گجرات کی خبریں 5/10/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) اساتذہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں اور اس شعبہ سے وابستہ افراد جہاں پر اپنا روزگار کماتے ہیں وہ وہیں ثواب بھی کماتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے گزشتہ روز سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ قابل احترام ہیں کیونکہ انہو ںنے ہماری بہترین تربیت کی ہے اور ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم معاشرہ میں سر اٹھا کر بات کر سکتے ہیں۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں اساتذہ کی تعلیم و تربیت اور ان کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کیا جاتا ہے۔ اور انہیں اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔ میں آج بھی ہر روز اپنے استاد پروفیسر ڈاکٹر ، ڈاکٹر احمد حسین قریشی قلعداری کے در اقدس پر حاضر ہوتا ہوں اور انہیں سلام کرنے کے بعد دن کا آغاز کرتا ہوں کیونکہ میری شخصیت سازی میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ استاد کا درجہ والد کے برابر ہے۔ اور ہمارا فرض ہے کہ اپنے استاد کی صحیح انداز میں عزت کریں تاکہ وہ فخر سے ہمارا نام لے سکیں۔ ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس حافظ محمد طاہر نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس اساتذہ کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کر رہا ہے ہمارا مقصد ملک کو ایسے طالبعلم فراہم کرنا ہے جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ طلباء کو چاہئے کہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں اور انہیں عزت بخشیں۔ اس موقع پر طلباء نے اپنے اساتذہ کو کارڈز بھی دئیے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) یو سی 1 کے حلقہ میں تمام علماء کرام آئمہ مساجد’ مریدین’ اور تمام مذہبی لوگوں نے حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی زیر سرپرستی ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس جامع مسجد ضیاء الاسلام اسلام نگر میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت علامہ اصغر علی سعیدی نے کی۔ علامہ قاری محمد عظیم قادری نے ایجنڈا پیش کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ یو سی 1 کے تمام علماء کرام’ مریدین’ آئمہ مساجد’ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی قیادت میں فیصلہ کرینگے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔ اس موقع پر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ تاحال کسی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور مشاورت کے بعد اہل سنت کیلئے بہتر امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اہلسنت کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں اور اسی امیدوار کی حمایت کی جائے گی جو ہمارے منشور کیساتھ متفق ہو گا۔ مولانا علی اصغر سعیدی’ مولانا عبدالمجید ‘ مولانا عبدالحمید’ مولانا اشفاق کوکب’ مولانا عبدالرحمن نعیمی’ مولانا عدیل عطاری’ قاری مقصود رحمت قادری’ مولانا حسین تبسم’ مولانا عظیم رضا ‘ مولانا سلیم سیالوی’ محمد شفیق عطاری’ مولانا عاشق حسین’ حافظ عمر شریف قادری’ مظہر عزیز قادری’ عامر شہزاد’ ظہیر پاشا’ عبدالوحید منشی’ مولانا طارق چشتی’ محمد عرفان سیفی’ ناصر یوسف’ قاری عرفان جلالی’ محمد علی عرفانی’ زین الحق’ غلام حسین سیفی’ حاجی عبدالقدیر’ مولانا فیضان عطاری اور محمد عثمان عطاری’ مولانا نعمان انجم عطاری’ مولانا فیض الرحمن’ مولانا غلام احمد’ مولانا نسیم چشتی’ محمد صفدر قادری’ مولانا شہزاد قادری’ مولانا یحییٰ ‘ مولانا فیصل منیر اشرفی’ مولانا راشد نقشبندی سیفی’ حافظ افضل’ مولانا سمیر اشرفی ‘ محمد اصغر’ محمد حافظ ابوبکر جلالی’ امیر خان’ قاری محمد صفدر قادری’ غلام فرید عطاری’ حسن افضل اشرفی و دیگر بھی موجود تھے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی رہائشگاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کی۔ اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی خادم علی خادم’ چوہدری ظہور الٰہی’ صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ’ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری’ جواد حسین جعفری’ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی او گجرات کی زیر صدارت ہونے والے امن کمیٹی کے اجلاس کے فیصلہ کے مطابق حسینیہ ٹرسٹ کے اراکین نے اپنے تحفظات و مسائل سے آگاہ کیا۔ تاکہ محرم الحرام میں امن و امان قائم رہ سکے۔ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ ہم تمام تحفظات اور معاملات ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں گے۔ یہ وطن ہمارا اپنا ہے گجرات ہمارا اپنا شہر ہے ۔ یہاںکے امن و امان کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 10 میاں پرویز اختر پگانوالہ نے وفد کے ہمراہ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سے ملاقات کی اور ان سے دعا کی درخواست کی۔ اس موقع پر چوہدری علی ابرار جوڑا و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ میاں پرویز اختر پگانوالہ نے درخواست کی کہ الیکشن میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی جائے ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) یفک پولیس اور گجرات پولیس نے شہریوں کو کرپشن کی راہ پر گامزن کررکھا ہے تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس گجرات کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے اے ایس آئی اشفاق اور دیگر عملہ نے لائسنس برانچ میں سرعام رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ جو سائلین رشوت نہیں دیتے ان کو گالی ، گلوچ ، ناروا روایہ اور دست درازی کے ساتھ ساتھ دھکے مارنا معمول بن چکا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے قوانین میں کافی تبدیلی آ گئی ہے لائسنس برانچ کا عملہ ٹریفک پولیس کے شریف آفیسر کیلئے بھی درد سر بن چکا ہے ٹریفک پولیس کے کرپٹ اہلکار نہ صرف لائسنس برانچ میں نئے غیر اخلاقی قوانین متعارف کروا رہے ہیں بلکہ شہر میں تعینات ٹریفک پولیس کے ملازمین بھی شہریوں کو حراساں کرتے ہوئے اور لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے اکثر اوقات نظر آتے ہیں جس سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پریشان ہیں کہ ٹریفک پولیس میں غنڈہ گرد عناصر کا قبضہ ہو چکا ہے، ٹریفک پولیس کو اخلاقیات اور ٹریفک قوانین کی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے جبکہ ڈی پی او آفس کی سیکورٹی برانچ میں تعینات عرصہ دراز سے عملہ بھی آنے والے سائلین سے ناروا رویہ اپنائے ہوئے ہے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول ایسا بن چکاہے جیسے پولیس یورپ کے ویزے جاری کر رہی ہو عرصہ دراز سے تعینات بااثر افراد اور غیر اخلاقی عملہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے جس طرح ڈی پی او رائے ضمیر الحق ، ڈی ایس پی سٹی سیدغلام مصطفی گیلانی ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل ، خوش اخلاق اور فہم و فراست رکھنے والے باشعور اور الفاظ کی ہیر ا پھیری سے شہریوں کے دل جیتے ہیں اس کے برعکس ملازمین کا رویہ قابل افسوس ہے عوامی حلقوںنے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکورٹی برانچ اور ٹریفک لائسنس برانچ کا عملہ معطل کیا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی اور رشوت لیکر محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے کیونکہ عوام پولیس گردی کے واقعات سے تنگ آ چکی ہے جبکہ پولیس نے پولیس گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا بازار بھی گرم کر رکھاہے لہٰذا پولیس ملازمین اور افسران کواخلاقی اور قانونی تربیت کی اشد ضرورت ہے جس پر افسران بالا کو سوچنا ہوگا۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی مدد طلب کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ذمہ دار نے بتایا ہے کہ ضلع گجرات میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے رینجرز کی نفری طلب کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی ہے جبکہ الیکشن مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے اگرعوام اسلحہ کی نمائش کہیں پر بھی دیکھیں تو متعلقہ تھانہ یا پھر پی ایس او برانچ ڈی پی او آفس میں اطلاع کریں یاد رہے کہ بلدیاتی الیکشن جوں جوں قریب آ رہے ہیں ویسے ویسے حالات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام گزشتہ روز گھریلو ملازمین خواتین کے حقوق کیلئے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر لیبر پنجاب سید حسنات شاہ تھے ، تقریب میں مختلف لیبر یونینز کے نمائندوں اور این جی اوز نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیبر پنجاب سید حسنات شاہ نے APFUTUاور پیرزادہ امتیاز سید کی محنت کش مزدوروں کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ پنجاب حکومت یہ چاہتی ہے کہ محنت کش مزدوروں کو آئی ایل او کے ساتھ کیے گئے معائدے کے مطابق حقوق فراہم کیے جائیں جبکہ GSپلس پروگرام کے تحت ٹریڈ میں بہتر ی تب ہی ہو گی جب ملک کا مزدور حوشحال ہو گا اور مزدوروں کو لیبر اور انسانی حقوق میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ رجسٹررڈ ٹریڈ یونین کے ساتھ ملکر حکومت پنجاب دن رات کام کر رہی ہے ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے کرن سینما روڈ ، محلہ سردار پورہ ، ریلوے روڈ ، قاسم پورہ اور دیگر شہر کے علاقہ جات نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں، محلوں ، شاہرائوں میں جہاں گندا پانی کھڑا ہے وہاں پر گندگی کے ڈھیر بھی لگے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے گجرات اور ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی جیسی موذی مرض کا موسم ہے لہٰذا شہر میں نکاسی آب کا نظام اور صفائی کا نظام درست کیاجائے اور متعلقہ محکمہ جات اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اقدامات کریں ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور امیدوار جنرل کونسلر یوسی نارووالی مشتاق احمد بٹ نے اپنی یوسی میں اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں انہوںنے علاقہ کی معزز شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکردگی اور آئندہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ہے مشتاق احمد بٹ نے کہا کہ یوسی نارووالی کی عوام کا احساس محرومی کو ختم کیا جائیگا اور بلا تفریق عوام کے مسائل حل کروائے جائیں گے ہر دور میں یوسی نارووالی کی عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے کامیاب ہو کر عملی طور پر عوامی خدمت کریں گے انہوںنے کہا کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن سے قبل بھی عوام سے رابطہ مہم جاری رکھی اور ان کے تمام جائز مطالبات کو حل کروایا میری کامیابی عوام کی کامیابی ہے پاکستان مسلم لیگ ن ہی اصل عوامی جماعت ہے جو کہ عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام ٹھیکیداری نظام کے خلاف ایک روزہ سیمینار کل 7اکتوبر کو دن 2بجے امتیاز لیبر ہال فیض آباد سرگودھا روڈ میں منعقد ہو گا جس کی صدارت پیرزادہ امتیاز سید کریں گے اجلاس میں گوجرانوالہ ریجن کی رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز کے نمائندے شرکت کریں گے اجلاس میں غیر سرکاری اداروں اور صنعتوں و انڈسٹریوں میں ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ کیلئے اب تک حکومتی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا اور وفاقی ، صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا جائیگا کہ ملک میں ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کڑیانوالہ کے راہنما علی امانت مہر آف بیلجیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن اپنی کار کردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے ملک بحرانوں سے نکالنے کیلئے کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک میں دہشت گردوں سے جنگ سے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر ہوئی ہے کڑیانوالہ ن لیگ کا مضبوط قلعہ ہے انشاء اللہ 31اکتوبر کو یو سی کڑیانوالہ سے چیئر مین کے امیدوارہارون رشید بٹ کو ناقابل شکست اور ریکارڈ ووٹوں سے عوام شیر پر مہر لگا کرانھیںبھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے ہر پولنگ اسٹیشن سے شیر ہی جیتے گا انہوں نے کہا کہ خدمت اور تعمیر و ترقی کے مشن پرچلتے ہوئے ہارون رشید بٹ اپنی بہترین صلاحیتوں کے مظہر اور نوجوان قیادت ہیں 31 اکتوبر کو عوام انھیں کامیاب بناکر اپنی خدمت کا موقع فراہم کریں ہم ان کی جیت کے لئے کسی قسم کی کسر باقی نہ چھوڑیں گے
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ کی زیر قیادت محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کی مشترکہ ٹیم نے جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے 4ہزار لیٹر کیمیکل ملا دودھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لیجانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ٹیم نے کیمیکل کی ملاوٹ زدہ دودھ قبضہ میں لیکر ضائع کر دیا ہے جبکہ پاک پتن کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میںمقدمہ درج کروا دیا ہے انتظامیہ کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بعض افراد ایک کنٹینر کے ذریعے ہزاروں لیٹر کیمیکل کی ملاوٹ زدہ دودھ اسلام آباد کی طرف لیجارہے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ کی زیر قیادت ڈی ڈی او ایچ سرائے عالمگیر ڈاکٹر ممتاز شاہ اور تحصیل سینٹری انسپکٹر سرائے عالمگیر پر مشتمل ٹیم کو کاروائی کی ہدایت کی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر مذکورہ کنٹینر کو روک لیا اور 4ہزار لیٹر کیمیکل کی ملاوٹ زدہ دودھ قبضہ میں لیکر ضائع کر دیا جبکہ دودھ لیجانے والے دو ملزمان یاسین ولد عتیق ، محمد اشفاق ولد نذیر احمد سکنہ پاک پتن کو حراست میں لیکر تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے حوالے کر دیا گیا ہے ٹیم نے اپنی نگرانی میں کیمیکل ملادودھ ضائع کر دیا ہے جبکہ سیمپل تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نواحی علاقوں سے دودھ اکٹھا کرتے تھے بعد ازاں اس میں بڑی مقدار میں پانی ملاتے اور اسے گاڑھاکرنے کیلئے کیمیکل کا استعمال کرتے تھے بعدازاں اس دودھ کو کنٹینر کے ذریعے راولپنڈی اور اسلام آباد لیجا کر فروخت کر دیا جاتا تھا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کریک ڈائون پر فوکل پرسن پنجاب فورڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ کرنے والی مافیا کے خلاف کریک ڈائون بلا تفریق جاری رکھا جائے۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) سپیشل پرائس مجسٹریٹ /اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے زائد نرخ وصول کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 2ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے جبکہ 4گراں فروشوں پر جرمانہ عائد کر دیاہے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے دوران چیکنگ دودھ فروش صغیر احمد کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ بدرالزمان کم وزن روٹی فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر دونوںکیخلاف مقدمات درج کروا دئیے جن گراں فروشوںپر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں عثمان ، رحمت اللہ ،محمد اسلم اور محمد حیات شامل ہیں۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پید اکرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی صنعتی ترقی کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا۔ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں اور نوجوانو ںکو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں بااختیار بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے، ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں میں اب تک اربوں روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ”خود روزگار سکیم” کے تحت نوجوانوں میں 50 ہزار گاڑیوں کی شفاف انداز سے تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں کی کھلی منڈیوں میں گندم کی شدیدکمی کے باعث آٹے کی دستابی بھی قلت کا شکار ہونے لگی ہے 40کلو گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ایک ماہ میں60روپے کے اضافہ کردیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ خوراک نے اس ضمن میں پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔حکومت کے گوداموں میں 48لاکھ ٹن گندم محفوظ ہے حکومت بیڈ گورننس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی خرا ب صورتحال کو نظرانداز کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث گندم کی قیمتوں میں اب ہفتہ وار اور روزانہ بنیادوں پر اضافہ جاری ہے 20کلو آٹے کے تھیلے میں 15روپے اضافہ کردیا گیا اور اس کی قیمت 755سے بڑھ کر770روپے ہوگئی ہے۔انہوںنے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ غریبوں کا استحصال ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائو س میں خواتین عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خدیجہ عمر فاروقی نے آٹے کے ساتھ ساتھ دالوں کی قیمتوں میں بھی20روپے فی کلو تک اضافوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکبری منڈی تھوک مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے دال چنے کی قیمت85روپے سے بڑھ کر100روپے جبکہ سفید چنے کی قیمت میں20روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مونگ کی دال ایک سو تیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی یہی حال دیگر دالوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی آشیر باد سے ان اضافوں کی کھلی چھوٹ دے کر عوام کو دال روٹی سے محروم کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو آٹا دال کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تکلیف نہ دے ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ آٹے اور دالوں کی قیمتوں میں چند ہفتوں کے دوران اضافے واپس لیے جائیں تاکہ غریب اور سفید پوش عوام سکون کا سانس لے سکیں۔
۔۔۔۔۔…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) گریس کرکٹ ٹیم گجرات میں 9اکتوبر کی بجائے 12اکتوبر بروز سوموار کو ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کھیلے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و میچ آرگنائز چوہدری علیم اللہ وڑائچ آف گورالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میچ کے انتظامات کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید ، محمد آصف ، راجہ آصف خاں آج 5بجے ظہور الٰہی اسٹیڈیم کا دورہ کرینگے اور میچ کے حوالے سے کرکٹ پیچ سمیت کیے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور میچ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائیگی چوہدری علیم اللہ گورالی نے کہا کہ میچ کروانے کی تمام تر تیاریاں ہم نے مکمل کر رکھی ہیں گجرات کے باسیوں کو اچھی تفریح فراہم کرینگے قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارز کو انکے درمیان لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ٹی ٹونٹی میچ اپنی نوعیت کا منفر د میچ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری خواش ہے کہ میچ سے گریس ( یونان ) کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گجرات سے اچھی یادیں لیکر واپس جائیں گے
