گجرات کی خبریں 11/10/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے سابقہ ناظم یوسی معین الدین پور سیداں ناظم سید شاہد عباس شاہ کے بھائی سید اظہرع باس شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی معین الدین پور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے سید شاہدعباس شاہ نے 2005ء میں بلا مقابلہ منتخب ہوکر یوسی معین الدین پور میں تاریخ رقم کی تھی ،یوسی معین الدین پور پاکستان مسلم لیگ ق کا قلعہ ہے، قائدین کے نامزد کردہ امیدواران چیئرمین سید توحید عباس شاہ وائس چیئرمین چوہدری ظفر حسین آف پوربا کو کامیاب کروانے میں کوئی کسر نہ چھوڑینگے، پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران کے دورکو ضلع گجرات سمیت پاکستان بھرکی عوام ابھی بھی اچھے الفاظ میں یاد کرتی ہے حلقہ کی عوام کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتی ہے 31اکتوبر کو پولنگ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرینگے اور امیدوار چیئرمین سید توحید شاہ کو پینل سمیت کامیاب کروائیں گے۔اس موقع پر چوہدری عنصر آف گجرپور،سید سرفراز شاہ جمال پورسیداں، باسط شاہ جمال پورسیداں، چوہدری ذکاء اللہ گھمن سکنہ بلڑ، چوہدری ریاض حسین گیگیاں، وقار گجر آف دیدھڑ، سید مدثر حسین شاہ آف جمال پور سیداں سمیت دیگر نے بھی پاکستان مسلم لیگ ق کے نامزد کردہ پینل کو کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن یوسی9 محلہ امین آبادمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کادورہ،بھٹی برادری،چغتائی برادری،قریشی برادری ،چٹھہ گروپ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدواران کی حمایت کا اعلان کردیا،حمایت کرنے والوں میں چوہدری شفقت ،غلام قریشی،ارشد غوری، امتیا زعلوی،اویس بھٹی،شکیل بھٹی،یونس چغتائی نے برادریوں سمیت سرکردہ شخصیات کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ پینل یوسی 9 محلہ امین آباد یوسی8محلہ دسوندھی پورہ کے پینل کی حمایت کردی، اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین اور نامزد امیدوار برائے چیئرمین یوسی9 چوہدری طاہر مانڈہ، وائس چیئرمین چوہدری تنویرحسین ،امیدوار برائے چیئرمین یوسی8حاجی ظفراقبال رحمانی وائس چیئرمین حاجی بشیر جنجوعہ امیدوار جنرل کونسلر ڈاکٹر غلام ادریس چوہان، چوہدری جمشید،بشارت علی جنجوعہ، راجہ عابدزماں،حاجی منظور حسین، سابق کونسلر ملک ضیاء اللہ اعوان آف چٹھہ گروپ محلہ امین آباد صدر یوسی9 مرزا بشیر،سیٹھ محمدسلیم ،صابر رضا مغل،عقیل یوسف مانڈہ،صدر یوسی8 اشتیاق جنجوعہ،کاشف بشیر کھوکھر،عرفان بٹ،چوہدری سلیم کمبوہ ودیگر امیدواران ووٹرز ،سپورٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔حمایتی اکٹھ گرینڈ جلسہ کی شکل اختیار کرگیا،جبکہ قائدین کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔شرکاء کیلئے بہترین تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا۔