گجرات کی خبریں 14/1/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب چیئرمین برائے یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل عباس شاہ ‘ وائس چیئرمین سید خالد محمود شاہ ‘ نے اپنے پینل کے ہمراہ حلف اُٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ تقریب حلف برداری کے دوران سیداں سید عقیل عباس شاہ ‘ وائس چیئرمین سید خالد محمود شاہ نے اپنے پینل جنرل کونسلر سید سجیل عباس شاہ ‘ سید عامر عباس شاہ’ سید طارق حسین شاہ’ چوہدری محمد اکرم’ چوہدری منصور اصغر’ سید احسان حیدر شاہ نے حلف اُٹھا لیا۔ ریٹرننگ آفیسر نجم ریاض سیٹھی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیاقت علی چٹھہ ‘ سید ارتضیٰ حیدر شاہ و دیگر مسلم لیگی رہنما اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے آفس گجرات میں یونین کونسل نمبر 1تا 6 میونسپل کارپوریشن گجرات کے نو منتخب بلدیاتی اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ ریٹرننگ آفیسر محمد افضل بٹ نے نو منتخب بلدیاتی اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ ٹی ایم او خرم ترہنگی’ ٹی ایم اے کے افسران و سیاسی و سماجی شخصیات سمیت میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں بھر پور کام کریں گے اور نو منتخب بلدیاتی نمائندگان عوام کی توقع کے مطابق اپنے علاقہ جات میں کام کریں گے۔ ہمارا بھر پور تعاون انکے ساتھ رہے گا۔ نو منتخب چیئرمین حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ہم تمام منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ہم ہمیشہ ان کی کامیابی کیلئے تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کونسلر کے دائرہ اختیار میں ایک چنگ چی گاڑی ہو گی جو وہ اپنے وارڈز میں شاپر وغیرہ میں کوڑا اکٹھا کروانے کا ذمہ دار ہو گا جبکہ وائس چیئرمین کے پاس گاڑیاں ہوں گی جو کہ کوڑا اٹھوائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندگان کی مدد سے عوامی مسائل حل کریں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کیلئے کامیاب ہوئے ہیں اور عوامی خواہش کے مطابق کام کریں گے۔ ہم کسی ایک جماعت کے نہیں تمام جماعتوں کے نمائندے ہیں ۔ وائس چیئرمین وحید مرزا نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ وائس چیئرمین سہیل بٹ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے پلیٹ فارم سے علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی درگارہ آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف سے سجادہ نشین سید احسن میاں اشرفی جیلانی آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف انڈیا نے جامع قادریہ احسن المراتب بانٹھ روڈ گجرات کا دورہ کیا۔ جس کی دعوت انہیں یو کے میں خطیب العصر مفتی محمد انصر القادری نے دی تھی۔ گجرات پہنچنے پر جی ٹی روڈ پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ محمد عمران شاہد قادری’ مفتی محمد صفدر کی سربراہی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل جلوس نے ان کا استقبال کیا انہیں ہار پہنائے ۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ انہیں جلوس کی شکل میں جامع قادریہ احسن المراتب لایا گیا جہاں علامہ محمد شاہد چشتی’ محمد اکرم دیوانہ’ سید قلب عباس شاہ’ سید عقیل شاہ’ سید امجد شاہ’ صاحبزادہ طیب القادری’ محمد امین شاہ’ حاجی وقار شاہ’ محمد اسلم قادری’ حافظ حسنین ظہیر بٹ’ محمد افضل قادری’ محمد انصر قادری’ سعید قادری’ شاہد قادری’ محمد ارسلان ‘ محمد شاہد اقبال’ محمد خلیل و دیگر نے انکا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسلام امن اور روحانیت کا مذہب ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید احسن میاں اشرفی جیلانی آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف انڈیا نے جامع قادریہ احسن المراتب کے دورہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس میں برداشت اور صبر و تحمل کا سبق دیا جاتا ہے۔ اور برصغیر پاک و ہند میں تمام آستانے امن کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔ آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف کا فیض دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ مبلغین اسلام امن و شانتی کا درس دے رہے ہیں۔ مفتی محمد انصر القادری نے گجرات میں یہ شاندار مدرسہ شروع کیا ہے جس میں حفظ ‘ درس نظامی ‘ ناظرہ و دیگر علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جس طرح یورپ میں مفتی محمد انصر القادری کام کر رہے ہیں پاکستان میں بھی انکا کام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد انصر القادری نے بذریعہ ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم احسن میاں اشرفی جیلانی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انکی توقعات کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر علامہ محمد شاہد چشتی نے کہا کہ مفتی محمد انصر القادری اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے شاندار ادارہ قائم کیا ہے۔ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور اسلام کا نام روشن کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام جامعہ مدینة الاسلام (مرکز تبلیغ اسلامی) نزد دربار سائیں کرم الٰہی سرکار رحمتہ اللہ علیہ المعروف سائیں کانوانوالی سچی سرکار میں گزشتہ روز مکمل حفظ القرآن کا ایک شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں گجرات کے مختلف مدارس کے طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی ای ڈی او پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ مینیجر آفیسر ساجد رئوف اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس گل تھے۔ حفاظ کرام نے اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کے مختلف حصوں کی تلاوت کی۔ پہلی پوزیشن صحال کرنے والے طالب علم حافظ حبیب الرحمن کو الیاس گل نے پانچ ہزار نقد اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم حافظ علی حسین کو ای ڈی او پرویز اختر نے تین ہزار نقد اور اعزازی شیلڈ سے نوازا جبکہ تیسری پوزشین کے حقدار حافظ غفار احمد کو ڈسٹرکٹ مینیجر آفیسر ساجد رئوف نے دو ہزار روپے اور شیلڈ ید۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے جامعہ مدینة الاسلام کے اساتذہ اور طلباء کی بے حد تعریف کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مقابلے طلباء میں لگن اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سیالکوٹ چیمبرز برائے کامرس وا نڈسٹری کے آٹھ رُکنی وفد نے نائب صدر سید احتشام اظہر کی قیادت میں جامعہ گجرات کا دورہ کیا اور جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے انکی عملی و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے سماجی و معاشری ترقی کے لیے جامعہ گجرات میں حال ہی میں قائم کیے جانے والے بزنس انکوبیشن سنٹرکی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات تینوں اضلاع گجرات ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے اور اس جامعہ کے قیام سے اس علاقہ کی علمی سرگرمیوں کو مہمیز ملی ہے۔ وفد نے جامعہ گجرات پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے ان کی دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر ضیاء نے وفد کے ارکان سے اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ حقیقی سماجی و معاشرتی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے طلبا و طالبات میں سماجی ترقی کے احساس اور انٹرپرینیئر شپ کی مہارت کو پروان چڑھانا ضروری ہے۔ جامعات کا اصل فریضہ نوجوان طلبہ کو زندگی کے عملی میدانوں میں کامیاب بنانے کے لیے انکی راہنمائی کرنا ہے۔ جامعہ گجرات اس علاقہ کی صنعتی دنیا سے اپنے روابط کو مضبوط بناتے ہوئے علمی تحقیق کے نتائج کو صنعت و حرفت کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کی خواہاں ہے۔ ڈاکٹر ضیاء نے مزید کہا کہ جامعہ گجرات مختلف صنعتی اداروں کے ساتھ پہلے ہی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کر چکی ہے اور جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات اپنی علم و دانش اور تحقیق کو مُلکی صنعت کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ مقامی صنعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مختلف منصوبہ جات کو پروان چڑھانے کے لیے غیر ملکی کنسلٹنٹوں کا سہارا لینے کی بجائے مقامی ماہرین و صاحبان علم کا سہارا لیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ گجرات کا ORICان مقاصد کو حاصل کرنے کے سلسلہ میں پرُ عزم ہے اور ابھی حال ہی میں جامعہ گجرات میں بزنس انکو بیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کنسلٹنٹBICمحمد حیدر معراج نے سیالکوٹ چیمبرز کے وفد کو بزنس انکوبیشن سنٹر کی سرگرمیوں اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نائب صدر سید احتشام اظہر نے یقین دلایا کہ سیالکوٹ چیمبرزBICجامعہ گجرات کے منصوبہ جات کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ مقامی صنعتوں کے فروغ اور ترقی کے لیے جدید علم کی مختلف جہتوں سے استفادہ بہت ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نوجوان نسل کو معاشرہ کا کامیاب فرد بنانے کے لیے ان میں انٹر پرینئیر شپ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا لازمی ہے۔ ہمارے باصلاحیت اور عملی صلاحیتوں سے مالا مال نوجوان طلبا و طالبات ذہین و حساس ہونے کے ساتھ ساتھ خدمت وطن کے جذبہ سے بھی مامور ہیں۔ جامعہ گجرات نے بزنس انکوبیشن سنٹر کے قیام کو عمل میں لا کر ایک بہت بڑی قومی خدمت سر انجام دی ہے۔ طلبا و طالبات کا جذبۂ بے پایاں اس بات کا مظہر ہے کہ وہ BICکے ذریعے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو ملک و قوم کی فلاح و بہبود کا مقصد اوّلین بناتے ہوئے زندگی کے عملی میدانوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کریں گے۔ ان خیا لات کا اظہار معروف انٹر پرینیئراور کنسلٹنٹ بزنس انکو بیشن سنٹر جامعہ گجرات محمد حیدر معراج نے BICکے تحت بزنس پلان کمپی ٹیشن کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ گجرات میں حال ہی میں بزنس انکوبیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تعارفی تقاریب کے بعد طلبا و طالبات کی مختلف ٹیموں کی جانب سے تقریباً148کاروباری منصوبہ جات پیش کئے گئے۔ جامعہ گجرات کے ORICکے زیر اہتمام ایک کمیٹی نے ان منصوبہ جات کا جائزہ لینے کے بعد32منصوبوں کو قابل عمل قرار دیا۔ اب ان 32منصوبہ جات کی مزید جانچ پڑتال اور پرکھ کے لیے پانچ روزہ تربیتی کیمپ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس تربیتی کیمپ کے دوران کاروباری ترقی، مارکیٹنگ پلان، ڈیزائن کی اثر پذیری، نیٹ ورکنگ اور کاروبار کا آغاز کرنے کے حوالہ سے ان 32منصوبہ جات کا مزید جائزہ لیتے ہوئے تجزیاتی بنیادوں پر ان میں سے 15منصوبہ جات کو پروان چڑھانے کے لیےBIC طلبا و طالبات کی ان ٹیموں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنانے میں مدد دے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلی تین ٹیموں کو جامعہ گجرات کی جانب سے کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی معاونت بھی دی جائے گی جبکہ باقی بارہ ٹیموں کو بزنس انکوبیشن سنٹر سرمایہ کار تلاش کرنے میںمدد دے گا۔ تربیتی کیمپ کی پانچ روزہ ورکشاپوں میں طلبہ کی راہنمائی کے لیے مختلف کاروباری موضوعات پر محمد حیدر معراج، محمد یعقوب، مبشر سعید، مظہر عباس ، ڈاکٹر مدثر اقبال، افتخار حسین، توشیبا سرور، طاہر چوہدری اور اویس نصیر آگاہی بخشیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سوئی نادرن گیس کمپنی نے گجرات ریجن میں کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈائون تیز کر دیا ہے اور ایک ہفتہ کے دوران مختلف علاقوں سے کمپریسر استعمال کرنے والے درجنوں صارفین کے گیس کنکشن تین ماہ کیلئے منقطع کر دئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ریجنل جنرل منیجر احسان اللہ بھٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈائون کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جسکی قیادت انجینئر میاں نذیر حسین کر رہے ہیں ، ٹیم نے شہریوں کی نشاندہی پر ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہائوالدین کے علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع جو تین ماہ تک بحال نہیں کیے جائیں گے انہوںنے شہریوں سے کہاکہ اگر ان کے ارد گرد رہائشی پذیر کوئی شخص اپنے گھرمیں کمپریسر استعمال کررہا ہے تو وہ اس کی اطلاع چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ کے موبائل نمبر 0332-4234141 پر کال یا ایس ایم ایس کر کے یا ان کے دفتر کے فون نمبر053-9260234پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری محمد اعظم دیونہ کے بھانجے اور چوہدری محمد چوہدری صفر علی اور چوہدری منشاء علی اور چوہدری محمد عنصر کے بھائی حافظ اسجد علی چشتی کا ختم قل ڈیرہ چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے اور سابق ناظم یوسی دیونہ چوہدری مظہر اقبال دیونہ کے ڈیرہ پر پڑھا گیا جس میں صابزدہ بشیر باولی شریف نے خصوصی خطاب کیا منبر پر سید صابر شاہ موجود تھے مرکزی ناظم دعوت تحریک منحاج القران علامہ ساجد قادری شرکت کرنے والوں میں چوہدری محمد افضال دیونہ چوہدری شہزاد اقبال دیونہ چیئر مین چوہدری ظفر اقبال سابق ناظم یوسی دیونہ چوہدری اعجاز حسین وائس چیئر مین چوہدری رضا علی ممتاز چوہدری محمد سرور چک مرتضیٰ چوہدری سجاد حسین رحمت سنٹر چوہدری محمد یوسف چھنی قاری عاصم رفیع میر چوہدری اصغر میانواںامتیاز علی پہانوالی ھاجی ارشد گاکھڑی چوہدری ناصر چک بانسریاں میں سلطان میانہ نواں چوہدری تصور کونسلر چھنی چوہدری محمد عنصر دیونہ چوہدری زمان دیونہ شبیر انصاری چوہدری اصغرچیئرمین دتیوال چوہدری عدالت خواصپور راجہ شوکت وکٹر چوہدری محمد اعظم ،اعظم ہوٹل ڈاکٹر غلام مصظفی شاھد علامہ شاجد قاردی راجہ کامران اور ملک محمد آصف نے انتظامی امورسر انجام دیے،مرحوم کے نام پر چھنی چوک کے قریب نیا درس تعمیر کیا جائے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شادیوال روڈ کا دورہ کیا اور 17کروڑ روپے لاگت سے جاری کارپٹ روڈ اور سٹرک کے اطراف سیوریج نالوں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، چیئرمین حاجی ناصر محمود ، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بشیر احمد بھٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رامتلائی چوک تا ہریاوالہ پھاٹک کارپٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ نہایت اہم ہے ، کروڑوں روپے لاگت کے اس منصوبے پر انتہائی معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ شہری تادیر اس پراجیکٹ سے مستفید ہو سکیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سٹرک کے اطراف سیوریج نالے کی تعمیر کے دوران تمام تکنیکی امور کو مد نظر رکھا جائے تاکہ پانی کا نکاس آسانی سے ممکن ہو سکے جبکہ پانی کے تیزی سے نکاس کے لئے کالرہ پھاٹک کے قریب ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ ڈی سی او نے سیوریج کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ مین ہولز کا لیو ل سٹرک کے برابر رکھا جائے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر سے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، ضلع بھر کے ریٹرننگ افسران نے عوامی نمائندوں سے حلف لیا۔عامر ہال ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلکس میں منعقدہ تقریب حلف بردار ی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر یونین کونسلوںکے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے حلف اٹھانے پر بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دی اور انہیں فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کی فلاح و بہبود، انہیں سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل کے حل کے لئے اپنا موثر کردا ر ادا کریںخصوصا اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی نگرانی کی جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ یونین کونسلوں میںنکاح، پیدائش و اموات کے اندراج کے اجراء اور دیگر امور کو سہل اور شفاف بنایا جائے ، سیکرٹری یونین کونسلز کے کام پر نظر رکھی جائے اور تمام امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبہ جات میں حکومت کی معاونت کے ساتھ بلدیاتی نمائندے امن و امان کے لئے بھی اپنے علاقوں پر نظر رکھیں تاکہ کوئی وطن دشمن ملک پاکستان کی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے لئے خطرہ نہ بن سکے۔ اس سے قبل ریٹرننگ آفیسر انجم ریاض سیٹھی نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ دریں اثنا ریٹرننگ آفیسرز میاں اقبال مظہر، احمد رضا سرا، شعیب نسوانہ، حافظ جمیل، محمد رفیق، امجد کلیر، محمد شاہد، محمد اشرف، الطاف جگ، بشیر احمد بھٹی،ڈاکٹر سید ممتاز حسین، ڈاکٹر عابد غوری، شفقت منیر، عمر شجاع و دیگر نے بھی بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممبر پنجا ب اسمبلی حا جی عمر ان ظفر نے بلد یا تی نما ئندوں کو حلف اٹھا نے پر مبا ر کبا د پیش کی اور اپنی ذمہ داریا ں سنھبا لنے پر نیک خو ا ہشا ت کا اظہا رکیا ،حا جی عمر ان ظفر نے کہا کہ بلدیا تی نما ئند وں کو ان کے علا قے کی عو ام نے جو ذمہ داری سو نپی ہے وہ اس کو ایما ند اری سے سر انجا م دیں، اور علا قہ کی عوام کی فلاح و بہبود، انہیں سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل کے حل کے لئے اپنا موثر کردا ر ادا کریں،حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے منتخب چیئر مین،وائس چیئر مین اور کو نسلر زکسی بھی لحا ظ سے اپنے علا قے کی عوام کو ما یو سی نہیں کر یں گئے ، انشا اللہ گجرات سٹی سے حا جی نا صر محمو د ہی میئر ہو نگے ،حا جی نا صر محمو د کی قیا دت میں تما م منتخب بلد یا تی نما ئند گا ن شہر کی تر قی کیلئے بھر پو ر کا م کر یں گئے،حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا اصل مقصد تو اس ملک اس شہر کی تر قی کیلئے کچھ کر نا ہے ،یہ عہد ے اور اسٹیٹس کو ئی حیثیت نہیں رکھتے ،بلد یا تی نما ئند گا ن اپنے علا قے کی تر قیا تی کا مو ں کی خو د نگر انی کر یں اور یو نین کو نسل کے تما م مر احل کو شفا ف طر یقے سے چلا ئے ،انہو ں نے مذ ید کہا کہ مسلم لیگ ن کے منتخب نما ئند گا ن ہر پلٹ فا رم پر اپنے علا قے کی عو ام کے سا تھ چلیں گئے،اور ان کے ہر جا ئز کا م کو اپنی ہر کو شش سے پو ر ا کر یں گئے،اور عو ام کی تو قعات پرپو ر ا اتر یں گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ شہبازشریف کے منہ سے 8 سال بعد تو یہ سچ نکلا کہ لاہور رنگ روڈ کی تعمیر پرویزالٰہی کا منصوبہ تھا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران شہبازشریف کے اس بیان کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کے بھائی کامران کیانی کو پرویزالٰہی حکومت نے دیا تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہبازشریف جنرل اشفاق پرویزکیانی اور کامران کیانی کے خلاف اتنی دیر یعنی 8سال کیوں خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ جہاں تک بنی تھی اس سے آگے اس منصوبہ میں توسیع کا کام شروع نہیں کیا جا سکا کیونکہ شریف برادران کی اپنی زمینیں اس کی زد میں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں وزیراعلیٰ کے سر یا انگلی ہلانے سے فیصلے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی میں خود ٹھیکے وغیرہ دیتا تھا بلکہ مجھے تو ٹھیکہ داروں کا کوئی پتہ نہیں ہوتا تھا اور یہ تمام کام شفاف نظام کے تحت کیا جاتا تھا اسی طرح رنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی پری کوالیفکیشن کے بعد میرٹ پر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی چیف منسٹر کا کام ہے کہ وہ ٹھیکیدار کو جانتا ہو، یہی وجہ ہے کہ میری حکومت نے 55ہزار کلومیٹر سڑکیں، رنگ روڈ، انڈر پاس بنائے لیکن مجھے ٹھیکیداروں کا پتہ نہیں تھا، بلکہ ایک شفاف سسٹم کے تحت ٹھیکے دیتے ہوئے دیکھا جاتا تھا کہ کرپشن یا کوئی سرکاری ملازم اس میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میرے دور میں ہر کام اوپن ہوتا تھا اب تو اربوں روپے کے اورنج لائن منصوبہ کی دستاویزات بھی ابھی تک سامنے نہیں لائی گئیں، موجودہ ٹھیکیداری نظام کرپشن پر مبنی ہے اور کسی نظام کے بغیر وزیراعلیٰ گھر بیٹھے ٹھیکے دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اورنج لائن میں لوگوں کے مکان، دکانیں، بلڈنگیں، روزگار چھینا جا رہا ہے، متاثرین واویلا کر رہے ہیں لیکن کوئی ان کی سننے والا نہیں، ہم نے رنگ روڈ اور دیگر منصوبے بنائے لیکن ایک بھی متاثرہ شخص کے احتجاج کی نوبت نہیں آئی کیونکہ مارکیٹ ریٹ سے ڈبل رقم ادا کی گئی تھی۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے ٹی ایم اے گجرات نے 1کروڑ 24لاکھ روپے کی لاگت سے 3جدید آٹو میٹک کمپکٹر خرید لئے ہیں جو روزانہ 24ٹن سالڈ ویسٹ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ،ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور چیئرمین حاجی ناصر محمود کے ہمراہ جدید مشینری کا افتتا ح کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید مشینری کی شمولیت سے ٹی ایم اے کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت بہت بہتر ہو جائے گی اور روایتی طریقہ سے جدید طریقہ کار کی وجہ سے صفائی کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے جدید مشینری کی خریداری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ خوبصورت گجرات پراجیکٹ کو حقیقی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوںنے ٹی ایم اے کے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں تاکہ گجرات کو ملک اور صوبے کے خوبصورت اور صاف ستھرے شہروں میں شامل کیا جا سکے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، چیئرمین حاجی ناصر محمود نے جدید مشینری کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب تمام درکار وسائل فراہم کر رہی ہے۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے بعد شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ریٹرننگ آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںمیاں اقبال مظہر نے لالہ موسیٰ اور گجرات میں یونین کونسلوںکے نومنتخب نمائندوں سے حلف لیا، اس سلسلے تقریبات عامر ہال اور بلدیہ آفس لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئیں۔ریٹرننگ آفیسر/اے سی کھاریاں نے نومنتخب ارکان کو مبارکبا د دی اور انکی کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات نور العین نے گراں فروشی کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 5قصابوں اور 1سبزی فروش کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے عوامی شکایات پر جلالپور جٹاں کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی اور گراں فروشی میں مرتکب پائے جانے والے قصابوں امداد حسین ، نوید ، نصر بٹ ، بھولا ، صابر سبزی فروش ودیگرکے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میونسپل کمیٹی کنجاہ کے نومنتخب 11کونسلرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ جمیل احمد نے کونسلرز سے حلف لیا۔ حلف وفاداری کی ایک پروقار تقریب بلدیہ کنجاہ میں منعقد ہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض چیف آفیسر بلدیہ کنجاہ چوہدری ارشاد احمد وڑائچ نے سرانجام دئیے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہ رسالت ۖ میں ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کیے گئے ۔ چیف آفیسر چوہدری ارشاد احمد وڑائچ نے ریٹرننگ آفیسر سمیت تمام نومنتخب کونسلرز کو ہار پہنائے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے کونسلرز سے حلف لیا ۔ حلف اٹھانے والے کونسلرز میں وارڈ نمبر1سے محمد اشرف نائیک، وارڈ نمبر2سے چوہدری خرم وڑائچ ایڈووکیٹ ، وارڈ نمبر3سے چوہدری نثار احمد گوندل ، وارڈ نمبر4سے شہزاد احمد ، وارڈ نمبر5سے رضوان الحق راٹھور، وارڈ نمبر6سے چوہدری مدثر وڑائچ ، وارڈ نمبر7سے آصف عرفان گوندل ، وارڈ نمبر8سے طارق محمود بٹ ، وارڈ نمبر9سے احسان الحق مغل ایڈووکیٹ ، وارڈ نمبر10سے چوہدری فیاض احمد کوروٹانہ ایڈووکیٹ ، وارڈ نمبر11سے حاجی محمد انور رحمانی شامل ہیں ۔ نومنتخب کونسلرز کی نمائندگی کرتے ہوئے احسان الحق مغل ایڈووکیٹ ، چوہدری فیاض احمد کوروٹانہ اور خرم شہزاد وڑائچ نے ریٹرننگ آفیسر اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شفاف الیکشن کی بدولت عوام کے فیصلہ کے مطابق آج ہمیں خدمت کا موقع ملا ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کنجاہ کے صدر میر صلاح الدین ، سابق ناظم کنجاہ رانا مقصود احمد ،صدر مرکزی انجمن تاجران کنجاہ سیٹھ قمر خورشید صراف، سابق چیئرمین چوہدری محمد اسلم ساہی ، کنجاہ پریس کلب کے صدر یاورعباس ، سابق صدر شہباز سرور بٹ ، سابق صدر احسان فیصل کنجاہی ،صحافی محمد بلال بٹ ، چوہدری جہانزیب گوندل ، چوہدری کاشف سیال ، چوہدری مبشر اقبال وڑائچ، میر محمد اکرام، مہر محمد اکرم ،محمد اصغر انصاری ، منیر احمد چوہان ، منیر چشتی کنجاہی ، محمد یونس چشتی ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کنجاہ عبدالرحمن مرزا، سابق وائس چیئرمین حاجی نورمحمد آرائیں ، کرنل (ر)حسنات احمد سوہی سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پولیس چوکی کنجاہ کے انچارج سب انسپکٹر سید عباس علی شاہ نے نفری سمیت سیکورٹی کے بہترین انتظام کیے ۔ تقریب کے آخر پر شرکاء کو ریفریشمنٹ دی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کنجاہ کے صدر میر صلاح الدین نے میونسپل کمیٹی کنجاہ کے نومنتخب کونسلرز کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے مقامی سیاست کا عملی آغاز ہوچکا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق بلدیاتی اداروں کو بحال کرکے اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچارہی ہے ۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب کونسلرز اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں گے اور کنجاہ کے تعمیر وترقی کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کنجاہ کی تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110کے قائد چوہدری رضا علی وڑائچ کی کاوشوں سے انشاء اﷲ کنجاہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) میونسپل کمیٹی کھاریاں کے نومنتخب 9کونسلروں نے حلف اٹھا لیا جبکہ 2ممبران چوہدری اسفند اصغر، چوہدری عرفان احمد چھپر جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے وہ حلف نہیں اٹھا سکے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف مخالفین نے عدالتوں میں کیس دائر کئے ہوئے ہیں حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ(ن) کے حاجی محمد اسلم خان، عبدالقیوم بھٹی، حاجی جاوید ملک اور ظفر مجید بٹ جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری ثاقب محمود ایڈووکیٹ، شیخ محمد حفیظ، ملک اختر محمود اعوان اور لال خاں گوندل شامل ہیں R.O ڈاکٹر عابد غوری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے حلف لیا اس موقع پر R.O ڈاکٹر عابد غوری نے نومنتخب کونسلرز کو مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے صاف، شفاف اور غیر جانب دارانہ انتخابات کرانے میں کامیاب ہوا۔ آئندہ بھی آپ کے محکمہ صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں میں مختلف مقامات پر تقریبات کے دوران متعدد یونین کونسلوں سے نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں نے اپنے اپنے آر اوز سے حلف لے لیا اس سلسلہ میں سول ہسپتال کھاریاں میں دو تقریبات جبکہ TMA ہال کھاریاں میں مختلف اوقات میں 3تقریبات ہوئیں جن میں حلف لیا گیا نومنتخب چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور کونسلوں نے ملک وقوم کی سامتی اور تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان کی پاسداری کا حلف لے کر عزم کیا کہ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور خدمت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اے آر وائی کے اسلام آباد کے آفس پر دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس طرح کے غیر انسانی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے میڈیا کی حق سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتاان خیالات کا اظہار چوہدری شفیق لنگڑیال میڈیا کوارڈی نیٹر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز کو نشانہ بنانا بربریت ہے اس طرح میڈیا کو نہ تو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اپنی مرضی مسلط کی جا سکتی ہے دہشت گردوں کی یہ مزموم کارروائیاں صحافی برادری کے صلے ہرگز پست نہیں کر سکیں گے۔ اے آر وائی پر دہشت گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں میں ہوا کی بیٹی کے بہیمانہ قتل کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی انتظامیہ فوری طور ر بچی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں نشان عبرت بنائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اوباش اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے ان خیالات کا اظہارِ ڈپٹی آرگنائزر P.T.I حلقہ این اے107 چوہدری ناصر احمد چھپر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس اپنے فرائض منصبی صحیح انداز میں پورے کرتے ہوئے مظلوم خاندان کی مدد کرے ہم جہاں اس قتل کی مذمت کرتے ہیں وہاں غمزدہ خاندان کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) یونین کونسل بھگوال، ملکہ، ڈوگہ، سہنہ، گلیانہ، بدر اور دیگر یونین کونسلوں کے نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں اور کونسلرز نے اپنے اپنے حلف اٹھا لئے۔ الگ الگ تقریبات ہوئیں سول ہسپتال کھاریاں میں دو، ٹی ایم اے ہال کھاریاں میں تین جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جی ٹی روڈ کھاریاں میں ایک تقریب ہوئی جس میں R.O صاحبان نے حلف لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) صحافی چوہدری جاوید وڑائچ ، چوہدری احسان احمد وڑائچ آف اٹلی کے بھانجے ،چوہدری ریاست علی جٹ کے بھتیجے، چوہدری وارث جٹ، چوہدری ناصر علی جٹ، چوہدری ساجد علی جٹ، چوہدری حبیب الرحمن جٹ کے بھائی، نومنتخب کونسلر یونین کونسل پنجن کسانہ چوہدری واجد علی جٹ آف (چوہدو) جو کہ گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے اُن کی نمازِ جنازہ آبائی قبرستان (چوہدو) میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ ممتاز عالم دین قاری حبیب الرحمن نے پڑھائی۔ نماز ِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی کاروباری حلقوں سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی نمایاں شرکاء میں سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال سیداں، چوہدری شہزاد دیونہ، چوہدری طارق بھدر، چوہدری مشتاق مہر چیئرمین یونین کونسل پنجن کسانہ، سید محمود حسین شاہ ، سید منیر حسین شاہ، سید شاہ حسین، چوہدری بابر حسین، چوہدری محمد نواز آف ملک پور کونسلر، چوہدری جاوید اقبال بیگہ، چوہدری زاہد رسول سیٹھی سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی باہروال، چوہدری عباس بانیاںسابق امیدوار برائے چیئرمین، سیکرٹری یونین کونسل پنجن کسانہ حاجی محمد اشرف، چوہدری بابر سابق امیدوار برائے چیئرمین پنجن کسانہ، چوہدری اللہ دتہ کلانوالہ، چوہدری اشفاق احمد نت، چوہدری احسن وڑائچ آف شاہجہانیاں، چوہدری محمد اعظم وڑائچ، چوہدری محمد الیاس، چوہدری خضر حیات چیمہ، چوہدری محمد فاروق چیمہ، چوہدری شہزاد احمد چیمہ، چوہدری محمد ریاض احمد چیمہ، چوہدری غلام سرور وڑائچ صدر تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی، چوہدری محمد افضل وڑائچ، چوہدری اورنگزیب وڑائچ، قیصر عباس، مولوی خالد، چوہدری محمد عثمان ایڈووکیٹ، چوہدری قمر زمان، چوہدری سیف اللہ چیمہ، پاپا پنوں خاں، چوہدری حاجی محمد یعقوب جٹ، چوہدری محمد عرفان جٹ، چوہدری محمد رضوان جٹ، چوہدری محمد شفیع جٹ، چوہدری ولایت جٹ، چوہدری طاہر یعقوب جٹ، چوہدری زاہد جٹ، مرزا محمد حفیظ، ٹھیکیدار محمد یوسف، سید قمر عباس بسم اللہ ہوٹل والے، افتخار حسین شاہ بسم اللہ ہوٹل والے، سید شیر شاہ، محمد افضال ٹیلر ماسٹر، چوہدری سجاد احمد گوچھ، ڈاکٹر محمد افضال، چوہدری عبدالرئوف گجر، چوہدری افتخار ڈوگہ جنرل کونسلر چوہدری ارشد، چوہدری نذر حسین جٹ، چوہدری محمد اشرف جٹ، چوہدری محمد اظہرجٹ، چوہدری بشیر احمد جٹ، چوہدری نذیر احمد جٹ، چوہدری اطوار، چوہدری مقصود وڑائچ، چوہدری سجاد وڑائچ ، چوہدری فتح خاں، محمد سلیمان قادری نوشاہی سمیت دیگر شریک تھے۔ مرحوم کا ختم قل کل 16جنوری بروز ہفتہ صبح9تا11بجے جامعہ غوثیہ مسجد چوہدو میں پڑھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بوگس فہرست پرکرائے گئے الیکشن کے انتخابی نتائج کوکسی صورت تسلیم نہیںکرتے،چیئرمین الیکشن بورڈنے جانبداری کا مظا ہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی حربے استعما ل کئے ،بیرون ملک مقیم ممبران بار،سرکاری ملازمین اورغیرممبران بارکے ووٹ ڈلواکرالیکشن چرانے والوںکے خلاف پنجاب بارکونسل سمیت تمام متعلقہ فورم پررجوع کرینگے۔ان خیالات کا اظہارامیدوارصدربارالیکشن 2016-17امتیازاحمدخان ایڈووکیٹ نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیدوار جنرل سیکرٹری سیف للہ چیمہ،چوہدری اعجازاحمدچیمہ،سید صفدر علی کاظمی،نصراللہ خاں چٹھہ،اکرم کلیر،وقاص افضل چٹھہ، غضنفر اللہ چیمہ، میاںمنصورالرحمن،منیراحمدچیمہ سمیت وکلاء کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔انہوںنے کہا کہ پانچ روزگزرنے کے باجودبھی انتخابی نتا ئج کسی نمایاںجگہ پرآویزاںنہ کرنے سے چیئرمین الیکشن بورڈکی بدنیتی صاف ظاہر ہے ۔انہوںنے کہا کہ متوقع تقریب حلف وفاداری کابائیکاٹ اوربھرپوراحتجاج کرینگے۔انہوںنے کہا کہ وکلاء برادری کے ساتھ اس سے بڑا مذاق اورکیا ہوگاکہ ووٹر لسٹ پرڈیفالٹرظاہر کئے گئے ممبران نے بھی ووٹ کاحق استعما ل کیا ہے۔ انہوںنے انتخابات کوکالعدم قراردیکردوبارہ الیکشن کرانے کامطا لبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں۔حکومت نے نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کاوعدہ پورا کردیا۔انتظا میہ عوامی نمائندوںکے منصوبوںاورکاموںمیںبھرپورمعاونت کرے گی۔ان خیالات کا اظہارریٹرننگ آفیسرمحمدانور بریار نے نومنتخب کونسلران کی تقریب حلف برداری کے موقع پرکیا۔شہرکی35وارڈوںکے33امیدواران نے حلف برداری کی تقریب میںشرکت کی جبکہ میرماجد علی سالاراپنے نوجوان بیٹے کی علالت ،جاوید چیمہ بیرون ملک ہونے کی بنا ء پرشریک نہ ہوسکے جبکہ ٹی او ایف جنیدبشیرسرویانے 7یونین کونسلزسوہدرہ،گھکامیتر،ونجوالی،دھونکل،جوڑا،کوٹ عنا یت خاں،نت کلاں کے نومنتخب چیئرمین اوروائد چیئرمینوںسے حلف لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سرکاری اد اروں کو بھاری اضافی ایڈوانس یونٹ ڈالنے کا انکشاف۔گیپکو سب ڈویثرن نمبر1 وزیرآباد نے نااہلی،نالائقی چھپانے اور لائن لاسز پر شاباشی لینے کیلئے جدید طریقہ واردات اختیار کر لیا ہے،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بھی نہ بخشا اکاونٹ نمبر28.12331,0333102 پر18 ہزاراضافی یونٹ چارج کر کے سات لاکھ82ہزار کا بل بھجوادیا۔گیپکو افسران سرکاری اداروں خصوصاناٹ ان یوز کنکشن پر اضافی یونٹ ڈال دیتے ہیںجس سے سرکاری محکموںسے لاکھوں کا ریونیو بٹور لیا جاتا ہے بعدازاں پیپر ایم سی او کر کے چارج یونٹ کو گول کر دیا جاتا ہے متعلقہ سب ڈویثرن اہلکار قبل ازیں بھی متعدد فلور ملز مالکان کے خلاف یہی ہتھکنڈہ استعمال کر چکے ہیں،سرکاری اداروںکے ایم ڈی آئی اور ہیوی لوڈ والے کنکشن کی مکمل انکوائری کی جائے تو مذیدحیرت انگیز انکشافات متوقع ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سینئرمسلم لیگی رہنما ملک شہباز کلیار نے کہا ہے نمائشی اور ستائشی کاموں کی بجائے شہری سہولتوں میں اضافہ کیا جائے،اکابرین مسلم لیگ شہر کی انتظامیہ کی خوشنودی اور قرب کی بجائے اسکی رہنمائی کریں۔اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے ملک شہباز نے کہاجی ٹی روڈ کو سجانے کی بجائے اندرون شہر کو خوبصورت بنایا جائے،لوگوں کو صاف پانی،صفائی،دوائی اور رشوت سے پاک دفاتر کی ضرورت ہے،مین بازار میںایک دوکان کے آگے تین تین دوکانیں لگی ہیں جسکی وجہ سے مین بازار تنگ گلی بن چکا ہے۔انہوں نے کہا شہر کے دو بڑے نالے گندگی سے اٹے پڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)انڈونیشیا سے افغانستان تک اور افغانستان سے سعودی عرب تک مسلم امہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا شکار ہے ۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کا عسکری ، سیاسی و فکری اتحاد مضبوط ہونا چاہیے ۔ سعودی عرب ، پاکستان ، افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک میں بم دھماکے کرنے والے اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔آج پورے ملک کے اندر یوم یکجہتی ارض حرمین الشریفین اور ارض شام منایا جائے گا۔ مسلم نوجوانوں کو انتہاء پسند تنظیموں کی فکری یلغار سے بچانے کیلئے تمام مکاتب فکر کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں قومی مصالحتی کونسل میں شامل مختلف مکاتب فکر اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا محمد خان لغاری ، مولانا پیر سید محفوظ مشہدی ، مولانا غلام اللہ خان ، مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد مشتاق لاہوری، مولانا حافظ شعیب الرحمن ، مولانا عبد القیوم نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایک طرف شام ، عراق ، یمن ، فلسطین ، کشمیر میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور دوسری طرف مسلم ممالک کے اندر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو تقویت مل رہی ہے ۔ ملت اسلامیہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے واضح مؤقف اپنانا ہو گا ۔ جب تک انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف واضح اتحاد قائم نہیں ہوتا اس وقت تک دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے عسکری اتحاد کو فکری اور نظریاتی اتحاد میں بھی بدلنا ہو گا اور یہ اتحاد ہی ملت اسلامیہ کو مسائل سے نجات دلا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور مستحکم رشتے ہیں اور کسی گروہ ، جماعت یا فرد کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ پاکستان کے دیگر اسلامی ممالک سے تعلقات کو خراب کرنے کیلئے کوشش کرے۔سنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے سر براہ مولانا پیر محفوظ مشہدی ایم پی اے نے کہا کہ شام ، عراق ، یمن ، فلسطین اور کشمیر کے مسائل کا حل مسلمانوں کی وحدت میں ہے اور مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف محاذ قائم کرنے کی بجائے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان لغاری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مسلمانوں کا تقد س کا رشتہ ہے اور اگر سعودی عرب اور ارض حرمین الشریفین کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو کوئی مسلمان بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ سعودی عرب اور پاکستان کی قیادت کو چاہیے کہ وہ ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام مسلم ممالک کی قیادت کو متحد کریں ۔پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ سعودی عرب میں دی جانے والی سزائوں پر پاکستان میں جذباتی ماحول پیدا کرنا درست قدم نہیں ہے ۔ پاکستان میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر مشترکہ طور پر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور کسی گروہ یا طبقے کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت کی فضا ء کو قائم کرے ۔ جمعیت علماء اہلحدیث کے مولانا غلام اللہ نے کہا کہ سعودی قیادت میں قائم ہونے والا عالمی عسکری اتحاد ملت اسلامیہ پر مسلط کی جانے والی جنگوں کا حل ہے ۔ عالم اسلام کو نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے فکری اتحاد بھی قائم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے پاکستان علماء کونسل کی طرف سے 10 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس کو نظریاتی اور فکر ی اتحاد کے قیام کی طرف پہلا قدم قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری چیئرمین ولی اللہ فائونڈیشن (رجسٹرڈ )پاکستان نے کہا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی سے عالم اسلام کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے کیونکہ ایران سعودیہ تنازعہ مسلمہ امہ کی تباہی کا موجب بنے گااور اس سے کفریہ طاقتیں ہی فائدہ اٹھائیںگی۔