گجرات کی خبریں 28/07/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) عظیم روحانی پیشواء حکیم پیرزادہ چوہدری گل نواز جٹ رندھاوا ہوتی لا ہوتی علمبردار نے روایتی انداز میں حضرت سید سخی بلاول شاہ نورانی نور بلوچستان کے مزار سے لائی ہوئی چادر حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار کے دربار شریف پر چڑھائی۔ حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کے سلسلہ میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے فقیر’ ملنگ’ نے روایتی انداز میں ڈھولوں کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے دربار شریف پر حاضری دی جن کی قیادت عظیم روحانی پیشواء حکیم پیر زادہ چوہدری گل نواز جٹ رندھاوا نے کی اور دربار شریف پر چادر چڑھائی ، گدی نشین سائیں کانوانوالی سرکار ، الحاج سائیں اختر حسین ‘ ممتاز ماہر قانون قاضی فرخ سجاد ایڈووکیٹ ، سائیں محمد حسین ‘ سائیں پیار علی مالن شاہی و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بہت عجیب روحانی منظر پیش ہو رہا تھا پورا دربار گھنگھروں کی جھنکار اور فقراء کی نعدوں سے گونج اُٹھا اور دربار شریف پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ میلہ کے موقع پر انچارج چوکی گرین ٹائون نے ظلم و ستم اور بربریت کا بازار گرم کر دیا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے ملنگوں’ فقیروں اور درویشوں کی دل شکنی کی اور ان پر تشدد کیا۔ سالہا سال سے یہ فقراء ملنگ دربار شریف پر میلے کے موقع پر حاضری دیتے ہیں اور اپنے اپنے ڈیرے لگاتے ہیں۔ مگر امسال انچارج چوکی گرین ٹائون نے بھتہ نہ ملنے پر ان پر ڈنڈوں ‘ سوٹوں پر تشدد کیا۔ زائرین نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وہ عقیدت کیساتھ دربار شریف پر حاضری دینے آتے ہیں لیکن پولیس کے کرپٹ افسران نے ان پر ظلم و ستم کیا ہے اور میلہ کے فوراً بعد ایک وفد اعلیٰ حکمران سے ملاقات کرے گا اور حقائق سے آگاہ کرے گا۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ میلے پر لگنے والے تمام ٹھیلوں ‘ سٹالوں سے پولیس بھتہ اکٹھا کر رہی ہے اور ہر پولیس ملازم اپنا اپنا حصہ لے کر جاتا ہے۔ DSP سٹی اور DPO گجرات کو اس سلسلہ میں انکوائری کرنی چاہئے۔ اور دربار شریف پر آنیوالے زائرین کی داد رسی کی جائے۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) محلہ سلطان پورہ کی ممتاز شخصیت چوہدری خورشید احمد نے اپنے دوست احباب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس کے مہمان خصوصی چوہدری عطاء اللہ گل اور مظہر اقبال چوہان تھے۔ عید کیک کاٹا گیا اور ملک کی ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر خالد چوہان’ قاری شفیق حیدری’ انجم ‘ ارشد’ ذوالفقار بھٹو’ ابراہیم ‘ عقیل ‘ شریف گجر و دیگر بھی موجود تھے۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) مجاہد تحریک پاکستان و تحریک ختم نبوت مجاہد ملت پیر سید محمود شاہ گجراتی کے 29ویں عرس مبارک کے موقع پر یوم مجاہد ملت و یوم شہنشاہ ولایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔ 31 جولائی بروز جمعتہ المبارک کو مرکز اہلسنت جامع شہنشاہ ولایت میں عظیم الشان محفل منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی(آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت و مجاہد ملت ) کریں گے۔ جبکہ یہ محفل زیر سرپرستی حافظ پیر سید نور حسین شاہ گجراتی منعقد ہو گی۔ خصوصی خطاب جگر گوشہ شہنشاہ ولایت صاحبزادہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی مرکزی صدر اہلسنت یو کے و اوورسیز ٹرسٹ یو کے کریں گے۔ ملک بھر سے عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران گجرات کے صدر سیدانور علی شاہ نے تاجر برادری کے اجلاس کی صدارت کی اورانہوں نے ودہولڈنگ ٹیکس 0.6فیصد جوشریف برادران کی حکومت نے تاجر برادری پر نافذ کرنے کافیصلہ کیاہے اس ظالمانہ ٹیکس کیخلاف گجرات کی تاجر برادری نے سخت غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے اس تاجر کش ٹیکس کیخلاف ہر قسم کے اقدامات کرنے کیلئے تمام تراختیارات مرکزی انجمن تاجران گجرات کودیئے ،اوران کے ہرقدم کی مکمل حمایت کااعلان کیااس موقع پر سید انور علی شاہ صد رمرکزی انجمن تاجران گجرات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے بھی نہ کبھی گھبرائے نہ آئندہ پیچھے ہٹیں گے آل پاکستان انجمن تاجران کااپیل پر ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑیں ہونگے اورپانچ اگست کوضلع گجرا ت میں مکمل ہڑتال ہوگی جب تک یہ ٹیکس واپس نہیں لیاجاتا،اس وقت تک تاجر برادری سراپا احتجاج ہوگی ،چیئرمین مرکزی انجم تاجراں گجرات عالمگیر بوبی پہلوان نے کہاکہ یہ حکومت تاجر کش حکومت ہے یہ پروزور نت نئے طریقوں سے ٹیکس لگاکر تاجر برادری کوتنگ کررہی ہے ہم تاجر برادری کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دینگے افتخار شاکر نے کہاکہ ھکومت میگا ٹیکس واپس لے ،شیخ افضال الرحمن شاد نے کہاکہ اگر ٹیکس واپس نہ ہوا توہم بھرپور احتجاج کرینگے ،خان شبیر نے کہاکہ موجود ہ گورنمنٹ تاجر دشمن ہے ،سرفراز پہلوان نے کہاکہ حکومت فی الفور ٹیکس واپس لے ،عبدالحمید بٹ صدر موتی بازار نے کہاکہ تاجر برادری پر ٹیکس کسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے ،دیگر تاجررہنمائوں نے خطاب کیا،جن میں ظہیر عباس صراف ،شیخ منشاء امتیاز راٹھور ،ملک بابر قذافی ،شیخ ندیم ،اس پغماعہدیدارغیاث الدین پال ،ملک افتخار ،ملک صفدر پغما،ندیم بٹ ،مہرعامر خان قیوم جہانگیر ،مہراکمل بوبی ،افضل ،حاجی افضل شاکر ،شیخ منشاء ،اسد رفیع ،فیصل حفیظ ،فیصل احمد بٹ ودیگر شامل تھے ۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود نے کہا کہ حکومت نے آئی ۔ ایم ۔ایف سے قرضہ اور دیگر مراعات لینے کیلئے ہونے والے مذاکرات سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا جو فیصلہ کیاہے اس سے غریب عوام جو پہلے ہی بری طرح معاشی بدحالی کا شکار ہے مزید بدترین مہنگائی کا شکار ہوجائے گی ، آئی ۔ایم ۔ ایف کو خوش کرنے کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی موجودہ حکومت آئی ۔ ایم ۔ایف کی من چاہی شرائطہ پر قرضہ حاصل کرچکی ہے جس کا بوجھ غریب آدمی کے کندھوں پرڈالا گیا ، انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو اسحاق ڈار معاشی اعشاریوں میں بہتری کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری طرف غریب عوام کی کھال ادھیڑنے سے بھی گریز نہیں کیا جارہا ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئی ۔ ایم ۔ ایف کی ظالمانہ شرائط ماننے سے انکار کردے اور غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے اگر اب بھی حکومت نے عوام کے بدلتے ہوئے رویہ سے سبق نہ سیکھا تو معاملات تلخی کی طرف چل پڑیں گے جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا ، حکومت گیس ، بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو تمام مسائل کا حل گرداننے کی پالیسی پر گامزن ہے جو حکومت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں تو بری طرح ناکام ہو چکی ہے مگر غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا بھی حکومت کو کوئی حق نہیں ہے ۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کا اجلاس خدیجہ عمر فاروقی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب مسلم لیگ ہائوس میں منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو براہ راست انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے انہوںنے کہا کہ موجودہ بلدیاتی آرڈینینس سے خواتین کا استحصال ہوگا اور اس سے پیسے کی سیاست پروان چڑھے گی ،یونین کونسل کی سطح پر چیئرمین، وائس چیئرمین اور منتخب کونسلر ز کے ذریعے منتخب ہونے والی خواتین کونسلر اپنے حلقہ کی نمائندہ نہیں ہوسکیں گی بلکہ وہ الیکشن میں انہیں کامیاب کروانے والے اراکین کی مرہون منت ہونگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی، کنول نسیم، جوائینٹ سیکرٹی تبسم ناز ،سمیعہ طار ق اور دیگرخواتین عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سیدہ ماجدہ زیدی نے کہا کہ 2002کے بلدیاتی الیکشن میں خواتین نے پہلی بار سیاست میں بھر پور حصہ لیا، پورے ملک میں 40ہزار خواتین انتخابات میں کامیاب ہوئیں اور اس کے بعد خواتین کی اکثریت قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں منتخب ہوئیں انہوںنے کہا کہ موجودہ بلدیاتی آرڈینینس دولت کی سیاست کو