…………………………………
…………………………………

گجرات (جی پی آئی) کڑیانوالہ کے گائوں موضع بہورجھ پور کے رہائشی سانحہ منیٰ سعودی عرب میں شہید ہونے والے میاں بیوی کو جنت البقیع میں سپردخاک کر دیا گیا ۔حج کے دوران سانحہ منیٰ میں شہید ہو نے والے گجرات کے نواحی گائوں بہورجھ پور کے میاں بیوی اصغر علی اور ان کی اہلیہ خالدہ پروین کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا ہے دی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور اے سی گجرات میاں اقبال مظہر آج مورخہ چھ اکتوبر کو ان کے گائوں جاکر فاتھة خوانی کریں گے
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کے سلسلہ میں آج مورخہ چھ اکتوبر دن گیارہ بجے ڈی سی او آفس گجرات میں ڈسڑکٹ کور کمیٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ منعقد ہو گا جس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور دینی جماعتوں کے سرکردہ راہنما شرکت کریں گے تحریک جعفریہ کے ضلعی صدر چوہدری منظوروڑائچ نے کور کمیٹی کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں کور کمیٹی کے تمام ممبران کو اطلاع کر دی گئی ہے
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) تھانہ لاری کے علاقہ امین فین کے قریب میزان بنک کے باہر کمالیہ کے ایک شخص کو گن پوائنٹ پر لاکھوں سے محروم کر دیا گیا لاری ادا پو لیس سوتی رہی ،تفصیل کے مطابق کمالیہ کا ایک شخص شاہد اختر امین فین کے قریب واقع میزان بنک میں تین لاکھ روپے جمع کروانے کے لیے گیا تو بنک کے باہر موجود ایک گاڑی نمبر 6164میں موجود نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اس سے تین لاکھ کء رقم چھین لی اور فرار ہو گئے پولیس لاری اڈا واردات کے ایک گھنٹہ کے بعد بنک پہنچی ،تاہم پولیس لاری اڈا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے یونین کے چیئرمین ملک خرم شہزاد ۔جنرل سیکرٹری خالد گل مشتاق بٹ اور اللہ رکھا سہوترا نے ایک بیان میں چوہدری منتنصر علی چیمہ کو پی ایس او ٹو اے ڈی سی گجرات عرفان علی کاٹھیا مقرر ہو نے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے ان کا پی ایس او بننا ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا اعتراف ہے
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) کڑروں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والا پارکنگ پلازہ ویران ہو گیا ،ٹی ایم اے کا ٹھیکدار سر پکڑ کر بیٹھ گیا ،ٹریفک پولیس کی ناکامی کی وجہ سے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارکنگ پلازہ میں کھڑی کرنے کی بجائے چوک پاکستان میں واقع سرورگولڈ پلازہ کے باہر فری کھڑی کرنے پر زور دیتے ہیں جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے اور شہری پریشانی میں مبتال ہو جاتے ہیں اگر ٹریفک پولیس ان کے خلاف بروقت کاروئی عمل مین لائے تو ٹریفک کے مسائل خود بخود حل ہو جاتے ہیں ،اگر ٹریفک پولیس ان گاڑیوں اور موٹع سائیکلوں کو اٹھا کر پارکنگ پلازہ میں لے جائے تو پھر بھی ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے گجرات کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات اور ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری کاروائی کامطالبہ کیا ہے
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی خصوصی ہدایت پر ایلیٹ فورس نے یونین کونسل دلاور پور میں آزاد امیدوار عمران ارشد کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ناجائز اسلحہ اور ایک چوری گاڑی برآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے
…………………………………
…………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی اور گجرات رائے اعجازاحمد کی خصوصی ہدایت پر گجرات پولیس نے فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے گجرات کے 35 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف گجرات کے مختلف تھانوں میں مقدماد درج کر کے ان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے یا د رہے کہ فیس بک پر سینکڑوں کی تعداد میں منچلوں انے اپنی تصاویر کو خطرناک اسحلہ کے ساتھ اپ لوڈ کیا ہے جس پر ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جیل بھیج دیا ہے پولیس چھاپوں کے بعدکئی نوجوان پولیس کے ڈر روپوش ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ایلیٹ فورس ان کی گرفتاری کے لیے گھر گھر چھاپے مار رہی ہے