گجرات کی خبریں 14/9/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن،شیر کی یلغار،ی وسی مدینہ سیداں نامزد امیدوار برائے پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین سیدامیرحسن شاہ اور وائس چیئرمین فیصل الیاس چوہدری کی حمایت میں ڈیرہ نامزد امیدوار جنرل کونسلر ظفراقبال گندرہ پر گرینڈ حمایتی اکٹھ،اہلیان گندرہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کردی، حمایت کا اعلان کرنے والوں میں حاجی خادم حسین،ڈاکٹرمنور، چوہدری افتخار گندرہ، چوہدری ذوالفقار،چوہدری رشید ،چوہدری کامران، چوہدری ارسلان رشید، چوہدری اصغر علی، چوہدری عزیز احمد، چوہدری شبیراحمد، چوہدری سبحانی، چوہدری ندیم اکرم چیمہ، چوہدری سلیمان چیمہ، ملک ذوالفقار، حاجی محمداختر گندرہ، محمدسرور گندرہ، چوہدری صفدر،مظہر چوہدری، حاجی دلدار حسین، حاجی غلام احمد، چوہدری ظفرمحمود، محمداکرم، محمداختر، صوبیدار چوہدری غلام رسول،منور زمان گندرہ، ناصرعباس، فیاض احمدگندرہ، بشارت حسین، ریٹائرڈ تھانیدار محمدصفدر، محسن حیات، دلشاد حسین، علی رضاشاہ، محمدعلی ساحل سمیت اہلیان گندرہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیداواران یوسی مدینہ سیداں کی حمایت کااعلان کردیا۔ حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار چیئرمین سیدامیرحسن شاہ آف مدینہ سیداں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے جبکہ کامیاب ہوکر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے اہلیان گندرہ کاشکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میرے سمیت میرے ساتھی امیدواران پر اظہار اعتماد کرکے حمایت کا اعلان کیا،انشاء اللہ تعالیٰ بزرگوں، دوستوں، ساتھیوں کی امیدوں پر پورا اترینگے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے، یونین کونسل مدینہ سیداں کو ماڈل یوسی بنائیں گے،پرائمری سکولوں کو مڈل بنائیں گے جبکہ اقتدار میں آکر فری میڈیکل ڈسپنسری ،دستکاری سکولز اور کھیل کا میدان بھی بنوائیں گے، انشاء اللہ بزرگوں کی رہنمائی کے ساتھ علاقہ کی ترقی کیلئے ہرکام کرینگے اور ہروسائل بروئے کار لائیں گے۔ وائس چیئرمین یوسی مدینہ سیداں فیصل الیاس چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیا دوسری جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات آنے سے پہلے ہی اپنے ویژن کو تبدیل کردیا پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے یوسی مدینہ سیداں سے ریکارڈ ووٹوں کی لیڈ سے جیتیں گے اور اپنے قائد چوہدری رضا علی وڑائچ کا پیغام گھرگھرپہنچائیں گے، امیدوار جنرل کونسلر ظفراقبال گندرہ نے کہا ہے کہ سیدامیرحسن شاہ اور فیصل الیاس چوہدری کی فتح آسمانوں پر لکھی جاچکی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل مدینہ سیداں کی وارڈ گندرہ سمیت پوری یوسی سے فتح یاب ہونگے، امیدوار جنرل کونسلر احسن اشرف آف چک مبارک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جنرل انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات بھی پنجاب بھرمیں جیتے گی اور یونین کونسل مدینہ سیداں سے تاریخی فتح حاصل کرینگے، حمایت کرنے والے دوستوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایک متحد پلیٹ فارم کی حمایت کی۔
۔۔۔۔۔
گجرات(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر سابقہ ناظم نامزد امیدوار چیئرمین حلقہ پی پی110 یونین کونسل 58 گاکھڑا چوہدری اعظم وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی حقیقی جماعت ہے اور اس کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ملک عظیم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس میں ورکر کو برابر کامقام حاصل ہے ،یوسی گاکھڑا ہمارا گھر ہے اور انشاء اللہ یوسی گاکھڑا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے تاریخی کامیابی حاصل کرینگے، دھونس دھاندلی کا دور گزر چکا پولنگ لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے ہماری بھی تیاریاں مکمل ہیں یونین کونسل سے تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے اور31اکتوبر کو ریکارڈ ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوکر سیٹ جیت کرقائدین کو تحفے میں دینگے اورعنقریب ایک بہت بڑا حمایتی اکٹھ ہوگا جس میں یونین کونسل کی اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اور حمایت کا اعلان کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(نمائندہ خصوصی)ممتاز مذہبی وسیاسی شخصیت صاحبزادہ حافظ وقار ایوب بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ عوامی نمائندوں کو ضلع گجرات کی ہریونین کونسل میں بھرپور سپورٹ کرینگے ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمودکی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے،یوسی8 دسوندھی پورہ سے منتخب کردہ عوامی نمائندوں کو سپورٹ کرینگے اور یونین کونسل گاکھڑا کے نامزد امیدوار چیئرمین چوہدری اعظم وڑائچ کی کامیابی کیلئے سردھڑ کی قربانی دینے سے کوئی دریغ نہیں کرینگے ، چوہدری اعظم وڑائچ کی عوامی وسماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بلکہ سیاسی سپورٹ کے بغیر علاقے میں ترقیاتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ عوامی سماجی خدمات کیلئے اپنے ڈیرہ پر24گھنٹے حاضر ہوتے ہیں انتخابات میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ یونین کونسل کے ہر دلعزیز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع بھرکی عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت ہے ان کی کامیابی انکے کردار کی بدولت آسمانوں پر لکھی جاچکی ہے31 اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدواران بھرپور کامیابیوں کے ساتھ فتح یاب ہونگے۔
۔۔۔۔
گجرات(نمائندہ خصوصی) آزاد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل عادووال 42چو ہدری افتخاراحمدوارث اور وائس چیئرمین چوہدری عظمت اللہ سیفی آف ڈھیروگھنہ نے کہا ہے کہ یوسی عادووال سے بھرپور عوامی سپورٹ حاصل ہے اور ریکارڈ ووٹوں کی لیڈ کیساتھ کامیابی حاصل کرینگے ہم ڈرنے جھکنے اوربکنے والے نہیں ہے بلکہ کسی سیاسی سپورٹ کے بغیر کامیابی حاصل کرینگے ،کامیاب ہوکر علاقہ کی عوامی امنگوں کی صیح معنوں میں ترجمانی کرینگے،عوام سابقہ حکمرانوں اور موجودہ حکمرانوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما چکی ہے، انشاء اللہ تعالیٰ اب عوام انکے جھانسے میں نہیں آئینگے۔ انشاء اللہ تعالیٰ عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،حکمرانوں کی اڑھائی سالہ کارکردگی صفر ہے اور عوام کے سامنے ہیں، یوسی عادووال میں ایک اینٹ بھی اس دور میں نہیں لگائی گئی، جبکہ یونین کونسل کی تمام برادریوں کی سپورٹ حاصل ہے اور اقتدار میں آکر یونین کونسل عادووال کو یرغمال بنانے والوں کاکڑا احتساب کرینگے ،ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کرینگے۔
۔۔۔ ۔۔