گجرات کی خبریں 20/1/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) تبلیغ اسلامی ضلع گجرات کے زیر اہتمام محفل ذکر و ماہانہ درس تصوف 22 جنوری 2016ء بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز مغرب تبلیغ اسلامی نزد دربار حضرت سائیں کانوانوالی سرکار گجرات میں ہو گا۔ خصوصی بیان و دعا امیرِ تبلیغ اسلامی پیر طریقت ‘ رہبر شریعت’ الحاج محمد ابراہیم’ عاجز قادری فرمائیں گے۔ فرزندانہ اسلام محفل پاک میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو منور فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی رہنما مہر فاروق خالد نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم شہید ہونیوالے بچوں کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ معصوم طلبہ کو دہشتگردی کا خاتمہ بنانا بہت ہی بزدلانہ اقدام ہے۔ مہر فاروق خالد نے مزید کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ظہور الٰہی بلاک میں آج سوگ کا دن منایا جائے گا اور پرچم کو سرنگوں رکھا جائے گا۔ جبکہ تمام عملہ کالی پٹیاں باندھ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ہی پاکستان میں امن کا ضامن ہو گا۔ ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اور پاکستانی عوام جنرل راحیل شریف کے شانہ بشانہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف کی محفل پاک آج 21 جنوری 2016ء بروز جمعرات بعد از مناز ظہر صوفی با صفا مرد درویش منبع جودو سخا حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہو گی۔ محفل پاک میں ممتاز قراء حضرات’ نعت خوانان شیریں بیاں اور علماء و مشائخ کرام شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی مجلس انتظامیہ کا ماہانہ اجلاس 26 جنوری بروز منگل صبح 11 بجے انجمن بہبودی مریضاں کے دفتر کمرہ نمبر 28 گجرات میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صدر میاں محمد اعجاز کریں گے۔ اجلاس میں تعزیتی ریفرنس ‘ سابقہ اجلاس کی کارروائی ‘ تفسیر آمدن و اخراجات ‘ کڈنی سنٹر بارے رپورٹ پیش کی جائے گا۔ تمام ممبران وقت مقررہ پر اجلاس میں حاضر ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں آج بڑی گیارہویں شریف منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید زمان علی شاہ کریں گے۔ جبکہ ممتاز علمائے کرام و مشائخ شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کرم ہی کرم عظیم الشان سالانہ محفل نعت موضع چینی والی پیر خانہ شریف کھوئی رٹہ میں منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت الحاج پیر اورنگ زیب بادشاہ قاسمی سجادہ نشین مرکزی دربار موہڑہ شریف کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری افتخار احمد ملہی صدر بزم غلامان گھمکول شریف ہوں گے۔ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر بھی شریک ہوں گے۔ خصوصی خطاب پیر زادہ عمر زیب بادشاہ موہڑہ شریف کریں گے۔ جبکہ نعت رسول ۖ فدا حسین قاسمی’ حسین مشتاق مدنی’ طارق حسین قاسمی و دیگر پیش کریں گے۔ نقابت کے فرائض دلاور حسین جلالی سرانجام دیں گے۔ حافظ قاری کرامت علی نقشبندی کی زیر نگرانی انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے ممتاز تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تمام کلاسوں میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اور طلباء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ماہر تربیت یافتہ اساتذہ طلباء کی تعلیم و تربیت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ بہترین نتائج کی وجہ سے ہمارا ادارہ والدین کے اعتماد پر پورا اتر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں موجودہ حالات کے پیش نظر اچانک سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ریہرسل کی گئی۔ جس میں سکول کے سیکورٹی سٹاف نے اپنی اہلیت کا مظاہرہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر کے مطابق سکول میں سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام کلاس روموں’ گرائونڈز اور مختلف مقامات پر خفیہ سیکورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔ اس سلسلہ میں ہم والدین کے شکر گزار ہیں جو ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں۔ ہم طلباء کی سیکورٹی اور تعلیم و تربیت کا سلسلہ احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ جس میں یونیورسٹی آف گجرات نواز شریف میڈیکل کالج کے طلباء نرسنگ کالج کے طلباء اور ڈاکٹرز نے بھر پور شرکت کی۔ مہمان خصوصی پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر گل’ MS عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر طاہر عباس گوندل’ صدر YDA ڈاکٹر روحیل ‘ اور صدر PMA ڈاکٹر محفوظ احمد تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر گل پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج نے کہا کہ صحت و صفائی کے حوالہ سے مریضوں اور ڈاکٹرز کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کیونکہ صفائی اور احتیاط سے بے پناہ مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ YDA اور یونیورسٹی اف گجرات کے ORIC ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے شاندار انتظامات کئے اور یہ تربیتی سیمینار منعقد کئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر عباس گوندل نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی انتظامیہ صحت و صفائی کے حوالہ سے YDA اور دیگر انتظٔامیہ کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹرز کا فرض ہے کہ اپنے مریضوں کو صحت و صفائی کے حوالہ سے آگاہی دیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر بشیر EDO ہیلتھ ڈاکٹر روحیل’ ڈاکٹر آصف’ ڈاکٹر مدثر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات سے ڈی سی او آفس تک منعقد ہوئی۔ جس میں طلباء ‘ اساتذہ نے بھر پور شرکت کی۔ ڈی سی او گجرات نے خصوصی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی /سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے گرانفروشی پر6گراں فروشوں پر مجموعی طور پر8600روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے مختلف علاقوں میں اچانک پرائس چیکنگ کی اس دوران گراں فروشی کرنے پر قاسم حسین ، محمد آصف کو دہی ، عبدالرشید کو مٹر ، علی شان کو دال چنا ،عمر فاروق وغیرہ کو کم وزن روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے پر مجموعی طور پر8600روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت شہر کی خوبصورتی اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ٹی ایم اے گجرات نے حال ہی میں نئی مشینری خریدی ہے جس کی مدد سے آئندہ دنوں میں شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سینی ٹیشن کی صورتحال بہتر ہوگی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات، ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن اور پی ایم اے کے زیر اہتمام آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ایم ایس ڈاکٹر عباس گوندل، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد، صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر روحیل احمد، ڈاکٹر مدثر اور بڑی تعداد میںڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے واک میںشرکت کی ، شرکاء نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلکس تک مارچ کیا ۔ ڈی سی او لیاق علی چٹھہ نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ افراد کی طرف سے بیماریوں سے بچائو کے لئے شہریوںمیں اپنے جسم، اپنے گھر اور علاقوں کی صفائی یقینی کا شعور بیدار کرنے کے لئے میدان عمل میںآنا معاشرے کے لئے خوش آئند ہے بلا شبہ تمام لوگ انکی تقلید کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کو بیماریوں سے بچائو کیلئے آگاہی فراہم کرکے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے اس اہم مشن کے لئے ڈاکٹرز، یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو میدان میں دیکھ کر خوشی ہوئی ضلعی حکومت انکے اس مشن میںہر ممکن ساتھ دے گی۔ پرنسپل نواز شر یف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، صدر پی ایم ا ے ڈاکٹر مقصو دزاہد، صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر روحیل اور ڈاکٹر مدثر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ دھو کر، اپنے، دانت جسم، کپڑوں کو صاف رکھ کر ہم خود کو بیماریوں سے بچا سکتے ہیں تو اپنے گھر، گلی محلہ کو صاف رکھ کر ہم اپنے شہروں اور ملک کو خوبصورت بنا سکتے ہیں اور آنیوالی نسلوںکو صحتمند مستقبل دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عزیزبھٹی شہید ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات 31جنوری تک مکمل کئے جائیں، ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کے لئے ڈاکٹرز و عملہ کی بھرتیوں کا عمل فروری کے آغاز تک مکمل کیا جائے جبکہ آلات کی خریداری کے لئے فوری سپلائی آرڈر جاری کیا جائے۔ یہ ہدایات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سرکاری ہسپتالوںکی تعمیر و اپ گریڈیشن کے منصوبہ جات پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، ای ڈ ی او فنانس چوہدری اصغر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈی او پلاننگ شاہد اقبال، ڈی او بلڈنگز محمد یونس، ڈی او روڈز رائے نواز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر عباس گوندل، ڈاکٹرفاروق بنگش، ڈاکٹر امین شہزاد کوثر، ڈاکٹر زاہدتنویر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مرمت و تزئین کے منصوبہ پر دو کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ڈی او بلڈنگز اور ایم ایس خود کام کی نگرانی کریں اور اس امر کویقینی بنایا جائے کہ اعلی معیاری میٹریل کا استعمال ہو۔ انہوںنے کہا کہ انجمن بہبودی مریضان کے تعاون سے کارڈیالوجی وارڈ میںسنٹرلی آکسیجن سپلائی کا منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر خراب مشینوںکی مرمت اور تمام مشینوںکو آپریشنل کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں اسی طرح ہسپتال کی بیوٹیفیکشن اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب فروری کے وسط میں ٹی ایچ کیو کنجاہ کا افتتاح کریں گے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرز و عملہ کی تعیناتی کا عمل فروری کے آغاز تک مکمل کرے جبکہ میرٹ پر آنیوالی کمپنیوںکو طبی آلات کی سپلائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ انہوںنے ڈی او بلڈنگز، نیسپاک اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی مرکزی بلڈنگ کے ساتھ ڈاکٹرز و عملہ کی رہائشگاہوںکی تعمیر کاکام بھی تیز کیا جائے۔ ڈی سی او نے کہاکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر میں87ڈاکٹرز و سٹاف کی پوسٹوںکی منظوری ہو چکی ہے محکمہ صحت کے افسران ان پوسٹوںپر بھرتیوںکے لئے اخبارات میں اشتہار شائع کریں اور بھرتیوںکا عمل فوری مکمل کیا جائے۔ انہوںنے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ بجلی کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے وہ خود گیپکو افسران سے رابطہ کریں نیز طبی آلات کی خریداری کا عمل بھی فوری مکمل کیا جائے۔ ڈی سی اونے ڈی او بلڈنگز کوہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو کھاریاں اور گجرات میٹرنٹی ہسپتال میںجاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرکے رواں ماہ ہر صورت مکمل کیا جائے نیز ہسپتال میں واٹربائن کی مرمت اور ٹینک کو اونچا کرنے کے لئے تخمینہ جات جلد مکمل کئے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صبور ناگریاں روڈ کا دورہ کیا اور حال ہی میں تعمیرکئے جانیوالے پل کا معائنہ کیا،ڈی او روڈز رائے نواز اور دیگرافسران بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ50ملین روپے لاگت سے مکمل ہونیوالے اس پل کی تعمیر سے علاقہ کے لوگوں کو ذرائع آمد و رفت میںآسانی ہوگی اور شہریوںکے لئے تعمیر و ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹریفک حادثہ میںزخمی ہونیوالے ٹی ایم اے گجرات کے سینٹری ورکرز نعمان اور سرور کی عیادت کی، ایم ایس ڈاکٹر عباس گوندل ، اورنگزیب بٹ، ٹی ایم او خرم محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ دونوںاہلکاروںکو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے نیز ضلعی حکومت بھی زخمی اہلکاروںکی مالی امداد کرے گی۔ ہسپتال میںموجود ٹی ایم اے اہلکاروں نے سینٹری ورکز کی عیادت کیلئے ہسپتال آمد پر ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ علی الصبح سرگودھا روڈ کا دورہ کیا اورٹی ایم اے گجرات کی طرف سے حال میں خریدی گئی کمپکٹر مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ٹی ایم اے خرم محمود اور ٹی ایم اے کے دیگر افسران و اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ 1کروڑ 24لاکھ روپے لاگت سے خریدی جانیوالی ان مشینوںکی شمولیت سے ٹی ایم اے کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت میںاضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ٹی ایم اے حکام سالڈ ویسٹ کی بہتر مینجمنٹ کے لئے مزید تندہی سے کام کریں تاکہ شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور خوبصورت گجرات کے خواب کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور ٹی ایم او خرم محمود نے ڈی سی او کو بریفنگ دی اور بتایا کہ جدید کمپکٹر مشینیوں کی شمولیت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میںبہتری آئے گی اور ٹی ایم اے کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کنجاہ میں 25لاکھ روپے لاگت سے سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کا افتتاح کیا، مسلم لیگ ن کے راہنما رضا علی وڑائچ، اورنگزیب بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تحصیل گجرات کے بڑے قصبے کنجاہ کے مکینوں کو شہری علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ، قصبہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ کنجاہ قینچی سے لاری اڈہ تک سٹرک کی تعمیر کے ساتھ سٹریٹ لائٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں جس سے شہر رات کو بھی روشن ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ کنجاہ کی عوام کے لیے جدید بنیادی سہولیات کا سلسلہ جاری ہے کنجاہ کے عوام سے میرا دلی لگائو ہے حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے تمام اقدامات کر کے اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے گجرات شہر کو جدیدخطوط پر استوار کریں گئے ۔ مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رضا علی وڑائچ نے کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے ہم الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے انکو دن بدن پورا کر رہے ہیں جسطرح میاں شہباز شریف پورے ملک میں مثالی وزیر اعلی ہیں اسی طرح ہمارے ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ بھی مثالی ڈی سی او ہیں کنجاہ کی عوام کے لیے کروڑوں روپے خطیر رقم سے ہسپتال پختہ سڑکیں سوئی گیس اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے جو علاقہ کی عوام کے لیے تاریخ ساز اقدامات ہوں گئے چیئرمین بیوٹیشن گجرات حاجی اورنگزیب بٹ نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی دلچسپی کی بنا پر گجرات کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں جس کی بنا پر کنجاہ کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں کام جاری ہے انشاللہ آنے والے چند ماہ میں بیرونی شہروں سے آنے والے گجرات کی خوبصورتی کی تعریف کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ایران کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو پاکستان کو پراکسی وار فیلڈ نہ بنانے کا بھی پابند کیا جائے ۔ حمایتی تنظیموں کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اعلان اور انہیں فنڈنگ بند کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی دعوت اور میزبانی کی پیشکش قابل تحسین ہے۔ غلط فہمیوں کا ازالہ ہونا چاہیے۔ امت مسلمہ مضبوط ہوگی۔ انہوں نے زوردیا کہ چند جماعتیں دونوں ممالک کی کاسہ لیسی کرکے اپنی تجوریاں بھرنے کی روش ترک کردیں،توملک فرقہ واریت سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ وہ آزاد سیاست کے عادی ہیں،لگی لپٹی اور منافقت کی سیاست ان کاشیوہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرنے والوں سے میراکوئی تعلق ہے اور نہ ہی ان کی سینیٹ کی ایک نشست کو اہل حدیث مسلک کی خدمت تصور کرتا ہوں۔متعدد عہدوں کی ٹوپیاں سجانے کے دعویدار، آستانہ عالیہ سعودیہ اور جاتی عمرہ کا طواف کرنے والے اور ان کے سامنے جبیں جھکانے والے کس منہ سے مواحد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دولت کے استعمال نے جماعتوں کو کمزور اور افراد کو مضبوط کیا ہے۔ جس کی وجہ سے جمہوریت کے دعویدار کچھ لوگ آل سعود جیسی بدترین خاندانی بادشاہت کے نمک خوار بن چکے ہیں اور کچھ ایرانی ملاوں کی تجوریوں کی چمک سے ان کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔ جنرل مشرف کی آمریت کی مذمت اور مزاحمت کرنے والے کس منہ سے سعودی شہنشایت کو شرعی قراردے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے ہونہارآرٹسٹوںکی حوصلہ افزائی کیلئے آئی ایل ایم کالج اوراین سی بی اے یونیورسٹی کے زیراہتمام چارروزہ آرٹ اینڈکرافٹ میلہ آج شروع ہوجائے گا۔ نمائش 24جنوری تک جاری رہے گی۔اس نمائش میں ضلع بھرکے نوجوان آرٹسٹوںکے فن پارے نمائش اورسیل کیلئے رکھے جائیں گے۔ نمائش آئی ایل ایم کالج کے امام غزالی ہال میں منعقدہوگی۔نمائش کاافتتاح معروف ماہرتعلیم اورحسان ماڈل ہائی سکولزکی پرنسپل مسزروبینہ خالدکریں گی۔اس میں مصوری،خطاطی،ہینڈی کرافٹس،ملبوسات ،ہاتھ سے بنے ہوئے کارڈز،پوسٹرز،مصنوعی جیولری،پولیمرکی مصنوعات،آرائشی آرٹ کے نمونے اورقدیم نوادرات شامل ہوں گے۔آرٹس اینڈکرافٹ میلہ میں شرکت کرنے والوں میںرنگ چمکے،کریٹر،سائلنٹ آرٹ، کلاکار،زخرف ٹیکسٹائل،اینجل آرٹ،نایاب کولیکشن،ایڈن اینڈفرینڈزآرٹ سٹوڈیو،فاروق ریاض انٹیک کولیکشن اورنایاب آرٹ شامل ہیں۔نمائش کی themeہے:Smart art of Gujrat۔نمائش میں داخلہ فری ہوگا۔مزیدمعلومات کیلئے :محمدیوسف بھٹہ آرگنائزرموبائل:03338436820
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ہمارے سماجی روّیے ہماری عملی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انسان کی سماجی، مجلسی اور انفرادی زندگی میں ہمارے روّیے ہمارا امیج بنانے میں سُود مند ثابت ہوتے ہیں۔ انسان کو سماجی حیوان کہا جاتا ہے کیونکہ وہ مل جُل کر اور گروہ کی صورت میں زندگی گزارنا پسند کرتا ہے۔ انسانی سماج کی ترقی میں انفرادی سطح پر روّیوں ،طرزِ احساس اور خوش سُخنی کا گہرا اثر ہے۔ ان خیالات کا اظہارمعروف تربیت کار سالارطلحہ اظہرنے جامعہ گجرات کے شعبۂ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ”سوشل ایکشن پلان”کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصدطلبا و طالبات میں سماجی روّیوں میں بہتری بارے اجتماعی شعور پیدا کرنا اور انہیں سماجی و معاشرتی فلاح وبہبود کے لیے معاشرہ میں اپنا مثبت کردار اداکرنے کے لیے تیار کرنا تھا۔ اس ٹریننگ ورکشاپ میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سالار طلحہ اظہر نے مزید کہا کہ نوجوان نسل میں سماجی ترقی کے شعور کو اُجاگر کیے بغیر ہم معاشرتی ترقی کے خواب کو پُورا نہیں کر سکتے۔ پاکستان کا شمار اس وقت مختلف سطحوں پر ترقی پذیر ممالک کی صف میںہوتا ہے۔ ہمارے نوجوان طلبا و طالبات ہمار ا قومی سرمایہ اور ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کی عملی صلاحیتوں کو مہمیز کرتے ہوئے انہیں ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لیے تیار کرتے ہوئے ان میں قومی شعور کو بدرجۂ اتم پروان چڑھایا جائے۔ سالار طلحہ نے اپنے مؤقف کو عملی زندگی کے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں اُجاگر کیا۔ شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے استاد اور اس ٹریننگ ورکشاپ کے فوکل پرسن وقاص منظور ڈار نے اپنے اظہارِ تشکر میں کہا کہ ایک فعال معاشرہ کی کامیابی کا اصل انحصار اس معاشرہ میں بسنے والے طبقات اور افراد کے مابین ہم آہنگی اور یک جہتی پر منحصر ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ طلبا و طالبات معاشرہ کا ذمہ دار فرد ہونے کے ناطے معاشرتی بہبود میں اپنا وسیع اور فعال کردار ادا کرتے ہوئے معاشرتی و انفرادی روّیوں کی بہتری میں اہم حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد(جی پی آئی) پاکستان بنانے والے علمائو مشائخ ہی استحکام پاکستان کیلئے پیش پیش ہیں۔پاکستان کی سلامتی سے ہی ہماری سلامتی و بقا ممکن ہے ۔علماء و مشائخ و طن عزیز میں قیامِ امن کے لئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔نبی کریم ۖ نے انسان و مسلمان کو محبت اور اُنس کا پیکر بنایا ہے ۔آج دنیا میں عروج اور آخرت میں بلندیٔ درجات کے لئے فروغ عشقِ رسول ۖ کے مشن پر گامزن ہو کر محبت کے چراغ روشن کرنے ہوں گے ۔ دہشت گردی ،فرقہ واریت اور ہر قسم کا تعصب انسان و مسلمان کو زیب نہیں دیتا ۔ اسلام کا نام لے کر لوگوں کا خون بہانے والے ،خو د کش حملوں سے بے قصور عوام کو مو ت کی وادی میں پہنچا نے والے اور ملک و ملت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں۔محبت رسول ۖ سرمایۂ حیات ، روحِ عبادات او زینت کائنات ہے ۔ محبت مصطفےٰ ۖ کا تقاضا ہے کہ تعلیمات مصطفےٰ ۖ پر عمل کیا جائے۔حدود شریعت میں رہ کر محبت کا اظہار کرنا باعث اجر و ثواب اور ذریعہ نجات ہے ۔ ان خیالات کاا ظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے پیر سید حافظ ہارون شاہ آستانہ عالیہ توحید آباد شریف سیالکوٹ اور پیر محمد عارف ہزاروی سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت شیخ القرآن وزیر آباد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اسلام دینِ امن و محبت ہے ۔اشاعتِ اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ اخلاقِ نبوی ۖ اور اپنے کامل اصول و ضوابط سے ہوئی ۔پیغمبر اسلام ۖ نے باہمی سلام، دعوتِ طعام اور معافیٔ عام سے تالیفِ قلوبِ انسانی فرمائی ۔شدتِ پسندی و فرقہ پرستی روحِ اسلام کے منافی ہے ۔ حامیانِ اسلام اسوۂ حسنہ اپنا کر غلبۂ عالم کا خواب شرمندۂ تعبیر کر سکتے ہیں ۔قرآن حکیم اور بانیٔ اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی تعلیمات میں محبت ،برداشت، رواداری اور عفو و درگزر ہے ۔ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن اور اسلام کے غدار ہیں ۔دہشت گردی اور شدت پسندی کی کھلے عام مذمت اور اتحاد و یکجہتی کا فروغ تعلیماتِ اسلام کا نمایاں پہلو ہے ۔آج اسلام کا پیغام محبت عام کر کے ملتِ اسلامیہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں اولیاء اللہ کے طریقۂ تبلیغ کو اپنانا ہو گا ۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، محمد سجاد اویسی اورمحمدمحسن اویسی بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)کل ملک بھر میں مدارس عربیہ کے اساتذہ،طلباء ،آئمہ اور خطباء سانحہ چارسدہ کیخلاف اجتماعات منعقد کریں گے۔اجتماعات میں شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا دہشتگردی اور انتہا پسندی کی مذمت کی جائے گی اور دہشتگردوں کے ساتھ فکری ونظریاتی طور پرمقابلہ کرنے کا عزم کیا جائے گا۔ علماء ،طلباء اور مشائخ بے گناہ انسانیت کا قتل عام کرنے والوں کیخلاف میدان میں نکلیں۔چارسدہ بم حملہ کسی تعلیمی ادارے پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے۔چارسدہ میں ہونے والی سفاکیت اور بربریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیںدہشتگردی کے ناسور سے نجات اور امن وامان کے قیام کیلئے پوری قوم حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ اسلامیہ انوار العلوم کراچی میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری اللہ داد،پاکستان علماء کونسل سندھ کے کنوینئر مولانا اسعد زکریا ،مفتی حبیب الرحمن،قاری محمد اعظم فاروقی،مولانا سعد اللہ شفیق،مولانا حماد اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کوسفاکانہ،وحشیانہ اورغیر اسلامی فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانیت کا قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ۔معصوم طلباء کا خون بہانے کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ اسلام امن،سلامتی اور محبت کا دین ہے۔اس قسم کے عمل سے پاکستان کا پر چم سرنگوں نہیں کیا جاسکتا۔ وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر وطن عزیز سے دہشتگردی ،سفاکیت اور بربریت کا خاتمہ کیا جائے۔ دہشتگرد چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرکے ہماری نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو تاریک نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عملدرآمد سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔ دہشتگردی، انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے مکمل 20نکات پر عملدرآمد ضروری ہوچکا ہے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دہشت اور وحشت کا خاتمہ اتحاد سے ہی ممکن ہے۔پاکستان علماء کونسل چارسدہ یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) دہشت اور وحشت کا خاتمہ اتحاد سے ہی ممکن ہے۔علم کا قتل کرنے والے ناکام ہوں گے۔پاکستان علماء کونسل چارسدہ یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،حافظ محمد امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا حبیب الرحمن،قاری عصمت اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں چارسدہ یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سفاکانہ،وحشیانہ اورغیر اسلامی فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانیت کا قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے کاتمے سے ہی امن کی بالادستی ہوگی اور علم کو فروغ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران خونی بن چکے ہیں منصوبوں کو جلدی ختم کرنے کے لئے ایس او پیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے ہلاکتیں مزید بڑھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، سیف اللہ چٹھہ، ملک امتیاز احمد، منور بٹ، رانا طالب حسین، چوہدری شاہد مختار، ماسٹر بلال، میاں وحید احمد، مالک راحت اور ظہیر کیانی کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے پورے روٹ پر سڑکوں کا اکھاڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ ٹریفک کے مسائل نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے روٹ کے ارد گرد آلودگی سے لوگ ناک، کان اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر کھدائی سے زمین کے نرم ہونے سے گاڑیاں اور ٹرک دھنسے نظر آتے ہیںجس کی وجہ سے ٹریفک مزید جیم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے تاکہ منصوبے عوام کے لئے وبال جان نہ بنے۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) وفاق المدار س الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ چندفرقہ پرست انتہا پسندوں کی طرف سے فوج سعودی عرب نہ بھجوانے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کے اعلان کا نوٹس لیا جائے،کیونکہ پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن پر فوج بھجواتا ہے، ہم کرائے کے قاتل نہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ امید ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پریمن اور بحرین کے خلاف پا کستانی فو ج کو استعمال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دوسرے ممالک میں مداخلت کرکے خود اپنے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے اورپھر واویلا کرتا ہے کہ اس کی سالمیت اور حرمین شریفین کو خطرہ ہے۔ا ن کا کہنا تھاکہ حرمین شریفن اور خود سعودی عرب کو بھی خطرہ نہیں ، حجاز مقدس کو اگر خطرہ ہے تو وہ آل سعود سے ہوسکتا ہے، جنہوں نے جنت البقیع میں آئمہ اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان للہ علیہم کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرکے امت مسلمہ کی دل آزاری کی اور اب تک باوجود مطالبات کے انہیں دوبارہ تعمیر نہیں کیا جارہا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ اپنا فیصلہ سنا چکی ہے کہ فوج نہیں بھجوائی جائے گی تو اب پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ فوج سعودی عرب بھجوانے کے لئے تحریک چلانا چاہتے ہیں ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ، کوئی عرب بادشاہت یا سعودی عرب کی کالونی نہیں کہ ان کے سیاسی اختلافات کے لئے کرائے کے قاتل ہم نے فراہم کرنے ہیں۔ اگر کوئی تنظیم فوج بھجوانے کے ممکنہ اعلان کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرے گی تو اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ جو کہ ملکی مفاد میں نہیں۔ اس لئے انتہا پسندوں کے ایجنڈے کو فروغ نہ دیا جائے۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں حملے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شہید بچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے، معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے اس حملہ میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حملہ کا شکار ہونے والوں کے والدین اور پسماندگان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بلاشبہ یہ بہت بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے صبر کی توفیق عطا فرمائے۔#