پروان چڑھانے کا سبب بنے گاجب یونین کونسل کی سطح پر کامیاب ہونے والے مرد خواتین کو منتخب کریں گے اس اقدام سے خواتین کی سیاست کو نہ صرف نقصان ہوگا بلکہ ان کی خوداعتمادی ختم ہوجائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات کنول نسیم نے کہا کہ تین وارڈز کے نمائندے اپنی سیاسی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کو منتخب کرینگے اس اقدام سے عوام کی خدمت ممکن نہیں ہوگی کیونکہ بلدیاتی نظام کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود ہے ۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل کی زیر نگرانی جی ٹی ایس چوک میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال اور اس کی افادیت کے بارے میں بتایاگیا کہ موٹر سائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائے تا کہ دوران سفر خدانخواستہ حادثہ پیش آنے سے سر کی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں تا کہ وہ ٹریفک حادثات سے محفوظ رہ سکیں انہوںنے موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل کی ون ویلنگ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اس سے گریز کیا جائے اور یہ قانون جرم ہے انہوںنے ڈرائیوز حضرات کو بتایا کہ جن گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر نصب ہیں ان گاڑیوں کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے روڈ پر نہ لایا جائے اس مقصد کیلئے اووگرا کی منظور شدہ ورکشاپس سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اس موقع پر چنگ چی ، آٹو رکشہ ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوںاور سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلکٹر بھی لگائے گئے ۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) تحریک استقلال کے مرکزی نائب سدر سید باقر رضوی نے ایک بیان میں ملک محمد حسین اعوان کی فوات پر گہرے صدمے اوردکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے ملک محمد حسین اعوان ایک ملنسار ہمدرد اور عوام دوست شخصیت تھے بابائے جمہوریت نسر اللہ خان مرحوم کے قریبی ساتھیوں میں ان کا شمار کیا جاتا تھا سید باقر رضوی نے کہا کہمجھے کئی بار ملک محمد حسین اعوان کی رہائش گاہ پر نصر اللہ خان سے ملنے کا موقع ملا ،ملک محمد حسین مرحوم زندگی کے ہر شعبہ میں یکساں مقبول تھے ان کی وفات سے گجرات ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو کرٹ کروٹ جنت نصیب کر ے اور پسماندگان کو بھی صبر جمیل دے

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی)دربار عالیہ فضلیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔محفل پاک کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری نے کی۔ جبکہ خصوصی شرکت صاحبزادہ سید فیضان الحسن بخاری قادری نے کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خصوصی خطاب علامہ مظفر قادری نے کیا۔ ہدیہ نعت قاری شفقت اللہ قادری’ مظہر عزیزقادری’ صوفی احسان قادری’ صوفی اقبال قادری’ حافظ محمود’ عطاء جیلانی’ وقار برادران’ ڈوگہ برادران’ ڈاکٹر محمدایوب قادری نے پیش کیا۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی)دربار عالیہ فضلیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف کے درباری ثناء خوان صوفی مظہر قادری آف پھلروان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں پھلروان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج مورخہ 28 جولائی بروز منگل صبح 10 بجے پھلروان میں ختم قل پڑھا جائے گا۔ جبکہ دعا 11 بجے ہو گی۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی)پولیس تھانہ سول لائن کی حدود میں غنڈہ گردی عروج پر ۔ غریب محنت کش نوجوان پر مسلح افراد کا حملہ۔ بندوق اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ چاہ بوڑا کے رہائشی شہباز شفیق ولد شفیق الرحمن پر غلام مرتضیٰ ‘ حماد اور غلام مصطفی وغیرہ نے مبینہ طور پر بندوق اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کر دیا اور نوجوان کو شدید زدو کوب کیا۔ جس کی نتیجہ میں شہباز شفیق شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تھانہ پولیس لائن نے درخواست درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی)آستانہ عالیہ کانوانوالی سرکار کا عرس مبارک جوش و خروش سے جاری ہے۔ ملک بھر سے عقیدت مند جوق در جوق دربار شریف پر حاضری دے رہے ہیں ۔ گھڑولیاں چڑھائی جا رہی ہیں۔ گدی نشین صاحبزادہ الحاج سائیں اختر حسین کی طرف سے لنگر کا خصوصی انتظام ہے۔ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہوئے ہیں۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) سیٹھ محمد علی صراف ‘ سیٹھ فیصل صراف’ آصف خان’ کی رہائشگاہ پر سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کے سلسلہ میں سالانہ محفل منعقد ہوئی جو کہ برائے ایصال ثواب والد مرحوم سیٹھ محمد علی صراف تھی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب خطیب عصر مفتی محمد انصر القادری ، خطیب اعظم یو کے نے کیا۔ جبکہ دیگر مقررین میں علامہ محمد شاہد چشتی تھے۔ ختم شریف اور دعا پیر سید زمان شاہ اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کیا۔ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر سیٹھ مگھہ۔ رانا سہیل۔ مہین۔ سفیان’ سیٹھ آصف’ مہر ندیم ‘ مہر رضا’ مرزا فیصل ‘ ساجد صراف’ سیٹھ ندیم’ افضال الرحمن’ ارشد’ سیٹھ اشفاق’ احمد طہٰ’ اعزاز علی’ محمد دائود جیلانی’ محمد سبحان جیلانی و دیگر موجود تھے۔ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات (نمائندہ خصوصی)ٹی ایم اے یونین گجرات کے صدر رمضان دانش شدید علیل ہو گئے ان کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا کہا ہے جبکہ ان کے پتے کا اپریشن بھی ہو گا ۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) بھمبر روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے باپ ہلاک جبکہ بھائی اور بیٹا شدیدزخمی ہو گئے پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ڈرائیور فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔۔گزشتہ روز اظہر جمیل اپنے ماموں سجاد احمد کے ہمراہ ہسپتال سے دوائی لے کر واپس آرہے تھے کہ میاں عمران مسعود کی کوٹھی کے سامنے ایک تیز رفتار ٹرک نمبر 7979 نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سجاد احمد سکنہ جلال پور جٹاں موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اظہر جمیل شدید زخمی ہو گیا حادثہ کے بعد سڑک پر خون ہی خون بکھر گیا تاہم ٹرک ڈرئیور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا پولیس سول لائن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) چوکی جٹوکل پولیس کے انچارج چوہدری عنصر ساہی نے گجرات سے چوری ہونے والی ایک کار کو منڈی بہاوالدین سے دو گھنٹے کے بعد برآمد کر لیا تاہم کار چور فرار ہو نے مین کامیاب ہو گئے ہیں کار برآمد کرنے پرچوکی انچارج کو ڈی پی او نے شاباش دی ہے

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) سائیں کانواں والی سچی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز بھی ریکارڈ رش رہا میلہ میں ملک بھر سے ظاہرین اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دربار پر حاضری دینے کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا ،میلہ پر گجرات پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں میلہ پر دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں آج میلہ کا تیسرا دن ہو گا ،سائیں کانواں سرکار میں لکی ایرانی اورمیاں فرزند سرکس بھی لگائی گئی ہے جہاں پر بھی سکیورٹی کی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ رش کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

…………………………………………………………
…………………………………………………………
گجرات(جی پی آئی) گوجر خان سائیں محمد حسین کے دربار سے صدر محمد اشرف کی قیادت میں قافلہ میلہ میں شرکت کے لیے گجرات پہنچ گیا ہے قافلہ گجرات ڈیرہ پگانوالہ میں تین دن تک قیام کر ے گا ،سائیں کانواں والی سچی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ڈیرہ پگانوالہ پر بھی جشن کا سماں رہا گوجر خان سے آنے والے قافلہ کو ڈیرہ پگانوالہ پر ٹھہرایا گیا ہے اور میاں عارف سعید پگانوالہ گوجر خان سے آنے والے قافلے کی دن رات خدمت میں مصروف ہیں ،ڈیرہ پگانوالہ پر قافلہ کے قیام اور طعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