گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

گجرات (جی پی آئی) حلقہ ارباب شعور گجرات کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب منانے کیلئے تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن میاں رشید احمد ٹھیکیدار کی رہائشگاہ پر خصوصی مجلس مذاکرہ منعقدہ ہوئی۔ گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے صدر محفل ممتاز ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر وسیم بیگ مرزا نے کہا کہ ہم حلقہ ارباب شعور کے تحت جمہوریت کی عدم موجودگی میں یوم جمہوریہ منایا ہے آج ہم تاریخ اور نظریاتی ‘ سماجی اور فکری رویوں سے کہیں دور جا چکے ہیں۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنز پروفیسر شیخ عبدالرشید نے کہا کہ تاریخی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے کبھی مذہبی ریاست کے قیام کی بات نہیں کی تھی۔ 1940ء کی قرار داد بھی کسی اسلامی ریاست کے قیام کا مطالبہ نہیں ہے بلکہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہے۔ قائد اعظم نے اکنامک ریفارمز کمیٹی میں قیام پاکستان سے قبل کانگریسی ماہروں بشیر زیدی اور ڈاکٹر ذاکر حسین کو شامل کیا تھا۔ ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جناح کے تصور پاکستان کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشش کی جائے جہاں پر عوام کو سماجی اور معاشی انصاف حاصل ہو۔ ممتاز قانون دان بشیر احمد بٹر ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کو آئینی حقوق دلوانے اور ہندو اکثریت کے ظلم و ستم سے بچانے کیلئے پاکستان حاصل کیا تھا۔ اس موعق پر سید افضال محمود’ نثار الدین ساجد راٹھور’ شیخ ساجد محمود اور چوہدری محمد شریف ایڈووکیٹ نے بھی مذاکرہ میں حصہ لیا۔ تقریب میں سیف الرحمن سیفی’ ممتاز پنجابی شاعر عارف گجراتی’ منیر چشتی کنجاہی’ اشرف نازک کنجاہی’ آزاد گجراتی’ ڈاکٹر ثاقب آکاش’ احسان فیصل کنجاہی’ سعید اختر’ سعید ارشد’ نور بھٹی اور اشرف کنجاہی نے کلام سنایا۔

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture