گجرات کی خبریں سید ابدال شاہ سے 16/09/2015

گجرات(سیدابدال شاہ) DSPسٹی سیدغلام مصطفی گیلانی سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین یوسی عادووال چوہدری افتخاراحمدوارث کی خصوصی ملاقات، بہترین کارکردگی اور گجرات میں امن کی فضاء قائم کرنے پر پھولوں کا گلدستہ اور خراج تحسین پیش کیا،ماڈل تھانہ کا وزٹ بھی کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری افتخاراحمدوارث نے کہاکہ ایسے محنتی اور فرض شناس پولیس افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کاجھومر ہوتے ہیں،DSPسٹی سیدغلام مصطفی گیلانی خوش اخلاق اور دیانتدار آفیسر ہیں انکی کارکردگی گجرات میں امن منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ DPOگجرات رائے ضمیرالحق کی قیادت میں DSPسیدغلام مصطفی گیلانی نے DPOگجرات کے محفوظ گجرات پلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جودن رات کوششیں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور گجرات کو امن کاگہوار بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جبکہ DSPسیدغلام مصطفی گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان مال کی حفاظت کرنا فرض اولین سمجھتا ہوں،انشاء اللہ تعالیٰ اپنے فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی جان تک کی پرواہ نہ کرینگے،DPO گجرات ہمارے شیردل کمانڈر ہیں اور انکی قیادت میں گجرات شہرمیں امن وامان کی فضا قائم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیںگے، سائلین کے لئے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں،انشاء اللہ DPOگجرات رائے ضمیرالحق کی قیادت میں سٹی سرکل کے چاروں تھانوں کے علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کردینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( سیدابدال شاہ) چوہدری افتخاراحمدوارث آف عادووال کی چوہدری عمرگجر سے حج پرجانے سے پہلے الوداعی ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،آج حج کی ادائیگی کیلئے وہ سعودی عرب روانہ ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(سیدابدال شاہ)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت آزاد امیدوار برائے چیئرمین یوسی عادووال چوہدری افتخاراحمدوارث ،وائس چیئرمین عظمت اللہ سیفی آف ڈھیروگھنہ نے یوسی عادووال میں انتخابی مہم شروع کردی، معززین سے ڈورٹوڈور ملاقاتیں، آمدہ انتخابات میں مکمل حمایت کی یقین دہانیاں، عنقریب عادووال کی اہم شخصیات گرینڈ اکٹھ میں حمایت کا اعلان کریں گی،چوہدری افتخاراحمدوارث نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارا اپنی یونین کونسل سے الیکشن لڑنا نہیں بلکہ مقصد ہے انشاء اللہ تعالیٰ یوسی عادووال میں امن کی فضا قائم رکھیں گے،جیت کر یونین کونسل کوماڈل یونین کونسل بنائیں گے اور پولنگ لوٹنے اور یونین کونسل کویرغمال بنانے والوں کا کڑا احتساب کرینگے،یوسی عادووال ہمارا گھر ہے اورہمارا یوسی عادووال کی عوام سے نا ٹوٹنے والا رشتہ ہے،ہمارے اخلاق اور سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںسیاست کسی کی وراثت نہیں بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کاڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (سیدابدال شاہ) پاکستان مسلم لیگ ن یوسی مدینہ سیداں کے امیدوار برائے چیئرمین سیدامیرحسن شاہ کی انتخابی مہم تیز،حمایتوں کے اکٹھ، یونین کونسل مدینہ سیداں کی عوام نے وقت سے پہلے ہی چیئرمین منتخب کردیا،سید امیرحسن شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ یونین کونسل مدینہ سیداں سے حمایتوں کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یوسی مدینہ سیداں سے چیئرمین شپ جیت کر قائدین کو سیٹ تحفے میں دینگے،پاکستان مسلم لیگ ن واحد عوام کی نمائندہ جماعت ہے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سواء کچھ نہیں دیا،پاکستان مسلم لیگ ن وطن عظیم سے بحران ختم کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہے،انشاء اللہ تعالیٰ اپنے قائد چوہدری رضاعلی وڑائچ کی قیادت میں امن کا پیغام گھرگھرپہنچائیں گے اور 31اکتوبرکو ریکارڈ ووٹوں کی لیڈ سے کلین سویپ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (سیدابدال شاہ ) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جنرل کونسلر یوسی کالرہ بانٹھ چوہدری تنویر بانٹھ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک عظیم کی دوسری بڑی جماعت ہے انشاء اللہ تعالیٰ جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں جھرلو نہیں پھیرنے دینگے بلکہ بلدیاتی الیکشن کی آمد سے قبل مخالفین کوپاکستان تحریک انصاف کی طاقت کااندازہ ہوگیا ہے،انشاء اللہ تعالیٰ قائدین نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے انکے اعتماد پرپورا اترینگے اور اپنے حلقہ کے بزرگوں کی رہنمائی میں کام کرینگے،پاکستان تحریک انصاف کا پیغام اپنے قائدین چوہدری علیم اللہ وڑائچ،چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں گھرگھر پہنچائیں گے۔ یوسی کالرہ بانٹھ کو ماڈل یوسی بناکر علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News