گجرات کی خبریں 01/09/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان اولیاء کرام کے فیضان اور محنتوں کے نتیجہ میں حاصل ہوا تھا ۔ اب اولیاء کرام کی دعائوں اور قربانیوں سے ہی اسے استحکام ملے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر علی حسین شاہ گجراتی نے پیر سید حاجی احمد شاہ گجراتی کے 35ویں عرس مبارک کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوںنے قیام پاکستان ‘ استحکام پاکستان ‘ تحریک ختم نبوت سمیت ہر موقع پر قربانیاں دیں اور پاکستان کو تحفظ دیا۔ یہ علمائے اہل سنت ہی ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے قربانیاں دیتے ہیں۔ جو لوگ مفادات کیلئے آتے ہیں وہ صرف اپنی جیبیں بھرتے ہیں انہیں پاکستان یا اس کے استحکام سے کوئی غرض نہیں جو لوگ آج کل پاکستان کی باتیں کر رہے ہیں انہوں نے اور ان کے آبائو اجداد نے ہی قیام پاکستان کی سخت مخالفت کی تھی۔ امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ علی پور سیداں شریف کی قیادت میں علماء و مشائخ اہلسنت نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ہاتھ مضبوط کئے آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ جنرل راحیل شریف اور پاکستان آرمی کو مضبوط کیا جائے تاکہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ ممبراسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے مفاد اور نظام مصطفی ۖ کیلئے جیلیں برداشت کرتے ہیں۔ اور ہمیشہ استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
…………………………
…………………………

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج 2 ستمبر 2015ء بروز بدھ شام 7 بجے حافظ نواب دین ہائوس میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کریں گے۔ تلاوت قرآن پاک ‘ نعت رسول ۖ ، کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ سابقہ اجلاس کی کارروائی پیش کی جائے گی۔ 6ستمبر کیلئے پراجیکٹ فائنل کئے جائیں گے۔ تمام ممبران سپریم کونسل وقت مقررہ پر تشریف لائیں۔
…………………………
…………………………
گجرات (جی پی آئی) شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹیز ن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے ماہانہ اجلاس منعقدہ فاران الیکٹرونکس اینڈ موٹرز پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے تمام عہدیداران نے ہمیشہ سٹیزن فرنٹ کے تمام پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ لیکن جن عہدیداران نے توقع سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ ان کا حق بنتا ہے کہ ان کو انعامات دئیے جائیں۔ اس لئے آج ان تمام عہدیداران کو حسن کارکردگی شیلڈز دی جا رہی ہیں۔ شیلڈز حاصل کرنے والوں میں چیئرمین تھنکرز فورم افتخار بھٹہ’ چیئرمین سپریم کونسل چوہدری ندیم طفیل ‘ جنرل سیکرٹری سپریم کونسل محمد اشرف منہاس’ فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز’ ضلعی جنرل سیکرٹری عامر چوہدری’ اور سٹی صدر شیخ عرفان پرویز شامل ہیں۔ قبل ازیں اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف چوہدری ندیم طفیل نے حاصل کیا۔ تلاوت کے بعد سید صفدر حسین شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے 14 اگست کو ہونے والی یوم آزادی کی تقریب سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ آخر میں اجلاس کے میزبان نائب صدر مہر عامر علی نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے آفس آ کر اجلاس کی رونق کو دوبالا کیا۔ اجلاس میں مہر عامر علی کے بھائیوں مہر عثمان عرف بائو شاری اور مہر عمران نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ سید صفدر حسین شاہ ‘ راجہ محمد اعجاز’ افتخار بھٹہ’ چوہدری ندیم طفیل’ محمد اشرف منہاس’ شیخ عرفان پرویز’ اویس مرزا’ سلیم خاں’ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ بہادر بھٹی ‘ مرزا سجاد حسین’ مہر اعجاز توقیر’ شاہد پال’ ولایت خان’ شان علی اور مرزا یونس نے شرکت کی۔ آخر میں میزبان مہر عامر علی کی طرف سے تمام عہدیداران کو پر تکلف عصرانہ دیا گیا۔ جبکہ سید صفدر حسین شاہ نے سٹیزن فرنٹ کے قائد چوہدری محمد طفیل و دیگر عہدیداران کے فوت شدگان کیلئے خصوصی دعا کی۔
…………………………
…………………………
گجرات (جی پی آئی) دربار عالیہ شہنشاہ ولایت میں حضرت پیر سید حاجی احمد شاہ کا 35 واں عرس مبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ گجراتی نے کی۔ جبکہ خصوصی دعا پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے کروائی۔ اس موقع پر نہ صرف گجرات بلکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پیران کرام ‘ علماء نے شرکت کی۔ جن میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ مرکزی راہنما ملی یکجہتی کونسل آغا پیر سید ذوالفقار شاہ’ پیر سید شوکت علی شاہ’ پیر سید خادم حسین شاہ’ سید جماعت علی شاہ’ سید بلال شاہ’ سید طلحہ شاہ ‘ سید فیض علی شاہ’ سید حسن محمود شاہ’ سید احمد حسین شاہ موجود تھے۔ جبکہ خصوصی خطاب علامہ محمد اشرف نقشبندی ‘ ماسٹر محمد نواز شاہد غفاری نقشبندی ‘ صوفی محمد منیر نقشبندی نے کیا۔ نقابت کے فرائض انجینئر محمود احمد نے سرانجام دئیے۔ نعت رسول ۖ سید عمران افگن شاہ ‘ سید منظور حسین شاہ’ سید انتظار الحسن شاہ’ محمد افضل ‘ محمد افضال’ محمد احمد’ قاری صفدر حسین نقشبندی’ قاری سیف اللہ نقشبندی’ محمد یوسف نقشبندی’ قاری مدثر حسین سخاوت حسین نے پیش کی۔ بھکڑیوالی ‘ سیالکوٹ’ ڈسکہ’ کھاریاں سے مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
…………………………
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے ممتاز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں جماعت نہم اور دہم میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر شہزاد شفیق نقشبندی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ AC اسسٹنٹ کمشنر کامونکی و گولڈ میڈلسٹ محمد بلال فیروز جوئیہ’ EDO ایجوکیشن محمد طاہر کاشف اور ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر تھے۔ اس موقع پر شہزاد شفیق نقشبندی نے کلاس نہم اور دہم میں پوزیشن لینے والے چھ طلباء و طالبات کو ماہانہ سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔ جن میں زرش سلیمان’ حافظ ابوبکر لیاقت’ عبداللہ نواز’ احمد غیاث و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف خاکے پیش کئے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو کیش انعامات دئیے گئے۔
…………………………
…………………………

