گجرات کی خبریں 13/11/2015

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے نوجوان سرگرم رہنماء نومنتخب جنرل کونسلر میاں عدنان ناظم انصاری کے آفس میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا جاری،خاندانی سیاست کو پروان چڑھانے کے عزم لئے میدان سیاست میں اتر ا تھا میونسپل کارپوریشن کے تمام جنرل کونسلوں سے بھاری لیڈ حاصل کی ہیں اور یہ سب میرے بزرگوں اور دوستوں ساتھیوں کے پیار اور میرے باپ دادا کی عوامی خدمت کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ تعالیٰ عوامی خدمت کا سلسلہ نسل درنسل پاکستان مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے جاری رکھیں گے اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین اقدامات کرینگے اور اپنے بزرگوں کی رہنمائی میں اہلیان علاقہ کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، اس موقع پر سید بلال احمدبخاری نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن پارٹی الیکشن سے بڑھ کر شخصیاتی الیکشن ہوتا ہے عدنان ناظم انصاری اپنے والد میاں محمدناظم انصاری اور اپنے چچا میاں محمداعظم انصاری کے عوامی خدمت پلیٹ فارم کو جاری رکھنے کا عزم لئے میدان سیاست میں آئے ہیں اور آتے ہی میونسپل کارپوریشن کے 68جنرل کونسلوں اپنی یونین کونسل 8 محلہ دسوندھی پورہ بھاری لیڈ سے کامیاب ہوئے ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،اس موقع پرحاجی راجہ عبدالوحید،چوہدری یاسر محمودجٹ، شیراز ڈار، ڈاکٹر چوہدری ندیم کمبوہ،چوہدری نبیل کمبوہ ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)حق اورسچ میرٹ پر فیصلہ،عوامی عدالت نے حقیقی عوامی مسیحا منتخب کرلیا یوسی 8محلہ دسوندھی پورہ حالیہ الیکشن میں فاتح نومنتخب چیئرمین حاجی ظفر اقبال رحمانی سابقہ ادوار میں نائب ناظم رہ چکے ہیں اور اپنے سابقہ دور اقتدار میں عوامی مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر حل اور اہلیان علاقہ کے پیار ومحبت اور بزرگوں کے مسائل کا فوری حل کروانے کی بنیاد پر اہلیان علاقہ نے اپنے قیمتی ووٹوں سے انہیں کامیابی دلوائی، کامیاب ہونے والے نومنتخب چیئرمین حاجی ظفر اقبال رحمانی پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب چیئرمین اور انکا انتخاب مضبوط اور کھرے سنگ دھڑے میں ہوتا ہے،یہ پاکستان مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں،الیکشن تو گزر گیا دھاندلی کی افواہیں نئی جنم لینے لگیں علاقہ کی عوام نے ایک عوامی مسیحاکو منتخب کرلیا۔

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture

Gujarat Picture