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں سے غافل نہ ہو اور اپنی توجہ مرکوز رکھے کیونکہ حکومت کی توجہ جب ادھر اُدھر ہوتی ہے تو دہشت گرد وقفے وقفے سے حملے شروع کر دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ نیشل ایکشن پلان کا دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کو کسی طرف سے بھی دہشت گردی کا موقعہ نہ ملے لیکن حکومت اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز پر کان نہیں دھرنے کو تیار نہیں۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، وفاق المدار س الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری،اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر وفاعباس نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کا کسی مذہب اور مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ درندے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔ سانحہ میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات اور پروفیسرحامد حسین کی شہادت پر ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور شہدا کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے دعوے درست نہیں۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم تعلیمی اداروں میں اپنے مستقبل طلبا و طالبات کو نہ بچاسکے تو اس سے زیادہ بدقسمتی کی کوئی بات نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایتھنز(جی پی آئی)منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محافل میلاد النبی ۖ کا اہتمام ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں منعقد کی گئیں جبکہ مرکزی اجتماع ایتھنز میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیان محافل میں منہاج القرآن کے فاضل علامہ انوار المصطفیٰ ہمدمی نے خصوصی خطابات کیے۔میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں پہلا پروگرام منہاج القرآن ذیلی مرکز اینوفیتا میںمنعقد کیا گیا اس کے علاوہ منہاج القرآن ذیلی مرکز تھیوا ، منہاج القرآن ذیلی مرکزنیا ماکری، منہاج القرآن ذیلی مرکزکاتوسولی، منہاج القرآن ذیلی مرکزماراتھونا، منہاج القرآن ذیلی مرکزبرہامی، منہاج القرآن ذیلی مرکزکروپی، منہاج القرآن ذیلی مرکزسیماتاری،جبکہ مرکزی پروگرام ایتھنز نیکیاکے دیموس ہال میں سالانہ میلا وامن کانفرنس کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس یونان بھر سے کثیر تعداد میںعشاقان مصطفیۖ نے جوق در جوق شرکت فرمائی۔اس پروگرام میں علامہ انوار المصطفیۖ ہمدمی نے امن و آشتی کا پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان اور اسلام کا نام لیوا کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا ،اور یہ پیغام آج کا نہیں بلکہ چودہ سو سال پہلے تاجدار کائنات ۖ نے دنیا کو سکھایا اور اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بھی دنیا کے کونے کونے میں جا کر دے رہے ہیں۔جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے 500صفحات پر دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر کے امت مسلمہ کو سر فخر سے بلند کر دیا ۔آج ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہمیں دنیا میں پھیلنے والے دہشت گردی کے ناسور کی پرزو ر مزمت کرنی چاہئے اور امن ،محبت ، اخوت ، اور آشتی کے پیغام کو عام کیا جانا چاہئے۔ مرکزی پروگرام میں یونان کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، اور صحافی برادری نے بھر پور شرکت کی ۔ اور خواتین کے لئے پردے کا انتظام بھی کیا گیا ۔پروگرام کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی 3خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے گئے۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن یونان ک صدر رانا محمد وقار خاں نے علامہ انوار المصطفیٰ ہمدمی کے دورہ یونان اور ربیع الاوّل کے پروگرامز میں شرکت پر اور منہاج القرآن یونان کے تمام فورمز جن میں منہاج یوتھ لیگ ،منہاج پیس اینڈ انٹگریشن ، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ، اور ان کارکنان ، وابستگان ، اور عہدیداران کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے مشیر صحت پنجاب کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اموات سوائن فلو کی وجہ سے ہوں یا کسی اور وجہ سے ہو تو ہسپتالوں کی نااہلی کی وجہ رہی ہیں اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت پنجاب کا کام ہے مگر پنجاب کے حکمرانوں کی ترجیحات میں سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے سوا کچھ نہیں عوام مرتی ہے تو مرے حکمرانوں کے اثاثے تو بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے صحت کارڈ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ میاں برادران صحت کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے کوئی نہ کوئی ایسی سکیم نکال دیتے ہیں جس سے ان کی اشتہاری مہم خوب ہوتی ہے اگر ہسپتال کی حالت ہی بہت نہیںہو گی تو وہاں صحت کارڈ کیا کرے گا۔ صحت کے معاملے میں پاکستان کی عوام کی حالت دگرگوں ہے اس کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ وہ صرف اشتہارات میں نظر آنا چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری ٹو دی گورنمنٹ آف پنجاب ھوم ڈیپارٹمنٹ کے آرڈر نمبر SO (MP) 7-1/2016بتاریخ 14-01-2016 کے مطابق حاجی ٹیپو سلطان خان ، ڈویژنل بیورو چیف پنجاب ٹی وی گوجرانوالہ کے صاحبزادہ جناب سعود سلطان خان ایڈووکیٹ کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا نان آفیشل وزیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ڈویژن بھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سعود سلطان خان ایڈووکیٹ کو تقرری پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا ا ظہار کیا۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مسرت بانو نے باچاخان یونیورسٹی چار سدہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جانی نقصان اورطلبہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے اس واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہیدبچے پاکستان کا مستقبل اور امید تھے، معصوم طلبہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے،دہشت گردپاکستان میں ”علم”کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوں گے ، مسرت بانو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک جماعت یا صوبہ نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کی جنگ ہے،باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردی قوم کے مستقبل پر حملہ ہے انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کا میاب ہوںگی اور ملک سے ہمیشہ کیلئے دہشت گردی خاتمہ ہوگا انہوںنے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضربِ عضب کامیابیوںکے ساتھ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکاہے ،تھوڑا سفر باقی ہے جسے مل کر طے کرنا ہو گاجس کے لئے قوم کا متحد ہوناضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے باچا خان یونیورسٹی میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم مبتلا ہے قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ دہشت گرد ایسی مزموم کاروائیاں کر کے پاکستانی قوم کے حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا دہشت گردی پر ہمیشہ سے دو ٹوک موقف رہا ہے دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ حکومت کو فوری سخت فیصلوں کی ضرورت ہے
۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے سانحہ چار سدہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردحملوں میں شہیدہونے والے طلباء اسٹنٹ پروفیسر اور دیگرکی شہادت پر متاثرہ خاندانوں کے سے دلی ہمدری اور دہشت گردوں کے خلاف قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے تعلیم پر وار کا سلسلہ بڑھتا جارہاہے ،یہ قوم کے معماروں کو جانوں سے مار کراس قوم کو مستقبل تاریک کرنا چاہتے ہیںاپنے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہپاکستان کو مذاکرات کا جواب گولی سے دیا جارہاہے ا فغانستان قیام امن اور مصالحت کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے ،باچا خان یونیورسٹی میں مارے گئے دہشت گردوں سے جو دستاویزات ملی ہیں اس کے تانے بانے اور شواہد افغانستان کے خلاف جاتے ہیں ،پاک فوج کی بروقت کارروائی نہ ہوتی ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ،گزشتہ دنوں بھارت میں پٹھان کوٹ حملے میں جو سانحہ پیش آیا اس میں پاکستان نے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کی نشاندہی پر پاکستان میں جو کارروائیاں کی اس سے پاکستان کی نیک نیتی پر شک کرنا درست نہیں تھا اس کے باجود بھارت کے اہم وزیر منوہر پریکر کی جانب سے جو بیانات دیئے گئے اسے بھی تفتیش کے عمل میں شامل کرنا ہوگا،کیونکہ منوہر پریکر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مشہور ہیں جو پاکستان دشمنی میں کچھ بھی کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں جس کی بنیادی وجہ مودی سرکار کی بھرپور سپورٹ کے بغیر ممکن ہی نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے افغانستان پاکستان کی نسبت بھارت کے زیادہ قریب ہونے کا خواہش مند ہے جبکہ امن کی بھیک کے لیے وہ پاکستان کے دروازے پر کھڑارہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوچکا ہے حکومت پاکستان اپنی رٹ کھوچکی ہے ان کی حکومت میں پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے جس میں جانی اور مالی نقصان کے ساتھ معاشیات کی تباہی بھی شامل ہے اس وقت پاکستان کو ایسے باکرداررہنمائوں کی ضرورت ہے جن کا ماضی بے داغ ہواور یہ کہ اس کی کسی کابینہ میں ان ظالم دہشت گردوں کاسہولت کار موجود نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدوچیئرمین امیر پٹی نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجہ میں 2درجن سے زائد ہلاکتوں پر اظہار افسوس و تشویش کرتے ہوئے ہلاک شدگان کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس سانحہ کا زخم ابھی مندمل نہیں ہوا ہے کہ دہشتگرد وں نے ایکبارپھر پاکستان کے مستقبل پر حملے کے ذریعے ثابت کردیا ہے کہ وہ محافظوں سے زیادہ ہوشیار ‘ چالاک ‘ منظم اور فعال ہونے کے ساتھ دلیر بھی ہیں اور جب چاہیں جہاں چاہیں سیکورٹی حصار میں نقب لگاکر ہمیں زخم دے سکتے ہیں کیونکہ انہیں ایسے لوگوں کی سرپرستی ‘ آشیر باد ‘ تعاون اور حمایت حاصل ہے جن کا احتساب ممکن نہیں اور وہ آئین و قانون سے اسی طرح کھیلتے ہیں جس طرح دہشتگرد انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آئین و قوانین سے ماوار استحصالی طبقات اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر نہ تو دہشتگردی سے نجات ممکن ہے اور نہ ہی پاکستان کے عوام کو امن و تحفظ فراہم کرکے ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستانی قوم اور افواج پاکستان’ سائنسدانوں اور انجینئروں کو راڈار پر دکھائی نہ دینے والے اور فضا سے زمین و سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے رعد میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگرنے کہا کہ جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن نظاموں سے لیس ہدف کو مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنا نیوالے ”رعد ” میزائل کی کامیابی تاریخی سنگ میل ہے اور اس تجربہ کی کامیابی سے پاکستان کا سٹرٹیجک ڈیٹرنس، سٹرٹیجک صلاحیت اور خطہ میں امن مزید مستحکم ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے سیاسی مفادات کیلئے سامراجی اشاروں پر پالیسی سازی کی مذمت کرتے ہوئے آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9/11 