گجرات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

Gujarat Operation

Gujarat Operation

گجرات (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر گجرات کے علاقے کنجا میں چھاپہ مارا گیا۔

دہشت گردوں کی موجودگی پر انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوفیں، پستول، تین کلوگرام سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور القائدہ سے ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