نیزدینی جماعتیں آج 15جنوری جمعتہ المبارک کو سعودیہ ایران تنازعہ کے خاتمہ اور مسلمہ امہ کے اتحاد و اتفاق کیلئے یوم دعا منائیں گی اور اس ضمن میں مختلف نوعیت کے دعائیہ پروگرامز ہونگے جن میں عالم اسلام کے اتحاد اور ہرقسم کے اختلافات کے یکسر خاتمہ کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکر گڑھ(جی پی آئی)عشقِ مصطفےٰ ۖ کا تقاضا ہے کہ تعلیمات مصطفےٰ ۖ پر عمل کیا جائے۔ سرکار دو عالمۖ کی تخلیق و آمد عشق و محبت کی بدولت ہے ۔اللہ تعالیٰ نے جب اپنے ظہور کا ارادہ فرمایا تو آمنہ رضی اللہ عنہا کے لالۖکو پیدا فرمایا ۔عشقِ رسول ۖ سرمایۂ حیات ، روحِ عبادات اور وجۂ زینت کائنات ہے ۔جشن میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر حدود شریعت میں رہ کر محبت کا اظہار کرنا باعث اجر و ثواب اور ذریعہ نجات ہے ۔ نبی کریم ۖ نے انسان و مسلمان کو محبت اور اُنس کا پیکر بنایا ہے ۔آج دنیا میں عروج اور آخرت میں بلندیٔ درجات کے لئے فروغ عشقِ رسول ۖ کے مشن پر گامزن ہو کر محبت کے چراغ روشن کرنے ہوں گے ۔ا ن خیالات کا اظہارقائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے رہائشگاہ حاجی محمد صادق محلہ رسول پورہ چھوٹیاں حویلیاں جسٹر اور جامع مسجد حنفیہ رائب میں جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس اور عظیم الشان جشن غوث الوریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے ملت اسلامیہ کی علمی و فکری تربیت فرمائی ۔خانقاہ کو تعلیم و تربیت ،روحانیت و تصوف سے مزین کر کے تشنگان معرفت کو عشق و سرور کے جام پلائے ۔شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے علوم ظاہری کو علومِ باطنی پر فوقیت دی ۔مادر زاد ولی ہو کر بھی عبادت و ریاضت ،زہد و تقویٰ ،تبلیغ و تحریر اور وعظ و اصلاح کی لازوال مثالیں قائم فرمائیں ۔ حکمرانوں کے دروازوں پر نہیں بلکہ صاحب اقتدار افراد کو اپنے دروازے پر بلا کر عوامی خدمت کے لئے حکم صادر فرماتے ۔ پیرانِ پیر سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ آسمان ولایت کا آفتاب و ماہتاب ہیں ۔ آج بھی اگر خانقاہوں کو علم و اصلاح سے زینت دی جائے تو اسلاف کے دور کی یادیں تازہ ہو سکتی ہیں۔صوفیاء و سجادگان اگر عقیدت مندوں کو حلال و حرام پر سختی سے کاربند کر دیں تو ملک کرپشن فری ہو سکتا ہے ۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، قاری محمد ارشد اویسی، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ، صوفی منیر احمد اویسی، حافظ مدثر نقشبندی، قاری محمد افضال عطاری، حافظ محمد دلشاد اویسی ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، محمد زاہد فاروقی، حافظ محمد ارشد ، حافظ غلام عباس ،محمد سجاد اویسی،حافظ محمد شہباز نقشبندی،محمد وسیم اکرم نقشبندی، حافظ محمد وقا ص اویسی، صوفی محمد ریاض اویسی،میاں محمد امتیاز،حافظ محمد ناصر، حافظ غلام عباس،غلام مصطفےٰ ،میاں علی رضا اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے اورکوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملوں سے واضح ہوگیا ہے کہ دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خلاف مزید کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ان حملوںمیں ہندوستانی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ افغانستان میں قونصل خانے اور کوئٹہ میں ہونیوالے دونوں حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔ جس نے پاکستان کے خلاف تقسیم برصغیر سے ہی جنگ شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی عسکری اور سول بیوروکریسی پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ جبکہ سیاسی قیادت ان کی یرغمال بن چکی ہے۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکتے۔ا ن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو پٹھانکوٹ کی تحقیقات کے ساتھ اب ان دو واقعات کا بھی نوٹس لینا چاہیئے اور متعدد بار وزارت داخلہ کہہ چکی ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لایا جاتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کا حملہ سراسر ذلالت ہے پاکستان خود دہشت گردوں سے نبرد آزما ہونے کے باوجود بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بھرپور تعاون کر رہا ہے جبکہ بھارت میں اس اقدام کو سراہنے کی بجائے منفی پراپیگنڈہ جاری ہے انہوں پاکستان کی حکومت کو باور کرواتے ہوئے کہا کہ دوستی برابری سے ہی ممکن ہے پاکستان کی یکطرفہ کوشش سے کامیابی ممکن نہیں بھارت اپنے انتہا پسندوں کو قابو کرے۔ اگر پاکستان میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاںجاری ہیں تو ہندوستان میں انتہاپسندوں کے خلاف بھارتی حکومتی ایکشن نظر کیوں نہیں آتا۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی مودی سرکار سے کاروائی کا مطالبہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (جی پی آئی) امریکی صدر کی جانب سے داعش سے جنگ جیتنے کیلئے کانگریس سے فوجی مداخلت کی منظوری کی درخواست پرتبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اگر واشنگٹن انتظامیہ اپنے مقاصد کیلئے دہشت گرد تخلیق اور استعمال کرنے کی اپنی پالیسی سے ہی رجوع کرلے تو دہشتگردی کی جنگ میں دوٹوک کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے’ بصورت دیگر امریکی متضاد پالیسیاں دہشتگردوں کے ہاتھوں تیسری عالمی جنگ کی نوبت لا کر چھوڑیں گی۔ اگر اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں اوبامہ کی یہ رائے ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی کا محور داعش کے خطرات کے گرد ہونا چاہیے تو اس کا عملی مظاہرہ شام میں نظر بھی آنا چاہیے جہاں داعش امریکی سرپرستی میں صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹانے کی پرتشدد کارروائیوں میں مصروف ہے۔ اس تناظر میں اب عالمی قیادتوں کو ایک نئے عزم کیساتھ دہشتگردی کے خاتمہ کے درپیش چیلنجوں سے عہدہ برا ہونا ہوگا’ بصورت دیگر افغان عمل سمیت دہشت گردی کے تدارک کی کوئی بھی علاقائی اور عالمی کوشش کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکے گی اور دہشت گری کا ناسور ہنستی بستی دنیا کو چاٹ جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)ایران سعودیہ تنازع پرہونے والے او آئی اجلاس میں سعودیہ ایران کشیدگی میں کمی کے حوالے سے سب سے اہم کردار پاکستان ادا کرسکتا ہے اور پاکستان کی طرف سے فریقین کے مابین کشیدگی کم کرانے کی کوشش تو یقیناً ہو گی مگر پاکستان کی غیر جانبدارانہ پوزیشن پر سوال اٹھ سکتا ہے۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والے 34 ملکی اتحاد کا حصہ ہے جبکہ ایران، عراق، شام اور لبنان کو اس اتحاد میں شامل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے اور اسی لئے یہ اتحاد اسلامی اتحاد کی بجائے یک مسلکی اتحاد کی حیثیت سے متنازعہ ہوتاجارہا ہے اور اس اتحاد میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کیلئے غیر جانبدارانہ کردار کی ادائیگی ہی مشکل نہیں ہوگی بلکہ اس کے کردار کی غیر جانبداری پر اٹھنے والے سوالات پاکستان کے اعتمادکیلئے بھی مضمرات کے حامل ہوں گے اسلئے 34ملکی اسلامی عسکری اتحاد کو مضبوط اور اسلامی دنیا کا نمائندہ بنانے کیلئے اس میں نظر انداز کئے جانے والے دیگر اسلامی ممالک کی شمولیت یقینی بنائی جائے تو یقینا ایران سعودیہ کشیدگی میں کمی ممکن ہے ہونے کے ساتھ پاکستان کیلئے اس سلسلے میں غیر جانبدارانہ کردار کی ادائیگی بھی ممکن ہوسکے گی اور اس کا غیر جانبدارانہ کردار بھی اعتماد کا حامل ہوسکے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)سیاسی وسماجی رہنما حلیم عادل شیخ نے تھر پار کر میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے روانگی سے قبل اپنے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سب اچھا کی رپورٹ دینے اوررسندھ کے منسٹرزکی جانب سے مٹھی سرکٹ ہائوس اور سول ہسپتال کی یاترا تک محدودہونے کی وجہ سے 60کے قریب بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ابھی بھی تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ہے جس کی وجہ سے ہم کل مورخہ 15جنوری2016 بروز جمعہ کو اسلام کوٹ لیبو بجیرمیں غذائی قلت کے شکار 750سے زائد خاندانوں کی امداد کے لیے ریلیف کیمپ لگارہے ہیں جہاں غذائی قلت کا شکار لوگوں میں آٹاسمیت دیگر راشن بیگز تقسیم کیئے جائینگے جبکہ PRFکے زیر اہتمام کراچی کے ڈاکٹرزکی جانب سے اسی مقام پر میڈیکل کیمپ میں بیمار بچوں اور بڑوں کا طبی معائنہ کیا جائیگا جس میں مفت ادویات بھی تقسیم کی جائینگی۔روانگی سے قبل اپنے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تھر میں خوراک اور بہتر نگہداشت کی عدم فراہمی معصوم بچوں کی اموات کا سبب ہے ،نوازائدہ بچوں کی ہلاکتوں کی ایک بڑی وجہ حاملہ خواتین میں خوراک کا معاملہ بھی ہے ،حکومت کو تھر میں صحت اور غذائی قلت کے معاملے کو سنجیدہ طریقے سے حل کرنے کی ضرور رت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء نے قیام پاکستان میں جو تاریخی کردار ادا کیا ہے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے اور قیام پاکستان سے لے کر اب تک وکلاء برادری نے قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے جو کوششیں کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ۔وہ جمعرات کے رو ز دارلقضاء سوات بار ایسو سی ایشن فضاگٹ سوات میں بار کو امدادی چیک دینے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ آج بھی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرکے ان کا معیار زندگی بلند کرنے اور ہر شہری کے معیار زندگی کو بلند کرکے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا کام وکلاء برادری ہی بخوبی انجام دے سکتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور کلیدی کردار کو پیش نظر رکھ کر موجودہ حکومت بھی ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور ان کی بھلائی کے لیے اپنی استطاعت سے بھی بڑھ کر ان کے فلاح کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ ،صوبائی وزیر نے توقع ظاہر کی کہ وکلاء عوام کوانصاف کی فراہمی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، کیونکہ وکلاء ہی عوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوسکتے ہیں ، سوات کے دیگر معاملات کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہسوات ایکسپریس وے سوات ، شانگلہ اور بونیر کے عوام کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبے کے حقوق پوری طرح دینے پر توجہ دے اور صوبے کے حقوق بلا عذر فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کی مد میں اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور سکولوں و ہسپتالوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اس کی ا ولین ترجیح ہے ، صوبائی حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے منظم اصلاحات کی ہیں جس کی بدولت پرائمری سکول دو کمروں کے بجائے چھ کمروں پر تعمیر ہوگا اور چھ کمروں کے سکول کو چھ اساتذہ بھی فراہم کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے ، اس موقع پر مظفر سید ایڈوکیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر سوات جیل کی تعمیر کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے اور آئندہ اے ڈی پی میں شامل کرکے مشکلات کا ازالہ کردیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ دریائے پنجکوڑا اور سوات میں چھوٹے ہائیڈل منصوبے زیر غورہیںجن پر عمل درآمد کے نتیجے میں مقامی طور پر بے شمار فوائد حاصل ہوں گے ،صوبائی وزیر خزنہ نے تقریب میں 50لاکھ روپے کا امدادی چیک دارلقضاء کے صدر اور جی ایس کو حوالہ کیا ۔ اس موقع پر مینگورہ بینچ بار کے صدر رضا ء الدین ایڈوکیٹ، سیکر ٹری جنرل ولایت علی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)دس روزہ خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ریجنل کیمپاختتام پزیر، کیمپ کا انعقاد خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور خیبر پختون خواہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے کیاتھاجس میں ضلع بھر سے پندرہ کھلاڑیوں نے شرکت کیں جب کہ انٹرنیشنل لیول ون کوچ کاشف نواز اور ذیشان نے کوچنگ دیں، کیمپ روزانہ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہا جس میںکھلاڑیوں نے بین الاقوامی معیار کی تربیت حاصل کیں،اختتامی تقریب میں تمام کھلاڑیوں کو سرٹفیکیٹ دئے گئے ، کوچ کاشف نواز نے کہا کہ سوات میں بیڈمنٹن کے عالمی معیار کا ٹیلنٹ موجود ہے، سوات کے بیڈمنٹن کھلاڑی فروری میں صوبائی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے،انہوں نے سوات کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شوکت علی نے صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام کھلاڑی ٹریننگ سے بھرپور فائد اٹھائیں گیں، انہوں نے فروری میں ضلعی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا،سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحیی دولت خیل نے کھلاڑیوں کے والدین کا شکریہ ادا کیا ، ریجنل بیڈمنٹن کیمپس کا یہ دوسرا کیمپ تھا جب کہ تیسرا ریجنل کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)علم کا ایک اور باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا،مولانا تازہ محمد اف مینگورہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،انکو گزشتہ روز ابائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،گزشتہ کئی سالوں سے عارضہ قلب میں مبتلا رتھے گزشتہ ہفتے طبیعت مزید خراب ہوگئی جسے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہے اور اج دنیا فانی سے رخصت ہوگئے ،مولانا تازہ محمد نے اپنی زندگی میں ہزاروں افراد کو شمع علم سے روشناس کرایا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3مینگورہ میں بحیثیت استاد ہزاروں شاگردوں میں علم کی روشنیاں بانٹی جبکہ جوانی سے ہی پیش امام کے طور پر مطلب مسجد محلہ زمردکان میں خدمات انجام دئیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)روخانہ پختونخوا تعلیمی پروگرام کے تحت ملنے والے فنڈز کاخاتمہ غریب ، نادار طلباء وطالبات کیساتھ سراسر ظلم وزیادتی اوران کے مستقبل کوتاریک کرنے کے مترادف قراردیاہے صوبے میں تبدیلی ، نئے پاکستان ، انصاف اورتعلیم عام کرنے کے ڈھنڈورے لگانے والی حکمران روخانہ پختونخوا کاتعلیمی فنڈز فوری طورپر بحال کرکے غریب طلباء کی دادرسی کی جائے ان خیالات کااظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اورتحصیل کونسلرسیدوشریف ڈاکٹرخالد گوجرنے اس بات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ تعلیمی پروگرام اے این پی کے دور اقتدار میں غریب اورٹیلنٹڈ طلباء وطالبات کیلئے اپنے دورحکومت میں شروع کیاتھابجائے اس کے کہ موجودہ تعلیم کے خاتمے کے بجائے مزید ترقی اورخاطرخوافنڈز دیاجائے اوراسمیں مزید توسیع کی جائے تعلیم 1973کے آئین کے رو سے ہرپاکستانی بچے اوربچی کابنیادی حق ہے اوراس حق سے محروم کرنا آئین سے غداری ہے لیکن تبدیلی کے دعویدار حکومت نے غریب طلباء پرایک کاری ضرب لگادی اورانہیں تعلیم سے محروم کرناایک گہری سازش قراردیاہے اورتعلیم کے حولاے سے سہولیات بندکرنا اورفنڈز بندکرناہم کسی بھی صورت میں برداشت کرنے کے لئے ہرگز تیارنہیں ہے اس سلسلے میں علاقے کے منتخب ایم این اے ، ایم پی ایز ، وزراء اورمقامی حکومتوں کے منتخب نمائندہ دگان اپنااپناکرداراداکرکے تعلیم کوعام کیاجائے اوران کے وسائل فوری طورپردستیاب کیاجائے ۔ تعلیم کے بغیرپختون کے بچے ترقی نہیں کرسکتاہے یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پی کے 81کے سینئرنائب صدر منظوراحمدنے انجینئرامیرمقام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ تحصیل کے عوام کادیرینہ مطالبہ بجلی کی کمی پوراکرنے کیلئے شنگردارکے مقام پرگرڈاسٹیشن پرجلد ازجلد عملی کام اوراعلان کوعوامی ضروریات کی ترجمانی قراردی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قیادت نے ہردور اورہروقت عوامی خدمت وترقی کواپنامنشوراورشعاربنایاہے یہی وجہ ہے کہ عوام کاہماری قیادت اورحکومت پراعتماد میں روزبروزاضافہ ہورہاہے ۔ ساتھ زوردیکر کہاکہ قومی جرگہ اورہرسیاسی پلیٹ فارم سے جوبھی ترقی کااجتماعی آواز اٹھے گا۔ ہم بھرپور ان کاساتھ دیں گے۔ منظوراحمدنے کہا کہ بجلی کے علاوہ سوئی گیس کی رسائی اوراس پرکام تیزکرنے کامسئلہ بھی انجینئرامیرمقام کے نوٹس میں لایاگیاہے اوران پر زوردیاگیاہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی کوششیں تیزکردیں۔ تاکہ علاقہ میں کوئی گائوں ،گلی سوئی گیس کے بغیرنہ رہ سکے اس سلسلے میں بہت جلد تحصیل بریکوٹ میں قومی جرگہ اورتمام سیاسی پارٹیوں کاجرگہ انجینئرامیرمقام سے اسلام آباد میں ملاقات کااہتمام کیاجائیگا تاکہ عوامی نمائندوں کو بھی اس عمل میں شریک کیاجائے۔منظوراحمد نے قومی جرگہ بریکوٹ کوعوامی مفادمیں تمام سیاسی پارٹیوں کویکجاکرنے اورپلیٹ فارم مہیاکرنے پربھی شکریہ اداکیااورکہاکہ علاقہ کی ترقی کیلئے اس طرح کی کوششیں لائق تحسین ہیں جوجاری رکھنی چاہئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)جمعیت طلبہ عربیہ حلقہ اوڈیگرام کے زیراہتمام انعامات تقسیم ، جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن اوڈیگرام میں ایک باوقار حسن قرأت مقابلہ منعقد ہوا، جسمیں مختلف مدارس کے طلباء نے شرکت کی پروگرام کا افتتاح جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن اوڈیگرام کے صدر مدرس مفتی فضل اکبر نے تلاوت قرآن پاک سے کیااورافتتاحی کلمات بھی پیش کیا۔ مقابلہ میں جامعہ تعلیم الاسلام چارباغ سے اکمل خان نے فرسٹ اور جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن اوڈیگرام سے طارق اللہ نے سیکنڈ جبکہ جامعہ صراط الجنہ سے انعام اللہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کیا۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء کوجمعیت طلبہ عربیہ حلقہ اوڈیگرام کیطرف سے انعامات سے نوازاگیا۔ اورجامعہ تفہیم القرآن کیطرف سے بھی نوازاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں

بھمبر(جی پی آئی) چوہدری طارق فاروق کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہمارا جینا مرنا چوہدری طارق فاروق کے ساتھ ہے اور ان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہمارے حوالے سے غلط اور جھوٹی خبر شائع ہوئی جس کی ہم بھر پور تردید اور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے راہنما چوہدری اعجاز حسین آف دھندڑ نے پریس کانفرنس کرنے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہماری تائی صاحبہ وفات پا گئی تھی جن کی تعزیت اور فاتحہ کیلئے راجہ امتیاز خان ہمارے گھر آئے تھے تعزیت کے علاوہ کوئی سیاسی بات چیت نہ ہوئی ہے ہمارے مسلم لیگ نون اور چوہدری طارق فاروق کو چھوڑنے کے حوالے سے جھوٹی اور غلط خبر لگوائی گئی ہے ہم مسلم لیگ نون میں ہیں اور رہیں گے چوہدری طارق فاروق ہمارا لیڈر اور قائد ہے جس کیلئے ہم اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہمارا مرنا جینا چوہدری طارق فاروق کیساتھ ہے پہلے بھی انکی کامیابی کیلئے بھر پورکردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی انکی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری فضل کریم، چوہدری ذوالفقار ، چوہدری شہباز کل بھی طارق فاروق کیساتھ کھڑے تھے آج بھی انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسترد شدہ لوگ وفاقی وزراء کو کمزور بیساکھیوں کے سہارے آزاد کشمیر کو فتح نہ کریں وفاقی وزراء کسی کیخلاف گندی زبان استعمال نہ کریں آزاد کشمیر کی پر امن سیاسی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وفاقی وزراء نے یہ روش نہ بدلی تو ان کی زبانیں نکال دی جائینگی میرپور اور بھمبر میں ن لیگ کے جلسے ناکام ہوئے ان سے بڑا تو بھمبر کے یوتھ کا جلوس ہے ہم ن لیگ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وفاق کے ذریعے کسی کو بھی کشمیریوں کو یرغمال نہیں بنانے دینگے نواز شریف اور شہباز شریف نے میرپور کے ضمنی الیکشن میں مجھے ہرانے کی کوشش کی اور انہیں منہ کی کھانا پڑی تھی وفاقی وزراء یہ تاثر دے رہے ہیں کہ پاکستان میں ہماری حکومت ہے اور ہم آزاد کشمیر میں وفاق کے سہارے حکومت بنا لیں گے لیکن میں انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ کشمیری غیرت مند اور جرات مند ہیںنواز شریف بھمبر کو چھوڑیں بھمبر میرا شہر ہے اگر نواز شریف میں ہمت ہے تو لاہور میں دیوان محی الدین کی نشست پر الیکشن کروائے انشاء اللہ اسے اس کے گھر میں شکست دوں گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ساڑھے چار سالوں سے کشمیریوں کو لاہور میں اس لیے حق نہیں دیا کہ یہ نشست PTI جیت جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں انصاف ٹائیگر فورس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ PTI آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے آمدہ الیکشن میں PTI کا مقابلہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور نون لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے پیپلز پارٹی والے کرپشن اور بد عنوانی کی وجہ سے بہت پیچھے جا چکے ہیں پیپلز پارٹی کے اچھے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ PTI میں شامل ہو جائیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کیساتھ مل کر کشمیریوں کا سودا کرنا چاہتا ہے پہلے بھی نواز شریف نے واجپائی کیساتھ ملکر ایسی کوشش کی تھی کشمیریوں سے غداری کرنے کے نتیجہ میں اس وقت بھی اسے اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے تھے انشاء اللہ اب بھی نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری کرنے پر اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑیں گے مشرف سمیت جس نے بھی کشمیریوں سے غداری کی وہ اقتدار سے محروم ہو گیا تحریک انصاف جہاں آزاد کشمیر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے وہاں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور اسکو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو آزادی اور تبدیلی کا عزم دے رہے ہیں عمران خان کا ویژن عام آدمی کی خوشحالی کو ویژن ہے ہم نے پورے آزاد کشمیر میں انصاف ٹائیگر فورس کو منظم کر لیا ہے پورے آزاد کشمیر میں یہاں بھی ضرورت پڑے گی انصاف ٹائیگر فورس ایک کال پر وہاں جمع ہو گی انہوں نے کہا کہ بھمبر کا ممبر اسمبلی لوگوں سے جھوٹ بول رہا ہے اور دھوکہ دہی کر رہا ہے لوگوں کو کہتا ہے کہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہے اس لیے مجھے ووٹ دیں آپ مجھے ممبر اسمبلی بنائیں تو میں وزیراعظم بن جائوں گا بھمبر کو جان بوجھ کر تعمیر و ترقی سے محروم رکھا گیا انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ میدان عمل میں نکلیں کسی بھی جماعت اور تحریک میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ کلیدی ہوتا ہے آزاد کشمیر کے اندر تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور لوگ تحریک انصاف کی حکومت چاہتے ہیں تحریک انصاف کے مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کر کے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں وفاقی وزراء کو لا کر میدان جیتنا چاہتے ہیں لیکن اب فتح PTI کا مقدر بن چکی ہے آزاد کشمیر سمیت بھمبر کی تینوں سیٹیں تحریک انصاف جیتے گی انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ بھمبر میں منظم ہو کر عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور تحریک انصاف کو کامیابی دلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر امیدوار اسمبلی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ، مرکزی سینئر نائب صدر انصاف ٹائیگر فورس چوہدری حیدر علی کاشر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں انہوں نے بھمبر میں انصاف ٹائیگر فورس کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا افتتاح کے موقع پر صدر تحریک انصاف پنجاب چوہدری غلام حسین، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری مرید حسین، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر کوٹلی چوہدری لیاقت علی، عبدالرئوف کاشر، چوہدری محمد یونس بروٹی، عمر شہزاد جرال، چوہدری عنایت اللہ، چوہدری محمد شعبان ، عثمان کاشر، عابد زبیر، وقاص وکی ، انیس اکبر ، معاویہ ، ناصر منظور ، سہیل ساگر، شمائل ریاض ، چوہدری اسامہ ا ور دیگر بھی موجود تھے۔