کے بعد پاکستان کی تمام پالیسیوں کی امریکی اشاروں پر تشکیل کے باوجود صدارت کے منصب سے سبکدوش ہونے والے اوبامہ نے جس طوطا چشمی کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان پر تنقید کے نشتروں سے فرنٹ لائن اتحادی کا سینہ جس طرح چھلنی کیا ہے اس سے پاکستانی قیادت کو اس بات کا حساس ہوجانا چاہئے کہ پاکستان کی سلامتی ‘ بقا اور ترقی امریکہ ‘ برطانیہ ‘ جرمنی ‘ روس ‘ ایران ‘ ترکی ‘ مصر ‘ شام یا سعودیہ کی کاسہ لیسی یا جی حضوری میں نہیں بلکہ خودمختار خارجہ پالیسی کے ذریعے تمام ممالک سے ایسے دوستانہ اور برادرانہ تجارتی تعلقات میں پنہاں ہے جس سے پاکستان کو فوری ‘ طویل المدتی اور دائمی تینوں طرح کے فوائد حاصل ہوں اسلئے حکمران اگر ملک وقوم سے مخلص ہیں تو سامراجی کاسہ لیسی کی بجائے خود مختار خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی)ضمیر شاہ نا می شخص کا میاں محمد شو گر ملز سے کو ئی تعلق واسطہ نہ ہے مو صوف نہ تو میاں محمد شو گر ملز میں شیئر ہو لڈر ہیں اور نہ ہی ڈا ئر یکٹر ہے خواجہ نعیم اور خواجہ محمد آصف کا نام استعما ل کر کے موصوف میڈ یا کو ریج حا صل کر نے کیساتھ بلیک میلنگ کر نے کی کوشش کر رہا ہے سپر یم کو رٹ،ہا ئی کو رٹ اور ڈسٹر کٹ کو رٹ میں اس کیخلا ف فیصلے ہو ئے ہیں جھوٹے پر چوں اور بد معاشی کے ذریعے میاں محمد شور ملز میں جبراً قبضہ کر نا چا ہتا ہے حکومت آزاد کشمیر جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروائی کر ئے ان خیا لا ت کااظہا ر میاں محمد شو گر ملز کے تر جما ن رضا اسلا م نے میٹ دی پر یس میں اظہا ر خیا ل کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد جمو ں وکشمیر کمپنیز ایکٹ 1992کے تحت میاں محمد شو گر ملز لمٹیڈ کمپنی رجسٹر ہو ئی ہے جس میں مسٹر ضمیر حسین شاہ نا می شخص نہ تو شیئر ہو لڈر ہے اور نہ ہی ڈا ئر یکٹر درج ہے اور نہ ہی اس نے کمپنی سے کسی قسم کا کو ئی معا ہد ہ کیا ہے اگر کو ئی فرد کسی لمٹیڈ کمپنی سے کو ئی معاہد ہ کر تا ہے تو معاہد ہ کی روسے کمپنی انتظا میہ سے را بطہ کر کے کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت فارم 28اور29میں اپنا اندارا ج بحیثیت شیئر ہو لڈر یا ڈا ئریکٹر کرو اتا ہے مو صوف آج تک رجسٹر ار آف کمپنیز میں ایسا کو ئی ثبو ت فرا ہم نہیں کر سکا مو صوف نے ہما رے خلا ف عد التوں میں کیسیز کروائے لیکن ڈسٹر کٹ کو رٹ ،ہا ئی کو رٹ او ر سپر یم کو رٹ تک تما م کیسیزکے فیصلے ہما رے حق میں اور ضمیر شاہ کے خلا ف ہو ئے ہیں مو صوف نے ہما رے خلا ف جو بھی جھوٹے پر چے درج کروائے تھے سب کے سب خا رج ہو گئے ہیں مو صوف ہمیں بلیک میل کر نے کیلئے ہما را میڈ یا ٹرا یل کر رہے ہیں میڈ یا کو ر یج حا صل کر نے کیلئے وفاقی سیکرٹر ی خواجہ نعیم اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا نا م استعما ل کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں خوانہ نعیم اور خواجہ محمد آصف کا میاں شو گر ملز سے کو ئی تعلق وا سطہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ مو صوف میڈ یا اور بد معاشی کے ذریعے حا لا ت خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں غنڈ وں اور بد معاشوں کے ذریعے میاں محمد شو گر ملز پر قبضہ کر نا چا ہتے ہیں اگر کو ئی واقعہ یا حا دثہ رو نما ہوا توا سکا ذمہ دار ضمیر شاہ اور اسکا وکیل ہو گا ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ جعل ساز اور بلیک میلر کیخلا ف کا رروا ئی کر ے اور ہمیں تحفظ فرا ہم کر ے اگر ضمیر شا ہ نا می شخص کے پاس میاں محمد شو گر ملز میں شیئر ہو لڈر یا ڈا ئر یکٹر کا کو ئی ثبو ت ہے تو وہ پیش کر ے بلاوجہ تنگ کرنا بند کر ے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ضلع بھمبر میں مسلم لیگ ن کے کنونشن کے بعد بھمبر کے تینوں حلقوں میں سیاسی بخار تیز ہو نے لگا امیدوارا ن نے لنگر لنگو ٹ کس لئے اور عوام سے را بطے کر نے شروع کر دئیے جہاں عوام امیدواروں سے نا لاں ہے وہاں ضلع بھمبر کے ووٹروں نے ایک نئے انتخا بی حلقے کا مطا لبہ بھی کر دیا تفصیلا ت کے مطابق ضلع بھمبر جسکی آبادی تقر یباً7لا کھ کے قر یب ہے جو حلقہ بر نا لہ سما ہنی او ر بھمبر پر مشتمل ہے ان تینوں حلقوں میں 4لا کھ سے زائد ووٹر مو جود ہیں وہاں ایک اضافی حلقے کا ہونا نا گر یز ہے عوام علاقہ اور سیاسی حلقوں نے ایک نئے انتخا بی حلقے کا بھی مطا لبہ کر دیا دوسر ی طر ف گزشتہ دنوں بھمبر میں ہو نیوا لے مسلم لیگ نو ن کے کنونشن کے بعد ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں میں امیدوارا ن نے اپنی اپنی سیاسی مہم شروع کر دی ہے اس موقع پر ضلع کے ووٹر نے ملے جلے خیا لا ت کااظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ سیاستدان 5سال تو منہ تک نہیں دکھاتے لیکن 5سال بعد ووٹ ما نگنے کیلئے متحر ک ہوجا تے ہیں اور عوام ہمیشہ ہرالیکشن میں ہا ر جا تے ہیں اور سیا ستدان جیت جا تے ہیں بہت سے ووٹر وں نے اپنے اپنے قا ئد ین سے نا راض ہو کر آئند ہ سیاسی عمل میں نہ شامل ہو نے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ سیکنڈ لا ئن سیاسی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع بھمبر کی آبادی اور ووٹرکی تعداد کو دیکھتے ہوئے اضا فی حلقے کا قیا م عمل میں لا یا جائے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کے نواحی علاقہ کس دعورہ کے گا ئوں چمٹ میں را ت کے اندھیر ے میں نا معلوم افرا د نے گھر کے با ہر کھڑی گا ڑی کو آگ لگادی گا ڑی جل کر خا کستر ہو گی تھا نہ پو لیس نے واقعہ کی رپو رٹ درج کر کے مز ید تفتیش شروع کر دی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ رات بھمبر کے نواحی علاقہ کس دعورہ کے گا ئوں چمٹ میں حاجی محمد اسلم کی ٹیوٹا کرو لا کا ر نمبر ی4513جو کہ گھر کے با ہر کھڑ ی تھی کو نا معلوم افراد نے را ت کی تا ریکی کا فا ئد ہ اٹھا تے ہو ئے آگ لگا دی آگ لگنے سے گا ڑی جل کر خا کستر ہو گئی آگ کے شعلے بلند ہوئے تو آس پاس کے لو گ موقع پر پہنچ گئے واقعہ کی فوری طو ر پر پو لیس کو اطلاع دی گئی پو لیس نے واقعہ کی رپورٹ در ج کر کے مز ید تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پیپلز پا رٹی شہیدوں کی جما عت ہے جسے کو ئی شکست نہیں دے سکتا وزیر اعظم پا کستا ن اپنے وزراء کو لگا م دیں اور اخلاقیا ت کا درس دے کر آزاد کشمیر بھیجا کر یں آئند ہ عام انتخا با ت میں چو ہدر ی مجید کی قیادت میں پیپلز پا رٹی اپنی کا ر کر دگی کی بنیاد پر الیکشن میں کلین سو یپ کرے گی اور حکومت بنا ئے گی ان خیا لا ت کااظہا ر پیپلز پارٹی کے با نی را ہنما چو ہدر ی محمد یوسف درا ئیاں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر امو ر کشمیر بر جیس طا ہر کے نا زیبا الفا ظ نے پوری قو م کو ما یوس کیا ہے اور کشمیر یوں کی تو ہین کی ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چو ہدر ی عبد المجید آزاد کشمیر کی عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو ئے ہیں کسی بھی منصب کی تو ہین نہیں کر نے دینگے گھٹیا زبا ن استعما ل کر نے وا لے کشمیر یوں کی تا ریخ سے واقف نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدر ی عبد المجید کشمیر یوں کے دلوں کی دھڑکن ہیںاور کشمیر ی عوام انہیں اپنا قا ئدا ور ذوالفقار علی بھٹو کا سپا ہی ما نتی ہے اور اگر آئند ہ کسی بھی وفاقی وزرا ء نے ایسی زبا ن استعما ل کی تواسکی ذمہ داری بھی حکومت پاکستا ن ہو گی انہوں نے کہا کہ آئند ہ عام انتخا با ت میں پیپلز پا رٹی کی کا میابی نو شستہ دیوار ہے کا رکن تیاری کر یں ایک با ر پھر جمہوریت اور پیپلز پا رٹی کی فتح ہو گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)تحر یک انصا ف برنا لہ کے نو جوان کا رکن قیمتی اثا ثہ ہیں تحر یک انصا ف برنا لہ کی تحصیل کی باڈی میں نو جوانوں کا نظر انداز نہیں کر نے دینگے علاقہ کی ملک برادری نے متفقہ طو ر پر فیصلہ کر کے تحر یک انصا ف میں شمو لیت اختیا ر کی تھی اب چند منظو ر نظرافراد کو خوش کر نے کیلئے تحصیل تنظیم کے عہد ے بانٹنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کے با عث ملک برادری کے اتحاد کو نقصا ن پہنچ سکتا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر تحر یک انصا ف بر نا لہ کے نوجوان را ہنما افتخا ر طیب اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ملک برادری حلقہ میں تیسری بڑ ی برادری ہے جس نے برادری کے زعما کے ساتھ ملکر متفقہ فیصلہ کر کے اپنی تمام تر حما یت تحر یک انصا ف کو سونپی تھی لیکن مر کز ی قیادت کی طرف سے امیدوا ر کے فا ئنل نہ ہو نے اور چند ایک کی طرف سے پوری پا رٹی کو ہا ئی جیک کرنے کے با عث ملک برادری میں بے چینی پھیل رہی ہے تحصیل بر نا لہ کی تنظیم سازی اور عہد ے داران کے انتخاب میں تحر یک انصا ف کی علاقہ میں سب سے بڑ ی حما یت کر نیوا لی ملک برادری کو نظر انداز کرنا سمجھ سے با لا تر ہے کسی کو ملک برادری کا استحصال کر نے کی اجا زت نہیںدینگے پارٹی میں تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کا نما یاں کر دار ہے نو جوان قیمتی اثا ثہ ہیں ان کے حق پر شب خون کسی صورت قبو ل نہیں ہما را تحر یک انصا ف کی اعلیٰ قیادت سے مطا لبہ ہے کہ برنا لہ تحصیل باڈی میں پارٹی کیلئے محنت کرنیوا لوں کو میر ٹ پر عہد ے دئیے جا ئیں بصورت دیگر ایک بہت بڑ ی برادری کی حما یت سے ہا تھ دھو بیٹھے گی جس کی ذمہ داری مقامی قیادت پر بھی عائد ہو گی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)سیر لہ تحر یک انصا ف کا گڑ ھ بن چکا ہے آمد ہ الیکشن میں سیر لہ کو فتح کر نیکا خواب دیکھنے والوں کو ان کی اوقات یا د دلا ئینگے بھمبر کے مسلم لیگی را ہنما نے اہلیان سیر لہ کے منہ سے نوالہ چھین کر اپنے منہ میں ڈا لنے کی کوشش کی ہے انشا اللہ یہی بے انصا فی ان کی شکست کا مقدر بنے گی ان خیا لا ت کااظہا ر تحر یک انصا ف سیر لہ کے چیف آرگنا ئزر مرزا محمد یوسف نے اپنے ایک اخباری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ آئند ہ مستقبل تحر یک انصا ف کا ہے سیر لہ کے نوجوان امیدوا ر اسمبلی ڈا کٹر انعام الحق چو ہدری کے دست وبازوہیں اور ان کی آئند ہ الیکشن میں کا میا بی کیلئے دن را ت محنت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان سیر لہ نے جس امیدوار کیسا تھ وفا کی ہے انشااللہ کا میا بی اسکا مقد ر بنی ہے اہلیا ن سیر لہ نے قبضہ ما فیوں سے تنگ آکر تحر یک انصا ف میں شمو لیت اختیا ر کی بھمبر کے مسلم لیگی را ہنما وممبر اسمبلی کے بھا ئیوں نے اہلیا ن سیر لہ کے تین سو کنا ل شا ملا ت رقبہ پر شب خون ما ر کے غر یبوں کے منہ سے نوا لہ چھینا ہے انشا اللہ ان کی اس بے انصافی کا بد لا چکا ئیں گے اور آئند ہ الیکشن میں سیر لہ کو فتح کر نے کے خواب چکنا چو ر کر کے انکو منہ چھپانے پر مجبور کر دینگے انہوں نے کہاکہ لو گوں کے حقوق پر ڈا کہ ما رنے وا لوں کو اللہ کی عدا لت میں جواب دینا پڑ ے گا تحر یک انصا ف دن بدن مقبو لیت حاصل کر رہی ہے آئند ہ الیکشن میں عوامی حقوق کے محا فظ اور غر یبوں کے مسیحا ڈا کٹر انعام الحق چو ہدر ی حلقہ ایل اے7بھمبر سے بھاری اکثر یت سے کا میا ب ہو نگے ۔۔
،،،،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر پر یس کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت را جہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں بر نا لہ کے نوجوان صحا فی آصف اکر م کی وا لد ہ محتر مہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور غم کااظہا ر کیا گیا اس موقع پر مر حو مہ کی رو ح کے ایصال ثواب کیلئے فا تحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے اظہا ر ہمدردی کیا گیا اجلاس میں اجلاس میں ملک شوکت حسین ،راجہ وحید مراد ،طا رق محمود ثاقب ،قاضی انصر زما ن ،سلیم سا گر ،شیرازپرو یز مشتاق ،مرزا ند یم اختر ،عزیز الر حمن ناز ،چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ڈا کٹر طا رق محمود شا کر ،چو ہدری عا طف اکر م ،جہا نگیر احمد پاشا ،چو ہدری ارشد محمود غازی ،فیصل صغیر شمیم ،عا بد ذبیر ،محمد یٰسین تبسم اور را جہ حبیب ا لرحمن نے شر کت کی۔۔

…………………………

گجرات (جی پی آئی) سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین اور سابق ڈپٹی وزیراعظم و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو چاہئے کہ سابق ضلع ناظم گجرات کو ڈسٹرکٹ چیئرمین کیلئے نامزد کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ق) کے متحرک رہنما چوہدری رضوان یونس (آف ناروے) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شفاعت حسین نے اپنے دور قیادت میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔ پورے ضلع میں سڑکوں اور گلیوں کو نئے سرے سے تعمیر کروایا۔ انہی کے دور میں ہی دیہاتوں میں خوشحالی نے ڈیرے ڈالے ہیں۔ چوہدری آصف اقبال نے کہا کہ چوہدری شفاعت حسین نے ضلع گجرات میں فحش ڈراموں کو بند کروا کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا تھا۔ اور پورے ضلع گجرات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے۔ سی سی بی کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز عوامی اشتراک سے فلاحی منصوبوں پر خرچ کئے گئے۔ بنیادی مراکز صحت کو مثالی بنایا ۔ ہر مراکز صحت میں ضروری مشینری فراہم کی گئی۔ ایجوکیشن کے حوالہ سے سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ خصوصی طور پر سکولوں میں چار دیواری اور لیٹرینوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی کمی کو پورا کیا گیا۔ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو سہولت فراہم کی گئی۔ چوہدری برادران ، جب بھی عوام کے تعاون سے برسر اقتدار آتے ہیں عوام کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جاتے ہیں۔ چوہدری ابرار صفدر نے کہا کہ چوہدری شفاعت حسین آج بھی اپنی گرہ سے لاکھوں روپے لگا کر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کی کفالت کر رہے ہیں جو کہ آج کے دور میں سب سے بڑی مسیحائی ہے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) چوہدری ممریز اختر دھدرا کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج صبح دس بجے ان کے آبائی گائوں دھدرا میں ہو گی۔ ٹھیک 11 بجے دعا کی جائے گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ۔ وقفے وقفے سے مختلف اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک جانب تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے تو دوسری جانب سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ۔ عوامی حلقوں نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) مسلم ممالک کے درمیان اختلافات میں اضافہ امت مسلمہ کیلئے باعث تشویش ہے اس سے اُمت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں ہی پاکستان کے لئے لازم و ملزوم ہیں اور دونوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ یورپ و امریکی طاقتیں سعودیہ اور ایرانی معدنیات پر قبضہ کرنے کیلئے دونوں ممالک کو لڑا رہے ہیں۔ ایسے میں امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اس سلسلہ میں اقدامات قابل تحسین ہیں۔ مہر فاروق خالد نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ہونیوالی ہر مخلص کوشش کو سپورٹ کرنا چاہئے تاکہ دنیا بھر میں اُمت مسلمہ کا اتحاد مثالی ہو۔ اور یہود و نصارٰ کو اپنی سازشیں ختم کرنا پڑیں۔
…………………
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پری نائن میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محدود نشستوں پر میرٹ پر داخلے کئے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی کثیر تعداد داخلے کے حصول کیلئے رابطہ کر رہی ہے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب دونوں اسلامی ریاستیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں،ورنہ امت مسلمہ کی تقسیم کے ذمہ دار اورخود تنہائی کا شکاربھی ہوں گے۔ جوکسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا۔علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ کے ایران اور سعودی عرب کے تنازع کو شیعہ سنی نہیں، عرب اور فارس کے تناظر میں دیکھا جائے۔ایسا ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ سعودی عرب ایران کو باہر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف اتحاد بنانا چاہتا ہے تو امت مسلمہ کی تقسیم کا خود ذمہ دار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں تمام مسلم ممالک کی موجودگی کے باوجودفرقوں کی بنیاد پر اتحاد تشکیل دینا اور ایران کو باہر رکھنے کا مطلب ہر کسی کو سمجھ آرہا ہے۔ساسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اگر صرف فرقے کی بنیاد پر شام، عراق، یمن، اوربحرین میں مداخلت کی جائے گی تو ایرانی قیادت تنہائی کا شکار ہوگی اور ان کا یہ قدم ایرانی عوام سے دشمنی کے مترادف بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی اور ایرانی رویے امت مسلمہ کی تفریق کا باعث ہوں گے، اتحاد کے نہیں۔ اس لئے اتحاد اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔ورنہ اختلافات کو مزید گہرا کرنے کی سعودی اور ایرانی روش پورے خطے کو جہنم بنادے گی۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں سوائن فلو کے مریضوں کے لئے الگ وارڈ قائم کر دیا گیا ہے،زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کی تکمیل کے بعد موجودہ ایمرجنسی کی عمارت میں کارڈیالوجی وارڈ کو منتقل کر دیا جائے گا، مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال میں بے ہوشی کے لئے نئی مشین کی فراہم کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں تعمیر و مرمت اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او چوہدری اصغر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ایم ایس ڈاکٹر عباس گوندل، چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر، چوہدری سلیم، ڈی اوز محمد اشفاق، محمد یونس، رائے نواز، شاہد محمود، ٹی ایم او خرم محمود، چیف آفیسر عظمت فرید، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد، آصف چٹھہ ، خادم علی خادم و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر قائم کی جانیوالی سوائن فلو وارڈ کا دور ہ کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز و عملہ کو ہر وقت الرٹ رکھا جائے اور مناسب مقدار میں ادویات کا بھی سٹاک رکھا جائے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر کی طرف سے 60بستروں پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ، اس منصوبہ کی تکمیل کے فوری بعد کارڈیالوجی وارڈ کو موجودہ ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ موجودہ عمارت میں توسیع بھی کی جائے گی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید میں روزانہ 1400سے 1800مریض آتے ہیں ماضی میں یہ ادارہ محض ریفرل سنٹر بن کر رہ گیا تھا تاہم اب صورتحال یکسر تبدیل ہو رہی ہے، نواز شریف میڈیکل کالج کے کنسلٹنس بھی ہفتے میں چھ دن کام کر رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں بھی ڈاکٹرز دستیاب ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال اب اپنے مریضوں کا خود علاج کر رہا ہے اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر عباس گوندل کی کاوشیں اور انتھک محنت قابل تحسین ہے۔ ڈی سی او نے حاجی اورنگزیب بٹ اور ڈاکٹر مقصود زاہد کی طرف سے بے ہوشی کے مشین فراہم کرنے پر دونوں کو زبردست سراہا اور کہا کہ نئی مشین کی فراہمی سے اس نوعیت کی مشینوں کی تعداد دو ہو گئی ہے اور ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ٹینڈرز کا عمل مکمل ہونے کے بعد خراب مشنیوں کی فوری مرمت یقینی بنائی جائے، ڈائیلسز وارڈ میں پانچ مشینیں ٹھیک ہو چکی ہیں جبکہ چھٹی کو بھی آپریشنل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیںاسی طرح نواز شریف میڈیکل کالج کی طرف سے خریدی گئی کوئی مشین زیر استعمال نہیں تو اسے مریضوں کی بہتری کے لئے استعمال میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہسپتال کی اندورنی کارپٹ روڈ کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی او روڈز رائے نواز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوںنے ہسپتال عمارت کی تعمیر و مرمت کے کام میں واضع پراگریس پر اونشل و ڈسٹرکٹ بلڈنگز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ان منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے بیوٹیفکیشن کمیٹی ، انجمن فلاح و بہبودی مریضاں کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ائیرپورٹ چوک تا جی ٹی روڈ نو تعمیر شدہ روڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، بیوٹیفکیشن کمیٹی کے چیئرمین اورنگزیب بٹ و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سٹرک کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے کے لئے اسکے دونوں کنارے مضبوط بنائے جائیں نیز اسکی خوبصورتی کے لئے اطراف درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مذکورہ روڈ کارپٹ تعمیر کی گئی ہے جو بائیپاس کا کام دے گی اور اسکی تکمیل سے بھمبر روڈ ، عزیز بھٹی شہید ہسپتا ل کی طرف جانیوالی ٹریفک اندرون شہر رش سے گذرنے کی بجائے آسانی سے منزل پر پہنچ سکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)قدرتی اور سادہ طرزِ زندگی ہمیں کئی بیماریوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ مصم ارادہ، عزم مسلسل اور یقین کامل زندگی میں کامیابی کی راہیں ہیں۔ ڈپریشن ہمارے معاشرہ کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ہمارا طرز بودوباش، مجلسی زندگی، تعلیم، یقین و اعتماد، مالی حالت اور کیرئیر ہماری شخصیت کی مثبت و مضبوط تعمیر کے بنیادی عناصر ہیں۔ طرزِ زندگی ہمارے مزاج پر گہرا اثرڈالتا ہے۔ ان خیالا ت کااظہارپاکستانی نژاد امریکن ڈاکٹر ثمینہ احمد نے جامعہ گجرات کے نواز شریف میڈیکل کالج کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار”قدرتی طریق کار کے ذریعے بہترین صحت کا حصول ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرثمینہ احمد نے کہا کہ غذا ہماری روزمرہ زندگی کا بنیادی جزو ہے اور غذا بھی دیگر عناصر کی طرح ہمارے مزاج و حرکات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ جب تک غذا کا ہمارے جسم کے ساتھ احسن رابطہ استوار نہیں ہوتا غذا ہمارا جزو بدن نہیں بنتی۔ اسی طرح ہمار ا کیرئیر ہماری زندگی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ تندرست انسانی جسم کے لیے باقاعدہ ورزش اور روحانی و نفسیاتی صحت انتہائی لازمی ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور یہاں صحت کی سہولتیں بدرجۂ اتم دستیاب نہیں اس لیے ہمیں پرہیز علاج سے بہتر ہے کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے صحت مندی اور تندرستی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے طرز ِزندگی کو آسان اور قدرتی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ فردِ واحد کو کم سے کم بیماریاں لاحق ہوں۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں گھریلو پکی ہوئی اشیاء اور تازہ پکے ہوئے کھانے کھانا چاہییں۔ بہترین خوارک دہی ہے جو آپ کے جسمانی مدافعت کے نظام کو مضبوط بنائے۔ ڈاکٹر ثمینہ احمد نے بہترین صحت کے حصول کے لیے سامعین کو کچھ بنیادی ورزشوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ورزش کو روزمرہ کا معمول بنائے بغیر ہم زندگی کے سفر کو صحت مندی سے جاری نہیں رکھ سکتے۔ پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گل نے اپنے اظہار تشکر میں کہا کہNSMCاپنے طلبا و طالبات میں آگاہی اور شعور پیدا کرنے کے لیے عمومی طور پر ماہرین کو بُلوا کر ایسے سیمیناروں اور ورکشاپس کا اہتمام کرتا رہتا ہے جو طلبہ کے مروجہ علم میں اضافہ کا باعث بنیں۔ ڈاکٹرثمینہ احمد نے اپنی گذارشات کے ذریعے طلبا و طالبات کو بنیادی صحت حاصل کرنے کے طریق کار سے آگاہ کرتے ہوئے انکی زندگیوں میں کامیابی کا ایک نیا درواکرنے کی کوشش کی ہے۔ سیمینار کے اختتام پر طلبا و طالبات اور اساتذہ نے موضوع کی بابت کچھ فکر انگیز سوالات اُٹھائے۔ NSMCکے دو طلبہ فریدہ بتول اور نعمان ظفر نے ڈاکٹر ثمینہ احمد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جامعہ گجرات کے کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے ایم ایس سی پارٹ فرسٹ و سکینڈ کے سپلیمنٹری امتحانات کے لیے مجوزہ تاریخ یکم مارچ2016ء بروز منگل مقرر کی گئی ہے۔ سپلیمنٹری امتحانات کے لیے امتحانی فارم اور فیس سنگل فیس کے ساتھ7جنوری سے20جنوری2016ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ21جنوری سے27جنوری2016ء تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ28جنوری سے2فروری2016ء تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے امتحانی فارم جامعہ گجرات کی ویب سائٹwww.uog.edu.pkپر دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے تحصیل کھاریاںکے تمام سرکلز میں تعینات 111پٹواریوں کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اے سی کھاریاں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز حسین شاہ ، ڈی ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے گجرات اور لالہ موسیٰ کے علاقوں میں پرائس چیکنگ کے دوران زائد نرخ وصول کرنے پر 5گرانفروشوںکے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیںجنہیںپولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان جرنلسٹ فورم و پاکستان میڈیا کونسل سعودی عرب کے عہدیداران کی جانب سے کویت سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب تشریف لائے صحافی محمدندیم اکبراورخالدنور کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ظہرانے میں سعودی عرب میں مقیم صحافیوں میں سے بابائے صحافت ممتازاحمدبڈانی نوائے وقت ،ارشد محمودمرزا دن نیوز، شیخ حسنات غنی دن نیوز، چوہدری سرفراز احمدنمائندہ عوامی رنگ، شہزاد احمدمہر اور دیگر نے شرکت کی اور صحافی برادری کے قابل فخرسپوتوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور شیلڈز سے نوازا۔ اس موقع پر کویت سے آئے صحافی محمدندیم اکبر نے کہاکہ طائف سعودی عرب میں ہمارے صحافی بھائیوں نے ہمیں جو آج ہمیں عزت اور محبت دی ہے اس کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے انشاء اللہ محبتوں کے یہ رشتے ہمیشہ قائم رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)نومنتخب صدر کھاریاں پریس کلب حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر اور فنانس سیکرٹری جبار ساگر کو کامیابی پر مبارکباد دینے کے لئے ممتاز شخصیات مبارک باد دینے کے لئے پریس کلب پہنچیں اور مبارکباد دی۔ مبارک باد دینے والوں میں نمایاں طور پر سابق صدر انجمن تاجران مین بازار کھاریاں بائو جاوید اقبال راجہ، سابق فنانس سیکرٹری منور تارڑ، سابق سیکرٹری انفارمشین عظیم سرور بٹ، ملک عزیز، لالہ موسیٰ، ملک ثاقب محمود اعوان، فرخ سلیم پپو، غلام عباس اور دیگر شامل تھے اس موقع پر دیگر صحافیوں میں کلیم اللہ گیلانی، حافظ محمد عمران خلجی، سید تنویر نقوی، عتیق لال، وقاص رئوف، طاہر رشید صدیقی، محفوظ احمد بٹ، امجد حسین امجد، مرید حسین جعفری، حکیم غلام شبر، نصراللہ چوہدری، اعجاز مرزا، سہیل کامران، شبیر انجم بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ملک طارق محمود بیگہ جنرل سیکرٹری بیگہ ویلفیئر فائونڈیشن، صدر چوہدری ندیم منظور مبارکباد دینے کے لئے پریس کلب گئے اور نومنتخب صدر حاجی عبدالرئوف اور کابینہ کو مبارکباد دی اور کیک بھی کاٹا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ چوہدری ندیم منظوراور ملک طارق محمود نے کہا کہ نومنتخب صدر حاجی عبدالرئوف قابل اور محنتی صحافی ہیں یہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین صحافی خدمات سرانجام دیں گے اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور سال 2016ء میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت اوورسیز پاکستانی چوہدری ارشد علی بیگہ (جرمنی) بانی بیگہ فائونڈیشن نے گذشتہ روز کھاریاں پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں نور ریسٹورنٹ جی ٹی کھاریاں پر پرتکلف عصرانہ دیا اس موقع پر صدر کھاریاں پریس کلب حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر، چیئرمین الیکشن بورڈ کلیم اللہ گیلانی، ممبران نصراللہ چوہدری، سید تنویر نقوی، محمد زمان احسن، لیاقت علی قادری، سجاد اکرم، حافظ محمد عمران خلجی، میاں محمد صفدر، محمد انور چوہان، حکیم غلام شبر، عتیق لال، طاہر رشید صدیقی، امجد حسین، مرید جعفری، میاں سلیم یوسف، حکیم نیئر صدیقی، قربان گجر، میاں محمد ندیم، عمر قذافی، وقاص رئوف، عمران بھٹی (جرمنی)، ملک طارق بیگہ، چوہدری غلام منظور بیگہ، لالہ مشتاق، شہزاد احمد بھی موجود تھے ہوٹل پہنچنے پر ہوٹل انتظامیہ نے نومنتخب صدر حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ممبران کا پھول کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)AC میاں اقبال مظہر نے تحصیل کھاریاں بھر میں پٹواریوں کو ادھر ادھر کر دیا۔ تمام پٹواریوں کے تبادلے کر دیئے ہیں اے سی کھاریاں نے عملی تبدیلی لانے کے لئے یہ کام کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہترین اور عملی اقدامات کر رہی ہے حلقہ این اے107میں ایم این اے چوہدری عابد رضا اور حلقہ پی پی ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اپنی جماعت کے تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے منشور پر عمل کر کے حقیقی عوامی نمائندے ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں حلقہ کے عوام نے جس طرح ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر مسلسل چوتھی مرتبہ اعتماد کا اظہار کیا یہ اسی طرح خدمت کر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں انشاء اللہ ہم بھی انہی کے نقش قدم پر چلیں گے اور اب ضلع گجرات کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین ضلع گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت ہی ہمارا مشن اور سلوگن ہے جس کو ہر حال میں بے لوث اور بلاتفریق سرانجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں میں 16سالہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کی پرزور مزمت کرتے ہیں پویس فوری طور پر تمام قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے یہ قتل لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے نوجوان راہنما محمد ناصر ایوب سیٹھ کونسلر رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں شہر میں ہوا کی بیٹی کے ساتھ ظلم و بربریت قابل افسوس ہے مقامی انتظامیہ اس کیس کو چیلنج سمجھے اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)ACکھاریاں کے حکم پر چیف آفیسرT.M.A کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے ڈنگہ روڈ کھاریاں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ متعدد دکانداروں کا سامان ضبط کرلیا۔ اس سلسلہ میں AC میاں اقبال مظہر نے احکامات جاری کئے تھے C.O نے عمل درآمد کرتے ہوئے چوکی ڈنگہ روڈ سے اوور ہیڈ برج کے نیچے اور سڑکوں پر رکھے سامان اور بجری، ریت، اینٹیں وغیرہ ضبط کر کے کارروائی شروع کر دی ہے عوامی حلقوں کا زبردست خراج تحسین پیش۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے عوامی شکایات پر کام چور ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملزم وقار مسیح کو معطل کر دیا ہے اس ملزم کے خلاف شکایات تھیں کہ یہ کام نہیں کرتا غیر حاضریاں بغیر بتائے کرتے کرتا تھا اور اوپر سے تڑیاں بھی لگاتا ہے شوکاز نوٹس کے بعد وقار مسیح کو معطل کر دیا گیا۔ AC میاں اقبال مظہر نے کہا ہے کہ تحصیل کھاریاں میں کسی بھی کام چورکی جگہ ہر گز نہیں ملازم وہی ہوگا جو کہ کام کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہر فورم پر عوامی حقوق کی آواز بلند کر رہی ہے ملک کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر بھی جمہوریت کو نافذ کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے چیئرمین عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر کے موروثی سیاسی نظام کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ان خیالات کا اظہار اقلیتی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں ہارون بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور انہیں ہر سطح پر کامیاب بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)کسان پیکج اورخدمت کارڈحکومت کے عوام کی بھلائی کے اعلیٰ اقدام ہیں۔ہم کسان پیکج اورخدمت کارڈکے حقداروںکوان کا حق انکے گھرپہنچانے کااقدام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریار نے محکمہ مال کے آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ مال کے آفیسران تحصیلدار غلام مصطفی انصاری،نائب تحصیلداران وقار احمدناگرہ،محمدافضال،نواز چیمہ پٹواری ،سیکرٹریز یونین کونسلزاورانچارج خدمت کارڈسمیرااقبالایم ایس ڈبلیواونے بھی شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ خدمت کارڈ،کسان پیکج اورریونیوریکوری کے کاموںمیںتیزی لائی جائے ہماری کوشش ہے کہ حقدارکواس کاحق جلدازجلدپہنچایا جائے۔خدمت کارڈ کے ذریعے ذہنی وجسمانی معذورافرادکوسہ ماہی امدادی پیکج سے ان کاعلا ج معالجہ اوردیگرضروریات میںمعاونت حاصل ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)فرض شناس اورعوامی افسراپنے ماتحتوںاورشہریوںمیںعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔حج وعمرہ کی سعادت خوش نصیبوںکوحاصل ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہارنومنتخب کونسلرافتخاراحمدبٹ نے ٹی ایم او قیصرامین وڑائچ کی عمرہ کی سعادت کے بعدٹی ایم اے دفترآمدپرانکے استقبال کے موقع پر کیا۔اس موقع پر جنیدبشیرسرویا،شہریاروڑائچ ،راجہ خالد حسین،جہانگیر بٹ،افتخاراحمدبٹ،ڈاکٹر رضا سلطان ودیگر بھی موجودتھے۔جنیدبشیرسرویا نے کہا کہ قیصر امین وڑائچ نے وزیرآبادمیںتعیناتی کے دوران وزیرآبادکی خوبصورتی وتعمیروترقی جیسے اقدام کرکے وزیرآبادکی عوام کے ہردلعزیزی آفیسر بن گئے۔بعدازاںقیصرامین وڑائچ نے کھجوروںاورآب زم زم سے حاضرین کے تواضع کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کاجینادوبھرکردیا،ترقی کے موجودہ دورمیںالیکٹرک سٹی زندگی ااہم حصہ بن گئی۔باربارلمبے عرصہ کے لئے بجلی کے تعطل نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔مساجد میںپانی نہ ہونے سے نمازی تیمم کرنے اورطالب علم سکولوںکالجوںکے اندھیرے کمروںمیںتعلیم حاصل کرنے پرمجبور۔لوڈشیڈنگ کی کمی اورخاتمہ کے حکومتی دعوے ٹھس ہوکر رہ گئے ۔عوامی سماجی حلقوںنے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اوربجلی کی روانی کورواںدواںرکھنے کامطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پنجاب حکومت کاطلبہ وطالبات کی ذہنی استعبدادبڑھانے کے لئے تقریری وتحریری مقابلوںکاانعقاد بہترین اقدام ہے ۔ان مقابلوںسے طالب علموںکی شخصیت اورذہنی صلاحیتوںمیںنکھارپیداہوتا ہے۔حکومت پنجاب تعلیم کوعام اورطالب علم کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوںکواجاگر کرنے کے جواقدامات کررہی ہے۔وہ قابل تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل گورنمنٹ مولاناظفر علی خاںپوسٹ گریجوایٹ کالج وزیرآبادپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے کالج کے ہونہارطالب علم معاذارشدبخاری کی ڈویژنل سطح پرتقریری مقابلوںمیںاول پوزیشن حاصل کرکے پنجاب لیول کے تقریری مقابلے کے لئے کوالیفائی کرنے پرسپرسیکشن کے طالب علموںکی طرف سے معاذارشدبخاری کے اعزازمیںمنعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پرپروفیسرزخالد محمودہنجرائ،نذیراحمداعوان،حافظ عبدالستارحامد،سید ارشد بخاری،مبشراحمدکھوکھر،سیدرضا سلطان،عمران رضا نقوی،ابرااکرم ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ معاذارشدبخاری کی طر ح ہرطالب علم کواپنے ادارے کے وقار میںاضافہ کے لئے نصابی وغیرنصابی سرگرمیوںمیںکارکردگی کامظاہرہ کرنا چا ہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ضرب عضب اوردیگرجو اقدام کئے وہ تاریخ کاحصہ بن گئے ۔افواج پاکستان ہماراقومی ادارہ ہے ارض پاک کاہرشہری افواج پاکستان کے اقدام کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہارممتازقانون دان راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہماری عسکری قوت دنیا کی ایک مانی ہوئی طاقت ہے جس سے ہماراازلی دشمن بھی خوف کھا تا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)وزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن کے صدر محمداشفا ق وڑائچ کی ہمشیرہ مختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئیںجنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان میںسپردخا ک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںمنتخب نمائندوں،تعلیمی اداروںکے سربراہان ،سیا سی وسماجی تنظیموںکے عہدیداران سمیت علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)چوہدری محمدنوازچیمہ مرحوم آف نوازنگرککہ کولوکی بیگم،سابق ڈی ایچ اوڈاکٹرشوکت علی چیمہ ،پروفیسرلیاقت علی چیمہ،رفاقت علی چیمہ کی والدہ مختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئیںجنہیںامریکہ کے شہرشکاگومیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںسپردخاک کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)الطاف مغل،عامر شاہ موبائل شاپ والوںکے بھا ئی ،فرنیچرکے معروف تاجرمحمدیحییٰ مغل کابھانجامحمدعارف مغل مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے ۔جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبائی قرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ 20جنوری بروزبدھ صبح 10بجے جامع مسجدنور عارف شہیدروڈغلام محمدکالونی وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می یوتھ ونگ زون کے صدرزمان حیدرچیمہ ،سیکرٹری جنرل عدنان انورکھرل ،عقیل احمد،اویس جاوید ملک نے کہا ہے کہ تھانہ گکھڑکے کرپٹ ایس ایچ اوعارف خاںکے خلاف 22جنوری کوصبح11بجے سی پی او آفس گوجرانوالہ دھرنامیںوزیرآبادزون سے سینکڑوںنوجوان شریک ہونگے۔وہ ذ مہ داران کے خصوصی اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکن رانا راشدکے خلاف انتقامی کاروائی ،جھوٹا مقدمہ اورتشددکانشانہ بنانا انتہائی سنگین جرم ہے کرپشن مافیا کے خلاف تمام ہتھکنڈوںکے باوجودجدوجہدجاری رکھیںگے۔انہوںنے کہا کہ دھرنامیںشرکت کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔اجلاس میںسوہدرہ،وزیرآباد،گھکامیتر،دھونکل،بھٹی کے ،جوڑاسیان،بھروکی چیمہ اورونجووالی یونین کونسل کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می ضلع گوجررانوالہ کے امیرڈاکٹرعبید اللہ گوھر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کاقیمتی اثاثہ ہے انہیںنظریہ پاکستان کاتحفظ کرناہوگا۔اقرباء پروری،کرپشن نے معاشرے کوکھوکھلاکردیا ہے۔روٹی،کپڑا،مکان اورخوشحال پاکستان کانعرہ لگانے والوںنے عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیاہے۔ملک کومسائل سے نکالنے کے لئے سراج الحق سے بہترکوئی قائد نہیں۔جماعت اسلا می نوجوانوںکے ٹیلنٹ کواجاگرکرنے کے لئے سپورٹس میلوںکاانعقاد کرے گی۔وہ جماعت اسلا می یوتھ ونگ ضلع گوجرانوالہ کی ایگزیکٹوکونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔صدارت ضلعی صدریوتھ ونگ خالد محمودچہل نے کی۔اس موقع پرمظہراقبال رندھاوا،صا بر حسین بٹ،محمودخاں،رانا مدثرمبین،مہرعبد اللہ،یوسف بٹ،محمدآسف نعیم،ظل ہما،زمان حیدرچیمہ،طاہرمکی ہنجرائ،ذیشان بٹ،مہرکاشف،قاضی حسن فاروق ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان ہمارے ماتھے کاجھومرہیںموجودہ حالات میںوطن کومثبت اورتعمیری سوچ والے سہارے کی ضرورت ہے۔کرپشن کے خاتمے اورامن وامان کے قیام کے لئے نوجوان متحدہوجائیں۔معاشرے میںپسے طبقے کی مدداورشعوراجاگرکرنے کے لئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی۔انہوںنے کہا کھیل آپس میںپیارومحبت اورصبروتحمل کوفروغ دیتے ہیں۔ٹیلنٹ اجاگرکرنے کے لئے غیرنصابی سرگرمیوںکوفروغ دیناوقت کی اہم ضرورت ہے۔جماعت اسلا می اس سلسلہ میںعملی اقدامات کرے گی۔انہوںنے کہا کہ اسلا می پاکستان ،نظریہ پاکستان کے لئے ہرقربانی دینگے۔بنگلہ دیش میںجماعت اسلا می پاکستان سے محبت کی سزابھگت رہی ہے۔بنگلہ دیش میںپھا نسیوںکے خلاف حکومت کوعالمی عدالت کادروازہ کھٹکھٹاناچا ہئے مگروہ فرائض صحیح انجام نہیںدے رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر شہباز میاں، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض اور جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی سمیت گورننگ باڈی کے تمام ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں مسلم لیگی قائدین نے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کریں گے۔#
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے والوں نے عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران میں مبتلا کر دیا ہے گھروں میں فاقہ کشی اور عوام مہنگا ایندھن خریدنے پر مجبور ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ عوامی پریشانی کا باعث اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف عوام گیس کے بلوں کو دیکھ کر سکتے میں آ گئی ہے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ گیس آتی نہیں لیکن بل ایسے آ رہے ہیں جیسے ہم گھروں میں دیگیں پکا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب آپریشن بعد میں کرے گی لیکن حکومت نے اسلام آباد میں آپریشن پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہائوس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو سیل کرنا نہایت احمقانہ اقدام ہے، پچھلے ہفتے سی ڈی اے نے تمام سفارتخانوں کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ رہائشی علاقوں سے باہر نکل جائیں، اسی طرح ریسٹورنٹس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں 60 فیصد ایسے گھر ہوں گے جو کہ کرائے پر دے رکھے ہیں جس کو کمرشل استعمال کے زمرے میں لایا جا رہا ہے، اس طرح تو وکلاء صاحبان اور ڈاکٹروں نے بھی اپنے گھروں میں شام کو بیٹھنے کیلئے کمرے مخصوص کر رکھے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے دفاتر سیل کیے گئے ہیں تو پھر رہائشی علاقوں میں رہنے والے بہت سے وفاقی وزراء کے گھر جہاں پر سیاسی سرگرمیاں ہوتی ہیں ان کو بھی سیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے آخر میں حکومت خود ہی مجبور ہو کر آپریشن بند کر دے گی اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف اور آرمی چیف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے تہران پہنچ گئے ہیں یہ ایک اچھی کوشش ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنا چاہئے اور کشیدگی کم کروانے میں انہیں اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے اس میں تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں مسلم امہ کو اس تنازعہ کا حل پہلے دن ہی گفت و شنید کے ذریعے تلاش کرنا چاہئے تھا اتنی دیر کس لیے کی گئی۔ پرویزمشرف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف آہستہ آہستہ تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے اور وہ باعزت بری ہو جائیں گے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب اور ایران کا دورہ خوش آئند ہے۔دونوں اسلامی ممالک کے درمیان صلح کروانے میںپاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ امت مسلمہ کی قوت میں اضافہ ہوگا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ریاستوں میں پالیسی اختلاف کو نفرت اور تعلقا ت توڑنے تک نوبت نہیں آنی چاہیے۔ بدامنی اور جھگڑا کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد مسلم ایٹمی قوت ہے ، جس کے پاس بہادر فوج بھی ہے۔ اس کا امت مسلمہ کے ممالک احترام کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں 34۔ممالک کے اتحاد میں شمولیت سے پاکستان کی حیثیت غیر جانبدارانہ تو نہیں رہی، لیکن اس کے باوجود ثالثی خوش آئند ہے ۔جسے ہر صاحب بصیرت شخص سراہتا ہے ۔یہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ دونوںممالک کے اختلاف کو فرقہ وارانہ رنگ دینا ملکی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان میں لولی لنگڑی جمہوریت بھی عرب بادشاہتوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ سوائے فوجی آمریتوں کے سب حکومتوں نے قانون اور آئین کا احترام کیا ہے۔ انسانی حقو ق کی پوزیشن کافی بہتر ہورہی ہے۔سیاسی استحکام کے لئے مارشل لاوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ جس پر میں سمجھتا ہوںکہ عمل ہونا شروع ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے پیسے بٹور رہی ہے اُن کو ریلیف دینے کو تیار نہیں حکومت کو پٹرول کی قیمتوں سے 11 ارب ڈالر کمائے ہیں جو کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 4 کے عہدیداران میاںطاہر رشید، عمر دراز، عبدالحنان گجر، میاں عبدالوحید، ملک راحت، راحت خان، میاں عدنان، ارشاد سیٹھی، محمد زاہد، میاں بلال ایڈووکیٹ، راشد بیگ، ریاض گادھی، میاں علی، حافظ زاہد رشید ندیم شیخ، رضا شاہ اور شیخ نعیم کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ نواز حکومت ایک طرف تو عوام کی جیبوں پر ڈاکے مار رہی ہے اور دوسری طرف اڑھائی برسوں میں4700 ارب روپے کے قرضے لے چکی ہے لیکن عوام کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع کر رہی ہے جس سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں عوام کی حالت زار تشویشناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)چاروں مکاتب فکر علمائِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے سعودی عرب اور ایران تنازعہ اور اسکے تناظر میں پیدا ہونیوالی فرقہ واریت کے خاتمے اور مسلکی ہم آہنگی و رواداری کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک مشترکہ امن و یکجہتی مظاہرہ کیا اور ایران ، سعودیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھرپور نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چاروں مکاتب فکر کے علماء نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب،ایران کشیدگی کے خاتمے کے ضمن میں ثالثی دورہ جدہ و تہران کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان حالات میں مسلم امہ کے اتحاد و قیادت کیلئے پاکستان کا ثالثی کردار انتہائی سنگ میل ثابت ہوگا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ اس تنازعہ کی آڑ میں مسلمانوں میں شیعہ سنی تفریق اور فرقہ واریت ہرگز نہیں پنپنے دینگے دنیابھر میں شیعہ سنی کی تقسیم اور فساد امریکن سی آئی اے کا ایجنڈا ہے جسکا مقصد مسلمانوں کو با ہم لڑا کر اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے اور اس طرح دو بڑے اسلامی برادر ملکوں میں لڑائی سے عالم کفر فائدہ اٹھائیگا اور مشرق وسطیٰ کے وسائل اور تیل پر قبضہ کریگا جو مسلمانوں کی تباہی کا موجب بنے گا چاروں مکاتب فکر کے علماء نے سعودی عرب اور ایران سے اپیل کی کہ وہ موجودہ بین الاقوامی حالات کا صحیح ادارک کرتے ہوئے مسلم امہ کے وسیع تر مفاد میں کشیدگی ختم کرکے اتحاد کی جانب بڑھیں علماء نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق کو قائم رکھیں اور وہ ایران، سعودیہ سیاسی اختلاف کو مسلکی یا فرقہ وارانہ رنگ نہ دیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنیکی تمام سازشیں ناکام بنا دیں اورملک کے وسیع تر مفاد میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت کے کردار کی تقلید کریں جو اہم قومی فریضہ ہے۔ مظاہرہ میں علامہ ممتاز اعوان ، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، مفتی سید عاشق حسین رضوی ، سمولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی، علامہ وقار الحسنین نقوی ،قاری محمد حنیف حقانی ،ڈاکٹر شاہدنصیر،مولانا حسین احمد اعوان ، محمد شفیق قادری ،سعود صدیقی،علامہ مصطفی چشتی، غلام عباس صدیقی ،پیر ایس اے جعفری، محمد فیصل اعوان ،حافظ رضوان صدیقی،سید مصطفی حسن،سید انشاء اللہ بخاری ودیگر نے شرکت و خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر نے پشاور میںسیکورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کوئٹہ اور پھر پشاو رمیںدہشتگردی کے واقعات سے واضح ہوگیا کہ ملک دشمن دہشت گرد جہاں چاہیں واردات کرکے اپنے وجود کا احساس دلاتے ہیں ،جس سے ملک میں جاری نیشنل ایکشن پلان کی کارکردگی پر سوالات جنم لے رہے ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعووں کے باوجود دہشتگردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی۔قوم کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت اورامن کے دشمن ہیں، جن کا کوئی دین ومذہب نہیں ، ان شدت پسندوں کی دہشتگردانہ کارروائیوںسے کوئی شہری بھی محفوظ نہیںجب تک عوام کو حقائق سے آگاہ اور دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچا یا نہیں جاتا، اس وقت تک ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں۔شیعہ رہنماوں نے کہاکہ ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علمائ، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک اور سکولوں سے لیکر سرکاری اہلکاران سمیت تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر انہوںنے مذکورہ واقعات میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مختلف مکاتب فکر کی گیارہ سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کی طرف سے ایران سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار اداکرنے کی کوشش ملت اسلامیہ کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم )کے چیئرمین پیر محفوظ مشہدی،شیعہ علماء کونسل کے علامہ عارف واحدی،جمعیت علماء پاکستان کے مولانا سردار محمد خان لغاری،جمعیت علماء اہلحدیث کے قاضی عبد القدیر خاموش،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،وفاق المساجد پاکستان کے مولانا ایوب صفدر،تحفظ مدارس عربیہ کے مولانا حق نواز ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبد اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران سعودی عرب تنازعہ کے خاتمے کیلئے کوششوں کا آغاز درست سمت قدم ہے اور اس سے ملت اسلامیہ کے اندر انتشار کے خاتمے میں مدد ملے گی اور شام ،عراق،یمن سمیت امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے راستوں کا تعین ہوسکے گا۔ان قائدین نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کو روکنے اور تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے اور پاکستانی قیادت کے موجودہ دورے سے اس کا آغاز ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان پر جتنا قرضہ موجودہ حکومت نے چڑھا دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی پنجاب میں منصوبوں کی تکمیل پر پھولے نہ سمانے والے باب پشاور فلائی اوور منصوبہ کی تکمیل کو دیکھ کر گنگ رہ گئے ہیں اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باب پشاورکو6ماہ کی قلیل ترین مدت میںمکمل کرکے ثابت کردیا اس قسم کے فلائی اوورز صرف لاہور میں نہیں دوسری جگہوں پر بھی بنائے جاسکتے ہیں خیبرپی کے حکومت سڑکوں اور پلوں کے علاوہ تعلیم وصحت پر بھی توجہ دیے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن حقیقی جمہوریت کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں صرف پی ٹی آئی واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیںجبکہ دیگر سیاسی جماعتیں فیملی پارٹیاں بن چکی ہیں جہاں پارٹی کے سربراہ بادشاہ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں اور جب حکومت میں آتے ہیں تو وہ اپنی روش نہیں بدلتے اور پارٹی کی طرح حکومتی معاملات بھی فرد واحد سرانجام دیتے ہے اور پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جاتی لیکن جمہوری کلچر صرف تحریک انصاف پروان چڑھا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل اور ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کی طرف ابتدائی کوشش ہے۔ پاکستان علماء کونسل اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے قائدین چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا ایوب صفدر،پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد المشرقی، مولانا اسد اللہ فاروق، حافظ محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی طرف سے ایران سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار اداکرنے کی کوشش ملت اسلامیہ کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ ایران سعودی عرب تنازعہ کے خاتمے کیلئے کوششوں کا آغاز درست سمت قدم ہے اور اس سے ملت اسلامیہ کے اندر انتشار کے خاتمے میں مدد ملے گی اور شام ،عراق،یمن سمیت امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے راستوں کا تعین ہوسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)محبت رسول ۖ روح ایمان اور عبادات کی جان ہے ۔عشقِ رسالت ۖ عنوان قرآن اور خدائی فرمان ہے ۔ ادب رسول ۖ کے لئے محبت رسول ۖ ضروری ہے ۔ صاحبان ایمان نے عشقِ مصطفےٰ ۖ کی بدولت قربت الہٰی کی منازل طے کیں ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی، سیدنا غوث اعظم ،خواجہ محکم الدین سیرانی ،سائیں فقیر اللہ اویسی اور بدرالمشائخ سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہم کی تعلیمات کا مرکز بھی درس عشقِ نبی ۖتھا۔ سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے جذبۂ حب رسول ۖ نے نئی تاریخ رقم فرمائی ۔ آج پاکستان میں حاملین عشق رسول ۖ پرُ امن اور محبتوں کے سفیر ہیں ۔ جبکہ دہشت گرد اور شدت پسند اپنے غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد ابو بکر صدیق نتھیہ شریف شاہ باغ میانہ موہڑہ راولپنڈی میں جشن میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول ۖ سے سرشار مسلمان تا قیامت مومنین کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں ۔ اولیاء کرام نے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ۖ کے نہ بجھنے والے چراغ روشن کئے ۔ اس موقعہ پر راجہ محمد رمضان،راجہ محمد معروف،محمد عثمان،چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،محمد محسن اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگرنے حکومتی اقدامات کی مذمت اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ‘ بنیادی سہولیات کی فراہمی ‘ انصاف و مساوات کے معاشرہ کاقیام اور عوام الناس کو اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ امن و تحفظ کی فراہمی جمہوری حکومت کا فریضہ ہے اور جب کوئی منتخب حکومت اپنے اس فریضہ کی ادائیگی میں ناکام دکھائی دے یا اپنے فرائض منصبی کے بر خلاف ذاتی مفادات کیلئے عوام دشمن اقدامات پر اتر آئے تو عدلیہ کیلئے اس کی رخصتی لازم ہوجاتی ہے اسلئے حکمران طبقات عدالتی رخصتی کو آواز دینے والی کرپشن ‘اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر عوام دشمن اقدامات کی بجائے جمہوری طرز حکمرانی اختیار کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات اور امن و تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں اور آئین و قانون کی حکمرانی و پاسداری کو یقینی بناکر عوام کو غربت ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ کرپشن ‘ رشوت ‘بنیادی و بلدیاتی مسائل ‘ دہشتگردی ‘ لاقانونیت ‘ قتل و غارت اور ظلم و جبر کے علاوہ احتجاج’ ہڑتالوں ‘ دھرنوں ‘ ریلیوں اور جلسہ و جلوسوں کی سیاست سے بھی نجات دلائیں ۔
۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ و سینئر رہنما امیر سولنگی’ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے مسلم دنیا کو انتشار و نفاق اور جنگ و بد امنی کے خطرات سے بچانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کوششوں کی کامیابی کیلئے دعا کی اور کہا ہے کہ ایران و سعودیہ تنازعہ کا حل اور دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات کی بحالی پوری مسلم دنیا اور مسلم اُمہ کیلئے ضروری ہے اسلئے ان ضرورت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا سیاسی و عسکری قیادت کا فیصلہ مستحسن ہے اور پوری پاکستانی قوم کے ساتھ سولنگی قوم بھی پاکستان کے مصالحانہ کردار اور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے کردار کو سراہنے کے ساتھ ثالثی کی ان کوششوں کی سو فیصد کامیابی اور سعودی عرب و ایران کے درمیان باہمی و برادرانہ تعلقات کی بحالی کیلئے دعا گو ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) چھوٹی کرنسی کے خاتمہ سے عوام بدحال اور سرمایہ دار خوشحال ہورہے ہیں ۔ یہ بات روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے مرکزی صدر محمد سلیمان راجپوت کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کے دوران مہنگائی وغربت سے نجات اور معاشی خوشحالی کا فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہی ۔امیر پٹی نے کہا کہ دنیا پر ڈالر کی حکمرانی کی وجہ سینٹ کی قدروقیمت ہے مگر پاکستانی حکمرانوں نے سکہ ختم کرکے روپے کی قدرو قیمت ختم کردی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی سرمایہ ملٹی نیشنل کمپنیز کے منافع کی شکل آہستہ آہستہ بیرون ملک منتقل ہورہا ہے اور پاکستان غربت سے دوچار ہوتا جارہا ہے کیونکہ پاکستان میں ہر چیز کی قیمت روپے اور پیسے میں رائج ہے مگر پیسہ کے سکے کے خاتمے کی وجہ سے ہر چیز کی ادائیگی روپے میں کی جاتی ہے جس سے غریب عوام کو ہر چیز پر اضافی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں جس سے غریب عوام کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان اور ملٹی نیشنل کمپنیز و سرمایہ داروں کو فائدہ ہورہا ہے جو عوام کیلئے مہنگائی و غربت کا باعث بن رہا ہے اسلئے پیسہ کا سکہ رائج کرنے سے غریب عوام کو یومیہ اربوں روپے کے اضافی و بلاوجہ اخراجات سے بچاکر نہ صرف مہنگائی کا زور توڑا اور غربت سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ قومی سرمائے کو بیرونی اجارہ داری سے محفوظ بناکر معاشی بد حالی سے محفوظ رہنے کے علاوہ پاکستانی کرنسی کو بھی مستحکم کرکے ڈالر کی طرح اس کی قدرو قیمت میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) سیاسی وسماجی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کرمنل پراسیکیوشن بل قانون کی عملدآری میں کسی مذاق سے کم نہیں ہے ، اسمبلی کی قرار داد کے ذریعے کراچی آپریشن میں سیکورٹی کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ،سندھ حکومت اپنے کچھ اشخاص کو ہر حال میں احتساب کے شکنجے سے چھڑانا چاہتی ہے ،لگتا ہے سندھ کی برسراقتدار پارٹی کو اب کھلی چھٹی مل گئی ہے ،اس نئے قانون کے نفاذ سے اب سندھ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ جس شخص کو قانون سے بچانا چاہے اس کو مقدمات اور قید سے بچا سکتے ہیں یہ قانون جس تیزی سے بنوایا گیا اس سے حکومت کی بدنیتی کا اظہار ہوتا ہے ۔قانون کے تصور میں اس قسم کے قانون کو پہلے مشتہرکرنا چاہیے تھاتاکہ اس کے نفاذ میں عوام اپنی رائے کا اظہار کرسکیں اس کے بعد قانون سازی کی طرف جانا چاہیئے تھامگر حکومت جانتی تھی کہ عوام اپنے لٹیرو ں کے حق میں کبھی نہیں آواز بلند کریگی اس طرح انہیں کبھی عوامی حمایت حاصل نہیں ہوگی ،لہذا سندھ حکومت اس بل کو پاس کرنے کے لیے قانون اور عوام سے خفیہ رکھا،اوراپنی اکثریت کی بنیاد پر صوبائی اسمبلی سے منظور کروالیا۔ اپنے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے نیشنل ایکشن پلان کے راستے میں بڑے پتھروں کو حائل کرنے کی کوشش کی ہے جس سے پرتشدد کارروائیاں کرنے والوں اور سہولت کاروں قانون نافذ کرنے والے پر بالادستی حاصل ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت میںآگے ہی کمی آئی ہے تھر میں آئے روز کی بھوک اور افلاس سے ہونے والی اموات آئے روز بڑھ رہی ہے جبکہ سندھ اسمبلی میں بیٹھے وزراصرف بیانات کے زریعے تھر کے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں پیپلزپارٹی کو گزشتہ چار سالوں سے جب عوام کا خیال نہیں آیا تواب کس طرح وہ تھر کی مرتی ہوئی عوام کو بچائیں گے اس وقت کراچی جیسا شہر جو پورے پاکستان کا حب ہے آج سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا ہے اور ان لوگوں کو اپنے جرائم پیشہ افراد کو آزاد کروانے کی فکر لگی ہوئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے باعث پھیلنے والے انتشار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری روایات کے برخلاف منتخب قیادت کو حقوق و اختیارات کی فراہمی سے گریز نے ہی 1971ء میں مشرقی پاکستان کے عوام میں اس احساس مایوسی و محرومی کو جنم دیا تھا جو پاکستان کو دولخت کرنے کا سبب بن کر سقوط ڈھاکہ پر منتج ہوا اور آج پھر بلدیاتی انتخابات کے بعد منتخب بلدیاتی قیادت کو اختیارات کی فراہمی سے گریز کی صوبائی حکومت کی پالیسی 1971ء جیسے حالات پیدا کررہی ہے جس کا فائدہ اٹھاکر کچھ حلقے دوبارہ سے نئے صوبے کی آواز اٹھارہے ہیں جو کسی بھی طور پاکستان اور سندھ دونوں ہی کے مفادمیں نہیں ہے اسلئے حکمران طبقہ اس جانب توجہ دے اور حالات کو 1971ء کے دوراہے پر پہنچنے سے روکنے کیلئے مثبت اقدامات کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندگان کو آئین و قانون کے مطابق جلد از جلداختیارات و فرائض کی فراہمی و تفویض کے ذریعے موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے والوں کو ناکام بنائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر آزادکشمیر
بھمبر(جی پی آئی)ضلعی انتظا میہ کی ملی بھگت سے بھمبر نا لہ پر بااثر شخصیا ت کے قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ضلعی انتظا میہ نے آنکھیں بند کر لی بھمبر نا لہ کی چو ڑا ئی دن بدن کم ہو نے لگی سیلابی پا نی سے شہر میں بڑ ی تبا ہی کا خدشہ شہر یوں کا بھمبر نا لہ پر قبضہ کیخلا ف شدید احتجا ج وزیر اعظم ،چیف سیکر ٹر ی اور کمشنر میر پو ر ڈویژن سے قبضے ختم کروانے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کے بااثر شخصیا ت نے ضلعی انتظا میہ کی ملی بھگت سے بھمبر نالہ پر نا جا ئز قبضے کر نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے چند دنوں میں بھمبر نا لہ پر کئی با اثر شخصیا ت نے اپنا اپنا قبضہ قائم کر لیا ہے جبکہ دوسر ی طرف ضلعی انتظا میہ نے قبضہ ما گیا کیخلا ف کا رروائی کرنے کے بجا ئے آنکھیں بند کر رکھی ہیں بھمبر نا لہ دن بد ن قبضہ ما فیا کی طرف سے قبضے کر نے سے نا لہ کی چو ڑا ئی بھی دن بد ن کم ہو رہی ہے بھمبر نا لہ کی چو ڑا ئی کم ہو نے کیوجہ سے سیلا بی پا نی کے شہر میں دا خل ہو نے کے امکا نا ت بڑ ھ گئے ہیں سیلا بی پا نی شہر میں دا خل ہو نے سے جہاں شہر یوں کی زند گیوں کو خطر ہ ہے وہاں لا کھوں کروڑوں کی پرا پر ٹی کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ضلعی انتظا میہ کی ملی بھگت غفلت اور لا پرو اہی کیوجہ سے بھمبر کے شہر یوں کی زند گیوں اور پرا پر ٹی کوبھی نقصان پہنچ سکتا ہے بھمبرکے شہر یوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکر ٹر ی ،کمشنر میر پو ر سے مطا لبہ کیا ہے کہ بھمبرنا لہ پر قبضوں کے سلسلوں کو بند کروائے اور شہر یوں کی زند گیوں اور پرا پر ٹی کو محفوظ بنا نے کیلئے عملی اقداما ت اٹھا ئیں قبضہ ما فیا کیخلا ف بھر پور کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے فوری طو ر پر نا جا ئز قبضوں کو ختم کروایا جا ئے اور بھمبر نا لہ کی فوری پر حد بند ی کرکے نا جا ئز قبضہ کے سلسلے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کیا جا ئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)مسلم کا نفر نس کو کسی بیسا کھیوں کی ضرورت نہیں بلکہ مسلم کا نفر نسی بھگو ڑوں کو بیساکھیوں کے سہارے کی ضرورت ہے وفاقی وزرا ء اور کشمیر کو نسل کے فنڈز کے ذریعہ کشمیر یوں کے ضمیروں کو خر ید ا نہیں جا سکتا وفاق کے ذریعے آزادکشمیر کو فتح کر نے کے خواب دیکھنے وا لے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں آمد ہ الیکشن میں وہی اتحا کا میا ب ہو گا جس کیسا تھ مسلم کا نفر نس ہو گی ان خیا لا ت کااظہا ر آل جموں وکشمیر مسلم کا نفر نس ضلع بھمبر کے جنر ل سیکر ٹر ی را جہ مسعود اسلم آف پو ٹھی نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کا نفر نس ریاستی تشخص پر کسی صورت آنچ تک نہ آنے دے گی مجا ہد اول اور سر دار عتیق احمد خان نے کبھی ریاستی تشخص پر سمجھو تا نہیں کیا پا کستا ن کیساتھ رشتہ اپنی جگہ لیکن ریاستی تشخص پر کو ئی کمپرو ما ئز نہیں انہوں نے کہا کہ را جہ فا روق حید ر خا ن نے4سا ل تک چو ہدری عبد المجید کی حکومت نے سہا را دیے رکھا وفاقی وزرا ء کو پہلے عوامی مسائل نظر نہ آئے الیکشن کا اعلان ہو نے کے قر یب آتے ہی را جہ فا روق حیدر اور وفاقی وزرا ء کو عوام اور انکے مسائل کی یاد آگئی انہوں نے کہا کہ آج بھی الیکشن کمشنر کت تقرر میں پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ ایک ہیں اور دونوں جما عتیں جا ن بو جھ کرالیکشن کو لیٹ کروا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کا نفر نس آنیوا لے الیکشن میں پوری تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اتر ے گی جس کا اندازہ مخا لفین کو الیکشن والے دن ہو گا انہوں نے کہاکہ ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ وفاقی اور ریاستی حکومت فی الفو ر الیکشن کمشنر کا تقرر کر ے اور الیکشن فو ج کی نگرا نی میں کرا ئے جا ئیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)خداوند کریم کی خوشنودی کے لیے عبادت ہی قربت کا ذریعہ ہے جس کے لیے کوئی بھی طریقہ یا طرز اختیار کیا جائے واہی عبادت کا ذریعہ بن کر خالقِ کائنات کے قریب کر ریتا ہے ہمیں اپنے مذاہب کی راہنمائی میں رہتے ہوئے روحانی اور قلبی سکون کے لیے ساز اور آواز سے بھی خدا تعالیٰ کی شان بلند کرتے ہوئے اپنے اندر کے انسان کو جگانا چاہئیے ان خیالات کا اظہارکمیونٹی ویلفیئر سنٹر کے ایم۔ ڈی شکیل انجم ساون نے کرسچن کالونی بھمبر میں ” آزاد کشمیر میں شامِ پرستش” کے حوالے سے منعقدہ مذہبی تقریب میں کیا جس میں پاکستان کی نامور مسیحی گلوکارہ حنا جیمس نے گیتوں کے ذریعے خداوند کریم کی حمد و تمجید کرتے ہوئے بھرپور داد وصول کی۔ اس موقعہ پر خصوصی کلام پاسٹر امانت رضوان نے پیش کیا ۔تقریب کے میزبان چوہدری سموئیل سراج نے شامِ پرستش میں شرکت کرنے والی کرسچن کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگراموں سے آپس میں مذہبی آہنگی پیدا ہوتی ہے او ر باہمی بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملتا ہے انہوں نے کمیونٹی ویلفیئر سنٹر کے ورکرز اور بالخصوص شکیل انجم ساون کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے اس تقریب کا انعقاد ممکن ہوا تقریب میں، سوداگر مسیح، مسکین انجم، طارق جارج ،خادم عزیز مسیح، بابو مسیح، پادری پطرس، پاسٹر جیمس، ایلڈر جمال مسیح، اقبال مسیح رجانی، شہزاد وحید، بوٹا اللہ رکھا ،آکاش اشرف، جان مجید،تاج وکی، سلیمان بھٹی، عاقب نذیر،شان منیر، ہارون رضا ، عادل بوٹا، مہنگا جاوید، خرم شہزاد صدیق، وردہ انجم،نسرین مجید،شمیم انجم، ریت طارق، شیزہ شہزاد سمیت کرسچن کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام میں میوزیشن شائول ملک، یوریش، نعمان فرخان مورس ،الیاس گل،اور الیاس بزمی نے فنی صلاحیتوں سے روحانی محفل کو چار چاند لگا دئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ایڈ یشنل سیکر ٹر لو کل گو نمنٹ چو ہدر ی عبدا لر حمن کو بطور سیکرٹر ی لو کل گو نمنٹ دیہی ترقی ترقیا ب ہو نے پر دل کی اتہا ہ گہرا ئیوں سے مبا رکبا د پیش کر تے ہیں اور امید کر تے ہیں ان خیا لا ت کااظہار ریٹائرڈ ڈی ای او چو ہدری محمد صد یق،چو ہدر ی بشارت ،منیر حسین ،چو ہدر ی تنویر حسین ،چو ہدری شکیل اور چو ہدری امجد حسین نے اپنے ایک مبا رکبادی پیغام میں کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)مسلم لیگی را ہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7را جہ محمد امتیاز خا ن نے اپنے ایک مبا رکبا دی پیغا م میں پیرا میڈ یکل ایسوسی ایشن کی تینوں تحصیلوں کے نو منتخب عہد یداران ضلعی صدر محمد وحید اختر ،سینئر نا ئب صدر حبیب الر حمن ،نا ئب صدر طا ہر ہ وزیر ،محمد رفیق جنرل سیکرٹر ی ،محمد ریاض سیکرٹر ی ما لیا ت ،ارشد محمود ایڈ یشنل جنر ل سیکرٹر ی محمد عمر سیکرٹر ی نشرو اشا عت جبکہ تحصیل بھمبرسے صد ر اما نت علی ،خو رشید احمد جنر ل سیکرٹر ی ،کا روان قمر سیکرٹر ی ما لیات ،محمد اسحاق سیکرٹر ی نشرواشاعت ،سماہنی سے صدر محمد اسحاق ،اضرار احمد جنر ل سیکرٹر ی ،سلیم سبحا نی سیکرٹر ی ما لیا ت ،سفیر احمد سیکرٹر ی نشرواشا عت جبکہ تحصیل بر نا لہ کے صدر اشتیاق عالم ،نثار احمد جنر ل سیکرٹر ی اور محمد لطیف کو سیکرٹر ی ما لیات منتخب ہو نے پر دلی مبا رکبا د پیش کی اور اس توقع کا اظہا ر کیا کہ تما م عہد یدارا ن اپنے اپنے فرا ئض منصبی کو بہتر انداز میں ادا کر یں گے اور پیرا میڈ یکل کے ملازمین کو در پیش مسا ئل کو حل کر نے میں اپنی صلا حیتوں بروئے کا ر لا ئینگے ۔۔