گجرات کی خبریں 15/9/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل عادووال محترمہ یاسمین ریاض نے سیکرٹری فرینڈز لائنز کلب عامر رضوان گل قادری کے والد محترم حاجی غلام نبی گل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کس طرح کی گڈ گورننس ہے کہ عید کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردو نوش میں خصوصاً سبزیوں کی قیمت میں بے تحا اضافہ ہو گیا ہے اور ہر چیز کی قلت پیدا کی جا رہی ہے حکومت ہوٹلوں پر تو چھاپے مار رہی ہے کیا حکومتی اہلکاروں کی نظر مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کی جانب نہیں جا رہی ہے؟ ۔ قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری ایکشن لیں اور عوام کو مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے بچائیں۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) جذبہ خدمت انسانیت کے ساتھ میدان عمل میں آئے ہیں منتخب ہو کر یونین کونسل ڈوگہ کی محرومیوں کاازالہ کریں گے امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل ڈوگہ چوہدری قدوس عمران برہ نے اپنے خصوصی بیان میں کہا انشااللہ حلقہ کی عوام کی دعاؤں سے فتح مقدر بنے گی علاقہ کے معززین کی مکمل حمائیت حاصل ہے چوہدری قدوس عمران برہ نے کہا کہ خدمت انسانیت نصب العین ہے انشااللہ خدمت نیادور شروع کریں گے۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) سیکرٹری فرینڈز لائنز کلب قاری عامر رضوان عطاری کے والد محترم حاجی غلام نبی گل کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 9 بجے جامع مسجد حاجی عبدالستار خواجگان روڈ میں منعقد ہوگا۔ دعا ٹھیک 10 بجے ہو گی ۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات فرینڈز لائنز کلب کے صدر احسن متین ملک و دیگر ممبران کا تعزیتی اجلاس۔ کلب سیکرٹری قاری عامر رضوان گل کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) پنجاب نعت کونسل کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز صدر شیخ عرفان پرویز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی کے صدر قاری عامر رضوان قادری کے والد محترم حاجی غلام نبی گل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عامر محمود چوہدری’ میاںسہیل منیر’ مرزا الیاس جرال و دیگر شریک تھے۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام قائد اعظم اور دفاع پاکستان کے عنوان سے فکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شیخ عبدالرشید ڈائریکٹر میڈیا جامعہ گجرات’ نے کہا کہ قائد اعظم صرف ایک روایتی سیاستدان نہیں تھے بلکہ قانون اور دفاعی امور کے حوالہ سے گہری نظر رکھتے تھے اور انہی کے مطالبہ پر انگریزوں نے یہاں پر ریگولر سٹیزن آرمی کا آغاز کیا ۔ جس نے بعد میں پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا۔ قدرت نے انہیں بے پناہ قوت اور توانائی عطاء کی تھی وہ خراب صحت کے باوجود مسلسل کام کرتے رہتے تھے وہ کہتے تھے کسی جنرل کی فوج میدان جنگ میں بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے وتو وہ چھٹی نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان اہم عنوان اقلیتیوں کا حقوق کا مسئلہ تھا۔ کیونکہ مسلمان ہندوستان میں اقلیت میں تھے اس لئے انہوں نے مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل ریاست پاکستان کا مطالبہ کیا تھا۔ علی ابرار جوڑا نے کہا کہ 1946ء کے انتخابات پاکستان کے سوال پر لڑے گئے تھیج سمیں قائد نے سیاسی دیا نت کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا اور حصول پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے جیتا ۔ انہوں نے ہمیشہ تلقین کی ہر پاکستانی شہری کو دیانتداری خلوص اور بے غرضی سے پاکستان کی خدمت کرنی چاہئے۔انہوں نے وطن کی خاطر جانیں قربان کر دینے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور جنرل راحیل شریف کے دہشت گردی اور بد عنوانی کے خلاف ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار احمد بھٹہ نے کہا کہ قائد اعظم کے سیاسی اوراہداف میں حصول پاکستان کا معاملہ سرفہرست تھا اور انہوں نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ وہ مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ پرستی سے پاک سماج کی تکمیل چاہتے تھے۔

ممتاز دانشور عارف علی میر ایڈووکیٹ نے گجرات میں قائد اعظم کی آمد کے حوال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالبعلموں کی دعوت پر گجرات تشریف لائے تھے اس وقت گجرات کے تمام وڈیرے یونیسٹ پارٹی کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کمیٹی پارک میں اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ ہم قائد اعظم کے فرمودات میں سماج کی بہتری کیلئے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ عامر محمود چوہدری نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہمارے لئے آزاد وطن حاصل کیا اور پاکستان آرمی کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ ملک کی سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ محمد اشرف منہاس نے برصغیر کی تاریخ میں کوئی سیاستدان قابلیت اور دیانتداری کے حوالہ سے قائد اعظم کی ہمسری نہیں کر سکتا ہے۔ سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ گجرات میں سٹیزن فرنٹ واحد تنظیم ہے جو کہ اپنے کارکنوں کی فکری تربیت کیلئے سیمینار کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔ جس سے تمام شرکاء بھر پور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ چوہدری اورنگزیب نے مقررین سے پاکستان کی تاریخ اور سیاست کے حوالہ سے سوال کئے فکری نشست میں گفتگو میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر ارشد چوہدری’ چوہدری مہر عامر علی ‘ محمد علی جوڑا ‘ ڈاکٹر ثوبان شاہد’ محمد اویس مرزا’ بہادر بھٹی وغیرہ شامل تھے۔ ممتاز شاعر انور سلیم کنجاہی نے قائد اعظم اور یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے خوبصورت شعری کلام سنایا۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) مدینہ سیداں میں سالانہ عرس پاک غوث الاعظم عقیدت و احترام کیساتھ منعقد ہوا۔ جس کی صدرات حضرت پیر صوفی بشیر احمد شاہ رضا قادری چشتی شکوری آستانہ عالیہ فیضان بغداد کراچی نے کی۔ عرس مبارک کی تقریبات زیر نگرانی حضرت پیر صوفی محمد ارشد ہاشمی قادری شکوری بشیری آستانہ عالیہ فیضان بغدادمدینہ سیداں منعقد ہوئی۔ خصوصی آمد پیر صوفی بشیر احمد شاہ گجراتی قادری شکوری چشتی ‘ پیر صوفی ارشد شاہ قادری شکوری’ پیر صوفی ڈاکٹر کامران قادری چشتی شکوری بشیری’ پیر صوفی رفیق شاہ نقیبی ‘ پیر صوفی افضل شاہ نقیبی’ پیر صوفی شاہ نقیبی کی تھی۔ اس موقع پر نعت رسول مقبول ۖ اور منقبت غوث الاعظم پیش کی گئی ۔ دوسری نشست میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز قوال امانت علی و دیگر نے سماع کے رنگ پیش کئے۔ یہ محفل صبح فجر تک جاری رہے نماز فجر کے بعد دعائیہ نشست ہوئی اور حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا ۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے جلالپور جٹاں روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں سست روی کا سخت نوٹس لیا ہے اور کنٹریکٹر کو خبردار کیا ہے کہ 48گھنٹوںمیں کام مکمل نہ ہوا تو اسکا ٹھیکہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سٹریٹ لائٹس کی تنصیت کے منصوبے کا جائزہ لینے کے کیا، ٹی او آر سید یاور عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائمقام ڈی سی او نے عوامی سہولت کے اس منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور واضع کیا کہ عوامی اہمیت کے اس منصوبہ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کمپنی بلدیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مطابق کام بلا تاخیر مکمل کرے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی حکومت اور بلدیہ گجرات کی کاوشوں سے شہر کے بیشتر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس روشن ہو چکی ہیں او ر جلال پور روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کی فوری تکمیل انتظامیہ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ دو دن میں کام کی حوصلہ افزا ء پراگریس نہ ہوئی تو ٹھیکہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر نے یقین دلایا کہ جمعرات تک منصوبے پر کام مکمل کر دیا جائے گا۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) ریٹرننگ آفیسر میاں اقبال مظہر نے مختلف یونین کونسلوں کے چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ہیں۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں ان میں یونین کونسل نمبر 8وارڈ نمبر 5سے جنرل کونسلر کے امیدوار منظور حسین ، یونین کونسل نمبر 10وارڈ نمبر 5سے امیدوار جنرل کونسلر طارق محمود ، یونین کونسل نمبر 11وارڈ نمبر 5کے امیدوار جنرل کونسلر ذوالفقار علی ، یونین کونسل نمبر 8وارڈ نمبر 5کے امیدوار جنرل کونسلر محمد ندیم کے کاغذات نامزدگی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا ووٹ وارڈ سے نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دئیے ۔ ریٹرننگ آفیسر میاں اقبال مظہر نے امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل نمبر 12محمد رضوان کے خلاف مخالف امیدوار کی طرف سے اعتراض کی سماعت کے بعد فیصلہ آج دس بجے تک محفوظ کر لیا ہے ۔ محمد رضوان پر اعتراض ہے کہ اس کا ووٹ یونین کونسل نمبر 12میں نہ ہے ۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کا ری دراصل ملک و قوم کے مستقبل پر خرچ کر نا ہے ان کی بہتر تعلیم و تربیت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تنظیم فلاح انسانیت کے زیر اہتمام سرکاری سکولوںکے طلبہ میں یونیفارم اور شوز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد ارشد، جاوید بٹ، صدر انجمن فلاح انسانیت عدنان بٹ، چوہدری مبشر، خالد بھٹی چیف آفیسر بلدیہ جلالپور جٹاں ضیغم رشید اور بڑی تعداد میں سکولوںکے اساتذہ، طلبہ اور معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائمقام ڈی سی او نے یونین کونسل اخلاص گڑھ اور ملحقہ 19دیہاتوںکے 26سکولوں کے 574مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم اور شوز تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ نئی نسل کو بہتر تعلیم و تربیت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم وسائل کی کمی بھی آڑے آتی ہے ان حالات میں آگے بڑھ کر حکومت کی ذمہ داری میں شراکت کرنیوالی غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوںنے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ بھر محنت کرکے تعلیم حاصل کریں اور ملک و قوم کے لئے باعث فخر بنیں تاکہ وطن عزیز کی ترقی کے لئے اپنا کر دار ادا کر سکیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمار ا مستقبل ہیں ایسے طلبہ وطالبات جنکے والدین انکی تعلیم کے اخراجات برداشت نہیںکر سکتے انکی تعلیم کے لئے صاحب استعطاعت افراد کو آگے بڑ ھ کر اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری ارشد نے فروغ تعلیم کے تنظیم فلاح انسانیت کی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اس این جی او کے عہدے دار مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاںجاری رکھیں گے۔تنظیم فلاح انسانیت کے صدر عدنان بٹ نے بتایا کہ گذشتہ سال انکی این جی او نے دو سو طلبہ کو یونیفارم فراہم کئے تھے جبکہ اس سال پونے چھ سو طلبہ کو یونیفارم اور شوز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تنظیم فلاح انسانیت تعلیم کے ساتھ صحت کے میدان میں بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
……………………………………
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اور دو دن کے دوران انسداد پولیو ٹیموں نے ٹارگٹ 2لاکھ 82ہزار میں سے 2لاکھ 77ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا دیے ہیں۔ ڈی او ایچ ڈاکٹر عابد غور ی نے بتایا کہ 14ستمبر کو انسداد پولیو مہم کے پہلے دن 1لاکھ 44ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا تاہم ان میں سے 1لاکھ 42ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے، 15ستمبر انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن 138000بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف تھا ان میں سے 135000بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم آج 16ستمبر کو بھی جاری رہے گی جبکہ 17سے 18ستمبر تک دو روزہ فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں اور اگر کسی علاقہ میں ٹیم نہ پہنچے تو کنٹرول روم کے نمبر 053-92600112پر اطلاع دی جائے