آباد کہہ کر ملک محمد نعیم کی قیادت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلا ن کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ ملک محمد نعیم کی قیادت میں یونین کونسل ماڑی کھوکھراں میں مسلم لیگ ق کو مضبوط اور فعا ل بنائیں گے مسلم لیگ ق میں ووٹروں کی عزت کی جاتی ہے اور ہر ایک کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن مسلم لیگ ن میں صرف چند عناصر کی پہچان ہے لہذا میں اس کا عزم کرتاہوں کہ چوہدری وجاہت حسین کی قیادت میں یونین کونسل ماڑی کھوکھراں سے ملک نعیم کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ق کی مضبوطی کیلئے کام کرتے رہیں گے اور مسلم لیگ ق کو ہر گائوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کر وائیں گے مسلم لیگ ق ہی ترقی اور خوشخالی کی ضامن جماعت ہے ملک محمد نعیم یونین کونسل میں ایک بہادر مخلص دوست ہے اور چوہد ری وجاہت حسین کی قیادت میں ورک کر رہا ہے

……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سما جی ر ہنما محسن مجید اور لا ئن شمس الد ین ابوبکر کی جا نب سے دوست احبا ب کے اعزاز میں افطا ر پا رٹی دی گئی ، افطا ر ی کی تقر یب میں سیا سی و سما جی شخصیت کے علا وہ معر وف کا روبا ر ی اور لا ئنز کلب کے ممبر ان نے بڑ ی تعداد نے شرکت کی ، تقر یب میں مختلف امو ر پر اور مو جو د ہ ملکی سیا سی صو رتحا ل پر تبا د لہ خیا ل کیا ، تقر یب میں لا ئن سکند ر اشفا ق ر ضی ایڈ ووکیٹ ، گو ہر اشفا ق ،ملک ٹیپو ، عثما ن خا لد ، لا ئن شا ہد محمو د ،چو ہدری زین افضل ، ر ضو ان نا ظر ، عد نان طا رق سمیت دیگر شخصیا ت نے شر کت کی ،

……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) مینجنگ ڈائریکٹر ہوٹل سٹی ویو واقع حسن چوک چوہدری فرحان جاوید نے دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں میاں محمد عمر پگانوالہ، میاں محمد فاروق پگانوالہ ڈپٹی مینجر امپورٹ ایکسپورٹ زون اتھارٹی گوجرانوالہ،وقاص احمد وکی نیوز،چوہدری محسن افتخار، فہد اقبال، جنید اقبال عرف شاہ جی، حافظ شعبان رمضان، عثمان گل، شیخ جنید علی،دانیال مہنگرال،شہر یار مہنگرال عطاری،جنید ڈار اکائی فین، ملک فیصل نے شرکت کی آخر میں فرحان جاوید نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا