گجرات کی خبریں 29/11/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) جعفریہ یوتھ پاکستان ضلع گجرات کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ میں اٹھارہویں سالانہ مجلس عزاء و شب بیداری شہزادہ امن کا ماتم منعقد ہوئی۔ جو کہ بسلسلہ شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام تھی۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز ذاکرین و علماء کرام نے خطاب کیا۔ جن میں ذاکر سید اقبال حسین شاہ بجاڑ والا’ علامہ علی ناصر الحسینی تلہاڑا’ ذاکر مہر فیاض حسین سیال آف جھنگ و دیگر نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کئے جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور میر ثقلین اکبر نے سرانجام دئیے۔ یہ پروگرام زیر نگرانی سید الطاف عباس کاظمی’ چوہدری منظور حسین وڑائچ’ جواد حسین جعفری منعقد ہوئی۔ ملک بھر سے ماتمی سنگتوں نے بھر پور شرکت کی۔ اختتام پر شبیہہ ذوالجناح و تابوت کا ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔ عزاداران نے عزاداری کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف قاضی رضوان منصور آوانی نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ مراڑیاں شریف پیر محمد افضل قادری اور پیر محمد اشرف القادری کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے مفتی اشرف القادری اور صاحبزادہ سلطان محمود آوانی سے بھی ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مجدد الف ثانی نے اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار شہزاد شفیق شرقپوری نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو کہ یوم مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے باسی خوش قسمت ہیں کہ انہیں اسلام کی نعمت علماء کرام اور اولیاء کرام کی نسبت سے میسر آئی۔ جس طرح برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام کی کوششوں سے پھیلا آج وقت ہے کہ ہم مجدد الف ثانی کی تعلیمات کو پھیلائیں جس طرح انہوں نے اسلام کی سربلندی کیلئے قربانیاں دیں اور باطل کے سامنے نہ جھک کر اسلام کا سر بلند کیا۔ ابھی وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ علماء کرام مشائخ عظام اپنی اپنی سطح پر کام کریں۔ اس موقع پر ممتاز ثناء خوان رسول سید عثمان حسین نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ بچوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہہ جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں 2 دسمبر بروز جمعتہ المبارک بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد شہنشاہ ولایت سے تیسری سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ۖ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ چوہدری افتخار احمد نے بتایا کہ ریلی میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔ اس سلسلہ میں ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس میں کھاریاں سے حاجی امجد رشید’ کوٹلہ سے چوہدری عبدالرحمن’ گجرات سے چوہدری محمد اکرم نتھو کوٹ’ شامل کئے گئے۔ جبکہ کمیٹی کا سربراہ ممتاز بزنس مین چوہدری عبدالرحمن (عامر الیکٹرونکس) کو مقرر کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دارارقم سکول کھاریاں میں سالانہ سپورٹس چلڈ رن کارنیول2016کاشاندار اہتمام کیاگیا جس میں بچوں نے گیم کے علاوہ پی ٹی شو اور مختلف اٹیم پیش کرکے خاضرین کے دل جیت لیے پر نسپل سید اختر نے سکول کی شاندار کاردگی کی سالانہ رپوٹ پیش کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچووں میں انعامات تقسم کیے اور دعا کے سا تھ پروگرام ختتام پریز ہوا
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جلالپورجٹاںکامحلہ رونٹی نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاننھیال ہے۔وہ پی ٹی وی کے سابق جنرل مینجررفیق احمدوڑائچ اورشالیمارٹیلی ویژن نیٹ ورک(ایس ٹی این)کے سابق ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیراحمدوڑائچ مرحوم کے حقیقی بھانجے جبکہ پی ٹی وی کے ریکوری آفیسر(فیصل آباد ڈویژن)ساجدعلی وڑائچ کے کزن ہیں۔جوڑافیملی کے چودھری ندیم اصغرجوڑااورسابق نائب ناظم چودھری نسیم اصغرجوڑا بھی آرمی چیف کے قریبی عزیزوںمیںسے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے31مئی2014ء کوجلالپورجٹاںکادورہ کیاتوخصوصی طور پرمحلہ رونٹی میں واقع اپنی والدہ کا پرانا گھردیکھنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لی جائے گی، دریائے چناب پر شہباز پور پل کی تعمیر کا ٹھیکہ این ایل سی کو دیدیا گیا جبکہ کینسر ہسپتال حکومت کی طرف سے ضلع گجرات کے شہریوں کے لئے آئندہ میگا پراجیکٹ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر 82کروڑ روپے لاگت سے شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق منصوبے کو بر وقت مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ یہ پراجیکٹ فروری 2017سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ تیزی سے پراجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ شفافیت اور معیاری میٹریل کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے کنسلٹنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر سے علاقہ میں ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ چار ارب روپے کے پراجیکٹ شہباز پور پل کی تعمیر سے علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی اور گجرات سے سیالکوٹ کا فاصلہ بالکل سمٹ جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ پل کو جلالپور جٹاں روڈ سے ملانے کیلئے سپورٹس اسٹیڈیم کے قریب سے گیارہ کلومیٹر طویل نئی روڈ بنائی جائے گی یہ شاہراہ جلالپور جٹاں کیلئے نیابائی پاس ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے تعاون سے ضلع گجرات میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پلاننگ جاری ہے ، یہ ادارہ بلاشبہ ضلع کی ایک اہم ضرورت ہے جس کی تعمیر سے شہریوں کو علاج معالجہ و تشخیص کی بہترین سہولیات میسر ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، شہباز پور پل کا ٹھیکہ این ایل سی کو الاٹ کر دیا گیا ہے جس نے موبلائزیشن بھی شروع کر دی ہے جبکہ ضلع گجرات کے عوام کیلئے حکومت کا آئندہ میگا پراجیکٹ کینسر ہسپتال کا منصوبہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ اتوار کو کڈنی سنٹر اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، ٹراما سنٹر کا دورہ کیا،ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر،پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، صدر انجمن بہبودی مریضاں میاں اعجاز، جنرل سیکرٹری جاوید بٹ، چوہدری اظہر حسین ڈاکٹر عباس گوندل بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مشیر صحت کو بتایا کہ کڈنی سنٹر گجرات پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا عظیم فلاحی پراجیکٹ ہے جس پر 13 کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کڈنی سنٹر کی عمارت کی تعمیر آخری مراحل میں ہے، کڈنی سنٹر میں مجموعی طور پر 25ڈائیلسز مشنیں نصب کی جائیں گی ان میں سے 16مشینیں نصب کی جاچکی ہیں اور تین وارڈز مکمل تیا ر ہیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ یکم دسمبر سے کڈنی سنٹر میں مستحق مریضوں کے فری ڈائیلسز کا آغاز کر دیا جائے گا اس مقصد کیلئے سٹاف کی تربیت جاری ہے جبکہ جناح ہسپتال لاہور کے نفرالوجسٹ ڈاکٹر عمر ڈار بھی ہر اتوار کو کڈنی سنٹر میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر ساٹھ بستر پر مشتمل ہوگا ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس منصوبے پر 10کروڑ روپے خرچ ہوںگے اور یہ ٹراما سنٹر جدید طبی آلات اور سہولیات سے لیس ہوگا ، ٹراما سنٹر میں ملازمین کی پوسٹوں کی منظوری کیلئے ایس این ای حکومت کو بھجوائی جاچکی ہے۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کڈنی سنٹر کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس منفردا ور نہایت اہم پراجیکٹ کو زبردست سراہا اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور گجرات کے مخیر حضرات کے جذبہ کو بے حد سراہا۔ انہوںنے کہا کہ کڈنی سنٹر کی تعمیر سے گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں خصوصا مستحق افراد کو بہترین سہولیات میسر ہو سکیں گی یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے اور پنجاب حکومت کڈنی سنٹر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ ایمرجنسی وارڈ کے دورہ کے موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے مفت ادویات کی فراہمی ،ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا۔ مشیر صحت نے ٹراما سنٹر کے منصوبے کو سراہا اور کہا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب یہاں عملہ کی فراہمی سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور پاکستان مسلم لیگ کے ممتاز راہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نوجوان طلبہ کو تعلیمی سفر میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے۔ نوجوان طلبہ ہمارے مستقبل کے امین اور پاکستان کی روشن امید ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ وہ تحصیل علم کا سفرکامیابی سے طے کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کے بے لوث خدمت کے لیے وقف کر دیں گے۔ چوہدری جعفر اقبال نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیزIIکے تحت ذہین و ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سکیم کے تحت امسال جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ میں1500لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ تقریب کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سرانجام دیا جبکہ مہمان اعزازی ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ڈائریکٹر جنرلITانوار امجد تھے۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات احمد جمیل ترک اور ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے اس تقریب میں سٹیج کو رونق بخشی۔ اس تقریب کا اہتمام ڈائریکٹرSSCمحمد یعقوب اور ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ و فنانشل ایڈ آفس تنزیلہ قمراور انکی ٹیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے صدارتی کلمات میں کہا کہ تعلیم کی اہمیت و افادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال ملکی ترقی کے اُفق کو وسیع کرنے میں ساز گار ہو گا۔ جامعہ گجرات پاکستان میں حالیہ تعلیمی انقلاب کی ایک نمائندہ یونیورسٹی ہے۔ نوجوان طلبہ کو ان کے تعلیمی سفر میں آسانیاں فراہم کرنا ملکی ترقی کی جانب اہم قد م ہے۔ وزیر اعظیم کی لیپ ٹاپ سکیم علمی معاونت کی راہ پر ایک اہم قدم ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ملکی جامعات کو تکنیکی ترقی سے مستفید کرنے کے لیے کئی منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے۔ ہمارا ولین مقصد طلبہ کو زیادہ سے زیادہ اختراعی تعلیمی سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں ملک و قوم کی مخلص قیادت کے لئے تیار کرنا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات میں مستحق طلبا و طالبات کو میرٹ سکالرشپ اور ضرورت پر منحصر وظائف کے مختلف منصوبہ جات کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مستحق اور ذہین طالب علم کو اس کی تعلیم مکمل ہونے تک جامعہ گجرات مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انوارامجد نے کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہر سال ذہین طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم خالصتاً تعلیمی کارکردگی پر منحصر ہوتی ہے ۔پاکستانی جامعات کے تقریباً80فیصد طلبہ اس سکیم سے مستفید ہونگے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سمارٹ یونیورسٹی کے قیام کو بھی ممکن بنانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ ہمار ااولین مقصد طلبہ کو مختلف تعلیمی سہولیات کی مسلسل فراہمی کے ذریعے ان کی لیاقت و ذہانت کو مہمیز کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مختلف شعبہ جات کے طلبہ میں لیپ ٹاپ اور میرٹ سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے گئیئ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ اداروں کی ترقی میں باہمی اعتماد کی فضا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمیں قومی جذبہ اور پیشہ ورانہ دیانت کا مظاہر کرتے ہوئے باہم متحد ہو کر نواز شریف میڈیکل کالج کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ میری کوشش ہے کہ جامعہ گجرات اور اس سے ملحق اداروں میں انتظامی معاملات کو بہتر بناتے ہوئے طلبہ کی بہترین راہنمائی و راہبری کے لیے تعلیمی و تدریسی ماحول کو بہتر سے بہترین بنایا جائے۔ ہمارے ادارے ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور نظم و نسق اور قواعد و ضوابط کی پابندی اور پیشہ وارانہ اخلاقیات کا احساس اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان خیالات کا اظہار نواز شریف میڈیکل کالج میںNSMCاور عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے تدریسی سٹاف اور ڈیمانسٹریٹر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپلNSMCپروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گِل، صدور شعبہ جات اور کالج کا سینئر سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ شعبۂ طب سے وابستہ افراد کو معاشرہ میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ NSMCکے تمام اساتذہ و دیگر سٹاف کو حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جامعہ گجرات اور اس سے ملحق اداروں میں تمام تقرریاں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی جا رہی ہیں تاکہ کوالیفائیڈ او ر محنتی اساتذہ نوجوان طلبہ کی اعلیٰ تعلیمی ترقی کے نگہبان بنیں۔ مسائل کا حل ہمیشہ مکالمہ اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ممکن ہے۔ بے جا احتجاج سے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہوئے۔ جامعہ گجرات اور اس سے منسلک کالجوں کے طلبا وطالبات ہماری اولین ذمہ داری ہیں اور انہیں ایک پُر امن تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہوئے انکی بہترین تعلیمی ترقی ہمارا فرض اولین ہے۔ طلبہ کی تعلیمی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)دنیاوی لالچ سے مبرااورکالق کائنات کی مخلوق سے پیارکرنے والے افرادصوفی کی منزل کوپالیتے ہیںجس دل میںدنیاوی لاچ کودغرضی ہوگی اس من میںصوفیانہ سوچ پرورش نہیںپاسکتی۔صوفی اوربزرگان دین کے فیوض وبرکات سے ہی دین اسلا م کی آبیاری ہے۔ان کی محنتوںسے اسلام کاپرچم لہرارہا ہے۔صوفی کی محبت اوربزرگان دین کی اسلامی تبلیغ واشاعت نے دنیا کے گوشے گوشے میںاسلام کی ہوائیں چلا ئیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین مسلم ہینڈزانٹر نیشنل صاحبزادہ سید لخت حسنین نے مسلم ہینڈزایجوکیشن کیمپلیکس میںصوفی نائٹ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیجر ابراہیم،طارق یوکے،اجمل نیازی،صاحبزادہ سید ضیاء النور،امجد محمودصدیقی،میرامان ہنزئی،پروفیسرڈاکٹر شاہیراحمد،اویس نیازی،وکی کوبرا ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ اسلام جبروزبردستی سے نہیںپھیلااورنہ ہی ظلم وجبرکوپسند کیا جاتا ہے بلکہ اسلا م پیار،محبت،اخوت مخلوق خداکواپنے قریب کرنے اورمذہب ورنگ ونسل کی تفریق کئے بغیرانسانیت کی خدمت سے پھیلا۔میجرابراہیم نے کہا کہ غریب ومستحق مخلوق خداکواپنے قریب کرنے والے ہی صوفی کہلانے کے حقدارہیں۔مسلم ہینڈزانٹر نیشنل پسماندہ دوردرازکے علا قوںمیںانٹر نیشنل لیول کی تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کرکے صوفی سوچ کی ترجمانی کررہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)مولانا ظفر علی خان نے ہندوئوںکے مکروہ فریب اورمذموم عزائم کی را ہ میںرکاوٹ اورانگریزوںکے لئے ایک کھلاچیلنج تھے۔مولانااوران کے اخبارزمیندارکے خلاف جتنے مقدمات قائم ہوئے وہ دنیا صحافت کی تاریخ میںکسی اوراخبارایڈیٹرکے خلاف نہ تھے۔مولاناظفر علی خان اورزمیندارایک ہی تحریک کے دونام تھے۔مولانا کے اردوصحافت پراحسانات ناقابل فراموش ہیں۔زمینداراخبارمیںزبردست مقالے اورمولاناکی انقلابی روح پرورنظموںنے ہندوستان کے عوام میںاخباربینی کاشوق پیداکیا۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریار اورسابق اسسٹنٹ کمشنرشیرازمنظورگیلانی نے مولاناظفر علی خان کی60ویں برسی کے موقع پربابا ئے صحافت کے مزارپرچادرپوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹرتاج گارڈن محمدرفیق بھٹہ،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،امیدوارچیئرمین بابو شعیب ادریس،چیئرمین المثمن سوسائٹی پیر راجہ محمداعجاز اللہ خان،محمدجاوید بھٹہ،لالہ محمدخلیل،خواجہ محمدشعیب،ملک شکیل احمد،چیئرمین میڈیا کلب مہرفیضی،چیئرمین رحمانی آرگنائزیشن محمدیوسف مومن،پا کستان جرنلسٹس کونسل صدر ڈاکٹر خالد محمود، کاشف محمودخان،زین مبشرکھوکھر،مرزا ظہیر انجم بیگ ایڈووکیٹ،شبیر اکرم چیمہ،راشد رفیق بھٹہ،ڈاکٹر رضا سلطان،شیخ صلا ح الدین ،عبد اللہ وڑائچ،زاہد محمودہاشمی،عقیل لودھی،عمر،شہزاد، گلزار احمد نوشی ، ملک اسلم کلیارودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال نے بھی کہا تھا کہ مولاناکاقلم تلوارسے بھی زیادہ تیزہے تحریک آزادی میںزمیندارکی مقبولیت کایہ عالم تھا کہ زمینداراخبارکاایک آنہ میںخرید کرناخواندہ افراددوآنہ معاوضہ دیکرپڑھواکرسنتے تھے۔مولاناہراس باطل چٹان سے ٹکرا گئے جومسلمانوںکی آزادی کی راہ میںحائل نظرآئی۔سامراجی قوتوںکی قیدوبندکی صعوبتیںان کے پائوںمیںلغزش نہ لاسکیںوہ جہاںبے باک نڈرشعلہ بیاںمقررتھے وہاں ایک سچے عاشق رسول ۖ تھے۔ان کانبی آخرالزماںۖ سے عشق ان کے اندرمسلمانوںکی ہمدردی اوران کوآزادفضائوںمیںسانس دلوانے کے جذبہ کی تحریک کوجلا بخشتاتھا۔انہوںنے دین اسلا م کی سربلندی کے لئے بھی زندگی وقف کی ہوئی تھی کیونکہ ان کووراثت میںمذہبی لگائو والا ماحول میسرآیا تھا۔مولاناکی ہمہ جہت شخصیت کی وجہ سے اپنے اورغیر بھی ان کی تعریف کئے بغیرنہیںرہتے تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی)معاشرے اورملک وقوم کی تعمیرکوتعلیم یافتہ افرادہی پروان چڑھاتے ہیںاورتعلیم کے لئے صحت مندذہن وجسم ہونا ضروری ہے۔اس کے لئے کھیل بنیادی کرداراداکرتے ہیں۔کھیل کودسے طالب علم کی صلا حیتوںمیںنکھارپیداہوتا ہے اورطالب علم تعلیم کے میدان میںنمایاںنظرآتا ہے۔قوم کے نونہالوںکوتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کودکے مواقع فراہم کرنے سے انکی چھپی ہوئی صلا حیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔کھیل کے میدان آبادہونے سے معاشرے میںپھیلی بے راہ روی کاخاتمہ اورہسپتال ویران ہوجائینگے۔ان خیالات کا اظہارایم پی اے شوکت منظورچیمہ نے وزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن کے سپورٹس گالا کے افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر جماعت اسلا می کے محمدمشتاق بٹ،صدرچیمبرمحمداشفاق وڑائچ کررہے صدر گوجرانوالہ چیمبرعظمان رشید،ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم سکولز،صابر حسین بٹ،ڈاکٹرامان اللہ،طاہر بشیر،محمدکاشف،ناصر محمودکلیر،سجاد احمدمدنی،شہزاداحمد ،زمان حیدر چیمہ،اے ای او آفتاب صادق چیمہ،ڈائریکٹر دار ارقم سکولز محمدفاروق مرزا،جمشید چٹھہ،قیصر انور بٹ ودیگر بھی موجودتھے۔ سپورٹس گالا میںرسہ کشی،چاٹی ریس،پیدل ریس،100اور200میٹر،فراگ ریس کی دوڑ ودیگر مقابلہ جات ہوئے۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر آف ایجوکیشن عظمان رشیدنے کہا کہ کھیل جسم کوچاک وچوبندرکھنے میںبنیادی کرداراداکرتے ہیں۔صحت مندافرادہی ملک وقوم کوترقی میںاہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرزمیںانعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے برٹش ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر شافع حسین، عمران چودھری اور میاں قمر زمان بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیری عوام کے دل بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں کشمیر کاز کیلئے خدمات پر لارڈ نذیر احمد کی تعریف کی۔ لارڈ نذیر احمد نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کشمیر کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بجائے وزیراعظم بیرون ملک سیر سپاٹے کر رہے ہیں، نوازشریف کو چاہئے تھا کہ بھارتی گولہ باری سے ہمارے جو پاکستانی بھائی شہید ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ سے ملتے، ان کی حوصلہ افزائی کرتے، مجھے لگتا ہے کہ حکمران کشمیر کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں کہ بھارت سے کھل کر بات کر سکیں۔#
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علماپاکستان نیازی کے سربراہ سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے جنرل قمر جاوید کی بحیثیت آرمی چیف تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی نرسریوں کے خلاف فوجی آپریشن کئے بغیر امن قائم کرنا ناممکن ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکروا نا نئے فوجی سربراہ کے لئے چیلنج ہوگا۔ فوج کی سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی جاری رہنی چاہیے۔ تاکہ جمہوریت مضبوط اور سیاسی عمل جاری رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی نیازی کے رہنماوں پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر عثمان نوری، جواد اکرام اور دیگر سے جمعیت سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیر معصوم نقوی نے کہا کہ فوج کو بہترین قیادت ملی ہے۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پایہ تکمل تک پہنچایا جائے۔ملک اور اسلام کے دشمن طالبان اور داعشی خارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں کی سرپرستی کے باعث پنجاب میںکالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی۔اب بھی جنوبی پنجاب لشکر جھنگوی، داعش اور ا ن کے ہم خیال قیام پاکستان کے مخالف خارجی گروہ سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیمو ں کے لئے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے۔پیر معصوم نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک دہشت گرد کالعدم گروہ اہل سنت کا نام استعمال کرکے پرامن سنی عوام کو بدنام کررہا ہے۔جس کا ریاستی اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔مگر افسوس ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ کشیدہ صورت حال میں قوم بھارت کو جواب دیتا دیکھنا چاہتی ہے۔ امید ہے کہ نئے آرمی چیف قوم کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے اور اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔
۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے بعض مذہبی جماعتوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر حملے کی غیر حقیقی خبر پر بیانات اور جلسوں کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعیت اور حقائق کے مطابق آل سعود اور خلیجی اتحاد نے مظلوم یمنی عوام پر گذشتہ ڈیڑھ سال سے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں،یمن کے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں حتیٰ کہ تعزیتی اجتماعات سمیت متعد د جگہوں پر میزائل حملوںمیں ہزاروں افراد کو شہید کیا گیا مگر افسوس آ ل سعود کی شہنشاہیت کے حامی مذہبی رہنماوں نے یمنی عوام سے اظہا ر یکجہتی کیا اور نہ ہی کوئی مذ متی بیان دیا۔ جوکہ ہٹ دھرمی اور امت مسلمہ کے مفادات کی بجائے شاہی خاندان کے ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔شہنشاہیت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں، حکمران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، جس کاسعودی عرب میں تصور بھی ممکن نہیں۔ علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیا ز نقوی نے ایک جماعت کی طرف سے حوثی قبائل اتحاد کے خلاف جہاد فرض ہونے کے حوالے سے کہا کہ جب مکہ پر حملہ ہوا ہی نہیں تو حکم جہاد کا کیا مطلب؟دینی احکامات میں ذاتی خواہش اور سنی سنائی باتوں پر فتوے جاری نہیں ہوتے۔قرآن و حدیث کے مطابق اگر کبھی جہاد کی نوبت آئی تو عالم اسلام کے جید اورذمہ دار علما کو فتویٰ جاری کرنے کا اختیار ہے۔ کسی شاہی خاندان کے فرمانبردار، خوشامدی اور شہنشاہیت کے دفاع کرنے والوں کو حق ہے اور نہ ہی یہ شرعی طور پر یہ درست عمل خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فتوے جاری کریں۔ایسے لوگ اسلام او ر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے موجودہ نازک حالات میں فتوے اور بیانات محض فتنہ پیدا کرنے کی سازش ہے۔ جس سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ علامہ نیاز نقوی نے مکہ مکرمہ پر یمنی مجاہدین کی طرف سے میزائل پھینکے جانے کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور اگر خبر غلط ہے تو امت مسلمہ میں انتشار پید ا کرنے والوں کا محاسبہ اور نشاندہی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے غیرمسلموں کے نام پر شراب کے گھناؤنے دھندے کی روک تھام کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئینی ترمیمی بِل جمع کرادیا ہے، سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شراب نوشی کسی بھی معاشرے کی تباہی کا باعث ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیاکے ہر مذہب میں شراب نوشی کی ممانعت ہے،سندھ ہائی کورٹ کا صوبے بھر سے شراب خانے فوری بند کرنے کے احکامات دینا خوش آئیند اقدام ہے، سپریم کورٹ نے بھی نظرثانی کرتے ہوئے واضح الفاظ میں ریمارکس دیئے ہیں کہ سپریم کورٹ احکامات سے شراب نوشی کی اجازت دینے کا تاثر نہ لیا جائے۔ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی جو ملک بھر میں بسنے والے ہندوؤں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندو کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ بھی ہیں، نے 1973ء کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی شق نمبر 37 ملک میں معاشرتی انصاف کی فراہمی اور سماجی برائیوں کا خاتمہ یقینی بنانے پر زور دیتی ہے،ذیلی شق(h) 37کے مطابق الکحل کا استعمال ممنوع ہے ماسوائے میڈیکل ادویات اور غیرمسلموں کے مذہبی تہواروں کے موقع پر۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ہندو دھرم سمیت دیگر مذاہب کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے علماء کرام، پنڈت ، پادری اور روحانی پیشوا حضرات کا شراب نوشی کی ممانعت پر اتفاق ہے اوروہ مذہب کے نام پر شراب کے کاروبار کی اجازت دینے کو توہین مذہب اقدام سمجھتے ہیں، انہوں نے صحافیوں سے استفسار کیا کہ انہیں پاکستان میں بسنے والے کسی ایک مذہب کا بتایا جائے جو مذہبی تہوارپر شراب نوشی کی اجازت دیتا ہو،ڈاکٹر رمیش ونکوانی کے مطابق سال کے تمام دِن شراب خانوں کا کھلا رہنا آئین کی شق نمبر (h)37کا غلط استعمال ہے۔انہوں نے سعودی عرب، ایران، بنگلہ دیش ، کویت، سوڈان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں شراب نوشی پر سختی سے پابندی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا،بحرین، مصر، وسط ایشیائی ریاستوں میں شراب خانے تو موجود ہیں لیکن غیرمسلموں کے نام پر نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میںڈاکٹر رمیش نے کہا کہ انکی معلومات کے مطابق سندھ بھر میں لگ بھگ 161شراب خانے فعال ہیں، اگر شراب خانوں سے ریونیو اکٹھا ہونے کا موقف مان لیا جائے تو اس کاروبار کو غیرمسلموں کے ساتھ منسوب کرنے کی بجائے تمام شہریوں کو بلا تفریق روزگاری مواقع فراہم کرکے ریونیو میں مزید اضافے پر غور کیوں نہیں کیا جاتا ، انہوں نے اِس امر پر تعجب کا اظہار کیا کہ سپرہائی وے سے ملحقہ علاقے نوری آبادمیں حال ہی میں شراب خانہ کھولا گیا ہے جبکہ وہاں ایک بھی غیرمسلم رہائش پذیر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر شراب کی فیکٹریاں بلوچستان میں قائم ہیں ، اور اس حوالے سے شراب کی اسمگلنگ کی روک تھام بھی سختی سے یقینی بنانی چاہیے۔ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے معاشرے کے تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کا احترام یقینی بنانے کیلئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی شق نمبر37کے پیراگراف (h)سے غیرمسلموں اور مذہبی تہواروں پرشراب نوشی کی اجازت ہذف کرنے کیلئے انکے جمع کردہ آئینی ترمیمی بِل کی حمایت کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)سندھ چیس ایسوسی ایشن کے صدر و کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ شطرنج انسانی دماغ کو تروتازہ رکھنے والا کھیل ہے ، اس کھیل کو جاری رکھنے کے لیے کسی بڑے گرائونڈ کی نہیں بلکہ دو کرسیوں اور ایک ٹیبل کی ضرورت ہوتی ہے ، ہم شطرنج کے کھیل کو علاقائی سطح پرمنعقدکرواکر اس قوم میں موجود بہترین پلئیر ز کوسامنے لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،یہ کھیل نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین کا پسندیدہ کھیل ہے مگر افسوس کہ حکومتی سطح پر شطرنج کے اس عظیم کھیل کواجاگر کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے 4thایوب علی قریشی چیس ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور کیش پرائس کی تقسیم کے موقع پراپنے خطاب میں کیا،اس موقع پرملک کے مختلف حصوں سے آئے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور دماغی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا،ایاز میمن موتی والا اورجنرل سیکرٹری سندھ چیس ایسوسی ایشن سعدیہ قریشی اور معزز مہمانوں نے دوہا جیولرز کی جانب سے سونے کے قیمتی انعامات اور لاکھوں مالیت کے کیش پرائس سے کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو نوازا ، اس موقع پرکھیل کو دیکھنے کے لیے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ایاز میمن موتی والا نے کہاکہ عوام کے اندرشطرنج کے شوق کو بڑھتے ہوئے دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل میں یہ ٹیلنٹ تیزی سے ابھررہاہے ہمارا اس قسم کے ٹورنامنٹ کو کروانے کا بنیادی مقصد حکومت کی توجہ مرکوزکروانا مقصود ہے کیونکہ پوری دنیا میں اس کھیل کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے سوائے پاکستان کے انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں حکومتی سطح پر سپورٹ مل جائیں تو ایسے پلئیر ز کو سامنے لایا جاسکتاہے جو دنیا بھر میں منعقد ہونے والے اس قسم کے کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شطرنج کا کھیل خود کو منوانے کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ نہیں مانگتابلکہ حکومت وقت اس کھیل کو قلیل رقم سے بھی جاری رکھ سکتی ہے اگر حکومت ہماری اس اپیل پر غور کرے تو اس سے نہ صرف قومی کھیلوں میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ کھیل بچے بوڑھے اور بڑوں کے اعصابی نظام کی درستگی کا بھی بہترین زریعہ بن سکتاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عاطف رحمان نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کی حدود میں مقامی ضمنی انتخابات کے دوران اور اسکے بعد ہر قسئم اتشیں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی ہے ۔اسطرح الیکشن کے بعد جیت کی خوشی میں جلوس اورریلیوںکے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کاروائی ہوگی۔یہ حکم عرصہ دس(10)دن کے لئے نافذالعمل رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عاطف رحمان نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات میں بیرونی اضلاع سے تیار شدہ رکشوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔یہ حکم عرصہ ساٹھ دن کے لئے نافذالعمل رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کبل کے انتخا بات مکمل ذہین خان صدر، جبکہ شوکت علی جنرل سیکرٹری منتخب اس سلسلے میں گذشتہ روز کبل حجرہ پختونخواہ میں الیکشن منعقدہ ہوئے جس میں الیکشن چیئر مین خوا جہ محمد خان ، جنرل سیکر ٹری رحمت علی خان ، سا بق صوبائی وزیر ایوب خان اشا ڑے ، عبد الصبور خان ،ابراہیم دیولئی، عبد اللہ یوسفزئی ، نواب عالم کے زیر نگرانی میں متفقہ رائے سے ذہین خا ن صدر ، سینئر نا ئب صدر آفرین خان ، نائب صدر اول شاہ رحیم اللہ ، دوم اکبر زیب ،سوم رحمت خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان ، جائنٹ سیکر ٹری فتح اللہ خان ، دوم شیربہادر خان ، پریس سیکر ٹری سعید خان جبکہ سا لار سید با چا ، متفقہ رائے سے منتخب ہوئے جنرل سیکر ٹری کے عہدے پر با قاعدہ شوکت علی اور نا در خان کے درمیان الیکشن کا مقابلہ ہوا جس میں شوکت علی 47جبکہ نا در خان صرف 9ووٹ لے گئے یاد رہے کہ ٹوٹل 79ووٹ میں سے صرف 56ووٹ کاسٹ کی گئی جبکہ23غیر حا ضر رہے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے الیکشن کے چیئر مین خواجہ محمد خان ، سابقہ MPAرحمت علی ، ایوب خان اشا ڑے ، ابراہیم دیولئی ، عبد ا لصبور خان ، عبد اللہ یوسفزئی ، وقار احمد خان اور دیگر نے کہا کہ آج مخالفین کے تمام الزامات کو تحصیل کبل کے عوام میں مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ANPواحد جمہوری جماعت ہے کہ جس میں تمام فیصلے مشاورت اور جمہوری طریقے سے ہو رہے ہیں PTIکے غلط پالیسوں کے وجہ سے آج پختون قوم شدید مسائل و مشکلا ت سے دوچار ہے میانوالی کے سیاست کرنے والے کبھی بھی پختون قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان کے تاریخ میں ایک مثال بن چکے ہیں انہوں نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ منتخب کابینہ پارٹی مفاد کے خا طر تمام تر وسائل استعمال کر کے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے منتخب صدر ذہین خان اور جنرل سیکر ٹری شوکت علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منتخب کابینہ تحصیل کبل کے عوام کے خا طر تمام حقوق حا صل کرکے دم لینگے یاد رہے کہ الیکشن کا یہ عمل انتہائی خوشگوار ما حول میں پایہ تکمل کو پہنچا آخر میں الیکشن کمیشن اور کارکنان نے نو منتخب کابینہ کو مبارک با د پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ارگنائزیشن سر سینئی کا قیام گزشتہ روز سر سینئی میں با قاعدہ آفس کا افتتاح کیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب حجرہ لیگی رہنما نا در خان منعقدہ ہواجس سے خطاب کر تے ہوئے نادر خان ، ممتاز خان ، افتاب علی خان ، شیر بہادر خان ، یوتھ صدر رحمت علی خان ،ا کرام خان اور دیگر نے کہا کہ امیر مقام کے قیادت میں ہم متحدہ و متفق ہے کیونکہ موصوف واحد لیڈر ہے کہ وہ عوام کے خدمت میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اس ملک کا واحد جماعت ہے کہ انہوں نے پاکستان بنانے سمیت اس ملک کو ایٹمی قوت دے کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اس موقع پر یوتھ ارگنائزیشن کیلئے کابینہ تشکیل دی جس میں صدر رحمت علی خان ،نائب صدر اکرام خان ،سینئر نائب صدر آیاز علی ، جنرل سیکرٹری مراد علی خان ، پریس سیکرٹری ثناء اللہ سعید، چیئر مین علی خان تور لا لا ، نائب چیئر مین رضا شاہ ، جائنٹ سیکر ٹری دوم رحمان علی ، ڈپٹی پریس سیکر ٹری عقیل خان ، فنانس سیکر ٹری الیاس و دوائود شاہ کو مقرر کیا کابینہ کے ارکان سے حلف لیتے ہوئے مشران نے کہا کہ کابینہ کے تمام ارکان اور خصو صاً سر سینئی کے پارٹی مفاد کے خا طر اپنے تمام تر وسائل بروئی کار لا کر قوم کے بلا امتیاز خدمت کرینگے، آخر میں سر سینئی خو نگے میں یوتھ ارگنائزیشن کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
سوات (جی پی آئی) تحصیل کبل ویلج کونسل غاخی بانڈہ ممبران کے مابین تنازعات ختم،باہمی اتفاق سے عوامی مسائل حل کرنے کا عظم،ترقیاتی فنڈز باہمی مشاورت سے تقسیم کرنے پر اتفاق،ماہانہ اجلاس میں تمام ممبران کی حاضری لازمی قرارتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے ویلج کونسل غاجی بانڈہ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم ویلج کونسل صنوبر،نائب ناظم شہنشاہ،جنرل کونسلر محمد زمان،محمد پرویز،عزت خان،واحد باچا،کسان کونسلر فضل ہادی،یوتھ کونسلر اجمل خان،خاتون کونسلر نشت بہن نے شرکت کی اس موقع پر گذشتہ دنوں ناظم ،نائب ناظم،سکریٹری اور کونسلران کے مابین میڈیا پر آنے والے اختلافات پر تفصیلی بحث ہوئی اور ان غلط فہمیوں کی نشاندہی کی گئی جس پر ممبران کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے تھے اس موقع پر اجلاس کے دوران شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ کہ آئندہ کے لئے ویلج کونسل کے جملہ امور تمام ممبران کے مشاورت سے ہونگے خصوصا ترقیاتی فنڈز کے تقسیم میں تمام ممبران کو برابر کا حصہ دیا جائے گا اس موقع پر تمام ممبران نے اختلافات کے بجائے ایک ٹیم کی طرح عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا نائب ناظم نے ممبران سے اپیل کی کہ وہ ماہانہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے تاکہ آئندہ کے لئے کسی قسم کے مسائل درپیش نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