گجرات (جی پی آئی) ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ محنت کا صلہ اللہ تعالیٰ ضرور دیتا ہے۔ زندگی کے جس شعبہ میں بھی محنت کی جائے اللہ تعالیٰ کامیابی سے نوازتا ہے۔ وہ گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ مجھے ہر دفعہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں آ کر خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہ ادارہ محنت کی طرف توجہ دیتا ہے اور پہلی پوزیشن ہمیشہ انتظار میں رہتی ہے کہ کوئی آئے اور اسے حاصل کرے یہ انسان کا کام ہے کہ محنت کرے اور پوزیشن پر پہنچے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے بلا شبہ پوزیشن لینے والے طلباء کیلئے خصوصی انعامات رکھے ہیں۔ اور یہ طلباء میں شعور بیدار کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس صلہ کو حاصل کریں۔ والدین اور اساتذہ کیلئے وہ لمحہ خوشی کا باعث ہوتا ہے جب ان کے بچے پہلی پوزیشنوں پر نظر آتے ہیں۔ شہزاد شفیق نقشبندی خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ دن رات ایک نیک مقصد کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلا شبہ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس کے طلباء و طالبات میں محنت کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ شہزاد شفیق نقشبندی اساتذہ اور بچوں کیلئے ہمیشہ آگے بڑھنے کا سامان پیدا کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ آگے بڑھنے کا جذبہ ہی کامیابی کا ضامن ہے’ جس طرح شہزاد شفیق نقشبندی نے ایک معیاری ادارہ شروع کر رکھا ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے بچے ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔ بچوں کو نصابی ‘ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ کامیابی انکا قدم چومے۔ ڈائریکٹر شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری محنتیں رنگ لائیں ہیں اور ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے بچے کسی سے کم نہیں اور آنے والے وقتوں میں بھی یہ ادارہ اپنا نام کمائے گا۔ بچے کل کا مستقبل ہیں ان بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا اولین فرض ہے۔ ہم بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
…………………………
…………………………

گجرات (جی پی آئی) ملی یکجہتی کونسل کے رہنما آغا پیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ وہ گزشتہ روز ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر علماء کرام دینی مسائل اور ملکی یکجہتی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اور ہمیں چاہئے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنی چاہئے تاکہ وہ اچھے مسلمان بن سکیں یورپ میں ایسے علماء کرام کی ضرورت ہے جو عربی ‘ اردو ‘ انگلش پر عبور رکھتے ہوں اور ہمیں ایسے علماء کرام تیار کرنے چاہئیں جو پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ اس موقع پر قاری کرامت علی نقشبندی بھی موجود تھے۔

…………………………
…………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق کواڈنیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مسعود احمد گجر نے سابق ناظم چوہدری محمد اکبر آف چنڈالہ کے جواں سال بیٹے بلال اکبر چنڈالہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کر ے اور سوگواران کو صبر جمیل دے
…………………………
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے شہر گجرات کا سوریج جگہ جگہ سے بند ہے اور گندہ پانی کئی کئی فٹ تک سڑکوں پر جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے مگر ٹی ایم اے گجرات کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا پرنس چوک ،فوارہ چوک اور ریلوے روڈ کا سوریج اکثر اوقات بند رہتا ہے جس سے سڑک پر گندا پانی جمع ہو جاتا ہے مگر ضرروت اس امر کی ہے کہ ہرسال سوریج کی درستگی کے نام پر لاکھوں کے فرضی بل تو وصول کر لیے جاتے ہیں مگر اس کی درستگی کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی جاتی،اور عملہ کوئی کام کرتا ہے بلکہ ہر ماہ لاکھوں کی مفت کی تنخوائیں وصول کر کے ٹی ایم اے کو نقصان پہنچا رہا ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے آفسران بھی اس کرپشن میں ملوث ہیں
…………………………
…………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی محمدانورشیخ نے ایک بیان میں صدر پریس کلب شادیوال چوہدری تصور زمان کے خلاف واپڈا ایس ڈی او شادی وال ملک پرویز اشرف کی جانب جھوٹی ایف آئی آردرج کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے صحافی تصور زمان کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کی ہے جس کی گجرات کی ساری صحافی برادری مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر صحافی تصور زمان پر جھوٹا مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو ضلع گجرات کے تمام صحافی واپڈا دفتر شادی وال کا گھیراوء کریں گے اور ایس ڈی او کے خلاف نعرے بازی بھی کریں گے